تفصیلی سوالات

Long questions

9 questions · 50 min · 72 marks

Want to try first? Take the free Education test: ٹیسٹ 1: تعلیم کا مفہوم اور اقسام

Sample questions with answers

The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    نشوونما سے کیا مراد ہے؟ اس کے مختلف مدارج بیان کریں۔

    Show model answer

    نشوونما: بچے میں فطری اور ماحول کے زیر اثر پیدا ہونے والی تبدیلیوں کا مجموعہ نشوونما کہلاتا ہے۔ فطری اور قدرتی تبدیلیوں میں قد اور وزن کا بڑھنا، ہڈیوں اور عضلات میں مضبوطی، خدوخال، چہرے اور آواز میں تبدیلی شامل ہیں جو بالیدگی کہلاتی ہیں۔ ذہن اور رویوں میں بھی تبدیلی آتی ہے، مثلاً چال، شائستگی بول چال، معلومات میں اضافہ اور دلچسپیوں کا بدلنا۔ نشوونما ایک وسیع اصطلاح ہے جس میں بالیدگی بھی شامل ہے۔ مدارج: بچے کی نشوونما کو چار ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے: 1۔ شیرخوارگی (پیدائش سے تقریباً دو سال)۔ 2۔ طفولیت یعنی لڑکپن (دو سے چھ سال)۔ 3۔ بچپن (چھ سے بارہ سال)۔ 4۔ بلوغت۔ ہر دور میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کو پانچ پہلوؤں سے دیکھا جا سکتا ہے: جسمانی، معاشرتی، ذہنی، جذباتی اور لسانی۔

  2. Question 2 · 8 marks

    شیرخوارگی کے دوران نشوونما کے مختلف پہلو کون کون سے ہیں؟

    Show model answer

    شیرخوارگی پیدائش سے تقریباً دو سال تک کا دور ہے جس میں بچے کا انحصار دودھ پر ہوتا ہے۔ 1۔ جسمانی نشوونما: پیدائش کے وقت قد اوسطاً پچاس سینٹی میٹر اور وزن سات سے آٹھ پونڈ ہوتا ہے۔ ٹانگوں اور جسم کے بڑھنے سے بالائی جسم کا بھاری پن کم ہوتا ہے۔ دوسرے سال رفتار کم رہتی ہے اور لڑکوں کا قد اور وزن عام طور پر زیادہ ہوتا ہے۔ 2۔ معاشرتی نشوونما: بچہ ماں، باپ، بہن بھائی اور نوکر چاکر کو پہچاننے لگتا ہے، راحت دینے والے کام پسند کرتا ہے اور اس دور میں بنیادی معاشرتی رویے تشکیل پاتے ہیں۔ 3۔ ذہنی نشوونما: گرم، سرد، نرم، سخت، دور، نزدیک، رنگوں، آوازوں اور وزن میں تمیز کرتا ہے اور توجہ کی صلاحیت نمایاں ہوتی ہے۔ 4۔ جذباتی نشوونما: بھوک کی کیفیت رو کر ظاہر کرتا ہے، ہاتھ پاؤں مارتا ہے اور جذباتی کیفیت زیادہ دیر برقرار نہیں رہتی۔ 5۔ لسانی نشوونما: سنی ہوئی آوازیں دہراتا ہے، بے معنی آوازیں نکالتا ہے اور پندرھویں سے اٹھارھویں مہینے میں سادہ جملے ادا کرتا ہے۔ اس میں تقلید کی خصلت پائی جاتی ہے۔

