Class 9 Education · Chapter 5
گھر، سکول اور معاشرہ: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
تعلیم کی تعریف کریں۔
Answer
تعلیم وہ عمل ہے جس کے ذریعے علم و مہارتیں اور ثقافت نئی نسل کو منتقل کی جاتی ہے اور معاشرتی زندگی کی تشکیل کی جاتی ہے۔
Q2 · 2 marks
معاشرہ کی تعریف کریں۔
Answer
اصطلاحاً معاشرہ یکساں خیالات رکھنے والے افراد کا وہ گروہ ہے جو مشترکہ مفادات کے لیے مل جل کر رہتے ہیں۔
Q3 · 2 marks
کمیونٹی کی تعریف کریں۔
Answer
کمیونٹی معاشرے کی ایک اکائی ہوتی ہے جہاں افراد اپنی فلاح کے لیے مل جل کر کام کرتے ہیں۔
Q4 · 2 marks
گھر کی تربیت کا انداز غیر رسمی کیوں ہوتا ہے؟ اس میں کیا شامل ہے؟
Answer
گھر کی تربیت کا انداز غیر رسمی ہوتا ہے۔ اس میں کھانا پینا، اٹھنا بیٹھنا، بول چال، چھوٹے بڑے کی پہچان اور ذاتی مفادات پر خاندانی مفادات کو ترجیح دینا شامل ہے۔
Q5 · 2 marks
علامہ اقبالؒ نے استاد کو کیا قرار دیا ہے؟
Answer
علامہ اقبالؒ نے استاد کو روحِ انسانی کا معمار قرار دیا ہے کیونکہ استاد طالب علم کو اچھا شہری اور مفید رکن معاشرہ بناتا ہے۔
Q6 · 2 marks
لفظ «معاشرہ» کے لغوی معنی لکھیں۔
Answer
معاشرہ کا ہم معنی انگریزی لفظ سوسائٹی ہے جس کے معنی ساتھیوں کی جماعت یا گروہ کے ہیں۔ عربی میں اس کے معنی مل جل کر رہنے کی جگہ کے ہیں۔
Q7 · 2 marks
سکول معاشرے کی معاونت کن امور میں کرتا ہے؟ تین لکھیں۔
Answer
سکول معاشرتی زندگی کی تیاری میں معاونت کرتا ہے۔ وہ زبان و بیان، اخلاق و آداب اور سیاست و حکومت جیسے امور کی تربیت دیتا ہے۔ بچے کو معلومات، عادات اور مہارتیں فراہم کرتا ہے۔
Q8 · 2 marks
تعلیم کے تین بنیادی کام لکھیں۔
Answer
(1)علم و مہارتوں کی نئی نسل کو منتقلی (2) ثقافت کی حفاظت اور اس کی نئی نسل کو منتقلی (3) معاشرتی زندگی کی تشکیل۔
Q9 · 2 marks
کمیونٹی کے مل کر کرنے والے کاموں کی دو مثالیں دیں۔
Answer
موسمی بیماریوں سے روک تھام، پانی کے ضیاع کی روک تھام، بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے والدین اور اساتذہ کی تنظیم بنانا۔
Q10 · 2 marks
ٹیکسٹ بک بورڈ کی ذمہ داری کیا ہے؟
Answer
درسی کتب کی طباعت اور معیاری ٹیکسٹ بک کی فراہمی ٹیکسٹ بک بورڈ کی ذمہ داری ہے۔ بورڈ میں ماہرین تعلیم اور ماہرین مضمون کتب کی تیاری اور فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
Q11 · 2 marks
نیشنل بک فاؤنڈیشن کا کیا کام ہے؟
Answer
یہ ادارہ مہنگی اور بیرون ملک چھپی ہوئی کتابوں کو سستے داموں طلبا کو فراہم کرنے کے لیے انجینئرنگ، طب، اکاؤنٹس، منیجمنٹ، کمپیوٹر، قانون اور دیگر شعبوں سے متعلقہ کتب چھاپ کر سستے داموں فراہم کرتا ہے۔
Q12 · 2 marks
ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کا کیا کردار ہے؟
Answer
اعلیٰ سطح پر تحقیق کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے مدد لی جا سکتی ہے۔ یہ تحقیق کے لیے مالی اور فنی معاونت فراہم کرتا ہے۔
Q13 · 2 marks
اساتذہ کی تربیت کن دو سطحوں پر کی جاتی ہے؟
Answer
(1)ملازمت سے قبل تربیت جو پہلی سطح کی تربیت کہلاتی ہے۔
(2)دوران ملازمت تربیت جو جدید علم سے شناسائی کے لیے وقتاً فوقتاً کی جاتی ہے۔
