پیراگراف کی تشریح

Long questions

3 questions · 20 min · 30 marks

Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات

Sample questions with answers

The first 3 of 3, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ کلیم نے جو مسجد میں آ کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ نہایت پرانی چھوٹی سی مسجد ہے، مسجد ضرار کی طرح ویران و وحشت ناک۔ نہ کوئی حافظ ہے، نہ طالب علم، نہ مسافر۔ ہزار ہا چمگادڑیں اس میں رہتی ہیں کہ ان کی تسبیح بے ہنگام سے کان کے پردے پھٹے جاتے ہیں۔ فرش پر اس قدر بیٹ پڑی ہے کہ بجائے خود کھڑنجے کا فرش بن گیا ہے۔ مرزا کے انتظار میں چار و ناچار اسی مسجد میں ٹھہرنا پڑا۔ مرزا آئے بھی تو اتنی دیر کے بعد کہ کلیم مایوس ہو چکا تھا۔ قبل اس کے کہ کلیم شکایت کرتا، مرزا صاحب بطور دفع دخل مقدر فرمانے لگے کہ بندے کے گھر میں کئی دن سے طبیعت علیل ہے۔ خفقان کا عارضہ، اختلاج قلب کا روگ ہے۔ اب جو میں آپ کے پاس آیا تو غشی میں پایا۔ اسی وجہ سے دیر ہوئی۔ پہلے تو یہ فرمائیے کہ اس وقت بندہ نوازی فرمانے کی کیا وجہ ہے؟ کلیم نے باپ کی طلب، اپنا انکار، بھائی کی التجا، ماں کا اصرار تمام ماجرا کہہ سنایا۔

    Show model answer

    سبق کا عنوان (1): کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ مصنف کا نام (1): ڈپٹی نذیر احمد خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): ویران: اُجاڑ وحشت ناک: خوف ناک چمگادڑ: ایک کالے رنگ کا بدنما سا پرندہ جو رات کو نظر آتا ہے تسبیح بے ہنگام: بے وقت کا شور کھڑنجے کا فرش: کھڑی اینٹ کا فرش چار و ناچار: مجبوراً دفع دخل: پیش بندی علیل: بیمار خفقان کا عارضہ / اختلاج قلب: دل کی بیماری، دل کی دھڑکن غشی: بے ہوشی تشریح (5): مرزا ظاہر دار بیگ کلیم کو ایک پرانی سی مسجد میں چھوڑ گیا جو مسجد ضرار کی طرح لگتی تھی جسے مدینہ کے منافقین نے اسلام کو زک پہنچانے کے لیے بنایا تھا۔ مگر نہ تو وہاں کوئی حافظ قرآن تھا، نہ مولوی اور نہ ہی طالب علم۔ کلیم کو لگا کہ وہ مسجد بھی اسی طرح کی تھی جہاں ہزاروں چمگادڑوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے جن کے شور سے کان پھٹے جاتے تھے۔ فرش پر پرندوں کی اتنی بیٹیں تھیں کہ وہ کھڑی اینٹ کا فرش معلوم ہوتا تھا۔ کلیم مجبوراً مرزا کے انتظار میں بیٹھا رہا۔ بہت دیر بعد جب مرزا آیا تو قبل اس کے کہ کلیم شکوہ کرتا مرزا فوراً گویا ہوا کہ میری بیوی کئی دنوں سے بیمار ہے، اسے دل کے بہت تیزی سے دھڑکنے کی بیماری ہے۔ یہاں سے اب جو میں گھر گیا تو وہ بے ہوش پڑی ملی۔ اسی لیے مجھے دیر ہوئی۔ ہاں! تو اب فرمائیے، اس وقت مجھے عزت دینے کی کیوں تکلیف فرمائی۔ جواب میں کلیم نے اپنے باپ کی خواہش، ماں اور بھائی کی التجا کی کہانی کہہ سنائی۔ مصنف کا نکتہ: جھوٹا آدمی بہانہ پہلے بنا لیتا ہے تاکہ شکایت سے بچ سکے۔ زندگی سے مثال: جیسے کوئی دوست دیر سے آئے اور آتے ہی مصروفیت کا بہانہ بنا دے۔

