Class 9 Education · Chapter 4
تعلّم: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
طبعی و فطری تبدیلی کسے کہتے ہیں؟
Answer
وہ تبدیلیاں جو بچوں میں بالیدگی اور نشوونما کے ساتھ خود بخود رونما ہوتی ہیں اور جنہیں روکا نہیں جا سکتا۔ ان میں سیکھنے کا عمل دخل نہیں ہوتا مثلاً بھوک پر کھانا کھانا۔
Q2 · 2 marks
تعلّم سے کیا مراد ہے؟
Answer
تعلّم ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے ماحول میں پیش آنے والے تجربات کی وجہ سے فرد کے کردار میں نسبتاً مستحکم و مستقل تبدیلیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو اسے ماحول میں مناسب انداز سے اپنا کردار انجام دینے اور پیش آنے والے مسائل حل کرنے کے قابل بنا دیتی ہیں۔
Q3 · 2 marks
تعلّم پر اثر انداز ہونے والی تین رکاوٹیں کون سی ہیں؟
Answer
(1)بچے کی جسمانی معذوری یا نشوونما میں خلل (2) گھر کا ناخوشگوار ماحول (3) جذباتی بے چینی، غصہ اور نفرت جیسے منفی جذبات۔
Q4 · 2 marks
گھریلو ماحول سے کیا مراد ہے؟
Answer
گھر کے تمام افراد اور گھر میں وقوع پذیر ہونے والی تمام سرگرمیاں مل کر بچے کا گھریلو ماحول بناتی ہیں۔ بچے کی جسمانی، معاشرتی اور جذباتی نشوونما میں اس ماحول کی بہت اہمیت ہے۔
Q5 · 2 marks
«جذبات» کا تعلّم پر اثر بیان کیجیے۔
Answer
غصہ، نفرت، پیار، محبت جیسے جذبات تعلّم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ غصے میں بچہ صحیح فیصلہ نہیں کر پاتا۔ نفرت کی صورت میں متعلقہ کام یا فرد سے گریز کرتا ہے۔ جذباتی بے چینی تعلّم کی رفتار اور استحکام پر منفی اثر ڈالتی ہے۔
Q6 · 2 marks
انفرادی اختلافات سے کیا مراد ہے؟
Answer
انسان ایک دوسرے سے رنگ، شکل، قد، ذہانت، دلچسپی، جذبات اور مزاج میں مختلف ہوتے ہیں۔ بچوں میں موجود ان فرق کو انفرادی اختلافات کہتے ہیں جن کا اثر تعلّم پر پڑتا ہے۔
Q7 · 2 marks
جسمانی اختلافات کی تین مثالیں لکھیں۔
Answer
(1)رنگ میں فرق (2) قد میں فرق (3) بالوں یا آنکھوں کے رنگ اور چہرے کی بناوٹ میں فرق۔ فربہی بھی جسمانی اختلاف ہے۔
Q8 · 2 marks
ذہانت کے تین درجات کے نام لکھیے۔
Answer
(1)اعلیٰ ذہانت (2) متوسط ذہانت (3) ادنیٰ ذہانت۔
Q9 · 2 marks
معاشرتی اختلافات کی دو اقسام لکھیں۔
Answer
(1)افراد معاشرہ کے آپس کے تعلقات اور لوگوں کا رہن سہن (2) افراد معاشرہ کی معاشی اور سیاسی حیثیت۔
Q10 · 2 marks
جسمانی اختلافات کے اثرات تعلّم پر کیسے پڑتے ہیں؟
Answer
رنگ اور قد جیسے اختلافات تعلّم پر اثر انداز نہیں ہوتے۔ البتہ نشوونما میں کمی، کمزور نظر، ٹانگوں کا نقص، سننے میں کمی، بیماری یا مستقل معذوری تعلّم کی رفتار کو سست کر سکتی ہے۔
Q11 · 2 marks
پیدائش کے فوری بعد بچے کی جسمانی کیفیت بیان کیجیے۔
Answer
