Class 9 Civics · Chapter 1
علم شہریت کا تعارف: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
علم شہریت کے لیے کون سے الفاظ استعمال ہوتے ہیں اور ان کا ماخذ کیا ہے؟
Answer
علم شہریت کے لیے مدنیت یا سوکس (Civics) کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ مدنیت کا لفظ مدینہ سے نکلا ہے جس کے معنی شہر کے ہیں۔ سوکس لاطینی زبان کے الفاظ سوس (Civis) اور سویٹاس (Civitas) سے ماخوذ ہے جن کے معنی شہری اور شہر کے ہیں۔
Q2 · 2 marks
مدنیت یا سوکس کی وضاحت کریں۔
Answer
مدنیت یا سوکس ایسا علم ہے جو شہری اور شہر کی سرگرمیوں کی وضاحت کرتا ہے۔
Q3 · 2 marks
قدیم یونان کی شہری ریاستیں (City States) کیسی تھیں؟
Answer
قدیم یونان چھوٹی چھوٹی شہری ریاستوں میں منقسم تھا۔ ہر شہری ریاست اپنے ریاستی امور میں خود کفیل تھی اور اپنا آئین رکھتی تھی جس کے مطابق حکومت کا نظم و نسق چلایا جاتا تھا۔
Q4 · 2 marks
قدیم شہری ریاست میں شہریوں کی کیا حیثیت تھی؟
Answer
ہر شہری ریاست کا رکن ہوتا تھا۔ وہ بھرپور اور سرگرم زندگی کا حامل تھا۔ ہر شہری مجلس شوریٰ کا رکن بن سکتا تھا اور قانون بنانے کے عمل اور حکمرانوں کے انتخاب میں براہ راست شریک ہوتا تھا۔
Q5 · 2 marks
قدیم شہری ریاست میں شہری کی ذاتی اور معاشرتی زندگی میں کیا فرق تھا؟
Answer
شہری کی ذاتی اور معاشرتی زندگی میں کوئی خاص فرق نہ تھا۔
Q6 · 2 marks
ارسطو نے انسان کے بارے میں کیا کہا؟
Answer
ارسطو نے کہا کہ انسان معاشرتی حیوان ہے۔ وہ بغیر افراد یا معاشرے کے زندگی بسر نہیں کر سکتا اور اپنی تمام ضرورتوں کے لیے دوسرے افراد کا محتاج ہے۔
Q7 · 2 marks
معاشرے سے ریاست کیسے بنتی ہے؟
Answer
انسان کی اجتماعی زندگی کے رشتے اور تعلقات جب منظم ہو جاتے ہیں تو معاشرے کو جنم دیتے ہیں اور جب معاشرہ منظم ہوتا ہے تو ریاست کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ ریاست کے اندر ہر شہری کا ایک خاص مقام اور کردار ہوتا ہے۔
Q8 · 2 marks
علم شہریت کو مختصراً بیان کریں۔
Answer
مختصراً علم شہریت «شہری زندگی اور اس سے متعلق مسائل کا علم ہے»۔
Q9 · 2 marks
آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق علم شہریت کی تعریف لکھیں۔
Answer
علم شہریت علم سیاسیات کا وہ جزو ہے جس میں شہری کے سیاسی اور معاشرتی حقوق و فرائض کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔
Q10 · 2 marks
ایف جے گولڈ (F.J. Gould) کے مطابق علم شہریت کی تعریف لکھیں۔
Answer
علم شہریت ایسے اداروں، عادات، سرگرمیوں اور جذبات کے مطالعے کا نام ہے جن کی بدولت کوئی فرد خواہ مرد ہو یا عورت اپنے فرائض ادا کرے اور کسی سیاسی گروہ کی رکنیت کے فوائد سے بہرہ مند ہو۔
Q11 · 2 marks
ای ایم وائٹ (E.M. White) کے مطابق علم شہریت کی تعریف لکھیں۔
Answer
علم شہریت انسانی علوم کا وہ مفید شعبہ ہے جو شہری کے ہر پہلو (معاشرتی، معاشی، سیاسی اور مذہبی) سے بحث کرتا ہے خواہ اس کا تعلق ماضی، حال اور مستقبل سے ہو یا مقامی، قومی اور بین الاقوامی حالات سے ہو۔
