Parho

Class 9 Economics · Chapter 2

معاشیات کے موضوعات: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

60short questions
15long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    حاجات سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    انسان کو تمام زندگی مختلف مادی اور غیر مادی اشیا کی ضرورت رہتی ہے۔ یہی ضروریات حاجات کہلاتی ہیں۔

  2. Q2 · 2 marks

    انسان حاجات پوری کرنے کے لئے کیا کرتا ہے؟

    Answer

    انسان حاجات پوری کرنے کے لئے معاشی جدوجہد میں مگن رہتا ہے۔ یہ جدوجہد اشیا و خدمات پیدا کرتی ہے جن سے خواہشات کی تکمیل ہوتی ہے اور حاجات پوری ہوتی رہتی ہیں۔

  3. Q3 · 3 marks

    حاجات کی خصوصیات لکھیں۔

    Answer

    (1)انسان کی حاجات لامحدود ہیں جن کا شمار ممکن نہیں۔

    (2)یہ ایک وقت میں پوری ہو کر دوبارہ پیدا ہو جاتی ہیں۔

    (3)یہ ایک دوسرے کا مقابلہ کرتی ہیں اور ان میں انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

    (4)یہ مختلف ذرائع سے پوری ہو سکتی ہیں۔

    (5)شدت کے لحاظ سے ان کی اہمیت میں فرق ہے۔

  4. Q4 · 2 marks

    حاجات لامحدود ہیں، وضاحت کریں۔

    Answer

    انسان کی حاجات لامحدود ہیں اور ان کا شمار ممکن نہیں۔

  5. Q5 · 2 marks

    حاجات ایک دوسرے کا مقابلہ کیوں کرتی ہیں؟

    Answer

    حاجات ایک دوسرے کا مقابلہ کرتی ہیں اس لئے ان میں سے انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

  6. Q6 · 2 marks

    حاجات کی کتنی قسمیں ہیں؟ نام لکھیں۔

    Answer

    حاجات کی دو قسمیں ہیں:

    (1)معاشی حاجات (2) غیر معاشی حاجات۔

  7. Q7 · 2 marks

    معاشی حاجات کیا ہیں؟ مثال دیں۔

    Answer

    یہ وہ حاجات ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلاً بال کٹوانے کے لئے رقم ادا کرنی پڑتی ہے اور اگر سکول میں بھوک ستائے تو کوئی شے کھانے کے لئے پیسے ادا کرنا پڑتے ہیں۔

  8. Q8 · 2 marks

    غیر معاشی حاجات کیا ہیں؟ مثال دیں۔

    Answer

    یہ وہ حاجات ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے ہمیں رقم ادا نہیں کرنی پڑتی، مثلاً ہوا اور روشنی وغیرہ۔ غیر معاشی اشیا کو مفت اشیا بھی کہتے ہیں۔

    مثال: ہوا جس میں سانس لیتے ہیں، دھوپ، بارش کا پانی، سمندر کا پانی وغیرہ۔

  9. Q9 · 2 marks

    حاجات کے درجات کا انحصار کس پر ہے؟ درجات لکھیں۔

    Answer

    حاجات کے درجات کا انحصار ان کی شدت پر ہے۔ یہ درجات ہیں:

    (1)ضروری (2) آسائشی (3) تعیشاتی۔

  10. Q10 · 2 marks

    ضروری حاجات کیا ہیں؟

    Answer

    یہ پہلے درجے کی اہم ترین حاجات ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بغیر زندگی کا تصور مشکل ہے۔ مثلاً خوراک، لباس، رہائش وغیرہ۔

  11. Q11 · 2 marks

    آسائشی حاجات کیا ہیں؟

    Answer

    یہ دوسرے درجے کی کم اہم حاجات ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بغیر زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ ان کی موجودگی سے زندگی قدرے آسان ہو جاتی ہے۔ مثلاً سائیکل سواری کے لئے سائیکل کی حاجت، گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے پنکھے کی حاجت وغیرہ۔

  12. Q12 · 2 marks

    تعیشاتی حاجات کیا ہیں؟

    Answer

    یہ تیسرے درجے کی کم اہم ترین حاجات ہوتی ہیں جن سے زندگی نہ صرف آسان بلکہ عیش و عشرت سے بسر ہوتی ہے۔ مثلاً سواری کے لئے مہنگی اور آرام دہ گاڑی، رہنے کے لئے وسیع و عریض بنگلہ، گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے ایئر کنڈیشنر وغیرہ۔

  13. Q13 · 3 marks

    ضروری اور آسائشی حاجات میں فرق لکھیں۔

    Answer

    ضروری حاجات پہلے درجے کی اہم ترین ہیں، ان کے بغیر زندگی کا تصور مشکل ہے (خوراک، لباس، رہائش)۔ آسائشی حاجات دوسرے درجے کی کم اہم ہیں، ان کے بغیر زندگی گزاری جا سکتی ہے مگر ان سے زندگی قدرے آسان ہو جاتی ہے (سائیکل، پنکھا)۔

  14. Q14 · 2 marks

    جدوجہد سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    انسان اپنی حاجات کو پورا کرنے کے لئے کوشش کرتا ہے۔ ان گنت حاجات کو پورا کرنے کے لئے ہمیں تمام زندگی مسلسل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

  15. Q15 · 2 marks

    جدوجہد کی قسمیں لکھیں۔

    Answer

    جدوجہد کی دو قسمیں ہیں:

    (1)ذہنی جدوجہد (2) جسمانی جدوجہد۔

  16. Q16 · 2 marks

    ذہنی جدوجہد کیا ہے؟

    Answer

    اس کا تعلق دماغ سے ہوتا ہے۔ ہم کوئی بھی معاشی عمل کرنے سے پہلے اس کا پروگرام بناتے ہیں کہ کس طرح اشیا و خدمات پیدا کی جائیں۔