پیدائش کے فوری بعد بچہ نہ ہاتھوں سے کوئی چیز پکڑ سکتا ہے اور نہ آنکھیں ایک جگہ ٹھہرا کر کسی چیز کو مسلسل دیکھ سکتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ہاتھوں میں مضبوطی اور آنکھوں میں ٹھہراؤ آ جاتا ہے۔
Q12 · 2 marks
بالیدگی اور نشوونما میں تبدیلیوں کا فرق لکھیں۔
Answer
تمام فطری تبدیلیاں عموماً بالیدگی کا حصہ ہیں جبکہ دیگر تبدیلیاں نشوونما کی صورت میں رونما ہوتی ہیں۔ مثلاً زبان سے ضرورتوں کا اظہار نشوونما کے تحت آتا ہے۔
Q13 · 2 marks
سیکھنے والے دو اعمال کی مثالیں دیں۔
Answer
پڑھنا لکھنا، تقریر کرنا، فٹ بال اور کرکٹ کھیلنا، سائیکل یا موٹر سائیکل چلانا، ادب آداب سیکھنا۔
Q14 · 2 marks
نفسیات سے کیا مراد ہے؟
Answer
نفسیات وہ علم ہے جو انسان کے کردار اور اس پر اثر انداز ہونے والے تمام عوامل اور طریقہ ہائے کار کا مطالعہ کرتا ہے۔
Q15 · 2 marks
تعلّم انسان کے لیے کیوں اہم ہے؟
Answer
تعلّم انسان کے کردار پر اثر انداز ہونے والا اہم ترین عمل ہے۔ اسی سے انسان مسائل حل کرنے کے قابل بنتا ہے اور مستقبل کے مسائل حل کرنے کے طریقے بھی تلاش کر لیتا ہے۔
Q16 · 2 marks
تعلّم کی پہلی خصوصیت لکھیں۔
Answer
بچے میں پیدا ہونے والی تبدیلیاں ایک عمل کا نتیجہ ہیں یعنی تجربہ۔
Q17 · 2 marks
تعلّم کی دوسری خصوصیت لکھیں۔
Answer
یہ تبدیلیاں آہستہ آہستہ رونما ہوتی ہیں یعنی ان میں وقت لگتا ہے۔
Q18 · 2 marks
تعلّم کی تیسری خصوصیت لکھیں۔
Answer
یہ تبدیلیاں بچے کے کردار کا مستقل حصہ بن جاتی ہیں۔
Q19 · 2 marks
تعلّم کی چوتھی خصوصیت لکھیں۔
Answer
ان تبدیلیوں میں استحکام اور پائیداری ہوتی ہے (مستحکم تبدیلی)۔
Q20 · 2 marks
تعلّم کی پانچویں خصوصیت لکھیں۔
Answer
کسی ایک تبدیلی کے نتیجے میں بچے کے کردار میں ایسی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ آئندہ پیش آنے والے مسائل حل کر لیتا ہے (حل مسائل کی صلاحیت)۔
Q21 · 2 marks
تعلّم کی تعریف کے مطابق تبدیلیاں کب پیدا ہوتی ہیں؟
Answer
ماحول میں پیش آنے والے تجربات کے سبب پیدا ہوتی ہیں۔ اولاً فرد کسی «عمل» کے ردعمل میں کام کرتا ہے۔ ثانیاً دوسروں پر گزرنے والے تجربات کا مشاہدہ کر کے بھی سبق سیکھتا ہے۔
Q22 · 2 marks
کیا تعلّم پر ذہن، عمر یا جگہ کی قید ہے؟ وضاحت کریں۔
Answer
نہیں۔ تعلّم مسلسل اور متواتر جاری رہنے والا عمل ہے۔ فطین افراد جلد سیکھ لیتے ہیں جبکہ کند ذہن لوگ دیر سے سیکھتے ہیں مگر سیکھتے سب ہیں۔
Q23 · 2 marks
تعلّم کے ذریعے تبدیلیاں کن تین شعبوں میں آتی ہیں؟
Answer
(1)قوفی یا علمی (2) مہارات (3) جذباتی استحکام اور رویے۔
Q24 · 2 marks
تعلّم کی رفتار ہمیشہ ایک جیسی کیوں نہیں رہتی؟
Answer
فرد کی زندگی میں تعلّم کبھی تیز اور کبھی سست ہوتا ہے۔ بعض اوقات مددگار عناصر ہوتے ہیں اور بعض اوقات رکاوٹ بننے والے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔
Q25 · 2 marks
تعلّم پر اثر انداز ہونے والے چار عوامل لکھیے۔
