Class 9 Biology · Chapter 10
Reproduction in Plants: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 3 marks
ریپروڈکشن کی تعریف کیجیے اور اس کی بنیادی اقسام لکھیے۔
Answer
ریپروڈکشن وہ عمل ہے جس میں جاندار اپنے جیسے نئے جاندار پیدا کرتے ہیں۔ اس کی دو بنیادی اقسام ہیں: اے سیکشوئل ریپروڈکشن اور سیکشوئل ریپروڈکشن۔
Q2 · 3 marks
اے سیکشوئل اور سیکشوئل ریپروڈکشن میں فرق لکھیے۔
Answer
اے سیکشوئل ریپروڈکشن میں گیمیٹس کا ملاپ نہیں ہوتا اور پیدا ہونے والے بچے وراثتی طور پر آپس میں اور والدین کے مشابہ ہوتے ہیں۔ سیکشوئل ریپروڈکشن میں نر اور مادہ گیمیٹس کا ملاپ ہوتا ہے اور نئے جانداروں میں آپس میں اور والدین سے بھی تغیرات (variations) پائے جاتے ہیں۔
Q3 · 3 marks
بائنری فشن سے کیا مراد ہے؟
Answer
بائنری فشن کا لفظی مطلب دو میں تقسیم ہے۔ یہ بیکٹیریا میں ریپروڈکشن کا عام طریقہ ہے جس میں ایک آبائی سیل تقسیم ہو کر دو ڈاٹر سیلز بناتا ہے۔
Q4 · 3 marks
بیکٹیریا اور امیبا میں بائنری فشن کا فرق بیان کیجیے۔
Answer
بیکٹیریا میں پہلے ڈی این اے کی نقل بنتی ہے اور دونوں ڈی این اے مخالف اطراف میں چلے جاتے ہیں پھر سیل ممبرین اندر کی طرف دب کر درمیان میں نئی سیل وال بناتی ہے۔ امیبا میں پہلے نیوکلیس دو میں تقسیم ہوتا ہے اور پھر سائٹوپلازم تقسیم ہو کر دو ڈاٹر امیبا بنتے ہیں۔
Q5 · 3 marks
ییسٹ میں بڈنگ پر مختصر نوٹ لکھیے۔
Answer
بڈنگ ییسٹ (یونی سیلولر فنگس) میں ریپروڈکشن کا عام طریقہ ہے۔ آبائی جاندار کا ایک حصہ جسم سے باہر کی طرف نشوونما پاتا ہے جسے بڈ کہتے ہیں۔ جب بڈ بڑی ہو جاتی ہے تو آبائی جسم سے الگ بھی ہو سکتی ہے اور ساتھ بھی لگی رہ سکتی ہے۔ ہائیڈرا بھی بڈنگ سے ریپروڈکشن کرتا ہے۔
Q6 · 3 marks
فنجائی میں سپورز بنانے پر مختصر نوٹ لکھیے۔
Answer
سپورز موٹی دیوار والے ریپروڈکٹو سیلز ہیں۔ رائزوپس جیسی فنجائی سپورینجیا نامی تھیلی نما ساختوں کے اندر سپورز بناتی ہیں۔ سپور پک جائیں تو سپورینجیا کی دیواریں ٹوٹ جاتی ہیں اور سپور باہر نکل آتے ہیں۔ مناسب حالات میں سپور اگ کر نئی فنجائی بناتے ہیں۔
Q7 · 3 marks
فنجائی اور بیکٹیریا میں سپورز بنانے کے کیا فوائد ہیں؟
Answer
سپورز کی موٹی دیواریں انہیں غیر مناسب حالات سے بچاتی ہیں۔ جب حالات مناسب ہوں تو یہ اگ کر نئی فنجائی یا بیکٹیریا بنا دیتے ہیں۔ بیکٹیریا کے اینڈوسپورز اس وقت بھی زندہ رہتے ہیں جب بیکٹیریا کا سیل مر جائے۔
Q8 · 3 marks
بیکٹیریا میں اینڈوسپورز کیسے بنتے ہیں؟
Answer
ناسازگار ماحولیاتی حالات میں بیکٹیریا کے سیل کے اندر اینڈوسپورز بنتے ہیں۔ بیکٹیریا کا سیل مر بھی جائے تو اینڈوسپور زندہ رہتا ہے۔ حالات بہتر ہونے پر اینڈوسپور اگ کر نیا بیکٹیریم بنا دیتا ہے۔
Q9 · 3 marks
غیر مناسب طور پر سٹیرلائزڈ ڈبہ بند کھانا کیوں خطرناک ہو سکتا ہے؟
Answer
ایسے کھانے میں بیکٹیریا کے اینڈوسپورز زندہ رہ سکتے ہیں۔ جب یہ اینڈوسپورز اگتے ہیں تو نئے بیکٹیریا زہریلے مادے بناتے ہیں جو صحت کے لیے خطرناک ہیں۔
Q10 · 3 marks
ویجیٹیو پروپیگیشن کی تعریف کیجیے اور اس کی اقسام لکھیے۔
Answer
ویجیٹیو پروپیگیشن پودوں میں اے سیکشوئل ریپروڈکشن کا طریقہ ہے جس میں آبائی پودے کے نباتاتی حصوں (جڑ، تنا یا پتے) سے نیا پودا بنتا ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں: قدرتی ویجیٹیو پروپیگیشن اور مصنوعی ویجیٹیو پروپیگیشن۔
Q11 · 3 marks
قدرتی اور مصنوعی ویجیٹیو پروپیگیشن میں فرق بیان کیجیے۔
Answer
