تفصیلی سوالات

Long questions

10 questions · 50 min · 80 marks

Want to try first? Take the free Pakistan Studies test: نظریہ کی تعریف، ماخذ اور نظریہ پاکستان کا مفہوم

Sample questions with answers

The first 5 of 10, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کی جانے والی زرعی اور صنعتی اصلاحات بیان کریں۔

    Show model answer

    زرعی اصلاحات:

    1)یکم مارچ 1972ء کو اعلان ہوا۔

    2)مقصد زرعی نظام کی بہتری، کاشت کاروں کے معاشی حالات میں بہتری اور پیداوار میں اضافہ تھا۔

    3)نہری اراضی کی حد 150 ایکڑ اور بارانی کی 300 ایکڑ مقرر ہوئی۔

    4)مقررہ حد سے زائد اراضی ریاست کی ملکیت قرار پائی اور مزارعین کی بے دخلی بند کر دی گئی۔

    5)جاگیرداروں سے لی گئی زمین بے زمین کاشت کاروں میں بلا معاوضہ تقسیم ہوئی۔ صنعتی اصلاحات:

    1)مقصد مزدوروں کے حالاتِ کار بہتر بنانا اور بہتر صنعتی ماحول پیدا کرنا تھا۔

    2)صنعتوں کی انتظامیہ میں مزدوروں کو نمائندگی دی گئی اور منافع میں حصہ بڑھایا گیا۔

    3)بونس (Bonus) کی ادائیگی لازم قرار پائی۔

    4)صحت کی سہولتوں میں اضافہ اور حادثے کی صورت میں معاوضے میں اضافہ ہوا۔

    5)گروپ انشورنس اور سوشل سکیورٹی نافذ ہوئی۔

    6)صنعتی اداروں، بینکوں، بیمہ کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کو قومی تحویل (Nationalisation) میں لیا گیا اور State Life Insurance Corporation of Pakistan قائم ہوئی۔

  2. Question 2 · 8 marks

    سیّد یوسف رضا گیلانی کے دور کی اصلاحات بیان کریں۔

    Show model answer

    تعارف: 2008ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اکثریت حاصل کی اور گیلانی 2012ء تک وزیرِ اعظم رہے۔ صنعتی: ترقی کے لیے اقدامات ہوئے مگر بجلی اور گیس کا شدید بحران رہا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ زرعی: دس ہزار چھوٹے کاشت کاروں کو رعایتی ٹریکٹرز دیے گئے اور اجناس کی امدادی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ تعلیمی: نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ذریعے بالغ افراد کو تعلیم دینے کے لیے تعلیم بالغاں پروگرام شروع ہوا اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ تعلیمی اداروں کی تعمیرِ نو ہوئی۔ صحت: ہسپتالوں میں ڈاکٹر، نرسیں اور دیگر میڈیکل اسٹاف بھرتی کیا گیا اور تنخواہوں میں اضافہ ہوا۔ معاشی: ساتواں قومی مالیاتی ایوارڈ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وسیلۂ حق پروگرام، خواتین کے لیے سرکاری ملازمتوں میں دس فی صد کوٹہ۔ معاشرتی: خواتین کے تحفظ کے لیے گھریلو تشدد اور دفاتر میں ہراساں کرنے پر سزا کے قوانین منظور ہوئے۔ آئینی: اٹھارویں ترمیم 2010ء (صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخوا، کنکرنٹ لسٹ کا خاتمہ، جوڈیشل کمیشن)، انیسویں ترمیم 2010ء (اراکین 7 سے 9)، بیسویں ترمیم 2012ء (28 ممبران کے ضمنی انتخابات کو قانونی تحفظ)۔ انتظامی: آغازِ حقوقِ بلوچستان اور گلگت بلتستان کو داخلی خود مختاری دی گئی۔ خاتمہ: 19 جون 2012ء کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت عہدہ چھوڑا۔

  3. Question 3 · 8 marks

    محترمہ بے نظیر بھٹو کے دونوں ادوار کا حوالہ دیتے ہوئے بتائیں کہ ان کا کون سا دور عوام کے لیے بہتر رہا؟

