Parho

Class 10 Education · Chapter 3

مدرسہ کی سرگرمیوں کی تنظیم: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

48short questions
9long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    ہم نصابی سرگرمی کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    وہ سرگرمیاں جو نصاب کے مقاصد کو مدد فراہم کریں لیکن نصاب کی دستاویزات میں موجود نہ ہوں اور جو طالب علم کی ہمہ گیر و ہمہ جہت نشوونما کا فریضہ بھی انجام دیں ہم نصابی سرگرمیاں کہلاتی ہیں۔

  2. Q2 · 2 marks

    نصابی سرگرمیوں میں شامل تین سرگرمیوں کے نام لکھیے۔

    Answer

    کمرہ جماعت میں دیے جانے والے اسباق، گھر کا کام اور امتحان۔

  3. Q3 · 2 marks

    بچے کے کردار کے دو پہلو بتائیے جنہیں صرف ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے نشوونمادی جا سکتی ہے؟

    Answer

    طالب علم کی جسمانی نشوونما اور معاشرتی نشوونما، اسی طرح جذباتی نشوونما کیونکہ نصاب میں ان کے لیے اتنی گنجائش نہیں ہوتی۔

  4. Q4 · 2 marks

    فارغ اوقات سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    وہ وقت جو نصابی کام سے بچ جائے۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے اس کا موزوں اور پسندیدہ استعمال سیکھا جاتا ہے۔

  5. Q5 · 2 marks

    طلبہ کے انفرادی مشاغل کی چار مثالیں لکھیے۔

    Answer

    ٹکٹیں جمع کرنا، مصوری، باغبانی، فوٹوگرافی۔

  6. Q6 · 1 mark

    صحیح یا غلط: کمرہ جماعت میں دیے جانے والے اسباق اور اس سبق سے متعلق سرگرمیوں کو نصابی سرگرمیاں کہتے ہیں۔

    Answer

    ص (صحیح)

  7. Q7 · 1 mark

    صحیح یا غلط: طلبہ کے لیے بہتر معاشرتی تعلقات کی خاطر مدرسہ میں اجتماعی کھیلوں کا انتظام کرنا مناسب ہوتا ہے۔

    Answer

    ص (صحیح)

  8. Q8 · 1 mark

    صحیح یا غلط: ہم نصابی سرگرمیاں بھی طلبہ کو خوشگوار اور پر مسرت زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہیں۔

    Answer

    ص (صحیح)

  9. Q9 · 1 mark

    صحیح یا غلط: مدرسہ کے اندر موجود سہولتیں، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو بآسانی منظم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

    Answer

    ص (صحیح)

  10. Q10 · 1 mark

    خالی جگہ: طلبہ کی نشوونما کے لیے مدرسہ میں منظم کی جانے والی سرگرمیاں ............ قسم کی ہوتی ہیں۔

    Answer

    مختلف

  11. Q11 · 1 mark

    خالی جگہ: نصاب سے متعلق سرگرمیاں یا فعالیتیں، نصاب میں ............ حدود کے اندر رہ کر انجام دی جاتی ہیں۔

    Answer

    مقررہ

  12. Q12 · 1 mark

    خالی جگہ: کمرہ جماعت میں کسی مضمون سے متعلقہ ............ نصابی سرگرمیاں کہلاتی ہیں۔

    Answer

    فعالیتیں

  13. Q13 · 1 mark

    خالی جگہ: ہم نصابی سرگرمیوں کو کمرہ جماعت کی ............ میں انجام دینا مشکل ہوتا ہے۔

    Answer

    چار دیواری

  14. Q14 · 1 mark

    خالی جگہ: کھیل کود اور ٹیم والے کھیلوں میں حصہ لینے کی بنا پر طلبہ میں ............ فروغ پاتا ہے۔

    Answer

    ٹیم سپرٹ

  15. Q15 · 1 mark

    خالی جگہ: سکول میں قائم کلب اور سوسائٹیاں بھی طلبہ میں بہت سی صلاحیتوں کی ............ کا باعث ہوتی ہیں۔

    Answer

    ترویج

  16. Q16 · 1 mark

    خالی جگہ: مدرسہ میں کسی کام کو انجام دینے کے لیے ............ بے حد اثر ڈالتا ہے۔

