Parho

Class 10 Education · Chapter 4

رہنمائی اور مشاورت: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

59short questions
18long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    تعلیم کے قدیم مفہوم میں استاد کا کام کیا تھا؟

    Answer

    استاد کا کام صرف بچے کو علم فراہم کرنا اور چند کتابیں پڑھانا تھا۔

  2. Q2 · 2 marks

    تعلیم کے جدید مفہوم کے مطابق معلم کے فرائض کیا ہیں؟ (مشق 6-i)

    Answer

    جدید مفہوم کے مطابق معلم کے فرائض میں یہ بات شامل ہے کہ وہ طالب علم کی شخصیت کی ہمہ پہلو اور ہمہ گیر نشوونما کرے۔ طالب علم کی صلاحیتوں کے مطابق جہاں ضرورت ہو اس کے مسائل اور مشکلات کو دور کرنے میں مدد کرے اور رہنمائی کا فریضہ بھی انجام دے۔

  3. Q3 · 2 marks

    رہنمائی کا ایک علیحدہ شعبہ اداروں میں کیوں قائم کیا جائے؟

    Answer

    بعض صورتوں میں ہر استاد طالب علم کے تمام مسائل اور ان کی مدد کرنے کی پوری مہارت نہیں رکھتا۔ اس لیے رہنمائی کا ایک علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے اور اس کام کے لیے ایک ماہر شخص ادارے میں موجود ہو۔

  4. Q4 · 2 marks

    رہنمائی کے لغوی معنی لکھیں۔

    Answer

    رہنمائی کے لغوی معنی راستہ دکھانے، نشاندہی کرنے اور آگے آگے چل کر پیروی کرانے یا مشکل میں مدد کرنے کے ہیں۔

  5. Q5 · 3 marks

    رہنمائی کی تعریف لکھیں۔

    Answer

    رہنمائی ایک بامنضبط، مسلسل اور پیشہ ورانہ عمل ہے جس کے ذریعے ایسی مدد فراہم کی جاتی ہے کہ فرد (یا طالب علم) اپنے تعلیمی، ذاتی، معاشرتی اور معاشی مسائل ومشکلات سے واقفیت حاصل کرے، ان کے لیے دانشمندانہ طریقے ڈھونڈے، ان کو حل کرے اور اپنی موجودہ اور مابعد کی زندگی کو خوشگوار انداز سے گزارنے کے قابل ہو جائے۔

  6. Q6 · 2 marks

    رہنمائی فرد کو کس قابل بنا دیتی ہے؟ (مشق 6-ii)

    Answer

    رہنمائی فرد کو اس قابل بنا دیتی ہے کہ وہ اپنی مشکل کو خود سمجھے، اپنی صلاحیتوں کو کام میں لائے اور مسئلے کا حل خود تلاش کرے۔ رہنما نشاندہی کر کے باقی کام فرد پر چھوڑ دیتا ہے۔

  7. Q7 · 2 marks

    رہنمائی کسی فرد کے لیے سوچنا ہے یا اس کے ساتھ مل کر؟ وضاحت کریں۔

    Answer

    رہنمائی کسی فرد کے لیے سوچنا نہیں بلکہ اس کے ساتھ مل کر سوچنے اور حل تلاش کرنے کا نام ہے۔ رہنما فرد کو سوچنے، غور کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو کام میں لانے میں مدد دیتا ہے۔

  8. Q8 · 3 marks

    رہنمائی کی تعریف سے رہنمائی کے کون سے پہلو ظاہر ہوتے ہیں؟

    Answer

    رہنمائی کی تعریف سے اس کے مختلف پہلو سامنے آتے ہیں یعنی تعلیمی رہنمائی، پیشہ ورانہ رہنمائی اور ذاتی مسائل میں رہنمائی وغیرہ۔

  9. Q9 · 2 marks

    رہنمائی کی ضرورت کب پڑتی ہے؟

    Answer

    رہنمائی کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب کوئی مشکل یا مسئلہ پیدا ہو یا کوئی الجھن درپیش ہو۔

  10. Q10 · 3 marks

    رہنمائی کے ذریعے طلبہ کو کن مقاصد کے حصول میں مدد دی جاتی ہے؟

    Answer

    رہنمائی کے ذریعے طلبہ کو متوازن نشوونما میں مدد دی جاتی ہے، مقصد حیات کا شعور دیا جاتا ہے، آئندہ زندگی کے لیے شعبوں کے انتخاب میں مدد ملتی ہے، منفی عادات و خصائل سے نمٹنے پر آمادہ کیا جاتا ہے اور مناسب موزوں طریقے اختیار کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ نتیجتاً وہ اپنے اور مسائل پر قابو پانے اور حل کرنے پر قادر ہو جاتے ہیں۔

  11. Q11 · 3 marks

    باب کے آغاز میں کون سی مثالیں دی گئی ہیں جن میں مشورے اور رہنمائی کی ضرورت پڑتی ہے؟

    Answer

    باب کے آغاز میں بتایا گیا کہ بعض صورتوں میں مثلاً کوئی مضمون منتخب کرنے، کسی پیشے کو اختیار کرنے یا کسی خاص نفسیاتی الجھن کو سلجھانے میں رہنمائی اور مشاورت کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایک بچہ کسی مضمون میں مناسب کارکردگی اور کامیابی سے محروم ہو تو اسے معلوم نہیں ہوتا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔

  12. Q12 · 3 marks

    مشاورت کی تعریف لکھیں۔

    Answer

    مشاورت، دو یا دو سے زیادہ افراد کے مابین ایک ایسی براہ راست، باضابطہ اور مسلسل گفتگو ہے جس میں ایک فرد دوسرے فرد سے اس طرح مدد حاصل کرتا ہے کہ وہ اپنے مسائل اور مشکلات کو سمجھا اور اپنے رویوں، طرز فکر اور کردار میں موزوں تبدیلی پیدا کر سکے تاکہ وہ آئندہ بھی مشکلات کا حل خود تلاش کرنے کے قابل ہو جائے۔

  13. Q13 · 3 marks

    مشاورت سے کیا مراد ہے؟ (مشق 2)

    Answer

    مشاورت رہنمائی کا ایک شعبہ ہے جس میں ایک ماہر فرد (مشیر) کسی الجھن یا مسئلے کے شکار فرد (مشار) کو بالمشافہ اور مسلسل گفتگو کے ذریعے مدد دیتا ہے تاکہ وہ اپنے مسئلے کو سمجھے، اپنے رویوں اور طرز فکر میں تبدیلی لائے اور خود حل تلاش کر سکے۔

  14. Q14 · 2 marks

    مشاورت کے عمل میں دو افراد کون سے ہوتے ہیں؟

    Answer

    (1)مسئلہ کا شکار فرد (مشار) اور (2) تجربہ کار فرد جو مشورہ دے سکے (مشیر)۔

  15. Q15 · 2 marks

    مشیر اور مشار میں فرق بیان کریں۔

    Answer

    مشیر وہ تجربہ کار اور ماہر فرد ہے جو مشورہ دیتا اور مدد فراہم کرتا ہے۔ مشار وہ فرد ہے جو مسئلے یا الجھن کا شکار ہوتا ہے اور جسے مدد فراہم کی جاتی ہے۔

  16. Q16 · 3 marks

    مشاورت میں کون سے مسائل ایسے ہوتے ہیں جن کے لیے مشیر کی ضرورت ہوتی ہے؟

    Answer

    بعض مسائل ایسے ہوتے ہیں جو گہرا مطالعہ چاہتے ہیں، خصوصاً ایسے مسائل یا الجھنیں جن کا تعلق ذہنی اور جذباتی کیفیات سے ہو۔ ان مسائل کو عام فرد حل نہیں کر سکتا۔ بچے کو اس بارے میں کسی ماہر سے مشورے اور ہدایت کی ضرورت ہوگی۔