Q12 · 2 marks
پروفیسر پیٹرک گیڈیز (Prof. Patric Geddes) کے مطابق علم شہریت کی تعریف لکھیں۔
Answer
علم شہریت وہ معاشرتی علم ہے جس میں شہریوں کی زندگی اور ان کے مسائل پر بحث کی جاتی ہے۔
Q13 · 2 marks
تعریفوں کی روشنی میں علم شہریت کا مقصد اور دائرہ کار کیا ہے؟
Answer
علم شہریت کا مقصد انسانی زندگی کو بہتر اور خوشگوار بنانا ہے۔ یہ شہری کے ہر پہلو کا مطالعہ کرتا ہے، اس کی حرکات و سکنات کا احاطہ کرتا ہے اور شہری کے دیگر اداروں سے تعلق اور روابط کا بھی جائزہ لیتا ہے۔
Q14 · 2 marks
علم شہریت کی اہمیت کے سات عنوانات لکھیں۔
Answer
(1)معاشرتی ترقی (2) سیاسی تربیت (3) جمہوریت کی کامیابی (4) اخلاقی تربیت (5) معاشی ضروریات کی تکمیل (6) ملکی مسائل سے آگاہی (7) بین الاقوامی تعاون۔
Q15 · 2 marks
علم شہریت معاشرتی ترقی میں کیا کردار ادا کرتا ہے؟
Answer
علم شہریت تمام معاشرتی اداروں کو مضبوط بناتا ہے اور شہریوں میں معاشرتی شعور پیدا کرتا ہے۔ یہ افراد کے اجتماعی طرز عمل کو بہتر بناتا ہے اور ان میں باہمی اشتراک، تعاون، ایثار اور ہمدردی کے جذبات پیدا کرتا ہے۔
Q16 · 2 marks
سیاسی تربیت سے کیا مراد ہے؟
Answer
علم شہریت شہری کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ تمام ذمہ داریوں کو نبھا سکے اور فرائض سرانجام دے سکے۔ یہ حقوق و فرائض سے باخبر کرتا ہے، اچھے شہری کی خصوصیات سے آگاہ کرتا ہے اور مقامی، صوبائی اور قومی حکومتوں کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔
Q17 · 2 marks
علم شہریت جمہوریت کی کامیابی میں کیسے مدد دیتا ہے؟
Answer
جمہوری ممالک میں حکومت کا کاروبار شہری چلاتے ہیں۔ علم شہریت جمہوری اقدار کا احترام سکھاتے ہوئے کاروبار حکومت چلانے کے اہل بناتا ہے۔ یہ شہریوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرتا ہے تاکہ وہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں اور جمہوری نظام چلانے میں مددگار ثابت ہوں۔
Q18 · 2 marks
علم شہریت اخلاقی تربیت میں کیا کردار ادا کرتا ہے؟
Answer
علم شہریت افراد میں اچھے طور طریقے اور اخلاقی صفات پیدا کرتا ہے جیسے محبت، تعاون، ہمدردی، بھائی چارہ، برداشت، ایثار اور خدمت خلق۔ یہ حسد، لالچ اور خود غرضی سے بچاتا ہے اور فرائض ایمانداری سے ادا کرنے کی تلقین کرتا ہے۔
Q19 · 2 marks
علم شہریت معاشی ضروریات کی تکمیل میں کیا مدد دیتا ہے؟
Answer
اچھا شہری وہی ہے جو کوئی بھی با وقار پیشہ اختیار کر کے اپنی روزی کماتا ہے۔ علم شہریت اقتصادی مسائل کا حل بتاتا ہے، افراد کو بے کار نہ بیٹھنے اور معاشی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کی دعوت دیتا ہے اور کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔
Q20 · 2 marks
ملکی مسائل سے آگاہی کیوں ضروری ہے؟
Answer
شہری کو ملک کے کئی مسائل مثلاً تعلیم کا فقدان، بے روزگاری، افلاس اور بیماری سے واسطہ پڑتا ہے۔ جب تک ان کا کوئی تسلی بخش حل دریافت نہ کیا جائے خوشحال زندگی ممکن نہیں۔ علم شہریت کے مطالعہ سے شہری میں احساس ذمہ داری پیدا ہوتی ہے۔
