Class 10 Pakistan Studies · Chapter 4 · Test 6
تفصیلی سوالات
10 questions · 50 min · 80 marks
Want to try first? Take the free Pakistan Studies test: نظریہ کی تعریف، ماخذ اور نظریہ پاکستان کا مفہوم
Sample questions with answers
The first 5 of 10, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی مقاصد بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف: خارجہ پالیسی سے مراد کسی ملک کی دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کی حکمتِ عملی ہے۔ ہر ملک اپنے مفادات کے تحفظ کی بنیاد پر ترجیحات کا تعین کرتا ہے۔ اہم مقاصد:
(i)نظریۂ پاکستان کا تحفظ: پاکستان اسلامی نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا، لہٰذا نظریۂ پاکستان کا تحفظ جغرافیائی حدود کے تحفظ کی طرح اہم ہے۔ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ قربتی تعاون کو فروغ دیا جاتا ہے۔
(ii)قومی تحفظ اور سلامتی: یہ خارجہ پالیسی کا بنیادی مقصد ہے۔ اقدارِ اعلیٰ اور جغرافیائی و نظریاتی حدود کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ ایران، چین، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
(iii)ثقافت کا فروغ: پاکستانی ثقافت اسلامی اقدار کی آئینہ دار ہے۔ رواداری، احترامِ انسانیت، بہادری، عزت، حیا اور چادر و چار دیواری نمایاں اقدار ہیں۔ ثقافتی وفود کا تبادلہ اور پاکستانی اشیا کا فروغ ہوتا ہے۔
(iv)معاشی ترقی: اکثریتی آبادی کا پیشہ زراعت ہے۔ زرعی و صنعتی طور پر ترقی یافتہ ریاستوں سے تعلقات مضبوط کیے جاتے ہیں اور فنی و صنعتی علوم کو فروغ دیا جاتا ہے۔
نتیجہ: ان مقاصد کا حصول کامیاب خارجہ پالیسی سے ہی ممکن ہے۔
Question 2 · 8 marks
مسئلۂ کشمیر کو پاک بھارت تعلقات میں کیا اہمیت حاصل ہے؟ بحث کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف: بھارت پاکستان کا پڑوسی ملک ہے۔ دونوں کی مشترکہ سرحد قریباً 2163 کلومیٹر ہے۔ بین الاقوامی اصولوں کے تحت قریبی اور مستحکم تعلقات ہونے چاہییں مگر یہ مقصد حاصل نہیں کیا جا سکا۔ جنگیں: 1948ء (کشمیر کے محاذ پر)، 1965ء (6 ستمبر، لاہور، قصور اور سیالکوٹ) اور دسمبر 1971ء (مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا)۔ مسئلۂ کشمیر کی اہمیت:
1)دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی بنیادی وجہ مسئلۂ کشمیر ہے۔
2)نہرو نے سلامتی کونسل میں حقِ خود ارادیت دینے کا اقرار کیا جو محض وعدہ ثابت ہوا۔
3)قائدِ اعظم کے بقول کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
4)دونوں ممالک کی تجارت، بس سروس اور وفود کے تبادلے مسئلے کے حل کے بغیر خوش گوار تعلقات کی بنیاد نہیں بن سکتے۔
5)سارک کے دائرے میں مذاکرات ہوئے مگر بھارت نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔
6)کشمیر کا حل ہو جائے تو جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو گا اور غربت و افلاس کا خاتمہ ہو گا۔
نتیجہ: خوش گوار تعلقات کے لیے مسئلۂ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے۔
Question 3 · 8 marks
پاکستان کے ترکیہ کے ساتھ تعلقات بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف: ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات گہرے، لازوال اور بے مثال ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے ایک ایسا اثاثہ ہیں جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔ یہ دونوں ممالک یک جان، دو قالب ہیں۔ عزت و احترام: دنیا میں ترکیہ ایسا ملک ہے جہاں پاکستان اور پاکستانی باشندوں کو اتنی عزت اور احترام حاصل ہے کہ پاکستانی وہاں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اقتصادی تنظیمیں: ترکیہ، پاکستان اور ایران نے مل کر 1964ء میں علاقائی تعاون برائے ترقی (آر سی ڈی) قائم کی، تاہم 1979ء میں اس کی سرگرمیاں ختم ہو گئیں اور اس کی جگہ 1985ء میں اقتصادی تعاون کی تنظیم (ECO) قائم کی گئی۔ زلزلہ 2005ء: ترک باشندوں نے دل کھول کر عطیات دیے اور ترک ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے نے متاثرین کی دیکھ بھال کی۔ مسئلۂ کشمیر: ترکیہ نے مسئلۂ کشمیر کے حل میں مددگار ہونے اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کے لحاظ سے پاکستان کی کھل کر حمایت کی ہے۔