  17. Q17 · 2 marks

    جسمانی جدوجہد کیا ہے؟

    Answer

    اس کا تعلق انسان کی جسمانی محنت سے ہے۔ کسی شے کو پیدا کرنے کے لئے مشقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ مزدور کی اجرت اس کی جسمانی کوشش کا صلہ ہے۔

  18. Q18 · 3 marks

    ذہنی اور جسمانی جدوجہد میں فرق لکھیں۔

    Answer

    ذہنی جدوجہد کا تعلق دماغ سے ہے اور اس میں معاشی عمل کا پروگرام بنایا جاتا ہے۔ جسمانی جدوجہد کا تعلق انسان کی جسمانی محنت اور مشقت سے ہے۔ ناظم کا منافع اس کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جبکہ مزدور کی اجرت اس کی جسمانی کوشش کا صلہ ہے۔

  19. Q19 · 2 marks

    تسکین کی تعریف کریں۔

    Answer

    تسکین وہ کیفیت ہے جس کے بعد مزید شے کے استعمال کی حاجت نہیں رہتی اور انسان کی تسلی ہو جاتی ہے۔ مثلاً کھانا کھا کر بھوک مٹ جائے تو کہتے ہیں کہ اس کی تسکین ہو گئی۔

  20. Q20 · 3 marks

    معاشیات میں تسکین کی کیا اہمیت ہے؟

    Answer

    تسکین کا احساس انتخاب کی بنیاد مہیا کرتا ہے۔ ایک شخص کی جب سیب کھانے کے بعد تسلی ہو جاتی ہے تو وہ دوسری شے کی طرف راغب ہو جاتا ہے۔ صارف محدود آمدنی سے زیادہ سے زیادہ تسکین حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، یہی معیار زیادہ سے زیادہ افادہ حاصل کرنا کہلاتا ہے۔

  21. Q21 · 3 marks

    اشیا سے کیا مراد ہے؟ اشیا کی اقسام لکھیں۔

    Answer

    اشیا مادی چیزیں ہوتی ہیں جن سے براہ راست انسان کی حاجات پوری ہوتی ہیں اور یہ مزید اشیا بنانے کے کام آتی ہیں۔ اشیا دو طرح کی ہوتی ہیں:

    (1)اشیائے صرف (2) اشیائے پیداوار یا اشیائے سرمایہ۔

  22. Q22 · 2 marks

    اشیائے صرف کیا ہیں؟

    Answer

    یہ وہ اشیا ہیں جو ایک صارف یا صارفین استعمال کر کے براہ راست تسکین حاصل کرتے ہیں۔ ان اشیا میں افادہ موجود ہوتا ہے۔ صارفین جتنی زیادہ اشیا حاصل کرتے ہیں اتنا ہی وہ اپنے آپ کو امیر تصور کرتے ہیں۔

  23. Q23 · 3 marks

    اشیائے پیداوار یا اشیائے سرمایہ سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    یہ اشیا مزید پیداوار حاصل کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ ان کی طلب ماخوذ طلب کہلاتی ہے کیونکہ اشیائے صرف کی طلب کی وجہ سے اشیائے پیداوار کی طلب ہوتی ہے۔ انہیں سرمایاتی اشیا (Capital Goods) اور اشیائے آجرین (Producer's Goods) بھی کہتے ہیں۔

  24. Q24 · 2 marks

    اشیائے پیداوار کی تین قسمیں لکھیں۔

    Answer

    (1)خام مال (2) نیم تیار شدہ اشیا (3) تیار شدہ اشیا۔

  25. Q25 · 2 marks

    ماخوذ طلب سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    اشیائے پیداوار کی طلب ماخوذ طلب کہلاتی ہے، کیونکہ اشیائے صرف کی طلب کی وجہ سے اشیائے پیداوار کی طلب ہوتی ہے۔

  26. Q26 · 2 marks

    قلت کے اعتبار سے اشیا کی قسمیں لکھیں۔

    Answer

    قلت کے اعتبار سے اشیا کی دو قسمیں ہیں:

    (1)مفت اشیا (2) معاشی اشیا۔

  27. Q27 · 2 marks

    مفت اشیا کیا ہیں؟ مثال دیں۔

    Answer

    مفت اشیا وہ ہوتی ہیں جو لامحدود ہوتی ہیں اور بغیر پیسے کے حاصل ہو جاتی ہیں۔ مثلاً تازہ ہوا اور سردیوں کی چمکتی دھوپ وغیرہ۔ ان کو پیدا کرنے کے لئے وسائل کی ضرورت نہیں پڑتی، یہ قدرت کی عطا کردہ ہوتی ہیں۔

  28. Q28 · 2 marks

    معاشی اشیا کیا ہیں؟

    Answer

    معاشی اشیا وہ ہوتی ہیں جو محدود ہوں اور جن کو حاصل کرنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی ان کی قیمت صفر سے زیادہ ہوتی ہے۔ ان کو پیدا کرنے کے لئے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے جس کے خراجات ادا کرنے پڑتے ہیں، اسی لئے یہ کسی نہ کسی قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں۔

  29. Q29 · 3 marks

    مفت اشیا اور معاشی اشیا میں فرق لکھیں۔

    Answer

    مفت اشیا لامحدود ہوتی ہیں، بغیر پیسے کے حاصل ہوتی ہیں اور قیمت صفر ہوتی ہے (ہوا، دھوپ)۔ معاشی اشیا محدود ہوتی ہیں، ان کے لئے روپیہ اور وسائل درکار ہوتے ہیں اور ان کی قیمت صفر سے زیادہ ہوتی ہے۔

