Class 9 Economics · Chapter 6
منڈی اور پیدائشِ دولت: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
عام طور پر منڈی سے کیا مراد لی جاتی ہے؟
Answer
عام طور پر منڈی سے مراد وہ خاص جگہ لی جاتی ہے جہاں اشیا کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔
Q2 · 2 marks
معاشیات میں منڈی کا مفہوم بیان کیجیے۔
Answer
معاشیات میں منڈی کا مفہوم وسیع ہے۔ اس سے مراد تمام علاقہ یا جگہ ہے جہاں اشیا بیچنے اور خریدنے والے آسانی سے براہ راست یا بالواسطہ ایک دوسرے سے مل کر اشیا کا سودا کر سکیں۔
Q3 · 2 marks
منڈی کا بنیادی مقصد کیا ہے؟
Answer
منڈی کا بنیادی مقصد اشیا کے لین دین کو ممکن بنانا ہے۔
Q4 · 2 marks
کیا منڈی میں خریدار اور بیچنے والے کا ذاتی طور پر ملنا ضروری ہے؟
Answer
نہیں، یہ ضروری نہیں۔ وہ رابطہ ٹیلیفون، تار، انٹرنیٹ یا فیکس کے ذریعے بھی کر سکتے ہیں۔
Q5 · 2 marks
پروفیسر بنہم (Benham) کے مطابق منڈی کی تعریف لکھیے۔
Answer
کوئی بھی ایسی جگہ جہاں خریدار اور بیچنے والے کے درمیان چاہے براہ راست یا ڈیلرز کے ذریعہ سے اتنا قریبی تعلق ہو کہ منڈی کے ایک حصے میں شے کی قیمت دوسرے حصے میں ادا شدہ قیمت پر اثر انداز ہو۔
Q6 · 2 marks
لپسے (Lipsey) کے مطابق منڈی کیا ہے؟
Answer
منڈی وہ جگہ ہے جہاں خریدار اور بیچنے والے واضح شناخت شدہ شے کے لین دین پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
Q7 · 2 marks
مقابلے کے لحاظ سے منڈی کی کتنی قسمیں ہیں؟ نام لکھیے۔
Answer
مقابلے کے لحاظ سے منڈی کی دو قسمیں ہیں: مکمل منڈی اور غیر مکمل منڈی۔
Q8 · 2 marks
مکمل منڈی کسے کہتے ہیں؟
Answer
مکمل منڈی میں ایک ہی قیمت کا اصول کارفرما ہوتا ہے اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے اگر چند شرائط پوری کی جائیں۔
Q9 · 3 marks
مکمل مقابلے کی منڈی کی شرائط لکھیے۔
Answer
1)خریداروں اور فروخت کاروں کی کثرت۔
2)شے کی یکسانیت۔
3)آزادانہ داخلہ و اخراج۔
4)منڈی کے حالات سے مکمل آگاہی۔
5)عاملین پیدائش کی مکمل نقل پذیری۔
Q10 · 2 marks
خریداروں اور فروخت کاروں کی کثرت سے کیا مراد ہے؟
Answer
اس میں بیچنے اور خریدنے والوں کی بہت زیادہ تعداد ہوتی ہے اور ان میں سے کوئی بھی انفرادی طور پر قیمت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ تمام فرم منڈی میں رائج قیمت کو قبول کرتی ہیں۔
Q11 · 2 marks
شے کی یکسانیت سے کیا مراد ہے؟
Answer
تمام فرمیں ایک ہی معیار کی اشیا پیدا کریں اور ان میں کسی قسم کا کوئی فرق نہ ہو، یعنی شکل و صورت اور پیکنگ ایک ہی طرح کی ہو۔ اس بنیاد پر مصارف پیداوار یکساں ہوتے ہیں اور قیمت بھی ایک مقرر ہو جاتی ہے۔
Q12 · 2 marks
آزادانہ داخلہ و اخراج کا کیا مطلب ہے؟
Answer
نئے بیچنے والے کو منڈی میں داخلے کی مکمل آزادی ہو اور پہلے سے موجود بیچنے والے کے لیے منڈی چھوڑنے کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔
Q13 · 2 marks
منڈی کے حالات سے مکمل آگاہی سے کیا مراد ہے؟
Answer
شے خریدنے اور بیچنے والے کو منڈی کے حالات سے پوری آگاہی ہو، یعنی شے بنانے والا قیمت اور مصارف سے اچھی طرح واقف ہو اور شے خریدنے والا بھی شے کی قیمت اور معیار سے مکمل آگاہ ہو۔ اس بنیاد پر منڈی میں ایک ہی قیمت پر طلب اور رسد برابر ہو جاتی ہیں اور ایک ہی قیمت کا اصول قائم ہو جاتا ہے۔
Q14 · 2 marks