Answer
(1)بچے کی جسمانی کیفیات (2) بچے کا گھریلو ماحول (3) بچے کی نفسیاتی کیفیات یعنی جذباتی (4) محرکات اور انفرادی ضرورتیں۔
Q26 · 2 marks
مددگار اور رکاوٹ بننے والے عوامل میں فرق لکھیں۔
Answer
مددگار عوامل تعلّم میں سہولت و آسانی پیدا کر کے اسے مستحکم، مستقل اور دیر پا بناتے ہیں۔ رکاوٹ بننے والے عوامل تعلّم کی رفتار سست کر دیتے ہیں۔
Q27 · 2 marks
بچے کی جسمانی کیفیات تعلّم پر کیسے اثر انداز ہوتی ہیں؟
Answer
بچے کی جسمانی نشوونما تعلّم کی ابتدائی بنیاد ہے۔ اگر بالیدگی کا عمل مسلسل اور باقاعدہ نہ رہے یا اعضا (ہاتھ، پیر، آنکھ، کان) میں خلل ہو تو سیکھنے کا عمل ناقص رہ جاتا ہے۔
Q28 · 2 marks
ہاتھوں سے معذور بچہ کھیل کود میں کیا مشکل محسوس کرے گا؟
Answer
وہ چیزوں کو کس طرح پکڑ سکے گا۔ ہاتھوں سے کیے اور سیکھے جانے والے بہت سے افعال اس کے لیے ممکن نہیں ہوتے۔
Q29 · 2 marks
گھریلو ماحول بچے کی شخصیت پر کیسے اثر ڈالتا ہے؟
Answer
اگر گھر کے افراد بچے پر توجہ دیں، مناسب خوراک اور موسم کے مطابق ماحول دیں، مشفقانہ سلوک کریں اور ادب آداب کا خیال رکھیں تو بچے کی شخصیت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں۔
Q30 · 2 marks
جھگڑالو گھر کے بچے پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟
Answer
ایسے گھر میں بچہ باغیانہ کیفیت یا پژمردگی کا شکار ہو جاتا ہے، اس کی دلچسپی ختم ہو جاتی ہے اور تعلّم کی رفتار میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔
Q31 · 2 marks
نفرت کا تعلّم پر کیا اثر ہوتا ہے؟
Answer
اگر کسی فرد سے نفرت ہو تو بچہ اس کے ساتھ تجربات کو نفرت کی نگاہ سے دیکھ کر ان کاموں کو کرنے سے گریز کرتا ہے۔ اس سے تعلّم کی رفتار اور استحکام پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔
Q32 · 2 marks
محرک کسے کہتے ہیں؟ ایک مثال دیں۔
Answer
وہ ضرورت یا چیز جو بچے کو کام کی طرف مائل کرے۔ بھوک اور سردی منفی محرک بنتی ہیں اور عزت و توقیر کی طلب مثبت محرک ہے۔
Q33 · 2 marks
بھوک سیکھنے کے لیے کس طرح رکاوٹ بنتی ہے؟
Answer
بھوکا بچہ دیگر محرکات کے مقابلے میں زیادہ طاقتور محرک (بھوک) کے زیر اثر ہوتا ہے، اس لیے وہ کوئی تجربہ قبول نہیں کرتا۔
Q34 · 2 marks
عزت و توقیر کی طلب کا تعلّم میں کیا کردار ہے؟
Answer
ہر بچہ عزت و توقیر کا طلب گار ہوتا ہے۔ بے عزتی کرنے والے کام یا تجربات کو بچہ ناپسند کرتے ہوئے رد کر دیتا ہے۔ عزت ملنے پر وہ کام کرتا ہے۔
Q35 · 2 marks
انفرادی اختلافات کی چھ اقسام لکھیے۔
Answer
(1)جسمانی اختلافات (2) ذہنی اختلافات (3) دلچسپیوں میں اختلافات (4) جذباتی اختلافات (5) معاشرتی اختلافات (6) علمی/تعلیمی استعداد میں اختلافات۔
Q36 · 2 marks
انسانوں میں انفرادی اختلافات کی دو مثالیں دیں۔
Answer
