Class 9 Islamiyat · Chapter 8
اسلامی تعلیمات اور عصرِ حاضر کے تقاضے: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
خود اعتمادی اور خود انحصاری کا لفظی معنی کیا ہے؟
Answer
خود اعتمادی اور خود انحصاری کا لفظی معنی اپنے آپ پر اعتماد اور انحصار کرنا ہے۔
Q2 · 2 marks
اصطلاح میں خود انحصاری کسے کہتے ہیں؟
Answer
اپنی صلاحیتوں کو پہچاننا، ان کا ادراک کرنا اور اپنی قوت و طاقت پر بھروسا کرنا خود انحصاری کہلاتا ہے۔
Q3 · 2 marks
خود اعتمادی کی اہمیت بیان کریں۔
Answer
جو شخص بڑے کام انجام دینا چاہتا ہے اس میں اعتماد کا ہونا بہت ضروری ہے۔ خود اعتمادی عظیم مقاصد کا حصول ممکن بناتی ہے۔
Q4 · 2 marks
اسلام انسان کو کن اخلاق و اوصاف کے اپنانے کی تلقین کرتا ہے؟
Answer
اسلام عزم و ہمت، حوصلہ اور خود اعتمادی و خود انحصاری کو اپنانے کی تلقین کرتا ہے۔ یہ اوصاف سرفہرست ہیں۔
Q5 · 2 marks
اہلِ ایمان مشکلات کا سامنا کس طرح کرتے ہیں؟
Answer
اہلِ ایمان مشکلات میں کم ہمت نہیں ہوتے بلکہ ہمت اور حوصلے سے سامنا کرتے ہیں اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔
Q6 · 2 marks
نبی کریم ﷺ نے غزوات میں خود اعتمادی کا درس کس طرح دیا؟
Answer
غزوۂ بدر ہو یا احد، خندق ہو یا حنین، آپ ﷺ نے عزم و ہمت اور استقلال کے ساتھ ڈٹ کر دشمنوں کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے فتح و کامرانی عطا فرمائی۔
Q7 · 2 marks
فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم ﷺ کی عاجزی و انکساری کا حال بیان کریں۔
Answer
آپ ﷺ اونٹنی قصواء پر سوار تھے۔ شاہانہ جلوس کے باوجود آپ ﷺ سورۃ الفتح اور سورۃ النصر کی تلاوت کرتے ہوئے اس طرح سر جھکائے بیٹھے تھے کہ سرِ مبارک اونٹنی کے کوہان سے لگ جاتا تھا۔
Q8 · 2 marks
نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام کو مشکل حالات میں کیا درس دیا؟
Answer
آپ ﷺ نے درس دیا کہ مشکل حالات میں دوسروں کی طرف دیکھنے اور ان سے امید رکھنے کے بجائے اپنی صلاحیتوں پر اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے بھروسا کریں۔ اللہ تعالیٰ مشکلات سے نکلنے کا راستہ دکھا دے گا۔
Q9 · 2 marks
کاروبار میں نقصان یا مالی تنگی کے وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
Answer
ہمیں خود انحصاری سے کام لینا چاہیے، اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے مشکلات سے نکلنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے محنت اور جدوجہد کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔
Q10 · 2 marks
خود اعتمادی انسان کا کیسا وصف ہے؟
Answer
خود اعتمادی انسان کا وہ وصف اور طرزِ عمل ہے جو انسان کے لیے عظیم مقاصد کا حصول ممکن بناتا ہے۔
Q11 · 2 marks
سورۃ آلِ عمران (159) کا ترجمہ تحریر کریں۔
Answer
ترجمہ: جب آپ (کسی بات کا) عزم کر لیں تو اللہ پر توکل کیجیے۔
Q12 · 2 marks
اسلام عزم و ہمت کے ساتھ انسان کو کیا درس دیتا ہے؟
Answer
اسلام انسان کو عزم و ہمت سے کام لینے اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے کا درس دیتا ہے۔
Q13 · 2 marks
فتح مکہ کے موقع پر آپ ﷺ کے ساتھ کون کون تھے؟
Answer
آپ ﷺ کے ایک جانب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور دوسری جانب حضرت اُسید بن حضیر رضی اللہ عنہ تھے اور آپ ﷺ کے چاروں طرف جوش میں بھرا لشکر تھا۔
Q14 · 2 marks
فتح مکہ کے موقع پر آپ ﷺ نے کن سورتوں کی تلاوت فرمائی؟
Answer
آپ ﷺ نے سورۃ الفتح اور سورۃ النصر کی تلاوت فرمائی۔
Q15 · 2 marks
اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو فتح و کامرانی کس کے نتیجے میں عطا فرمائی؟
Answer
آپ ﷺ کے عزم و ہمت اور استقلال کے ساتھ ڈٹ کر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے فتح و کامرانی عطا فرمائی۔
Q16 · 2 marks