قدرتی ویجیٹیو پروپیگیشن میں پودے خود اپنے تنے، جڑ یا پتے جیسی ساخت استعمال کر کے نئی نسل پیدا کرتے ہیں۔ مصنوعی ویجیٹیو پروپیگیشن میں انسان پودوں کے نباتاتی حصے اپنی ضرورت کے لیے کٹنگ، گرافٹنگ یا لیئرنگ کے طریقوں سے استعمال کر کے نئے پودے اگاتا ہے۔
Q12 · 3 marks
رنرز (سٹولون) کے ذریعے ویجیٹیو پروپیگیشن کیسے ہوتی ہے؟
Answer
سٹولون افقی تنا ہے جو زمین کے اوپر بڑھتا ہے۔ اس کے نوڈز پر نئے پتے اور جڑیں نکلتی ہیں۔ پتے اوپر کی طرف اور جڑیں نیچے بڑھتی ہیں اور اس طرح نوڈ سے ایک نیا پودا نکل آتا ہے۔ سٹرابیری اس طریقے سے ریپروڈکشن کرتی ہے۔
Q13 · 3 marks
آلو ٹیوبرز کے ذریعے ریپروڈکشن کیسے کرتا ہے؟
Answer
ٹیوبر رس بھرا تنا ہے جو زیر زمین بڑھتا ہے۔ اس کے اوپر آنکھیں (eyes) ہوتی ہیں جو دراصل اس کی بڈز ہیں۔ یہ آنکھیں نئے پودوں میں نمو پا سکتی ہیں اس طرح آلو ٹیوبرز سے ریپروڈکشن کرتا ہے۔
Q14 · 3 marks
رائزوم کی وضاحت مثالوں کے ساتھ کیجیے۔
Answer
رائزوم زمین کے نیچے بڑھنے والا افقی تنا ہے۔ اس کے نوڈز سے نئے پتے اور جڑیں نکلتی ہیں اور ہر نوڈ سے ایک نیا پودا نمو پاتا ہے۔ فرنز ادرک اور گنا رائزوم سے ریپروڈکشن کرتے ہیں۔
Q15 · 3 marks
بلب اور کورم میں فرق لکھیے۔
Answer
بلب چھوٹا سا زیر زمین تنا ہے جس میں بڈ اور رس بھرے پتے ہوتے ہیں (مثلاً پیاز ٹیولپ اور للی)۔ کورم بلب سے مشابہ ہے مگر اس میں رس بھرے پتے نہیں ہوتے۔ یہ زیادہ تر تنے پر مشتمل ہوتا ہے جس کے باہر کچھ غیر فعال بھورے پتے ہوتے ہیں (مثلاً لہسن اور ارویی)۔
Q16 · 3 marks
سکرز (suckers) کیا ہوتے ہیں؟ مثالیں دیجیے۔
Answer
سکرز ایسی نئی شوٹس ہیں جو آبائی پودے کی بنیاد سے یا اس کی زیر زمین جڑوں سے نکلتی ہیں۔ یہ آبائی پودے کے ساتھ جڑے رہ کر نئے پودوں کی شکل میں نمو پاتے ہیں۔ جب ان کا اپنا روٹ سسٹم بن جاتا ہے تو یہ خود مختار ہو جاتے ہیں۔ مثالیں: کیلا اور رسبیری۔
Q17 · 3 marks
برائیوفلم میں ویجیٹیو پروپیگیشن کیسے ہوتی ہے؟
Answer
برائیوفلم جیسے کچھ پودوں کے پتوں میں ویجیٹیو پروپیگیشن کے لیے تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ ایسے پتوں کے حاشیوں پر بڈز ہوتی ہیں۔ جب یہ پتے زمین پر گرتے ہیں تو یہ بڈز نئے پودوں میں نمو پا جاتی ہیں۔
Q18 · 3 marks
کٹنگ (قلم کاری) کیا ہے؟ ایک مثال دیجیے۔
Answer
کٹنگ میں تنے یا جڑ کا ایک ٹکڑا (قلم) پودے سے کاٹ کر نیا پودا اگایا جاتا ہے۔ یہ گھریلو پودوں آرائشی درختوں اور جھاڑیوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
مثال: گلاب اور انگور کی بیلوں کو تنے کی قلموں سے اگایا جاتا ہے۔
Q19 · 3 marks
گرافٹنگ (پیوند کاری) کیا ہے اور اس کا کیا فائدہ ہے؟
Answer
گرافٹنگ میں ایک ہی قسم کے دو یا زیادہ پودوں کے حصوں کو جوڑ کر ایک پودا بنایا جاتا ہے۔ ایک پودے کی بڈ یا چھوٹا ٹکڑا دوسرے پودے کی جڑ یا تنے کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔ اس سے دو پودوں کی مفید خصوصیات ایک ہی پودے میں اکٹھی ہو جاتی ہیں۔
Q20 · 3 marks
ویجیٹیو پروپیگیشن کے فوائد اور نقصانات لکھیے۔
Answer
فائدے: کم وقت میں بہت سے نئے پودے پیدا ہو جاتے ہیں اور آبائی پودے کی مفید خصوصیات مثلاً اچھا پھل اور مضبوط نشوونما اگلی نسل میں منتقل ہو جاتی ہیں۔ نقصانات: نئے پودوں میں وراثتی تغیرات نہیں ہوتے اس لیے سب پودے ایک جیسی بیماریوں یا نقصان دہ کیڑوں کے حملے کا شکار ہو سکتے ہیں اور ماحول کی تبدیلیوں کے لیے بھی ایک جیسے حساس ہوتے ہیں۔
Q21 · 3 marks
سپوروفائٹ اور گیمیٹوفائٹ کی تعریف لکھیے۔
Answer
سپوروفائٹ پودے کی وہ ڈپلائڈ (2n) نسل ہے جو بالغ ہو کر می اوسس سے ہیپلائڈ سپورز بناتی ہے۔ گیمیٹوفائٹ وہ ہیپلائڈ (1n) نسل ہے جو سپورز کے اگنے سے بنتی ہے اور بالغ ہو کر مائی ٹوسس سے گیمیٹس بناتی ہے۔