کوئی کالا ہے تو کوئی گورا۔ کوئی ذہین ہے اور کوئی کند ذہن۔ بعض بچے جلد مہارت حاصل کر لیتے ہیں اور بعض کھیل کود میں ماہر ہوتے ہیں۔
Q37 · 2 marks
کون سے جسمانی اختلافات تعلّم پر اثر انداز نہیں ہوتے؟
Answer
رنگ، قد، فربہی، بالوں کا رنگ اور چہرے کی بناوٹ جیسے اختلافات تعلّم پر اثر پذیر نہیں ہوتے۔
Q38 · 2 marks
کمزور نظر والے بچے کو سیکھنے میں کیا مشکل ہو گی؟
Answer
وہ دور یا نزدیک کی چیزیں فوری نہیں دیکھ سکتا اور جلد پڑھ نہیں سکتا۔ اس سے سیکھنے کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔
Q39 · 2 marks
اعلیٰ ذہانت والے افراد کی خصوصیات لکھیں۔
Answer
وہ تجربات سے چیزوں اور تصورات کو جلد سمجھتے ہیں۔ مسائل جلد اور بہتر انداز میں حل کرتے ہیں۔ ان کے تعلّم کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے اور وہ معاشرے کے لیے سرمایہ عزت و عظمت بن جاتے ہیں۔
Q40 · 2 marks
ادنیٰ ذہانت والے بچوں کے تعلّم کی کیفیت لکھیں۔
Answer
انہیں سیکھنے میں بہت دیر لگتی ہے۔ وہ زیادہ دقیق اور پیچیدہ باتوں کو نہیں سمجھ سکتے اور ان کا ادراک بہت کمزور ہوتا ہے۔
Q41 · 2 marks
دلچسپیوں کے اختلاف کی دو مثالیں دیں۔
Answer
کوئی بچہ ریاضی میں زیادہ دلچسپی لیتا ہے اور دوسرا اردو میں۔ کسی کو شاعری کا شوق ہوتا ہے اور کسی کو مصوری یا مطالعے کا۔
Q42 · 2 marks
جذباتی اختلافات کی اقسام بیان کیجیے۔
Answer
بعض بچے ہنس مکھ، بعض غصیلے، ملنسار، شرمیلے، خوف زدہ یا متلون مزاج ہوتے ہیں۔
Q43 · 2 marks
غصیلے بچے کی کیفیت تعلّم پر کیا اثر ڈالتی ہے؟
Answer
غصے میں بچہ اچھے برے کی تمیز بھول جاتا ہے، بہت سی باتیں اسے یاد نہیں رہتیں اور اس کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
Q44 · 2 marks
معاشرتی اختلافات کا تعلّم پر کیا اثر ہوتا ہے؟
Answer
اگر بچے کے تعلقات بزرگوں اور افراد معاشرہ کے ساتھ اچھے ہوں گے تو وہ ان سے موزوں باتیں سیکھے گا۔ برے لوگوں سے تعلقات منفی اثر ڈالیں گے۔ معاشی خوشحالی بہتر تربیت کا سبب بنتی ہے۔
Q45 · 2 marks
علمی استعداد کے اختلافات کی وجہ کیا ہے؟
Answer
بچے اپنے ذہنی صلاحیتوں اور دیگر سہولتوں کی وجہ سے تعلیمی استعداد میں مختلف ہوتے ہیں۔ ان کا سابقہ علم، مہارتیں اور رویے بھی فرق پیدا کرتے ہیں۔
Q46 · 2 marks
ایک ہی بچہ مختلف زبانوں میں کیسے مختلف کارکردگی دکھا سکتا ہے؟
Answer
جو بچہ ایک زبان میں بہتر سابقہ علم رکھتا ہے وہ دوسری زبان میں بھی نسبتاً موزوں کارکردگی دکھائے گا۔
Q47 · 2 marks
مختصراً تعلّم کا خلاصہ لکھیے۔
Answer
تعلّم بچے کے کردار میں نسبتاً مستحکم تبدیلی ہے جو تجربات سے پیدا ہوتی ہے۔ اسے ماحول کے مطابق بنا دیتی ہے۔ اس کے عوامل اور انفرادی اختلافات اسے مثبت یا منفی بناتے ہیں۔
Q48 · 1 mark
بیان درست ہے یا غلط: طبعی تبدیلیاں بغیر سیکھے مسلسل جاری رہتی ہیں۔
Answer
ص (صحیح)
Q49 · 1 mark