عاملین پیدائش کی مکمل نقل پذیری کا کیا مطلب ہے؟
Answer
عاملین پیدائش کو مکمل طور پر آزادی ہوتی ہے کہ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو سکیں۔ اگر عامل پیدائش کو کسی اور جگہ زیادہ معاوضہ ملتا ہو تو وہ اس جگہ آسانی سے منتقل ہو سکے۔ اس وجہ سے عاملین کے معاوضے تمام پیداواری شعبوں میں برابری کا رجحان رکھتے ہیں۔
Q15 · 2 marks
غیر مکمل منڈی کسے کہتے ہیں؟
Answer
اس قسم کی منڈی میں ایک ہی قیمت کا اصول کارفرما نہیں ہوتا۔ اگر مکمل مقابلے کی منڈی کی شرائط پوری نہ ہوں تو وہ غیر مکمل مقابلے کی منڈی بن جاتی ہے جس میں ایک فرم اپنے انفرادی عمل سے قیمت کو تبدیل کر سکتی ہے۔
Q16 · 4 marks
غیر مکمل منڈی کی خصوصیات لکھیے۔
Answer
1)بیچنے والے کثیر تعداد میں موجود نہیں ہوتے۔
2)اشیا مختلف ہونے کی وجہ سے قیمتیں بھی مختلف ہوتی ہیں۔
3)عاملین پیدائش میں عدم نقل پذیری ہوتی ہے اس لیے ان کے معاوضے بھی مختلف ہوتے ہیں اور یوں فرم کے اخراجات یکساں نہیں رہتے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی فرق آ جاتا ہے۔
4)صارفین کو منڈی کے حالات سے مکمل آگاہی نہیں ہوتی۔
Q17 · 2 marks
غیر مکمل مقابلے کی منڈی میں صارفین کے مفادات نظر انداز کیوں ہو جاتے ہیں؟
Answer
صارفین کو منڈی کے حالات سے مکمل آگاہی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ شے کو کم ترین قیمت پر خرید نہیں پاتے یا پھر زیادہ قیمت پر گھٹیا کوالٹی کی شے خرید لیتے ہیں۔ اس لیے صارفین کے مفادات نظر انداز ہو جاتے ہیں۔
Q18 · 3 marks
مکمل اور غیر مکمل منڈی میں فرق بیان کیجیے۔
Answer
مکمل منڈی: ایک ہی قیمت کا اصول، بیچنے والوں کی کثرت، شے یکساں، آزادانہ داخلہ و اخراج، مکمل آگاہی اور مکمل نقل پذیری۔ غیر مکمل منڈی: ایک قیمت کا اصول نہیں، بیچنے والے کم، اشیا مختلف، عدم نقل پذیری اور صارفین کو مکمل آگاہی نہیں ہوتی۔ فرم اپنے انفرادی عمل سے قیمت تبدیل کر سکتی ہے۔
Q19 · 2 marks
قلیل عرصے میں منڈی کی کون سی دو اقسام ہیں؟
Answer
قلیل عرصے میں منڈی کی دو اقسام ہیں:
1)یومیہ منڈی 2) قلیل عرصہ کی منڈی۔
Q20 · 3 marks
یومیہ منڈی سے کیا مراد ہے؟
Answer
یہ روزانہ کی منڈی بھی کہلاتی ہے جس میں قیمت ہر روز مختلف ہوتی ہے۔ یہاں زرعی اجناس پر مشتمل ہوتی ہیں جو جلد خراب ہو جاتی ہیں اور ان کا ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا۔ مثلاً دودھ کی منڈی، مچھلی منڈی، سبزی اور فروٹ کی منڈی وغیرہ۔
Q21 · 2 marks
یومیہ منڈی میں رسد کا خط عمودی کیوں ہوتا ہے؟
Answer
اس منڈی کا عرصہ اسی وقت شروع ہوتا ہے جب فصل کا شکاری اپنی تیار فصل منڈی میں بیچنے کے لیے لاتے ہیں۔ رسد معین ہوتی ہے اور طلب میں اضافے کے باوجود بڑھائی نہیں جا سکتی، اس لیے خط رسد عمودی ہوتا ہے جو غیر لچکدار رسد ظاہر کرتا ہے۔
Q22 · 2 marks
یومیہ منڈی میں قیمت کا تعین کیسے ہوتا ہے؟
Answer
رسد غیر لچکدار ہونے کی وجہ سے یومیہ منڈی میں قیمت کا تعین صرف طلب کی مدد سے ہوتا ہے۔
Q23 · 3 marks
قلیل عرصہ کی منڈی (دوسری قسم) کی وضاحت کیجیے۔
Answer
اس منڈی میں شے جلد خراب نہیں ہوتی اس لیے اس کا ذخیرہ ممکن ہوتا ہے۔ اس کا عرصہ یومیہ منڈی سے ذرا لمبا ہوتا ہے جس کی وجہ سے منڈی کے حالات کے مطابق کچھ حد تک رسد میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ لیکن عرصہ اتنا طویل نہیں ہوتا کہ نئی مشینری یا آلات لگائے جا سکیں۔ صرف متغیر عاملین پیدائش یعنی محنت اور خام مال تبدیل ہو سکتے ہیں۔
