Class 9 Economics · Chapter 3
طلب: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
طلب کی تعریف کریں۔
Answer
کسی شے کو خریدنے کا ارادہ اور خریدنے کی قوت کو طلب کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں: A desire which is accompanied by willingness and power to purchase is called demand.
Q2 · 2 marks
طلب کی شرطیں کون سی ہیں؟
Answer
(1)شے خریدنے کا ارادہ (Will to Purchase) (2) شے خریدنے کی قوت (Power to Purchase)۔
Q3 · 2 marks
طلب سے کیا مراد ہے؟
Answer
طلب سے مراد شے کی وہ مقدار ہے جو خریدار مختلف قیمتوں پر خریدنے کے لیے رضامند ہوں۔ Demand is the amount of a good that buyers want to purchase at different prices.
Q4 · 2 marks
خواہش اور طلب میں کیا فرق ہے؟
Answer
ہماری خواہشات تو بے شمار ہوتی ہیں لیکن یہ خواہشات اس وقت تک طلب میں تبدیل نہیں ہو سکتیں جب تک ہم انہیں خریدنے کے قابل نہ ہوں، یعنی طلب کے لیے خریدنے کا ارادہ اور خریدنے کی قوت دونوں ضروری ہیں۔
Q5 · 2 marks
طلب اور قیمت میں کیا رشتہ ہے؟
Answer
طلب اور قیمت میں ایک مضبوط رشتہ قائم ہوتا ہے۔ ہم بازار جائیں تو کم قیمت والی اشیا زیادہ اور زیادہ قیمت والی اشیا کم خریدتے ہیں۔
Q6 · 2 marks
قانونِ طلب بیان کریں۔
Answer
دیگر حالات بدستور رہتے ہوئے، اگر کسی چیز کی قیمت بڑھتی ہے تو اس کی طلب سکڑ جاتی ہے اور اگر کسی چیز کی قیمت کم ہو جائے تو اس کی طلب پھیل جاتی ہے۔
Q7 · 2 marks
Qd = f (P) کا کیا مطلب ہے؟
Answer
اس کا مطلب ہے کہ مقدارِ طلب (Quantity demanded) قیمت (Price) کا تفاعل (Function) ہے، یعنی مقدارِ طلب کا انحصار قیمت پر ہے۔
Q8 · 2 marks
دیگر حالات بدستور رہتے ہوئے سے کیا مراد ہے؟
Answer
اس سے مراد درج ذیل عوامل کو یکساں تصور کرنا ہے جن کو مفروضات کہتے ہیں۔
Q9 · 2 marks
مفروضات سے کیا مراد ہے؟
Answer
جن عوامل کو قانونِ طلب میں یکساں تصور کیا جاتا ہے انہیں مفروضات کہتے ہیں۔
Q10 · 2 marks
قانونِ طلب کے مفروضات کے نام لکھیں۔
Answer
(1)صارف یا خریدار کی آمدنی (2) متبادل اشیا موجود نہ ہوں (3) پسند اور فیشن (4) آبادی کا حجم (5) مستقبل کی توقعات (6) زر کی مقدار۔
Q11 · 2 marks
قانونِ طلب میں صارف کی آمدنی کو یکساں کیوں مانا جاتا ہے؟
Answer
صارف کی آمدنی میں کمی بیشی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اگر قیمت کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ آمدنی بھی بڑھ جائے تو قانونِ طلب کے مطابق طلب کم نہیں ہوگی۔
Q12 · 2 marks
متبادل اشیا موجود نہ ہونے سے کیا مراد ہے؟
Answer
قانون کو درست کرنے کے لیے ضروری ہے کہ متبادل اشیا کی قیمتیں نہ بدلیں۔ متبادل اشیا ایک دوسرے کا نعم البدل ہوتی ہیں، مثلاً چائے اور کافی۔
Q13 · 2 marks
پسند اور فیشن کو یکساں کیوں مانا جاتا ہے؟
Answer
صارف کی پسند اور ناپسند میں فرق نہ پڑے ورنہ قانون کے مطابق طلب تبدیل نہ ہوگی، کیونکہ اگر صارفین کسی شے کو پہلے سے زیادہ پسند کرنے لگیں یا شے کا فیشن ہو جائے تو قیمت میں اضافے کے باوجود طلب کم نہ ہوگی۔
Q14 · 2 marks
آبادی کے حجم کا مفروضہ بیان کریں۔
Answer
اگر آبادی میں کسی وجہ سے اچانک اضافہ ہو جائے تو بغیر قیمت میں تبدیلی کے طلب میں اضافہ ہو جائے گا، اس لیے آبادی کا حجم یکساں مانا جاتا ہے۔
Q15 · 2 marks
مستقبل کی توقعات کے مفروضے کی وضاحت کریں۔
Answer
اگر لوگوں کو مستقبل میں کسی شے کی قلت ہونے کا اندیشہ ہو تو بھی اس شے کی قیمت یکساں ہونے کے باوجود اس کی طلب میں اضافہ ہو جائے گا۔
