Parho

Class 10 Civics · Chapter 1 · Test 5

تفصیلی سوالات

Long questions

9 questions · 60 min · 70 marks

Want to try first? Take the free Civics test: حقوق کا مفہوم، تعریف، 1973ء کا آئین اور بنیادی حقوق

Sample questions with answers

The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    حقوق کی تعریف کریں اور شہریوں کے معاشرتی حقوق بیان کریں۔

    Show model answer

    تعریف: حقوق، حق کی جمع ہے۔ یہ افراد کے ان تقاضوں کا نام ہے جنہیں ریاست تسلیم کرتی ہے اور ان کی حفاظت کرتی ہے۔ ارسطو کے مطابق حقوق ریاست کی بنیاد ہیں۔ لاسکی کے مطابق حقوق معاشرتی زندگی کی وہ شرائط ہیں جن کی عدم موجودگی میں فرد اپنی شخصیت کی تکمیل نہیں کر سکتا۔ باب ہاؤس کے مطابق حقوق وہ توقعات ہیں جو ہم دوسروں سے اور دوسرے ہم سے کرتے ہیں۔ معاشرتی حقوق:

    (1)حق زندگی (2) حق خاندان (3) حق تعلیم (4) حق مذہب (5) حق ثقافت و زبان (6) حق معاہدہ (7) حق رہائش (8) عزت و آبرو کا تحفظ (9) حق مساوات (10) حق تحریر و تقریر۔ ان میں حق زندگی سب سے بنیادی ہے اور ریاست بنانے کا بنیادی مقصد بھی تحفظ زندگی تھا۔ حق تعلیم ترقی کا پہلا زینہ ہے اور ریاست کا فرض ہے کہ سب کو یکساں تعلیمی سہولیات دے۔ حق مساوات کے مطابق قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

  2. Question 2 · 8 marks

    پاکستان کے 1973ء کے آئین کے مطابق شہریوں کے حقوق و فرائض کی وضاحت کریں۔

    Show model answer

    1973ء کے آئین کے مطابق دیے گئے حقوق:

    (1)بنیادی حقوق کے خلاف کوئی قانون نہیں بنے گا (2) تمام افراد کو جانی و مالی تحفظ (3) بغیر جرم ثابت کیے گرفتار نہیں کیا جائے گا (4) غلامی اور جبری مشقت پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور نہ بغیر وجہ گرفتار (5) سابقہ جرم کی سزا نہیں دی جائے گی اور نہ ایک ہی جرم پر دوہری سزا (6) عزت و آبرو اور چادر و چار دیواری کا احترام (7) نقل و حرکت، اجتماعات میں شمولیت اور جماعت سازی کی آزادی (8) تجارت، کاروبار اور پیشہ اختیار کرنے کا حق (9) آزادی تحریر و تقریر (10) مذہبی ادارے قائم کرنے کی آزادی (11) مذہبی سرگرمیوں پر کوئی ٹیکس نہیں (12) حق جائیداد (13) قانون کی نظر میں برابری (14) امتیازی سلوک کی ممانعت (15) زبان و ثقافت کے تحفظ کا حق۔ فرائض: ریاست سے وفاداری، قانون کی پابندی، حکام سے تعاون، ٹیکسوں کی ادائیگی، ووٹ کا صحیح استعمال، تعلیم، ضبط نفس اور فرقہ واریت سے اجتناب۔ حقوق و فرائض لازم و ملزوم ہیں اور ذمہ داریاں ادا کیے بغیر کوئی اچھا شہری نہیں بن سکتا۔

  3. Question 3 · 8 marks

    شہریوں کو کون کون سے فرائض انجام دینے پڑتے ہیں؟ تفصیل بیان کریں۔

    Show model answer

    شہریوں کو ریاست کی طرف سے جہاں بے شمار حقوق حاصل ہوتے ہیں وہیں ان پر ریاست کی طرف سے کچھ فرائض بھی عائد ہوتے ہیں۔

    (1)ریاست سے وفاداری: اولین فرض، ریاست کو نقصان پہنچنے والا کام نہ کرے، ملک کی سلامتی کے لیے جان دینے سے دریغ نہ کرے۔

    (2)قانون کی پابندی: قوانین شہریوں کی فلاح کے لیے ہیں، پابندی نہ کرنے سے نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔

    (3)حکام سے تعاون: قانون شکنی سے فوری طور پر حکام کو آگاہ کرے۔

    (4)ٹیکسوں کی ادائیگی: روپے پیسے کے بغیر حکومت کا نظام نہیں چل سکتا۔

    (5)ووٹ کا صحیح استعمال: مقدس قومی امانت۔

    (6)تعلیم: ترقی کا بنیادی زینہ، قرآن و حدیث اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ ہوں۔

    (7)ضبط نفس: خود غرض نہ بنیں۔

    (8)فرقہ واریت سے اجتناب: فرقہ پرستی ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی ہے، مذہبی معاملات میں تحمل اور برداشت اختیار کریں۔

  4. Question 4 · 8 marks

    اسلامی ریاست میں شہریوں کے حقوق کا جائزہ لیں۔

    Show model answer

    اسلام دین فطرت ہے اور اسلامی ریاست نظریاتی ریاست ہے۔ اس میں شہریوں کو تمام حقوق حاصل ہیں جو قرآن و سنت کے مقرر کردہ ہیں۔

    (1)حق زندگی: ایک انسان کا قتل تمام انسانیت کے قتل کے برابر، غیر مسلم کی جان بھی قیمتی، قصاص یکساں۔

    (2)تحفظ عزت و آبرو: مذاق اڑانے، برے القاب سے پکارنے اور جھوٹے بہتان پر ممانعت اور سزا۔

    (3)نجی زندگی کا تحفظ: چادر اور چار دیواری کا احترام، اجازت کے بغیر داخل نہیں، عیب تلاش کرنے سے منع۔

    (4)تحفظ ملکیت: ناجائز ذرائع سے کمائی حرام۔

    (5)مذہبی آزادی: جبر ناپسند، غیر مسلموں کے معبودوں کو برا بھلا نہ کہا جائے۔

    (6)شخصی آزادی کا تحفظ: جرم ثابت کیے بغیر سزا نہیں۔

    (7)خواتین کے حقوق: وراثت میں حصہ دار، مردوں کے مساوی حقوق۔

    (8)حق آزادی رائے: ہر شہری حکومت پر مثبت تنقید کر سکتا ہے، مشورہ لازمی۔

    (9)ظلم کے خلاف احتجاج کا حق: جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق۔

    (10)حق مساوات: برتری کا معیار صرف تقویٰ، فاطمہؓ کی مثال۔

    (11)حق انصاف: اجتماعی عدل ریاست کا بنیادی فریضہ، حضرت ابوبکرؓ کا قول۔

  5. Question 5 · 8 marks

    شہریوں کے معاشی اور سیاسی حقوق پر روشنی ڈالیں۔

    Show model answer

    معاشی حقوق زندگی کی بنیادی شرائط کو پورا کرتے ہیں اور ان کے بغیر مہذب زندگی ممکن نہیں۔ اسلامی ریاست میں تمام شہریوں کو معاشی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

    (1)حق ملازمت: اپنی مرضی اور رجحان کے مطابق پیشہ اختیار کرنے کا حق، اہل افراد کو سرکاری ملازمت، غیر قانونی کاروبار جرم۔

    (2)حق اجرت و معاوضہ: محنت کا معاوضہ، نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے۔

    (3)حق جائیداد: ذاتی جائیداد بنانے اور خرچ کرنے کا حق، ناجائز ذرائع کی جائیداد ضبط۔ سیاسی حقوق شہری کی سیاسی زندگی سے تعلق رکھتے ہیں اور جمہوریت کی ترقی کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

    (1)ووٹ دینے کا حق: عادی مجرم، پاگل، نابالغ، دیوالیہ اور غیر ملکی کو حاصل نہیں۔

    (2)حق نمائندگی: انتخابات میں بطور امیدوار شرکت، 1973ء کے آئین کے تحت قومی اسمبلی کے امیدوار کی کم از کم عمر 25 سال۔

    (3)تنقید کرنے کا حق: تعمیری، اصلاحی اور نیک نیتی پر مبنی تنقید جمہوریت کی روح ہے۔

    (4)سیاسی جماعت بنانے کا حق: عوام میں سیاسی شعور پیدا کرنے اور سیاسی تربیت کے لیے۔

More tests in حقوق و فرائض

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account