Class 10 Education · Chapter 2
نصاب: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
نصاب کا مفہوم بیان کیجیے۔
Answer
نصاب ان تمام سرگرمیوں، تجربات، مہارتوں، رجحانات، علوم اور تحقیقات پر مشتمل ہوتا ہے جو مدرسے کے زیر اہتمام بچوں کی ذہنی، اخلاقی، سماجی، روحانی اور معاشرتی کردار اور سیرت کی تعمیر کرتے ہیں۔ مدرسہ کی منصوبہ بندی کے تحت حاصل ہونے والی ساری آموزش نصاب کا حصہ ہے۔
Q2 · 2 marks
نصاب تعلیم میں کیا کیا سرگرمیاں اور تجربات شامل کیے جاتے ہیں؟
Answer
نصاب میں وہ تمام سرگرمیاں اور تجربات شامل ہیں جو مطلوبہ مقاصد کے حصول اور طلبہ کی تعمیر و تربیت کے لیے سکول کے زیر اہتمام سکول کے اندر یا باہر کسی بھی جگہ وقوع پذیر ہوں۔ مثلاً کھیل، تقاریر، تعلیمی سیر، صنعتی منصوبے، قدرتی مناظر اور معاشرتی تقریبات۔
Q3 · 2 marks
اجزائے ترکیبی نصاب میں ربط سے کیا مراد ہے؟
Answer
تعلیمی مقاصد، درسی مواد، تدریسی طریقے اور جائزہ آپس میں مربوط ہیں۔ ان میں سے ایک کڑی بھی غائب ہو تو نصاب نامکمل ہے۔ مقاصد کے مطابق تدریسی مواد کا تعین ہوتا ہے، مواد کی تکمیل تدریس سے ہوتی ہے اور تدریس کی تاثیر کو جانچنے کے لیے جائزہ لیا جاتا ہے۔
Q4 · 2 marks
مدرسے کے پیش نظر کون سی دو بنیادی باتیں ہوتی ہیں؟
Answer
(1)طالب علم کی شخصیت کی ہمہ پہلو ترقی (2) معاشرے کی اجتماعی ضروریات کی تکمیل۔
Q5 · 2 marks
نصاب کے اجزا کے نام لکھیے۔
Answer
(1)مقاصد نصاب (2) تدریسی مواد (3) تدریسی حکمت عملی (4) جائزہ۔
Q6 · 2 marks
تعلیمی مقاصد کا تعین کون کرتا ہے؟
Answer
تعلیمی مقاصد کا تعین حکومت اپنی قومی تعلیمی پالیسیوں کے ذریعے کرتی ہے۔ جس معاشرے اور اس کی اقدار ہوں گی اسی قسم کے مقاصد تعلیم ہوں گے۔
Q7 · 2 marks
تدریسی مواد میں تبدیلی کس وجہ سے عمل میں آتی ہے؟
Answer
معاشرے میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مقاصد میں بھی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں اور مقاصد کی تبدیلی مضامین میں تبدیلیوں کا باعث بنتی ہے۔ نیز علم تیزی سے بڑھ رہا ہے اور معلومات میں شدت سے اضافہ ہو رہا ہے۔
Q8 · 2 marks
اجزائے نصاب کے مربوط ہونے سے کیا مراد ہے؟
Answer
اس سے مراد ہے کہ چاروں اجزا (مقاصد، تدریسی مواد، طریقہ تدریس اور جائزہ) ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور کسی ایک جز میں خرابی طالب علم کی شخصیت پر بہت زیادہ اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
Q9 · 2 marks
ٹیکسٹ بک بورڈ کا بنیادی کام کیا ہے؟
Answer
ٹیکسٹ بک بورڈز میں ماہرین تعلیم اور ماہرین مضامین مل کر نصاب کی روشنی میں درسی کتب کی تیاری اور اشاعت کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔
Q10 · 1 mark
صحیح یا غلط: معلم مقاصد کی روشنی میں دیے گئے مواد کے مطابق سرگرمیوں کی تفصیلات طے کرتا ہے۔
Answer
