Parho

Class 10 Education · Chapter 2 · Test 5

تفصیلی سوالات

Long questions

9 questions · 60 min · 72 marks

Want to try first? Take the free Education test: پاکستان میں تعلیم اور مقاصدِ تعلیم

Sample questions with answers

The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    نصاب کا مفہوم بیان کیجیے۔

    Show model answer

    عام زندگی میں ہم کام کرنے سے پہلے اس کی منصوبہ بندی کرتے ہیں مثلاً کھیل سے پہلے کھیل کے میدان، کھلاڑیوں اور پوزیشن کے بارے میں۔ اسی طرح علم کو طلبا تک منتقل کرنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جاتی ہے کہ کون سی جماعت میں کیا پڑھایا جائے گا، دورانیہ کتنا ہو گا، پڑھانے کا طریقہ کار کیا ہو گا اور کون سی ذہنی صلاحیتیں اور مہارتیں پیدا کی جائیں گی۔ یہ تمام باتیں نصاب کے زمرے میں آتی ہیں۔ جو آموزش مدرسہ کی منصوبہ بندی کے تحت حاصل ہو، خواہ انفرادی ہو یا گروہی، مدرسہ کے اندر ہو یا باہر، نصاب کا حصہ ہوتی ہے۔ کھیل، تقاریر، تعلیمی سیر وغیرہ سب نصاب کا حصہ ہیں۔

    تعریف: نصاب ان تمام سرگرمیوں، تجربات، مہارتوں، رجحانات، علوم اور تحقیقات پر مشتمل ہوتا ہے جو مدرسے کے زیر اہتمام بچوں کی ذہنی، اخلاقی، سماجی، روحانی اور معاشرتی کردار اور سیرت کی تعمیر کرتے ہیں۔

  2. Question 2 · 8 marks

    نصاب تعلیم میں کیا کیا سرگرمیاں اور تجربات شامل کیے جاتے ہیں؟

    Show model answer

    نصاب میں ہر وہ شے شامل ہے جو مدرسہ، طلبا اور اساتذہ سر انجام دیتے ہیں۔ مدرسے کی سرگرمیاں صرف عمارت تک محدود نہیں بلکہ صنعتی منصوبے، قدرتی مناظر اور دیگر معاشرتی تقریبات بھی اس میں شامل ہیں۔ نصاب میں وہ تمام سرگرمیاں اور تجربات شامل ہیں جو مطلوبہ مقاصد کے حصول اور طلبہ کی تعمیر و تربیت کے لیے سکول کی زیر نگرانی ہوں۔ خواہ سکول کے اندر ہوں یا سکول کے باہر کھیل کے میدان میں ہوں یا کسی دوسرے مقام پر، سب نصاب کا حصہ ہیں۔ مدرسے کے پیش نظر دو بنیادی باتیں ہوتی ہیں: طالب علم کی شخصیت کی ہمہ پہلو ترقی اور معاشرے کی اجتماعی ضروریات کی تکمیل۔ ان مقاصد کے لیے کتاب پڑھ لینا کافی نہیں۔ مدرسے کو کتابوں کے علاوہ مختلف اقسام کی سرگرمیوں کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جو عملی شکل دیں اور طلبہ کے اخلاق و عمل کو صحیح علم کے معیار کے مطابق تشکیل دیں۔

  3. Question 3 · 8 marks

    نصاب کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں؟ ان اجزائے ترکیبی کو وضاحت سے بیان کریں۔

    Show model answer

    نصاب کے چار اجزائے ترکیبی ہیں:

    (1)مقاصد نصاب: جس طرح عمارت نقشے کے بغیر نہیں بن سکتی اسی طرح نصاب مقاصد کے واضح تعین کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ تعلیمی مقاصد کا تعین حکومت اپنی قومی پالیسیوں کے ذریعے کرتی ہے۔ جس معاشرے کی اقدار ہوں گی اسی قسم کے مقاصد ہوں گے۔