Q16 · 2 marks
زر کی مقدار کے مفروضے کی وضاحت کریں۔
Answer
قیمت بدستور رہے لیکن اگر زر میں اضافہ یا کمی ہو جائے تو بھی طلب میں تبدیلی ہو جاتی ہے، اس لیے زر کی مقدار کو یکساں فرض کیا جاتا ہے۔
Q17 · 2 marks
طلب کا گوشوارہ کیا ہے؟
Answer
طلب کا گوشوارہ ایک جدول ہے جو قیمتوں کی مختلف سطح پر مقدارِ طلب کو ظاہر کرتا ہے، مثلاً پیاز کی قیمت 40، 30، 20 اور 10 روپے ہو تو طلب بالترتیب 5، 10، 15 اور 20 کلوگرام ہوتی ہے۔
Q18 · 2 marks
گوشوارے 3.1 کے مطابق پیاز کی قیمت 20 روپے ہو تو طلب کتنی ہوگی؟
Answer
جب پیاز کی قیمت 20 روپے فی کلوگرام ہو تو مقدارِ طلب 15 کلوگرام ہوتی ہے۔
Q19 · 2 marks
پیاز کی قیمت 40 روپے سے کم ہو کر 10 روپے ہو جائے تو طلب میں کیا تبدیلی ہوگی؟
Answer
طلب 5 کلوگرام سے بڑھ کر 20 کلوگرام ہو جائے گی، یعنی قیمت گرنے پر طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔
Q20 · 2 marks
ڈائیگرام 3.1 میں ox اور oy پر کیا ظاہر کیا گیا ہے؟
Answer
ox پر طلب کی مقدار کلوگراموں میں اور oy پر قیمت روپوں میں لی گئی ہے۔ ox کو افقی اور oy کو عمودی خط کہتے ہیں۔
Q21 · 2 marks
معاشیات میں قیمت اور مقدار کس خط پر ناپی جاتی ہے؟
Answer
معاشیات میں ہمیشہ قیمت عمودی خط (oy) اور مقدارِ طلب افقی خط (ox) پر ناپی جاتی ہے۔
Q22 · 2 marks
طلب کا خط (DD) کیسے حاصل ہوتا ہے؟
Answer
طلب کے خط پر ہر نقطہ خاص قیمت پر مخصوص مقدارِ طلب ظاہر کرتا ہے۔ نقطہ a پر قیمت 40 اور طلب 5، نقطہ b پر قیمت 30 اور طلب 10، نقطہ c پر قیمت 20 اور طلب 15، نقطہ d پر قیمت 10 اور طلب 20 کلوگرام ہے۔ ان نقاط a, b, c اور d کو ملانے سے خط طلب حاصل ہوتا ہے۔
Q23 · 2 marks
طلب کا خط اوپر سے نیچے دائیں طرف کیوں گرتا ہے؟
Answer
(1)خط طلب DD اوپر سے نیچے دائیں طرف گرتا ہے اس لیے یہ منفی رجحان رکھتا ہے۔
(2)قیمت کے گرنے سے مقدارِ طلب میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے یہ قیمت اور مقدار میں معکوس رشتہ قائم کرتا ہے۔
Q24 · 2 marks
طلب کی لچک سے کیا مراد ہے؟
Answer
قیمت میں تبدیلی کے ردعمل کے طور پر طلب میں جو متناسب تبدیلی ہوتی ہے وہ طلب کی لچک کہلاتی ہے۔
Q25 · 2 marks
زیادہ لچکدار طلب کیا ہے؟
Answer
جب قیمت میں معمولی تبدیلی سے طلب میں زیادہ تبدیلی ہو تو طلب زیادہ لچکدار ہوتی ہے۔
Q26 · 2 marks
کم لچکدار طلب کیا ہے؟
Answer
جب قیمت میں زیادہ تبدیلی سے طلب میں کم تبدیلی ہو تو طلب کم لچکدار ہوتی ہے۔
Q27 · 2 marks
غیر لچکدار طلب کیا ہے؟
Answer
جب قیمت تو تبدیل ہو لیکن طلب میں کوئی تبدیلی نہ آئے تو طلب غیر لچکدار ہوتی ہے۔
Q28 · 2 marks
قانونِ طلب کی حدود کیا ہیں؟
Answer
خاص حالات میں یا بعض اشیا پر یہ قانون درست ثابت نہیں ہوتا، یہ حدود ہیں:
(1)گھٹیا اشیا (2) کمیاب اشیا (3) گفن اشیا (4) نہایت قیمتی اشیا۔
Q29 · 2 marks
گھٹیا اشیا سے کیا مراد ہے؟
Answer
یہ وہ اشیا ہوتی ہیں جن کو کم درجے کی حامل سمجھا جاتا ہے۔ ان اشیا کی قیمت اگر گر جاتی ہے تو صارف ان کو زیادہ مقدار میں نہیں خریدتا، لہٰذا ان پر قانونِ طلب لاگو نہیں ہوتا۔
Q30 · 2 marks
کمیاب اشیا کی صورت میں قانونِ طلب کیوں لاگو نہیں ہوتا؟
Answer
اگر مستقبل قریب میں کسی شے کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہو تو بھی لوگ قیمت بڑھنے پر زیادہ مقدار طلب کرتے ہیں۔ یہ قانون کے خلاف عمل ہے، اس لیے قانونِ طلب کا اطلاق نہیں ہوتا۔
Q31 · 2 marks
گفن اشیا کیا ہیں؟
Answer