Q24 · 2 marks
قلیل عرصہ کی منڈی میں رسد کا خط کم لچکدار کیوں ہوتا ہے؟
Answer
اس منڈی کی رسد کا خط کم لچکدار ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ مقدار رسد میں تبدیلی قیمت کی نسبت کم ہوتی ہے۔
Q25 · 3 marks
یومیہ منڈی اور قلیل عرصہ کی منڈی میں فرق بتائیے۔
Answer
یومیہ منڈی: اشیا جلد خراب، ذخیرہ ناممکن، رسد معین، خط رسد عمودی (غیر لچکدار)، قیمت کا تعین صرف طلب سے۔ قلیل عرصہ کی منڈی: اشیا جلد خراب نہیں، ذخیرہ ممکن، عرصہ ذرا لمبا، محنت اور خام مال بدل سکتے ہیں اور رسد کا خط کم لچکدار۔
Q26 · 3 marks
طویل عرصہ کی منڈی سے کیا مراد ہے؟
Answer
یہ عرصہ کافی لمبا ہوتا ہے اور معین عاملین پیدائش کی مقدار طلب میں اضافہ کے نتیجے میں تبدیل ہو جاتی ہے، اس طرح معین عاملین پیدائش بھی متغیر ہو جاتے ہیں۔ رسد کا خط یہاں زیادہ لچکدار ہوتا ہے اور فرم کی صنعت میں آزادانہ داخلہ و اخراج ہوتا ہے۔
Q27 · 2 marks
طویل عرصہ میں رسد کا عمل دخل زیادہ کیوں ہوتا ہے؟
Answer
طویل عرصہ میں فرم اپنی رسد میں زیادہ اضافہ کر سکتی ہے، اس لیے قیمت کو مقرر کرنے میں رسد کا عمل دخل قلیل عرصہ کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔
Q28 · 2 marks
قلیل عرصے میں طلب کے عارضی اضافے اور طویل عرصے میں قیمت کا کیا حال ہوتا ہے؟
Answer
قلیل عرصے میں اگر وقتی طور پر طلب کے بڑھنے سے قیمت بڑھ جائے تو طویل عرصے میں رسد کے بڑھنے سے قیمت دوبارہ معیاری سطح پر واپس آ جاتی ہے۔
Q29 · 2 marks
پیدائش دولت سے کیا مراد ہے؟
Answer
پیدائش دولت کا مطلب صرف اشیا کا بنانا نہیں بلکہ افادہ کو جنم دینا بھی ہے۔ کوئی بھی محنت اگر کسی صورت میں افادہ کو جنم دیتی ہے تو وہ پیداواری عمل کا حصہ بن جاتی ہے۔
Q30 · 2 marks
افادہ اور قدر کا پیدائش دولت میں کیا کردار ہے؟
Answer
افادے کے ساتھ ساتھ شے کی قدر کا ہونا بھی ضروری ہے۔ معاشیات کی زبان میں اگر شے افادہ تو رکھے لیکن اس میں قدر نہ ہو تو وہ پیدائش دولت نہیں کہلاتی۔
Q31 · 2 marks
کیا پیدائش دولت میں خدمات شامل ہیں؟ مثال دیجیے۔
Answer
ہاں، پیدائش دولت میں صرف اشیا ہی نہیں بلکہ خدمات بھی شامل ہیں۔ اس میں شے کی نوعیت بدل جاتی ہے، مثلاً لکڑی کا ٹکڑا جب کرسی کی شکل اختیار کر لے تو یہ پیدائش دولت کہلائے گی۔
Q32 · 2 marks
عاملین پیدائش کیا ہیں؟ ان کی کتنی اقسام ہیں؟
Answer
پیداوار کے لیے ضروری ذرائع جن میں کارخانے، زرعی زمین، انسانی ہنر، دفاتر اور دکانیں وغیرہ شامل ہیں، عاملین پیدائش یا مدا خل کہلاتے ہیں۔ یہ چار قسم کے ہوتے ہیں: زمین، محنت، سرمایہ اور تنظیم۔
Q33 · 2 marks
معاشیات میں زمین سے کیا مراد ہے؟
Answer
زمین سے مراد صرف سطح زمین نہیں بلکہ ہر وہ شے ہے جو ہمیں قدرت کی طرف سے بطور عطیہ مفت ملی ہے۔ اس میں تمام قدرتی وسائل شامل ہیں جیسے مٹی کی قدرتی زرخیزی، معدنیات، آب و ہوا، سمندر، پہاڑ اور جنگلات۔
Q34 · 3 marks
ڈیوڈ ریکارڈو نے زمین کی کون سی تین خصوصیات بتائیں؟
Answer
1)زمین قدرت کا عطیہ ہے۔
2)اس کی رسد معین ہے۔
3)کارخانوں میں پیداوار زمین کی مرہون منت ہے۔
Q35 · 2 marks
الفرڈ مارشل کے الفاظ میں زمین کی بنیادی خصوصیت کیا ہے؟
Answer
مارشل کے مطابق انسان کے کسی بھی عمل کے لیے زمین کی سطح ایک بنیادی شرط ہے جو اسے کچھ بھی کرنے کے لیے جگہ مہیا کرتی ہے۔