  17. Q17 · 2 marks

    رہنمائی اور مشاورت میں کیا تعلق ہے؟

    Answer

    مشاورت رہنمائی ہی کا ایک شعبہ ہے۔ رہنمائی تمام شعبوں میں مدد فراہم کرتی ہے جبکہ مشاورت میں خاص طور پر مسائل کے حل میں ماہر اور مسئلے کے شکار فرد کی باہمی گفتگو کے ذریعے مدد دی جاتی ہے۔

  18. Q18 · 3 marks

    طلبہ کو مشاورت کی ضرورت کب پیش آتی ہے؟ (مشق 2)

    Answer

    طلبہ کو مشاورت کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب انہیں ایسے پیچیدہ اور گھمبیر مسائل درپیش ہوں جن کا تعلق ذہنی اور جذباتی کیفیات سے ہو، یا جو گہرا مطالعہ چاہتے ہوں اور جنہیں وہ خود یا عام فرد حل نہ کر سکے۔ ایسی صورت میں وہ مشیر سے مشورہ اور ہدایت لیتے ہیں۔

  19. Q19 · 2 marks

    طلبہ کو پیش آنے والے مسائل کی فہرست لکھیں۔ (مشق 6-iii)

    Answer

    طلبہ کو پیش آنے والے مسائل:

    (1)تعلیمی و تدریسی مسائل (2) معاشرتی مسائل (3) معاشی مسائل (4) پیشہ ورانہ مسائل (5) ذاتی نفسیاتی مسائل۔

  20. Q20 · 2 marks

    رہنمائی اور مشاورت کا بنیادی مقصد کیا ہے؟

    Answer

    رہنمائی اور مشاورت کا بنیادی مقصد طلبہ (یا افراد) کو ان کی مشکلات اور مسائل میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ماحول سے مطابقت پیدا کر سکیں اور خوشگوار زندگی گزارنے کے قابل ہو جائیں۔

  21. Q21 · 2 marks

    تعلیمی و تدریسی مسائل کی دو مثالیں صرف دو جملوں میں لکھیں۔ (مشق 6-iv)

    Answer

    (1)بچہ زبان پر مناسب عبور نہ رکھنے کی وجہ سے کسی تصور یا حقیقت کو سمجھ نہیں پاتا۔

    (2)اگلی جماعتوں میں بچہ ایسا مضمون منتخب کر لیتا ہے جو اس کی ذہنی صلاحیت اور رجحانات کے مطابق نہیں ہوتا۔

  22. Q22 · 2 marks

    تعلیمی و تدریسی مسائل کیا ہیں؟

    Answer

    مدرسے میں داخل ہوتے ہی بچوں کو جو مختلف قسم کے مسائل پیش آتے ہیں جن کا تعلق تعلم یا تدریس سے ہوتا ہے، انہیں تعلیمی و تدریسی مسائل کہتے ہیں۔

  23. Q23 · 2 marks

    اساتذہ کے سلوک سے بچوں کو کون سا مسئلہ ہو سکتا ہے؟

    Answer

    اساتذہ کے سلوک اور سخت گیرانہ رویے سے بچوں کی استعداد و تحصیل غیر تسلی بخش ہو جاتی ہے۔

  24. Q24 · 3 marks

    رہنمائی کے ذریعے تعلیمی و تدریسی مسائل پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟

    Answer

    رہنمائی کے ذریعے بچوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی جا سکتی ہے اور ان مسائل پر قابو پانے کے لیے تجاویز سامنے آ سکتی ہیں تاکہ بچے بلا رکاوٹ تعلیمی پروگرام میں بھرپور حصہ لے سکیں۔

  25. Q25 · 2 marks

    معاشرتی مسائل کیا ہیں؟

    Answer

    معاشرتی مسائل سے مراد وہ مسائل ہیں جن کا تعلق دراصل فرد اور معاشرے کے بہتر تعلقات و روابط سے ہے۔

  26. Q26 · 3 marks

    بعض بچوں میں کچھ لوگوں کے بارے میں منفی رویہ کیوں پیدا ہوتا ہے؟ (مشق 6-v)

    Answer

    بعض اوقات بچے کے ساتھ گھر کے افراد نے مناسب سلوک نہ کیا ہو یا ان میں بعض لوگوں کے بارے میں منفی رویے منتقل کیے گئے ہوں۔ ماں باپ میں اچھے روابط نہ ہوں اور وہ جھگڑتے ہوں تو بچہ بھی ان باتوں سے متاثر ہوتا ہے۔ نیز بعض صورتوں میں خاندان کا معاشرتی مرتبہ بھی دیگر بچوں سے تعلقات کو متاثر کرتا ہے جس سے لوگوں سے نفرت و حقارت پیدا ہوتی ہے۔

  27. Q27 · 2 marks

    بچہ تعلقات و روابط کہاں سے سیکھتا ہے؟

    Answer

    بچہ تعلقات و روابط گھر سے سیکھتا ہے۔ گھر کے افراد کا سلوک اور ماں باپ کے آپس کے تعلقات اس پر اثر ڈالتے ہیں۔

  28. Q28 · 3 marks

    معاشرتی مسائل کا بنیادی تعلق کس سے ہے اور اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے؟

    Answer

    معاشرتی مسائل کا بنیادی تعلق معاشرتی عدم مطابقت سے ہے۔ اس عدم مطابقت کی وجہ سے بچہ مدرسے سے اور بعد ازاں اپنے محلہ، شہر یا معاشرے سے بہتر تعلقات استوار نہیں کر سکے گا۔

  29. Q29 · 2 marks

    معاشی مسائل کیا ہیں؟

    Answer

    معاشی مسائل کا تعلق دراصل بچے کی گھریلو معاشی حیثیت سے ہے۔ جن بچوں کے گھروں میں معاشی خوش حالی نہیں ہوگی وہ اس طرح کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

  30. Q30 · 2 marks

    معاشی طور پر پس ماندہ گھروں کے بچوں سے کون سی حرکات ہو سکتی ہیں؟

    Answer

    معاشی طور پر پس ماندہ گھروں سے آئے بچے مدرسہ میں چند قبیح قسم کی حرکات کا ارتکاب کر سکتے ہیں، مثلاً چوری اور جھوٹ بولنا۔

  31. Q31 · 3 marks

    کیا صرف غریب بچے ہی بُرے افعال کا شکار ہوتے ہیں؟ وضاحت کریں۔

    Answer

    نہیں۔ کتاب کے مطابق جہاں غریب گھرانوں کے بچے چوری جیسے افعال کرتے ہیں وہاں امیر گھرانوں کے بچے بھی اس طرح کے کاموں میں خوشی کا سبب ڈھونڈ لیتے ہیں۔ جن گھروں میں بہت خوش حالی ہو وہ پیسے کے بل بوتے پر غلط کام کر سکتے ہیں اور امیر ماں باپ کے بچے بھی برے کاموں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

  32. Q32 · 2 marks

    پیشہ ورانہ مسائل کیا ہیں؟

    Answer

    روزی کمانے کے لیے ہر فرد کو کسی نہ کسی پیشہ ورانہ شعبے کو اختیار کرنا ہوتا ہے۔ طلبہ اس سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ وہ زندگی میں کون سا پیشہ اختیار کریں۔ یہی پیشہ ورانہ مسائل ہیں۔

  33. Q33 · 3 marks

    پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے معلم یا مدرسہ کیا رہنمائی کر سکتا ہے؟ (مشق 4)