گفن اشیا کا تصور پروفیسر گفن (Giffen) نے پیش کیا۔ ان اشیا پر بھی قانونِ طلب لاگو نہیں ہوتا۔ مثلاً گندم کے مقابلے میں جو ایک ادنیٰ شے ہے، اگر جو کی قیمت کم ہو جائے تو لوگ جو کی طلب بڑھانے کی بجائے گندم کی کچھ زیادہ مقدار خریدیں گے اور جو کی طلب میں اضافہ نہیں ہوگا۔
Q32 · 2 marks
نہایت قیمتی اشیا کی وضاحت کریں۔
Answer
اگر کسی شے کا استعمال باعثِ امتیاز سمجھا جائے، مثلاً قیمتی ہیرے جواہرات وغیرہ، تو ان کی قیمت میں اضافہ ہونے سے طلب کم نہیں ہوگی بلکہ اور بڑھ جائے گی کیونکہ ان کے استعمال سے وہ لوگ منفرد نظر آئیں گے۔
Q33 · 2 marks
قیمت کے علاوہ طلب پر اثر انداز ہونے والے عوامل کے نام لکھیں۔
Answer
(1)پسند / ناپسند (2) آمدنی (3) آبادی (4) دیگر متعلقہ اشیا کی قیمتیں (5) توقعات (6) زر کی مقدار (7) موسمی حالات (8) شے کا معیار (9) نئی تکنیک۔
Q34 · 2 marks
طلب پر پسند / ناپسند کا کیا اثر ہوتا ہے؟
Answer
کسی بھی شے کی خواہش کرنے میں انسان کی ذاتی ترجیحات اور پسند ناپسند کردار ادا کرتی ہیں۔ بہت سی اشیا کی طلب، مثلاً کپڑے یا بالوں کا انداز، فیشن کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ لوگ قیمت کی تبدیلی کے بغیر طلب میں تبدیلی لے آتے ہیں۔
Q35 · 2 marks
آمدنی کا طلب پر کیا اثر پڑتا ہے؟
Answer
بہت سی اشیا کی مقدارِ طلب آمدنی کے بڑھنے سے بڑھ جاتی ہے، مثلاً لباس کی خریداری۔ لیکن کچھ حالات میں اس کے برعکس ہوتا ہے، یعنی آمدنی کے بڑھنے سے اشیا کی طلب کم ہو جاتی ہے۔
Q36 · 2 marks
نارمل اشیا (Normal Goods) کسے کہتے ہیں؟
Answer
ایسی اشیا جن کی مقدارِ طلب آمدنی کے بڑھنے سے بڑھ جاتی ہے انہیں نارمل اشیا کہتے ہیں۔
Q37 · 2 marks
آمدنی کے لحاظ سے گھٹیا اشیا کسے کہتے ہیں؟
Answer
اگر آمدنی کے بڑھنے سے اشیا کی طلب کم ہو جائے تو ایسی اشیا کو گھٹیا اشیا کہتے ہیں۔
Q38 · 2 marks
آبادی کے بڑھنے سے طلب پر کیا اثر ہوتا ہے؟
Answer
لوگ ہی چونکہ خریدار ہوتے ہیں اس لیے آبادی کے بڑھنے سے طلب بھی بڑھ جاتی ہے۔ مثلاً جب لوگ دیہات سے شہروں کا رخ کرتے ہیں تو مکانوں، ہوٹلوں اور ذرائع آمدورفت کی طلب بڑھ جاتی ہے۔
Q39 · 2 marks
دیگر متعلقہ اشیا کی اقسام لکھیں۔
Answer
(i)نعم البدل اشیا (Substitute Goods) (ii) تکمیلی اشیا (Complementary Goods) (iii) خود مختار اشیا (Independent Goods)۔
Q40 · 2 marks
نعم البدل اشیا کیا ہیں؟ مثال دیں۔
Answer
نعم البدل اشیا کی قسم میں اگر ایک شے کی قیمت چڑھتی ہے تو اس کی متبادل شے کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر بکرے کے گوشت کی قیمت چڑھے گی تو مرغی کے گوشت کی مقدارِ طلب بڑھے گی، کیونکہ مرغی کا گوشت بکرے کے گوشت کا متبادل ہے اور سستا ہے۔
Q41 · 2 marks
تکمیلی اشیا کیا ہیں؟ مثال دیں۔
Answer
تکمیلی اشیا کی قسم میں اگر ایک شے کی قیمت چڑھتی ہے تو اس کے ساتھ استعمال ہونے والی دوسری شے کی مقدارِ طلب گرتی ہے۔ اگر گرینس بال کی قیمت چڑھے گی تو ٹینس ریکٹ کی مقدارِ طلب گرے گی۔
Q42 · 2 marks
خود مختار اشیا سے کیا مراد ہے؟ مثال دیں۔
Answer
خود مختار اشیا کی قسم میں ایک شے کی قیمت میں اضافے سے کسی دوسری خود مختار شے کی مقدارِ طلب میں تبدیلی نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر کمپیوٹر کی قیمت بڑھنے سے گاڑی کی مقدارِ طلب پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
Q43 · 2 marks
توقعات کا طلب پر کیا اثر ہوتا ہے؟
Answer
اگر کسی خاص شے کی مستقبل قریب میں قیمت بڑھنے کی توقع ہو تو اس کی مقدارِ طلب بڑھ جاتی ہے۔ اگر لوگوں کو اندیشہ ہو کہ چینی کی قیمت چڑھ جائے گی تو لوگ زیادہ چینی خریدنا شروع کر دیں گے تاکہ ذخیرہ کر سکیں۔
