Parho

Class 9 Economics · Chapter 4

رسد: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

34short questions
10long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    رسد سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    اشیا کی وہ مقدار جو ایک خاص وقت اور مخصوص قیمت پر فروخت کے لیے منڈی میں پیش کی جاتی ہے رسد کہلاتی ہے۔

  2. Q2 · 2 marks

    رسد کی تعریف میں کون سی دو باتیں غور طلب ہیں؟

    Answer

    (1)مخصوص قیمت (Specific Price) (2) خاص وقت (Specific Time)۔

  3. Q3 · 2 marks

    مخصوص قیمت سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    جس طرح قیمت کے بغیر طلب نہیں ہو سکتی اسی طرح قیمت کے بغیر رسد کی وضاحت ناکمل ہے۔ ہمیشہ شے کی کسی قیمت پر مقدار رسد لی جاتی ہے۔

  4. Q4 · 2 marks

    خاص وقت سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    رسد کے ساتھ وقت کا حوالہ ضروری ہوتا ہے، مثلاً روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ رسد۔ یعنی مقدار رسد کا تعین اسی وقت ہو سکتا ہے اگر وقت کی حدبندی کی جائے۔

  5. Q5 · 2 marks

    رسد اور ذخیرہ میں کیا فرق ہے؟

    Answer

    ذخیرہ کسی شے کی وہ مقدار ہے جو منڈی میں فروخت کے لیے پیش نہیں کی جاتی بلکہ سٹاک کی صورت میں موجود رہتی ہے۔ رسد کا تعلق قیمت سے ہوتا ہے جبکہ ذخیرہ آجر کے پاس موجود تو ہوتا ہے لیکن فروخت نہیں ہوتا۔ ذخیرہ اس وقت رسد کی صورت اختیار کرتا ہے جب آجر کو طے شدہ قیمت پر خاطر خواہ منافع ملنے کی امید ہوتی ہے۔

  6. Q6 · 2 marks

    ذخیرہ سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    ذخیرہ کسی شے کی وہ مقدار ہے جو منڈی میں فروخت کے لیے پیش نہیں کی جاتی بلکہ سٹاک کی صورت میں موجود رہتی ہے۔

  7. Q7 · 2 marks

    ذخیرہ کب رسد کی صورت اختیار کرتا ہے؟

    Answer

    ذخیرہ اس وقت رسد کی صورت اختیار کرتا ہے جب آجر کو طے شدہ قیمت پر خاطر خواہ منافع ملنے کی امید ہوتی ہے۔

  8. Q8 · 2 marks

    قیمت کے زیادہ یا کم ہونے پر آجر رسد میں کیا تبدیلی کرتا ہے؟

    Answer

    اگر قیمت زیادہ ہو تو آجر رسد میں اضافہ کر دیتا ہے تاکہ زیادہ منافع کما سکے۔ اسی طرح جب قیمت کم ہو تو آجر رسد میں کمی کر دیتا ہے تاکہ وہ نقصان سے بچ سکے۔

  9. Q9 · 2 marks

    قانونِ رسد بیان کریں۔

    Answer

    اگر کسی شے کی قیمت بڑھ جاتی ہے تو مقدار رسد بھی بڑھ جاتی ہے اور اگر کسی شے کی قیمت کم ہو جاتی ہے تو رسد بھی کم ہو جاتی ہے جبکہ دیگر حالات تبدیل نہ ہوں۔

  10. Q10 · 2 marks

    قانونِ رسد کی تعریف میں دیگر حالات تبدیل نہ ہوں سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    اس سے مراد درج ذیل مفروضات ہیں: مصارف پیدائش، طریقہ پیدائش، ملک کے قدرتی وسائل اور عاملین پیدائش کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔

  11. Q11 · 2 marks

    قانونِ رسد کے مفروضات لکھیں۔

    Answer

    (1)مصارف پیدائش میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔

    (2)طریقہ پیدائش میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔

    (3)ملک کے قدرتی وسائل میں تبدیلی نہ ہو۔

    (4)عاملین پیدائش کی قیمتوں میں تبدیلی نہ ہو۔

  12. Q12 · 2 marks

    Qs = f (P) کا کیا مطلب ہے؟

    Answer

    اس کا مطلب ہے کہ مقدار رسد (Quantity supplied) قیمت کا تفاعل (Function) ہے، یعنی مقدار رسد کا انحصار قیمت پر ہے۔

  13. Q13 · 2 marks

    رسد کا گوشوارہ کیا ظاہر کرتا ہے؟

    Answer

    رسد کا گوشوارہ قیمت کی مختلف سطحوں پر مقدار رسد کو ظاہر کرتا ہے۔ گوشوارہ 4.1 میں پیاز کی قیمت بڑھنے سے رسد بھی بڑھتی ہے، یعنی قیمت اور مقدار رسد میں مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔

  14. Q14 · 2 marks

    گوشوارہ 4.1 کے مطابق پیاز کی قیمت 20 روپے سے بڑھ کر 40 روپے ہو جائے تو رسد میں کیا تبدیلی ہوگی؟

    Answer

    رسد 10 کلوگرام سے بڑھ کر 20 کلوگرام ہو جائے گی۔ چونکہ قیمت کے بڑھنے سے رسد بھی بڑھ جاتی ہے۔

  15. Q15 · 2 marks

    رسد کا گوشوارہ 4.1 لکھیں۔

    Answer

    پیاز کی قیمت (روپوں میں) اور پیاز کی مقدار رسد (کلوگرام میں): 20 روپے پر 10 کلوگرام، 40 روپے پر 20 کلوگرام، 60 روپے پر 30 کلوگرام، 80 روپے پر 40 کلوگرام۔

  16. Q16 · 2 marks

    ڈائیگرام 4.1 میں نقاط a, b, c اور d کیا ظاہر کرتے ہیں؟

    Answer

    نقطہ a پر قیمت 20 روپے اور رسد 10 کلوگرام، نقطہ b پر قیمت 40 روپے اور رسد 20 کلوگرام، نقطہ c پر قیمت 60 روپے اور رسد 30 کلوگرام، نقطہ d پر قیمت 80 روپے اور رسد 40 کلوگرام ہے۔

  17. Q17 · 2 marks

    ڈائیگرام 4.1 میں ox اور oy پر کیا ظاہر کیا گیا ہے؟

    Answer

    ox محور پر مقدار رسد (کلوگرام میں) اور oy محور پر قیمت (روپوں میں) لی گئی ہے۔

  18. Q18 · 2 marks

    خط رسد SS کیسے حاصل ہوتا ہے؟

    Answer

    قیمت اور مقدار رسد کے نقاط کے اشتراک سے خط SS کھینچا گیا ہے۔ نقاط a, b, c اور d کو ملانے سے خط رسد حاصل ہوتا ہے۔

  19. Q19 · 2 marks

    خط رسد کی خصوصیات لکھیں۔

    Answer

    (1)رسد کا خط SS نیچے اوپر بائیں سے دائیں طرف چڑھتا ہے۔

    (2)قیمت کے گرنے سے مقدار رسد میں کمی اور قیمت میں اضافہ سے مقدار رسد میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس لیے یہ قیمت اور مقدار میں مثبت رشتہ قائم کرتا ہے۔

  20. Q20 · 2 marks

    قیمت اور مقدار رسد میں کون سا رجحان پایا جاتا ہے؟

    Answer

    قیمت اور مقدار رسد میں مثبت رجحان پایا جاتا ہے، یعنی قیمت کے بڑھنے سے مقدار رسد بھی بڑھ جاتی ہے اور قیمت کے گرنے سے مقدار رسد بھی گر جاتی ہے۔

