Class 9 Civics · Chapter 3 · Test 4
تفصیلی سوالات
9 questions · 50 min · 61 marks
Want to try first? Take the free Civics test: علم شہریت کا مفہوم، تعریف اور اہمیت
Sample questions with answers
The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
ریاست کی تعریف کریں اور اس کے لازمی عناصر کی تفصیل بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
ریاست کی تعریف: معاشرے کو منظم کرنے کے لیے قوانین بنانے والی تنظیم ریاست کہلاتی ہے۔ ارسطو: ریاست خاندانوں اور دیہاتوں کا ایک مجموعہ ہے جس کا مقصد ایک مکمل اور خود کفیل زندگی کی تعمیر کرنا ہے۔ برجس: ریاست بنی نوع انسان کا ایسا گروہ ہے جسے منظم وحدت کے اعتبار سے پہچانا جاتا ہو۔ ووڈرو ولسن: کسی مخصوص علاقے میں قانون کی خاطر لوگوں کے اشتراک کا نام ریاست ہے۔ گلکرائسٹ: ریاست ایک اخلاقی حقیقت ہے جو اس وقت قائم ہوتی ہے جب عوام کی خاصی تعداد ایک مخصوص علاقے میں آباد ہو جائے اور وہ ایک ایسی حکومت کے تحت متحد ہو جائیں جو بیرونی دباؤ سے آزاد ہو۔ گارنر: ریاست متعدد افراد کا ایسا مجموعہ ہے جو مستقل طور پر ایک خاص علاقے پر قابض ہوں، بیرونی دباؤ سے آزاد ہوں اور ان کی اپنی ایک منظم حکومت ہو جس کی اطاعت تمام افراد پر لازم ہو۔ لازمی عناصر: 1۔ آبادی: ریاست ایک انسانی ادارہ ہے جس کے وجود کے لیے آبادی ضروری ہے۔ چین، بھارت اور امریکہ بڑی ریاستیں ہیں جبکہ موناکو اور ویٹی کن سٹی چھوٹی ریاستیں ہیں۔ افلاطون کے نزدیک مثالی ریاست 5,040 افراد پر مشتمل ہو، روسو کے نزدیک 10,000 افراد۔ آبادی کی کوئی حد مقرر نہیں مگر اتنی ہو کہ ریاست کی تنظیم برقرار رہے اور وسائل متحمل ہوں۔ 2۔ علاقہ: خطۂ زمین ریاست کے وجود کے لیے ضروری ہے۔ اسرائیل کے قیام سے قبل یہودیوں کی ریاست نہ تھی مگر فلسطین میں مستقل آباد ہونے پر ریاست قائم ہوئی۔ ویٹی کن سٹی کا رقبہ 0.44 اور موناکو کا 2.02 مربع کلومیٹر ہے جبکہ روس اور چین بڑی ریاستیں ہیں۔ انگلستان کا رقبہ کم مگر طاقت زیادہ ہے۔ 3۔ حکومت: ریاست کی مرضی اور منشا کا اظہار حکومت کے ذریعے ہوتا ہے۔ اس کے تین ادارے ہیں: مقننہ (قوانین بنانا)، انتظامیہ (قوانین نافذ کرنا) اور عدلیہ (عدل و انصاف کرنا اور قوانین کا تحفظ)۔ حکومت نہ ہو تو ریاست کا تصور اور امن و امان ممکن نہیں۔ 4۔ اقتدار اعلیٰ: ریاست کا چوتھا عنصر جس کی وجہ سے ریاست کو دوسرے اداروں پر امتیازی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ امریکہ کی 50 ریاستوں کے پاس آبادی، علاقہ اور حکومت ہے مگر اقتدار اعلیٰ نہیں۔ خود مختار ریاست داخلی اور خارجی دونوں طرح آزاد ہوتی ہے۔ ان چاروں عناصر کے بغیر ریاست کا وجود ممکن نہیں۔
Question 2 · 8 marks