Q44 · 2 marks
زر کی مقدار کا طلب پر کیا اثر ہے؟
Answer
زر کی مقدار زیادہ ہونے سے اشیا کی مقدارِ طلب بڑھ جاتی ہے اور زر کی مقدار کم ہونے سے اشیا کی مقدارِ طلب گر جاتی ہے۔
Q45 · 2 marks
موسمی حالات کا طلب پر کیا اثر ہوتا ہے؟
Answer
گرم موسم میں برف کی مقدارِ طلب بڑھ جاتی ہے جبکہ سرد موسم میں برف کی طلب کم ہو جاتی ہے۔ اسی طرح ایئر کنڈیشنر کی طلب گرمیوں میں زیادہ اور سردیوں میں کم ہو جاتی ہے۔
Q46 · 2 marks
شے کے معیار کا طلب پر کیا اثر ہوتا ہے؟
Answer
اگر شے کا معیار پہلے سے بہتر ہو جائے تو بھی مقدارِ طلب بڑھ جاتی ہے۔ گرمیوں میں کسی بھی مشروب میں اگر برف ڈال دی جائے تو اس کا معیار بہتر ہو جاتا ہے، اگر پیپسی کو لا ٹھنڈی ہوگی تو قیمت یکساں ہونے کے باوجود زیادہ طلب کی جائے گی۔
Q47 · 2 marks
نئی تکنیک کا طلب پر کیا اثر ہوتا ہے؟
Answer
کبھی کبھی نئی تکنیک کے نتیجے میں بھی کسی شے کی مقدارِ طلب تبدیل ہو جاتی ہے۔ اگر کاغذ اور قلم کے بجائے کمپیوٹر پر کتاب جلدی اور بہتر لکھی جا سکتی ہے تو کمپیوٹر کی مقدارِ طلب میں اضافہ ہو جائے گا۔
Q48 · 2 marks
اگر پیاز کی قیمت 30 روپے فی کلوگرام ہو تو گوشوارے 3.1 کے مطابق مقدارِ طلب کتنی ہوگی اور کیوں؟
Answer
مقدارِ طلب 10 کلوگرام ہوگی۔ جب پیاز کی قیمت 40 روپے تھی تو طلب 5 کلوگرام تھی، قیمت گر کر 30 روپے ہونے پر طلب بڑھ کر 10 کلوگرام ہو جاتی ہے کیونکہ قیمت اور طلب میں معکوس رشتہ ہے۔
Q49 · 2 marks
طلب کی شرطیں لکھیں۔
Answer
(1)شے خریدنے کا ارادہ (2) شے خریدنے کی قوت۔
Q50 · 2 marks
گفن اشیا سے کیا مراد ہے؟
Answer
گفن اشیا کا تصور پروفیسر گفن نے پیش کیا۔ ان پر قانونِ طلب لاگو نہیں ہوتا، مثلاً گندم کے مقابلے میں جو کی قیمت کم ہو تو لوگ جو کی بجائے گندم کی زیادہ مقدار خریدیں گے۔
Q51 · 2 marks
نعم البدل اور تکمیلی اشیا میں فرق مثالوں سے واضح کریں۔
Answer
نعم البدل اشیا میں ایک کی قیمت بڑھنے سے دوسری شے کی طلب بڑھتی ہے، مثلاً بکرے کے گوشت کی قیمت بڑھنے سے مرغی کے گوشت کی طلب۔ تکمیلی اشیا میں ایک کی قیمت بڑھنے سے ساتھ استعمال ہونے والی شے کی طلب گرتی ہے، مثلاً گرینس بال اور ٹینس ریکٹ۔
Q52 · 2 marks
توقعات کا طلب پر کیا اثر پڑتا ہے؟
Answer
اگر کسی شے کی مستقبل قریب میں قیمت بڑھنے کی توقع ہو تو اس کی طلب بڑھ جاتی ہے، مثلاً چینی کی قیمت چڑھنے کے اندیشے سے لوگ زیادہ چینی خرید کر ذخیرہ کر لیتے ہیں۔
Long questions with answers
Q1 · 5 marks
طلب کا مفہوم بیان کریں اور اس کی شرطیں تحریر کریں۔
Answer
طلب کا مفہوم: کسی شے کو خریدنے کا ارادہ اور خریدنے کی قوت کو طلب کہا جاتا ہے۔ A desire which is accompanied by willingness and power to purchase is called demand. شے کو حاصل کرنے کی قوت سے مراد روپیہ ہے۔ ہماری خواہشات تو بے شمار ہوتی ہیں لیکن یہ خواہشات اس وقت تک طلب میں تبدیل نہیں ہو سکتیں جب تک ہم ان کو خریدنے کے قابل نہ ہوں۔ شرطیں:
(1)شے خریدنے کا ارادہ (Will to Purchase) (2) شے خریدنے کی قوت (Power to Purchase)۔ طلب اور قیمت کا رشتہ: اس لحاظ سے طلب اور قیمت میں ایک مضبوط رشتہ قائم ہوتا ہے۔ ہم اگر خریداری کے لیے بازار جائیں تو کم قیمت والی اشیا زیادہ خریدتے ہیں اور زیادہ قیمت والی اشیا کم خریدتے ہیں۔ چنانچہ طلب کی تعریف یوں بھی کی جا سکتی ہے: طلب سے مراد شے کی وہ مقدار ہے جو خریدار مختلف قیمتوں پر خریدنے کے لیے رضامند ہوں۔ Demand is the amount of a good that buyers want to purchase at different prices.