    Answer

    طلبہ کو یہ جاننا ہوتا ہے کہ کسی پیشے کے لیے کس قسم کی صلاحیتیں اور خصوصی استعداد درکار ہوں گی۔ معلم یا مدرسہ طلبہ کی صلاحیتوں، رجحانات اور خصوصی استعداد کو جانچ کر مضامین کا باقاعدہ انتخاب کرنے اور موزوں پیشہ منتخب کرنے میں ان کی رہنمائی کر سکتا ہے۔

  34. Q34 · 2 marks

    ذاتی نفسیاتی مسائل کیا ہیں؟

    Answer

    ذاتی اور نفسیاتی مسائل وہ ہیں جو طالب علم کو درج بالا مسائل کے علاوہ پیش آتے ہیں۔ ان میں جسمانی صحت کے مسائل اور جذباتی و ذہنی صحت کے مسائل شامل ہیں۔

  35. Q35 · 2 marks

    جسمانی مسائل کی مثالیں دیں۔

    Answer

    جسمانی مسائل کا بیشتر تعلق اعضائے جسمانی کی مناسب نشوونما سے ہوتا ہے۔ مثلاً بینائی کا کمزور ہونا، جسمانی طور پر کمزور ہونا، کسی خاص طویل بیماری کی وجہ سے باقاعدہ تعلیمی پروگرام جاری نہ رکھ سکنا۔

  36. Q36 · 3 marks

    جذباتی اور ذہنی صحت کے مسائل کیا ہیں؟

    Answer

    بچے کے ان ذاتی مسائل میں اس کی جذباتی اور ذہنی صحت کے مسائل بھی شامل ہیں۔ ماحول میں رہنے کی وجہ سے بچہ چڑچڑا، غصیلا اور جذباتی طور پر غیر متوازن ہو جاتا ہے، اور اس کا جذباتی اضطراب و ہیجان اس کی ذہنی کیفیات کو متاثر کرتا ہے۔

  37. Q37 · 3 marks

    جذباتی و ذہنی طور پر بیمار فرد تعلیمی عمل میں شرکت کیوں نہیں کر سکتا؟

    Answer

    جذباتی اور ذہنی طور پر بیمار (غیر صحت مند) فرد اپنے تعلیمی و تدریسی عمل میں بھرپور شرکت نہیں کر سکتا اور اپنی صلاحیتوں کو موزوں انداز میں کام میں نہیں لا سکتا کیونکہ اس کی ذہنی کیفیات متاثر ہوتی ہیں۔

  38. Q38 · 3 marks

    عام حالات میں مسائل کے حل کے لیے کیا طریقے اختیار کیے جا سکتے ہیں؟

    Answer

    عام حالات میں رہنمائی کے علم کے ذریعے طالب علم کو مدد فراہم کر کے مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے مسئلے کی شدت کا کھوج لگایا جا سکتا ہے یا اسے کسی ماہر کی طرف رجوع کرنے کی ہدایت کی جا سکتی ہے۔

  39. Q39 · 3 marks

    مدرسے میں رہنمائی کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟

    Answer

    تعلیم و تدریس کی طالب علم کو ہر وقت اور ہر لمحہ ضرورت رہتی ہے مگر رہنمائی کی ضرورت خاص مواقع اور مسائل پیش آنے پر پڑتی ہے۔ ایسے مسائل کا تعلق مضامین کے انتخاب، ماحول سے مطابقت اور ناکامی وغیرہ سے ہوتا ہے، اس لیے مدرسے میں رہنمائی کی ضرورت پڑتی ہے۔

  40. Q40 · 2 marks

    طالب علم انگریزی میں کوشش کے باوجود کامیاب کیوں نہیں ہو پاتا؟

    Answer

    کتاب کے مطابق رہنمائی کی کسی طالب علم کو اس وقت ضرورت پیش آتی ہے جب اس کی کارکردگی کے چند وجوہات کی بنا پر بہتر نہیں ہوتی، مثلاً انگریزی ہر طالب علم پڑھتا ہے مگر ایک طالب علم کوشش کے باوجود کامیابی حاصل نہیں کر پاتا۔ رہنمائی سے وجوہات کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔

  41. Q41 · 2 marks

    داخلے کے وقت طلبہ کو مضامین کے انتخاب میں مشکل کیوں ہوتی ہے؟

    Answer

    داخلہ کے وقت تمام طلبہ کو مضامین منتخب کرنا ہوتے ہیں تاکہ انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ کون سے مضامین ان کے لیے مناسب ہوں گے۔ رہنمائی اس مشکل کو دور کرتی ہے۔

  42. Q42 · 5 marks

    رہنمائی اور مشاورت کے عمل سے طالب علم کو فائدے بتائیں۔

    Answer

    (i)مدرسہ کے ماحول سے مطابقت کر سکے۔

    (ii)صحیح مضامین منتخب کر سکے۔

    (iii)اپنے اندر دلچسپی اور تحریک پیدا کر سکے۔

    (iv)مطالعہ کے درست طریقوں اور عادات اختیار کرے۔

    (v)اپنی ناکامی کے اسباب شناخت کرے اور حل کرے۔

    (vi)موزوں پیشہ منتخب کرے۔

    (vii)مقصد حیات کا شعور حاصل کرے۔

    (viii)تدریسی و تعلیمی مشکلات کا فہم حاصل کر کے ان پر عبور حاصل کرے۔

    (ix)اچھے اور مثبت اوصاف کو اپنانے اور منفی عادات کے خاتمے کے لیے تیار ہو۔

    (x)جذباتی اور ذہنی الجھنوں پر قابو پا کر خوشگوار اور پرمسرت زندگی گزارے۔

  43. Q43 · 2 marks

    رہنمائی کی مدد سے طالب علم کیا شعور حاصل کرتا ہے؟

    Answer

    رہنمائی اور مشاورت کی مدد سے طالب علم مقصد حیات کا شعور حاصل کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔

  44. Q44 · 3 marks

    رہنمائی اور مشاورت کے بعد طالب علم کی صلاحیتیں کیسے فروغ پاتی ہیں؟ (مشق 5)

    Answer

    رہنمائی اور مشاورت کی مدد سے طالب علم کو اپنی شخصیت کے ہمہ گیر پہلوؤں کا فہم حاصل کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ وہ اپنی دلچسپی اور تحریک سے مقاصد حاصل کرتا ہے، اپنی استعداد و رجحانات کو سمجھتا ہے اور اس طرح اس کے لیے زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔

  45. Q45 · 1 mark

    خالی جگہ پر کریں:کبھی کبھی انسان کو ایسے مسائل سے بھی سابقہ پڑتا ہے جو وہ صرف ............ مشورہ سے حل نہیں کر سکتا۔ (مشق 7-i)

    Answer

    اپنی کوشش

  46. Q46 · 1 mark

    خالی جگہ پر کریں:تعلیم کے نئے مفہوم میں استاد کے فرائض میں یہ بات بھی شامل ہے کہ طالب علم کی ............ اور ہمہ پہلو نشوونما میں مدد کرے۔ (مشق 7-iv)

    Answer

    شخصیت (ہمہ گیر)

  47. Q47 · 1 mark

    خالی جگہ پر کریں:رہنمائی کسی فرد کے لیے ............ نہیں بلکہ اس کے ساتھ مل کر سوچنے اور حل تلاش کرنے کا نام ہے۔ (مشق 7-v)

    Answer

    سوچنا

  48. Q48 · 1 mark

    خالی جگہ پر کریں: فرد کے بعض مسائل ایسے ہوتے ہیں جو گہرا ............ چاہتے ہیں۔ (مشق 7-viii)