    (2)تدریسی مواد: مقاصد کی روشنی میں مضامین کا انتخاب کیا جاتا ہے کہ کس جماعت میں کون سے مضامین پڑھائے جائیں اور ان کا دورانیہ کتنا ہو۔ مضامین کی افادیت، ضرورت اور دلچسپی کے مطابق ترتیب دی جاتی ہے۔ درسی کتب، اساتذہ، عمارت اور تجربہ گاہیں شامل ہیں۔

    (3)تدریسی حکمت عملی: مواد کو بہترین طریقے سے طلبہ تک پہنچانا۔ اس کا اہم عنصر اساتذہ ہیں۔ تقریری، بحث و مباحثہ، مسئلی، منصوبی اور ٹیم ٹیچنگ طریقے ہیں اور کوئی ایک طریقہ سو فی صد بہتر نہیں۔

    (4)جائزہ: اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مقاصد کہاں تک حاصل ہوئے۔ نتائج وقوفی، تاثراتی اور مہارتی انداز میں جانچے جاتے ہیں۔ جائزہ آئندہ نصاب سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  4. Question 4 · 8 marks

    نصاب کے بنانے میں مقاصد تعلیم کیا اہم کردار ادا کرتے ہیں؟

    Show model answer

    جس طرح عمارت نقشے کے بغیر نہیں بن سکتی اسی طرح نصاب بھی مقاصد کے واضح تعین کے بغیر تعمیر نہیں ہو سکتا۔ اگر محنت، ذہانت اور بصیرت سے قابل عمل مقاصد کی تیاری ہو جائے تو نصاب کے باقی مراحل کامیابی سے طے ہو جاتے ہیں۔ تعلیمی مقاصد کا تعین حکومت اپنی قومی پالیسیوں کے ذریعے کرتی ہے۔ جس قسم کا معاشرہ اور اس کی اقدار ہوں گی اسی قسم کے مقاصد ہوں گے۔ صنعتی معاشرے کا نصاب زرعی معاشرے کے لیے سود مند نہیں ہو سکتا۔ مقاصد کو پیش نظر رکھ کر تدریسی مواد، اساتذہ، عمارت، کتب اور تجربہ گاہوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔ مقاصد کی روشنی میں مضامین کا چناؤ کیا جاتا ہے اور پھر مضامین کے علیحدہ علیحدہ مقاصد کا تعین ہوتا ہے۔ تعلیم میں اصل شے مقاصد ہیں اور تدریس محض مقاصد کے حصول کی کوشش ہے۔ معاشرے کے ساتھ ساتھ مقاصد بدلتے ہیں اور مقاصد کی تبدیلی مضامین میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔

  5. Question 5 · 8 marks

    اجزائے ترکیبی نصاب میں مقاصد نصاب، باقی اجزائے ترکیبی پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں؟ مثالیں دے کر وضاحت کیجیے۔

    Show model answer

    تعلیمی مقاصد، درسی مواد، تدریسی طریقے اور جائزہ آپس میں مربوط ہیں۔ ان میں سے ایک کڑی بھی غائب ہو تو نصاب نامکمل ہے۔ مقاصد کے مطابق تدریسی مواد کا تعین کیا جاتا ہے مثلاً جو مقصد ہو گا اسی کے مطابق مضامین اور کتب منتخب کی جائیں گی۔ مقاصد کی تکمیل کے لیے طریقہ تدریس اختیار کیا جاتا ہے مثلاً عملی مقصد ہو تو منصوبی یا عملی طریقہ استعمال ہو گا۔ جائزہ یہ جانچنے کے لیے لیا جاتا ہے کہ نصاب اور تدریس کے مقاصد پورے ہوئے یا نہیں۔ جائزے کے نتیجے میں مقاصد کی تعمیر نو ہوتی ہے۔ کبھی سوچ اور عمل Backward/Forward نوعیت کی ہوتی ہے اور ہر جزو کا تعلق باقی تینوں سے ہوتا ہے۔ اس طرح چاروں اجزا آپس میں مربوط ہیں اور کسی ایک جزو میں خرابی طالب علم کی شخصیت پر بہت زیادہ اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

More tests in نصاب

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account