Class 9 Civics · Chapter 1 · Test 3
مختصر سوالات
35 questions · 65 min · 70 marks
Want to try first? Take the free Civics test: علم شہریت کا مفہوم، تعریف اور اہمیت
Sample questions with answers
The first 5 of 35, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
علم شہریت کے لیے کون سے الفاظ استعمال ہوتے ہیں اور ان کا ماخذ کیا ہے؟
Show model answerHide model answer
علم شہریت کے لیے مدنیت یا سوکس (Civics) کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ مدنیت کا لفظ مدینہ سے نکلا ہے جس کے معنی شہر کے ہیں۔ سوکس لاطینی زبان کے الفاظ سوس (Civis) اور سویٹاس (Civitas) سے ماخوذ ہے جن کے معنی شہری اور شہر کے ہیں۔
Question 2 · 2 marks
مدنیت یا سوکس کی وضاحت کریں۔
Show model answerHide model answer
مدنیت یا سوکس ایسا علم ہے جو شہری اور شہر کی سرگرمیوں کی وضاحت کرتا ہے۔
Question 3 · 2 marks
قدیم یونان کی شہری ریاستیں (City States) کیسی تھیں؟
Show model answerHide model answer
قدیم یونان چھوٹی چھوٹی شہری ریاستوں میں منقسم تھا۔ ہر شہری ریاست اپنے ریاستی امور میں خود کفیل تھی اور اپنا آئین رکھتی تھی جس کے مطابق حکومت کا نظم و نسق چلایا جاتا تھا۔
Question 4 · 2 marks
قدیم شہری ریاست میں شہریوں کی کیا حیثیت تھی؟
Show model answerHide model answer
ہر شہری ریاست کا رکن ہوتا تھا۔ وہ بھرپور اور سرگرم زندگی کا حامل تھا۔ ہر شہری مجلس شوریٰ کا رکن بن سکتا تھا اور قانون بنانے کے عمل اور حکمرانوں کے انتخاب میں براہ راست شریک ہوتا تھا۔
Question 5 · 2 marks
قدیم شہری ریاست میں شہری کی ذاتی اور معاشرتی زندگی میں کیا فرق تھا؟
Show model answerHide model answer
شہری کی ذاتی اور معاشرتی زندگی میں کوئی خاص فرق نہ تھا۔
More tests in علم شہریت کا تعارف
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.