  30. Q30 · 3 marks

    خدمات سے کیا مراد ہے؟ مثال دیں۔

    Answer

    خدمات غیر مرئی اشیا (Invisible Goods) ہیں جو براہ راست لوگوں کے استعمال میں آتی ہیں۔ استاد کا پڑھانا، ڈاکٹر کا مریضوں کا علاج کرنا، لوگوں کا رفاہ عامہ کا کام کرنا مناسب خدمات کہلاتی ہیں۔ خدمات ایک دوسرے کی حاجات پوری کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

  31. Q31 · 3 marks

    فنی اور غیر فنی خدمات میں فرق مثال سے واضح کریں۔

    Answer

    خدمات فنی اور غیر فنی ہو سکتی ہیں۔ خاکروب کا جھاڑو دینا غیر فنی خدمت ہے جبکہ کلرک کا دفتر کا کام کرنا فنی خدمت ہے۔ خدمات بھی اشیا کی طرح خریدی اور بیچی جاتی ہیں۔

  32. Q32 · 3 marks

    اشیائے صارفین اور اشیائے سرمایہ کا فرق نوعیت پر ہے یا استعمال پر؟ مثال دیں۔

    Answer

    اشیائے صارفین اور اشیائے سرمایہ کا فرق ان کی نوعیت (nature) پر نہیں بلکہ استعمال پر ہے۔ اشیا کسی ایک وقت میں اشیائے صارفین اور کسی دوسرے وقت میں اشیائے آجرین کہلا سکتی ہیں۔ ہماری گاڑی اگر ذاتی استعمال میں ہے تو وہ اشیائے صارفین میں شمار ہوگی جب تک کہ ہم اسے ٹیکسی کے طور پر استعمال نہ کریں۔

  33. Q33 · 3 marks

    معاشیات میں افادہ کی تعریف کریں۔

    Answer

    عام بول چال میں کسی شے کے استعمال سے جو فائدہ ہوتا ہے وہ افادہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن معاشیات میں اس سے مراد وہ تسکین ہے جو کسی شے کے استعمال کے بعد ایک صارف کو حاصل ہوتی ہے۔ معاشیات میں افادہ اور فائدہ مندی کے الفاظ مختلف معنی رکھتے ہیں۔

  34. Q34 · 3 marks

    افادہ اور فائدہ مندی میں فرق واضح کریں۔

    Answer

    کوئی بھی طبی لحاظ سے مضر شے افادہ رکھ سکتی ہے۔ نشہ آور اشیا انسانی زندگی جلدی ختم کر دیتی ہیں لیکن نشہ کرنے والے کو تسکین حاصل ہوتی ہے، اس لئے ان میں افادہ کی صفت تو موجود ہے مگر یہ فائدہ مند نہیں۔ اسی لئے اشیا جو افادہ رکھتی ہیں ضروری نہیں کہ وہ فائدہ مند بھی ہوں۔

  35. Q35 · 2 marks

    کل افادہ کی تعریف کریں۔

    Answer

    یہ کسی شے کی تمام اکائیوں سے حاصل کردہ افادہ ہوتا ہے۔

  36. Q36 · 2 marks

    مختتم افادہ کی تعریف کریں۔

    Answer

    کسی شے کی اگلی اکائی کو استعمال کرنے سے جو کل افادہ میں تبدیلی ہو وہ مختتم افادہ کہلاتا ہے۔

  37. Q37 · 2 marks

    تقلیل افادہ کی تعریف کریں۔

    Answer

    کسی شے کی ہر اگلی اکائی کے استعمال سے جو افادہ بتدریج کم ہوتا جاتا ہے اسے تقلیل افادہ کہتے ہیں۔

  38. Q38 · 5 marks

    افادہ کی خصوصیات لکھیں۔

    Answer

    (1)افادہ کا انحصار انسان کی خواہش کی شدت پر ہوتا ہے۔

    (2)جس شے کے ایک سے زیادہ استعمال ہوں اس کا افادہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

    (3)افادہ صارف کی نوعیت پر انحصار کرتا ہے۔

    (4)افادہ شے کی شکل میں تبدیلی سے تبدیل ہو جاتا ہے۔

    (5)آب و ہوا یا موسم کی تبدیلی سے تبدیل ہو جاتا ہے۔

    (6)شے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو تو افادہ تبدیل ہو جاتا ہے۔

    (7)افادہ ایک ذہنی اصطلاح ہے، اس کی پیمائش نہیں ہو سکتی۔

    (8)افادہ معلومات اور جدید تکنیک سے بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔

    (9)افادہ طلب کی بنیاد مہیا کرتا ہے۔

    (10)تمام فائدہ مند چیزیں افادہ رکھتی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ تمام افادہ کی حامل چیزیں فائدہ مند بھی ہوں۔

  39. Q39 · 2 marks

    افادہ کا انحصار انسان کی خواہش کی شدت پر ہوتا ہے، وضاحت کریں۔

    Answer

    افادہ کا انحصار انسان کی خواہش کی شدت پر ہوتا ہے، اس لئے ایک شخص کا افادہ دوسرے شخص سے مختلف ہوتا ہے۔

  40. Q40 · 2 marks

    جس شے کے ایک سے زیادہ استعمال ہوں اس کا افادہ زیادہ ہوتا ہے، مثال دیں۔

    Answer

    جس شے کے ایک سے زیادہ استعمال موجود ہوں اس کا افادہ بھی زیادہ ہوتا ہے، جیسے بجلی اور قدرتی گیس وغیرہ۔

  41. Q41 · 2 marks

    افادہ صارف کی نوعیت پر کیسے انحصار کرتا ہے؟

    Answer

    افادہ صارف کی نوعیت پر انحصار کرتا ہے۔ جیسے ایک نابینا کے لئے رنگین تصویروں والی کتاب کوئی افادہ نہیں رکھتی۔