    Answer

    مطالعہ

  49. Q49 · 2 marks

    رہنمائی کی ضرورت کے وقت مضمون کا انتخاب کیوں اہم ہے؟

    Answer

    اگلی جماعتوں میں جو مضامین منتخب کیے جاتے ہیں وہ بچے کی ذہنی صلاحیت، رجحانات اور سابقہ علم و معلومات سے مطابقت نہ رکھتے ہوں تو بچہ مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس لیے مضمون کا انتخاب سوچ سمجھ کر اور رہنمائی کے ذریعے ہونا چاہیے۔

  50. Q50 · 3 marks

    طلبہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے رہنمائی اور مشاورت کیوں ضروری ہے؟

    Answer

    طلبہ کو بہت سی مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رہنمائی اور مشاورت کا عمل ان مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے تاکہ طلبہ ماحول سے مطابقت پیدا کر سکیں اور خوشگوار زندگی گزار سکیں۔

  51. Q51 · 2 marks

    رہنمائی اور مشاورت کے ذریعے بچوں میں کون سی صلاحیتیں اجاگر کی جا سکتی ہیں؟

    Answer

    رہنمائی کے ذریعے بچوں میں بہت سی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ رہنمائی طلبہ کی مشکلات کو دور کرنے میں معاونت کرتی ہے اور انہیں خود اپنے مسائل حل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

  52. Q52 · 2 marks

    تعلیم کے جدید مفہوم کے مطابق معلم کے فرائض کیا ہیں؟

    Answer

    جدید مفہوم کے مطابق معلم کے فرائض میں یہ شامل ہے کہ وہ طالب علم کی شخصیت کی ہمہ پہلو اور ہمہ گیر نشوونما کرے، اس کے مسائل اور مشکلات کو دور کرنے میں مدد کرے اور رہنمائی کا فریضہ بھی انجام دے۔

  53. Q53 · 2 marks

    رہنمائی فرد کو کس قابل بنا دیتی ہے؟

    Answer

    رہنمائی فرد کو اس قابل بنا دیتی ہے کہ وہ اپنی مشکل کو خود سمجھے، اپنی صلاحیتوں کو کام میں لائے اور مشکل کا حل خود تلاش کرے۔

  54. Q54 · 2 marks

    طلبہ کو پیش آنے والے مسائل و مشکلات کی فہرست لکھیں۔

    Answer

    (1)تعلیمی و تدریسی مسائل (2) معاشرتی مسائل (3) معاشی مسائل (4) پیشہ ورانہ مسائل (5) ذاتی نفسیاتی مسائل۔

  55. Q55 · 2 marks

    تعلیمی و تدریسی مسائل کی دو مثالیں صرف دو جملوں میں لکھیں۔

    Answer

    (1)بچہ زبان پر مناسب عبور نہ ہونے کی وجہ سے کسی تصور یا حقیقت کو سمجھ نہیں پاتا۔

    (2)بچہ ایسے مضامین منتخب کر لیتا ہے جو اس کی ذہنی صلاحیت اور رجحانات کے مطابق نہیں ہوتے۔

  56. Q56 · 2 marks

    بعض بچوں میں کچھ لوگوں کے بارے میں منفی رویہ کیوں پیدا ہوتا ہے؟

    Answer

    گھر کے افراد نے بچے کے ساتھ مناسب سلوک نہ کیا ہو یا بعض لوگوں کے بارے میں منفی رویے منتقل کیے ہوں، ماں باپ آپس میں جھگڑتے ہوں، بری صحبت ملی ہو یا خاندان کے معاشرتی مرتبے کی وجہ سے نفرت و حقارت پیدا ہو گئی ہو۔

  57. Q57 · 2 marks

    مشیر اور مشار سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    مشیر وہ ماہر اور تجربہ کار فرد ہے جو مشورہ اور مدد فراہم کرتا ہے۔ مشار وہ فرد ہے جو مسئلے یا الجھن کا شکار ہوتا ہے اور مشورہ حاصل کرتا ہے۔

  58. Q58 · 2 marks

    جسمانی مسائل کی دو مثالیں لکھیں۔

    Answer

    (1)بینائی کا کمزور ہونا۔

    (2)کسی خاص طویل بیماری کی وجہ سے باقاعدہ تعلیمی پروگرام جاری نہ رکھ سکنا یا جسمانی طور پر کمزور ہونا۔

  59. Q59 · 2 marks

    خالی جگہ پر کریں: رہنمائی کسی فرد کے لیے ............ نہیں بلکہ اس کے ساتھ مل کر سوچنے اور حل تلاش کرنے کا نام ہے۔

    Answer

    سوچنا

Long questions with answers

  1. Q1 · 8 marks

    مدرسہ میں رہنمائی کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ مثالیں دے کر وضاحت کریں۔ (مشق 1)

    Answer

    عنوان: مدرسہ میں رہنمائی کی ضرورت۔ تعلیم و تدریس کی ہر طالب علم کو ہر وقت اور ہر لمحہ ضرورت رہتی ہے، لیکن رہنمائی کی ضرورت خاص مواقع اور مسائل پیش آنے پر پڑتی ہے۔ رہنمائی کی کسی طالب علم کو اس وقت ضرورت پیش آتی ہے جب اس کی کارکردگی چند وجوہات کی بنا پر بہتر نہیں ہوتی۔ مثالیں:

    (1)مضمون میں ناکامی: ہر طالب علم انگریزی پڑھتا ہے مگر ایک طالب علم کوشش کے باوجود کامیاب نہیں ہوتا۔

    (2)مضامین کا انتخاب: داخلہ کے وقت تمام طلبہ کو مضامین منتخب کرنا ہوتے ہیں مگر انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ کون سے مضامین ان کے لیے مناسب ہیں۔

    (3)ماحول سے مطابقت: طالب علم جب پہلے پہل سکول آتا ہے تو اسے مطابقت میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔

    (4)مسائل کی مختلف اقسام: تعلیمی و تدریسی، معاشرتی، معاشی، پیشہ ورانہ اور ذاتی نفسیاتی مسائل کا سامنا۔

    نتیجہ: غرض طلبہ کو مدرسہ میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رہنمائی اور مشاورت کا عمل ان مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

  2. Q2 · 8 marks

    مشاورت سے کیا مراد ہے؟ طلبہ کو اس کی ضرورت کب پیش آتی ہے؟ تحریر کیجیے۔ (مشق 2)

    Answer

    مشاورت کا مفہوم: رہنمائی کا ایک شعبہ مشاورت ہے۔ اس کی تعریف یہ ہے کہ مشاورت دو یا دو سے زیادہ افراد کے مابین ایک ایسی براہ راست، باضابطہ اور مسلسل گفتگو ہے جس میں ایک فرد دوسرے فرد سے اس طرح مدد حاصل کرتا ہے کہ وہ اپنے مسائل اور مشکلات کو سمجھے اور اپنے رویوں، طرز فکر اور کردار میں موزوں تبدیلی پیدا کر سکے تاکہ آئندہ بھی مشکلات کا حل خود تلاش کرنے کے قابل ہو جائے۔ اس عمل میں دو افراد ہوتے ہیں:

    (1)مسئلہ کا شکار فرد (مشار) (2) تجربہ کار فرد جو مشورہ دے سکے (مشیر)۔ ان دونوں میں رابطہ ہوتا ہے اور ایک باقاعدہ ذاتی تعامل سے وہ مسئلہ کے حل تک پہنچتے ہیں۔ مشاورت کی ضرورت: رہنمائی فرد کو تمام شعبوں میں مدد فراہم کرتی ہے مثلاً بچے کو کون سے مضامین اختیار کرنے چاہئیں، بچے کی نظر کمزور ہے تو اسے کہاں جانا ہے، بچے کو کون سا پیشہ اختیار کرنا ہے وغیرہ۔ تاہم کچھ مسائل، الجھنیں اور مشکلات ایسی ہوتی ہیں جن کی بنیاد پر رہنمائی نہیں کی جا سکتی کیونکہ وہ گہرے مطالعہ کی محتاج ہوتی ہیں، خصوصاً ایسے مسائل یا الجھنیں جن کا تعلق ذہنی اور جذباتی کیفیات سے ہو۔ ان مسائل کو عام فرد حل نہیں کر سکے گا۔ بچے کو اس بارے میں کسی ماہر سے مشورے اور ہدایت کی ضرورت ہوگی۔ لہٰذا مشاورت کا عمل رہنمائی کے اسی پہلو سے متعلق ہے۔

  3. Q3 · 8 marks

    طلبہ کے تعلیمی و تدریسی مسائل پر نوٹ لکھیے۔ (مشق 3)

    Answer

    تعلیمی و تدریسی مسائل (Educational Problems): مدرسے میں داخل ہوتے ہی بچوں کو مختلف قسم کے تعلیمی و تدریسی مسائل پیش آتے ہیں۔

    (1)زبان پر عبور نہ ہونا: کچھ مسائل کا تعلق تعلم کے عمل سے ہوتا ہے مثلاً وہ زبان پر مناسب عبور نہیں رکھتا اس لیے اس کو کسی بھی تصور یا حقیقت کو سمجھنے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔

    (2)مضامین کا غلط انتخاب: اگلی جماعتوں میں جو مضامین اس کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں وہ اس کی ذہنی صلاحیت، خصوصی استعداد، رجحانات اور سابقہ علم و معلومات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    (3)ذاتی مجبوریاں اور معذوریاں: بعض اوقات چند بچے اپنی ذاتی مجبوریوں اور معذوریوں کی بنا پر کسی ایک یا دو مضامین میں دیگر بچوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔

    (4)اساتذہ کا سخت رویہ: یہ بھی ممکن ہے کہ اساتذہ کے سلوک اور سخت گیرانہ رویے سے ان بچوں کی استعداد و تحصیل غیر تسلی بخش ہو جاتی ہے۔ اس قسم کی بے شمار وجوہات ممکن ہیں جو بچے کے کتاب پر اثر انداز ہوتی ہوں۔

    حل

    رہنمائی کے ذریعے بچوں کے ان مسائل سے واقفیت حاصل کی جا سکتی ہے اور یوں ان مسائل پر قابو پا لینے کے لیے تجاویز سامنے آ سکتی ہیں تاکہ بچے بلا رکاوٹ تعلیمی پروگرام میں بھرپور حصہ لے سکیں

  4. Q4 · 8 marks

    پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے معلم یا مدرسہ کیا رہنمائی کر سکتا ہے؟ بیان کیجیے۔ (مشق 4)

    Answer

    پیشہ ورانہ مسائل (Vocational Problems): روزی کمانے کے لیے ہر فرد کو کسی نہ کسی پیشہ ورانہ شعبے کو اختیار کرنا ہوتا ہے۔ طلبہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ وہ زندگی میں کون سا پیشہ اختیار کریں تاکہ وہ اپنی روزی آسانی سے کما سکیں۔ اس کے لیے انہیں مدرسہ میں مضامین کا باقاعدہ انتخاب کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کسی پیشے کے لیے کس قسم کی صلاحیتیں اور خصوصی استعداد درکار ہوگی۔ معلم یا مدرسہ کی رہنمائی:

    (1)طلبہ کی صلاحیتوں، رجحانات اور خصوصی استعداد کو سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

    (2)مضامین کے صحیح انتخاب کے لیے رہنمائی کر سکتا ہے۔

    (3)طلبہ کو موزوں پیشے کے انتخاب کے قابل بنا سکتا ہے۔

    (4)رہنمائی کے ذریعے آئندہ زندگی کے لیے شعبوں کے انتخاب میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

    نتیجہ: اس طرح طالب علم اپنی استعداد اور رجحان کے مطابق پیشہ منتخب کر کے آسانی سے روزی کما سکتا ہے۔

  5. Q5 · 10 marks

    رہنمائی اور مشاورت کے عمل سے گزرنے کے بعد طالب علم میں کیا صلاحیتیں فروغ پا جاتی ہیں؟ مثالیں دے کر وضاحت کیجیے۔ (مشق 5)

    Answer

    رہنمائی کے ذریعے بچوں میں بہت سی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ رہنمائی طلبہ کی مشکلات کو دور کرنے میں معاونت کرتی ہے اور وہ طالب علم کو اس قابل بناتی ہے کہ:

    (i)وہ مدرسہ کے ماحول سے مطابقت حاصل کر سکے۔ طالب علم جب پہلے پہل سکول آتا ہے تو اسے مطابقت میں مشکل پیش آ سکتی ہے، جس بچے کو یہ مسئلہ پیش آئے اسے اس مسئلہ پر قابو پانے کے لیے تیار کیا جا سکتا ہے۔

    (ii)طالب علم صحیح مضامین منتخب کر سکے۔ جو طلبہ مضامین کے انتخاب میں الجھن کا شکار ہوتے ہیں ان کی مشکل کو رہنمائی کے ذریعے دور کیا جا سکتا ہے۔

    (iii)طالب علم اپنے اندر دلچسپی اور تحریک پیدا کر سکے تاکہ وہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں لگن سے کام کر سکے۔

    (iv)وہ مطالعہ کے درست طریقوں اور عادات کو اختیار کر سکے۔

    (v)وہ اپنی ناکامی کے اسباب کو شناخت کر کے ان کو حل کر سکے۔

    (vi)وہ موزوں پیشے کا انتخاب کر سکے۔ رہنمائی کے ذریعے طالب علم کو اپنی خصوصی استعداد اور رجحانات کو سمجھنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے تاکہ وہ ان کے مطابق پیشہ منتخب کر سکے۔

    (vii)وہ مقصد حیات کا شعور حاصل کرنے کے قابل ہو جائے۔

    (viii)وہ تدریسی و تعلیمی مشکلات کا فہم حاصل کر کے ان پر عبور حاصل کر سکے۔

    (ix)اچھے اور مثبت اوصاف کو اپنانے کی کوشش کر سکے اور منفی عادات کا خاتمہ کرنے کے لیے تیار ہو جائے۔

    (x)وہ اپنی جذباتی اور ذہنی الجھنوں پر قابو پا کر خوشگوار اور پرمسرت زندگی گزارنے کے قابل ہو جائے۔

    نتیجہ: غرضیکہ رہنمائی اور مشاورت کی مدد سے طالب علم کو اپنی شخصیت کے ہمہ گیر پہلوؤں کا فہم حاصل کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ اس طرح اس کے لیے زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنا ناممکن نہیں ہو جاتا۔

  6. Q6 · 8 marks

    رہنمائی (Guidance) کی تعریف کریں اور اس کے مفہوم کو تعلیم کے قدیم اور جدید مفہوم کی روشنی میں واضح کریں۔