Q2 · 5 marks
قانونِ طلب بیان کریں اور اس کی تفاعلی مساوات لکھیں۔
Answer
قانونِ طلب: دیگر حالات بدستور رہتے ہوئے، اگر کسی چیز کی قیمت بڑھتی ہے تو اس کی طلب سکڑ جاتی ہے اور اگر کسی چیز کی قیمت کم ہو جائے تو اس کی طلب پھیل جاتی ہے۔ Other things remaining the same, if price of a good rises, then quantity demanded falls and if price falls, then the quantity demanded rises. تفاعلی مساوات: اس سے ظاہر ہوا کہ مقدارِ طلب قیمت کا تفاعل (Function) ہے۔ اس کی تفاعلی مساوات یوں ہوگی: Qd = f (P) یعنی Quantity demanded a the function of price۔ دیگر حالات بدستور رہتے ہوئے سے مراد: تعریف میں دیگر حالات بدستور رہتے ہوئے سے مراد درج ذیل عوامل کو یکساں تصور کرنا ہے جن کو مفروضات کہتے ہیں۔
Q3 · 5 marks
قانونِ طلب کے مفروضات کی تفصیل سے وضاحت کریں۔
Answer
قانونِ طلب کے مفروضات یہ ہیں:
(1)صارف یا خریدار کی آمدنی: صارف کی آمدنی میں کمی بیشی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اگر قیمت کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ آمدنی بھی بڑھ جائے تو قانونِ طلب کے مطابق طلب کم نہیں ہوگی۔
(2)متبادل اشیا موجود نہ ہوں: قانون کو درست کرنے کے لیے ضروری ہے کہ متبادل اشیا کی قیمتیں نہ بدلیں۔ متبادل اشیا ایک دوسرے کا نعم البدل ہوتی ہیں، مثلاً چائے اور کافی۔
(3)پسند اور فیشن: صارف کی پسند اور ناپسند میں فرق نہ پڑے ورنہ قانون کے مطابق طلب تبدیل نہ ہوگی۔ کیونکہ اگر صارفین کسی شے کو پہلے سے زیادہ پسند کرنے لگیں یا شے کا فیشن ہو جائے تو قیمت میں اضافے کے باوجود طلب کم نہ ہوگی۔
(4)آبادی کا حجم: اگر آبادی میں کسی وجہ سے اچانک اضافہ ہو جائے تو بغیر قیمت میں تبدیلی کے طلب میں اضافہ ہو جائے گا۔
(5)مستقبل کی توقعات: اگر لوگوں کو مستقبل میں کسی شے کی قلت ہونے کا اندیشہ ہو تو بھی اس شے کی قیمت یکساں ہونے کے باوجود اس کی طلب میں اضافہ ہو جائے گا۔
(6)زر کی مقدار: قیمت بدستور رہے لیکن اگر زر میں اضافہ یا کمی ہو جائے تو بھی طلب میں تبدیلی ہو جاتی ہے۔
Q4 · 8 marks
طلب کے گوشوارے اور ڈائیگرام کی مدد سے قانونِ طلب کی وضاحت کریں۔
Answer
قانونِ طلب کی تحریری وضاحت کے بعد گوشوارے اور ڈائیگرام کی مدد سے مزید تشریح کی جاتی ہے۔ گوشوارہ 3.1 طلب کا گوشوارہ: پیاز کی قیمت (روپوں میں) 40 پر طلب (کلوگرام) 5، قیمت 30 پر طلب 10، قیمت 20 پر طلب 15، قیمت 10 پر طلب 20۔
وضاحت: طلب کا گوشوارہ ہمیں بتاتا ہے کہ قیمتوں کی مختلف سطح پر مقدارِ طلب بھی مختلف ہوتی ہے۔ جب پیاز 40 روپے فی کلوگرام ہے تو اس کی مقدارِ طلب صرف 5 کلوگرام ہوتی ہے۔ اگر پیاز سستا ہو تو زیادہ مقدارِ طلب کی جاتی ہے، مثال کے طور پر جب قیمت 10 روپیہ ہوتی ہے تو طلب بھی زیادہ ہو جاتی ہے یعنی 20 کلوگرام۔ مطلب یہ ہوا کہ جب پیاز مہنگا ہوتا ہے تو کم اور جب سستا ہوتا ہے تو زیادہ خریدا جاتا ہے، یعنی کسی شے کی قیمت اور طلب میں معکوس رشتہ پایا جاتا ہے۔ ڈائیگرام 3.1 طلب کا ڈائیگرام: طلب کا خط DD ڈائیگرام 3.1 میں بنایا گیا ہے۔ اس میں ox پر طلب کی مقدار کلوگراموں میں لی گئی ہے جبکہ oy پر قیمت روپوں میں لی گئی ہے۔ ox خط کو افقی اور oy خط کو عمودی خط کہتے ہیں۔ معاشیات میں ہمیشہ قیمت عمودی اور مقدارِ طلب افقی خط پر ناپی جاتی ہے۔ اگر ہمیں بازار کی رائج قیمت معلوم ہو تو ایک نظر ڈالتے ہی یہ علم ہو جاتا ہے کہ صارف شے کی کتنی مقدارِ طلب کرتا ہے۔ طلب کے خط پر ہر نقطہ خاص قیمت پر مخصوص مقدارِ طلب ظاہر کرتا ہے۔ یہ خط اوپر سے نیچے بائیں سے دائیں جانب گرتا ہے۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ قیمت جب گرتی ہے تو مقدارِ طلب بڑھتی ہے۔ نقطہ a پر قیمت 40 روپے ہو تو مقدارِ طلب 5 کلوگرام ہے۔ جبکہ نقطہ b پر 30 روپے قیمت کے مقابلے مقدارِ طلب 10 کلوگرام ہے۔ اسی طرح نقطہ c پر قیمت 20 روپے اور طلب 15 کلوگرام ہے اور نقطہ d پر قیمت 10 روپیہ اور طلب کی مقدار 20 کلوگرام ہے۔ ان تمام نقاط a, b, c اور d کو ملانے سے خط طلب حاصل ہوتا ہے۔ ڈائیگرام کی خصوصیات:
(1)خط طلب DD اوپر سے نیچے دائیں طرف گرتا ہے اس لیے یہ منفی رجحان رکھتا ہے۔
(2)قیمت کے گرنے سے مقدارِ طلب میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے یہ قیمت اور مقدار میں معکوس رشتہ قائم کرتا ہے۔ ڈائیگرام بنانے کا طریقہ: Y محور پر قیمت (روپوں میں) 0، 10، 20، 30، 40 اور X محور پر مقدارِ طلب (کلوگرام میں) 5، 10، 15، 20 لیں۔ نقاط a (5,40)، b (10,30)، c (15,20)، d (20,10) لگا کر انہیں ملائیں اور خط کو DD کا نام دیں۔
Q5 · 5 marks
طلب کی لچک کی تعریف کریں اور اس کی اقسام بیان کریں۔
Answer
طلب کی لچک: قیمت میں تبدیلی کے ردعمل کے طور پر مقدارِ طلب میں جو متناسب تبدیلی ہوتی ہے وہ طلب کی لچک کہلاتی ہے۔ اقسام:
(1)زیادہ لچکدار طلب: جب قیمت میں معمولی تبدیلی سے طلب میں زیادہ تبدیلی ہو تو طلب زیادہ لچکدار ہوتی ہے۔
(2)کم لچکدار طلب: جب قیمت میں زیادہ تبدیلی سے طلب میں کم تبدیلی ہو تو طلب کم لچکدار ہوتی ہے۔
(3)غیر لچکدار طلب: جب قیمت تو تبدیل ہو لیکن طلب میں کوئی تبدیلی نہ آئے تو طلب غیر لچکدار ہوتی ہے۔
Q6 · 8 marks
قانونِ طلب کی حدود کی مثالوں کے ساتھ وضاحت کریں۔
Answer
خاص حالات میں یا بعض اشیا پر یہ قانون درست ثابت نہیں ہوتا اس لیے قانون کی کچھ حدود موجود ہیں۔
(1)گھٹیا اشیا (Inferior Quality Goods): یہ وہ اشیا ہوتی ہیں جن کو کم درجے کی حامل سمجھا جاتا ہے۔ ان اشیا کی قیمت اگر گر جاتی ہے تو صارف ان کو زیادہ مقدار میں نہیں خریدتا، لہٰذا ان اشیا پر قانونِ طلب لاگو نہیں ہوتا۔
(2)کمیاب اشیا (Scarce Goods): اگر مستقبل قریب میں کسی شے کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہو تو بھی لوگ قیمت بڑھنے پر زیادہ مقدارِ طلب کرتے ہیں۔ یہ بھی قانون کے خلاف عمل ہے۔ ایسی صورت میں بھی قانونِ طلب کا اطلاق نہیں ہوگا۔
(3)گفن اشیا (Giffen Goods): گفن اشیا کا تصور پروفیسر گفن (Giffen) نے پیش کیا۔ ان اشیا پر بھی قانونِ طلب لاگو نہیں ہوتا۔ مثلاً گندم کے مقابلے میں جو ایک ادنیٰ شے ہے، اگر جو کی قیمت کم ہو جائے تو لوگ اس کی طلب بڑھانے کی بجائے گندم کی کچھ زیادہ مقدار خرید لیں گے اور جو کی طلب میں اضافہ نہیں ہوگا۔
(4)نہایت قیمتی اشیا (Precious Goods): اگر کسی شے کا استعمال باعثِ امتیاز سمجھا جائے مثلاً قیمتی ہیرے جواہرات وغیرہ، ان کی قیمت میں اضافہ بھی ہو جائے تو طلب کم نہیں ہوگی بلکہ اور بڑھ جائے گی کیونکہ ان کے استعمال سے وہ لوگ منفرد نظر آئیں گے۔
Q7 · 5 marks
طلب پر اثر انداز ہونے والے عوامل میں پسند / ناپسند، آمدنی اور آبادی کی وضاحت کریں۔
Answer
قانونِ طلب کے مطابق اگر شے کی قیمت میں تبدیلی ہو تو مقدارِ طلب بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔ قیمت میں تبدیلی کے علاوہ چند اور عوامل بھی طلب میں تبدیلیاں لاتے ہیں۔