اسلامی ریاست کے فرائض تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف: اسلام میں اقتدار اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ذات کو حاصل ہے۔ مسلمان حاکم اختیارات کو اللہ کی امانت سمجھ کر استعمال کرتا ہے۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ میں پہلی اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی۔ اس کے بنیادی اصول توحید، مساوات، عدل و انصاف، اخلاق و تقویٰ اور حصول علم ہیں۔ فرائض: 1۔ اسلامی قوانین کا نفاذ: سربراہ ریاست عوام کا خادم ہے، قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی اور نفاذ اس کی ذمہ داری ہے، وہ حکومت کا کاروبار مجلس شوریٰ کے مشورے سے چلاتا ہے اور ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا ساتھ دیتا ہے۔ 2۔ عدل و انصاف کا قیام: عدلیہ کو اعلیٰ مقام حاصل ہے، وہ انتظامیہ کے اثر سے آزاد ہے، سربراہ مملکت بھی عدلیہ کے سامنے جوابدہ ہے۔ 3۔ بنیادی ضروریات کی تکمیل: روٹی، کپڑا اور مکان مہیا کرنا اور تمام شہریوں کو سوشل سیکیورٹی کی پایۂ تکمیل تک سہولت پہنچانا اولین فرض ہے۔ 4۔ سہولیات کی فراہمی: تعلیم اور آمدورفت وغیرہ کی سہولتیں۔ 5۔ دولت کی منصفانہ تقسیم: سماجی تحفظ کے ذریعے غربت دور کی جاتی ہے، حضرت عمرؓ کے دور میں مفلسی ختم ہو گئی تھی۔ 6۔ مساوات کا قیام: رنگ، نسل، علاقہ اور جنس کی بنا پر امتیاز نہیں، سب کو حقوق برابر حاصل ہیں۔ 7۔ اجتماعی ترقی: صنعتی، زرعی، معدنی اور تجارتی ترقی کے منصوبے، اور ملکی وسائل قبضے میں لینے پر معاوضہ فوری ادا کرنا۔ 8۔ حکومتِ الٰہیہ کا قیام: لوگوں کو برے کاموں سے روکنا اور بھلائی کے لیے تیار کرنا، بھائی چارہ، محبت اور ہمدردی پیدا کرنا۔ 9۔ اظہارِ رائے کی آزادی: تحریر و تقریر کی آزادی، حضرت ابوبکر صدیقؓ کا پہلا خطبہ اور حضرت عمرؓ کا خندہ پیشانی سے تنقید کا جواب۔ 10۔ امن و امان اور دفاعی انتظام: جان و مال کی حفاظت، بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ فوج۔ 11۔ خارجہ پالیسی: دوسرے ممالک سے تعلقات اور معاہدات۔
Question 3 · 8 marks
ایک فلاحی ریاست میں ذرائع ابلاغ کے کردار پر روشنی ڈالیں۔
Show model answerHide model answer
تعارف: ذرائع ابلاغ میں اخبارات، رسائل، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور کمپیوٹر شامل ہیں۔ یہ قومی زندگی کے معاشرتی، معاشی اور سیاسی میدان میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلاحی ریاست کی شہ رگ اور حکومت کا چوتھا ستون ہیں کیونکہ یہ عوام میں سیاسی شعور اور قومی شناخت کے جذبات پیدا کرتے ہیں۔ 1۔ اخبارات و رسائل: سب سے اہم ذریعہ ہیں، عوام میں رائے عامہ پیدا کرنے، تعلیم، منصوبہ بندی، صحت و صفائی اور دیگر ضروریات زندگی میں مددگار ہیں۔ عوام کے مطالبات حکومت تک اور حکومت کے فیصلے عوام تک پہنچتے ہیں۔ خرابیاں: پاکستان میں خواندگی کم ہے، وسائل محدود ہیں، بعض خبریں غلط ہوتی ہیں جس سے رائے عامہ منفی اثر لیتی ہے۔ 2۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن: حکومت اور عوام کے درمیان تعلقات اور فلاحی کاموں میں کردار، اطلاعات جلدی پہنچتی ہیں، عوام کو سیاسی، معاشی اور معاشرتی ترقی سے آگاہ کرتے ہیں اور رنگا رنگ پروگرام پیش کرتے ہیں۔ خرابی: ہر شخص انہیں خریدنے یا پروگراموں کو سمجھنے کی استطاعت نہیں رکھتا اور حکومت کا قبضہ ہونے سے رائے عامہ حکومت کے حق میں ہموار ہو کر حکومت مطلق العنان بن جاتی ہے۔ 3۔ کمپیوٹر: انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شاہکار، حکومت اور اداروں کی ویب سائٹس سے خبریں اور رپورٹیں ریلیز ہوتی ہیں اور رائے عامہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، مگر بعض رپورٹیں غلط ہوتی ہیں اور ہر آدمی کمپیوٹر خریدنے یا استعمال کی تربیت نہیں رکھتا۔ اگر یہ خرابیاں دور کر دی جائیں تو ذرائع ابلاغ فلاحی ریاست میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