Q22 · 3 marks
آلٹرنیشن آف جنریشنز کیا ہے؟
Answer
پودوں کے لائف سائیکل میں سپوروفائٹ اور گیمیٹوفائٹ نسلیں ایک دوسرے کے بعد باری باری آتی ہیں۔ سپوروفائٹ سپورز بناتی ہے جو گیمیٹوفائٹ بناتے ہیں اور گیمیٹوفائٹ گیمیٹس بناتی ہے جو مل کر زائیگوٹ اور پھر نئی سپوروفائٹ بناتے ہیں۔ اس مظہر کو آلٹرنیشن آف جنریشنز کہتے ہیں۔
Q23 · 3 marks
ایک پھول میں موجود چار گھیروں کے نام اور ہر گھیرے کے اجزا بتائیے۔
Answer
چار گھیرے یہ ہیں: کیلکس (سیپلز پر مشتمل)، کرولا (پیٹلز پر مشتمل)، اینڈروشیم (سٹیمنز پر مشتمل جن میں اینتھر اور فلامنٹ ہوتے ہیں) اور گائنیشیم (کارپلز پر مشتمل جن میں اوری سٹائل اور سٹگما ہوتے ہیں)۔
Q24 · 3 marks
کیلکس اور کرولا میں فرق لکھیے۔
Answer
کیلکس پھول کا سب سے بیرونی گھیرا ہے جو سبز رنگ کے سیپلز پر مشتمل ہے اور پھول کھلنے سے پہلے اندرونی حصوں کی حفاظت کرتا ہے۔ کرولا دوسرا گھیرا ہے جو پیٹلز پر مشتمل ہے اور زیادہ تر پھولوں میں پیٹلز رنگ دار ہوتے ہیں۔
Q25 · 3 marks
سٹیمن اور کارپل میں فرق لکھیے۔
Answer
سٹیمن نر تولیدی ساخت ہے جو اینتھر اور فلامنٹ پر مشتمل ہے اور اینتھر کے پولن سیکس میں مائیکرو سپورز بنتے ہیں۔ کارپل مادہ تولیدی ساخت ہے جو اوری سٹائل اور سٹگما پر مشتمل ہے اور اوری کے اووولز میں میگاسپورز بنتے ہیں۔
Q26 · 3 marks
گائنیشیم کے حصوں کی وضاحت کیجیے۔
Answer
گائنیشیم پھول کا سب سے اندرونی مادہ گھیرا ہے جو کارپلز پر مشتمل ہے۔ ہر کارپل کے تین حصے ہیں: اوری جو بنیادی حصہ ہے اور جس میں اووولز بنتے ہیں، سٹائل جو اوری کے ساتھ لگا ڈنڈی نما حصہ ہے، اور سٹگما جو سٹائل کے کنارے پر ہوتا ہے۔
Q27 · 3 marks
ایمبریو سیک میں موجود سیلز کے نام لکھیے۔
Answer
ایمبریو سیک میں کل سات سیلز ہوتے ہیں۔ ان میں ایک ایگ سیل، ایک فیوژن نیوکلیس اور پانچ غیر فعال سیلز شامل ہیں۔
Q28 · 3 marks
پولن گرین (نر گیمیٹوفائٹ) کیسے بنتا ہے؟
Answer
اینتھر کے پولن سیکس میں ڈپلائڈ مائیکرو سپور مدر سیلز ہوتے ہیں۔ ہر مائیکرو سپور مدر سیل می اوسس سے چار ہیپلائڈ مائیکرو سپورز بناتا ہے۔ ہر مائیکرو سپور مائی ٹوسس کر کے دو سیلز یعنی ٹیوب سیل اور جنریٹو سیل بناتا ہے اور یہ ساخت پولن گرین کہلاتی ہے۔
Q29 · 3 marks
پولی نیشن کی تعریف کیجیے اور اس کی اقسام لکھیے۔
Answer
پولن گرینز کا اینتھر سے سٹگما پر منتقل ہونا پولی نیشن کہلاتا ہے۔ سیلف پولی نیشن میں پولن اسی پھول یا اسی پودے کے دوسرے پھول پر منتقل ہوتا ہے۔ کراس پولی نیشن میں پولن دوسرے پودے کے پھول پر منتقل ہوتا ہے۔
Q30 · 3 marks
ڈبل فرٹیلائزیشن کیا ہے؟
Answer
پولن ٹیوب کے ذریعے ایمبریو سیک میں پہنچنے والے دو سپرمز میں سے ایک ایگ سیل سے مل کر ڈپلائڈ زائیگوٹ بناتا ہے۔ دوسرا سپرم فیوژن نیوکلیس سے مل کر ٹرپلائڈ (3n) نیوکلیس بناتا ہے جس سے اینڈوسپرم بنتا ہے۔ یہ دو ملاپ ڈبل فرٹیلائزیشن کہلاتے ہیں اور اینجیو سپرمز کی منفرد خصوصیت ہیں۔
Q31 · 3 marks
سپورینجیم کیا ہے اور اس سے سپورز کس طرح آزاد ہوتے ہیں؟
Answer
سپورینجیم تھیلی نما ساخت ہے جس کے اندر سپورز بنتے ہیں۔ جب سپور پک کر تیار ہو جاتے ہیں تو سپورینجیم کی دیوار ٹوٹ جاتی ہے اور سپور باہر آ جاتے ہیں۔
Q32 · 3 marks
بلب کی ساخت بیان کیجیے۔ اس میں کون سے پودے آتے ہیں؟
Answer
بلب ایک چھوٹا سا زیر زمین تنا ہے جس میں بڈ اور رس بھرے پتے ہوتے ہیں۔ بلب قدرتی طور پر نشوونما پا کر نئے پودے بناتا ہے۔ ٹیولپ پیاز اور للی اس کی مثالیں ہیں۔
Q33 · 3 marks
کرولا کیا ہے؟