ص (صحیح)
Q11 · 1 mark
صحیح یا غلط: تدریسی مواد اور تدریسی حکمت عملی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔
Answer
ص (صحیح)
Q12 · 1 mark
خالی جگہ: مدرسہ کے پیش نظر دو بنیادی باتیں ہوتی ہیں، طالب علم کی شخصیت کی ہمہ پہلو ترقی اور ............ کی اجتماعی ضروریات کی تکمیل۔
Answer
معاشرے
Q13 · 1 mark
خالی جگہ: ............ بغیر تعلیم کا تصور ہی ادھورا رہ جاتا ہے۔
Answer
نصاب کے
Q14 · 1 mark
خالی جگہ: نصاب تعلیمی ............ کے حصول کا اہم ترین ذریعہ ہے۔
Answer
مقاصد
Q15 · 1 mark
خالی جگہ: صوبائی نصاب کمیٹیاں، مرکزی وزارت تعلیم ............ کی ہدایات کی روشنی میں نصاب کا ڈرافٹ تیار کرتی ہیں۔
Answer
قومی تعلیمی پالیسی
Q16 · 2 marks
مدرسے سے مراد اس باب میں کیا ہے؟
Answer
مدرسہ ایک چھوٹا سا معاشرہ ہے جو سماجی اقدار کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرتا ہے۔
Q17 · 2 marks
نصاب کو دراصل کیا کہا گیا ہے؟
Answer
نصاب دراصل ایک معاشرتی گروہ کا پروگرام ہے جو مدرسے میں بچوں کے تعلیمی تجربات کی نشاندہی کرتا ہے۔
Q18 · 2 marks
منصوبہ بندی کی ضرورت کھیل کی مثال سے واضح کریں۔
Answer
جیسے کھیل سے پہلے کھیل کے میدان، کھلاڑیوں، آغاز و اختتام اور پوزیشن کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے، اسی طرح علم طلبا تک منتقل کرنے کے لیے بھی کہ کون سی جماعت میں کیا پڑھایا جائے گا، دورانیہ کتنا ہو گا اور طریقہ کار کیا ہو گا باقاعدہ منصوبہ بندی ہوتی ہے۔
Q19 · 2 marks
نصاب کی اہمیت لکھیے۔
Answer
نظام تعلیم کے قیام میں نصاب کو اساسی حیثیت حاصل ہے۔ نصاب نہ ہو تو اساتذہ، طلبہ، عمارت اور فرنیچر سب بے مقصد ہو جاتے ہیں۔ نصاب ہی کی مدد سے طلبہ اور معاشرے کی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔
Q20 · 2 marks
مختلف ممالک کے نصاب میں فرق کیوں ہوتا ہے؟
Answer
دنیا کے مختلف ممالک میں معاشروں کی نوعیت الگ الگ ہے۔ ان کا اپنا فلسفہ حیات، سیاست، مذہب اور ثقافت الگ ہے۔ ہر معاشرہ اپنی خصوصیات آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا چاہتا ہے اس لیے نصاب سازی تعلیمی مقاصد کو پیش نظر رکھ کر کی جاتی ہے۔
Q21 · 2 marks
نصاب طلبہ میں کیا پیدا کرتا ہے؟
Answer
نصاب نہ صرف طلبہ میں علوم کا فہم پیدا کرتا ہے بلکہ اس کے ذریعے طلبہ کی ذہنی، معاشرتی، جذباتی اور جسمانی ترقی کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
Q22 · 2 marks
غیر معیاری نصاب کے کیا نقصانات ہیں؟
Answer
غیر معیاری نصاب بچے کی مجموعی نشوونما کے لیے مضر ہو سکتا ہے جبکہ اچھا نصاب بچے کی شخصیت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔
Q23 · 2 marks
مقاصد نصاب سے کیا مراد ہے؟
Answer
نصاب کا پہلا جزو جس کے بغیر نصاب تعمیر نہیں ہو سکتا۔ تعلیمی مقاصد کا تعین حکومت قومی پالیسیوں کے ذریعے کرتی ہے اور تدریسی مواد اور طریقہ تدریس انہی کے مطابق ہوتا ہے۔