Q21 · 2 marks
علم شہریت بین الاقوامی تعاون کیسے پیدا کرتا ہے؟
Answer
آج کا دور بین الاقوامی تعاون کا ہے جس میں افراد کا تعلق صرف اپنے ملک سے نہیں بلکہ تمام اقوام سے ہے۔ علم شہریت قوم پرستی اور تنگ نظری کو دور کر کے افراد میں وسیع النظری اور بین الاقوامی تعاون کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور دوسری اقوام سے میل جول بڑھانے پر راغب کرتا ہے۔
Q22 · 2 marks
تمام معاشرتی علوم کا مرکز کون ہوتا ہے اور کیوں؟
Answer
تمام معاشرتی علوم کا مرکز فرد ہوتا ہے۔ علم شہریت شہری یا فرد کی تعلیم و تربیت اور اس کی فلاح و بہبود کرتا ہے۔
Q23 · 2 marks
شہریت اور عمرانیات میں مماثلت لکھیں۔
Answer
دونوں علوم میں موضوع بحث کے لحاظ سے کافی مشابہت پائی جاتی ہے کیونکہ دونوں کا تعلق افراد کے معاشرتی حالات، معاشرتی اداروں اور اختیار کردہ قوانین کے مطالعے سے ہے۔ عمرانیات گروہوں کی ابتدا، نشوونما اور ترقی کا مطالعہ کرتی ہے جبکہ علم شہریت بھی شہری کی نشوونما، فلاح و بہبود پر بحث کرتا ہے۔ عمرانیات انسان کے رسم و رواج کا مطالعہ کرتی ہے جبکہ علم شہریت اچھے رسم و رواج اپنانے اور بری باتوں کو ترک کرنے کی تلقین کرتا ہے۔
Q24 · 2 marks
شہریت اور اخلاقیات میں مماثلت لکھیں۔
Answer
اخلاقیات انسان کے اخلاق و عادات پر بحث کرتی ہے اور اچھے اور برے پہلو کا تعین کرتی ہے۔ یہ علم اخلاق کے قوانین کی تحقیق اور مطالعہ کرتا ہے۔ علم شہریت معاشرتی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جو معیار قائم کرتا ہے وہ اخلاقیات کے اصولوں پر مبنی ہوتے ہیں یعنی شہری کے مسئلے پر اچھائی و برائی کا معیار اخلاقی ضابطوں کی روشنی میں قائم کرتا ہے۔
Q25 · 2 marks
شہریت اور معاشیات میں مماثلت لکھیں۔
Answer
دونوں کا آپس میں گہرا رشتہ ہے اور دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ مارشل نے معاشیات کو «دولت اور حصول دولت کا علم» کہا ہے۔ دونوں نے مشترکہ طور پر فرد کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھایا ہے۔ دونوں کے نظریات ایک جیسے ہوتے ہیں۔ دونوں میں سرمایہ دارانہ نظام، اشتراکیت، صنعتی انقلاب اور مزدوروں کی فلاح و بہبود جیسے نظریات پائے جاتے ہیں۔ علم شہریت کے حقوق اور بہتر ماحول معاشیات کی مدد سے خلق کیے جا سکتے ہیں۔
Q26 · 2 marks
تاریخ سے کیا مراد ہے؟
Answer
تاریخ گزشتہ حالات و واقعات کے ترتیب وار مطالعہ کا نام ہے۔ تاریخ کے مطالعہ کا ایک اہم مقصد ماضی کا مطالعہ ہے کیونکہ ہمیں ماضی سے وہ علم حاصل ہوتا ہے جس پر ہم حال کی تعمیر اور مستقبل کی تشکیل کرتے ہیں۔
Q27 · 2 marks
شہریت اور تاریخ میں مماثلت لکھیں۔
Answer
علم شہریت کا مطالعہ بغیر تاریخی حقائق کے نہیں کیا جا سکتا۔ علم شہریت اور تاریخ کے موضوعات میں بھی بہت اشتراک پایا جاتا ہے مثلاً ملکی دفاع، مقامی حکومتیں، تصور قومیت اور بین الاقوامی قوانین وغیرہ۔ تاریخ سے ہم بہت سے حقائق حاصل کرتے ہیں جن کی بنیاد پر ہم حکومتوں کے تعلقات اور دیگر معاشرتی اداروں کی تشکیل کرتے ہیں۔