بیان: تعلّم کے نتیجے میں ایسی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں جو آئندہ پیش آنے والے مسائل حل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
Answer
ص (صحیح)
Q50 · 1 mark
بیان: بچہ اچھی یا بری عادتیں پہلے پہل گھر سے سیکھتا ہے۔
Answer
ص (صحیح)
Q51 · 1 mark
بیان: انسانی رویہ تعلّم پر اثر انداز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
Answer
ص (صحیح)
Q52 · 1 mark
بیان: سابقہ معلومات رکھنے والے بچے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
Answer
ص (صحیح)
Q53 · 1 mark
خالی جگہ پُر کیجیے: انسان میں مسلسل و متواتر ............. پیدا ہوتی رہتی ہے۔
Answer
تبدیلیاں
Q54 · 1 mark
خالی جگہ: طبعی و فطری تبدیلیوں میں ............. کے عمل کی مداخلت نہیں ہوتی۔
Answer
سیکھنے
Q55 · 1 mark
خالی جگہ: طبعی تبدیلیاں عموماً ............. کا حصہ ہوتی ہیں۔
Answer
بالیدگی
Q56 · 1 mark
خالی جگہ: ............. انسان کے کردار پر اثر انداز ہونے والا اہم ترین عمل ہے۔
Answer
تعلّم
Q57 · 1 mark
خالی جگہ: تجربات سے گزرنے کے بعد انسان اپنے مسائل کو حل کرنے کے ............. تلاش کر لیتا ہے۔
Answer
طریقے
Q58 · 1 mark
خالی جگہ: تعلّم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تبدیلیاں فرد کو پیش آنے والے ............. کے سبب پیدا ہوتی ہیں۔
Answer
تجربات
Q59 · 1 mark
خالی جگہ: تعلّم کے ذریعے فرد کے کردار میں ............. اور مجموعی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
Answer
ہم گیر
Q60 · 1 mark
خالی جگہ: ہر بچے میں نشوونما کی رفتار ............. نہیں ہوتی۔
Answer
یکساں
Q61 · 1 mark
خالی جگہ: گھر کے افراد کا بچے کے ساتھ مشفقانہ سلوک بچے کی شخصیت پر اچھے ............. کرے گا۔
Answer
اثرات
Q62 · 1 mark
خالی جگہ: اگر بچہ کسی مستقل ............. کا شکار ہے تو اس کی یہ حالت اس کے تعلّم پر گہرا اثر ڈالے گی۔
Answer
معذوری
Q63 · 2 marks
ذہانت کے تین درجات کے نام لکھیں۔
Answer
اعلیٰ ذہانت، متوسط ذہانت اور ادنیٰ ذہانت۔
Q64 · 2 marks
تعلّم کی پانچ خصوصیات کے نام لکھیں۔
Answer
تجربے کا نتیجہ، آہستہ آہستہ، مستقل، مستحکم اور پائیدار، اور حل مسائل کی صلاحیت۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
تعلّم کے عمل کی خصوصیات بیان کیجیے۔ ہر خصوصیت کے لیے ایک ایک مثال بھی لکھیے۔
Answer
تعریف: تعلّم ایک ایسا عمل ہے جس سے فرد کے کردار میں نسبتاً مستحکم و مستقل تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔ خصوصیات:
(1)تبدیلیاں ایک عمل (تجربہ) کا نتیجہ ہیں۔
مثال: بچہ بار بار کوشش سے سائیکل چلانا سیکھتا ہے۔
(2)تبدیلیاں آہستہ آہستہ رونما ہوتی ہیں۔
مثال: لکھنا سیکھنے میں مہینے لگتے ہیں۔
(3)تبدیلیاں کردار کا مستقل حصہ بن جاتی ہیں۔