Q14 · 2 marks
18 ویں آئینی ترمیم کے بعد نصاب سازی کا نظام کیسے بدلا؟
Answer
پہلے وفاقی وزارت تعلیم کے تحت شعبہ نصاب سازی کام کر رہا تھا۔ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد نصاب سازی کا اختیار صوبوں کو منتقل کر دیا گیا۔ اب پہلی سے بارہویں جماعت تک کی نصاب سازی صوبوں کی ذمہ داری ہے۔
Q15 · 2 marks
گھر، سکول اور معاشرے کے تعلقات کے فروغ کے لیے تین اقدامات لکھیں۔
Answer
(1)بچوں کی تعلیم کے لیے مقامی وسائل کی نشاندہی کی جائے۔
(2)مقامی صنعت، زراعت اور تجارت سے تعلیم کا ربط پیدا کیا جائے۔
(3)وقتاً فوقتاً گھر، سکول اور کمیونٹی کی ضرورتوں کا جائزہ لے کر نصاب میں تبدیلی کی جائے۔
Q16 · 2 marks
تعلیم کی وجہ سے معاشرے میں آنے والی تین تبدیلیاں لکھیں۔
Answer
(1)تعلیم ایک سلسلہ جاریہ بن گئی ہے۔
(2)نئے شعبہ جات علم متعارف کروائے گئے ہیں۔
(3)خواتین کو ملازمتوں اور تعلیم میں یکساں حصہ ملنے لگا ہے۔
Q17 · 1 mark
خالی جگہ پُر کریں: معاشرہ نئی نسل کی ................ کی ذمہ داری تعلیم کے ذریعے پوری کرتا ہے۔
Answer
تربیت
Q18 · 1 mark
خالی جگہ پُر کریں:اصطلاحاً معاشرہ یکساں خیالات رکھنے والے اس گروہ کا نام ہے جو مشترکہ ............ کے لیے مل جل کر رہتے ہیں۔
Answer
مفادات
Q19 · 1 mark
خالی جگہ پُر کریں: علامہ اقبالؒ نے استاد کو روح انسان کا ................ قرار دیا ہے۔
Answer
معمار
Q20 · 1 mark
خالی جگہ پُر کریں: کتاب کی چھپائی اور معیاری مواد کی فراہمی ................ کی ذمہ داری ہے۔
Answer
ٹیکسٹ بک بورڈ
Q21 · 1 mark
خالی جگہ پُر کریں: نصاب سازی کا عمل ............ میں ہوتا ہے۔
Answer
صوبوں
Q22 · 1 mark
کالم (الف) کا جزو «معاشرہ کا انگریزی مترادف» کالم (ب) میں کس سے ملتا ہے؟
Answer
Society
Q23 · 1 mark
کالم (الف) کا جزو «کمیونٹی» کالم (ب) میں کس سے ملتا ہے؟
Answer
معاشرے کی ایک چھوٹی اکائی
Q24 · 1 mark
کالم (الف) کا جزو «گھر» کالم (ب) میں کس سے ملتا ہے؟
Answer
غیر رسمی تربیت
Q25 · 1 mark
کالم (الف) کا جزو «سکول» کالم (ب) میں کس سے ملتا ہے؟
Answer
بدلتے ماحول سے مطابقت
Q26 · 2 marks
گھر کی تربیت کا انداز کیسا ہوتا ہے؟
Answer
گھر کی تربیت کا انداز غیر رسمی ہوتا ہے۔ اس میں کھانا پینا، اٹھنا بیٹھنا، بول چال اور چھوٹے بڑے کی پہچان شامل ہے۔
Q27 · 2 marks
علامہ اقبالؒ نے استاد کے بارے میں کیا کہا ہے؟
Answer
علامہ اقبالؒ نے استاد کو روحِ انسانی کا معمار قرار دیا ہے۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
تعلیم معاشرے کی تشکیل میں کیا کردار ادا کرتی ہے؟
Answer
تعلیم تین بنیادی کام انجام دیتی ہے:
(1)علم و مہارتوں کی نئی نسل کو منتقلی (2) ثقافت کی حفاظت اور اس کی نئی نسل کو منتقلی (3) معاشرتی زندگی کی تشکیل۔ علم میں اضافے کے ساتھ نئی ایجادات نے زندگی کو آسان بنایا ہے اور ذرائع رسل و رسائل بہتر ہو گئے ہیں۔ دیہاتی زندگی میں مشینی کاشت، بہتر بیج اور کیڑے مار ادویات کا استعمال ہو رہا ہے۔ تعلیم ایک سلسلہ جاریہ بن گئی ہے، نئے شعبہ جات علم متعارف ہوئے ہیں، پرانی ٹیکنالوجی کی جگہ نئی ٹیکنالوجی نے لے لی ہے، نئے شعبوں میں رقم لگانے کا رجحان بڑھا ہے، تعلیم میں معیار لانے اور قابل فروخت مہارتوں پر زور ہے، سکول کا نصاب وقتی ضرورتوں کے تحت تبدیل کیا گیا ہے، خواتین کو ملازمتوں اور تعلیم میں یکساں حصہ مل رہا ہے، گھر سازی ایک صنعت بن گئی ہے اور شہروں کی طرف نقل مکانی روکنے کے لیے مقامی طور پر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ تمام امور معاشرتی زندگی کو ایک نیا رخ دیتے ہیں اور تعلیم کی مطابقت ضروری ہے۔