بھیک مانگنے والے شخص کے واقعے سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟
Answer
نبی کریم ﷺ نے اسے محنت اور زورِ بازو پر بھروسا کرنے کا سبق دیا۔ اس سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے محنت سے کما کر کھانا چاہیے۔
Q17 · 2 marks
فتح مکہ کے موقع پر عجز و انکسار کے باوجود آپ ﷺ کی کون سی کیفیت قائم تھی؟
Answer
عجز و انکسار کے ساتھ آپ ﷺ کا رعب و دبدبہ بھی قائم تھا۔
Q18 · 2 marks
خود اعتمادی اور توکل کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
Answer
اسلام انسان کو عزم و ہمت اور خود اعتمادی کے ساتھ اللہ تعالیٰ پر توکل کا درس دیتا ہے۔ مومن اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتا ہے اور بھروسا اللہ تعالیٰ پر رکھتا ہے۔
Q19 · 2 marks
اسلام کیسے معاشرے کی تشکیل چاہتا ہے؟
Answer
اسلام ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتا ہے جس کے تمام شہری صحت مند، توانا اور جسمانی طور پر مضبوط ہوں۔
Q20 · 2 marks
سورۃ البقرہ (247) میں علم اور جسم کی وسعت کے متعلق کیا فرمایا گیا؟
Answer
ترجمہ: اور (اللہ نے) اسے علم اور جسم میں وسعت عطا فرمائی ہے۔
Q21 · 2 marks
وہ دو نعمتیں کون سی ہیں جن کی اکثر لوگ قدر نہیں کرتے؟
Answer
وہ دو نعمتیں صحت اور فراغت ہیں۔ (صحیح بخاری: 6412)
Q22 · 2 marks
نبی کریم ﷺ نے طاقت ور اور کمزور مومن کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا؟
Answer
آپ ﷺ نے فرمایا: طاقت ور مومن اللہ کے نزدیک کمزور مومن کی نسبت بہتر اور زیادہ محبوب ہے۔ (صحیح مسلم: 6774)
Q23 · 2 marks
ورزش جسم کے لیے کیوں ضروری ہے؟
Answer
ورزش انسانی جسم کو توازن دیتی ہے، پٹھوں کی نشوونما کرتی ہے، خون کی پیدا وار اور آکسیجن کی سطح بڑھاتی ہے اور خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے۔
Q24 · 2 marks
نبی کریم ﷺ نے کن کھیلوں کی ترغیب دی ہے؟
Answer
آپ ﷺ نے گھڑ سواری، نیزہ بازی، تیر اندازی، دوڑ اور کشتی وغیرہ کی ترغیب دی ہے۔
Q25 · 2 marks
دورِ حاضر کے مقبول جسمانی کھیل کون سے ہیں؟
Answer
ہاکی، فٹ بال، کرکٹ، والی بال اور دوسرے کھیل نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں۔
Q26 · 2 marks
جسمانی ریاضت کا اخلاقی پہلو کیا ہے؟
Answer
جسمانی ریاضت اخلاق سنوارتی ہے۔ کھانے پینے میں توازن رکھنا، پانی بیٹھ کر اور سانس لے کر پینا، بھوک رکھ کر کھانا اور غذائی اعتبار سے کھانے کی چیزوں کی حفاظت کرنا جسمانی و ذہنی صحت کے ساتھ اچھے اخلاق کی ضمانت بھی ہے۔
Q27 · 2 marks
کھیلوں سے ہماری زندگی میں کون سی خوبیاں پیدا ہوتی ہیں؟
Answer
کھیلوں میں حصہ لینے سے برداشت، پابندیِ وقت اور نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے اور زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
Q28 · 2 marks
اسلام میں کن کھیلوں کی اجازت نہیں؟
Answer
ایسے کھیل جن میں جوا، بدنظری، غیر شرعی امور یا کسی مخلوق پر ظلم کا عنصر شامل ہو، اسلام میں منع ہیں۔ جانوروں کی لڑائی پر مشتمل کھیلوں کی اجازت نہیں۔
Q29 · 2 marks
اسلام نے جسم اور صحت کے حوالے سے کیا تعلیمات دی ہیں؟
Answer
اسلام نے عبادات کے ساتھ ساتھ انسان کے جسم اور صحت کے حوالے سے بھی بنیادی تعلیمات ارشاد فرمائی ہیں۔
Q30 · 2 marks
صحت کی نعمت کے بارے میں انسان کا فرض کیا ہے؟
Answer
صحت مند انسان اور صحت مند دماغ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑا انعام ہے۔ اللہ کے اس انعام کی قدر کرنا انسان کا اولین فرض ہے۔
Q31 · 2 marks
صحابہ کرام کون سی ورزشیں کیا کرتے تھے؟
Answer
صحابہ کرام نیزہ بازی کیا کرتے تھے اور دوڑ بھی لگایا کرتے تھے۔ آپ ﷺ نے گھڑ سواری کی بھی ترغیب دی۔
Q32 · 2 marks
ورزش پٹھوں اور ہڈیوں پر کیا اثر ڈالتی ہے؟
Answer
ورزش سے انسان کے جسم کے پٹھے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