مثال: ایک بار پڑھنا سیکھ لیا تو بھولتا نہیں۔
(4)ان میں استحکام اور پائیداری ہوتی ہے۔
مثال: اچھی عادتیں مستقل رہتی ہیں۔
(5)تبدیلی سے حل مسائل کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
مثال: حساب کے اصول سیکھ کر نئے سوال حل کرنا۔
نتیجہ: ان خصوصیات سے تعلّم طبعی و فطری تبدیلیوں سے الگ پہچانا جاتا ہے۔
Q2 · 8 marks
تعلّم پر اثر انداز ہونے والے عوامل لکھ کر ان کی وضاحت کیجیے۔
Answer
تمہید: تعلّم کبھی تیز اور کبھی سست ہوتا ہے۔ مددگار عوامل اسے آسان اور دیر پا بناتے ہیں اور رکاوٹ بننے والے عوامل سست کرتے ہیں۔ عوامل:
(1)بچے کی جسمانی کیفیات: بالیدگی کا مسلسل اور باقاعدہ ہونا ضروری ہے۔ اعضا (ہاتھ، پیر، آنکھ، کان) میں خلل ہو تو سیکھنا ناقص رہتا ہے۔ صحت مند بچے بہتر سیکھتے ہیں۔
(2)گھریلو ماحول: توجہ، مناسب خوراک، مشفقانہ سلوک اور ادب آداب سے اچھے اثرات پڑتے ہیں۔ لڑائی جھگڑے سے باغیانہ کیفیت یا پژمردگی پیدا ہوتی ہے۔
(3)نفسیاتی کیفیات: غصہ، نفرت، پیار، محبت تعلّم پر اثر ڈالتے ہیں۔ غصے میں صحیح فیصلہ نہیں ہوتا اور نفرت میں گریز پیدا ہوتا ہے۔
(4)محرکات اور انفرادی ضرورتیں: بھوک اور سردی منفی محرک ہیں اور عزت و توقیر کی طلب مثبت محرک ہے۔
نتیجہ: مثبت عوامل تعلّم بہتر بناتے ہیں۔
Q3 · 8 marks
بچے کے گھریلو ماحول میں کیا باتیں شامل ہیں؟ اس ماحول کا بچے کی ابتدائی تعلیم پر کیا اثر پڑتا ہے؟ مثالیں دے کر وضاحت کیجیے۔
Answer
گھریلو ماحول میں گھر کے تمام افراد اور گھر میں وقوع پذیر ہونے والی تمام سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہ بچے کی جسمانی، معاشرتی اور جذباتی نشوونما میں اہم ہے۔ مثبت اثرات: مناسب خوراک، موسم کی گرمی سردی سے حفاظت، مشفقانہ سلوک اور ادب آداب سے بچہ موزوں باتیں سیکھتا ہے۔ منفی اثرات: خاندان کے افراد آپس میں لڑیں اور بچے کو ماریں پیٹیں تو بچے میں باغیانہ کیفیت یا پژمردگی پیدا ہوتی ہے۔ ایسا بچہ کسی چیز کے سیکھنے میں دلچسپی نہیں لیتا۔
نتیجہ: ماحول جتنا اچھا ہو گا تعلّم کی رفتار اور استحکام اتنا بہتر ہو گا۔
Q4 · 8 marks
انفرادی اختلافات تعلّم پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں؟ مثالیں دے کر بیان کیجیے۔
Answer
تمہید: تمام انسان ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ یہ فرق انفرادی اختلافات ہیں۔ اقسام اور اثرات:
(1)جسمانی: کمزور نظر والا بچہ جلد پڑھ نہیں سکتا اور ٹانگوں کا نقص کھیل کود میں مانع ہے۔
(2)ذہنی: اعلیٰ، متوسط، ادنیٰ ذہانت کے بچے مختلف رفتار سے سیکھتے ہیں۔
(3)دلچسپیاں: کوئی مصوری، کوئی مطالعہ اور کوئی کھیل پسند کرتا ہے۔
(4)جذباتی: غصیلا، شرمیلا، خوف زدہ یا متلون مزاج بچہ کام توجہ سے نہیں کر پاتا۔
(5)معاشرتی: خوشحال گھرانے کے بچے کو بہتر سہولتیں ملتی ہیں۔
(6)علمی استعداد: سابقہ علم اور مہارتوں سے فرق ہوتا ہے۔
