تفصیلی سوالات

Long questions

10 questions · 50 min · 80 marks

Want to try first? Take the free Pakistan Studies test: نظریہ کی تعریف، ماخذ اور نظریہ پاکستان کا مفہوم

Sample questions with answers

The first 5 of 10, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    تحریک علی گڑھ پر سیاسی، سماجی اور تعلیمی پہلوؤں سے روشنی ڈالیں۔

    Show model answer

    پس منظر: 1857ء کی ناکامی کے بعد مسلمانوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دور شروع ہوا اور وہ انگریزوں کی نفرت اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنے۔ ایسے میں سرسید احمد خان نے قوم کی رہنمائی کا بیڑا اٹھایا۔ مقاصد: حکومت اور مسلمانوں کے درمیان اعتماد بحال کرنا، جدید علوم اور انگریزی کی طرف راغب کرنا، اور آگاہ کرنا کہ پہلے تعلیم حاصل کریں پھر سیاست میں حصہ لیں۔ تعلیمی پہلو: 1859ء میں مراد آباد میں سکول، 1863ء میں غازی پور میں سائنٹیفک سوسائٹی، 1875ء میں علی گڑھ سکول، 1877ء میں کالج جو 1920ء میں یونیورسٹی بنا۔ سماجی پہلو: «رسالہ اسباب بغاوت ہند» لکھ کر انگریز حکومت کو 1857ء کے اسباب سے آگاہ کیا اور مسلمانوں کے لیے ہر پہلو سے عملی کام کیا۔ سیاسی پہلو: 1885ء میں قائم ہونے والی کانگریس میں مسلمانوں کی شمولیت سے روکا کیونکہ وہ رفتہ رفتہ ہندو جماعت بن جاتی۔

    نتیجہ: اس تحریک سے مسلمانوں کے جداگانہ تشخص کی تشکیل ہوئی۔

  2. Question 2 · 8 marks

    قائداعظم کے چودہ نکات لکھیں۔

    Show model answer

    پس منظر: نہرو رپورٹ کو رد کرتے ہوئے قائداعظم نے 1929ء میں چودہ نکات پیش کیے۔ نکات: 1- آئندہ آئین وفاقی ہو اور صوبوں کو زیادہ خود مختاری ملے۔ 2- تمام صوبوں کو ایک ہی اصول پر داخلی خود مختاری ملے۔ 3- صوبوں میں اقلیتوں کو مناسب نمائندگی دی جائے۔ 4- مرکزی اسمبلی میں مسلمان ارکان کی تعداد ایک تہائی سے کم نہ ہو۔ 5- جداگانہ انتخابات کا اصول ہر فرقے پر لاگو ہو، البتہ اگر کوئی فرقہ چاہے تو اپنی مرضی سے مخلوط طریقہ قبول کر سکتا ہے۔ 6- صوبوں کی حدود میں ایسی تبدیلی نہ ہو جس سے پنجاب، بنگال اور سرحد کی مسلم اکثریت متاثر ہو۔ 7- سب کو یکساں مذہبی آزادی دی جائے۔ 8- جس مسودہ قانون کے خلاف کسی فرقے کے تین چوتھائی ارکان رائے دیں وہ نامنظور سمجھا جائے۔ 9- سندھ کو بمبئی سے الگ صوبہ بنایا جائے۔ 10- بلوچستان اور سرحد میں دیگر صوبوں کی مانند اصلاحات نافذ ہوں۔ 11- سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کو اہلیت اور تناسب کے لحاظ سے حصہ ملے۔ 12- مسلمانوں کو مذہبی و ثقافتی تحفظ دیا جائے۔ 13- صوبائی و مرکزی وزارتوں میں مسلمانوں کی کم از کم ایک تہائی نمائندگی ہو۔ 14- صوبوں کی مرضی کے بغیر آئین میں تبدیلی نہ کی جائے۔

    نتیجہ: ان نکات نے مسلمانوں کے سیاسی حقوق کی ترجمانی کی اور ہندوستان میں دستوری اصلاحات کا بنیادی ڈھانچہ بھی مہیا کیا۔

  3. Question 3 · 8 marks

    قائداعظم کی سیاسی اور آئینی کوششوں کے حوالے سے قیام پاکستان میں کردار کو بیان کریں۔