Q28 · 2 marks
علم شہریت کو معاشرتی علم کیوں کہا جاتا ہے؟
Answer
کیونکہ اس میں شہریوں کی زندگی اور ان کے مسائل پر بحث کی جاتی ہے اور اس کا موضوع شہری اور معاشرے میں اس کا کردار ہے (پیٹرک گیڈیز کے مطابق)۔
Q29 · 2 marks
ایک اچھے شہری میں کون سی خصوصیات ہونی چاہئیں جو علم شہریت سکھاتا ہے؟
Answer
اچھا شہری اپنے حقوق و فرائض سے باخبر ہو، با وقار پیشہ اختیار کر کے روزی کمائے، تعاون، ہمدردی، ایثار اور خدمت خلق کے جذبات رکھے، حسد، لالچ اور خود غرضی سے بچے اور قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دے۔
Q30 · 2 marks
علم شہریت حکومت اور جمہوریت کے لیے کیوں ضروری ہے؟
Answer
جمہوری ممالک میں حکومت کا کاروبار شہری چلاتے ہیں اس لیے شہریوں کا تعلیم یافتہ اور سیاسی طور پر باشعور ہونا ضروری ہے۔ علم شہریت جمہوری اقدار کا احترام سکھاتا ہے۔
Q31 · 2 marks
علم شہریت کا موازنہ عمرانیات اور اخلاقیات سے کیوں کیا جاتا ہے؟
Answer
کیونکہ تینوں کا تعلق انسان اور اس کے معاشرتی و اخلاقی پہلوؤں سے ہے۔ عمرانیات انسان بحیثیت انسان، اخلاقیات انسان کا داخلی پہلو اور علم شہریت شہری کے خارجی پہلوؤں کا مطالعہ کرتے ہیں۔
Q32 · 2 marks
علم شہریت کی تعریف کریں۔
Answer
علم شہریت وہ علم ہے جو شہری اور شہر کی سرگرمیوں کی وضاحت کرتا ہے اور شہری زندگی اور اس سے متعلق مسائل کا مطالعہ کرتا ہے۔
Q33 · 2 marks
علم شہریت کی عمرانیات کے ساتھ مماثلت کا ایک نکتہ لکھیں۔
Answer
دونوں علوم کا تعلق افراد کے معاشرتی حالات، معاشرتی اداروں اور اختیار کردہ قوانین کے مطالعے سے ہے۔
Q34 · 2 marks
علم شہریت کی تاریخ کے ساتھ مماثلت کا ایک نکتہ لکھیں۔
Answer
دونوں کے بعض موضوعات مشترک ہیں مثلاً ملکی دفاع، مقامی حکومتیں، تصور قومیت اور بین الاقوامی قوانین۔
Q35 · 2 marks
قدیم شہری ریاست کی خصوصیات لکھیں۔
Answer
ہر شہری ریاست اپنے ریاستی امور میں خود کفیل، آئین رکھتی، حقوق و فرائض کا تعین کرتی، ہر شہری ریاست کا رکن اور مجلس شوریٰ کا رکن بن سکتا تھا اور حکمرانوں کے انتخاب میں براہ راست شریک ہوتا تھا۔
Q36 · 2 marks
علم شہریت کی اہمیت کے چار عنوانات لکھیں۔
Answer
معاشرتی ترقی، سیاسی تربیت، جمہوریت کی کامیابی اور اخلاقی تربیت۔
Q37 · 2 marks
ایف جے گولڈ کی تعریف لکھیں۔
Answer
علم شہریت ایسے اداروں، عادات، سرگرمیوں اور جذبات کے مطالعے کا نام ہے جن کی بدولت فرد اپنے فرائض ادا کرے اور سیاسی گروہ کی رکنیت کے فوائد سے بہرہ مند ہو۔
Q38 · 2 marks
قدیم شہری ریاست کی دو خصوصیات لکھیں۔
Answer
ہر شہری ریاست خود کفیل تھی اور اپنا آئین رکھتی تھی۔ ہر شہری مجلس شوریٰ کا رکن بن سکتا تھا۔
Q39 · 2 marks
علم شہریت بین الاقوامی تعاون میں کیا کردار ادا کرتا ہے؟
Answer
علم شہریت قوم پرستی اور تنگ نظری کو دور کر کے وسیع النظری اور بین الاقوامی تعاون کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