Q24 · 2 marks
صنعتی اور زرعی معاشرے کے نصاب میں کیا فرق ہوتا ہے؟
Answer
صنعتی معاشرے کی ضروریات کے تحت تیار شدہ نصاب زرعی معاشرے کے لیے سود مند نہیں ہو سکتا اور اسی طرح زرعی معاشرے کا نصاب صنعتی معاشرے کے لیے بے کار ہو گا۔ اس لیے مقاصد معاشرے کے مطابق ہونے چاہئیں۔
Q25 · 2 marks
تدریسی مواد میں کون سی چیزیں آتی ہیں؟
Answer
مقاصد کو پیش نظر رکھ کر درسی کتب، اساتذہ، مدرسہ کی عمارت، کتب فراہمی، تجربہ گاہوں اور کھیلوں کے سامان کا انتظام کیا جاتا ہے۔
Q26 · 2 marks
مضامین کے انتخاب میں کن باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے؟
Answer
یہ طے کیا جاتا ہے کہ کس جماعت سے کون سے مضامین پڑھائے جائیں گے، مضامین کا دورانیہ کتنا ہو گا اور کون سا مضمون کس کلاس کے لیے ضروری ہے یعنی ان کی افادیت، ضرورت اور دلچسپی کے مطابق ترتیب دی جاتی ہے۔
Q27 · 2 marks
نصابی مواد کا انتخاب کرتے ہوئے کن باتوں کو مد نظر رکھا جاتا ہے؟
Answer
نصابی مواد کا انتخاب کرتے ہوئے ضروریات کی تکمیل، نسل کی بقا، بہتر سماجی روابط اور روزگار کی فراہمی کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔
Q28 · 2 marks
تدریسی حکمت عملی سے کیا مراد ہے؟
Answer
تدریسی مواد کو احسن طریقے سے طلبہ تک پہنچانا۔ اس کا اہم عنصر اساتذہ ہیں۔
Q29 · 2 marks
تدریسی طریقوں کے نام لکھیے۔
Answer
تقریری طریقہ، بحث و مباحثہ کا طریقہ، مسئلی طریقہ، منصوبی طریقہ، ٹیم ٹیچنگ وغیرہ۔
Q30 · 2 marks
کوئی ایک طریقہ تدریس سو فی صد درست کیوں نہیں ہوتا؟
Answer
کوئی بھی ایک طریقہ تدریس سو فی صد درست یا بہترین نہیں ہوتا بلکہ مختلف طریقہ ہائے تدریس مختلف صورتوں میں بہتر ثابت ہو سکتے ہیں۔
Q31 · 2 marks
جائزہ سے کیا مراد ہے؟
Answer
جائزہ ایک ایسی سرگرمی ہے جس سے حاصل کردہ نتائج طلبہ کے اکتساب میں خوبیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرنے کے علاوہ نصاب کی خوبیوں اور خامیوں کو بھی عیاں کرتے ہیں۔
Q32 · 2 marks
نتائج کو جانچنے کے تین طریقے کون سے ہیں؟
Answer
(1)وقوفی (Cognitive) یعنی معلومات اور علم (2) تاثراتی (Affective) یعنی عادت اور رویے (3) مہارتی (Psychomotor) یعنی کسی ہنر کا اکتساب۔
Q33 · 2 marks
جائزہ کے طریقے لکھیے۔
Answer
مشاہدہ، آزمائش، انٹرویو، عملی، زبانی، تحریری، معروضی اور موضوعی طریقے۔
Q34 · 2 marks
جائزہ نصاب سازی کا اہم حصہ کیسے بنتا ہے؟
Answer
جائزہ آئندہ نصاب سازی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور یوں نصاب سازی کے عمل کا اہم حصہ بن جاتا ہے۔
Q35 · 2 marks
Backward/Forward عمل کیا ہے؟
Answer
کبھی سوچ اور عمل نوعیت کی ہوتی ہے اور کبھی ہر ایک جزو کا تعلق باقی تینوں سے ہوتا ہے مثلاً مقاصد کا تعلق باقی تینوں سے ہے۔