    Answer

    ماحول

  17. Q17 · 1 mark

    خالی جگہ: ............ ماحول کی سماجی و ثقافتی قدروں کا سہارا لے کر بعض بااثر لوگ مدرسہ کی کچھ سرگرمیوں پر اعتراض کرتے ہیں۔

    Answer

    بیرونی

  18. Q18 · 2 marks

    مدرسہ میں سرگرمیاں کتنی طرح کی ہوتی ہیں؟

    Answer

    مدرسہ میں ہونے والی سرگرمیاں مختلف قسم کی ہوتی ہیں۔ بعض انتظامی نوعیت کی اور بعض طلبہ کی فلاح و بہبود اور نشوونما کے لیے منظم کی جاتی ہیں جنہیں نصابی اور ہم نصابی میں بیان کیا گیا ہے۔

  19. Q19 · 2 marks

    طالب علم کے کردار کے چار نمایاں پہلو کون سے ہیں؟

    Answer

    (1)جسمانی نشوونما (2) ذہنی نشوونما (3) جذباتی نشوونما (4) معاشرتی نشوونما۔

  20. Q20 · 2 marks

    نصاب صرف نصابی سرگرمیوں کے ذریعے مکمل کیوں نہیں کیا جا سکتا؟

    Answer

    نصاب طالب علم کے کردار کے ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا جاتا ہے مگر کچھ ذیلی پہلو اور کردار کے شعبے ایسے ہیں جن کو صرف نصابی سرگرمیوں کے ذریعے مکمل نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے مدرسہ ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کرتا ہے۔

  21. Q21 · 2 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت لکھیے۔

    Answer

    ہم نصابی سرگرمیاں اتنی ہی اہم ہیں جتنی نصابی سرگرمیاں۔ یہ اس خلا کو پر کرتی ہیں جو نصابی سرگرمیاں چھوڑ جاتی ہیں اور طالب علم کے کردار کے بنیادی و ذیلی پہلوؤں کو نظر انداز ہونے سے بچاتی ہیں۔

  22. Q22 · 2 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے سات فائدے لکھیں۔

    Answer

    (1)جسمانی حرکات و توانائی کا مناسب استعمال (2) صحت و حفاظت کے اصول (3) پیشوں کے بارے میں معلومات (4) فارغ اوقات کا موزوں استعمال (5) معاشرتی تعلقات اور روزمرہ کے افعال کی ادائیگی (6) شہریت کا احساس اور اخلاقی ترقی (7) ذاتی دلچسپیوں کو پورا کرنا۔

  23. Q23 · 2 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں کے انتظام کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟

    Answer

    بعض اساتذہ کمرہ جماعت میں توجہ دیتے ہیں لیکن تدریس میں وقت آڑے آ جاتا ہے۔ نصابی سرگرمیوں کی تکمیل اور کورس پورا کرنے پر توجہ زیادہ رہتی ہے۔ اس لیے ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے علیحدہ وقت اور باقاعدہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔

  24. Q24 · 2 marks

    جسمانی ترقی کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کا انتظام کیسے کیا جائے گا؟

    Answer

    جسمانی ترقی کے لیے کمرہ جماعت میں انتظام ممکن نہیں۔ اس کے لیے میدانوں، کھیلوں، جمناسٹک یا ایتھلیٹکس وغیرہ کا بندوبست کرنا ہو گا۔

  25. Q25 · 2 marks

    معاشرتی تعلقات کے لیے کون سی سرگرمیاں منتخب کی جاتی ہیں؟

    Answer

    ایسی سرگرمیاں جن میں طلبہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں، تعاون کریں، حقوق و فرائض کا خیال رکھیں۔ یہ سرگرمیاں «ٹیم ورک» کی صورت میں منظم ہو سکتی ہیں مثلاً اجتماعی کھیل (ہاکی، فٹ بال وغیرہ) اور تعلیمی و تفریحی سفر۔

  26. Q26 · 2 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں کی اقسام لکھیں۔

    Answer

    (1)کھیل کود، جسمانی ورزشیں، ایتھلیٹکس (2) ادبی و تفریحی سرگرمیاں (3) کلب اور سوسائٹیاں (4) طلبہ کے مشاغل (5) تحریری سرگرمیاں۔