Answer
کرولا پھول کا دوسرا گھیرا ہے جو پیٹلز پر مشتمل ہوتا ہے۔ زیادہ تر پھولوں میں پیٹلز رنگ دار ہوتے ہیں۔
Q34 · 3 marks
فلامنٹ اور اینتھر کا کام لکھیے۔
Answer
اینتھر کے اندر پولن سیکس (مائیکرو سپورینجیا) موجود ہوتے ہیں جن میں مائیکرو سپورز بنتے ہیں۔ فلامنٹ ایک ڈنڈی نما ساخت ہے جو اینتھر کو سہارا دیتی ہے۔
Q35 · 3 marks
پولن ٹیوب کا فرٹیلائزیشن میں کیا کردار ہے؟
Answer
پولن گرین سٹگما پر پہنچ کر ٹیوب سیل کے ذریعے پولن ٹیوب بناتا ہے۔ یہ ٹیوب سٹگما اور سٹائل سے ہو کر اوری میں اووول تک جاتی ہے اور مائیکرو پائل سے اندر داخل ہوتی ہے۔ یوں سپرمز ایمبریو سیک میں ایگ سیل تک پہنچ جاتے ہیں۔
Q36 · 3 marks
سیلف پولی نیشن اور کراس پولی نیشن میں فرق لکھیے۔
Answer
سیلف پولی نیشن میں پولن ایک پھول کے اینتھر سے اسی پھول یا اسی پودے کے دوسرے پھول پر منتقل ہوتا ہے۔ کراس پولی نیشن میں پولن دوسرے پودے کے پھول پر منتقل ہوتا ہے۔
Q37 · 3 marks
فرٹیلائزیشن کے بعد زائیگوٹ اور ٹرپلائڈ نیوکلیس کا کیا بنتا ہے؟
Answer
فرٹیلائزیشن کے بعد ڈپلائڈ زائیگوٹ ایمبریو میں نمو پاتا ہے۔ ٹرپلائڈ نیوکلیس اینڈوسپرم میں نمو پاتا ہے جو ایمبریو کو خوراک فراہم کرتا ہے۔
Q38 · 3 marks
پارتھینو کارپی کی وضاحت کیجیے۔ ایک مثال دیجیے۔
Answer
کچھ پودوں میں اووول میں موجود انڈے کی فرٹیلائزیشن کے بغیر ہی اوری پھل بن جاتی ہے اور ایسے پھلوں میں بیج نہیں ہوتے۔ اس عمل کو پارتھینو کارپی کہتے ہیں۔ بغیر بیجوں والے پھل مثلاً کیلا اور بغیر بیج کے انگور اس کی مثالیں ہیں۔
Q39 · 3 marks
فرٹیلائزیشن کے بعد اووول اور اوری میں کیا تبدیلیاں ہوتی ہیں؟
Answer
فرٹیلائزیشن کے بعد زائیگوٹ ایمبریو میں اور ٹرپلائڈ نیوکلیس اینڈوسپرم میں نمو پاتا ہے۔ ان تبدیلیوں کے بعد اووول پک کر بیج بن جاتا ہے۔ اسی دوران اوری پھل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
Q40 · 3 marks
شکر قندی اور گلاب کو کس طرح اگایا جاتا ہے؟
Answer
شکر قندی کو جڑ کی قلموں سے اگایا جاتا ہے۔ گلاب کو تنے کی قلموں (کٹنگ) سے اگایا جاتا ہے۔ ان قلموں کو زمین میں لگا کر نئے پودے حاصل کیے جاتے ہیں۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
بیکٹیریا میں بائنری فشن کے عمل کی وضاحت کیجیے اور بیان کیجیے کہ یہ عمل کس طرح دو ڈاٹر بیکٹیریا بننے کا باعث بنتا ہے۔
Answer
بائنری فشن کا لفظی مطلب دو میں تقسیم ہے۔ یہ بیکٹیریا میں ریپروڈکشن کا عام طریقہ ہے۔ مراحل:
(1)آبائی بیکٹیریم کا ڈی این اے اپنی نقل تیار کرتا ہے۔
(2)دونوں ڈی این اے مالیکیول (ڈاٹر ڈی این اے) مخالف اطراف میں چلے جاتے ہیں۔
(3)اس کے بعد سیل ممبرین اندر کی طرف دبنے لگتی ہے۔
(4)درمیان میں نئی سیل وال بنائی جاتی ہے۔
(5)اس طرح ایک آبائی بیکٹیریم سے دو ایک جیسے ڈاٹر بیکٹیریا پیدا ہو جاتے ہیں۔ پروٹسٹس میں بائنری فشن: بہت سے پروٹسٹس (مثلاً امیبا اور یوگلینا) بھی بائنری فشن سے ریپروڈکشن کرتے ہیں۔ اس میں آبائی جاندار کا نیوکلیس دو میں تقسیم ہوتا ہے پھر سائٹوپلازم تقسیم ہوتا ہے اور دو ڈاٹر پروٹسٹ بن جاتے ہیں۔ کچھ جانور مثلاً پلینیریا بھی اسی طریقے سے ریپروڈکشن کرتے ہیں۔ چونکہ اس عمل میں گیمیٹس کا ملاپ نہیں ہوتا اس لیے ڈاٹر سیلز وراثتی طور پر آبائی سیل کے مشابہ ہوتے ہیں۔
Q2 · 8 marks
بڈنگ اور سپورز بننے کے ذریعے اے سیکشوئل ریپروڈکشن کی وضاحت کیجیے۔ بیکٹیریا میں اینڈوسپورز کے بننے کا ذکر بھی کیجیے۔
Answer