Q36 · 2 marks
18 ویں آئینی ترمیم کے بعد نصاب سازی میں کیا تبدیلی آئی؟
Answer
پہلے وفاقی وزارت تعلیم کے شعبہ نصاب سازی کا کام تھا۔ 18 ویں ترمیم کے بعد یہ اختیار صوبوں کو منتقل کر دیا گیا اور اب پہلی سے بارھویں تک نصاب سازی صوبوں کی ذمہ داری ہے۔
Q37 · 2 marks
وزارت تعلیم کا نصاب سازی میں کیا کردار ہے؟
Answer
وفاقی وزارت تعلیم قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق صوبوں کو احکامات جاری کرتی ہے۔ صوبے اپنے صوبائی مراکز سے ماہرین نصاب کی زیر نگرانی نصاب تیار کرواتے ہیں۔
Q38 · 2 marks
صوبائی مراکز اور صوبائی کمیٹیوں کا کیا کام ہے؟
Answer
صوبائی مراکز اساتذہ اور ماہر مضامین کی کمیٹیاں بناتے ہیں۔ یہ کمیٹیاں نصاب کا ڈرافٹ تیار کرتی ہیں جو مجاز اتھارٹی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔
Q39 · 2 marks
ٹیکسٹ بک بورڈز کا کیا کام ہے؟
Answer
منظور شدہ نصاب کی روشنی میں ٹیکسٹ بک بورڈز کتب تیار کرتے ہیں۔ ان میں ماہرین تعلیم اور ماہرین مضامین درسی کتب کی تیاری اور اشاعت کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔
Q40 · 2 marks
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا نصاب سے کیا تعلق ہے؟
Answer
نصاب ہر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) کو بھی بھیجا جاتا ہے تاکہ اس کے مطابق امتحان کا انعقاد کیا جا سکے۔ بورڈ امتحانات کے بعد سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ اور انٹرمیڈیٹ سرٹیفیکیٹ جاری کرتا ہے۔
Q41 · 2 marks
جائزہ کے تین انداز لکھیے۔
Answer
وقوفی (علم)، تاثراتی (عادت اور رویے) اور مہارتی (ہنر)۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
نصاب کا مفہوم بیان کیجیے۔
Answer
عام زندگی میں ہم کام کرنے سے پہلے اس کی منصوبہ بندی کرتے ہیں مثلاً کھیل سے پہلے کھیل کے میدان، کھلاڑیوں اور پوزیشن کے بارے میں۔ اسی طرح علم کو طلبا تک منتقل کرنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جاتی ہے کہ کون سی جماعت میں کیا پڑھایا جائے گا، دورانیہ کتنا ہو گا، پڑھانے کا طریقہ کار کیا ہو گا اور کون سی ذہنی صلاحیتیں اور مہارتیں پیدا کی جائیں گی۔ یہ تمام باتیں نصاب کے زمرے میں آتی ہیں۔ جو آموزش مدرسہ کی منصوبہ بندی کے تحت حاصل ہو، خواہ انفرادی ہو یا گروہی، مدرسہ کے اندر ہو یا باہر، نصاب کا حصہ ہوتی ہے۔ کھیل، تقاریر، تعلیمی سیر وغیرہ سب نصاب کا حصہ ہیں۔
تعریف: نصاب ان تمام سرگرمیوں، تجربات، مہارتوں، رجحانات، علوم اور تحقیقات پر مشتمل ہوتا ہے جو مدرسے کے زیر اہتمام بچوں کی ذہنی، اخلاقی، سماجی، روحانی اور معاشرتی کردار اور سیرت کی تعمیر کرتے ہیں۔
Q2 · 8 marks
نصاب تعلیم میں کیا کیا سرگرمیاں اور تجربات شامل کیے جاتے ہیں؟
Answer