  2. Question 2 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ ابھی کلیم کچھ کہنے بھی نہیں پایا تھا کہ مرزا جلدی سے اٹھ باہر گئے اور چشم زدن میں چنے بھنوا لائے۔ کہا تو دھیلے کا تھا مگر شاید اس کے پاس پیسے نہ تھے، لہٰذا دو تین مٹھی برابر تھے۔ مرزا فرمانے لگے کہ یار، تم بہت خوش قسمت ہو کہ اس وقت بھاڑ سے گرم گرم چنے مل گئے۔ والله ذرا ہاتھ تو لگا کر دیکھو کیسے بھلس رہے ہیں، گرم گرم ہیں۔ ان چنوں کی سوندھی سوندھی خوش بو بھی عجب دل فریب ہے کہ بس بیان نہیں ہو سکتا۔ تعجب ہے کہ لوگوں نے خس اور مٹی کا عطر تو نکالا مگر بھنے ہوئے چنوں کی طرف کسی کا ذہن منتقل نہیں ہوا۔ دیکھیے، اتنی تو رات گئی ہے مگر چھدامی کی دکان پر بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ آپ ذرا غور سے دیکھیے، کیا کمال کرتا ہے کہ بھننے میں چنوں کو سڈول بنا دیتا ہے۔ ایسے خوب صورت، خوش قطع، سڈول چنے تم نے پہلے بھی کبھی دیکھے تھے؟ دال بنانے میں اس کو یہ کمال حاصل ہے کہ کسی دانے پر خراش تک نہیں آتی۔ یوں تو ہماری زمین سینکڑوں قسم کے غلے اگاتی ہے لیکن جو چنوں کا ذائقہ اور مزہ ہے وہ کسی اور میں کہاں!

    Show model answer

    سبق کا عنوان (1): کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ مصنف کا نام (1): ڈپٹی نذیر احمد خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): چشم زدن: آنکھ جھپکتے ہی دھیلے: آدھے پیسے مٹھی: مٹھی بھر بھاڑ: چنے بھوننے کی بھٹی والله: خدا کی قسم بھلس رہے ہیں: گرم گرم ہیں سوندھی سوندھی: دھیمی خوش بو تعجب: حیرانی چھدامی: بھڑ بھونجے کا نام سڈول: خوب صورت خوش قطع: عمدہ تراشے ہوئے خراش: نشان، لکیر تشریح (5): کلیم مزید کچھ کہتا کہ مرزا احمد جلدی سے اٹھ گئے اور پلک جھپکتے ہی چنے بھنوا کر لے آئے۔ کہا تو دھیلے کا تھا مگر شاید اس کے پاس پیسے نہ تھے، لہٰذا دو تین مٹھی برابر تھے۔ مرزا فرمانے لگے کہ یار تم بہت خوش قسمت ہو کہ اس وقت بھی بھنے ہوئے چنے گرم گرم مل گئے۔ والله ذرا ہاتھ تو لگا کر دیکھو کتنے گرم اور خستہ ہیں۔ ان چنوں کی سوندھی سوندھی خوش بو بھی کتنی مزے دار ہے کہ منہ میں پانی آیا چاہتا ہے۔ بلکہ مجھے تو حیرت ہے کہ عطار لوگوں نے خس اور مٹی کا عرق تو نکالا مگر بھنے چنوں کی خوش بو کی طرف کیوں دھیان نہیں دیا۔ اگر اس کا عطر بنایا جائے تو کمال کی خوش بو ہو۔ اس وقت کافی رات بیت چکی ہے مگر حضور والا چھدامی کی دکان پر بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ آپ ذرا غور سے دیکھیے، یہ کیا کمال کرتا ہے کہ بھننے میں چنوں کو سڈول بنا دیتا ہے۔ بھلا ایسے خوش نما اور صاف تراشے ہوئے چنے تم نے کبھی دیکھے تھے؟ اور ہاں! دال بنانے میں اس کو یہ کمال حاصل ہے کہ کسی دانے پر خراش تک نہیں آتی۔ یوں تو ہماری زمین سینکڑوں قسم کے غلے اگاتی ہے مگر جو چنوں کا ذائقہ اور مزہ ہے وہ کسی اور میں کہاں! مصنف کا نکتہ: مرزا چنوں کی تعریف کے پل باندھ کر اپنی غریبی اور بے مروتی چھپاتا ہے۔ زندگی سے مثال: جیسے کوئی مہمان کو معمولی کھانا کھلا کر اسی کی بڑھا چڑھا کر تعریف کرنے لگے۔