    Show model answer

    پہلا دور (1988-90ء): 2 دسمبر 1988ء کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بنیں۔ آٹوموبائل اور ٹیکسٹائل کی صنعت نے ترقی کی۔ کاشت کاروں کو آسان شرائط پر قرضے ملے۔ پلیسمنٹ بیورو سے ہزاروں لوگوں کو ملازمتیں ملیں۔ پیپلز ورکس پروگرام، گیارھویں ترمیم 1989ء (خواتین کی نشستیں) اور پاکستان کا دوبارہ دولتِ مشترکہ کا رکن بننا اہم اقدامات تھے۔ یہ حکومت 20 ماہ بعد 58-2B کے تحت ختم ہوئی۔ دوسرا دور (1993-96ء): یہ دور زیادہ پُراعتماد اور مستحکم تھا۔ آٹھواں پانچ سالہ منصوبہ شروع ہوا، 1994ء کی نئی پاور پالیسی آئی، کسان بینک اور عوامی ٹریکٹر سکیم قائم ہوئی، پرائمری تعلیم اور خواتین کی تعلیم پر توجہ ملی، لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی ہوئیں، سوشل سیکیورٹی کے تحت ڈسپنسریاں قائم ہوئیں، انسدادِ پولیو مہم شروع ہوئی، خواتین پولیس اسٹیشن اور فرسٹ ویمن بینک بنے۔ تاہم عوام پر بھاری ٹیکس لگائے گئے اور ملک صنعتی و معاشی بحران کا شکار رہا۔ یہ حکومت 5 نومبر 1996ء کو ختم ہوئی۔

    نتیجہ: عوام کی فلاح (صحت، تعلیم، خواتین، زراعت) کے لحاظ سے دوسرا دور زیادہ بہتر اور منظم رہا، اگرچہ ٹیکسوں کا بوجھ اور معاشی بحران بھی رہا۔

  4. Question 4 · 8 marks

    میاں محمد نواز شریف کے تینوں ادوار کی معاشی اصلاحات کے اثرات بیان کریں۔

    Show model answer

    پہلا دور (1990-93ء): صنعتی پالیسی 1990ء سے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ہوئی؛ 1991ء میں نجکاری کمیشن کے ذریعے خسارے والے اداروں کی نجکاری آگے بڑھی؛ زرعی پالیسی میں 10 کروڑ روپے مختص ہوئے، زرعی مشینری اور ادویات پر درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ ملی؛ خود روزگار سکیم کے تحت 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک قرضے اور تعمیرِ وطن پروگرام شروع ہوئے۔ اثرات: بے روزگاری میں کمی، نجی شعبے میں اضافہ اور کسانوں کو فائدہ۔ دوسرا دور (1997-99ء): معیشت کو مضبوط بنانا، پبلک سیکٹر کا بوجھ کم کرنا، نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، مارکیٹ لبرلائزیشن، موٹر وے (M-2) اور بہتر ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک، غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور ٹیلی کمیونیکیشن میں انقلاب۔ اثرات: بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع میں اضافہ، سفر اور کاروبار میں آسانی۔ تیسرا دور (2013-17ء): توانائی کے منصوبوں اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی کوششیں، CPEC، صحت کارڈ سکیم، میٹرو بس سسٹم، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں کی جدت، مستحکم اقتصادی پالیسیاں (مہنگائی پر کنٹرول، ٹیکس وصولی میں بہتری، مالیاتی خسارے میں کمی)، جی ڈی پی کی اوسط شرحِ نمو 4-5 فیصد سالانہ اور NEST۔ اثرات: روزگار کے مواقع، غیر ملکی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی۔

  5. Question 5 · 8 marks

    دستورِ پاکستان 1973ء کے چند اہم نکات بیان کریں۔

    Show model answer

    تعارف: ذوالفقار علی بھٹو نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے تعاون سے 25 رکنی مشتمل کمیٹی تشکیل دی اور 14 اگست 1973ء کو دستور نافذ ہوا۔ اہم نکات:

    1)دستور اسلامی نوعیت کا ہے، کوئی قانون اسلامی اصولوں کے خلاف نہیں بنایا جا سکتا۔

    2)وفاقی نظام قائم کیا گیا؛ پاکستان چار صوبوں پنجاب، سندھ، سرحد (خیبر پختونخوا)، بلوچستان اور وفاقی علاقوں پر مشتمل ایک وفاقی ریاست ہوگا۔

    3)مرکز اور صوبوں میں اختیارات تقسیم کر کے صوبائی خود مختاری کا مسئلہ حل کیا گیا۔

    4)دو ایوانی مقننہ: ایوانِ بالا سینیٹ اور ایوانِ زیریں قومی اسمبلی۔

    5)صوبوں میں صوبائی اسمبلیاں قائم ہوئیں۔

    6)آزاد اور خود مختار عدلیہ: مرکز میں سپریم کورٹ اور چاروں صوبوں میں ہائی کورٹس۔

    7)پارلیمانی نظام: صدرِ مملکت ریاست کا سربراہ اور وزیرِ اعظم حکومت کا سربراہ۔

    8)قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت وفاقی حکومت بنائے گی۔

    9)صدر اور وزیرِ اعظم کے لیے مسلمان ہونا لازم ہے۔

    10)بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ فراہم کیا گیا۔

More tests in تاریخِ پاکستان (1947ء سے تاحال)

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account