نصاب میں ہر وہ شے شامل ہے جو مدرسہ، طلبا اور اساتذہ سر انجام دیتے ہیں۔ مدرسے کی سرگرمیاں صرف عمارت تک محدود نہیں بلکہ صنعتی منصوبے، قدرتی مناظر اور دیگر معاشرتی تقریبات بھی اس میں شامل ہیں۔ نصاب میں وہ تمام سرگرمیاں اور تجربات شامل ہیں جو مطلوبہ مقاصد کے حصول اور طلبہ کی تعمیر و تربیت کے لیے سکول کی زیر نگرانی ہوں۔ خواہ سکول کے اندر ہوں یا سکول کے باہر کھیل کے میدان میں ہوں یا کسی دوسرے مقام پر، سب نصاب کا حصہ ہیں۔ مدرسے کے پیش نظر دو بنیادی باتیں ہوتی ہیں: طالب علم کی شخصیت کی ہمہ پہلو ترقی اور معاشرے کی اجتماعی ضروریات کی تکمیل۔ ان مقاصد کے لیے کتاب پڑھ لینا کافی نہیں۔ مدرسے کو کتابوں کے علاوہ مختلف اقسام کی سرگرمیوں کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جو عملی شکل دیں اور طلبہ کے اخلاق و عمل کو صحیح علم کے معیار کے مطابق تشکیل دیں۔
Q3 · 8 marks
نصاب کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں؟ ان اجزائے ترکیبی کو وضاحت سے بیان کریں۔
Answer
نصاب کے چار اجزائے ترکیبی ہیں:
(1)مقاصد نصاب: جس طرح عمارت نقشے کے بغیر نہیں بن سکتی اسی طرح نصاب مقاصد کے واضح تعین کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ تعلیمی مقاصد کا تعین حکومت اپنی قومی پالیسیوں کے ذریعے کرتی ہے۔ جس معاشرے کی اقدار ہوں گی اسی قسم کے مقاصد ہوں گے۔
(2)تدریسی مواد: مقاصد کی روشنی میں مضامین کا انتخاب کیا جاتا ہے کہ کس جماعت میں کون سے مضامین پڑھائے جائیں اور ان کا دورانیہ کتنا ہو۔ مضامین کی افادیت، ضرورت اور دلچسپی کے مطابق ترتیب دی جاتی ہے۔ درسی کتب، اساتذہ، عمارت اور تجربہ گاہیں شامل ہیں۔
(3)تدریسی حکمت عملی: مواد کو بہترین طریقے سے طلبہ تک پہنچانا۔ اس کا اہم عنصر اساتذہ ہیں۔ تقریری، بحث و مباحثہ، مسئلی، منصوبی اور ٹیم ٹیچنگ طریقے ہیں اور کوئی ایک طریقہ سو فی صد بہتر نہیں۔
(4)جائزہ: اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مقاصد کہاں تک حاصل ہوئے۔ نتائج وقوفی، تاثراتی اور مہارتی انداز میں جانچے جاتے ہیں۔ جائزہ آئندہ نصاب سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Q4 · 8 marks
نصاب کے بنانے میں مقاصد تعلیم کیا اہم کردار ادا کرتے ہیں؟
Answer
جس طرح عمارت نقشے کے بغیر نہیں بن سکتی اسی طرح نصاب بھی مقاصد کے واضح تعین کے بغیر تعمیر نہیں ہو سکتا۔ اگر محنت، ذہانت اور بصیرت سے قابل عمل مقاصد کی تیاری ہو جائے تو نصاب کے باقی مراحل کامیابی سے طے ہو جاتے ہیں۔ تعلیمی مقاصد کا تعین حکومت اپنی قومی پالیسیوں کے ذریعے کرتی ہے۔ جس قسم کا معاشرہ اور اس کی اقدار ہوں گی اسی قسم کے مقاصد ہوں گے۔ صنعتی معاشرے کا نصاب زرعی معاشرے کے لیے سود مند نہیں ہو سکتا۔ مقاصد کو پیش نظر رکھ کر تدریسی مواد، اساتذہ، عمارت، کتب اور تجربہ گاہوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔ مقاصد کی روشنی میں مضامین کا چناؤ کیا جاتا ہے اور پھر مضامین کے علیحدہ علیحدہ مقاصد کا تعین ہوتا ہے۔ تعلیم میں اصل شے مقاصد ہیں اور تدریس محض مقاصد کے حصول کی کوشش ہے۔ معاشرے کے ساتھ ساتھ مقاصد بدلتے ہیں اور مقاصد کی تبدیلی مضامین میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔
Q5 · 8 marks
اجزائے ترکیبی نصاب میں مقاصد نصاب، باقی اجزائے ترکیبی پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں؟ مثالیں دے کر وضاحت کیجیے۔
Answer
تعلیمی مقاصد، درسی مواد، تدریسی طریقے اور جائزہ آپس میں مربوط ہیں۔ ان میں سے ایک کڑی بھی غائب ہو تو نصاب نامکمل ہے۔ مقاصد کے مطابق تدریسی مواد کا تعین کیا جاتا ہے مثلاً جو مقصد ہو گا اسی کے مطابق مضامین اور کتب منتخب کی جائیں گی۔ مقاصد کی تکمیل کے لیے طریقہ تدریس اختیار کیا جاتا ہے مثلاً عملی مقصد ہو تو منصوبی یا عملی طریقہ استعمال ہو گا۔ جائزہ یہ جانچنے کے لیے لیا جاتا ہے کہ نصاب اور تدریس کے مقاصد پورے ہوئے یا نہیں۔ جائزے کے نتیجے میں مقاصد کی تعمیر نو ہوتی ہے۔ کبھی سوچ اور عمل Backward/Forward نوعیت کی ہوتی ہے اور ہر جزو کا تعلق باقی تینوں سے ہوتا ہے۔ اس طرح چاروں اجزا آپس میں مربوط ہیں اور کسی ایک جزو میں خرابی طالب علم کی شخصیت پر بہت زیادہ اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
Q6 · 8 marks
تدریسی حکمت عملی اور جائزہ کی وضاحت کیجیے۔
Answer
تدریسی حکمت عملی: تدریسی مواد کے انتخاب کے بعد سب سے اہم مرحلہ مواد کو احسن طریقے سے طلبہ تک پہنچانا ہے۔ اس کا اہم عنصر اساتذہ ہیں۔ اگر سب اجزا موجود ہوں مگر اساتذہ نہ ہوں تو سب کچھ دھرا رہ جائے گا۔ معلم مقاصد کی روشنی میں مواد کے مطابق سرگرمیوں کی تفصیلات طے کرتا ہے۔ طریقے: تقریری، بحث و مباحثہ، مسئلی، منصوبی اور ٹیم ٹیچنگ۔ تدریسی مواد اور طریقہ لازم و ملزوم ہیں۔ کوئی ایک طریقہ سو فی صد بہترین نہیں۔ جائزہ: اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تدریس کے بعد مقاصد کے حصول میں کامیابی ملی یا نہیں۔ نتائج وقوفی (علم)، تاثراتی (عادت و رویے) اور مہارتی (ہنر) انداز میں جانچے جاتے ہیں۔ امتحانات مقررہ وقفوں سے ہوتے ہیں۔ طریقے: مشاہدہ، آزمائش، انٹرویو، عملی، زبانی، تحریری، معروضی اور موضوعی۔ جائزہ طلبہ اور نصاب کی خوبیوں اور خامیوں کو عیاں کرتا ہے اور آئندہ نصاب سازی میں مدد دیتا ہے۔
Q7 · 8 marks
نصاب کی اہمیت اور ضرورت تفصیل سے لکھیے۔
Answer
نظام تعلیم کے قیام کے سلسلے میں نصاب کو اساسی حیثیت حاصل ہے۔ اگر نصاب نہ ہو تو تمام تعلیمی عوامل جیسے اساتذہ، طلبا، عمارت اور فرنیچر بے مقصد اور بے کار ہو جاتے ہیں۔ نصاب ہی کی مدد سے طلبا اور معاشرے کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کے معاشروں کا اپنا فلسفہ حیات، سیاست، مذہب اور ثقافت ہے اور ہر معاشرہ اپنی خصوصیات آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا چاہتا ہے۔ ان خواہشات کی تکمیل تعلیم کے بغیر ناممکن ہے۔ نصاب کے بغیر تعلیم کا تصور ہی ادھورا ہے۔ نصاب نہ صرف علوم کا فہم پیدا کرتا ہے بلکہ طلبہ کی ذہنی، معاشرتی، جذباتی اور جسمانی ترقی کا اہتمام بھی کرتا ہے۔ نصاب تعلیمی مقاصد کے حصول کا ایک ذریعہ ہے۔ اچھا نصاب بچے کی شخصیت پر خوشگوار اثرات اور غیر معیاری نصاب مضر اثرات رکھتا ہے۔