بڈنگ: یہ ییسٹ (یونی سیلولر فنگس) میں ریپروڈکشن کا عام طریقہ ہے۔ اس میں آبائی جاندار کا ایک حصہ جسم سے باہر کی طرف نشوونما پاتا ہے جسے بڈ کہتے ہیں۔ جب بڈ بڑی ہو جاتی ہے تو آبائی جسم سے الگ بھی ہو سکتی ہے اور اس کے ساتھ لگی بھی رہ سکتی ہے۔ ہائیڈرا جیسے کچھ جانور بھی بڈنگ کرتے ہیں۔ سپورز بننا: سپورز موٹی دیوار والے ریپروڈکٹو سیلز ہیں جو اے سیکشوئل ریپروڈکشن کرتے ہیں۔ زیادہ تر فنجائی (مثلاً روٹی پر اگنے والی رائزوپس) سپور بنا کر ریپروڈکشن کرتی ہیں۔ یہ سپورز سپورینجیا نامی تھیلی نما ساختوں کے اندر بنتے ہیں۔ جب سپور پک کر تیار ہو جاتے ہیں تو سپورینجیا کی دیواریں ٹوٹ جاتی ہیں اور سپور باہر نکل آتے ہیں۔ موٹی دیواروں کی وجہ سے سپور غیر مناسب حالات برداشت کر لیتے ہیں اور جب حالات مناسب ہوں تو اگ کر نئی فنجائی بناتے ہیں۔ اینڈوسپورز: کچھ بیکٹیریا اینڈوسپورز بنا کر ریپروڈکشن کرتے ہیں۔ یہ سپور بیکٹیریا کے سیل کے اندر پیدا ہوتے ہیں۔ ناسازگار ماحولیاتی حالات میں اینڈوسپورز بنا لیے جاتے ہیں۔ بیکٹیریا کا سیل اگر مر بھی جائے تو اینڈوسپور زندہ رہتا ہے اور حالات بہتر ہونے پر نئے بیکٹیریم میں نمو پا جاتا ہے۔ غیر مناسب طور پر سٹیرلائزڈ ڈبہ بند کھانے میں اینڈوسپورز اگ کر زہریلے مادے بنا سکتے ہیں۔
Q3 · 8 marks
ویجیٹیو پروپیگیشن کیا ہے؟ پودوں کے ان حصوں میں فرق بتائیے جو قدرتی ویجیٹیو پروپیگیشن میں حصہ لیتے ہیں۔
Answer
ویجیٹیو پروپیگیشن پودوں میں اے سیکشوئل ریپروڈکشن کا طریقہ ہے جس میں آبائی پودے کے نباتاتی حصوں (جڑ، تنا، پتے) سے نیا پودا بنتا ہے۔ اس میں سیکشوئل ریپروڈکشن کے مقابلے میں بہت کم وقت لگتا ہے اور نئی نسل وراثتی طور پر آبائی پودے کے مشابہ ہوتی ہے۔ قدرتی ویجیٹیو پروپیگیشن میں حصہ لینے والے حصے:
(a)تنا:
(1)سٹولون (رنر): زمین سے اوپر بڑھنے والا افقی تنا جس کے نوڈز پر نئے پتے اور جڑیں نکلتی ہیں اور نیا پودا بنتا ہے مثلاً سٹرابیری۔
(2)ٹیوبر: زیر زمین بڑھنے والا رس بھرا تنا جس پر آنکھیں (بڈز) ہوتی ہیں جو نئے پودوں میں نمو پاتی ہیں مثلاً آلو۔
(3)رائزوم: زمین کے نیچے بڑھنے والا افقی تنا جس کے نوڈز سے نئے پتے اور جڑیں نکلتی ہیں مثلاً فرنز ادرک اور گنا۔
(4)بلب: چھوٹا سا زیر زمین تنا جس میں بڈ اور رس بھرے پتے ہوتے ہیں مثلاً ٹیولپ پیاز اور للی۔
(5)کورم: بلب سے مشابہ مگر اس میں رس بھرے پتے نہیں ہوتے اور باہر غیر فعال بھورے پتے ہوتے ہیں مثلاً ارویی اور لہسن۔
(b)سکرز: آبائی پودے کی بنیاد یا اس کی زیر زمین جڑوں سے نکلنے والی نئی شوٹس جو جڑیں بنا کر خود مختار ہو جاتی ہیں مثلاً کیلا اور رسبیری۔
(c)ترمیم شدہ پتے: برائیوفلم جیسے پودوں کے پتوں کے حاشیوں پر بڈز ہوتی ہیں جو زمین پر گر کر نئے پودے بن جاتی ہیں۔
Q4 · 8 marks
ان طریقوں کی وضاحت کیجیے جن کے ذریعے انسان آبائی پودوں کے نباتاتی حصوں کو استعمال کر کے نئے پودے اگا سکتے ہیں۔
Answer
مصنوعی پروپیگیشن میں وہ طریقے شامل ہیں جن میں انسان پودوں کے نباتاتی حصوں کو استعمال کر کے نئے پودے پیدا کرتا ہے۔ اس کا مقصد مطلوبہ خصوصیات کے حامل پودوں کی کاشت یا فصل کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔
(1)کٹنگ (قلم کاری): اس میں پودے کے تنے یا جڑ کا ایک ٹکڑا کاٹ کر اسے نیا پودا اگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کاٹا گیا ٹکڑا قلم (cutting) کہلاتا ہے۔ یہ طریقہ گھریلو پودوں آرائشی درختوں اور جھاڑیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ گلاب اور انگور کی بیلوں کو تنے کی قلموں سے اور شکر قندی کو جڑ کی قلموں سے اگایا جاتا ہے۔ کئی پھلوں کی جھاڑیوں کی چند فصلیں بھی اسی طریقے سے اگائی جاتی ہیں۔