Q36 · 4 marks
زمین کی اہمیت لکھیے۔
Answer
1)پہلا اور بنیادی عامل پیدائش ہے، اس کے بغیر کوئی معاشی عمل ممکن نہیں۔
2)انسان کو خوراک مہیا کرتی ہے۔
3)اس کی وجہ سے بڑی عمارتیں اور گھر تعمیر ہوتے ہیں۔
4)زرخیز پیداواری زمین سے معاشی ترقی ممکن ہوتی ہے۔
5)زرعی ترقی کا انحصار بہترین زمین پر ہی ہوتا ہے۔
6)صنعتی شعبے کے لیے خام مال زرعی شعبے سے حاصل ہوتا ہے۔
7)زمین سے پہاڑ، جنگلات، دریا، سمندر اور معدنیات (کوئلہ، پٹرول) حاصل ہوتے ہیں۔
Q37 · 2 marks
محنت سے کیا مراد ہے؟
Answer
محنت سے مراد انسان کی ذہنی اور جسمانی کوشش ہے جس سے وہ روزی کمانے کے قابل ہوتا ہے۔ معاوضے کے بغیر کوئی بھی انسانی کوشش محنت نہیں کہلاتی۔
Q38 · 2 marks
محنت کو خاص مقام کیوں حاصل ہے؟
Answer
محنت نہ صرف ایک عامل پیدائش ہے بلکہ یہ معاشی ترقی کی وجہ بھی ہے۔ جو لوگ معاشی ترقی میں حصہ لیتے ہیں وہ صارفین بھی ہوتے ہیں اور صارفین کی مجموعی طلب کاروباری طبقے کو پیدائش دولت کی طرف راغب کرتی ہے۔
Q39 · 2 marks
مزدور اور محنت میں کیا بات یاد رکھنی چاہیے؟
Answer
یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ مزدور خود نہیں بلکہ اس کی محنت خریدی جاتی ہے۔
Q40 · 4 marks
محنت کی اہمیت لکھیے۔
Answer
1)محنت ایک سرگرم عامل ہے، زمین کی پیداواری صلاحیت مزدور کی محنت سے ہی اجاگر ہوتی ہے۔
2)ہمارے زیر استعمال تمام اشیا محنت کا ثمر ہیں۔
3)صنعتی ممالک (برطانیہ، امریکہ، جاپان) کی قومی آمدنی کا زیادہ تر حصہ مزدوروں کی محنت کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔
4)زرعی ممالک (پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش) میں زرعی اجناس کی پیداوار مزدوروں کی محنت کا ثمر ہے۔
Q41 · 2 marks
سرمایہ کی تعریف کیجیے۔
Answer
سرمایہ انسان کا بنایا ہوا عامل ہے جو اشیا و خدمات پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پروفیسر چیپ مین کے مطابق سرمایہ وہ دولت ہے جو آمدنی پیدا کرتی ہے یا آمدنی پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے یا اس سے آمدنی پیدا کرنے کا ارادہ ہو۔ آدم سمتھ کے مطابق سرمایہ کسی شخص کی دولت کا وہ حصہ ہے جس سے مزید آمدنی حاصل کی جائے۔
Q42 · 4 marks
سرمائے کی اہمیت لکھیے۔
Answer
1)دیگر عاملین کی طرح سرمایہ بھی کم اہم نہیں، اس کے بغیر زمین اور محنت سے استفادہ نہیں کیا جا سکتا۔
2)بڑی بڑی فرمیں سرمائے کے بغیر کاروبار نہیں کر سکتیں۔
3)جدید آلات اور مشینری کی شکل میں سرمایہ پیداوار میں اضافہ کرتا ہے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
4)سرمائے کا زیادہ استعمال زرعی اور صنعتی ترقی کی رفتار کو تیز تر کرنے میں مدد دیتا ہے۔
5)سرمائے کا زیادہ استعمال فرم کی استعداد میں اضافے کا سبب ہوتا ہے۔
6)سرمائے سے اجرتوں کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
7)آجرین اشیا کو زیادہ سے زیادہ مقدار میں فروخت کرنے کے لیے اشتہار بازی کا سہارا لیتے ہیں جو سرمائے کی مدد سے ممکن ہوتا ہے۔
Q43 · 2 marks
تنظیم یا آجر کسے کہتے ہیں؟
Answer
اشیا پیدا کرنے کے لیے تینوں عاملین یعنی زمین، محنت اور سرمائے کو باہم ملا کر کام لینے کے لیے جس عامل پیدائش کی ضرورت ہوتی ہے اسے تنظیم یا آجر کہتے ہیں۔
Q44 · 3 marks
آجر کی تعریف پروفیسر نیوِن اور سٹونیئر اور ہیگ کے مطابق کیجیے۔
Answer