  27. Q27 · 2 marks

    ادبی و تفریحی سرگرمیوں کی مثالیں دیں۔

    Answer

    بزم ادب، تقریری مقابلے، تعلیمی سفر وغیرہ۔

  28. Q28 · 2 marks

    کلب اور سوسائٹیوں کی چار مثالیں دیں۔

    Answer

    بوائے سکاؤٹس، گرل گائیڈز، سائنس سوسائٹی، فوٹوگرافک کلب، ڈرامیٹک کلب، سکول بینڈ۔

  29. Q29 · 2 marks

    تحریری سرگرمیوں کی مثالیں دیں۔

    Answer

    کلاس میگزین، سکول میگزین، مضمون نویسی، شاعری کا مقابلہ، بلیٹن بورڈ کی ترتیب۔

  30. Q30 · 2 marks

    کھیل کود اور ورزش سے طلبہ میں کون سی خوبیاں پیدا ہوتی ہیں؟

    Answer

    طلبہ کے جسمانی پہلو کی نشوونما کے علاوہ صبر، حوصلہ، نظم و ضبط اور تعاون وغیرہ کی افزائش ہوتی ہے۔ ٹیم سپرٹ اور سپورٹس مین سپرٹ پیدا ہوتی ہے۔

  31. Q31 · 2 marks

    ادبی و تفریحی سرگرمیوں سے طلبہ کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟

    Answer

    طلبہ بلا جھجک خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں، تقریر کے لیے مواد جمع کر کے ترتیب دیتے ہیں، اپنی بات پہنچانے کا سلیقہ سیکھتے ہیں، دلائل کے ساتھ بھرپور انداز میں بات کہتے ہیں۔ سفر کے ذریعے مشکلات سہنے کی ہمت اور لوگوں سے روابط بڑھتے ہیں۔

  32. Q32 · 2 marks

    طلبہ کی ذاتی دلچسپیاں کیا اہمیت رکھتی ہیں؟

    Answer

    ہر طالب علم دوسرے طلبہ کے مقابلے میں اپنی علیحدہ شناخت اور انفرادی دلچسپی رکھتا ہے۔ ان کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں میں بہت سی سرگرمیاں درج ہیں اور مشاغل اختیار کرنے کی ترغیب دی جا سکتی ہے۔

  33. Q33 · 2 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کے بعد طلبہ میں پیدا ہونے والی چار خصوصیات لکھیں۔

    Answer

    (1)جسمانی توانائیوں کا بہتر استعمال (2) صحت و صفائی کے اصولوں پر کار بند ہونا (3) فارغ اوقات کا مناسب استعمال (4) نظم و ضبط کی پابندی۔

  34. Q34 · 2 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں سے طلبہ جذبات پر کیسے قابو پانا سیکھتے ہیں؟

    Answer

    طلبہ اپنے جذبات پر قابو پانے کی صلاحیت حاصل کر لیتے ہیں اور فوری طور پر جذباتی ردعمل سے پرہیز کرنا سیکھ جاتے ہیں۔

  35. Q35 · 2 marks

    ماحول کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    ارد گرد کے وہ حالات جو کسی واقعہ یا سرگرمی کے چاروں طرف موجود ہوتے ہیں۔ یہ حالات جغرافیائی، معاشرتی، معاشی، انسانی، ثقافتی اور سہولیات پر مبنی ہوتے ہیں۔

  36. Q36 · 2 marks

    مدرسہ کے ماحول کی کتنی اقسام ہیں؟

    Answer

    دو اقسام:

    (1)مدرسہ کا اندرونی ماحول (2) مدرسہ کا بیرونی ماحول۔

  37. Q37 · 2 marks

    مدرسہ کے اندرونی ماحول میں کیا چیزیں شامل ہیں؟

    Answer

    (1)مدرسہ کی عمارت (2) مدرسہ میں موجود سہولتیں (3) مدرسہ میں موجود انسانی وسائل مثلاً اساتذہ (4) مدرسہ میں موجود ساز و سامان (5) طلبہ کی نشوونمائی سطح۔

  38. Q38 · 2 marks

    مدرسہ کے بیرونی ماحول میں کیا چیزیں شامل ہیں؟

    Answer

    (1)طلبہ کے والدین کا رویہ بسلسلہ تعلیم و تربیت (2) سماجی و ثقافتی اقدار و روایات (3) معاشرے اور قریبی ماحول میں موجود سہولتیں (4) ماحول میں موجود انسانی وسائل اور مہارتیں۔

  39. Q39 · 2 marks

    مدرسہ کا اندرونی ماحول ہم نصابی سرگرمیوں پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟

    Answer

    اگر سکول کی عمارت میں ہال موجود نہ ہو تو وہاں ڈرامہ سٹیج نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح کھیل کے میدان، ٹینس کورٹ، سکوائش کورٹ، بیڈمنٹن کورٹ، ورزشوں اور ایتھلیٹکس کی عدم موجودگی انتظام کو مشکل بنا دیتی ہے۔ ماہر اساتذہ نہ ہوں تو سرگرمیوں کا انعقاد ممکن نہیں ہوتا۔

  40. Q40 · 2 marks

    مدرسہ کے انسانی وسائل کا ہم نصابی سرگرمیوں پر کیا اثر ہوتا ہے؟

    Answer

    سربراہ مدرسہ کا رویہ، دلچسپی اور رجحان خاصا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انتظامیہ کے علاوہ اساتذہ کی مہارت، دلچسپی، وقت دینا، خوش دلی اور ہمدردانہ انداز بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ طلبہ کی دلچسپیاں، رجحانات اور شوق بھی معاون ہوتے ہیں۔

  41. Q41 · 2 marks

    بیرونی ماحول ہم نصابی سرگرمیوں میں کیسے مداخلت کرتا ہے؟

    Answer

    والدین کا تعلیم کے بارے میں رویہ بھی سرگرمیوں کے انعقاد کو متاثر کرتا ہے۔ مثلاً بعض والدین سفر پر بھیجنے کو تیار نہیں ہوتے اور اسے فضول، وقت کی بربادی یا ذاتی سیر و تفریح کا بہانہ کہتے ہیں۔

  42. Q42 · 2 marks

    سماجی اور ثقافتی اقدار ہم نصابی سرگرمیوں پر کیسے اثر انداز ہوتی ہیں؟

    Answer

    بیرونی ماحول کی بعض سماجی و ثقافتی اقدار کا سہارا لے کر بعض بااثر لوگ سرگرمیوں کو برا کہیں گے اور مدرسہ کی انتظامیہ کے خلاف پروپیگنڈا کریں گے۔ وہ ڈرامہ منعقد کرنے پر اعتراض اور موسیقی کے پروگرام کی مخالفت کریں گے۔

  43. Q43 · 2 marks

    مدرسہ کا اندرونی اور بیرونی ماحول ہم نصابی سرگرمیوں پر کیا اثر ڈالتا ہے؟

    Answer

    مدرسہ کا اندرونی اور بیرونی ماحول ہم نصابی سرگرمیوں پر اثر انداز ہو کر ان کے انعقاد اور انتظام کو مشکل بھی بنا سکتے ہیں اور ان کے بندوبست میں آسانی بھی پیدا کر سکتے ہیں۔

  44. Q44 · 2 marks

    بچے کے کردار کے دو پہلو بتائیے جنہیں صرف ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے نشوونما دی جا سکتی ہے؟

    Answer

    جسمانی نشوونما اور معاشرتی نشوونما۔

  45. Q45 · 2 marks

    طلبہ کے انفرادی مشاغل کی چار مثالیں لکھیں۔

    Answer

    ٹکٹیں جمع کرنا، مصوری، باغبانی، فوٹوگرافی۔

  46. Q46 · 2 marks

    مدرسہ کا اندرونی ماحول کیا ہے؟

    Answer

    عمارت، سہولتیں، انسانی وسائل، ساز و سامان اور طلبہ کی نشوونمائی سطح۔

  47. Q47 · 2 marks

    مدرسہ کا بیرونی ماحول کیا ہے؟

    Answer

    والدین کا رویہ، سماجی و ثقافتی اقدار، قریبی ماحول کی سہولتیں اور انسانی وسائل و مہارتیں۔

  48. Q48 · 2 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے کوئی چار فوائد لکھیے۔

    Answer

    جسمانی توانائی کا استعمال، صحت و حفاظت کے اصول، فارغ اوقات کا موزوں استعمال، بہتر معاشرتی تعلقات۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 8 marks

    نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں فرق بیان کیجیے۔ مثالیں دے کر اپنے جواب کی وضاحت بھی کریں۔