نتیجہ: ہر بچے کی انفرادیت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
Q5 · 8 marks
ذہنی اور تعلیمی استعداد میں اختلافات کے بچوں کے تعلّم پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ مثالوں سے وضاحت کریں۔
Answer
ذہانت کے تین درجے ہیں۔
(1)اعلیٰ ذہانت: ایسے بچے تجربات سے جلد سمجھتے ہیں، مسائل جلد اور بہتر حل کرتے ہیں اور ان کے تعلّم کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔
(2)متوسط ذہانت: یہ فطین بچوں کی طرح جلد ترقی نہیں کرتے مگر معاشرے کی سمجھ بوجھ حاصل کر لیتے ہیں۔
(3)ادنیٰ ذہانت: انہیں سیکھنے میں بہت دیر لگتی ہے اور ادراک کمزور ہوتا ہے۔ علمی استعداد: بچے اپنی ذہنی صلاحیتوں اور سہولتوں کی وجہ سے مختلف ہوتے ہیں۔ جنہیں پڑھنے لکھنے اور حساب کتاب کے مواقع ملے وہ بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔ بعض بچوں میں کسی خاص کام کی خصوصی استعداد ہوتی ہے۔ ایک زبان کا بہتر سابقہ علم دوسری زبان میں مدد دیتا ہے۔
Q6 · 8 marks
طبعی و فطری تبدیلیوں اور تعلّم کی تبدیلیوں میں فرق واضح کیجیے۔ مثالیں لکھیے۔
Answer
طبعی و فطری تبدیلیاں بالیدگی اور نشوونما کے ساتھ خود بخود آتی ہیں، روکی نہیں جا سکتیں اور ان میں سیکھنے کا عمل دخل نہیں ہوتا۔ مثالیں: بھوک پر کھانا، پیاس پر پانی پینا، گرمی پر پنکھا جھلنا، سردی پر کانپنا، دوڑنا بھاگنا۔ تعلّم کی تبدیلیاں ایک خاص عمل (تجربہ و کوشش) کے نتیجے میں آتی ہیں۔ مثالیں: پڑھنا لکھنا، سائیکل یا موٹر سائیکل چلانا، فٹ بال اور کرکٹ کھیلنا، ادب آداب سیکھنا۔ فرق: فطری تبدیلیاں بالیدگی کا حصہ ہیں اور تعلّم کی تبدیلیاں تجربات کا نتیجہ، مستحکم، مستقل اور کردار کا حصہ ہوتی ہیں۔
Q7 · 8 marks
تعلّم کی تعریف لکھیے اور اس کی وضاحت کیجیے۔
Answer
تعریف: «تعلّم ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے ماحول میں پیش آنے والے تجربات کی وجہ سے فرد کے کردار میں نسبتاً مستحکم و مستقل تبدیلیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو اس فرد کو اپنے ماحول میں مناسب انداز سے اپنا کردار انجام دینے اور پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے قابل بنا دیتی ہیں۔» وضاحت:
(1)تبدیلیاں طبعی و فطری نہیں بلکہ نسبتاً دیر پا ہوتی ہیں۔
(2)یہ ماحول کے تجربات سے پیدا ہوتی ہیں۔ فرد خود عمل کے ردعمل میں کام کرتا ہے اور دوسروں کے تجربات کا مشاہدہ کر کے بھی سیکھتا ہے۔
(3)تعلّم مسلسل جاری رہتا ہے اور اس پر ذہن، عمر اور جگہ کی قید نہیں۔
(4)تبدیلیاں علمی، مہارتی اور جذباتی شعبوں میں آتی ہیں۔ اس سے فرد کے علم اور فکر و فہم میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ نیک و بد میں تمیز کر سکتا ہے۔
Q8 · 6 marks
مددگار اور رکاوٹ بننے والے عوامل کی مثالوں سمیت وضاحت کیجیے۔
Answer