علم شہریت کی تعریف کریں اور اس کی اہمیت بیان کریں۔
Answer
مفہوم: علم شہریت کے لیے مدنیت یا سوکس (Civics) کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ مدنیت مدینہ سے اور سوکس لاطینی الفاظ Civis اور Civitas سے ماخوذ ہے جن کے معنی شہری اور شہر کے ہیں۔
تعریف: مختصراً علم شہریت شہری زندگی اور اس سے متعلق مسائل کا علم ہے۔ آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق یہ علم سیاسیات کا وہ جزو ہے جس میں شہری کے سیاسی اور معاشرتی حقوق و فرائض زیر بحث آتے ہیں۔ پیٹرک گیڈیز کے مطابق یہ وہ معاشرتی علم ہے جس میں شہریوں کی زندگی اور مسائل پر بحث ہوتی ہے۔ مقصد انسانی زندگی کو بہتر اور خوشگوار بنانا ہے۔ اہمیت:
(1)معاشرتی ترقی: معاشرتی اداروں کو مضبوط بنانا، تعاون، ایثار اور ہمدردی۔
(2)سیاسی تربیت: حقوق و فرائض سے باخبر کرنا۔
(3)جمہوریت کی کامیابی: باشعور شہری، جمہوری اقدار کا احترام۔
(4)اخلاقی تربیت: محبت، تعاون، برداشت، ایثار، خدمت خلق اور حسد و لالچ سے بچاؤ۔
(5)معاشی ضروریات کی تکمیل: با وقار پیشہ اور کام کا جذبہ۔
(6)ملکی مسائل سے آگاہی: بے روزگاری، افلاس، بیماری اور احساس ذمہ داری۔
(7)بین الاقوامی تعاون: وسیع النظری اور میل جول۔
Q2 · 8 marks
علم شہریت اور معاشیات کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ وضاحت کریں۔
Answer
علم شہریت اور معاشیات کا آپس میں گہرا رشتہ ہے اور دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ مارشل نے معاشیات کو دولت اور حصول دولت کا علم کہا ہے۔ مماثلت: دونوں نے مشترکہ طور پر فرد کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھایا ہے۔ دونوں کے نظریات ایک جیسے ہوتے ہیں مثلاً سرمایہ دارانہ نظام، اشتراکیت، صنعتی انقلاب اور مزدوروں کی فلاح و بہبود۔ علم شہریت کے حقوق اور بہتر ماحول معاشیات کی مدد سے خلق کیے جا سکتے ہیں مثلاً غربت، بے روزگاری اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ختم کر کے اچھی شہری زندگی کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ فرق: علم شہریت معاشیات سے وسیع تر ہے کیونکہ یہ فرد کے تمام پہلوؤں کو زیر بحث لاتا ہے جبکہ معاشیات صرف معاشی پہلو کا تفصیل سے مطالعہ کرتی ہے۔ علم شہریت معیار قائم کرتا اور اچھائی برائی میں تمیز کرتا ہے جبکہ معاشیات حقائق اور معلومات کا مجموعہ ہے۔ معاشیات کا تعلق مادہ سے اور علم شہریت کا اعلیٰ اخلاقی و روحانی اقدار کے فروغ سے ہے۔
Q3 · 8 marks
علم شہریت اور اخلاقیات کا آپس میں تعلق بیان کریں۔
Answer