نتیجہ: دونوں ممالک کے تعلقات ہر دور میں مثالی رہے ہیں۔
Question 4 · 8 marks
چین نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کیا کردار ادا کیا ہے؟ بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف: پاک چین دوستی بین الاقوامی تعلقات میں مثالی حیثیت رکھتی ہے۔ اگرچہ تہذیب و ثقافت میں واضح فرق ہے مگر قومی مفادات اور کشادہ دلی نے دونوں ریاستوں کو قریب کر رکھا ہے۔ 1949ء میں چین کے قیام کے بعد پاکستان نے اسے آزاد اور خود مختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کیا۔ کردار:
1)دونوں کی مشترکہ سرحد قریباً 599 کلومیٹر ہے، ابتدا ہی سے تعلقات خوش گوار اور تعمیری رہے۔
2)پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔
3)پاک بھارت جنگوں میں چین نے فراخ دلی اور دلیری سے پاکستان کا ساتھ دیا۔
4)چین نے پاکستان کی صنعتی و معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کیا اور پاکستان کی قومی تعمیر میں اس کا خصوصی کردار ہے۔
5)چین نے پاکستان میں ٹینک سازی اور طیارہ سازی میں بھرپور مدد کی جس سے اسلحہ سازی کی صنعت نے ترقی کی۔ اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف دفاعی منصوبہ جات میں بھی مدد کر رہا ہے۔
6)شاہراہِ قراقرم (شاہراہِ ریشم) پاک چین دوستی کی بہت بڑی علامت ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک تجارت اور آمد و رفت کرتے ہیں۔
7)موجودہ دور میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کا کردار: چین کو ابتدائی دور میں عالمی سطح پر مشکلات کا سامنا تھا تو پاکستان نے چین کا ساتھ دیا اور عالمی اداروں کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے بھی چین کی کھلے دل سے معاونت کی۔
نتیجہ: ہر عہد میں دونوں ممالک نے تعلقات مضبوط بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔
Question 5 · 8 marks
پاکستان اور امریکا کے تعلقات بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
ابتدا: پاک امریکا تعلقات کی بنیاد قومی سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہے۔ ابتدا اس وقت ہوئی جب صدر ٹرومین نے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کو دعوت دی۔ لیاقت علی خان نے 1950ء میں امریکا کا دورہ کیا اور یہ دورہ کامیاب رہا۔ امریکا نے فوجی و معاشی امداد دی۔ دفاعی معاہدے: 1954ء میں پاکستان نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ دفاعی معاہدۂ سیٹو پر دستخط کیے اور 1955ء میں معاہدۂ بغداد میں بھی امریکا کے ساتھ اتحادی بنا جو بعد میں سینٹو کہلایا۔ ان معاہدوں سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا مگر 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں امریکا نے پاکستان کی امداد بند کر دی۔ 1971ء: جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو امریکا نے خود کو اس سے الگ کر کے پاکستان کا ساتھ نہ دیا، جب کہ روس نے بھارت کا ساتھ دیا۔ افغانستان: جب افغانستان پر حملہ ہوا تو لاکھوں مہاجرین پاکستان آئے۔ اس موقع پر امریکا اور مغربی طاقتوں نے پاکستان کے ساتھ مل کر افغان عوام کی مدد کی اور روس کو افغانستان سے واپس جانا پڑا۔ 11 ستمبر 2001ء: امریکا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد امریکا نے افغانستان پر حملہ کر دیا۔ اس جنگ میں پاکستان نے امریکا کا ساتھ دیا۔
نتیجہ: وقت گزرنے کے ساتھ تعلقات مزید بہتری کی طرف گامزن ہوئے مگر پاک امریکا تعلقات ہمیشہ ہی سے اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں۔
More tests in پاکستان اور عالمی امور
- جغرافیائی اہمیت، خارجہ پالیسی کے مقاصد اور قریبی ہمسایہ ممالک
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- مسئلہ کشمیر، وسطی ایشیا، او آئی سی، مسلم ممالک اور سارک
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- اقوامِ متحدہ، چین پاکستان اقتصادی راہداری اور سارک
MCQs · 29 questions · 25 min · 29 marks
- مختصر سوالات (حصہ اول)
Short questions · 25 questions · 50 min · 52 marks
- مختصر سوالات (حصہ دوم)
Short questions · 25 questions · 50 min · 56 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.