  42. Q42 · 2 marks

    شے کی شکل میں تبدیلی سے افادہ کیسے بدلتا ہے؟

    Answer

    افادہ شے کی شکل میں تبدیلی سے تبدیل ہو جاتا ہے۔ جنگل میں لکڑی کا موٹا تنا بے کار ہے لیکن جب شہر میں وہ فرنیچر کی شکل اختیار کر لیتا ہے تو اسی میں افادہ پایا جاتا ہے۔

  43. Q43 · 2 marks

    آب و ہوا یا موسم کی تبدیلی سے افادہ کیسے بدلتا ہے؟

    Answer

    آب و ہوا یا موسم کی تبدیلی سے بھی شے کا افادہ تبدیل ہو جاتا ہے۔ گرمیوں میں سردیوں کے کپڑے کوئی افادہ نہیں دیتے۔

  44. Q44 · 2 marks

    جگہ کی تبدیلی سے افادہ پر کیا اثر پڑتا ہے؟

    Answer

    شے جب ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتی ہے تو افادہ تبدیل ہو جاتا ہے۔ ساحل سمندر پر ریت کوئی افادہ نہیں دیتی لیکن جب یہی ریت عمارت کی تعمیر میں استعمال ہوتی ہے تو افادہ دیتی ہے۔

  45. Q45 · 2 marks

    افادہ کو ذہنی اصطلاح کیوں کہتے ہیں؟

    Answer

    افادہ ایک ذہنی اصطلاح (Subjective Term) ہے، اس کی پیمائش نہیں ہو سکتی۔

  46. Q46 · 2 marks

    معلومات اور جدید تکنیک کا افادہ پر کیا اثر ہوتا ہے؟

    Answer

    افادہ معلومات اور جدید تکنیک سے بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔ قدرتی گیس جب تک دریافت نہ ہوئی تھی افادہ نہ رکھتی تھی۔

  47. Q47 · 2 marks

    افادہ اور طلب کا کیا تعلق ہے؟

    Answer

    افادہ طلب کی بنیاد مہیا کرتا ہے۔ صرف وہی شے طلب کی جاتی ہے جو افادہ رکھتی ہے۔

  48. Q48 · 3 marks

    کمیابی/قلت سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    معاشیات میں قلت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب انسانی اور غیر انسانی ذرائع اتنی اشیا و خدمات پیدا نہیں کرتے کہ ہر انسان کی خواہش پوری کی جا سکے۔ کمیابی کا مطلب یہ نہیں کہ شے کم مقدار میں دستیاب ہے بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ شے تمام لوگوں کی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

  49. Q49 · 3 marks

    کمیابی معاشی مسئلہ کیسے پیدا کرتی ہے؟

    Answer

    انسانی حاجات لامحدود ہوتی ہیں جبکہ ذرائع قلیل ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے معاشی مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے انسان کو اپنی خواہشات میں سے انتخاب کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ قلیل آمدنی سے زیادہ سے زیادہ تسکین حاصل کر سکے۔

  50. Q50 · 3 marks

    کمیابی اور قیمت کا کیا تعلق ہے؟

    Answer

    معاشی ذرائع اور اشیا و خدمات کی پیداوار محدود ہے، اس لئے ہر شے کی قیمت ہوتی ہے۔ کمیابی کا براہ راست تعلق قیمت سے ہے۔ جس نسبت سے شے قلیل ہوگی اسی نسبت سے اس کی قیمت بھی زیادہ ہوگی۔ غیر معاشی شے قلیل نہیں ہوتی۔

  51. Q51 · 2 marks

    قدر کی کتنی اقسام ہیں؟

    Answer

    قدر ایک نسبتی اصطلاح (Relative Term) ہے اور یہ دو طرح استعمال ہوتی ہے:

    (1)استعمالی قدر (2) مبادل قدر۔

  52. Q52 · 2 marks

    استعمالی قدر کیا ہے؟

    Answer

    اس کا مطلب ہے کسی شے کا انسانی خواہش کو پورا کرنے کی صلاحیت۔ یہ افادہ کے معنوں میں استعمال ہوتی ہے۔

  53. Q53 · 3 marks

    مبادل قدر کیا ہے؟

    Answer

    قوت خرید کسی شے کی قدر کہلاتی ہے اور اسی کی وجہ سے شے کا تبادلہ ممکن ہوتا ہے، یعنی شے ایک شخص کے ہاتھ سے دوسرے شخص کے ہاتھ منتقل ہو سکتی ہے۔ تمام اشیا جن میں تسکین پہنچانے کی صلاحیت ہو وہ استعمالی قدر رکھتی ہیں، لیکن ان میں لین دین کی قدر تب ہی ہوگی جب وہ ایک شخص سے دوسرے کو منتقل ہو سکیں اور قلیل بھی ہوں۔

  54. Q54 · 3 marks

    قدر کے عوامل لکھیں۔

    Answer

    (1)افادہ: اگر کسی شے کا افادہ ہوگا تو قدر بھی ہوگی، افادہ اور قدر کا مثبت تعلق ہے۔

    (2)قلت: مفت اشیا کی قدر نہیں ہوتی، صرف کمیاب اشیا کی قدر ہوتی ہے۔ ہیرے سونے کی نسبت قلیل ہیں اس لئے سونے سے مہنگے ہیں، اسی طرح سونا چاندی کی نسبت زیادہ قدر رکھتا ہے۔

    (3)نقل پذیری: جس شے میں نقل پذیری نہ ہو وہ افادہ تو رکھتی ہے لیکن قدر سے محروم ہوتی ہے۔