(1)پسند / ناپسند (Liking / Disliking): اگر آپ کو چاکلیٹ پسند ہے تو آپ کا دوست شاید آئس کریم پسند کرتا ہو۔ کسی بھی شے کی خواہش کرنے میں انسان کی ذاتی ترجیحات اور پسند ناپسند کردار ادا کرتی ہیں۔ بہت سی اشیا کی طلب، مثلاً کپڑے یا بالوں کا انداز، فیشن کے مطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ لوگ قیمت کی تبدیلی کے بغیر طلب میں تبدیلی لے آتے ہیں۔
(2)آمدنی (Income): بہت سی اشیا کی مقدارِ طلب آمدنی کے بڑھنے سے بڑھ جاتی ہے، مثلاً لباس کی خریداری آمدنی کے بڑھنے سے بڑھ جاتی ہے۔ ایسی اشیا جن کی مقدارِ طلب آمدنی کے بڑھنے سے بڑھ جاتی ہے ان کو نارمل اشیا (Normal Goods) کہتے ہیں۔ لیکن کچھ حالات میں اس کے برعکس ہوتا ہے، اگر آمدنی کے بڑھنے سے اشیا کی طلب کم ہو جائے تو ایسی اشیا کو گھٹیا اشیا کہتے ہیں۔
(3)آبادی (Population): لوگ ہی چونکہ خریدار ہوتے ہیں اس لیے آبادی کے بڑھنے سے طلب بھی بڑھ جاتی ہے۔ مثال کے طور پر لوگ جب دیہات سے شہروں کا رخ کرتے ہیں تو مکانوں، ہوٹلوں اور ذرائع آمدورفت کی طلب بڑھ جاتی ہے۔
Q8 · 5 marks
دیگر متعلقہ اشیا کی قیمتوں کی تین اقسام مثالوں کے ساتھ بیان کریں۔
Answer
دیگر متعلقہ اشیا کی قیمتیں (Prices of other Related Goods): یہاں ہم اشیا کی تین اقسام بیان کرتے ہیں:
(i)نعم البدل اشیا (Substitute Goods) (ii) تکمیلی اشیا (Complementary Goods) (iii) خود مختار اشیا (Independent Goods)۔
(i)نعم البدل اشیا: اس قسم میں اگر ایک شے کی قیمت چڑھتی ہے تو اس کی متبادل شے کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر بکرے کے گوشت کی قیمت چڑھے گی تو مرغی کے گوشت کی مقدارِ طلب بڑھے گی۔ یہاں مرغی کا گوشت بکرے کے گوشت کا متبادل ہے اور سستا ہے۔
(ii)تکمیلی اشیا: اس قسم میں اگر ایک شے کی قیمت چڑھتی ہے تو اس کے ساتھ استعمال ہونے والی دوسری شے کی مقدارِ طلب گرتی ہے۔ اگر گرینس بال کی قیمت چڑھے گی تو ٹینس ریکٹ کی مقدارِ طلب گرے گی۔
(iii)خود مختار اشیا: اس قسم میں ایک شے کی قیمت میں اضافے سے کسی دوسری خود مختار شے کی مقدارِ طلب میں تبدیلی نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر کمپیوٹر کی قیمت بڑھنے سے گاڑی کی مقدارِ طلب پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
Q9 · 8 marks
توقعات، زر کی مقدار، موسمی حالات، شے کا معیار اور نئی تکنیک کا طلب پر اثر بیان کریں۔
Answer
(5)توقعات (Expectations): اگر کسی خاص شے کی مستقبل قریب میں قیمت بڑھنے کی توقع ہو تو اس کی مقدارِ طلب بڑھ جاتی ہے۔ اگر لوگوں کو اندیشہ ہو کہ چینی کی قیمت چڑھ جائے گی تو لوگ زیادہ چینی خریدنا شروع کر دیں گے تاکہ ذخیرہ کر سکیں۔
(6)زر کی مقدار (Quantity of Money): زر کی مقدار زیادہ ہونے سے اشیا کی مقدارِ طلب بڑھ جاتی ہے اور زر کی مقدار کم ہونے سے اشیا کی مقدارِ طلب گر جاتی ہے۔
(7)موسمی حالات (Climate Conditions): گرم موسم میں برف کی مقدارِ طلب بڑھ جاتی ہے جبکہ سرد موسم میں برف کی مقدارِ طلب کم ہو جاتی ہے۔ اسی طرح ایئر کنڈیشنر کی طلب گرمیوں میں زیادہ اور سردیوں میں کم ہو جاتی ہے۔
(8)شے کا معیار (Standard of Good): اگر شے کا معیار پہلے سے بہتر ہو جائے تو بھی مقدارِ طلب بڑھ جاتی ہے۔ گرمیوں میں کسی بھی مشروب میں اگر برف ڈال دی جائے تو اس کا معیار بہتر ہو جاتا ہے، اگر پیپسی کو لا ٹھنڈی ہوگی تو قیمت یکساں ہونے کے باوجود زیادہ طلب کی جائے گی۔