Q2 · 8 marks
سکول اور کمیونٹی کے تعلقات میں بہتری لانے کے لیے کیا اقدامات کیے جانے چاہئیں؟
Answer
(1)بچوں کی تعلیم میں بہتری کے لیے پڑھے لکھے لوگوں کی مدد سے مقامی طور پر مہیا وسائل کی نشاندہی کی جائے۔
(2)ان وسائل کو استعمال کرنے کے لیے محنتی حضرات اور ریٹائرڈ پڑھے لکھے لوگوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔
(3)تعلیم کے مسائل کی نشاندہی کی جائے۔
(4)مسائل کے حل کے لیے تجاویز تیار کی جائیں۔
(5)گھر، کمیونٹی اور معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نصابی اور معاون نصابی سرگرمیوں کو بنیاد بنایا جائے۔
(6)مقامی صنعت، زراعت اور تجارت سے تعلیم کا ربط پیدا کیا جائے۔
(7)معاشرے کے چیدہ لوگوں کو سکول کے مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً سکول میں بلایا جائے۔
(8)فارغ وقت کی ایسی سرگرمیاں تجویز کی جائیں جو سستی، قابل عمل اور نفع کا باعث بنیں۔
(9)قدرتی اور مہیا وسائل کے بے دریغ استعمال کی بجائے ان کے حسب ضرورت استعمال سے لوگوں کو شناسائی فراہم کی جائے۔
(10)ان امور میں تعلیم دی جائے جو گھر، سکول، کمیونٹی کی ضروریات اور انسان کی معاشی حالت کو بہتر بنا دے۔
(11)وقتاً فوقتاً گھر، سکول اور کمیونٹی کی ضرورتوں کا جائزہ لیا جاتا رہے اور اس کے مطابق نصاب میں تبدیلی کی جائے۔
Q3 · 8 marks
تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح اور تشکیل کے لیے سکول کا کردار بیان کریں۔
Answer
سکول کو بلاشبہ ایک چھوٹا سا معاشرہ کہہ سکتے ہیں جہاں زبان و بیان، اخلاق و آداب، سیاست و حکومت جیسے امور کی تربیت کی جاتی ہے۔ سکول کی تمام ذمہ داریاں معاشرتی زندگی کی تیاری کے لیے ہوتی ہیں۔ سکول کا کردار:
(1)انسانوں کے مل جل کر رہنے کی خصلت کی آبیاری ہوتی ہے۔
(2)مشترکہ ضرورتوں اور نصب العین کے لیے افراد معاشرہ کو فعال بنایا جاتا ہے۔
(3)ہر بچے میں مدرسے سے باہر کے معاشرتی ماحول سے مطابقت پیدا کی جاتی ہے۔
(4)بچے کی عادات، وصفات، احساسات، جذبات اور صلاحیتیں سکول کے ماحول کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔
(5)سکول بچے کو معلومات، عادات اور مہارتیں مہیا کر کے ثقافتی ورثہ منتقل کرتا ہے۔
(6)بچے کی سرگرمی میں تبدیلی پیدا کر کے بدلتے ماحول سے مطابقت کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔
(7)سکول ذہنی، جسمانی، جذباتی، معاشرتی، سیاسی، روحانی، اخلاقی اور جمالیاتی طور پر متوازن شخصیات پیدا کرتا ہے۔
Q4 · 8 marks
تعلیم سے متعلق ادارے کون سے ہیں؟ ان کے درجہ بدرجہ کردار واضح کریں۔
Answer
ملکی سطح پر وزارتِ تعلیم افراد معاشرہ کے لیے سہولیات فراہم کرتی ہے۔
(1)وفاقی وزارت تعلیم: پہلے شعبہ نصاب سازی کے تحت قومی نصاب مرتب ہوتا تھا۔ 18 ویں ترمیم کے بعد یہ اختیار صوبوں کو منتقل ہو گیا۔