  55. Q55 · 3 marks

    قدر اور قیمت میں کیا تعلق ہے؟

    Answer

    جس شے کی قدر زیادہ ہوگی اس کی قیمت بھی زیادہ ہوگی۔ شے کا افادہ دراصل اس کی قدر ہی کی عکاسی کرتا ہے، اس لئے معاشیات میں افادہ، قدر اور قیمت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ قیمت کسی بھی شے کی قدر کی عکاسی کرتی ہے۔

  56. Q56 · 3 marks

    زر کی ضرورت پر نوٹ لکھیں۔

    Answer

    جب زر (روپیہ) کا وجود نہ تھا تو شے کے بدلے شے خریدی جاتی تھی۔ آج کل کے ترقی یافتہ دور میں زر کا استعمال اشیا کے لین دین کو ممکن بناتا ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ملکی معیشت میں خاطر خواہ تبدیلیاں لاتا ہے۔

  57. Q57 · 3 marks

    معاشیات میں دولت کی تعریف کریں۔

    Answer

    معاشیات میں دولت وسیع معنوں میں لی جاتی ہے۔ ہر وہ چیز دولت کہلاتی ہے جس میں انسانی خواہش کو پورا کرنے کی صلاحیت ہو اور وہ مقدار میں قلیل یا محدود ہو۔

  58. Q58 · 3 marks

    دولت کی خصوصیات لکھیں۔

    Answer

    (1)اس میں افادہ پایا جاتا ہے۔

    (2)یہ قلیل ہوتی ہے۔

    (3)یہ ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل کی جا سکتی ہے۔

  59. Q59 · 4 marks

    دولت کی اقسام لکھیں۔

    Answer

    (1)انفرادی دولت: جو اشخاص کی ذاتی ملکیت ہو، مثلاً کسی شخص کی اپنی گھڑی، کپڑے، مکان وغیرہ۔

    (2)سرکاری دولت: جو حکومت کی دولت ہو، مثلاً سرکاری عمارت، سڑکیں وغیرہ۔

    (3)ملکی دولت: ملک کے قدرتی وسائل، دریا، معدنیات وغیرہ۔

    (4)بین الاقوامی دولت: مثلاً ہوا، سمندر، خلا وغیرہ۔

  60. Q60 · 3 marks

    انفرادی اور سرکاری دولت میں فرق مثال سے واضح کریں۔

    Answer

    انفرادی دولت اشخاص کی ذاتی ملکیت ہوتی ہے (گھڑی، کپڑے، مکان)، جبکہ سرکاری دولت حکومت کی ہوتی ہے (سرکاری عمارات، سڑکیں)۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 8 marks

    حاجات کی تعریف کریں اور ان کی خصوصیات تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    تعریف: انسان کو تمام زندگی مختلف مادی اور غیر مادی اشیا کی ضرورت رہتی ہے۔ یہی ضروریات/حاجات کہلاتی ہیں۔ ان کو پورا کرنے کے لئے وہ معاشی جدوجہد میں مگن رہتا ہے۔ خصوصیات:

    (1)انسان کی حاجات لامحدود ہیں جن کا شمار ممکن نہیں۔

    (2)یہ ایک وقت میں پوری ہو کر دوبارہ پیدا ہو جاتی ہیں۔

    (3)یہ ایک دوسرے کا مقابلہ کرتی ہیں اور ان میں انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

    (4)یہ مختلف ذرائع سے پوری ہو سکتی ہیں۔

    (5)شدت کے لحاظ سے ان کی اہمیت میں فرق ہے۔

  2. Q2 · 8 marks

    حاجات کی اقسام مثالوں کے ساتھ تفصیل سے لکھیں۔

    Answer

    حاجات کی دو قسمیں ہیں۔

    (1)معاشی حاجات: یہ وہ حاجات ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلاً بال کٹوانے کے لئے ہمیں رقم ادا کرنی پڑتی ہے، اگر سکول میں بھوک ستائے تو کوئی شے کھانے کے لئے پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔

    (2)غیر معاشی حاجات: یہ وہ حاجات ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے ہمیں رقم ادا نہیں کرنی پڑتی، مثلاً ہوا اور روشنی وغیرہ۔ غیر معاشی اشیا کو مفت اشیا بھی کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہوا جس میں سانس لیتے ہیں، دھوپ، بارش کا پانی، سمندر کا پانی وغیرہ۔

  3. Q3 · 8 marks

    حاجات کے درجات تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    حاجات کے درجات کا انحصار ان کی شدت پر ہے۔

    (1)ضروری حاجات: پہلے درجے کی اہم ترین حاجات ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بغیر زندگی کا تصور مشکل ہے، مثلاً خوراک، لباس، رہائش۔

    (2)آسائشی حاجات: دوسرے درجے کی کم اہم حاجات ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بغیر زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ ان کی موجودگی سے زندگی قدرے آسان ہو جاتی ہے، مثلاً سائیکل سواری کے لئے سائیکل کی حاجت اور گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے پنکھے کی حاجت۔

    (3)تعیشاتی حاجات: تیسرے درجے کی کم اہم ترین حاجات ہیں جن سے زندگی نہ صرف آسان بلکہ عیش و عشرت سے بسر ہوتی ہے، مثلاً سواری کے لئے مہنگی اور آرام دہ گاڑی، رہنے کے لئے وسیع و عریض بنگلہ، گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے ایئر کنڈیشنر وغیرہ۔

  4. Q4 · 8 marks

    جدوجہد کی تعریف کریں اور اس کی اقسام بیان کریں۔

    Answer

    جدوجہد: انسان اپنی حاجات کو پورا کرنے کے لئے کوشش کرتا ہے۔ ان گنت حاجات کو پورا کرنے کے لئے ہمیں تمام زندگی مسلسل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ اقسام:

    (1)ذہنی جدوجہد: اس کا تعلق دماغ سے ہوتا ہے۔ ہم کوئی بھی معاشی عمل کرنے سے پہلے اس کا پروگرام بناتے ہیں کہ کس طرح اشیا و خدمات پیدا کی جائیں۔

    (2)جسمانی جدوجہد: اس کا تعلق انسان کی جسمانی محنت سے ہے۔ کسی شے کو پیدا کرنے کے لئے مشقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ جدوجہد کی پیمائش نہیں ہو سکتی لیکن ہم کہہ سکتے ہیں کہ مثال کے طور پر ناظم کا منافع اس کی جدوجہد کا نتیجہ ہے اور مزدور کی اجرت اس کی جسمانی کوشش کا صلہ ہے۔

  5. Q5 · 8 marks

    تسکین کی وضاحت کریں اور معاشیات میں اس کی اہمیت بیان کریں۔

    Answer

    ایک شخص اگر کھانا کھا کر اپنی بھوک مٹا لے تو ہم کہتے ہیں کہ اس کی بھوک کی تسکین ہو گئی۔ دوسرے لفظوں میں تسکین وہ کیفیت ہے جس کے بعد مزید شے کے استعمال کی حاجت نہیں رہتی اور انسان کی تسلی ہو جاتی ہے۔ معاشیات میں اس تصور کی بہت اہمیت ہے۔ تسکین کا احساس انتخاب کی بنیاد مہیا کرتا ہے۔ ایک شخص کی جب سیب کھانے کے بعد تسلی ہو جاتی ہے تو وہ دوسری شے کی طرف راغب ہو جاتا ہے۔ ہم یہاں فرض کرتے ہیں کہ صارف (شے استعمال کرنے والا شخص) باشعور ہے۔ وہ اپنی محدود آمدنی میں سے زیادہ سے زیادہ تسکین کا معیار حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہی معیار معاشیات میں زیادہ سے زیادہ افادہ حاصل کرنا کہلاتا ہے۔

  6. Q6 · 8 marks

    اشیا کی تعریف کریں اور اشیائے صرف اور اشیائے پیداوار کی وضاحت کریں۔

    Answer

    اشیا مادی چیزیں ہوتی ہیں جن سے براہ راست انسان کی حاجات پوری ہوتی ہیں اور یہ مزید اشیا بنانے کے کام آتی ہیں۔ اشیا دو طرح کی ہوتی ہیں۔

    (1)اشیائے صرف: یہ وہ اشیا ہیں جو ایک صارف یا صارفین استعمال کر کے براہ راست تسکین حاصل کرتے ہیں۔ ان اشیا میں افادہ موجود ہوتا ہے۔ صارفین جتنی زیادہ اشیا حاصل کرتے ہیں اتنا ہی وہ اپنے آپ کو امیر تصور کرتے ہیں۔

    (2)اشیائے پیداوار یا اشیائے سرمایہ: یہ اشیا مزید پیداوار حاصل کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ ان کی طلب ماخوذ طلب کہلاتی ہے کیونکہ اشیائے صرف کی طلب کی وجہ سے اشیائے پیداوار کی طلب ہوتی ہے۔ یہ سرمایاتی اشیا (Capital Goods) اور اشیائے آجرین (Producer's Goods) بھی کہلاتی ہیں۔ اشیائے پیداوار کی تین قسمیں ہیں:

    (1)خام مال (2) نیم تیار شدہ اشیا (3) تیار شدہ اشیا۔ اشیائے صارفین اور سرمایہ کا فرق نوعیت پر نہیں بلکہ استعمال پر ہے۔ ہماری گاڑی ذاتی استعمال میں ہو تو اشیائے صارفین ہے، ٹیکسی کے طور پر استعمال ہو تو اشیائے آجرین ہے۔

  7. Q7 · 8 marks

    قلت کے اعتبار سے اشیا کی قسمیں مثالوں کے ساتھ بیان کریں۔

    Answer

    قلت کے اعتبار سے اشیا کی دو قسمیں ہیں۔

    (1)مفت اشیا: یہ اشیا لامحدود ہوتی ہیں اور بغیر پیسے کے حاصل ہو جاتی ہیں، مثلاً تازہ ہوا اور سردیوں کی چمکتی دھوپ وغیرہ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو پیدا کرنے کے لئے وسائل کی ضرورت نہیں پڑتی، یہ قدرت کی عطا کردہ ہوتی ہیں۔

    (2)معاشی اشیا: یہ اشیا محدود ہوتی ہیں اور جن کو حاصل کرنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی ان کی قیمت صفر سے زیادہ ہوتی ہے۔ ان کو پیدا کرنے کے لئے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے جس کے خراجات ادا کرنے پڑتے ہیں، اسی لئے یہ کسی نہ کسی قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں۔

  8. Q8 · 8 marks

    خدمات کی وضاحت کریں۔ فنی اور غیر فنی خدمات کی مثالیں دیں۔

    Answer

    خدمات غیر مرئی اشیا (Invisible Goods) ہیں جو براہ راست لوگوں کے استعمال میں آتی ہیں۔ استاد کا پڑھانا، ڈاکٹر کا مریضوں کا علاج کرنا، لوگوں کا رفاہ عامہ کا کام کرنا مناسب خدمات کہلاتی ہیں۔ خدمات ایک دوسرے کی حاجات پوری کرنے میں مدد دیتی ہیں اور مختلف نوعیت کی ہوتی ہیں۔ خدمات فنی اور غیر فنی (Technical and Non-Technical) ہو سکتی ہیں۔ خاکروب کا جھاڑو دینا غیر فنی خدمت ہے جبکہ کلرک کا دفتر کا کام کرنا فنی خدمت ہے۔ خدمات بھی اشیا کی طرح خریدی اور بیچی جاتی ہیں۔