Q33 · 2 marks
کھیل کا ذہن کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
Answer
کھیل کے میدان میں ہر وقت مستعد رہنا پڑتا ہے اور ذہن کو ہر وقت استعمال کرنا ہوتا ہے، اس لیے کھیل کا ذہنی صحت کے ساتھ براہِ راست تعلق ہے۔
Q34 · 2 marks
صحت مند جسم کا صحت مند دماغ سے کیا تعلق ہے؟
Answer
جب انسانی جسم صحت مند ہو جاتا ہے تو اس کے اثرات انسانی دماغ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی ضمانت ہے۔
Q35 · 2 marks
کھیلوں کے انتخاب میں وقت کے بارے میں کس بات کا خیال رکھا جائے؟
Answer
کھیلوں کی وجہ سے ہمارا وقت ضائع نہ ہو اور کھیل تعلیم میں نقصان کا باعث نہ بنیں۔
Q36 · 2 marks
ورزش کے بیماریوں پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟
Answer
ورزش سے انسانی جسم میں بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
Q37 · 2 marks
مستقبل کا معنی کیا ہے؟
Answer
مستقبل کا معنی آنے والا وقت ہے۔
Q38 · 2 marks
مستقبل کی منصوبہ بندی سے کیا مراد ہے؟
Answer
مستقبل کی منصوبہ بندی سے مراد یہ ہے کہ انسان آنے والے وقت کے لیے تیاری کرے، اپنے پاس موجود وسائل کو اچھے طریقے سے استعمال کرے اور اپنی طاقت کے بقدر مزید اسباب اختیار کرنے کی کوشش کرے۔
Q39 · 2 marks
قرآن و سنت میں آخرت کے ساتھ دنیا کے بارے میں کیا تعلیم دی گئی ہے؟
Answer
قرآن و سنت میں موت کے بعد آنے والی زندگی کی تیاری کے حکم کے ساتھ یہ تعلیم بھی دی گئی ہے کہ ہم دنیا کی زندگی میں بھی آنے والے دنوں کے لیے تیاری کریں۔
Q40 · 2 marks
مستقبل کی ضرورت کے لیے اللہ تعالیٰ نے کیا حکم دیا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ ہم اپنے موجود وسائل اور نعمتوں کو ضائع نہ کریں اور مستقبل میں کسی بھی قسم کی تکلیف اور پریشانی سے بچنے کے لیے ابھی سے کوشش کریں۔ یہ توکل کے خلاف نہیں۔
Q41 · 2 marks
سورۃ الانفال (60) کا ترجمہ تحریر کریں۔
Answer
ترجمہ: اور (مسلمانو!) تم ان (کفار سے لڑنے) کے لیے تیاری رکھو جتنی قوت تم سے ممکن ہو۔ اس میں دشمنوں کے مقابلے کے لیے وسائل و اسباب جمع رکھنے کا حکم ہے۔
Q42 · 2 marks
حضرت یوسف علیہ السلام نے قحط کے لیے کیا منصوبہ بندی کی؟
Answer
حضرت یوسف علیہ السلام نے مصر والوں کو قحط سے محفوظ رکھنے کے لیے شاندار منصوبہ بندی کی۔ قحط کے زمانے میں مصر اپنی غذائی ضروریات میں خود کفیل تھا بلکہ دوسرے ملکوں کو بھی غلہ فراہم کر رہا تھا۔
Q43 · 2 marks
نبی کریم ﷺ نے نعمتوں کے ضیاع کے بارے میں کیا ہدایات دیں؟
Answer
آپ ﷺ نے نعمتوں کو ضائع ہونے سے بچانے کا حکم دیا، پانی ضائع کرنے سے منع فرمایا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا حکم دیا۔
Q44 · 2 marks
صلحِ حدیبیہ مستقبل کی منصوبہ بندی کی مثال کیسے ہے؟
Answer
آپ ﷺ نے مشرکینِ مکہ سے صلح کا معاہدہ فرمایا جس کی شرائط بظاہر مشرکین کی طرف جھکی ہوئی تھیں، لیکن آپ ﷺ کی تدبیر میں یہ معاہدہ خیر و برکت والا ثابت ہوا اور کچھ ہی عرصے بعد فتحِ مکہ کا پیش خیمہ بنا۔
Q45 · 2 marks
توکل کا کیا معنی ہے؟
Answer
توکل کا معنی یہ ہے کہ انسان اسباب ضرور اختیار کرے لیکن اس کا بھروسا اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہو۔
Q46 · 2 marks
اللہ تعالیٰ کن لوگوں کو پسند فرماتا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند فرماتا ہے جو اپنی قوت اور عقل کو کام میں لاتے ہیں اور اپنے اور دوسروں کے فائدے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ وہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے والوں اور وسائل ضائع کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔
Q47 · 2 marks
منصوبہ بندی کرنے والے افراد تعلقات میں کیا رویہ رکھتے ہیں؟
Answer