اخلاقیات انسان کے اخلاق و عادات پر بحث کرتی ہے اور اچھے اور برے پہلو کا تعین کرتی ہے۔ یہ علم اخلاق کے قوانین کی تحقیق اور انسانی سیرت و کردار کے متعلق قواعد اور اصول واضح کرتا ہے۔ ہمیں اچھائی برائی اور صحیح و غلط کا فرق بتاتا ہے۔ مماثلت: علم شہریت معاشرتی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جو معیار قائم کرتا ہے وہ اخلاقیات کے اصولوں پر مبنی ہوتے ہیں یعنی شہری کے مسئلے پر اچھائی و برائی کا معیار اخلاقی ضابطوں کی روشنی میں قائم کرتا ہے۔ فرق: علم شہریت کا دائرہ بحث اخلاقیات سے وسیع ہوتا ہے کیونکہ شہریت شہری کے ہر پہلو کو اور اخلاقیات صرف اخلاقی پہلو کو زیر بحث لاتی ہے۔ علم شہریت شہری کے خارجی پہلوؤں سے جبکہ اخلاقیات کا صرف داخلی پہلو سے تعلق ہوتا ہے۔
مثال: جب تک کوئی شخص غلط منصوبہ کو عملی جامہ نہیں پہناتا وہ جرم نہیں کرتا اور اسے سزا نہیں دی جا سکتی جبکہ اخلاقیات کے مطابق غلط منصوبہ بنانا ہی غیر اخلاقی حرکت ہے۔
Q4 · 8 marks
علم شہریت کی عمرانیات کے ساتھ مماثلت اور فرق واضح کریں۔
Answer
مماثلت: دونوں علوم میں موضوع بحث کے لحاظ سے کافی مشابہت پائی جاتی ہے کیونکہ دونوں کا تعلق افراد کے معاشرتی حالات، معاشرتی اداروں اور اختیار کردہ قوانین کے مطالعے سے ہے۔ عمرانیات مختلف گروہوں اور جماعتوں کی ابتدا، نشوونما اور ترقی کا مطالعہ کرتی ہے جبکہ علم شہریت بھی شہری کی نشوونما اور فلاح و بہبود کوز بحث لاتا ہے۔ عمرانیات انسان کے رسم و رواج اور طور طریقوں پر بحث کرتی ہے جبکہ علم شہریت اچھے رسم و رواج اور طور طریقوں کو اپنانے اور بری باتوں کو ترک کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ فرق: عمرانیات انسان کی زندگی کے ہر پہلو یعنی افعال و کردار، سوچ بچار، عقیدہ اور محبت و نفرت کا مطالعہ کرتی ہے جبکہ علم شہریت ایک معیاری علم ہے جو اچھائی و برائی کا معیار قائم کرتا ہے۔ عمرانیات انسان کا مطالعہ بحیثیت انسان جبکہ علم شہریت بحیثیت شہری کرتا ہے۔ عمرانیات کا دائرہ بحث بہت وسیع ہے اور اس کا تعلق بنیادی طور پر معاشرے سے ہے جبکہ علم شہریت کا براہ راست تعلق فرد سے ہے اس لیے اس کا دائرہ بحث محدود ہے۔
Q5 · 8 marks
علم شہریت کی تاریخ کے ساتھ مماثلت اور فرق واضح کریں۔
Answer
تاریخ گزشتہ حالات و واقعات کے ترتیب وار مطالعہ کا نام ہے۔ تاریخ کے مطالعہ کا ایک اہم مقصد ماضی کا مطالعہ ہے کیونکہ ہمیں ماضی سے وہ علم حاصل ہوتا ہے جس پر ہم حال کی تعمیر اور مستقبل کی تشکیل کرتے ہیں۔ مماثلت: کسی معاشرتی ادارے کے متعلق علم ہم اس وقت تک حاصل نہیں کر سکتے جب تک اس کے مختلف مراحل کے متعلق علم نہ حاصل کر لیں۔ علم شہریت کا مطالعہ بغیر تاریخی حقائق کے نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں کے موضوعات میں اشتراک ہے مثلاً ملکی دفاع، مقامی حکومتیں، تصور قومیت اور بین الاقوامی قوانین۔ تاریخ سے حاصل حقائق کی بنیاد پر ہم حکومتوں کے تعلقات اور دیگر معاشرتی اداروں کی تشکیل کرتے ہیں۔ فرق: تاریخ میں حالات و واقعات کا مطالعہ ترتیب وار ہوتا ہے جبکہ علم شہریت میں بغیر ترتیب کے ہوتا ہے۔ تاریخ میں انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں پر بحث ہوتی ہے جبکہ علم شہریت میں صرف معاشرتی پہلو کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔ تاریخ کا مقصد ماضی کے حالات و واقعات اور ان کے اسباب و نتائج کا ریکارڈ رکھنا ہے جبکہ علم شہریت عمومی اصول واضح کرتا ہے۔