(9)نئی تکنیک (New Techniques): کبھی کبھی نئی تکنیک کے نتیجے میں بھی کسی شے کی مقدارِ طلب تبدیل ہو جاتی ہے۔ اگر کاغذ اور قلم کے بجائے کمپیوٹر پر کتاب جلدی اور بہتر لکھی جا سکتی ہے تو کمپیوٹر کی مقدارِ طلب میں اضافہ ہو جائے گا۔
Q10 · 8 marks
طلب اور قانونِ طلب کا مفہوم لکھیں، مفروضات بیان کریں اور حدود کے نام لکھیں۔
Answer
طلب: کسی شے کو خریدنے کا ارادہ اور خریدنے کی قوت کو طلب کہا جاتا ہے، اس کی دو شرطیں ہیں: شے خریدنے کا ارادہ اور شے خریدنے کی قوت۔ قانونِ طلب: دیگر حالات بدستور رہتے ہوئے اگر کسی چیز کی قیمت بڑھتی ہے تو اس کی طلب سکڑ جاتی ہے اور اگر کسی چیز کی قیمت کم ہو جائے تو اس کی طلب پھیل جاتی ہے۔ تفاعلی مساوات Qd = f (P)۔ مفروضات:
(1)صارف کی آمدنی میں کمی بیشی نہ ہو (2) متبادل اشیا کی قیمتیں نہ بدلیں (3) پسند ناپسند اور فیشن میں تبدیلی نہ ہو (4) آبادی کا حجم یکساں رہے (5) مستقبل کی توقعات میں تبدیلی نہ ہو (6) زر کی مقدار یکساں رہے۔ حدود:
(1)گھٹیا اشیا (2) کمیاب اشیا (3) گفن اشیا (4) نہایت قیمتی اشیا۔
Q11 · 8 marks
قانونِ طلب بیان کریں اور گوشوارے اور ڈائیگرام کی مدد سے اس کی وضاحت کریں۔
Answer
قانونِ طلب: دیگر حالات بدستور رہتے ہوئے اگر کسی چیز کی قیمت بڑھتی ہے تو اس کی طلب سکڑ جاتی ہے اور قیمت کم ہو جائے تو طلب پھیل جاتی ہے۔ Qd = f (P)۔ گوشوارہ: پیاز کی قیمت 40، 30، 20، 10 روپے ہو تو طلب بالترتیب 5، 10، 15، 20 کلوگرام ہوتی ہے۔ ڈائیگرام: ox پر طلب کی مقدار (کلوگرام) اور oy پر قیمت (روپوں میں) لیتے ہیں۔ نقطہ a (قیمت 40، طلب 5)، b (30، 10)، c (20، 15)، d (10، 20) کو ملانے سے خط طلب DD حاصل ہوتا ہے۔ یہ اوپر سے نیچے دائیں طرف گرتا ہے اس لیے منفی رجحان رکھتا ہے اور قیمت اور طلب میں معکوس رشتہ ظاہر کرتا ہے۔ جب پیاز مہنگا ہوتا ہے تو کم اور جب سستا ہوتا ہے تو زیادہ خریدا جاتا ہے۔
Q12 · 5 marks
قانونِ طلب کی حدود تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
قانونِ طلب کی چار حدود ہیں۔
(1)گھٹیا اشیا: کم درجے کی اشیا، قیمت گرنے پر بھی زیادہ مقدار نہیں خریدی جاتیں۔
(2)کمیاب اشیا: قلت کے خطرے سے قیمت بڑھنے پر بھی زیادہ طلب کی جاتی ہے۔
(3)گفن اشیا: پروفیسر گفن کے مطابق جو کی قیمت کم ہونے پر لوگ گندم کی کچھ زیادہ مقدار خریدتے ہیں، جو کی طلب نہیں بڑھتی۔
(4)نہایت قیمتی اشیا: ہیرے جواہرات کی قیمت بڑھنے پر طلب کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ ان کے استعمال سے لوگ منفرد نظر آتے ہیں۔
Q13 · 5 marks
قیمت کے علاوہ طلب پر اثر انداز ہونے والے عوامل بیان کریں۔
Answer
(1)پسند / ناپسند: ذاتی ترجیحات اور فیشن کے مطابق طلب بدلتی ہے۔
(2)آمدنی: آمدنی بڑھنے سے نارمل اشیا کی طلب بڑھتی ہے اور گھٹیا اشیا کی گھٹتی ہے۔
(3)آبادی: آبادی بڑھنے سے طلب بڑھتی ہے۔
(4)دیگر متعلقہ اشیا کی قیمتیں: نعم البدل، تکمیلی اور خود مختار اشیا۔
(5)توقعات: قیمت بڑھنے کی توقع سے طلب بڑھتی ہے۔
(6)زر کی مقدار: زر زیادہ ہو تو طلب بڑھتی، کم ہو تو گرتی ہے۔
(7)موسمی حالات: گرمیوں میں برف اور ایئر کنڈیشنر کی طلب بڑھتی ہے۔
(8)شے کا معیار: بہتر معیار سے طلب بڑھتی ہے۔
(9)نئی تکنیک: کمپیوٹر پر کتاب لکھنے کی سہولت سے کمپیوٹر کی طلب بڑھتی ہے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.