  3. Question 3 · 8 marks

    بلوغت کا دور انسانی زندگی میں نشوونما کے لحاظ سے کس طرح اہم ہے؟

    Show model answer

    بلوغت وہ دور ہے جس میں لڑکے مکمل مرد اور لڑکیاں مکمل عورت بن جاتی ہیں۔ اس کا آغاز جغرافیائی اور معاشرتی حالات پر مبنی ہوتا ہے۔ 1۔ جسمانی: ہڈیوں، اعصاب اور غدود کی نشوونما مکمل ہو جاتی ہے، دھڑ اور بازوؤں کا توازن خوب صورت ہو جاتا ہے، چہرے کے نقوش مستقل ہو جاتے ہیں، لڑکوں کی آواز مردانہ اور موٹی اور عورتوں کی باریک اور پتلی ہو جاتی ہے۔ 2۔ معاشرتی: صنفی کردار کا شعور، قواعد و ضوابط کا زیادہ احترام، حقوق و فرائض کی پہچان اور مستقل وفاداریاں۔ 3۔ ذہنی: تجسس، جستجو، خاص نقطہ نظر، دلیل کے ساتھ گفتگو اور پیشہ اختیار کرنے کے لیے ذہنی رجحان کی بنیاد پر فیصلہ۔ 4۔ جذباتی: فوری جذباتی ہونا اور جلد نکل آنا، تنقید، اپنی رائے کو مقدم ثابت کرنا، فیصلے ماننے سے گریز اور تعریف پر خوشی۔ 5۔ لسانی: نرم زبان، زبان کی مہارت سے دوسروں کو متاثر کرنا، ذخیرہ الفاظ بڑھانے کی کوشش اور تخلیقی، تعمیری، تنقیدی عبارات سے دلچسپی۔ یوں بلوغت میں شخصیت کی تشکیل مکمل ہوتی ہے۔

  4. Question 4 · 8 marks

    بچپن عمر کا ایک اہم حصہ ہے اس کے دوران نشوونما کی کیا صورت حال ہوتی ہے؟

    Show model answer

    بچپن کا دور چھ سال سے بارہ سال تک جاری رہتا ہے۔ 1۔ جسمانی: بچے ایک پاؤں سے رسی کود سکتے ہیں، آری، برش، پنسل، قینچی، ہتھوڑا اور سوئی استعمال کر سکتے ہیں اور لباس پہن اور بدل سکتے ہیں۔ 2۔ معاشرتی: زیادہ معاشرت پسند، اپنی صلاحیتوں پر انحصار، گروہ بندی، پہل کرنا، شکست قبول نہ کرنا، حق ملکیت جتانا، شیخی بگھارنا اور والدین سے شفقت و محبت کی خواہش۔ 3۔ ذہنی: پڑھنا لکھنا اور حساب، وقت کا احساس، زیادہ دیر توجہ، بہتر منصوبہ بندی، دلچسپیوں میں اضافہ اور اپنی و دوسروں کی صلاحیتوں سے واقفیت۔ 4۔ جذباتی: حسن ظرافت، درست و غلط کی پہچان، اصولوں کا احترام، حساسیت اور دوسروں کے جذبات کا احترام مگر عمل میں جامعیت اور بالغ نظری کی کمی۔ 5۔ لسانی: الفاظ کا خوبی سے استعمال، توجہ سے سننا، رائے دینا، حقائق کی پہچان اور خیالی دنیا سے باہر آنا۔

  5. Question 5 · 8 marks

    طفولیت کے دوران نشوونما کے مختلف پہلوؤں کی تفصیل بیان کریں۔

    Show model answer

    طفولیت دو سے چھ سال کی عمر کا دور ہے۔ 1۔ جسمانی: قد اور ہڈیوں کے سائز میں اضافہ، دودھ کے دانت مکمل، ٹھوس غذا، ایک پاؤں پر توازن، چھلانگ، کپڑے پہننا، خون کا دباؤ بڑھنا، نبض کا سست ہونا، خوراک اور بھوک میں اضافہ اور قدرتی حاجات پر قدرت۔ 2۔ معاشرتی: ماحول کی تبدیلی، نئے دوست، خود اعتمادی، اپنی جنس کی پہچان، سکول میں ساتھیوں کے ساتھ رہنا، رفاقت، ہمدردی، محبت، تعاون اور قیادت اور پسند کے مطابق گروہ بندی۔ 3۔ ذہنی: دماغ کا 90 فی صد حصہ مکمل، مسائل اور اسباب و نتائج پر غور، مدلل گفتگو، ہچکچاہٹ اور شرمیلا پن اور تیز حافظہ۔ 4۔ جذباتی: ہمدردی، محبت، تعاون اور ایثار، جذبات پر قابو سیکھنا، غلط وقت پر اظہار سے شرمندگی اور پسندیدہ و ناپسندیدہ عادات کا احساس۔ 5۔ لسانی: ذخیرہ الفاظ اڑھائی ہزار سے زیادہ، مشکل فقرے، مادری، قومی اور دوسری زبانیں سیکھنا اور لڑکیوں کا زیادہ بولنا۔

More tests in انسانی نشوونما اور بالیدگی (Human Development and Growth)

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account