Q8 · 8 marks
پاکستان میں نصاب کی تیاری کے مراحل تفصیل سے لکھیے۔
Answer
ملک میں قومی سطح پر وفاقی وزارت تعلیم قائم ہے۔ پہلے اس کے تحت شعبہ نصاب سازی (Curriculum Wing) کام کر رہا تھا۔ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد نصاب سازی کا اختیار صوبوں کو منتقل کر دیا گیا۔ اب صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پہلی سے بارھویں جماعت تک نصاب سازی کا کام کریں۔ مراحل:
(1)وزارت تعلیم: قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق صوبوں کو احکامات جاری کرتی ہے۔ صوبے اپنے صوبائی مراکز سے ماہرین کی زیر نگرانی نصاب تیار کرواتے ہیں۔
(2)صوبائی مراکز: اساتذہ اور ماہر مضامین کی کمیٹیاں بناتے ہیں۔
(3)صوبائی کمیٹیاں: نصاب کا ڈرافٹ تیار کر کے مجاز اتھارٹی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کرتی ہیں۔
(4)ٹیکسٹ بک بورڈز: منظور شدہ نصاب کی روشنی میں کتب تیار کرتے ہیں۔ ماہرین تعلیم اور ماہرین مضامین مل کر درسی کتب کی تیاری اور اشاعت کرتے ہیں۔
(5)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن: نصاب کی روشنی میں امتحانات کا انعقاد کرتا اور سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ اور انٹرمیڈیٹ سرٹیفیکیٹ جاری کرتا ہے۔ نصاب ہر بورڈ کو بھی بھیجا جاتا ہے۔
Q9 · 8 marks
تدریسی مواد کی وضاحت کیجیے اور مواد کے انتخاب کے اصول لکھیے۔
Answer
تعلیمی مقاصد کی روشنی میں مضامین کا انتخاب کیا جاتا ہے کہ کس جماعت میں کون سے مضامین پڑھائے جائیں گے، ان کا دورانیہ کتنا ہو گا اور کون سا مضمون کس کلاس کے لیے ضروری ہے۔ مضامین کو ان کی افادیت، ضرورت اور دلچسپی کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے۔ تدریسی مواد کا انتخاب اس طرح ہوتا ہے کہ علم، مہارتوں اور رویوں میں تبدیلیاں آئیں۔ درسی کتب کی تیاری مقاصد اور بچوں کے ذہنی معیار کے مطابق ہوتی ہے۔ آج علم تیزی سے بڑھ رہا ہے اس لیے ماہرین کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کن اجزا کو شامل اور کن کو نظر انداز کیا جائے۔ کسی ایک جماعت میں مضمون کا تمام مواد شامل نہیں کیا جا سکتا۔ ماہرین نفس مضمون کی مختلف جماعتوں میں اس طرح تقسیم کریں کہ وہ طلبہ کی ذہنی سطح، عمر اور اہلیت سے مطابقت رکھتا ہو اور تسلسل بھی قائم رہے۔ نصابی مواد کے انتخاب میں ضروریات کی تکمیل، نسل کی بقا، بہتر سماجی روابط اور روزگار کی فراہمی کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.