نیوِن: آجر ایسا فرد ہے جو زمین، محنت اور سرمایہ میں منظم ربط پیدا کرے اور یہ فیصلہ کرے کہ ہر عامل پیدائش کی کس قدر کا کائیاں لگائی جائیں اور کون سی اشیا پیدا کی جائیں۔ سٹونیئر اور ہیگ: آجر یا ناظم اور دیگر عاملین پیدائش میں بنیادی فرق یہ پایا جاتا ہے کہ زمین، محنت اور سرمایہ کرایہ پر حاصل کیے جا سکتے ہیں لیکن تنظیم کرایہ پر حاصل نہیں کی جا سکتی۔
Q45 · 2 marks
آجر کو نقصان کا خطرہ کیوں رہتا ہے؟
Answer
آجر تمام کاروبار سنبھال کر ذاتی منافع حاصل کرتا ہے اور دیگر عاملین کو معاوضے ادا کرتا ہے۔ ہر کاروبار میں یقینی خطرہ ہوتا ہے، اس لیے آجر کو کبھی کبھار نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
Q46 · 4 marks
آجر کی اہمیت لکھیے۔
Answer
1)آجر فیصلہ کرتا ہے کہ کون سی شے کب، کہاں اور کتنی مقدار میں پیدا کی جائے۔
2)آجر کی مدد سے عاملین پیدائش کا اشتراک ہوتا ہے جس کے بغیر کوئی شے نہیں بنائی جا سکتی۔
3)آجر کی معاملہ فہمی سے ملکی وسائل پوری استعداد سے کام میں لائے جاتے ہیں۔
4)قابل آجر مناسب اور معیاری عاملین کے اشتراک سے منافع بڑھاتا ہے اور ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
5)آجر ہی کی وجہ سے تقسیم دولت ممکن ہوتی ہے: زمین کو لگان، محنت کو اجرت اور سرمائے کو سود ادا کرتا ہے۔
6)جدید تحقیق کی مدد سے مصارف پیداوار کم رکھ کر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
Q47 · 2 marks
منڈی کے توازن سے کیا مراد ہے؟
Answer
جب منڈی میں کسی شے کی طلب اور رسد برابر ہو جاتی ہیں تو ایک ہی قیمت طے ہو جاتی ہے، اسے منڈی کا توازن کہتے ہیں۔
Q48 · 2 marks
توازنی قیمت کیا ہوتی ہے؟
Answer
جب منڈی میں رسد اور طلب برابر ہوں تو جو ایک قیمت مقرر ہو جاتی ہے وہ توازنی قیمت کہلاتی ہے۔
Q49 · 2 marks
معاشی توازن کیا ہوتا ہے؟
Answer
معاشیات میں توازن اس وقت ہوتا ہے جب بیچنے اور خریدنے والے ایک قیمت سے متفق اور مطمئن ہوں اور کسی قوت میں تبدیلی کی گنجائش نہ ہو۔
Q50 · 5 marks
خالی جگہیں پُر کیجیے:i) طلب اور رسد سے منڈی کا ___ قائم ہوتا ہے۔ ii) جب طلب ___ کے برابر ہوتی ہے تو منڈی کا توازن ہوتا ہے۔ iii) منڈی کی قیمت ___ کہلاتی ہے۔ iv) مکمل مقابلے کی منڈی میں کوئی بھی اپنے ___ سے قیمت اور مقدار پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ v) خط طلب کا رجحان ___ ہوتا ہے۔
Answer
i) توازن ii) رسد iii) توازنی قیمت iv) انفرادی عمل v) منفی
Q51 · 5 marks
کالم (الف) اور کالم (ب) کو ملائیے: منڈی / مکمل مقابلہ / توازنی قیمت / خط طلب / خط رسد
Answer
منڈی: ایسی جگہ ہے جہاں خریدنے اور بیچنے والے موجود ہوتے ہیں۔ مکمل مقابلہ: جہاں کوئی اپنے انفرادی عمل سے قیمت مقرر نہیں کر سکتا۔ توازنی قیمت: جہاں رسد اور طلب برابر ہوں۔ خط طلب: جو منفی رجحان رکھتا ہے۔ خط رسد: جو مثبت رجحان رکھتا ہے۔
Long questions with answers
Q1 · 5 marks
منڈی کا مفہوم بیان کیجیے اور بنہم اور لپسے کی تعریفیں لکھیے۔
Answer
1)عام مفہوم: وہ خاص جگہ جہاں اشیا کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔
2)معاشیات میں مفہوم: وسیع ہے، تمام علاقہ یا جگہ جہاں اشیا بیچنے اور خریدنے والے آسانی سے براہ راست یا بالواسطہ ایک دوسرے سے مل کر سودا کر سکیں۔
3)بنیادی مقصد: اشیا کے لین دین کو ممکن بنانا۔