  21. Q21 · 2 marks

    رسد کی لچک سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    قیمت کی تبدیلی کی وجہ سے مقدار رسد میں جو متناسب تبدیلی آتی ہے اسے رسد کی لچک کہتے ہیں۔

  22. Q22 · 2 marks

    زیادہ لچکدار رسد کیا ہے؟

    Answer

    اگر اشیا کی قیمت میں معمولی تبدیلی سے ان کی رسد میں بہت بڑی تبدیلی آئے تو ان اشیا کی رسد زیادہ لچکدار ہوتی ہے۔

  23. Q23 · 2 marks

    کم لچکدار رسد کیا ہے؟

    Answer

    اگر اشیا کی قیمت میں بہت بڑی تبدیلی سے ان کی رسد میں معمولی تبدیلی آئے تو ان اشیا کی رسد کم لچکدار ہوتی ہے۔

  24. Q24 · 2 marks

    غیر لچکدار رسد کیا ہے؟

    Answer

    اگر قیمت میں تبدیلی کے باوجود رسد میں تبدیلی نہ آئے تو وہ غیر لچکدار رسد کہلاتی ہے۔

  25. Q25 · 2 marks

    کیا تمام اشیا کی رسد کی لچک ایک جیسی ہوتی ہے؟

    Answer

    نہیں، تمام اشیا کی رسد کی لچک ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ رسد کی لچک کے مختلف درجات ہیں: زیادہ لچکدار، کم لچکدار اور غیر لچکدار رسد۔

  26. Q26 · 2 marks

    قیمت کے علاوہ رسد کو تبدیل کرنے والے عوامل کے نام لکھیں۔

    Answer

    (1)اشیا کی لاگت پیدائش (2) اشیا کو بنانے کے طریقے (3) موسمی حالات (4) ذرائع نقل و حمل (5) آجر پر لگائے ہوئے ٹیکسوں کی شرح (6) ملک کا سیاسی اور معاشی نظام۔

  27. Q27 · 2 marks

    لاگت پیدائش کا رسد پر کیا اثر ہوتا ہے؟

    Answer

    جب شے کو تیار کرنے کی لاگت میں کمی بیشی ہو تو مقدار رسد میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ اگر لاگت پیدائش میں اضافہ ہو جائے تو رسد کم ہو جاتی ہے اور لاگت پیدائش میں کمی رسد میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔

  28. Q28 · 2 marks

    اشیا کو بنانے کے طریقوں کا رسد پر کیا اثر ہے؟

    Answer

    کسی شے کے بنانے کے طریقے اس کی لاگت پیدائش کو تبدیل کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے رسد میں بھی تبدیلی آ جاتی ہے۔

  29. Q29 · 2 marks

    موسمی حالات رسد پر کیسے اثر ڈالتے ہیں؟

    Answer

    اگر موسمی حالات کی وجہ سے زرعی اور اس کے ساتھ منسلک صنعتی شعبہ میں پیداوار پر منفی اثر پڑے تو رسد میں کمی واقع ہوتی ہے اور اگر مثبت اثرات ہوں تو اشیا کی رسد بڑھ جاتی ہے۔

  30. Q30 · 2 marks

    ذرائع نقل و حمل کا رسد پر کیا اثر ہوتا ہے؟

    Answer

    اشیا کی رسد کا دارومدار ذرائع نقل و حمل کی نوعیت پر بھی ہوتا ہے۔ اگر یہ ذرائع بہتر ہوں تو رسد میں اضافہ ہوتا ہے اور اشیا کی منڈی کو وسعت ملتی ہے۔

  31. Q31 · 2 marks

    ٹیکسوں کی شرح کا رسد پر کیا اثر پڑتا ہے؟

    Answer

    زیادہ ٹیکس لگنے سے آجر کا منافع کم ہو جاتا ہے جس سے رسد میں کمی آ جاتی ہے۔

  32. Q32 · 2 marks

    ملک کے سیاسی اور معاشی نظام کا رسد پر کیا اثر ہوتا ہے؟

    Answer

    ملک میں عدم استحکام کی صورت میں آجر کا منافع بھی متاثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے رسد میں کمی واقع ہو جاتی ہے، لیکن اگر حالات نہایت سازگار رہیں تو پیداوار کے بڑھنے سے رسد میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

