مختصر سوالات

Short questions

34 questions · 60 min · 68 marks

Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 34, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    زیر زمین سے جو گل بھی آتا ہے وہ زر بکف کیوں ہوتا ہے؟

    Show model answer

    زیر زمین سے جو بھی گل آتا ہے وہ زر بکف ہو جاتا ہے کیوں کہ لگتا ہے زمین میں قارون کا خزانہ چھپا ہوا ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    اسپ عمر مہمیز اور تازیانے کے بغیر ہی کیوں اڑا جاتا ہے؟

    Show model answer

    دراصل عمر کا گھوڑا کسی بھی رکاوٹ اور وقت کی پروا کیے بغیر دوڑتا چلا جاتا ہے۔ نہ تو اسے کسی ایڑ لگانے کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ ہی کسی چھانٹا مارنے کی۔ یہ خود ہی برق رفتاری سے اڑے چلا جاتا ہے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    طبل و علم اور ملک و مال کن لوگوں کے پاس ہوتا ہے؟

    Show model answer

    طبل و علم اور ملک و مال بادشاہوں، نوابوں، حکمرانوں اور سیاست دانوں کے پاس ہوتا ہے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    ہمارا دل حزیں کیوں کمال بے تاب ہے؟

    Show model answer

    ہماری روح دراصل جہاں سے آئی ہے اکثر وہاں پر واپسی کی خواہش مند رہتی ہے اور یہ ہمارا جسم چوں کہ ایک سرائے کی طرح ہے اور اس میں بسنے والی روح ایک مہمان۔ اسی وجہ سے ہمارا دل حزیں کمال بے تاب رہتا ہے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    شاعر غزل کے مقطع میں کس سے غزل کی داد پانے کا خواست گار ہے؟

    Show model answer

    شاعر غزل کے مقطع میں مدعی (امام بخش ناسخ) سے داد پانے کا خواست گار ہے۔ امام بخش ناسخ آتش کا ہم عصر شاعر تھا۔ دونوں کی چپقلش بھی تھی اور دونوں ہی ایک دوسرے پر طنز کیا کرتے تھے۔

More tests in سن تو سہی جہاں میں ہے تیر افسانہ کیا

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account