4)خریدار اور بیچنے والے کا ذاتی طور پر ملنا ضروری نہیں، رابطہ ٹیلیفون، تار، انٹرنیٹ یا فیکس کے ذریعے بھی ہو سکتا ہے۔
5)بنہم: ایسی جگہ جہاں خریدار اور بیچنے والے کے درمیان چاہے براہ راست یا ڈیلرز کے ذریعہ اتنا قریبی تعلق ہو کہ منڈی کے ایک حصے میں شے کی قیمت دوسرے حصے میں ادا شدہ قیمت پر اثر انداز ہو۔
6)لپسے: منڈی وہ جگہ ہے جہاں خریدار اور بیچنے والے واضح شناخت شدہ شے کے لین دین پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
Q2 · 8 marks
مکمل منڈی کی تعریف کیجیے اور اس کی شرائط تفصیل سے بیان کیجیے۔
Answer
1)مقابلے کے لحاظ سے منڈی کی دو قسمیں ہیں۔
2)مکمل منڈی میں ایک ہی قیمت کا اصول کارفرما ہوتا ہے جو چند شرائط پوری ہونے پر ممکن ہے۔
3)شرائط:
(1)خریداروں اور فروخت کاروں کی کثرت: بہت زیادہ تعداد، کوئی انفرادی طور پر قیمت تبدیل نہیں کر سکتا، تمام فرمیں رائج قیمت قبول کرتی ہیں۔
(2)شے کی یکسانیت: ایک ہی معیار، شکل و صورت اور پیکنگ یکساں، مصارف یکساں اور قیمت ایک مقرر۔
(3)آزادانہ داخلہ و اخراج: نئے بیچنے والے کو داخلے اور موجود کو منڈی چھوڑنے کی مکمل آزادی۔
(4)مکمل آگاہی: خریدار اور بیچنے والا منڈی کے حالات، قیمت اور مصارف سے مکمل واقف، ایک قیمت پر طلب اور رسد برابر۔
(5)عاملین پیدائش کی مکمل نقل پذیری: عامل زیادہ معاوضے کی جگہ منتقل ہو سکتا ہے، اس لیے معاوضے تمام شعبوں میں برابری کا رجحان رکھتے ہیں۔
Q3 · 5 marks
غیر مکمل منڈی کیا ہے؟ اس کی خصوصیات تفصیل سے لکھیے۔
Answer
1)تعریف: اس قسم کی منڈی میں ایک ہی قیمت کا اصول کارفرما نہیں ہوتا۔ مکمل مقابلے کی شرائط پوری نہ ہوں تو یہ غیر مکمل منڈی بن جاتی ہے جس میں فرم اپنے انفرادی عمل سے قیمت تبدیل کر سکتی ہے۔
2)خصوصیات:
(1)بیچنے والے کثیر تعداد میں موجود نہیں ہوتے۔
(2)اشیا مختلف ہونے کی وجہ سے قیمتیں بھی مختلف ہوتی ہیں۔
(3)عاملین پیدائش میں عدم نقل پذیری، اس لیے معاوضے مختلف، فرم کے اخراجات یکساں نہیں رہتے اور قیمتوں میں فرق آ جاتا ہے۔
(4)صارفین کو منڈی کے حالات سے مکمل آگاہی نہیں ہوتی، وہ کم ترین قیمت پر خرید نہیں پاتے یا زیادہ قیمت پر گھٹیا کوالٹی کی شے خرید لیتے ہیں، اس لیے صارفین کے مفادات نظر انداز ہو جاتے ہیں۔
Q4 · 8 marks
قلیل عرصہ کی منڈی کی اقسام تفصیل سے بیان کیجیے۔
Answer
1)قلیل عرصے میں دو طرح کی منڈی ہوتی ہے۔
2)یومیہ منڈی: روزانہ کی منڈی، قیمت ہر روز مختلف؛ زرعی اجناس جلد خراب ہو جاتی ہیں اور ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا؛ فصل کا شکاری تیار فصل بیچنے کے لیے لاتے ہیں؛ رسد معین، طلب بڑھنے سے بھی بڑھائی نہیں جا سکتی، خط رسد عمودی، رسد غیر لچکدار؛ قیمت کا تعین صرف طلب سے؛ مثال: دودھ، مچھلی، سبزی اور فروٹ کی منڈی۔
3)قلیل عرصہ کی منڈی: شے جلد خراب نہیں ہوتی، ذخیرہ ممکن؛ عرصہ ذرا لمبا، کچھ حد تک رسد بدل سکتی ہے؛ عرصہ اتنا طویل نہیں کہ نئی مشینری لگائی جا سکے؛ صرف متغیر عاملین (محنت اور خام مال) تبدیل ہوتے ہیں؛ رسد کا خط کم لچکدار، مقدار رسد میں تبدیلی قیمت کی نسبت کم۔
Q5 · 5 marks
طویل عرصہ کی منڈی کی وضاحت کیجیے۔
Answer
1)عرصہ کافی لمبا ہوتا ہے اور طلب میں اضافے کے نتیجے میں معین عاملین پیدائش کی مقدار تبدیل ہو جاتی ہے، یوں سب عاملین متغیر ہو جاتے ہیں۔
2)رسد کا خط زیادہ لچکدار ہوتا ہے۔
3)فرم کی صنعت میں آزادانہ داخلہ و اخراج ہوتا ہے۔