مستقبل پر نگاہ رکھنے والے لوگ اپنے انفرادی اور اجتماعی تعلقات میں میانہ روی کو پیش نظر رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں شرمندگی یا نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
Q48 · 2 marks
سورۃ الانعام (141) کا ترجمہ تحریر کریں۔
Answer
ترجمہ: بے شک وہ (اللہ) بے جا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔
Q49 · 2 marks
غزوۂ خندق کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے کیا منصوبہ بندی فرمائی؟
Answer
جب آپ ﷺ کو کافروں کے مدینہ منورہ پر حملے کے ارادے کا علم ہوا تو آپ ﷺ نے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے مشورے پر ایک خندق کھدوائی، اس طرح اہلِ مدینہ حملے سے محفوظ ہو گئے۔
Q50 · 2 marks
مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے شریعت کی کن حدود کو پیش نظر رکھنا چاہیے؟
Answer
کوئی ایسی منصوبہ بندی یا تدبیر نہیں کرنی چاہیے جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف ہو۔ ارادوں اور منصوبوں میں سود لین دین، رشوت، جھوٹ، دھوکے بازی، حق تلفی اور مادیت پرستی شامل نہیں ہونی چاہیے۔
Q51 · 2 marks
آج کا زمانہ کیسا زمانہ ہے؟
Answer
آج کا زمانہ حکمت و تدبیر کا زمانہ ہے۔ افراد و اقوام کل کی منصوبہ بندی میں بہت سرمایہ لگا رہے ہیں اور کئی کئی سالوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
Q52 · 2 marks
ہمیں مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے کیا سوچ اپنانی چاہیے؟
Answer
ہمیں چاہیے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کی سوچ اپنائیں۔ اسی صورت میں ہم ترقی کر سکتے ہیں اور ہمارا معاشرہ ایک خوش حال معاشرہ بن سکتا ہے۔
Q53 · 2 marks
منصوبہ بندی کے دو اثرات تحریر کریں۔
Answer
بہت سے وسائل ضائع ہونے سے بچ جاتے ہیں اور دوسروں کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا۔ نیز خوش حالی اور آسودگی نصیب ہوتی ہے۔
Q54 · 2 marks
ہر مسلمان کو آنے والے وقت کے بارے میں کیا کرنا چاہیے؟
Answer
ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور حضور ﷺ کی سنت کی اتباع میں آنے والے وقت کے لیے خود کو تیار کرے اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا نہ رہے۔
Q55 · 2 marks
نبی کریم ﷺ نے اسلامی دعوت اور مسلمانوں کی بھلائی کے لیے کیا کیا؟
Answer
نبی کریم ﷺ نے اسلامی دعوت کی مضبوطی اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ تدبیر فرمائی۔
Q56 · 2 marks
تہذیب یافتہ شخص کسے کہا جاتا ہے؟
Answer
تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ شخص کو تہذیب یافتہ اور مہذب کہا جاتا ہے۔
Q57 · 2 marks
اسلامی تہذیب کی بنیاد کس چیز پر ہے؟
Answer
اسلامی تہذیب کی بنیاد قرآن مجید اور سنتِ نبی کریم ﷺ پر ہے۔
Q58 · 2 marks
مسلمانوں کو زندگی کے معاملات میں غیروں کی نقالی کی ضرورت کیوں نہیں؟
Answer
کیونکہ مسلمانوں کو جو طرزِ حیات عطا کیا گیا ہے وہ ہر اعتبار سے مکمل ہے۔
Q59 · 2 marks
توحید کا اسلامی تہذیب میں کیا مقام ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر کامل یقین اسلامی تہذیب کی اساس ہے۔ توحید پر ایمان وہ عنصر ہے جس کے بغیر یہ تہذیب وجود میں نہیں آ سکتی۔
Q60 · 2 marks
عقیدہ آخرت کا اسلامی تہذیب پر کیا اثر ہے؟
Answer
اسلامی تہذیب کے پیروکار اس احساس کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں کہ قیامت کے دن انہیں اللہ تعالیٰ کے سامنے ہر عمل کا جواب دینا ہے۔ اس سے زندگی میں اعتدال و توازن پیدا ہوتا ہے۔
Q61 · 2 marks
اسلامی تہذیب میں مساوات سے کیا مراد ہے؟
Answer
مساوات اسلامی تہذیب کی لازمی قدر ہے۔ قرآنِ کریم کی نظر میں تمام انسان انسانی حقوق اور عزت و حرمت کے اعتبار سے ایک جیسے ہیں۔
Q62 · 2 marks
اسلامی تہذیب کے پیغامات اور اہداف کس طرح کے ہیں؟
Answer
اسلامی تہذیب کے تمام پیغامات اور اہداف آفاقی ہیں۔
Q63 · 2 marks