    Answer

    مدرسہ میں سرگرمیاں مختلف قسم کی ہوتی ہیں۔ نصابی سرگرمیاں: وہ جو براہ راست مجوزہ نصاب سے تعلق رکھتی ہیں اور نصاب کی مقررہ حدود کے اندر انجام دی جاتی ہیں۔ مثلاً کمرہ جماعت میں دیے جانے والے اسباق، گھر کا کام اور امتحان۔ مجوزہ نصاب کی غایت طلبہ کی ہمہ گیر نشوونما ہوتی ہے۔ ہم نصابی سرگرمیاں: وہ جو براہ راست مجوزہ نصاب سے تعلق نہیں رکھتیں مگر طالب علم کی شخصیت کی بھرپور اور ہمہ جہت نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ نصاب کی دستاویزات میں درج نہیں ہوتیں مگر نصاب کے مقاصد کو مدد فراہم کرتی ہیں۔ مثلاً کھیل کود، بزم ادب، تقریری مقابلے، سکاؤٹنگ، مصوری، میگزین۔ فرق: نصابی سرگرمیاں مقررہ حدود میں ہوتی ہیں اور ہم نصابی ان سے باہر مگر نصاب کی معاون ہوتی ہیں۔ نصابی علم دیتی ہیں اور ہم نصابی خلا کو پر کر کے جسمانی، جذباتی اور معاشرتی نشوونما دیتی ہیں۔

  2. Q2 · 8 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں کے انتظام کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ واضح کیجیے۔

    Answer

    طالب علم کے کردار کے جسمانی، ذہنی، جذباتی اور معاشرتی پہلو ہیں۔ نصاب ان سب کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا جاتا ہے لیکن کچھ ذیلی پہلو اور شعبے صرف نصابی سرگرمیوں سے مکمل نہیں ہوتے۔ ہم نصابی سرگرمیاں اس خلا کو پر کرتی ہیں جو نصابی سرگرمیاں چھوڑ دیتی ہیں۔ جیسے حساب، کتاب، سائنس، آرٹس وغیرہ میں مہارت تو پیدا ہو جاتی ہے مگر طالب علم کی شخصیت کے کئی بنیادی و ذیلی پہلو نظر انداز ہو جاتے ہیں مثلاً (1) جسمانی حرکات و توانائی کا مناسب استعمال (2) صحت و حفاظت کے اصول (3) پیشوں کے بارے میں معلومات (4) فارغ اوقات کا استعمال (5) معاشرتی تعلقات اور روابط (6) شہریت کا احساس اور اخلاقی ترقی (7) ذاتی دلچسپیاں۔ کئی اساتذہ کمرہ جماعت میں بھی توجہ دیتے ہیں لیکن تدریس میں وقت آڑے آتا ہے اور کورس مکمل کرنے پر توجہ رہتی ہے۔ اس لیے ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے علیحدہ وقت اور باقاعدہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ جسمانی ترقی کے لیے میدان اور کھیلوں کا انتظام اور معاشرتی تعلقات کے لیے ٹیم ورک جیسے اجتماعی کھیل اور تعلیمی سفر ضروری ہیں۔

  3. Q3 · 8 marks

    بزم ادب کے انعقاد کے لیے کس قسم کے انتظامات کی ضرورت ہو گی؟

    Answer

    بزم ادب ادبی و تفریحی سرگرمیوں میں شامل ہے۔ اس کے انعقاد کے لیے مدرسہ کا اندرونی ماحول (عمارت، ہال، ساز و سامان) اور انسانی وسائل (اساتذہ، انتظامیہ) درکار ہوتے ہیں۔ ہال یا مناسب جگہ، سٹیج، نشستوں اور ساؤنڈ سسٹم کا انتظام کیا جائے۔ ماہر اساتذہ نگرانی اور رہنمائی کریں۔ سربراہ مدرسہ کا مثبت رویہ، دلچسپی اور وقت دینا اہم ہے۔ طلبہ کی دلچسپی اور شوق ہونا ضروری ہے۔ تقریر کے لیے مواد جمع کرنے، ترتیب دینے اور اظہار خیال کی تربیت دی جائے۔ والدین کا تعاون اور بیرونی ماحول کی مداخلت کا خیال رکھا جائے۔ وقت کا تعین اور باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے۔

  4. Q4 · 8 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ میں کون سے اوصاف فروغ پاتے ہیں؟ مثالوں سے وضاحت کیجیے۔

    Answer

    ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کے بعد طلبہ میں بہت سی خصوصیات اور اوصاف پیدا ہوتے ہیں:

    (1)اپنی جسمانی توانائیوں کا بہتر استعمال سیکھتے ہیں اور اعضا میں توازن پیدا ہو جاتا ہے۔

