Class 9 Education · Chapter 5 · Test 4
تفصیلی سوالات
6 questions · 50 min · 48 marks
Want to try first? Take the free Education test: ٹیسٹ 1: تعلیم کا مفہوم اور اقسام
Sample questions with answers
The first 5 of 6, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
تعلیم معاشرے کی تشکیل میں کیا کردار ادا کرتی ہے؟
Show model answerHide model answer
تعلیم تین بنیادی کام انجام دیتی ہے:
(1)علم و مہارتوں کی نئی نسل کو منتقلی (2) ثقافت کی حفاظت اور اس کی نئی نسل کو منتقلی (3) معاشرتی زندگی کی تشکیل۔ علم میں اضافے کے ساتھ نئی ایجادات نے زندگی کو آسان بنایا ہے اور ذرائع رسل و رسائل بہتر ہو گئے ہیں۔ دیہاتی زندگی میں مشینی کاشت، بہتر بیج اور کیڑے مار ادویات کا استعمال ہو رہا ہے۔ تعلیم ایک سلسلہ جاریہ بن گئی ہے، نئے شعبہ جات علم متعارف ہوئے ہیں، پرانی ٹیکنالوجی کی جگہ نئی ٹیکنالوجی نے لے لی ہے، نئے شعبوں میں رقم لگانے کا رجحان بڑھا ہے، تعلیم میں معیار لانے اور قابل فروخت مہارتوں پر زور ہے، سکول کا نصاب وقتی ضرورتوں کے تحت تبدیل کیا گیا ہے، خواتین کو ملازمتوں اور تعلیم میں یکساں حصہ مل رہا ہے، گھر سازی ایک صنعت بن گئی ہے اور شہروں کی طرف نقل مکانی روکنے کے لیے مقامی طور پر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ تمام امور معاشرتی زندگی کو ایک نیا رخ دیتے ہیں اور تعلیم کی مطابقت ضروری ہے۔
Question 2 · 8 marks
سکول اور کمیونٹی کے تعلقات میں بہتری لانے کے لیے کیا اقدامات کیے جانے چاہئیں؟
Show model answerHide model answer
(1)بچوں کی تعلیم میں بہتری کے لیے پڑھے لکھے لوگوں کی مدد سے مقامی طور پر مہیا وسائل کی نشاندہی کی جائے۔
(2)ان وسائل کو استعمال کرنے کے لیے محنتی حضرات اور ریٹائرڈ پڑھے لکھے لوگوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔
(3)تعلیم کے مسائل کی نشاندہی کی جائے۔
(4)مسائل کے حل کے لیے تجاویز تیار کی جائیں۔
(5)گھر، کمیونٹی اور معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نصابی اور معاون نصابی سرگرمیوں کو بنیاد بنایا جائے۔
(6)مقامی صنعت، زراعت اور تجارت سے تعلیم کا ربط پیدا کیا جائے۔
(7)معاشرے کے چیدہ لوگوں کو سکول کے مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً سکول میں بلایا جائے۔
(8)فارغ وقت کی ایسی سرگرمیاں تجویز کی جائیں جو سستی، قابل عمل اور نفع کا باعث بنیں۔
(9)قدرتی اور مہیا وسائل کے بے دریغ استعمال کی بجائے ان کے حسب ضرورت استعمال سے لوگوں کو شناسائی فراہم کی جائے۔
(10)ان امور میں تعلیم دی جائے جو گھر، سکول، کمیونٹی کی ضروریات اور انسان کی معاشی حالت کو بہتر بنا دے۔
(11)وقتاً فوقتاً گھر، سکول اور کمیونٹی کی ضرورتوں کا جائزہ لیا جاتا رہے اور اس کے مطابق نصاب میں تبدیلی کی جائے۔
Question 3 · 8 marks
تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اصلاح اور تشکیل کے لیے سکول کا کردار بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
سکول کو بلاشبہ ایک چھوٹا سا معاشرہ کہہ سکتے ہیں جہاں زبان و بیان، اخلاق و آداب، سیاست و حکومت جیسے امور کی تربیت کی جاتی ہے۔ سکول کی تمام ذمہ داریاں معاشرتی زندگی کی تیاری کے لیے ہوتی ہیں۔ سکول کا کردار:
(1)انسانوں کے مل جل کر رہنے کی خصلت کی آبیاری ہوتی ہے۔
(2)مشترکہ ضرورتوں اور نصب العین کے لیے افراد معاشرہ کو فعال بنایا جاتا ہے۔
(3)ہر بچے میں مدرسے سے باہر کے معاشرتی ماحول سے مطابقت پیدا کی جاتی ہے۔
(4)بچے کی عادات، وصفات، احساسات، جذبات اور صلاحیتیں سکول کے ماحول کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔
(5)سکول بچے کو معلومات، عادات اور مہارتیں مہیا کر کے ثقافتی ورثہ منتقل کرتا ہے۔
(6)بچے کی سرگرمی میں تبدیلی پیدا کر کے بدلتے ماحول سے مطابقت کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔
(7)سکول ذہنی، جسمانی، جذباتی، معاشرتی، سیاسی، روحانی، اخلاقی اور جمالیاتی طور پر متوازن شخصیات پیدا کرتا ہے۔
Question 4 · 8 marks
تعلیم سے متعلق ادارے کون سے ہیں؟ ان کے درجہ بدرجہ کردار واضح کریں۔
Show model answerHide model answer
ملکی سطح پر وزارتِ تعلیم افراد معاشرہ کے لیے سہولیات فراہم کرتی ہے۔
(1)وفاقی وزارت تعلیم: پہلے شعبہ نصاب سازی کے تحت قومی نصاب مرتب ہوتا تھا۔ 18 ویں ترمیم کے بعد یہ اختیار صوبوں کو منتقل ہو گیا۔
(2)ٹیکسٹ بک بورڈ: درسی کتب کی طباعت اور معیاری کتب کی فراہمی۔
(3)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن: ثانوی اور اعلیٰ ثانوی درجوں کی تکمیل پر اسناد کی تقسیم اور امتحان میں یکساں معیار۔ طلبا ان اسناد کی بنیاد پر ملازمت یا اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
(4)نیشنل بک فاؤنڈیشن: مہنگی اور بیرونی کتب سستے داموں فراہم کرتی ہے۔
(5)وفاقی ادارہ برائے آلات تعلیم: اساتذہ کے لیے سستے اور قابل عمل آلات فراہم کرتا ہے۔
(6)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن: وظائف کا اجرا۔
(7)ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC): اعلیٰ سطح پر تحقیق میں مدد۔
(8)حکومتی ادارے اور نجی تنظیمیں: اساتذہ کی تربیت میں حصہ۔ اساتذہ کی تربیت ملازمت سے قبل اور دوران ملازمت دونوں سطحوں پر کی جاتی ہے۔
Question 5 · 8 marks
گھر، سکول، کمیونٹی اور معاشرے کے باہمی تعلق کو واضح کریں۔
Show model answerHide model answer
گھر: گھر بچے کی غیر رسمی انداز میں انفرادی تربیت کرتا ہے۔ بچے کو بہن بھائیوں اور ماں باپ کے ساتھ مل جل کر رہنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ گھر افراد خاندان کو ذمہ داریوں اور حقوق سے شناسا کرنے کے ساتھ ان کی ادائیگی کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔ گھر کی تربیت سکول کی تعلیم و تربیت کے لیے بنیاد بنتی ہے۔ کمیونٹی: کمیونٹی معاشرے کی ایک اکائی ہوتی ہے جہاں افراد اپنی فلاح کے لیے مل جل کر کام کرتے ہیں۔ مثلاً موسمی بیماریوں سے روک تھام، پانی کے ضیاع کی روک تھام اور بچوں کی بہتر تعلیم۔ سکول میں اس کی مثال والدین اور اساتذہ کی تنظیم ہے جو مذہبی تقریبات، قومی تقریبات، فنڈ کے حصول اور خرچ کے لیے مل کر کام کرتی ہے۔ سکول: سکول بچے کو علم و مہارتیں دے کر بہتر روزگار کے ذریعے اپنی معاشی حالت بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے اور معاشرے کی معاونت کرتا ہے۔ معاشرہ: معاشرہ نئی نسل کی تربیت کی ذمہ داری سکول کے ذریعے نبھاتا ہے۔
More tests in گھر، سکول اور معاشرہ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.