  33. Q33 · 2 marks

    کالم (الف) اور کالم (ب) میں مطابقت پیدا کر کے درست جواب کالم (ج) میں لکھیں۔

    Answer

    رسد کی لچک: قیمت میں تبدیلی کی وجہ سے مقدار رسد میں تبدیلی۔ اگر قیمت زیادہ ہو تو آجر: رسد میں اضافہ کر دیتا ہے۔ اشیا پر ٹیکس: رسد میں کمی کر دیتا ہے۔ زیادہ لچکدار رسد: قیمت میں معمولی تبدیلی لیکن رسد میں واضح تبدیلی۔ کم لچکدار رسد: قیمت میں زیادہ تبدیلی لیکن رسد میں معمولی تبدیلی۔

  34. Q34 · 2 marks

    رسد کی لچک کے درجات کے نام لکھیں۔

    Answer

    (1)زیادہ لچکدار رسد (2) کم لچکدار رسد (3) غیر لچکدار رسد۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 5 marks

    رسد کا مفہوم بیان کریں اور اس کی تعریف میں غور طلب باتیں لکھیں۔

    Answer

    رسد کا مفہوم: اشیا کی وہ مقدار جو ایک خاص وقت اور مخصوص قیمت پر فروخت کے لیے منڈی میں پیش کی جاتی ہے رسد کہلاتی ہے۔ اس تعریف میں دو باتیں غور طلب ہیں۔

    (1)مخصوص قیمت (Specific Price): جس طرح قیمت کے بغیر طلب نہیں ہو سکتی اسی طرح قیمت کے بغیر رسد کی وضاحت ناکمل ہے۔ ہمیشہ شے کی کسی قیمت پر مقدار رسد لی جاتی ہے۔

    (2)خاص وقت (Specific Time): رسد کے ساتھ وقت کا حوالہ ضروری ہوتا ہے، مثلاً روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ رسد۔ یعنی مقدار رسد کا تعین اسی وقت ہو سکتا ہے اگر وقت کی حدبندی کی جائے۔

  2. Q2 · 5 marks

    رسد اور ذخیرہ میں فرق تفصیل سے واضح کریں۔

    Answer

    ذخیرہ کسی شے کی وہ مقدار ہے جو منڈی میں فروخت کے لیے پیش نہیں کی جاتی بلکہ سٹاک کی صورت میں موجود رہتی ہے۔ رسد کا تعلق قیمت سے ہوتا ہے جبکہ ذخیرہ آجر کے پاس موجود تو ہوتا ہے لیکن فروخت نہیں ہوتا۔ یہ ذخیرہ اس وقت رسد کی صورت اختیار کرتا ہے جب آجر کو طے شدہ قیمت پر خاطر خواہ منافع ملنے کی امید ہوتی ہے۔ اگر قیمت زیادہ ہو تو آجر رسد میں اضافہ کر دیتا ہے تاکہ زیادہ منافع کما سکے۔ اسی طرح جب قیمت کم ہو تو آجر رسد میں کمی کر دیتا ہے تاکہ وہ نقصان سے بچ سکے۔

  3. Q3 · 8 marks

    قانونِ رسد کی تعریف بیان کیجیے اور اس کی وضاحت گوشوارہ اور ڈائیگرام کی مدد سے کیجیے۔

    Answer

    قانونِ رسد: اگر کسی شے کی قیمت بڑھ جاتی ہے تو مقدار رسد بھی بڑھ جاتی ہے اور اگر کسی شے کی قیمت کم ہو جاتی ہے تو رسد بھی کم ہو جاتی ہے جبکہ دیگر حالات تبدیل نہ ہوں۔ دیگر حالات تبدیل نہ ہوں سے مراد مفروضات ہیں:

    (1)مصارف پیدائش میں کوئی تبدیلی نہ ہو (2) طریقہ پیدائش میں کوئی تبدیلی نہ ہو (3) ملک کے قدرتی وسائل میں تبدیلی نہ ہو (4) عاملین پیدائش کی قیمتوں میں تبدیلی نہ ہو۔ رسد کا گوشوارہ 4.1: پیاز کی قیمت 20 روپے پر رسد 10 کلوگرام، 40 روپے پر 20 کلوگرام، 60 روپے پر 30 کلوگرام، 80 روپے پر 40 کلوگرام۔ گوشوارے 4.1 میں پیاز کی رسد فی کلوگرام کے حساب سے درج کی گئی ہے۔ جب قیمت 20 روپے سے بڑھ کر 40 روپے ہو جاتی ہے تو پیاز کی رسد بھی 10 کلوگرام سے بڑھ کر 20 کلوگرام ہو جاتی ہے۔ چونکہ قیمت کے بڑھنے سے رسد بھی بڑھ جاتی ہے اسی طرح قیمت اگر گر جاتی ہے تو مقدار رسد بھی گر جاتی ہے۔ گویا قیمت اور مقدار رسد میں مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔ ڈائیگرام 4.1: ox محور پر مقدار رسد اور oy محور پر قیمت لی گئی ہے۔ نقطہ a (10، 20)، b (20، 40)، c (30، 60) اور d (40، 80) لگا کر انہیں ملانے سے خط رسد SS حاصل ہوتا ہے۔ خط رسد کی خصوصیات:

    (1)رسد کا خط SS نیچے اوپر بائیں سے دائیں طرف چڑھتا ہے۔

    (2)قیمت کے گرنے سے مقدار رسد میں کمی اور قیمت میں اضافہ سے مقدار رسد میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے یہ قیمت اور مقدار میں مثبت رشتہ قائم کرتا ہے۔ تفاعلی مساوات: Qs = f (P)، یعنی مقدار رسد قیمت کا تفاعل ہے (Quantity supplied is a function of price)۔

  4. Q4 · 8 marks

    ڈائیگرام 4.1 کے مطابق رسد کا خط تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    اوپر ڈائیگرام میں SS رسد کا خط ہے جو بائیں سے دائیں اوپر کو اٹھتا ہے۔ یہ خط گوشوارے کے مطابق بنایا گیا ہے۔ ox محور پر مقدار رسد اور oy محور پر قیمت لی گئی ہے۔ پیاز کی 20 روپے قیمت پر مقدار رسد 10 کلوگرام ہے۔ جب قیمت 40 روپے ہو جاتی ہے تو مقدار رسد بھی بڑھ کر 20 کلوگرام ہو جاتی ہے۔ قیمت کے بڑھتے جانے سے مقدار رسد بھی بڑھتی جا رہی ہے، یعنی قیمت 60 روپے پر مقدار رسد 30 کلوگرام اور قیمت 80 روپے پر مقدار رسد بڑھ کر 40 کلوگرام ہو جاتی ہے۔ اسی طرح a, b, c اور d نقاط کو ملانے سے خط رسد حاصل ہوتا ہے۔ قیمت اور مقدار رسد کے نقاط کے اشتراک سے خط SS کھینچا گیا ہے۔ اس کا مثبت رجحان ظاہر کرتا ہے کہ قیمت کے بڑھتے جانے سے مقدار رسد میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ تفاعلی مساوات: Qs = f (P)، یعنی مقدار رسد قیمت کا تفاعل ہے۔