    مثال: کھیل کود اور ورزشیں۔

    (2)صحت و صفائی اور ذاتی حفاظت کے اصول سیکھ کر ان پر کار بند ہوتے ہیں اور ماحول کی بہتری میں تعاون کرتے ہیں۔

    (3)فارغ اوقات کا مناسب استعمال اور پسندیدہ و ناپسندیدہ میں تمیز۔

    (4)بہتر معاشرتی تعلقات، ساتھیوں کے ساتھ تعاون، اتفاق و اتحاد کی عادات۔

    مثال: ٹیم کے کھیل اور تعلیمی سفر۔

    (5)نظم و ضبط کی پابندی۔

    (6)معلومات جمع کرنا، ترتیب دے کر منظم کرنا اور دلائل کے ساتھ پیش کرنے کی استعداد۔

    مثال: بزم ادب اور تقریری مقابلے۔

    (7)جذبات پر قابو پانا اور فوری جذباتی ردعمل سے پرہیز۔ اسی طرح سکاؤٹ اور گائیڈ سے خدمت کا جذبہ، مشاغل سے تسکین، خوشی اور خود داری۔ غرضیکہ طلبہ پر مسرت زندگی گزارنے کے قابل ہو جاتے ہیں اور معاشرے میں بہتر مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

  5. Q5 · 8 marks

    مدرسہ کا اندرونی ماحول ہم نصابی سرگرمیوں پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟

    Answer

    ماحول ارد گرد کے وہ حالات ہیں جو کسی واقعہ یا سرگرمی کے چاروں طرف موجود ہوتے ہیں۔ مدرسہ کے اندرونی ماحول میں (1) مدرسہ کی عمارت (2) موجود سہولتیں (3) موجود انسانی وسائل مثلاً اساتذہ (4) ساز و سامان اور (5) طلبہ کی نشوونمائی سطح شامل ہیں۔ اثرات: ہم نصابی سرگرمیوں کے انتظام اور ان کے انعقاد پر اندرونی ماحول کا دونوں طرح اثر ہوتا ہے۔ مثلاً اگر عمارت میں ہال نہ ہو تو ڈرامہ سٹیج نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح کھیل کے میدان، ٹینس کورٹ، سکوائش کورٹ، بیڈمنٹن کورٹ اور ایتھلیٹکس کی سہولتیں نہ ہوں تو سرگرمیوں کا انتظام مشکل ہو گا۔ ماہر اساتذہ موجود نہ ہوں تو بھی سرگرمیاں جاری نہیں رہ سکتیں۔ انسانی وسائل میں سربراہ مدرسہ کا رویہ اور دلچسپی، اساتذہ کی مہارت اور خوش دلی، طلبہ کے رجحانات اور شوق معاون ہوتے ہیں۔ طلبہ کے منفی ردعمل سے ہم نصابی سرگرمیوں کا مثبت انتظام متاثر ہوتا ہے۔

  6. Q6 · 8 marks

    سماجی اور ثقافتی اقدار کیوں کر ہم نصابی سرگرمیوں پر اپنا منفی اثر مرتب کرتی ہیں؟

    Answer

    مدرسہ کا بیرونی ماحول اندرونی ماحول کے برعکس ہم نصابی سرگرمیوں کے انتظام و انصرام میں مداخلت کا باعث بنتا ہے۔ بیرونی ماحول میں (1) والدین کا رویہ بسلسلہ تعلیم و تربیت (2) سماجی و ثقافتی اقدار و روایات (3) معاشرے اور قریبی ماحول میں موجود سہولتیں (4) انسانی وسائل اور مہارتیں شامل ہیں۔ بعض سماجی و ثقافتی اقدار کا سہارا لے کر بعض بااثر لوگ کچھ سرگرمیوں کو برا کہیں گے اور مدرسہ کی انتظامیہ کے خلاف منفی پروپیگنڈا کریں گے۔ مثلاً وہ ڈرامہ منعقد کرنے پر اعتراض کریں گے اور موسیقی کے پروگرام کی مخالفت کریں گے۔ والدین کا رویہ بھی اثر ڈالتا ہے، بعض والدین بچوں کو سفر پر بھیجنے کو تیار نہیں ہوتے اور اسے فضول، وقت کی بربادی یا ذاتی سیر و تفریح کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ معاشرے اور قریبی ماحول میں بعض سہولتوں کی عدم موجودگی بھی سرگرمیوں کے انعقاد کو متاثر کرتی ہے۔