(2)ٹیکسٹ بک بورڈ: درسی کتب کی طباعت اور معیاری کتب کی فراہمی۔
(3)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن: ثانوی اور اعلیٰ ثانوی درجوں کی تکمیل پر اسناد کی تقسیم اور امتحان میں یکساں معیار۔ طلبا ان اسناد کی بنیاد پر ملازمت یا اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
(4)نیشنل بک فاؤنڈیشن: مہنگی اور بیرونی کتب سستے داموں فراہم کرتی ہے۔
(5)وفاقی ادارہ برائے آلات تعلیم: اساتذہ کے لیے سستے اور قابل عمل آلات فراہم کرتا ہے۔
(6)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن: وظائف کا اجرا۔
(7)ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC): اعلیٰ سطح پر تحقیق میں مدد۔
(8)حکومتی ادارے اور نجی تنظیمیں: اساتذہ کی تربیت میں حصہ۔ اساتذہ کی تربیت ملازمت سے قبل اور دوران ملازمت دونوں سطحوں پر کی جاتی ہے۔
Q5 · 8 marks
گھر، سکول، کمیونٹی اور معاشرے کے باہمی تعلق کو واضح کریں۔
Answer
گھر: گھر بچے کی غیر رسمی انداز میں انفرادی تربیت کرتا ہے۔ بچے کو بہن بھائیوں اور ماں باپ کے ساتھ مل جل کر رہنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ گھر افراد خاندان کو ذمہ داریوں اور حقوق سے شناسا کرنے کے ساتھ ان کی ادائیگی کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔ گھر کی تربیت سکول کی تعلیم و تربیت کے لیے بنیاد بنتی ہے۔ کمیونٹی: کمیونٹی معاشرے کی ایک اکائی ہوتی ہے جہاں افراد اپنی فلاح کے لیے مل جل کر کام کرتے ہیں۔ مثلاً موسمی بیماریوں سے روک تھام، پانی کے ضیاع کی روک تھام اور بچوں کی بہتر تعلیم۔ سکول میں اس کی مثال والدین اور اساتذہ کی تنظیم ہے جو مذہبی تقریبات، قومی تقریبات، فنڈ کے حصول اور خرچ کے لیے مل کر کام کرتی ہے۔ سکول: سکول بچے کو علم و مہارتیں دے کر بہتر روزگار کے ذریعے اپنی معاشی حالت بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے اور معاشرے کی معاونت کرتا ہے۔ معاشرہ: معاشرہ نئی نسل کی تربیت کی ذمہ داری سکول کے ذریعے نبھاتا ہے۔
Q6 · 8 marks
معاشرہ اور تعلیم کے تعلق کو نکات کی صورت میں بیان کریں۔
Answer
(1)بچے کی دلچسپیوں کے مطابق تعلیم دے کر معاشرے کو انفرادی قوت فراہم کی جاتی ہے۔
(2)معاشرے کی زندگی کے لیے بچے کو تیار کر دیا جاتا ہے۔
(3)سکول اور معاشرے کی زندگی کے درمیان فرق ختم ہو جاتا ہے۔
(4)معاشرتی روایات، رسم و رواج اور آداب و اخلاق سکھائے جاتے ہیں۔
(5)پیچیدہ معاملات کو آسان فہم بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔
(6)معاشرے کے اچھے پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
(7)متضاد نظریات میں توازن پیدا کیا جاتا ہے۔
(8)چھوٹی چھوٹی ذاتی وفاداریوں کو ملکی اور ملی وفاداریوں پر قربان کیا جاتا ہے۔
(9)گھر اور مدرسے کے ماحول سے مدے کر وسیع معاشرتی ماحول سے مطابقت پیدا کرنا سکھائی جاتی ہے۔
(10)تنگ نظری کی جگہ روشن خیالی پیدا کر کے دوستی، محبت اور امن کی صفات پیدا کی جاتی ہیں۔
(11)معاشرے میں زندہ رہنے اور آگے بڑھنے کے لیے صحت مند مقابلے کا رجحان پیدا کیا جاتا ہے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.