4)ان وجوہ سے قلیل عرصہ کی نسبت طویل عرصہ میں فرم رسد میں زیادہ اضافہ کر سکتی ہے اور قیمت کے تعین میں رسد کا عمل دخل زیادہ ہوتا ہے۔
5)اگر قلیل عرصے میں وقتی طور پر طلب بڑھنے سے قیمت بڑھ جائے تو طویل عرصے میں رسد کے بڑھنے سے قیمت دوبارہ معیاری سطح پر واپس آ جاتی ہے۔
Q6 · 5 marks
پیدائش دولت سے کیا مراد ہے؟ عاملین پیدائش کی اہمیت بیان کیجیے۔
Answer
1)پیدائش دولت: صرف اشیا کا بنانا نہیں بلکہ افادہ کو جنم دینا؛ کوئی بھی محنت جو افادہ پیدا کرے پیداواری عمل کا حصہ ہے؛ افادے کے ساتھ شے کی قدر بھی ضروری؛ اشیا اور خدمات دونوں شامل؛ مثال: لکڑی کا ٹکڑا کرسی بن جائے۔
2)عاملین پیدائش: پیداوار ضروری ذرائع (کارخانے، زرعی زمین، انسانی ہنر، دفاتر، دکانیں وغیرہ) کے بغیر ناممکن ہے۔ انہیں عاملین پیدائش یا مدا خل کہتے ہیں۔
3)یہ چار قسم کے ہیں: زمین، محنت، سرمایہ اور تنظیم۔
Q7 · 8 marks
زمین سے کیا مراد ہے؟ اس کی خصوصیات اور اہمیت بیان کیجیے۔
Answer
1)مفہوم: پہلا بنیادی عامل پیدائش؛ صرف سطح زمین نہیں بلکہ ہر وہ شے جو قدرت کی طرف سے مفت عطیہ ملی ہو، یعنی مٹی کی قدرتی زرخیزی، معدنیات، آب و ہوا، سمندر، پہاڑ اور جنگلات۔
2)ریکارڈو کی تین خصوصیات:
(1)قدرت کا عطیہ ہے؛ (2) اس کی رسد معین ہے؛ (3) کارخانوں میں پیداوار زمین کی مرہون منت ہے۔
3)مارشل: انسان کے کسی بھی عمل کے لیے زمین کی سطح ایک بنیادی شرط ہے جو اسے کچھ کرنے کے لیے جگہ مہیا کرتی ہے۔
4)اہمیت:
(1)پہلا اور بنیادی عامل، اس کے بغیر کوئی معاشی عمل ممکن نہیں۔
(2)خوراک، پھل، سبزیاں اور اجناس۔
(3)بڑی عمارتیں اور گھر۔
(4)زرخیز زمین سے معاشی ترقی۔
(5)زرعی ترقی کا انحصار بہترین زمین پر۔
(6)صنعت کے لیے خام مال زرعی شعبے سے۔
(7)پہاڑ، جنگلات، دریا، سمندر، کوئلہ اور پٹرول۔
Q8 · 8 marks
محنت کی تعریف کیجیے اور اس کی اہمیت تفصیل سے لکھیے۔
Answer
1)تعریف: دوسرا عامل پیدائش؛ انسان کی ذہنی اور جسمانی کوشش جس سے وہ روزی کمانے کے قابل ہوتا ہے۔ معاوضے کے بغیر کوئی انسانی کوشش محنت نہیں کہلاتی۔
2)محنت نہ صرف ایک عامل پیدائش ہے بلکہ معاشی ترقی کی وجہ بھی ہے۔ جو لوگ ترقی میں حصہ لیتے ہیں وہ صارفین بھی ہیں اور صارفین کی مجموعی طلب کاروباری طبقے کو پیدائش دولت کی طرف راغب کرتی ہے۔
3)مزدور خود نہیں بلکہ اس کی محنت خریدی جاتی ہے۔
4)اہمیت:
(1)سرگرم عامل، زمین کی پیداواری صلاحیت مزدور کی محنت سے اجاگر ہوتی ہے۔
(2)تمام زیر استعمال اشیا (ضروریات زندگی سے تعیشاتی اشیا تک) انسانی محنت کی وجہ سے وجود میں آئی ہیں۔
(3)صنعتی ممالک (برطانیہ، امریکہ، جاپان) میں قومی آمدنی کا زیادہ حصہ مزدوروں کی محنت سے ہے۔
(4)زرعی ممالک (پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش) میں زرعی اجناس کی پیداوار مزدوروں کی محنت کا ثمر ہے۔
Q9 · 8 marks
سرمایہ کی تعریف کیجیے اور اس کی اہمیت تفصیل سے بیان کیجیے۔
Answer
1)تعریف: انسان کا بنایا ہوا عامل پیدائش جو اشیا و خدمات پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
2)پروفیسر چیپ مین: سرمایہ وہ دولت ہے جو آمدنی پیدا کرتی ہے یا آمدنی پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے یا اس سے آمدنی پیدا کرنے کا ارادہ ہو۔
3)آدم سمتھ: سرمایہ کسی شخص کی دولت کا وہ حصہ ہے جس سے مزید آمدنی حاصل کی جائے۔
4)اس سے واضح ہوتا ہے کہ سرمایہ دولت کا وہ حصہ ہے جو مزید آمدنی پیدا کرنے کا باعث ہو۔