تمہید: تعلّم کبھی تیز اور کبھی سست ہوتا ہے۔ مددگار عوامل: صحت مند جسم، خوشگوار گھریلو ماحول، مناسب جذبات، مثبت محرکات اور عزت و توقیر۔ یہ سیکھنے میں سہولت و آسانی دے کر تعلّم کو مستحکم، مستقل اور دیر پا بناتے ہیں۔ رکاوٹ عوامل: جسمانی معذوری، جھگڑالو گھر، غصہ، نفرت، بھوک، بے عزتی۔ یہ تعلّم کی رفتار سست کر دیتے ہیں۔
نتیجہ: تعلّم کو مثبت بنانے میں مددگار عوامل اور انفرادی اختلافات کا بہت اہم کردار ہے۔
Q9 · 6 marks
بچے کی نفسیاتی کیفیات کا تعلّم پر اثر مثالوں سے بیان کیجیے۔
Answer
جذبات یعنی غصہ، نفرت، پیار، محبت بچے کی شخصیت میں لاتعداد تبدیلیاں پیدا کرتے ہیں۔ غصہ: صحیح فیصلہ اور اچھے برے کی تمیز متاثر ہوتی ہے اور بچہ ہر کام غلط انداز میں کرتا ہے۔ نفرت: اگر کسی سے اچھے تعلقات نہ ہوں تو بچہ اس سے متعلق تجربات اور کاموں سے گریز کرتا ہے۔ پیار محبت: مثبت جذبات تعلّم کو آسان بناتے ہیں۔ بے چینی: رفتار اور استحکام پر منفی اثر ڈالتی ہے۔
Q10 · 6 marks
محرکات اور انفرادی ضرورتوں کی وضاحت کرتے ہوئے تعلّم پر ان کے اثرات لکھیے۔
Answer
بھوک: اگر بچے کو بھوک لگی ہو تو بھوک منفی محرک بن جاتی ہے اور وہ کوئی تجربہ قبول نہیں کرے گا۔ سردی: بچے کو سردی لگ رہی ہو تو وہ کام کو سیکھنے پر آمادہ نہیں ہوتا۔ عزت: ہر بچہ عزت و توقیر کا طلب گار ہوتا ہے۔ بے عزتی کرنے والے کام کو وہ ناپسند کر کے رد کر دیتا ہے۔ انفرادی ضرورتیں: جن کاموں کو کرنے سے خوشی، راحت یا شاباش ملے ان کا سیکھنا بہتر ہوتا ہے۔
نتیجہ: انفرادی ضرورتیں تعلّم کی بہتری اور استحکام کا باعث ہیں۔
Q11 · 6 marks
معاشرتی اختلافات اور ان کے تعلّم پر اثرات لکھیں۔
Answer
دو قسمیں:
(1)افراد معاشرہ کے آپس کے تعلقات اور لوگوں کا رہن سہن۔ اگر بچے کے تعلقات بزرگوں اور افراد معاشرہ سے اچھے ہوں تو وہ ان سے موزوں باتیں اور ادب آداب سیکھتا ہے۔ برے لوگوں سے تعلقات منفی اثر ڈالتے ہیں۔
(2)افراد معاشرہ کی معاشی، سیاسی حیثیت۔ معاشی طور پر خوشحال گھرانے کے لوگ بچے کی بہتر علمی و عملی تربیت کر سکتے ہیں اور بچے کو بے شمار سہولتیں ملتی ہیں۔ شہری اور دیہاتی بچوں میں علمی و عملی اختلاف بھی اسی وجہ سے نظر آتا ہے۔
Q12 · 8 marks
جسمانی اور ذہنی اختلافات کے تعلّم پر اثرات کا موازنہ کیجیے۔
Answer
جسمانی اختلافات: رنگ، قد اور فربہی سے تعلّم متاثر نہیں ہوتا۔ البتہ نشوونما میں کمی، کمزور نظر، ٹانگوں کا نقص، سننے کی کمی، بیماری یا مستقل معذوری تعلّم کی رفتار کو سست کرتی ہے۔ ذہنی اختلافات: اعلیٰ ذہانت کے بچے تیز، متوسط معتدل اور ادنیٰ ذہانت کے بچے بہت سست سیکھتے ہیں۔ موازنہ: جسمانی نقص کا حل ممکن ہو سکتا ہے جیسے عینک مگر ذہنی استعداد براہ راست رفتار کو متعین کرتی ہے۔ دونوں اختلافات تعلّم کی رفتار تیز یا سست کرتے ہیں۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.