اسلام نے مخالف نکتہ ہائے نظر کے بارے میں کیا رویہ اختیار کیا؟
Answer
اسلامی تہذیب مخالف نکتہ ہائے نظر کو برداشت کرتی ہے۔ اسلامی ریاست میں ہر شخص کو اپنے عقیدے پر قائم رہنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے۔
Q64 · 2 marks
اسلام نے انسانیت کی منتشر صفوں میں کیا پیدا کیا؟
Answer
اسلام نے انسانیت کی منتشر صفوں میں اتحاد و الفت اور اخوت کی روح پیدا کر کے ایک دوسرے کے جانی دشمنوں کو آپس میں بھائی بھائی بنا دیا اور عداوت، حسد، کینہ اور بغض کا خاتمہ کر دیا۔
Q65 · 2 marks
پہلی وحی کا آغاز کس لفظ سے ہوا اور اس کا کیا معنی ہے؟
Answer
پہلی وحی کا آغاز لفظ اِقْرَأْ سے ہوا جس کا معنی ہے پڑھ۔ ارشاد ہے: اپنے رب کے نام سے پڑھیے جس نے (سب کو) پیدا فرمایا (سورۃ العلق: 1)۔
Q66 · 2 marks
کسی قوم کی تہذیب سے کیا مراد ہے؟
Answer
کسی قوم کی تہذیب سے مراد اس کے نظریات، رہن سہن، طرزِ عمل اور عمومی رویہ ہے۔
Q67 · 2 marks
مسلمانوں کے معاشرے کی خاص پہچان کیا ہے؟
Answer
نبی کریم ﷺ کی سیرت سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان معاشرہ اپنی ایک خاص پہچان اور اپنا خاص تشخص رکھتا ہے۔
Q68 · 2 marks
امتِ مسلمہ کی شناخت کس سے وابستہ ہے؟
Answer
امتِ مسلمہ کی شناخت نسبتِ رسالت مآب ﷺ سے ہی وابستہ ہے۔
Q69 · 2 marks
نبی اکرم ﷺ کے دورِ مبارک کی کیا خصوصیت ہے؟
Answer
حضور نبی اکرم ﷺ کا دورِ مبارک تاریخِ انسانی کے روشن دنوں کا امین ہے۔ یہی وہ زمانہ ہے جب زمین پر عدل کی حکمرانی قائم ہوئی۔
Q70 · 2 marks
نبی اکرم ﷺ کی جدوجہد کا کیا نتیجہ نکلا؟
Answer
آپ ﷺ کی انقلابی جدوجہد کے بعد جزیرہ نمائے عرب میں ہی امن قائم نہیں ہوا بلکہ پوری نسلِ انسانی کو سکون و اطمینان کی دولت حاصل ہوئی۔
Q71 · 2 marks
اسلامی تہذیب نے علم و دانش کے بارے میں کیا کردار ادا کیا؟
Answer
اسلامی تہذیب نے جس خطے میں اپنے اثرات مرتب کیے وہاں علم و دانش کی شمعیں بھی روشن کی ہیں۔
Q72 · 2 marks
مسلمانوں کے زوال کا سبب متن کے مطابق کیا بنا؟
Answer
جب مسلمان علم و عمل میں انحطاط کا شکار ہوئے تو ان کا زور جاتا رہا اور دوسری قوموں نے غلبہ پانا شروع کر دیا۔
Q73 · 2 marks
اسلامی تہذیب نے اپنی سرگرمیوں میں کن قدروں کو اولیت دی؟
Answer
اسلامی تہذیب نے اپنے تمام ضابطہ حیات اور زندگی کی سرگرمیوں میں اعلیٰ اخلاقی قدروں کو اولیت کا مقام دیا۔
Long questions with answers
Q1 · 5 marks
خود اعتمادی و خود انحصاری کا مفہوم تحریر کریں۔
Answer
خود اعتمادی اور خود انحصاری کا لفظی معنی اپنے آپ پر اعتماد اور انحصار کرنا ہے۔ اصطلاحی طور پر اپنی صلاحیتوں کو پہچاننا، ان کا ادراک کرنا اور اپنی قوت و طاقت پر بھروسا کرنا خود انحصاری کہلاتا ہے۔ جو بھی شخص بڑے کام انجام دینا چاہتا ہے، اس میں اعتماد کا ہونا بہت ضروری ہے۔ خود اعتمادی انسان کا وہ وصف اور طرزِ عمل ہے جو انسان کے لیے عظیم مقاصد کا حصول ممکن بناتا ہے۔ اسلام انسان کو جن اخلاق و اوصاف کے اپنانے کی تلقین کرتا ہے، ان میں عزم و ہمت، حوصلہ اور خود اعتمادی و خود انحصاری سرفہرست ہیں۔
Q2 · 5 marks
سیرتِ طیبہ سے خود انحصاری کی تعلیم پر مبنی کوئی ایک واقعہ تحریر کریں۔
Answer
نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام کو درس دیا کہ وہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی دوسروں کی طرف دیکھنے اور ان سے امید رکھنے کے بجائے اپنی صلاحیتوں پر اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے بھروسا کریں۔ آپ ﷺ نے ایک بھیک مانگنے والے شخص کو بلا کر اسے محنت اور زورِ بازو پر بھروسا کرنے کا سبق دیا۔ آپ ﷺ نے اس کا سامان فروخت کروا کر اسے محنت اور زورِ بازو سے کما کر کھانے کی ترغیب دی۔ اس واقعے سے معلوم ہوا کہ مسلمان کو دوسروں کا محتاج نہیں ہونا چاہیے بلکہ محنت اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کرنا چاہیے۔