  5. Q5 · 5 marks

    قانونِ رسد کی تعریف لکھیں اور اس کے مفروضات بیان کریں۔

    Answer

    قانونِ رسد: اگر کسی شے کی قیمت بڑھ جاتی ہے تو مقدار رسد بھی بڑھ جاتی ہے اور اگر کسی شے کی قیمت کم ہو جاتی ہے تو رسد بھی کم ہو جاتی ہے جبکہ دیگر حالات تبدیل نہ ہوں۔ یہاں دیگر حالات تبدیل نہ ہوں سے مراد درج ذیل مفروضات ہیں:

    (1)مصارف پیدائش میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔

    (2)طریقہ پیدائش میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔

    (3)ملک کے قدرتی وسائل میں تبدیلی نہ ہو۔

    (4)عاملین پیدائش کی قیمتوں میں تبدیلی نہ ہو۔

  6. Q6 · 5 marks

    رسد کی لچک کی تعریف کریں اور اس کے درجات بیان کریں۔

    Answer

    رسد کی لچک: طلب کی لچک کی طرح رسد کی لچک کا تصور بھی معاشیات میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ قیمت کی تبدیلی کی وجہ سے مقدار رسد میں جو متناسب تبدیلی آتی ہے اسے رسد کی لچک کہتے ہیں۔ تمام اشیا کی رسد کی لچک ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ رسد کی لچک کے مختلف درجات ہیں:

    (1)زیادہ لچکدار رسد (More Elastic Supply): اگر اشیا کی قیمت میں معمولی تبدیلی سے ان کی رسد میں بہت بڑی تبدیلی آئے تو ان اشیا کی رسد زیادہ لچکدار ہوتی ہے۔

    (2)کم لچکدار رسد (Less Elastic Supply): اگر اشیا کی قیمت میں بہت بڑی تبدیلی سے ان کی رسد میں معمولی تبدیلی آئے تو ان اشیا کی رسد کم لچکدار ہوتی ہے۔

    (3)غیر لچکدار رسد (Inelastic Supply): اگر قیمت میں تبدیلی کے باوجود رسد میں تبدیلی نہ آئے تو وہ غیر لچکدار رسد کہلاتی ہے۔

  7. Q7 · 8 marks

    قیمت کے علاوہ اور کون سے عوامل رسد کو تبدیل کرتے ہیں؟

    Answer

    درج ذیل عوامل میں تبدیلی سے رسد کی مقدار تبدیل ہو جاتی ہے۔

    (1)اشیا کی لاگت پیدائش (Cost of Production): جب شے کو تیار کرنے کی لاگت میں کمی بیشی ہو تو مقدار رسد میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ اگر لاگت پیدائش میں اضافہ ہو جائے تو رسد کم ہو جاتی ہے اور لاگت پیدائش میں کمی رسد میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔

    (2)اشیا کو بنانے کے طریقے (Methods of Production): کسی شے کے بنانے کے طریقے اس کی لاگت پیدائش کو تبدیل کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے رسد میں بھی تبدیلی آ جاتی ہے۔

    (3)موسمی حالات (Climatic Conditions): اگر موسمی حالات کی وجہ سے زرعی اور اس کے ساتھ منسلک صنعتی شعبہ میں پیداوار پر منفی اثر پڑے تو رسد میں کمی واقع ہوتی ہے اور اگر مثبت اثرات ہوں تو اشیا کی رسد بڑھ جاتی ہے۔

    (4)ذرائع نقل و حمل (Means of Transportation): اشیا کی رسد کا دارومدار ذرائع نقل و حمل کی نوعیت پر بھی ہوتا ہے۔ اگر یہ ذرائع بہتر ہوں تو رسد میں اضافہ ہوتا ہے اور اشیا کی منڈی کو وسعت ملتی ہے۔

    (5)آجر پر لگائے ہوئے ٹیکسوں کی شرح (Rate of Taxes): زیادہ ٹیکس لگنے سے آجر کا منافع کم ہو جاتا ہے جس سے رسد میں کمی آ جاتی ہے۔