5)اہمیت:
(1)سرمائے کے بغیر زمین اور محنت سے استفادہ نہیں ہو سکتا۔
(2)بڑی فرمیں اس کے بغیر کاروبار نہیں کر سکتیں۔
(3)جدید آلات و مشینری سے پیداوار اور ملکی ترقی میں اضافہ۔
(4)زرعی اور صنعتی ترقی کی رفتار تیز۔
(5)فرم کی استعداد میں اضافہ۔
(6)اجرتوں کی ادائیگی۔
(7)اشتہار بازی کا سہارا سرمائے سے ممکن۔
Q10 · 8 marks
تنظیم یا آجر کی تعریف کیجیے اور اس کی اہمیت تفصیل سے لکھیے۔
Answer
1)تعریف: اشیا پیدا کرنے کے لیے زمین، محنت اور سرمائے کو باہم ملا کر کام لینے کے لیے جس عامل کی ضرورت ہوتی ہے اسے تنظیم یا آجر کہتے ہیں۔ آجر تمام کاروبار سنبھال کر ذاتی منافع حاصل کرتا ہے اور دیگر عاملین کو معاوضے ادا کرتا ہے۔ ہر کاروبار میں خطرہ ہوتا ہے، اس لیے کبھی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
2)نیوِن: آجر ایسا فرد ہے جو زمین، محنت اور سرمایہ میں منظم ربط پیدا کرے اور فیصلہ کرے کہ ہر عامل کی کس قدر کا کائیاں لگائی جائیں اور کون سی اشیا پیدا کی جائیں۔
3)سٹونیئر اور ہیگ: دیگر عاملین کے مقابلے میں فرق یہ ہے کہ زمین، محنت اور سرمایہ کرایہ پر حاصل ہو سکتے ہیں لیکن تنظیم نہیں۔
4)اہمیت:
(1)فیصلہ کہ کون سی شے کب، کہاں اور کتنی پیدا ہو۔
(2)عاملین کا اشتراک۔
(3)معاملہ فہمی سے ملکی وسائل کا پورا استعمال۔
(4)مناسب عاملین کے اشتراک سے منافع اور معاشی ترقی۔
(5)تقسیم دولت: لگان، اجرت اور سود۔
(6)جدید تحقیق سے کم مصارف پر زیادہ منافع، قوم و ملک کی ترقی۔
Q11 · 5 marks
چاروں عاملین پیدائش کا ایک ایک نکتے میں تعارف لکھیے۔
Answer
1)زمین: قدرت کا مفت عطیہ اور پہلا بنیادی عامل، رسد معین۔
2)محنت: انسان کی ذہنی اور جسمانی کوشش جو معاوضے کے لیے کی جائے۔
3)سرمایہ: انسان کا بنایا ہوا عامل جو مزید آمدنی پیدا کرے۔
4)تنظیم یا آجر: تینوں عاملین کو باہم ملا کر کام لینے والا اور خطرہ برداشت کرنے والا۔
5)نتیجہ: ان چاروں کے اشتراک کے بغیر پیدائش دولت ممکن نہیں۔
Q12 · 8 marks
رسد اور طلب کی مدد سے منڈی کا توازن گوشوارے اور ڈائیگرام کی مدد سے بیان کیجیے۔
Answer
1)جب شے کی رسد اور طلب برابر ہو جاتی ہیں تو ایک ہی قیمت طے ہو جاتی ہے، اسے منڈی کا توازن کہتے ہیں۔
2)گوشوارہ (پیاز): قیمت 50، 40، 30، 20، 10 روپے پر مقدار طلب 4، 8، 12، 16، 20 اور مقدار رسد 20، 16، 12، 8، 4 کلوگرام۔
3)30 روپے پر رسد اور طلب دونوں 12 کلوگرام ہیں، یہی توازن ہے۔
4)ڈائیگرام: محور X پر مقدار رسد و طلب اور محور Y پر قیمت۔ DD نیچے ڈھلان والا اور SS اوپر ڈھلان والا خط ہے۔ دونوں نقطہ E پر ملتے ہیں جہاں قیمت 30 روپے اور مقدار 12 کلوگرام ہے۔
5)DD منفی رجحان اور SS مثبت رجحان رکھتا ہے۔
Q13 · 8 marks
توازنی قیمت اور توازنی مقدار سے کیا مراد ہے؟ گوشوارے اور ڈائیگرام کی مدد سے بیان کیجیے۔
Answer
1)توازنی قیمت: وہ قیمت جس پر رسد اور طلب برابر ہوں؛ اس پر تمام خریدار خریدنے پر مائل اور تمام بیچنے والے بیچنے پر راضی ہوتے ہیں۔
2)توازنی مقدار: وہ مقدار جو توازنی قیمت پر خریدی اور بیچی جائے۔
3)گوشوارہ: 30 روپے پر Qd = Qs = 12 کلوگرام، لہٰذا 30 روپے توازنی قیمت اور 12 کلوگرام توازنی مقدار ہے۔
4)ڈائیگرام: SS اور DD نقطہ E پر ملتے ہیں۔ E سے عمودی محور پر 30 روپے (توازنی قیمت) اور افقی محور پر 12 کلوگرام (توازنی مقدار) پڑھی جاتی ہے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.