Q3 · 5 marks
خود اعتمادی کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے کیا نصیحت فرمائی؟
Answer
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا: جب آپ (کسی بات کا) عزم کر لیں تو اللہ پر توکل کیجیے (سورۃ آلِ عمران: 159)۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے انسان کو عزم و ہمت سے کام لینے اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے کا درس دیا ہے۔ اہلِ ایمان پر جب مشکلات آتی ہیں تو وہ کم ہمت نہیں ہوتے بلکہ ہمت اور حوصلے سے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔
Q4 · 5 marks
"جسمانی ریاضت صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے" وضاحت کریں۔
Answer
جسمانی ریاضت ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ ورزش اور جسمانی صحت انسانی جسم کو متوازن کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی پٹھوں کی نشوونما میں بھی مدد کرتی ہے۔ ورزش سے جسم میں خون کی پیدا وار بڑھتی ہے اور آکسیجن کی سطح اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ورزش انسانی جسمانی نشوونما کے لیے بہت مفید اور صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ اسلام ایسا معاشرہ چاہتا ہے جس کے تمام شہری صحت مند، توانا اور جسمانی طور پر مضبوط ہوں۔
Q5 · 5 marks
جسمانی ریاضت و ذہنی صحت اور کھیل کا باہمی تعلق تحریر کریں۔
Answer
ورزش کے علاوہ کھیل بھی جسمانی ریاضت اور اس کے نتیجے میں انسان کی جسمانی و ذہنی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدے کا باعث ہے۔ کھیل کا انسان کی جسمانی و ذہنی صحت کے ساتھ براہِ راست تعلق ہے کیونکہ کھیل کے میدان میں ہر وقت مستعد رہنا پڑتا ہے اور ذہن کو ہر وقت استعمال کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح کھیل سے جب انسانی جسم صحت مند ہو جاتا ہے تو اس کے اثرات انسانی دماغ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی ضمانت ہے۔
Q6 · 5 marks
جسمانی ریاضت کے ذہنی و جسمانی اثرات تحریر کریں۔
Answer
جسمانی اثرات: ورزش سے جسم میں بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے، بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، جسم کے پٹھے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، خون کی پیدا وار بڑھتی ہے اور آکسیجن کی سطح بہتر ہوتی ہے۔ ذہنی اثرات: ورزش کرنے سے ذہن و دماغ پر نہایت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی ضمانت ہے۔ اس کے ساتھ جسمانی ریاضت اچھے اخلاق کی بھی ضمانت ہے۔
Q7 · 5 marks
جسمانی ریاضت کے کوئی سے چار اصول بیان کریں۔
Answer
1۔ کھیلوں کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کھیل تعلیم میں نقصان کا باعث نہ بنیں۔ 2۔ کھیلوں کی وجہ سے ہمارا وقت ضائع نہ ہو۔ 3۔ ایسے کھیل جن میں جوا، بدنظری اور غیر شرعی امور شامل ہوں، اسلام میں منع ہیں۔ 4۔ ایسے کھیل جن میں کسی مخلوق پر ظلم کا عنصر شامل ہو جائز نہیں، اسی وجہ سے جانوروں کی لڑائی پر مشتمل کھیلوں کی اجازت نہیں۔ نیز کھیل اور ورزش اسلام کی عمومی تعلیمات کے مطابق ہونے چاہییں۔
Q8 · 5 marks
ہمیں اپنی جسمانی و ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
Answer
ہمیں چاہیے کہ ہم ورزش اور کھیلوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ کھیلوں میں حصہ لینے سے ہماری زندگی میں برداشت، پابندیِ وقت اور نظم و ضبط پیدا ہو گا اور اس کے ہماری زندگی پر نہایت خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ ہمیں کھانے پینے میں توازن رکھنا چاہیے، پانی بیٹھ کر اور سانس لے کر پینا چاہیے، بھوک رکھ کر کھانا کھانا چاہیے اور غذائی اعتبار سے کھانے پینے کی چیزوں کا استعمال اور ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔ کھیلوں کے انتخاب میں ان اصولوں کا خیال رکھنا چاہیے جو اسلام نے بیان کیے ہیں۔