(2)گرافٹنگ (پیوند کاری): اس میں ایک ہی قسم کے دو یا زیادہ پودوں کے حصوں کو جوڑ کر ایک پودا بنایا جاتا ہے۔ اس طریقے میں ایک پودے کی بڈ یا چھوٹا ٹکڑا دوسرے پودے کی جڑ یا تنے کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔ اس سے دو پودوں کی مفید خصوصیات اکٹھی کی جا سکتی ہیں۔ یہ طریقہ قریباً تمام تجارتی پھلوں کے درختوں (مثلاً بادام آلو بخارا اور چیری) اور کئی آرائشی پودوں اور جھاڑیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
Q5 · 8 marks
سپوروفائٹ اور گیمیٹوفائٹ کی تعریف لکھیے اور پودوں کے لائف سائیکل میں ان کا کردار بیان کیجیے۔ آلٹرنیشن آف جنریشنز کی وضاحت بھی کیجیے۔
Answer
سیکشوئل ریپروڈکشن کے دوران پودوں کے بڑے گروپس دو مختلف نسلیں بناتے ہیں جو ایک دوسرے کے بعد آتی ہیں۔ سپوروفائٹ: یہ ڈپلائڈ (2n) نسل ہے۔ یہ بالغ ہو کر می اوسس کے ذریعے ہیپلائڈ (1n) سپورز بناتی ہے۔ گیمیٹوفائٹ: یہ ہیپلائڈ (1n) نسل ہے۔ سپورز جب نمو پاتے ہیں تو نئی گیمیٹوفائٹ نسل بناتے ہیں۔ گیمیٹوفائٹ بالغ ہو کر مائی ٹوسس کے ذریعے ہیپلائڈ گیمیٹس (نر اور مادہ) بناتی ہے۔ لائف سائیکل:
(1)ڈپلائڈ سپوروفائٹ می اوسس سے ہیپلائڈ سپورز بناتا ہے۔
(2)سپورز نمو پا کر ہیپلائڈ گیمیٹوفائٹ بناتے ہیں۔
(3)گیمیٹوفائٹ مائی ٹوسس سے ہیپلائڈ گیمیٹس بناتی ہے۔
(4)نر اور مادہ گیمیٹس آپس میں مل کر ڈپلائڈ زائیگوٹ بناتے ہیں۔
(5)زائیگوٹ نمو پا کر نئی سپوروفائٹ نسل بنا دیتا ہے۔ آلٹرنیشن آف جنریشنز: اس طرح سپوروفائٹ اور گیمیٹوفائٹ نسلیں باری باری آتی رہتی ہیں۔ اس مظہر کو آلٹرنیشن آف جنریشنز کہتے ہیں۔
Q6 · 8 marks
پھول کے چار گھیروں کے نام لکھیے اور ہر گھیرے کے اجزا اور افعال بیان کیجیے۔
Answer
پھول دار پودوں (اینجیو سپرمز) میں پھول سیکشوئل ریپروڈکشن کے لیے مخصوص آرگن ہے۔ پھول کی ڈنڈی کی پھولی ہوئی نوک ریسپٹیکل کہلاتی ہے جس کے اوپر پھول کے تمام حصے لگے ہوتے ہیں۔ ریسپٹیکل بنیاد کا کام کرتا ہے اور پھول کی ساخت کو سہارا دیتا ہے۔ پھول کے حصے چار ہم مرکز گھیروں (concentric whorls) کی شکل میں ہوتے ہیں۔
(1)کیلکس: یہ سب سے بیرونی گھیرا ہے جو سبز رنگ کے پتے نما سیپلز پر مشتمل ہے۔ سیپلز کا کام پھول کھلنے سے پہلے اس کے اندرونی حصوں کی حفاظت کرنا ہے۔
(2)کرولا: یہ دوسرا گھیرا ہے جو پیٹلز پر مشتمل ہے۔ زیادہ تر پھولوں میں پیٹلز رنگ دار ہوتے ہیں۔
(3)اینڈروشیم: یہ تیسرا گھیرا ہے۔ یہ نر تولیدی ساختوں یعنی سٹیمنز پر مشتمل ہے۔ ہر سٹیمن کے دو حصے ہیں: اینتھر اور فلامنٹ۔ اینتھر کے اندر پولن سیکس (مائیکرو سپورینجیا) موجود ہیں جن میں مائیکرو سپورز بنتے ہیں۔ فلامنٹ ایک ڈنڈی نما ساخت ہے جو اینتھر کو سہارا دیتی ہے۔
(4)گائنیشیم: یہ سب سے اندرونی گھیرا ہے جو مادہ تولیدی ساختوں یعنی کارپلز پر مشتمل ہے۔ ایک کارپل کے تین حصے ہیں:
(i)اوری: کارپل کا بنیادی بڑا حصہ جس میں اووولز بنتے ہیں۔ اووولز ریپروڈکشن کے دوران میگاسپورز بناتے ہیں۔
(ii)سٹائل: اوری کے ساتھ لگا ڈنڈی نما حصہ۔
(iii)سٹگما: سٹائل کے کنارے کا حصہ۔ کچھ پھولوں میں ایک سے زائد کارپلز ایک دوسرے میں ضم ہو کر ایک ساخت بناتے ہیں جسے پسٹل کہتے ہیں۔
Q7 · 8 marks
بیان کیجیے کہ پھول کے اووول کے اندر مادہ گیمیٹوفائٹ (ایمبریو سیک) کس طرح نمو پاتا ہے۔
Answer
اوری میں موجود اووول کے اندر میگاسپورینجیم (ڈپلائڈ) ہوتا ہے جس میں میگاسپور مدر سیل (2n) موجود ہوتا ہے۔ مرحلہ وار عمل:
(1)میگاسپور مدر سیل میں می اوسس ہوتی ہے جس کے نتیجے میں چار ہیپلائڈ (1n) میگاسپورز بنتے ہیں۔
(2)ان چار میں سے صرف ایک میگاسپور زندہ اور فعال رہتا ہے۔
(3)اس فعال میگاسپور کے اندر تین مرتبہ مائی ٹوسس ہوتی ہے جس سے آٹھ ہیپلائڈ نیوکلیائی بنتے ہیں۔