  7. Q7 · 8 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں کی اقسام اور طلبہ کی نشوونما میں ان کا کردار تفصیل سے لکھیے۔

    Answer

    ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ہمہ گیر، ہمہ جہت اور بھرپور نشوونما میں اہم ہیں اور مدرسہ ان کے انتظام کا ذمہ دار ہے۔ اقسام:

    (1)کھیل کود، جسمانی ورزشیں، ایتھلیٹکس (ہاکی، فٹ بال، کرکٹ، دوڑیں) (2) ادبی و تفریحی سرگرمیاں (بزم ادب، تقریری مقابلے، تعلیمی سفر) (3) کلب اور سوسائٹیاں (بوائے سکاؤٹس، گرل گائیڈز، سائنس سوسائٹی، فوٹوگرافک کلب، ڈرامیٹک کلب، سکول بینڈ) (4) طلبہ کے مشاغل (ٹکٹیں جمع کرنا، مصوری، باغبانی) (5) تحریری سرگرمیاں (کلاس میگزین، سکول میگزین، مضمون نویسی، شاعری کا مقابلہ، بلیٹن بورڈ)۔ کردار: کھیل کود سے جسمانی نشوونما، صبر، حوصلہ، نظم و ضبط، تعاون، ٹیم سپرٹ اور سپورٹس مین سپرٹ۔ ادبی سرگرمیوں سے بلا جھجک اظہار خیال، مواد جمع کرنے اور دلائل سے بات کہنے کی صلاحیت اور سفر سے مشکلات سہنے کی ہمت۔ کلب اور سوسائٹیوں سے خدمت کا جذبہ، قیادت، اتحاد، ہمدردی۔ مشاغل سے تسکین، خوشی اور خود داری۔

  8. Q8 · 8 marks

    مدرسہ کے اندرونی اور بیرونی ماحول کا تقابل کیجیے اور ہم نصابی سرگرمیوں پر ان کے اثرات لکھیے۔

    Answer

    ماحول ارد گرد کے وہ حالات ہیں جو جغرافیائی، معاشرتی، معاشی، انسانی، ثقافتی اور سہولیات پر مبنی ہوتے ہیں۔ اندرونی ماحول: عمارت، موجود سہولتیں، انسانی وسائل (اساتذہ)، ساز و سامان اور طلبہ کی نشوونمائی سطح۔ اثر: عمارت، ہال، میدان، کورٹس اور ماہر اساتذہ ہوں تو سرگرمیوں کا انتظام آسان اور نہ ہوں تو مشکل۔ سربراہ مدرسہ اور اساتذہ کا رویہ اور دلچسپی اہم ہے۔ بیرونی ماحول: والدین کا رویہ، سماجی و ثقافتی اقدار و روایات، معاشرے اور قریبی ماحول کی سہولتیں، انسانی وسائل اور مہارتیں۔ اثر: بیرونی ماحول مداخلت کا باعث بنتا ہے، بااثر لوگ اعتراض کرتے ہیں، والدین سفر پر بھیجنے سے انکار کرتے ہیں، موسیقی اور ڈرامے کی مخالفت ہوتی ہے۔ تقابل: اندرونی ماحول مدرسہ کے اختیار اور وسائل میں ہوتا ہے جبکہ بیرونی ماحول کا کنٹرول مدرسہ کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔

    نتیجہ: دونوں ماحول ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کو مشکل بھی بنا سکتے ہیں اور آسانی بھی پیدا کر سکتے ہیں۔

  9. Q9 · 8 marks

    ہم نصابی سرگرمیوں کی اقسام اور طلبہ کی نشوونما میں ان کا کردار لکھیے۔

    Answer

    پانچ اقسام: کھیل کود، ادبی و تفریحی، کلب و سوسائٹیاں، مشاغل اور تحریری سرگرمیاں۔ کھیل سے صبر، حوصلہ، نظم و ضبط، ٹیم سپرٹ۔ ادبی سرگرمیوں سے اظہار خیال، دلائل اور سفر کی ہمت۔ کلب سے خدمت، قیادت، اتحاد، ہمدردی۔ مشاغل سے تسکین، خوشی، خود داری۔ تحریری سرگرمیوں سے تحریری صلاحیت۔ طلبہ پر مسرت زندگی گزارنے کے قابل بنتے ہیں۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account