مختصر سوالات (حصہ اول)

Short questions

25 questions · 50 min · 52 marks

Want to try first? Take the free Pakistan Studies test: نظریہ کی تعریف، ماخذ اور نظریہ پاکستان کا مفہوم

Sample questions with answers

The first 5 of 25, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    خارجہ پالیسی سے کیا مراد ہے؟

    Show model answer

    خارجہ پالیسی سے مراد کسی ملک کی دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کی حکمتِ عملی ہے۔ اس سے مراد وہ رویہ ہے جس کے تحت کوئی ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر دیگر ریاستوں اور ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرتا ہے۔

  2. Question 2 · 3 marks

    گوادر کی بندرگاہ کی اہمیت تین سطروں میں تحریر کریں۔

    Show model answer

    چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت گوادر کی بندرگاہ کو ترقی دے کر فعال معاشی سرگرمیوں کا محور بنایا جا سکتا ہے۔ یوں یورپ، امریکا اور کئی ریاستوں کی تجارتی آمد و رفت گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے سے ممکن ہو جائے گی۔ اس طرح پاکستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

  3. Question 3 · 3 marks

    پاکستان کے بری اور بحری راستے کیوں اہم ہیں؟

    Show model answer

    پاکستان تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک اور مسلم دنیا کے درمیان واقع ہے۔ خلیجی ممالک کا تیل بحیرۂ عرب کے ذریعے دوسرے ممالک کو بھیجا جاتا ہے۔ افغانستان کو تجارت کے لیے بری اور بحری راہ داری کی سہولت پاکستان مہیا کرتا ہے۔ کراچی ایک بین الاقوامی بندرگاہ اور ہوائی اڈہ ہے۔ یہ ہوائی اور بحری راستوں سے یورپ کو ایشیا سے ملاتا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ اور وسط ایشیا کے ممالک جو تجارت کرنا چاہتے ہیں، وہ پاکستان کے محلِ وقوع کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    RCD سے کیا مراد ہے؟

    Show model answer

    آر سی ڈی سے مراد 'علاقائی تعاون برائے ترقی' (Regional Cooperation for Development) ہے۔ یہ معاہدہ جنرل ایوب خان کے دورِ حکومت میں پاکستان، ایران اور ترکیہ کے درمیان ہوا۔ اس کے ذریعے تینوں برادر ممالک ایک دوسرے کے قریب آئے۔ یہ تعاون معاشی، عسکری اور سیاسی نوعیت کا تھا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    پاکستان کی جغرافیائی اور سیاسی اہمیت کی کوئی سی دو وجوہات لکھیں۔

    Show model answer

    1)پاکستان شمال میں چین سے جڑا ہوا ہے اور شاہراہِ قراقرم دونوں ممالک کو باہم ملاتی ہے۔

    2)پاکستان تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک کے قریب واقع ہے اور کراچی بین الاقوامی بندرگاہ اور ہوائی اڈہ ہے۔

More tests in پاکستان اور عالمی امور

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account