(4)ان میں سے دو نیوکلیائی مرکز میں آ کر ضم ہو جاتے ہیں اور ایک فیوژن نیوکلیس بناتے ہیں۔
(5)باقی حصوں میں سے ایک نیوکلیس سے مادہ گیمیٹ یعنی ایگ سیل بنتا ہے۔
(6)ان تبدیلیوں سے بننے والی ساخت کو ایمبریو سیک کہتے ہیں۔ اس میں سات سیلز موجود ہوتے ہیں یعنی ایک ایگ سیل ایک فیوژن نیوکلیس اور پانچ غیر فعال سیلز۔ ہیپلائڈ ایمبریو سیک ہی مادہ گیمیٹوفائٹ ہے۔ اووول میں ایک مائیکرو پائل کا سوراخ ہوتا ہے جس کے ذریعے بعد میں پولن ٹیوب اندر داخل ہوتی ہے۔
Q8 · 8 marks
پولی نیشن کی تعریف کیجیے اور اقسام لکھیے۔ پھر فرٹیلائزیشن کا عمل اور ڈبل فرٹیلائزیشن بیان کیجیے۔
Answer
پولی نیشن: نر گیمیٹوفائٹ (پولن گرین) میں سپرمز ہوتے ہیں جبکہ مادہ گیمیٹوفائٹ (ایمبریو سیک) میں انڈا یعنی ایگ ہوتا ہے۔ پولن گرینز کو اینتھر سے سٹگما پر منتقل کیا جاتا ہے تاکہ سپرمز انڈے کی فرٹیلائزیشن کر سکیں۔ اس عمل کو پولی نیشن کہتے ہیں۔ اقسام: سیلف پولی نیشن میں ایک پھول کے اینتھر سے پولن اسی پھول یا اسی پودے کے کسی دوسرے پھول پر منتقل ہوتا ہے۔ کراس پولی نیشن میں پولن دوسرے پودے کے پھول پر منتقل ہوتا ہے۔ فرٹیلائزیشن:
(1)جب ایک پولن گرین سٹگما پر پہنچتا ہے تو اس کا ٹیوب سیل وہاں ایک پولن ٹیوب بناتا ہے۔
(2)یہ ٹیوب سٹگما اور سٹائل میں سے اوری کی طرف بڑھتی ہے۔
(3)پولن ٹیوب اووول تک پہنچتی ہے اور مائیکرو پائل کے ذریعے اس میں داخل ہو جاتی ہے۔
(4)یہاں پولن گرین کا جنریٹو سیل دو سپرمز بناتا ہے جو ایمبریو سیک میں داخل ہو کر ایگ سیل تک پہنچ جاتے ہیں۔ ڈبل فرٹیلائزیشن: ایک سپرم ایگ کے ساتھ مل جاتا ہے اور ایک ڈپلائڈ زائیگوٹ بناتا ہے جو نمو پا کر ایمبریو بناتا ہے۔ دوسرا سپرم فیوژن نیوکلیس کے ساتھ مل جاتا ہے اور ایک ٹرپلائڈ (3n) نیوکلیس بناتا ہے۔ یہ نیوکلیس ایک ٹشو میں نمو پاتا ہے جسے اینڈوسپرم کہتے ہیں جو ایمبریو کو خوراک مہیا کرتا ہے۔ یہ عمل ڈبل فرٹیلائزیشن کہلاتا ہے اور اینجیو سپرمز کی منفرد خصوصیت ہے۔
Q9 · 8 marks
ویجیٹیو پروپیگیشن کے فوائد اور نقصانات تفصیل سے لکھیے اور اسے سیکشوئل ریپروڈکشن سے موازنہ کیجیے۔
Answer
ویجیٹیو پروپیگیشن پودوں میں اے سیکشوئل ریپروڈکشن کا طریقہ ہے جس میں آبائی پودے کے نباتاتی حصوں (جڑ، تنا، پتے) سے نیا پودا بنتا ہے۔ فوائد:
(1)اس طریقے سے سیکشوئل ریپروڈکشن کے مقابلے میں کم وقت میں بہت سے نئے پودے پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
(2)ایسے نئے پودے اپنے آبائی پودے سے مشابہ ہوتے ہیں۔
(3)اس طرح تمام مفید خصوصیات مثلاً اچھے پھل اور مضبوط نشوونما اگلی نسل میں منتقل ہو جاتی ہیں۔ نقصانات:
(1)ویجیٹیو پروپیگیشن سے بننے والے پودوں میں وراثتی تغیرات (genetic variations) نہیں ہوتے۔
(2)تمام نئے پودے بالکل ایک جیسے ہوتے ہیں۔
(3)اس لیے وہ ماحول میں تبدیلیوں کے لیے ایک ہی طرح حساس ہوتے ہیں۔
(4)ایک جیسی بیماریوں یا نقصان دہ کیڑوں (pests) کا حملہ سب پودوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ موازنہ: سیکشوئل ریپروڈکشن میں نر اور مادہ گیمیٹس کا ملاپ ہوتا ہے اور نئے جانداروں میں آپس میں اور والدین سے بھی تغیرات پیدا ہوتے ہیں جبکہ ویجیٹیو پروپیگیشن میں تغیرات نہیں ہوتے اور نئی نسل جلدی تیار ہوتی ہے۔
Q10 · 8 marks
نر گیمیٹوفائٹ (پولن گرین) کے بننے کا عمل مرحلہ وار بیان کیجیے اور بتائیے کہ پولن گرین سٹگما تک کس طرح پہنچتا ہے۔
Answer
پھول کے نر تولیدی حصے سٹیمن کے اینتھر میں پولن سیکس (مائیکرو سپورینجیا) موجود ہوتے ہیں۔ مراحل:
(1)ہر پولن سیک میں کئی ڈپلائڈ مائیکرو سپور مدر سیلز ہوتے ہیں۔
(2)ہر مائیکرو سپور مدر سیل می اوسس سے چار ہیپلائڈ مائیکرو سپورز بناتا ہے۔
(3)ہر مائیکرو سپور میں مائی ٹوسس ہوتی ہے۔
(4)اس سے بننے والی ساخت دو سیلز پر مشتمل ہوتی ہے: ایک ٹیوب سیل جو پولن ٹیوب بنائے گا اور دوسرا جنریٹو سیل جو دو سپرمز بنائے گا۔
(5)یہ ساخت پولن گرین ہے جو نر گیمیٹوفائٹ ہے اور ہیپلائڈ ہوتا ہے۔ پولن گرین کی منتقلی: پولن گرین میں سپرمز ہوتے ہیں جبکہ ایمبریو سیک میں انڈا ہوتا ہے۔ سپرمز کو انڈے کی فرٹیلائزیشن کے قابل بنانے کے لیے پولن گرینز کو اینتھر سے سٹگما پر منتقل کیا جاتا ہے۔ اس عمل کو پولی نیشن کہتے ہیں۔ جب پولن گرین ایک ہی پھول یا اسی پودے کے دوسرے پھول کے سٹگما پر منتقل ہو تو یہ سیلف پولی نیشن ہے۔ جب دوسرے پودے کے پھول پر منتقل ہو تو کراس پولی نیشن کہلاتا ہے۔ سٹگما پر پہنچ کر پولن گرین کا ٹیوب سیل پولن ٹیوب بناتا ہے جو اوری میں اووول کی طرف بڑھتی ہے۔
Q11 · 8 marks
اے سیکشوئل اور سیکشوئل ریپروڈکشن کا موازنہ کیجیے۔ اے سیکشوئل ریپروڈکشن کے مختلف طریقے مثالوں کے ساتھ لکھیے۔
Answer
ریپروڈکشن وہ عمل ہے جس میں جاندار اپنے جیسے نئے جاندار پیدا کرتے ہیں۔ اے سیکشوئل ریپروڈکشن: اس میں گیمیٹس کا ملاپ نہیں ہوتا۔ ایسے ریپروڈکشن سے پیدا ہونے والے بچے وراثتی طور پر آپس میں اور والدین کے مشابہ ہوتے ہیں۔ سیکشوئل ریپروڈکشن: اس میں نر اور مادہ گیمیٹس کا ملاپ ہوتا ہے۔ اس میں نئے جانداروں میں آپس میں اور والدین سے بھی تغیرات (variations) پائے جاتے ہیں۔ پودوں میں سیکشوئل ریپروڈکشن میں سپوروفائٹ اور گیمیٹوفائٹ نسلیں باری باری آتی ہیں۔ اے سیکشوئل ریپروڈکشن کے طریقے:
(1)بائنری فشن: بیکٹیریا میں ڈی این اے کی نقل بن کر سیل تقسیم ہو جاتا ہے اور دو ڈاٹر سیلز بنتے ہیں۔ پروٹسٹس مثلاً امیبا اور یوگلینا اور جانور مثلاً پلینیریا بھی اس طریقے سے ریپروڈکشن کرتے ہیں۔
(2)بڈنگ: ییسٹ میں جسم سے باہر نکلنے والی بڈ نئے جاندار میں نمو پاتی ہے۔ ہائیڈرا میں بھی بڈنگ ہوتی ہے۔
(3)سپور بننا: فنجائی مثلاً رائزوپس سپورینجیا کے اندر موٹی دیوار والے سپورز بناتی ہیں۔ بیکٹیریا ناسازگار حالات میں اینڈوسپورز بناتے ہیں۔
(4)ویجیٹیو پروپیگیشن: پودے اپنی جڑوں تنوں یا پتوں سے نئے پودے بناتے ہیں۔ اس کی مثالیں سٹولون ٹیوبر رائزوم بلب کورم سکرز اور ترمیم شدہ پتے ہیں۔ انسان کٹنگ اور گرافٹنگ سے بھی نئے پودے اگاتا ہے۔
Q12 · 8 marks
فرٹیلائزیشن کے بعد بیج اور پھل بننے اور سپوروفائٹس کی نمو کا عمل بیان کیجیے۔ پارتھینو کارپی کی وضاحت بھی کیجیے۔
Answer
بیج اور پھل کا بننا: فرٹیلائزیشن کے بعد زائیگوٹ ایمبریو میں نمو پاتا ہے اور ٹرپلائڈ نیوکلیس اینڈوسپرم میں نمو پاتا ہے۔ ان تبدیلیوں کے بعد اووول پک کر بیج بن جاتا ہے۔ اسی دوران اوری پھل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ بیج میں ایمبریو اور اینڈوسپرم ہوتے ہیں جہاں اینڈوسپرم ایمبریو کو خوراک مہیا کرتا ہے۔ سپوروفائٹس کی نمو: جب بیج پک جاتے ہیں تو ان کا بکھراؤ ہوتا ہے۔ اگر بیجوں کو مناسب حالات میسر آ جائیں تو ان کے ایمبریو نئے پودوں (نئی نسل کے سپوروفائٹس) میں نمو پا جاتے ہیں۔ اس طرح لائف سائیکل مکمل ہو جاتا ہے۔ پارتھینو کارپی: چند پودوں میں اووول میں انڈے کی فرٹیلائزیشن کے بغیر ہی اوری پھل بن جاتی ہے۔ ان کے پھلوں میں بیج نہیں ہوتے۔ اس عمل کو پارتھینو کارپی کہتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں بغیر بیجوں والے پھل مثلاً کیلے اور بغیر بیج کے انگور بنتے ہیں۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.