Q6 · 8 marks
قدیم یونان کی شہری ریاستوں کے حوالے سے علم شہریت کا مفہوم واضح کریں۔
Answer
علم شہریت کے لیے مدنیت یا سوکس کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ قدیم یونان چھوٹی چھوٹی شہری ریاستوں (City States) میں منقسم تھا۔ ہر شہری ریاست اپنے ریاستی امور میں خود کفیل تھی اور موجودہ دور کی ریاست کی طرح اپنا آئین رکھتی تھی جس کے مطابق حکومت کا نظم و نسق چلتا تھا اور شہریوں کے حقوق و فرائض کا تعین کیا جاتا تھا۔ ہر شہری ریاست کا رکن ہوتا تھا اور بھرپور اور سرگرم زندگی کا حامل تھا۔ شہری کی ذاتی اور معاشرتی زندگی میں کوئی خاص فرق نہ تھا۔ ہر شہری مجلس شوریٰ کا رکن بن سکتا تھا اور قانون بنانے کے عمل اور حکمرانوں کے انتخاب میں براہ راست شریک ہوتا تھا۔ ارسطو نے کہا کہ انسان معاشرتی حیوان ہے اور بغیر افراد یا معاشرے کے زندگی بسر نہیں کر سکتا۔ جب رشتے اور تعلقات منظم ہوتے ہیں تو معاشرہ جنم لیتا ہے اور منظم معاشرہ ریاست کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ جب ہم انسان کے کردار کا کسی علم کے تحت مطالعہ کرتے ہیں تو یہی علم، علم شہریت کہلاتا ہے۔
Q7 · 8 marks
علم شہریت کی مختلف ماہرین کی تعریفیں لکھ کر ان کا خلاصہ بیان کریں۔
Answer
(1)آکسفورڈ انگلش ڈکشنری: علم شہریت علم سیاسیات کا وہ جزو ہے جس میں شہری کے سیاسی اور معاشرتی حقوق و فرائض کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔
(2)ایف جے گولڈ: ایسے اداروں، عادات، سرگرمیوں اور جذبات کے مطالعے کا نام جن کی بدولت کوئی فرد خواہ مرد ہو یا عورت اپنے فرائض ادا کرے اور کسی سیاسی گروہ کی رکنیت کے فوائد سے بہرہ مند ہو۔
(3)ای ایم وائٹ: انسانی علوم کا وہ مفید شعبہ جو شہری کے ہر پہلو (معاشرتی، معاشی، سیاسی اور مذہبی) سے بحث کرتا ہے خواہ اس کا تعلق ماضی، حال، مستقبل یا مقامی، قومی اور بین الاقوامی حالات سے ہو۔
(4)پروفیسر پیٹرک گیڈیز: وہ معاشرتی علم جس میں شہریوں کی زندگی اور ان کے مسائل پر بحث کی جاتی ہے۔ خلاصہ: علم شہریت کا ہر پہلو شہری زندگی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا مقصد انسانی زندگی کو بہتر اور خوشگوار بنانا ہے۔ یہ شہری کے ہر پہلو کا مطالعہ کرتا ہے، اس کی حرکات و سکنات کا احاطہ کرتا ہے اور شہری کے دیگر اداروں سے تعلق اور روابط کا جائزہ لیتا ہے۔
Q8 · 8 marks
درج ذیل علوم کے ساتھ علم شہریت کی مماثلت واضح کریں: (الف) عمرانیات (ب) تاریخ
Answer
(الف)عمرانیات: دونوں کا تعلق افراد کے معاشرتی حالات، معاشرتی اداروں اور قوانین کے مطالعے سے ہے۔ عمرانیات گروہوں کی نشوونما اور رسم و رواج کا مطالعہ کرتی ہے اور علم شہریت اچھے رسم و رواج اپنانے کی تلقین کرتا ہے۔
(ب)تاریخ: علم شہریت کا مطالعہ تاریخی حقائق کے بغیر ممکن نہیں۔ دونوں کے مشترک موضوعات ملکی دفاع، مقامی حکومتیں، تصور قومیت اور بین الاقوامی قوانین ہیں۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.