    Answer

    تعلیم کا قدیم مفہوم: تعلیم کے قدیم مفہوم کے مطابق استاد کا کام صرف بچے کو علم فراہم کرنا اور چند کتابیں پڑھانا تھا۔ تعلیم کا جدید مفہوم: جدید مفہوم میں استاد اور استاد کے فرائض میں یہ بات بھی شامل ہو گئی ہے کہ وہ طالب علم کی شخصیت کی ہمہ پہلو اور ہمہ گیر نشوونما کرے اور جہاں ضرورت ہو طالب علم کے مسائل اور مشکلات کو دور کرنے میں مدد کرے۔ اس لیے رہنمائی کا فریضہ بھی انجام دے۔ بعض صورتوں میں ہر استاد طالب علم کے تمام مسائل اور پیش آنے والی بیشتر مشکلات میں مدد کرنے کی پوری مہارت نہیں رکھتا۔ اس لیے رہنمائی کا ایک علیحدہ شعبہ بھی اداروں میں قائم کیا جائے اور کلی طور پر اس کام کو انجام دینے کے لیے ایک ماہر شخص کو بھی اداروں میں موجود ہونا چاہیے۔ رہنمائی کا لغوی مفہوم: راستہ دکھانے، نشاندہی کرنے، آگے آگے چل کر پیروی کرانے یا مشکل میں مدد کرنے کے ہیں۔ رہنمائی کسی فرد کے لیے سوچنا نہیں بلکہ اس کے ساتھ مل کر سوچنے اور مشکل کا حل تلاش کرنے کا نام ہے۔ صرف مشکل کا حل کر دینا کافی نہیں بلکہ فرد کو قابل بنانا ہے کہ وہ اپنی مشکل کو خود سمجھے اور اپنی صلاحیتوں کو کام میں لا کر اس مشکل کا حل نکال سکے۔

    تعریف: رہنمائی ایک بامنضبط، مسلسل اور پیشہ ورانہ عمل ہے جس کے ذریعے فرد (یا طالب علم) کو ایسی مدد فراہم کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تعلیمی، ذاتی، معاشرتی اور معاشی مسائل و مشکلات سے واقفیت حاصل کرے، ان کے لیے دانشمندانہ طریقے ڈھونڈے، ان کو حل کرے اور اپنی موجودہ اور مابعد کی زندگی کو خوشگوار انداز سے گزارنے کے قابل ہو جائے۔

  7. Q7 · 8 marks

    رہنمائی کے مختلف پہلو اور مقاصد تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    رہنمائی کے مختلف پہلو: رہنمائی کی تعریف کے مطابق اس کے مختلف پہلو سامنے آتے ہیں یعنی تعلیمی رہنمائی، پیشہ ورانہ رہنمائی، ذاتی مسائل میں رہنمائی وغیرہ۔ اس تعریف سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ اس کی ضرورت اسی وقت پڑتی ہے جب کوئی مشکل یا کوئی مسئلہ پیدا ہو یا کوئی الجھن درپیش ہو۔ مقاصد:

    (1)رہنمائی کے ذریعے طلبہ کو متوازن نشوونما میں مدد دی جاتی ہے۔

    (2)انہیں مقصد حیات کا شعور دلایا جاتا ہے۔

    (3)انہیں آئندہ زندگی کے لیے شعبوں کے انتخاب میں مدد دی جاتی ہے۔

    (4)منفی عادات و خصائل سے نمٹنے پر آمادہ کیا جاتا ہے۔

    (5)انہیں مناسب و موزوں طریقے اختیار کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

    (6)رہنمائی کے اس عمل کے ذریعے وہ اپنے مسائل حل کرنے پر قادر ہو جاتے ہیں۔

    نتیجہ: اس طرح رہنمائی فرد کو قابل بناتی ہے کہ وہ خود اپنی مشکل کو سمجھے، اپنی صلاحیتوں کو کام میں لائے اور حل کر لے۔

  8. Q8 · 8 marks

    مشاورت (Counselling) کی تعریف کریں۔ مشیر اور مشار کی وضاحت کرتے ہوئے رہنمائی اور مشاورت کا تعلق بیان کریں۔

    Answer

    مشاورت رہنمائی کا ایک شعبہ ہے۔ رہنمائی فرد کو تمام شعبوں میں مدد فراہم کرتی ہے مثلاً بچے کو کون سے مضامین اختیار کرنے چاہئیں، بچے کی نظر کمزور ہے تو اسے کہاں جانا ہے، بچے کو کون سا پیشہ اختیار کرنا ہے۔ تاہم بچے کے کچھ مسائل، الجھنیں اور مشکلات ایسی بھی ہوتی ہیں جو گہرا مطالعہ چاہتی ہیں۔ خصوصاً ایسے مسائل و الجھنیں جن کا تعلق ذہنی اور جذباتی کیفیات سے ہو۔ ان مسائل کو عام فرد حل نہیں کر سکے گا۔

    تعریف: مشاورت، دو یا دو سے زیادہ افراد کے مابین ایک ایسی براہ راست، باضابطہ اور مسلسل گفتگو ہے جس میں ایک فرد دوسرے فرد سے اس طرح مدد حاصل کرتا ہے کہ وہ اپنے مسائل اور مشکلات کو سمجھا اور اپنے رویوں، طرز فکر اور کردار میں موزوں تبدیلی پیدا کر سکے تاکہ وہ آئندہ بھی مشکلات کا حل خود تلاش کرنے کے قابل ہو جائے۔ مشاورت کے عمل میں دو افراد ہوتے ہیں:

    (1)مسئلہ کا شکار فرد (مشار) (2) تجربہ کار فرد جو مشورہ دے سکے (مشیر)۔ ان دونوں افراد میں رابطہ ہوتا ہے اور ایک باقاعدہ ذاتی تعامل سے وہ مسئلہ کے حل تک پہنچتے ہیں۔ مشاورت کے عمل کے ذریعے طلبہ اور دیگر افراد کے پیچیدہ اور گھمبیر مسائل کو حل کرنے میں ان کی مدد کی جاتی ہے۔ جو فرد مدد کرتا ہے اسے مشیر اور جسے مدد فراہم کی جاتی ہے اسے مشار کہتے ہیں۔

  9. Q9 · 10 marks

    طلبہ کو پیش آنے والے مسائل کی اقسام بیان کریں اور ہر ایک کی مثال دیں۔

    Answer

    رہنمائی اور مشاورت کا بنیادی مقصد طلبہ (یا افراد) کو ان کی مشکلات اور مسائل میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ماحول سے مطابقت پیدا کر سکیں اور خوشگوار زندگی گزارنے کے قابل ہو جائیں۔ طلبہ کو بھی بہت سی مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ مسائل کئی قسم کے ہو سکتے ہیں:

    (1)تعلیمی و تدریسی مسائل: مدرسے میں داخل ہوتے ہی بچوں کو یہ مسائل پیش آتے ہیں۔

    مثال: زبان پر عبور نہ ہونا، غلط مضامین کا انتخاب، ذاتی مجبوریاں، اساتذہ کا سخت رویہ۔

    (2)معاشرتی مسائل: ان کا تعلق فرد اور معاشرے کے بہتر تعلقات و روابط سے ہے۔

    مثال: ماں باپ کا آپس میں لڑنا جھگڑنا، خاندان کا معاشرتی مرتبہ، برے ساتھی۔

    (3)معاشی مسائل: ان کا تعلق بچے کی گھریلو معاشی حیثیت سے ہے۔

    مثال: غریب بچوں کا چوری یا جھوٹ بولنا، امیر گھرانے کے بچوں کا پیسے کے بل بوتے پر غلط کام کرنا۔

    (4)پیشہ ورانہ مسائل: روزی کمانے کے لیے کسی پیشے کا انتخاب۔

    مثال: طلبہ کا یہ سوچنا کہ کون سا پیشہ اختیار کریں اور اس کے لیے کون سی صلاحیتیں درکار ہیں۔