Question 4 · 8 marks
ذرائع ابلاغ کی اہمیت بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
1۔ مسائل سے آگاہی: ذرائع ابلاغ عوام کے مسائل معلوم کر کے حکومت تک پہنچاتے ہیں اور حکومت ان کے حل کی کوشش کرتی ہے۔ آج کل ریاست فلاحی ہے اس لیے وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لیتی ہے۔ 2۔ نظریات کی تشکیل: قومی اہمیت کے حامل نظریات زیر بحث لائے جاتے ہیں اور عوام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ بحث کے نتیجے میں عوام میں نظریات کی تشکیل ہوتی ہے اور ان میں پختگی آتی ہے۔ 3۔ رائے عامہ کو متاثر کرنا: ذرائع ابلاغ رائے عامہ کو بہت جلد متاثر کرتے ہیں۔ اگر مثبت طور پر متاثر کریں تو فلاحی ریاست کے لیے بہت مفید ہیں۔ اخبارات و رسائل، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور کمپیوٹر اپنے اپنے طریقوں سے رائے عامہ کو متاثر کر رہے ہیں۔ 4۔ قومی یکجہتی و اتحاد پیدا کرنا: مثبت انداز میں کام کرنے سے قوم میں یکجہتی و اتحاد پیدا ہوتا ہے جس سے عوام کی فلاح و بہبود کے بے شمار کام سرانجام پاتے ہیں۔ 5۔ حقوق و فرائض سے آگاہی: عوام میں سیاسی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ حقوق و فرائض سے آگاہی بھی پیدا کرتے ہیں جو کسی ریاست کو فلاحی ریاست بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
Question 5 · 5 marks
ریاست کی مختلف مفکرین کی بیان کردہ تعریفیں تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
1۔ ارسطو: ریاست خاندانوں اور دیہاتوں کا ایک مجموعہ ہے جس کا مقصد ایک مکمل اور خود کفیل زندگی کی تعمیر کرنا ہے۔ 2۔ برجس: ریاست بنی نوع انسان کا ایسا گروہ ہے جسے منظم وحدت کے اعتبار سے پہچانا جاتا ہو۔ 3۔ ووڈرو ولسن (سابق امریکی صدر): کسی مخصوص علاقے میں قانون کی خاطر لوگوں کے اشتراک کا نام ریاست ہے۔ 4۔ گلکرائسٹ: ریاست ایک اخلاقی حقیقت ہے جو اس وقت قائم ہوتی ہے جب عوام کی خاصی تعداد ایک مخصوص علاقے میں آباد ہو جائے اور وہ ایک ایسی حکومت کے تحت متحد ہو جائیں جو بیرونی دباؤ سے آزاد ہو یعنی جس کا اپنا اقتدار اعلیٰ ہو۔ 5۔ پروفیسر ڈاکٹر گارنر: ریاست متعدد افراد کا ایسا مجموعہ ہے جو مستقل طور پر ایک خاص علاقے پر قابض ہوں، بیرونی دباؤ سے آزاد ہوں اور ان کی اپنی ایک منظم حکومت ہو جس کی اطاعت تمام افراد پر لازم ہو۔ گلکرائسٹ اور گارنر کی تعریفوں میں ریاست کے چار عناصر (آبادی، علاقہ، حکومت اور اقتدار اعلیٰ) کا ذکر ہے، اس لیے ریاست کا پورا مفہوم سمجھنے کے لیے یہ تعریفیں کافی ہیں۔
More tests in ریاست
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.