  3. Question 3 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ تکیہ اور دری کا نام سن کر تو کلیم بہت چکرایا اور ابھی جواب دینے میں متامل تھا کہ اندر سے آواز آئی: “مرزا زبردست بیگ! دیکھنا یہ مردوا کہیں چل نہ دے، دوڑ کر تکیہ دری تو اس سے لے لو۔” کلیم یہ سن کر بھاگا۔ ابھی گلی کی نکڑ تک نہیں پہنچا تھا کہ زبردست نے “چور چور” کر کے جا لیا۔ ہر چند کلیم نے مرزا ظاہر دار بیگ کے ساتھ حقوق معرفت ثابت کیے مگر زبردست بیگ نے ایک نہ مانی اور پکڑ کر کوتوالی لے گیا۔ کوتوال نے سرسری طور پر دونوں کا بیان سنا اور کلیم سے اس کا حسب نسب پوچھا۔ کلیم اپنا پتا بتانے میں جھجکتا تھا مگر چار و ناچار اس کو بتانا پڑا۔ لیکن اس کی ظاہری حالت ایسی ابتر ہو رہی تھی کہ اس کا سچ بھی جھوٹ معلوم ہوتا تھا۔ کوتوال نے کہا: “میاں نصوح جن کو تم اپنا والد بتاتے ہو، میں ان کو خوب جانتا ہوں اور یہ بھی مجھے معلوم ہے کہ ان کے بڑے بیٹے کا بھی وہی نام ہے جو تم نے اپنا بیان کیا ہے۔ محلے کا پتا اور گھر کا نشان بھی جو تم نے کہا، سب ٹھیک ہے۔ مگر کلیم تو ایک مشہور و معروف آدمی ہے۔ آج شہر میں اس کی شاعری کی دھوم ہے۔ تمھاری یہ حیثیت کہ ننگے سر، ننگے پاؤں، بدن پر کیچڑ تھپی ہوئی۔ مجھ کو باور نہیں ہوتا۔ ان کو حوالات میں رکھو۔ صبح ہو تو میں ان کے والد کو بلوا کر پوچھوں گا، اگر ان کے بیان کی تصدیق ہو تو چھوڑ دینا۔”

    Show model answer

    سبق کا عنوان (1): کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ مصنف کا نام (1): ڈپٹی نذیر احمد خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): متامل: جھجک مردوا: بھلا مانس ہر چند: بہر طور، کتنا ہی حقوق معرفت: جان پہچان کا حق کوتوالی: پولیس اسٹیشن کوتوال: بڑا افسر حسب نسب: خاندانی سلسلہ چار و ناچار: جب کوئی اور حل نہ ہو باور: اعتماد، بھروسہ تشریح (5): مرزا کے گھر پہنچ کر جب کلیم نے مرزا کے بارے میں پوچھا تو اندر سے تکیہ اور دری کے بارے میں پوچھا گیا۔ کلیم ابھی جواب دینے میں جھجک ہی رہا تھا کہ آواز آئی: “مرزا زبردست بیگ! ذرا دیکھنا یہ مردوا کہیں بھاگ نہ جائے، اس سے تکیہ اور دری لے لو۔” یہ سنتے ہی کلیم بگٹٹ بھاگا لیکن گلی کی نکڑ تک بھی نہیں پہنچا تھا کہ زبردست نے “چور چور” کہہ کر اسے پکڑ لیا۔ کلیم نے ہر چند اپنی دوستی کا بتایا مگر اس نے ایک نہ سنی اور پکڑ کر پولیس اسٹیشن لے گیا۔ بڑے افسر نے دونوں کا بیان سنا اور کلیم سے اس کے خاندانی سلسلے کا پوچھا۔ کلیم نے شرمندہ شرمندہ ہو کر بتایا لیکن اس کی ظاہری بُری حالت دیکھ کر افسر نے کہا: “میاں جن کو تم والد بتا رہے ہو انھیں میں خوب جانتا ہوں اور ان کے بڑے بیٹے کا نام بھی کلیم ہی ہے مگر وہ تو ایک نامور شاعر ہے۔ شہر میں اس کی شاعری کی دھوم مچی ہے، مگر تمھارے ننگے سر، ننگے پاؤں دیکھ کر مجھے بھروسہ نہیں ہوتا۔” یہ کہہ کر اس نے سپاہی سے کہا: “ان کو حوالات میں رکھو، صبح میں ان کے والد کو بلوا کر پوچھوں گا، اگر ان کے بیان کی تصدیق ہو تو چھوڑ دینا۔” مصنف کا نکتہ: نافرمانی اور بُری صحبت انسان کو ایسی ذلت تک پہنچا دیتی ہے کہ اپنی پہچان بھی ثابت کرنا مشکل ہو جاتی ہے۔ زندگی سے مثال: جیسے گھر سے ناراض ہو کر نکلنے والا بچہ مصیبت میں پڑے تو اسے اپنے ہی گھر والوں کے پاس لوٹنا پڑتا ہے۔

More tests in کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account