    Show model answer

    تعارف: قائداعظم 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ سیاست میں دلچسپی انگلستان میں شروع ہوئی۔ پہلے کانگریس میں شامل ہوئے اور ہندو مسلم اتحاد کے حامی تھے، اسی لیے «سفیر اتحاد» کہلائے۔ سیاسی و آئینی کوششیں: 1909ء میں مسلمانوں نے وائسرائے کی کونسل کے لیے انہیں نمائندہ منتخب کیا۔ 1913ء میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور کانگریس کی مسلم دشمن پالیسیوں کے باعث 1920ء میں کانگریس چھوڑ دی۔ 1916ء میں لکھنؤ معاہدہ ہوا اور انہیں «ہندو مسلم اتحاد کا سفیر» کا لقب ملا۔ 1919ء میں رولٹ ایکٹ کی مخالفت کی اور احتجاجاً وائسرائے کی کونسل سے استعفیٰ دیا۔ 1929ء میں چودہ نکات پیش کیے، 1930ء تا 1932ء کی گول میز کانفرنسوں میں شرکت کی۔ 1934ء میں مسلم لیگ کی صدارت سنبھالی۔ 1940ء کے لاہور اجلاس میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی۔ 1945-46ء کے انتخابات میں مسلم لیگ نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ 14 اگست 1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آیا اور آپ پہلے گورنر جنرل بنے۔ ذاتی صحت خراب ہونے کے باوجود دن رات کام کیا اور 11 ستمبر 1948ء کو وفات پائی۔

    نتیجہ: قائداعظم نے سیاسی اور آئینی جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا۔

  4. Question 4 · 8 marks

    قیام پاکستان کے بعد پیش آنے والی ابتدائی مشکلات کا جائزہ لیں۔

    Show model answer

    تعارف: پاکستان کو معرض وجود میں آتے ہی بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ 1- ریڈکلف ایوارڈ: سر ریڈکلف کی سربراہی میں حد بندی ہوئی، گورداسپور وغیرہ بھارت کو دے دیے گئے جس سے مسئلہ کشمیر پیدا ہوا۔ 2- مہاجرین کی آبادکاری: بھارت میں قتل و غارت سے لاکھوں مہاجرین پاکستان آئے، مسلمانوں نے کھانا اور لباس دے کر مدد کی۔ 3- انتظامی مشکلات: کراچی کو دارالحکومت بنایا گیا، دفاتر کی جگہ کم تھی، عملہ تجربہ کار نہ تھا، 81 مسلمان افسر ملے۔ 4- معاشی مشکلات: علاقے پسماندہ تھے، کپڑے کے 394 کارخانوں میں سے 14 اور بینکوں کی 487 شاخوں میں سے 69 ملیں۔ 5- فوجی اثاثوں کی تقسیم: 36 فیصد حصہ ملنا تھا، اسلحہ کی 16 فیکٹریوں میں سے کوئی نہ ملی۔ 6- دریائی پانی کا تنازع: بھارت نے اپریل 1948ء میں پانی روکا، 1960ء کے سندھ طاس معاہدے سے حل ہوا۔ 7- سیاسی مشکلات: جونا گڑھ، مناوادر، کشمیر اور حیدر آباد پر بھارت نے قبضہ کر لیا۔

    نتیجہ: ان مشکلات کے باوجود قوم نے ہمت سے پاکستان کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا۔

  5. Question 5 · 8 marks

    قرارداد مقاصد کے اہم نکات کو تفصیل سے بیان کریں۔

    Show model answer

    تعارف: 12 مارچ 1949ء کو وزیراعظم لیاقت علی خان نے دستور ساز اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں ان نکات کی نشاندہی کی گئی جن کو آئین کی بنیاد بنانا تھا۔ اسمبلی نے اکثریت سے منظور کر لیا۔ نکات: 1- اللہ تعالیٰ کی حاکمیت: ساری کائنات کا مالک اللہ ہے، اقتدار مسلمانوں کے پاس اللہ کی امانت ہے جسے عوام کے منتخب نمائندے حدود کے اندر استعمال کریں گے۔ 2- اسلامی اقدار کی پابندی: جمہوریت، آزادی، رواداری اور معاشرتی انصاف۔ 3- اسلامی طرز زندگی: مسلمانوں کو انفرادی و اجتماعی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا ماحول ملے گا۔ 4- اقلیتوں کا تحفظ: غیر مسلم شہریوں کو اپنے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا تحفظ۔ 5- بنیادی حقوق کی فراہمی: نسلی، معاشرتی، معاشی اور مذہبی تعصب کے بغیر۔ 6- وفاقی نظام حکومت: وفاقی جمہوری نظام۔ 7- پسماندہ طبقات کے مفادات کا تحفظ۔ 8- عدلیہ کی آزادی: بغیر دباؤ کے کام کرے گی۔ اہمیت: ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، دستور سازی کا آغاز ہوا اور بعد کے تمام دساتیر میں ابتدائیہ شامل کیا گیا۔

More tests in تحریکِ پاکستان

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account