    (5)ذاتی نفسیاتی مسائل: جسمانی صحت کے مسائل (مثلاً بینائی کا کمزور ہونا، طویل بیماری) اور جذباتی و ذہنی صحت کے مسائل (چڑچڑاپن، غصیلا پن، اضطراب و ہیجان)۔

    نتیجہ: عام حالات میں رہنمائی کے علم کے ذریعے طالب علم کو مدد فراہم کر کے مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے، مسئلے کی شدت کا کھوج لگایا جا سکتا ہے یا اسے کسی ماہر کی طرف رجوع کرنے کی ہدایت کی جا سکتی ہے۔

  10. Q10 · 8 marks

    معاشرتی مسائل (Social Problems) پر تفصیلی نوٹ لکھیں۔

    Answer

    معاشرتی مسائل: ان مسائل کا تعلق دراصل فرد اور معاشرے میں بہتر تعلقات و روابط سے ہے۔ بچہ تعلقات و روابط گھر سے سیکھتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ بچے کے ساتھ گھر کے افراد نے مناسب سلوک نہ کیا ہو، ان میں بعض لوگوں کے بارے میں منفی رویے منتقل کیے گئے ہوں، ماں باپ میں اچھے روابط نہ ہوں، لہٰذا اللہ تعالیٰ جھگڑتے ہوں۔ بچہ بھی ان باتوں سے متاثر ہو کر لڑنا جھگڑنا سیکھ لیتا ہے۔ اسے ابتداً بری صحبت ملی ہو۔ بعض صورتوں میں خاندان کا اپنا معاشرتی مرتبہ بھی بچے کے دیگر بچوں سے تعلقات کو متاثر کرے گا۔ اس صورت حال میں بچے میں لوگوں سے نفرت و حقارت پیدا ہوگی۔ لہٰذا معاشرتی مسائل کا بنیادی تعلق معاشرتی عدم مطابقت سے ہے۔ اس عدم مطابقت کی وجہ سے بچہ مدرسے اور بعد ازاں اپنے محلہ، شہر یا معاشرے سے بہتر تعلقات استوار نہیں کر سکے گا۔

  11. Q11 · 8 marks

    معاشی مسائل (Economic Problems) پر تفصیلی نوٹ لکھیں۔

    Answer

    معاشی مسائل: ان مسائل کا تعلق دراصل بچے کی گھریلو معاشی حیثیت سے ہے۔ جن بچوں کے گھروں میں معاشی خوش حالی نہیں ہوگی، معاشی طور پر پس ماندہ گھروں سے آئے بچے مدرسہ میں چند قبیح قسم کی حرکات کا ارتکاب کر سکتے ہیں، مثلاً چوری، جھوٹ بولنے جیسے کاموں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح وہ بچے بھی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں جن کے گھروں میں بہت خوش حالی ہو، وہ پیسے کے بل بوتے پر غلط کام بھی کر سکتے ہیں۔ جس طرح کم وسائل والے بچے برے افعال کا ارتکاب کر سکتے ہیں بالکل اسی طرح امیر ماں باپ کے بچے بھی برے کاموں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ دیکھنے میں یہ بھی آیا ہے کہ جہاں غریب گھرانوں کے بچے چوری جیسے افعال کرتے ہیں وہاں امیر گھرانوں کے بچے بھی اس طرح کے کاموں میں خوشی کا سبب ڈھونڈ لیتے ہیں۔

  12. Q12 · 10 marks

    ذاتی نفسیاتی مسائل (Personal Psychological Problems) کی وضاحت کریں۔ جسمانی اور جذباتی و ذہنی صحت کے مسائل کی مثالیں دیں۔

    Answer

    ذاتی نفسیاتی مسائل: درج بالا مسائل کے علاوہ بلکہ ان کے علاوہ ایک فرد (بچے یا طالب علم) کو کچھ ذاتی اور نفسیاتی مسائل بھی پیش آتے ہیں۔ ان میں بعض کا تعلق اس کی جسمانی ساخت وغیرہ سے اور دیگر کا اس کی جذباتی اور ذہنی نشوونما سے ہوتا ہے۔

    (1)جسمانی مسائل: جسمانی مسائل کا بیشتر تعلق اس کے اعضا کی مناسب نشوونما سے ہوتا ہے۔ اس شعبے میں بعض مسائل جسمانی صحت سے متعلق ہو سکتے ہیں مثلاً بینائی کا کمزور ہونا۔ جسمانی طور پر کمزور ہونا۔ کسی خاص طویل بیماری کی وجہ سے باقاعدہ تعلیمی پروگرام جاری نہ رکھ سکنا۔ ان مسائل کی وجہ سے بچہ اپنے تعلیمی و تدریسی کام میں بھرپور حصہ نہیں لے سکتا جب تک کہ اس کی مدد نہ کی جائے۔

    (2)جذباتی اور ذہنی صحت کے مسائل: بچے کے انہیں ذاتی مسائل میں اس کی جذباتی اور ذہنی صحت کے مسائل بھی شامل ہیں۔ یہ مسائل اصل میں اس ماحول میں رہنے کی وجہ سے چڑچڑا، غصیلا اور جذباتی طور پر غیر متوازن ہو جانا ہے۔ اس کا جذباتی اضطراب و ہیجان اس کی ذہنی کیفیات کو بھی متاثر کرتا ہے۔ جذباتی اور ذہنی طور پر بیمار (غیر صحت مند) فرد اپنے تعلیمی و تدریسی عمل میں بھرپور شرکت نہیں کر سکتا اور اپنی صلاحیتوں کو موزوں انداز میں کام میں نہیں لا سکتا۔

    حل

    عام حالات میں رہنمائی کے علم کے ذریعے طالب علم کو مدد فراہم کر کے مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے، اس کے مسئلے کی شدت کا کھوج لگایا یا اسے کسی ماہر کی طرف رجوع کرنے کی ہدایت کی جا سکتی ہے

  13. Q13 · 10 marks

    مدرسے میں رہنمائی اور مشاورت کا کردار (Role of Guidance and Counselling) تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    مدرسے میں رہنمائی اور مشاورت کا کردار: تعلیم و تدریس کی ہر طالب علم کو ہر وقت اور ہر لمحہ ضرورت رہتی ہے۔ یہ بھی تعلیم کا ایک اہم ترین فریضہ ہے تاہم طالب علم کو رہنمائی کی بھی ضرورت پیش آتی رہتی ہے لیکن رہنمائی کی ضرورت طالب علم کو خاص مواقع اور مسائل پیش آنے پر پڑتی ہے۔ مضامین کی تدریس میں ہر طالب علم مصروف رہتا ہے۔ رہنمائی کی کسی طالب علم کو اس وقت ضرورت پیش آتی ہے جب اس کی کارکردگی چند وجوہات کی بنا پر بہتر نہیں ہوتی۔ مثلاً انگریزی ہر طالب علم پڑھتا ہے مگر کوشش کے باوجود کامیابی حاصل نہیں کر پاتا۔ داخلہ کے وقت بھی تمام طلبہ کو مضامین منتخب کرنا ہوتے ہیں تاہم انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون سے مضامین ان کے لیے مناسب ہوں گے۔ غرضیکہ طلبہ کو مدرسہ میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا ذکر ہم پہلے کر چکے ہیں۔ رہنمائی اور مشاورت کا عمل ان مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ رہنمائی کے ذریعے بچوں میں بہت سی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ رہنمائی طلبہ کی مشکلات کو دور کرنے میں معاونت کرتی ہے وہ طالب علم کو اس قابل بناتی ہے کہ:

    (i)مدرسے کے ماحول سے مطابقت حاصل کر سکے۔

    (ii)صحیح مضامین منتخب کر سکے۔

    (iii)اپنے اندر دلچسپی اور تحریک پیدا کر سکے۔

    (iv)مطالعہ کے درست طریقوں اور عادات کو اختیار کر سکے۔

    (v)اپنی ناکامی کے اسباب کو شناخت کر کے ان کو حل کر سکے۔

    (vi)موزوں پیشہ منتخب کر سکے۔

    (vii)مقصد حیات کا شعور حاصل کرنے کے قابل ہو جائے۔

    (viii)تدریسی و تعلیمی مشکلات کا فہم حاصل کر کے ان پر عبور حاصل کر سکے۔

    (ix)اچھے اور مثبت اوصاف کو اپنانے کی کوشش کر سکے اور منفی عادات کے خاتمے کے لیے تیار ہو جائے۔

    (x)اپنی جذباتی اور ذہنی الجھنوں پر قابو پا کر خوشگوار اور پرمسرت زندگی گزارنے کے قابل ہو جائے۔ غرضیکہ رہنمائی اور مشاورت کی مدد سے طالب علم کو اپنی شخصیت کے ہمہ گیر پہلوؤں کا فہم حاصل کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ اس طرح اس کے لیے زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

  14. Q14 · 8 marks

    رہنمائی اور مشاورت میں فرق بیان کریں۔

    Answer

    رہنمائی اور مشاورت میں تعلق: مشاورت رہنمائی کا ایک شعبہ ہے۔ فرق:

    (1)رہنمائی فرد کو تمام شعبوں (مضامین، پیشے، تعلیم) میں مدد فراہم کرتی ہے جبکہ مشاورت کا تعلق ایسے مسائل سے ہے جو گہرا مطالعہ چاہتے ہیں۔

    (2)رہنمائی کا دائرہ وسیع ہے جبکہ مشاورت میں دو افراد (مشیر اور مشار) ہوتے ہیں۔

    (3)رہنمائی کسی فرد کے ساتھ مل کر سوچنے اور حل تلاش کرنے کا نام ہے جبکہ مشاورت براہ راست، باضابطہ اور مسلسل گفتگو ہے۔

    (4)رہنمائی سے فرد کو مجموعی مدد ملتی ہے جبکہ مشاورت میں خصوصاً ذہنی و جذباتی کیفیات سے متعلق مسائل کے حل میں ماہر سے مدد لی جاتی ہے۔

    (5)رہنمائی کے ذریعے مسائل کی شناخت اور ان کے حل کی راہ دکھائی جاتی ہے جبکہ مشاورت میں فرد کے رویوں، طرز فکر اور کردار میں تبدیلی لائی جاتی ہے تاکہ آئندہ بھی وہ مسائل کا حل خود تلاش کر سکے۔

  15. Q15 · 8 marks

    پیشہ ورانہ مسائل (Vocational Problems) اور تعلیمی و تدریسی مسائل میں فرق واضح کریں۔

    Answer

    تعلیمی و تدریسی مسائل: ان کا تعلق مدرسے میں داخل ہوتے ہی تعلیم اور تدریس کے عمل سے ہے مثلاً زبان پر عبور نہ ہونا، مضامین کا غلط انتخاب، اساتذہ کا سخت رویہ۔ پیشہ ورانہ مسائل: ان کا تعلق روزی کمانے کے لیے پیشے کے انتخاب سے ہے۔ طلبہ یہ سوچتے ہیں کہ زندگی میں کون سا پیشہ اختیار کریں اور اس کے لیے کیا صلاحیتیں اور استعداد درکار ہوں گی۔ فرق: تعلیمی مسائل موجودہ تعلیم سے متعلق ہیں جبکہ پیشہ ورانہ مسائل آئندہ زندگی کے لیے روزی کمانے سے متعلق ہیں۔ مضامین کے باقاعدہ انتخاب کی ضرورت دونوں میں آتی ہے۔ دونوں کا حل رہنمائی کے ذریعے ممکن ہے تاکہ طلبہ اپنی استعداد اور رجحانات کے مطابق مضامین اور پیشہ منتخب کر سکیں۔

  16. Q16 · 8 marks

    مدرسہ میں رہنمائی کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ مثالیں دے کر وضاحت کریں۔

    Answer

    تعلیم و تدریس کی طالب علم کو ہر وقت ضرورت رہتی ہے مگر رہنمائی کی ضرورت خاص مواقع اور مسائل پیش آنے پر پڑتی ہے۔ مثالیں:

    (1)ایک طالب علم کوشش کے باوجود انگریزی میں کامیابی حاصل نہیں کر پاتا اور اسے معلوم نہیں ہوتا کہ وجہ کیا ہے۔

    (2)داخلہ کے وقت طلبہ کو مضامین منتخب کرنا ہوتے ہیں مگر انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ کون سے مضامین مناسب ہوں گے۔

    (3)سکول میں پہلی بار آنے والے بچے کو ماحول سے مطابقت میں مشکل ہوتی ہے۔

    (4)طلبہ کو تعلیمی و تدریسی، معاشرتی، معاشی، پیشہ ورانہ اور ذاتی نفسیاتی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ رہنمائی اور مشاورت کا عمل ان مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

  17. Q17 · 8 marks

    طلبہ کے تعلیمی و تدریسی مسائل پر نوٹ لکھیں۔

    Answer

    مدرسے میں داخل ہوتے ہی بچوں کو مختلف قسم کے تعلیمی و تدریسی مسائل پیش آتے ہیں۔

    (1)زبان پر مناسب عبور نہ ہونے سے کسی تصور یا حقیقت کو سمجھنے میں دشواری۔

    (2)اگلی جماعتوں میں ایسے مضامین کا انتخاب جو ذہنی صلاحیت، رجحانات اور سابقہ علم کے مطابق نہ ہوں۔

    (3)ذاتی مجبوریوں اور معذوریوں کی وجہ سے دیگر بچوں سے پیچھے رہ جانا۔

    (4)اساتذہ کے سخت گیرانہ سلوک سے استعداد و تحصیل کا غیر تسلی بخش ہونا۔

    حل

    رہنمائی کے ذریعے ان مسائل سے واقفیت حاصل کی جا سکتی ہے اور ان پر قابو پانے کے لیے تجاویز سامنے آ سکتی ہیں تاکہ بچے بلا رکاوٹ تعلیمی پروگرام میں بھرپور حصہ لے سکیں

  18. Q18 · 8 marks

    مشاورت سے کیا مراد ہے؟ طلبہ کو اس کی ضرورت کب پیش آتی ہے؟ تحریر کیجیے۔

    Answer

    مشاورت رہنمائی کا ایک شعبہ ہے۔

    تعریف: دو یا دو سے زیادہ افراد کے مابین ایک براہ راست، باضابطہ اور مسلسل گفتگو جس میں ایک فرد دوسرے فرد سے مدد حاصل کرتا ہے تاکہ اپنے مسائل اور مشکلات کو سمجھے، اپنے رویوں، طرز فکر اور کردار میں موزوں تبدیلی پیدا کرے اور آئندہ بھی حل خود تلاش کر سکے۔ اس میں دو افراد ہوتے ہیں: مسئلہ کا شکار فرد (مشار) اور تجربہ کار فرد (مشیر)۔ ضرورت: کچھ مسائل، الجھنیں اور مشکلات ایسی ہوتی ہیں جو گہرا مطالعہ چاہتی ہیں، خصوصاً وہ جن کا تعلق ذہنی اور جذباتی کیفیات سے ہو۔ انہیں عام فرد حل نہیں کر سکتا۔ ایسے میں بچے کو ماہر سے مشورے اور ہدایت کی ضرورت ہوتی ہے، یہی مشاورت ہے۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account