Q9 · 5 marks
مستقبل کی منصوبہ بندی کا معنی و مفہوم تحریر کریں۔
Answer
مستقبل کا معنی آنے والا وقت ہے۔ مستقبل کی منصوبہ بندی سے مراد یہ ہے کہ انسان آنے والے وقت کے لیے تیاری کرے، اپنے پاس موجود وسائل کو اچھے طریقے سے استعمال کرے اور اپنی طاقت کے بقدر مزید اسباب اختیار کرنے کی کوشش کرے۔
Q10 · 5 marks
قرآن و سنت کی روشنی میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی اہمیت بیان کریں۔
Answer
قرآن و سنت میں موت کے بعد آنے والی زندگی کی تیاری کے حکم کے ساتھ یہ تعلیم بھی دی گئی ہے کہ ہم دنیا کی زندگی میں بھی آنے والے دنوں کے لیے تیاری کریں۔ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ ہم اپنے موجود وسائل اور نعمتوں کو ضائع نہ کریں اور مستقبل میں کسی بھی قسم کی تکلیف اور پریشانی سے بچنے کے لیے ابھی سے کوشش کریں۔ سورۃ الانفال (60) میں مسلمانوں کو دشمنوں کے مقابلے کے لیے وسائل و اسباب جمع رکھنے کا حکم دیا گیا۔ قرآن مجید میں حضرت یوسف علیہ السلام کی منصوبہ بندی کا ذکر ہے جنہوں نے اہلِ مصر کو قحط سے محفوظ رکھا۔ نبی کریم ﷺ کی سنت بھی یہی ہے کہ آپ ﷺ نے نعمتوں کو ضائع ہونے سے بچانے کا حکم دیا، پانی ضائع کرنے سے منع فرمایا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا حکم دیا۔
Q11 · 5 marks
مستقبل کی منصوبہ بندی کے اسباب کی مختلف صورتوں اور شرعی حدود و قیود کی وضاحت کریں۔
Answer
ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور حضور ﷺ کی سنت کی اتباع میں آنے والے وقت کے لیے خود کو تیار کرے۔ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والوں اور وسائل ضائع کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتا۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند فرماتا ہے جو اپنی قوت اور عقل کو کام میں لاتے ہیں اور اپنے اور دوسروں کے فائدے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ شرعی حدود و قیود: مستقبل کے کسی بھی کام کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے شریعت کی متعین کردہ حدود کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔ کوئی ایسی منصوبہ بندی یا تدبیر نہیں کرنی چاہیے جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف ہو۔ اپنے ارادوں اور منصوبوں میں سود لین دین، رشوت، جھوٹ، دھوکے بازی، حق تلفی اور مادیت پرستی کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔ منصوبہ بندی اور تدبیر کرتے ہوئے توکل کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے۔ توکل کا معنی یہ ہے کہ انسان اسباب ضرور اختیار کرے لیکن اس کا بھروسا اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہو۔
Q12 · 5 marks
مستقبل کی منصوبہ بندی کے کوئی سے چار اثرات تحریر کریں۔
Answer
جب کوئی شخص یا قوم منصوبہ بندی اور سمجھ بوجھ کے ساتھ فیصلے کرتی ہے تو اس کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں: 1۔ بہت سے وسائل ضائع ہونے سے بچ جاتے ہیں۔ 2۔ دوسروں کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا۔ 3۔ خوش حالی اور آسودگی نصیب ہوتی ہے۔ 4۔ وسائل میں اضافہ ہوتا ہے اور پورا معاشرہ ترقی کرتا ہے۔ نیز بہتر منصوبہ بندی کرنے والے بہترین نتائج حاصل کرتے ہیں اور معاشرہ انتشار اور افراتفری سے بچ جاتا ہے۔
Q13 · 5 marks
مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اسوۂ حسنہ سے ایک مثال تحریر کریں۔
Answer
مثال: غزوۂ خندق۔ نبی کریم ﷺ نے اسلامی دعوت کی مضبوطی اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ تدبیر فرمائی۔ غزوۂ خندق میں جب آپ ﷺ کو کافروں کے مدینہ منورہ پر حملے کے ارادے کا علم ہوا تو آپ ﷺ نے اہلِ مدینہ کی حفاظت کے لیے منصوبہ بندی فرمائی۔ آپ ﷺ نے اس موقع پر حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے مشورے پر ایک خندق کھدوائی اور اس طرح اہلِ مدینہ منورہ مشرکینِ مکہ کے حملے سے محفوظ ہو گئے۔ دوسری مثال صلحِ حدیبیہ کی ہے جو فتحِ مکہ کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔
Q14 · 5 marks
مستقبل کی منصوبہ بندی کے دو فائدے تحریر کیجیے۔
Answer
مستقبل کی منصوبہ بندی کے دو فائدے یہ ہیں: 1۔ بہت سے وسائل ضائع ہونے سے بچ جاتے ہیں اور دوسروں کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا۔ 2۔ خوش حالی اور آسودگی نصیب ہوتی ہے، وسائل میں اضافہ ہوتا ہے اور پورا معاشرہ ترقی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ معاشرہ انتشار اور افراتفری سے بچ جاتا ہے۔
Q15 · 5 marks
تہذیب کا معنی و مفہوم تحریر کریں۔
Answer
تہذیب کا لفظی معنی آراستگی، صفائی اور اصلاح ہے۔ تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ شخص کو تہذیب یافتہ اور مہذب کہا جاتا ہے۔ کسی قوم کی تہذیب سے مراد اس کے نظریات، رہن سہن، طرزِ عمل اور عمومی رویہ ہے۔
Q16 · 5 marks
اسلامی تہذیب سے کیا مراد ہے؟
Answer
اسلامی تہذیب سے مراد اسلام کا سکھایا ہوا طریقۂ حیات ہے۔ اسلامی تہذیب کی بنیاد قرآن مجید اور سنتِ نبی کریم ﷺ پر ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان معاشرہ اپنی ایک خاص پہچان اور اپنا خاص تشخص رکھتا ہے۔ مسلمانوں کو زندگی کے معاملات میں غیروں کی نقالی کرنے اور ان کی مشابہت اختیار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ مسلمانوں کو جو طرزِ حیات عطا کیا گیا ہے وہ ہر اعتبار سے مکمل ہے۔ دنیوی تہذیبوں میں اسلامی تہذیب منفرد مقام و مرتبے کی حامل ہے اور اس سے نہ صرف مسلمانوں نے بلکہ اقوامِ عالم نے روشنی حاصل کی۔
Q17 · 5 marks
اسلامی تہذیب میں احترامِ رسالت مآب ﷺ کا کیا مقام ہے؟
Answer
اسلامی تہذیب کا نمایاں ترین وصف یہ ہے کہ اس میں حضور نبی اکرم ﷺ کو مرکز و محور کی حیثیت حاصل ہے۔ امتِ مسلمہ کی شناخت نسبتِ رسالت مآب ﷺ سے ہی وابستہ ہے۔ نبی اکرم ﷺ کا دورِ مبارک تاریخِ انسانی کے روشن دنوں کا امین ہے۔ آپ ﷺ کی انقلابی جدوجہد کے نتیجے میں جزیرہ نمائے عرب میں ہی امن قائم نہیں ہوا بلکہ پوری نسلِ انسانی کو سکون و اطمینان کی دولت حاصل ہوئی۔
Q18 · 5 marks
اسلامی تہذیب کی کوئی سی تین بنیادی خصوصیات تحریر کریں۔
Answer
1۔ توحید: اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر کامل یقین اسلامی تہذیب کی اساس ہے۔ توحید پر ایمان اس تہذیب کا وہ عنصر ہے جس کے بغیر یہ تہذیب وجود میں نہیں آ سکتی۔ 2۔ آخرت پر کامل یقین: اسلامی تہذیب کے پیروکار اس احساس کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں کہ قیامت کے دن انہیں اللہ کے سامنے ہر عمل کا جواب دینا ہے، اس سے زندگی میں اعتدال و توازن پیدا ہوتا ہے۔ 3۔ مساوات: مساوات اسلامی تہذیب کی لازمی قدر ہے، قرآنِ کریم کی نظر میں تمام انسان انسانی حقوق اور عزت و حرمت کے اعتبار سے ایک جیسے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلامی تہذیب کے پیغامات آفاقی ہیں اور وہ مخالف نکتہ ہائے نظر کو برداشت کرتی ہے۔
Q19 · 5 marks
اسلامی تہذیب میں علم کی اہمیت بیان کریں۔
Answer
تعلیم اسلامی تہذیب کا لازمی حصہ ہے۔ پہلی وحی کا آغاز لفظ اِقْرَأْ سے ہوا جس کا معنی ہے پڑھ، ارشاد ہے: آپ (ﷺ) اپنے رب کے نام سے پڑھیے جس نے (سب کو) پیدا فرمایا (سورۃ العلق: 1)۔ اسلامی تہذیب کی بنیاد تعلیم و تعلم کے فروغ پر رکھی گئی تھی اور یہ حسنِ اقدام جہالت کے شکار معاشرے میں اٹھایا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی تہذیب نے جس خطے میں اپنے اثرات مرتب کیے وہاں علم و دانش کی شمعیں بھی روشن کی ہیں۔ اسلامی تہذیب میں علم و حکمت اور اخلاقی اقدار کو اولیت حاصل ہے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.