  9. Q9 · 8 marks

    افادہ کی تعریف کریں۔ افادہ کے مختلف تصورات (کل افادہ، مختتم افادہ، تقلیل افادہ) بیان کریں۔

    Answer

    عام بول چال میں کسی شے کے استعمال سے جو فائدہ ہوتا ہے وہ افادہ سمجھا جاتا ہے، یہ شے کے کارآمد ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ لیکن معاشیات میں اس سے مراد وہ تسکین ہے جو کسی شے کے استعمال کے بعد ایک صارف کو حاصل ہوتی ہے۔ معاشیات میں افادہ اور فائدہ مندی کے الفاظ مختلف معنی رکھتے ہیں۔ کوئی بھی طبی لحاظ سے مضر شے افادہ رکھ سکتی ہے۔ نشہ آور اشیا انسانی زندگی جلدی ختم کر دیتی ہیں لیکن نشہ کرنے والے کو تسکین حاصل ہوتی ہے، اس لئے ان میں افادہ کی صفت تو موجود ہے مگر یہ فائدہ مند نہیں۔ روایہ صارف میں ہم افادہ کے مختلف تصورات استعمال کرتے ہیں:

    (1)کل افادہ: یہ کسی شے کی تمام اکائیوں سے حاصل کردہ افادہ ہوتا ہے۔

    (2)مختتم افادہ: کسی شے کی اگلی اکائی کو استعمال کرنے سے جو کل افادہ میں تبدیلی ہو وہ مختتم افادہ کہلاتا ہے۔

    (3)تقلیل افادہ: کسی شے کی ہر اگلی اکائی کے استعمال سے جو افادہ بتدریج کم ہوتا جاتا ہے اسے تقلیل افادہ کہتے ہیں۔

  10. Q10 · 10 marks

    افادہ کی خصوصیات مثالوں کے ساتھ تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    (1)افادہ کا انحصار انسان کی خواہش کی شدت پر ہوتا ہے، اس لئے ایک شخص کا افادہ دوسرے شخص کے افادہ سے مختلف ہوتا ہے۔

    (2)جس شے کے ایک سے زیادہ استعمال موجود ہوں اس کا افادہ بھی زیادہ ہوتا ہے، جیسے بجلی اور قدرتی گیس وغیرہ۔

    (3)افادہ صارف کی نوعیت پر انحصار کرتا ہے، جیسے ایک نابینا کے لئے رنگین تصویروں والی کتاب کوئی افادہ نہیں رکھتی۔

    (4)افادہ شے کی شکل میں تبدیلی سے تبدیل ہو جاتا ہے۔ جنگل میں لکڑی کا موٹا تنا بے کار ہے لیکن جب شہر میں وہ فرنیچر کی شکل اختیار کر لیتا ہے تو اسی میں افادہ پایا جاتا ہے۔

    (5)آب و ہوا یا موسم کی تبدیلی سے بھی شے کا افادہ تبدیل ہو جاتا ہے۔ گرمیوں میں سردیوں کے کپڑے کوئی افادہ نہیں دیتے۔

    (6)شے جب ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتی ہے تو افادہ تبدیل ہو جاتا ہے۔ ساحل سمندر پر ریت کوئی افادہ نہیں دیتی لیکن جب یہی ریت عمارت کی تعمیر میں استعمال ہوتی ہے تو افادہ دیتی ہے۔

    (7)افادہ ایک ذہنی اصطلاح (Subjective Term) ہے، اس کی پیمائش نہیں ہو سکتی۔

    (8)افادہ معلومات اور جدید تکنیک سے بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔ قدرتی گیس جب تک دریافت نہ ہوئی تھی افادہ نہ رکھتی تھی۔

    (9)افادہ طلب کی بنیاد مہیا کرتا ہے۔ صرف وہی شے طلب کی جاتی ہے جو افادہ رکھتی ہے۔

    (10)اگرچہ تمام فائدہ مند چیزیں افادہ رکھتی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ تمام افادہ کی حامل چیزیں فائدہ مند بھی ہوں۔

  11. Q11 · 8 marks

    کمیابی/قلت کی وضاحت کریں اور بتائیں کہ یہ معاشی مسئلہ کیسے پیدا کرتی ہے۔

    Answer

    معاشیات میں قلت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب انسانی اور غیر انسانی ذرائع اتنی اشیا و خدمات پیدا نہیں کرتے کہ ہر انسان کی خواہش پوری کی جا سکے۔ کمیابی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ شے کم مقدار میں دستیاب ہے بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ شے تمام لوگوں کی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ کمیابی معاشی مسئلہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انسانی حاجات لامحدود ہوتی ہیں جبکہ ذرائع قلیل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے معاشی مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ معاشی مسئلے کو حل کرنے کے لیے انسان کو اپنی خواہشات میں سے انتخاب کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ قلیل آمدنی سے زیادہ سے زیادہ تسکین حاصل کر سکے۔ چونکہ معاشی ذرائع اور اشیا و خدمات کی پیداوار محدود ہوتی ہے اس لئے ہر شے اور خدمت کو پیدا کرنے کے لئے اخراجات اٹھانے پڑتے ہیں، اسی لئے ہر شے کی قیمت ہوتی ہے۔ کمیابی کا براہ راست تعلق قیمت سے ہوتا ہے، جس نسبت سے شے قلیل ہوگی اسی نسبت سے اس کی قیمت بھی زیادہ ہوگی۔ غیر معاشی شے قلیل نہیں ہوتی۔ مختصراً کمیابی امیر غریب دونوں کے لئے ایک معاشی مسئلہ ہے۔ کسی بھی شے کے قلیل ہونے کا مطلب ہے کہ لوگ انتخاب کے مرحلے سے گزر کر زیادہ سے زیادہ تسکین کے معیار کو حاصل کر سکتے ہیں۔