    (6)ملک کا سیاسی اور معاشی نظام (Political and Economic System): ملک میں عدم استحکام کی صورت میں آجر کا منافع بھی متاثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے رسد میں کمی واقع ہو جاتی ہے، لیکن اگر حالات نہایت سازگار رہیں تو پیداوار کے بڑھنے سے رسد میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

  8. Q8 · 8 marks

    رسد کی لچک اور زیادہ لچکدار، کم لچکدار اور غیر لچکدار رسد کی وضاحت کریں۔ نیز قیمت کے علاوہ رسد کو متاثر کرنے والے پہلے تین عوامل بیان کریں۔

    Answer

    رسد کی لچک: قیمت کی تبدیلی کی وجہ سے مقدار رسد میں جو متناسب تبدیلی آتی ہے اسے رسد کی لچک کہتے ہیں۔ زیادہ لچکدار رسد: معمولی قیمتی تبدیلی سے رسد میں بہت بڑی تبدیلی۔ کم لچکدار رسد: بہت بڑی قیمتی تبدیلی سے رسد میں معمولی تبدیلی۔ غیر لچکدار رسد: قیمت میں تبدیلی کے باوجود رسد میں تبدیلی نہ ہو۔ عوامل:

    (1)لاگت پیدائش میں اضافہ ہو تو رسد کم ہو جاتی ہے اور کمی ہو تو رسد بڑھ جاتی ہے۔

    (2)بنانے کے طریقے لاگت پیدائش کو بدل کر رسد کو تبدیل کرتے ہیں۔

    (3)موسمی حالات کے منفی اثر سے رسد میں کمی اور مثبت اثر سے اضافہ ہوتا ہے۔

  9. Q9 · 8 marks

    رسد کی تعریف لکھیں، رسد اور ذخیرہ میں فرق واضح کریں اور قانونِ رسد کے مفروضات بیان کریں۔

    Answer

    رسد: اشیا کی وہ مقدار جو ایک خاص وقت اور مخصوص قیمت پر فروخت کے لیے منڈی میں پیش کی جاتی ہے۔ ذخیرہ: وہ مقدار جو منڈی میں فروخت کے لیے پیش نہیں کی جاتی بلکہ سٹاک کی صورت میں موجود رہتی ہے۔ رسد کا تعلق قیمت سے ہوتا ہے جبکہ ذخیرہ آجر کے پاس موجود تو ہوتا ہے مگر فروخت نہیں ہوتا۔ آجر کو طے شدہ قیمت پر خاطر خواہ منافع کی امید ہو تو ذخیرہ رسد بن جاتا ہے۔ قانونِ رسد: قیمت بڑھنے سے مقدار رسد بڑھتی اور قیمت کم ہونے سے رسد کم ہوتی ہے جبکہ دیگر حالات تبدیل نہ ہوں۔ مفروضات:

    (1)مصارف پیدائش میں تبدیلی نہ ہو (2) طریقہ پیدائش میں تبدیلی نہ ہو (3) ملک کے قدرتی وسائل میں تبدیلی نہ ہو (4) عاملین پیدائش کی قیمتوں میں تبدیلی نہ ہو۔

  10. Q10 · 5 marks

    رسد کی لچک کی تعریف کریں اور اس کے درجات لکھیں۔

    Answer

    رسد کی لچک: قیمت کی تبدیلی کی وجہ سے مقدار رسد میں جو متناسب تبدیلی آتی ہے اسے رسد کی لچک کہتے ہیں۔ درجات:

    (1)زیادہ لچکدار رسد: قیمت میں معمولی تبدیلی سے رسد میں بہت بڑی تبدیلی۔

    (2)کم لچکدار رسد: قیمت میں بہت بڑی تبدیلی سے رسد میں معمولی تبدیلی۔

    (3)غیر لچکدار رسد: قیمت میں تبدیلی کے باوجود رسد میں تبدیلی نہ آئے۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account