  12. Q12 · 8 marks

    قدر کی تعریف کریں اور اس کی اقسام (استعمالی قدر اور مبادل قدر) بیان کریں۔

    Answer

    قدر ایک نسبتی اصطلاح (Relative Term) ہے اور یہ دو طرح استعمال ہوتی ہے۔

    (1)استعمالی قدر (Value-in-use): اس کا مطلب ہے کسی شے کا انسانی خواہش کو پورا کرنے کی صلاحیت۔ یہ افادہ کے معنوں میں استعمال ہوتی ہے۔

    (2)مبادل قدر (Value-in-exchange): قوت خرید کسی شے کی قدر کہلاتی ہے اور اسی کی وجہ سے شے کا تبادلہ ممکن ہوتا ہے، یعنی شے ایک شخص کے ہاتھ سے دوسرے شخص کے ہاتھ منتقل ہو سکتی ہے۔ تمام اشیا جن میں تسکین پہنچانے کی صلاحیت ہو وہ استعمالی قدر رکھتی ہیں۔ لیکن ان میں لین دین کی قدر تب ہی ہوگی جب وہ ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہو سکیں اور قلیل بھی ہوں۔

  13. Q13 · 10 marks

    قدر کے عوامل بیان کریں اور قدر اور قیمت کے تعلق کی وضاحت کریں۔

    Answer

    قدر کے عوامل:

    (1)افادہ: اگر کسی شے کا افادہ ہوگا تو قدر بھی ہوگی، افادہ اور قدر کا مثبت تعلق ہے۔

    (2)قلت: مفت اشیا کی قدر نہیں ہوتی، صرف کمیاب اشیا کی قدر ہوتی ہے۔ ہیرے سونے کی نسبت قلیل ہوتے ہیں اس لئے سونے سے مہنگے ہوتے ہیں یعنی قدر زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح سونا چاندی کی نسبت زیادہ قدر رکھتا ہے۔

    (3)نقل پذیری: جس شے میں نقل پذیری کی صفت ہوتی ہے اس کی ہی قدر ہوتی ہے۔ اگر کوئی شے ایک سے دوسرے کو منتقل نہیں ہو سکتی تو وہ افادہ تو رکھتی ہے لیکن قدر سے محروم ہوتی ہے۔ قدر اور قیمت کا تعلق: جس شے کی قدر زیادہ ہوگی اس کی قیمت بھی زیادہ ہوگی۔ شے کا افادہ دراصل اسی کی قدر کی عکاسی کرتا ہے، اس لئے معاشیات میں افادہ، قدر اور قیمت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ قیمت کسی بھی شے کی قدر کی عکاسی کرتی ہے۔ جب زر (روپیہ) کا وجود نہ تھا تو شے کے بدلے شے خریدی جاتی تھی۔ آج کل کے ترقی یافتہ دور میں زر کا استعمال اشیا کے لین دین کو ممکن بناتا ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ملکی معیشت میں خاطر خواہ تبدیلیاں لاتا ہے۔

  14. Q14 · 8 marks

    دولت کی تعریف کریں۔ اس کی خصوصیات اور اقسام مثالوں کے ساتھ لکھیں۔

    Answer

    معاشیات میں دولت وسیع معنوں میں لی جاتی ہے۔ ہر وہ چیز دولت کہلاتی ہے جس میں انسانی خواہش کو پورا کرنے کی صلاحیت ہو اور وہ مقدار میں قلیل یا محدود ہو۔ خصوصیات:

    (1)اس میں افادہ پایا جاتا ہے۔

    (2)یہ قلیل ہوتی ہے۔

    (3)یہ ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل کی جا سکتی ہے۔ دولت کی چار قسمیں ہیں:

    (1)انفرادی دولت: جو اشخاص کی ذاتی ملکیت ہو، مثلاً کسی شخص کی اپنی گھڑی، کپڑے، مکان وغیرہ۔

    (2)سرکاری دولت: جو حکومت کی دولت ہو، مثلاً سرکاری عمارت، سڑکیں وغیرہ۔

    (3)ملکی دولت: ملک کے قدرتی وسائل، دریا، معدنیات وغیرہ۔

    (4)بین الاقوامی دولت: مثلاً ہوا، سمندر، خلا وغیرہ۔

  15. Q15 · 8 marks

    افادہ اور قدر میں تعلق اور قدر اور قیمت میں تعلق بیان کریں۔ نیز بتائیں کہ ایک شے افادہ رکھنے کے باوجود قدر سے محروم کیوں ہو سکتی ہے؟

    Answer

    افادہ اور قدر کا مثبت تعلق ہے: اگر کسی شے کا افادہ ہوگا تو قدر بھی ہوگی۔ شے کا افادہ دراصل اسی کی قدر کی عکاسی کرتا ہے۔ جس شے کی قدر زیادہ ہوگی اس کی قیمت بھی زیادہ ہوگی اور قیمت کسی بھی شے کی قدر کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک شے افادہ رکھنے کے باوجود قدر سے محروم ہو سکتی ہے اگر اس میں نقل پذیری نہ ہو، یعنی وہ ایک شخص سے دوسرے کو منتقل نہ ہو سکے۔ اسی طرح مفت اشیا (مثلاً ہوا) افادہ تو رکھتی ہیں مگر قلیل نہ ہونے کی وجہ سے ان کی قدر نہیں ہوتی، کیونکہ صرف کمیاب اشیا کی قدر ہوتی ہے۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account