جادو، فال اور توہم پرستی

Long questions

3 questions · 20 min · 15 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 3 of 3, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    جادو، فال اور توہم پرستی کے بارے میں اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالیں۔

    Show model answer

    توہم پرستی کا معنی بغیر کسی شرعی یا عقلی دلیل کے کسی نظریے یا خیال کو اپنا لینا ہے۔ اس کی ایک صورت بدشگونی ہے اور کسی چیز، دن یا مہینے کو برا سمجھنا بدشگونی کی مثالیں ہیں۔ فال وغیرہ کے ذریعے قسمت کا حال جاننے کی کوشش کرنا بھی توہم پرستی ہے۔ ظاہری اسباب میں اثر پیدا کرنے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے اور اس کی مشیت کے بغیر کوئی چیز انسان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ اگر اللہ تمھیں کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا کوئی اسے دور کرنے والا نہیں۔ (سورۃ یونس: 107) انسان کو جو بھی مصیبت پہنچتی ہے وہ اس کے اپنے اعمال کا نتیجہ ہوتی ہے۔ جو لوگ دین کے علم سے محروم ہوتے ہیں وہ توہم پرستی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ مستقبل کے حالات جاننے اور کام بنانے کے لیے ستاروں کی چال، فال یا جادو ٹونے کا استعمال اسلام میں حرام ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص نجومی کے پاس جائے اور اس سے کوئی بات پوچھے تو اس کی چالیس راتوں تک نماز قبول نہ ہو گی۔ (صحیح مسلم: 5821) اسلام نے بدشگونی سے منع کیا ہے البتہ نیک شگون یا نیک فال لینا درست ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: بدشگونی کی کوئی اصل نہیں، البتہ نیک فال لینا کچھ برا نہیں۔ (صحیح بخاری: 5754) انسان کو ہمیشہ پر امید رہنا چاہیے کیوں کہ اللہ تعالیٰ بندے کے ساتھ اس کے گمان کے مطابق معاملہ فرماتا ہے۔ اگر دل میں شگون کھٹکے تو یہ دعا پڑھنی چاہیے: اللّٰهُمَّ لَا خَيْرَ اِلَّا خَيْرُكَ وَلَا طَيْرَ اِلَّا طَيْرُكَ وَلَا اِلٰهَ غَيْرُكَ۔ (مسندِ احمد: 7045) جادو ایک حقیقت ہے مگر جادوگر چیزوں کی حقیقت کو نہیں بدلتا بلکہ خیال پر قبضہ کر لیتا ہے۔ اسلام میں جادو کرنا اور کرانا سخت گناہ ہے اور اس سے بچنے کے لیے سورۃ الفلق، سورۃ الناس اور عجوہ کھجور کھانے کی تعلیم دی گئی ہے۔ (صحیح بخاری: 5769) نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ شرک اور جادو تباہ کر دینے والی چیزیں ہیں۔ (صحیح بخاری: 5764) نبی کریم ﷺ حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما پر اُعِيْذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ... پڑھ کر دم فرماتے تھے۔ (جامع ترمذی: 2060) مستقبل میں خیر طلب کرنے کے لیے استخارہ، استغفار، صدقہ، نماز حاجت اور دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے۔

  2. Question 2 · 5 marks

    جادو، فال اور توہم پرستی کے معاشرتی نقصانات تفصیل سے تحریر کریں اور ان سے بچاؤ کا طریقہ بیان کریں۔

    Show model answer

    جادو، ستاروں اور فال کے ذریعے قسمت کا حال جاننے اور توہم پرستی کی وجہ سے معاشرہ بہت سی برائیوں کا شکار بن جاتا ہے۔ ان میں سے چند یہ ہیں:

    1)ایسے لوگ مسائل کی اصل جڑ تک پہنچنے کے بجائے غیر ضروری کاموں اور باتوں میں الجھے رہتے ہیں۔

    2)ایسے لوگ شاید وقتی فائدہ تو اٹھا لیں لیکن بڑی بڑی کامیابیوں سے محروم رہتے ہیں۔

    3)توہم پرست لوگ اپنی جہالت کی وجہ سے بعض اوقات معاشرے میں مذاق بن جاتے ہیں۔

    4)توہم پرستی اور خرافات کے شکار لوگ معاشرتی تعلقات میں توازن سے محروم رہتے ہیں اور دوسرے لوگوں سے بدگمان رہتے ہیں۔

    5)جادو، ٹونے اور ستاروں کی چال کے ذریعے کام بنانے کے شوقین لوگ اپنے مال اور ایمان کا نقصان تو کرتے ہی ہیں، بعض اوقات اپنی جان اور صحت کا بھی نقصان کر بیٹھتے ہیں۔

    6)جاہل عاملوں اور شعبدہ بازوں کے ہتھے چڑھ کر لوگ طرح طرح کی پریشانیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ بچاؤ کا طریقہ: ہمیں اللہ تعالیٰ کی قدرت پر کامل یقین رکھنا چاہیے۔ مستقبل میں اللہ تعالیٰ سے خیر طلب کرنے، حاجات پوری کرنے اور شر سے محفوظ رہنے کے لیے استغفار، صدقہ، نماز حاجت اور دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اس بارے میں نبی کریم ﷺ نے ہمیں روشن تعلیمات عطا فرمائی ہیں، ہمیں ان سے روشنی حاصل کرنی چاہیے۔

  3. Question 3 · 5 marks

    جادو کی حقیقت، اس کا حکم اور اس سے حفاظت کے اسلامی طریقے بیان کریں۔

    Show model answer

    جادو ایک حقیقت ہے جس میں بعض اوقات دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے اور بعض اوقات لوگوں کی نظروں اور عقلوں کو بند کر دیا جاتا ہے۔ جادوگر چیزوں کی حقیقت کو نہیں بدلتا البتہ خیال پر قبضہ کر لیتا ہے۔ اسلام میں جادو کرنے اور کرانے کو سخت گناہ قرار دیا گیا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تباہ کر دینے والی چیز اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا ہے، اس سے بھی بچو اور جادو کرنے کرانے سے بھی بچو۔ (صحیح بخاری: 5764) اللہ تعالیٰ کی مشیت کے بغیر کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ جادو وغیرہ سے محفوظ رہنے کے لیے سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھنے اور عجوہ کھجور کھانے کی تعلیم دی گئی ہے۔ رسول اللہ ﷺ جنات اور انسانوں کی نظرِ بد سے پناہ مانگا کرتے تھے، یہاں تک کہ معوذتین نازل ہوئیں تو آپ ﷺ نے ان دونوں کو لے لیا اور ان کے علاوہ کو چھوڑ دیا۔ (جامع ترمذی: 2058) نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیں اسے اس دن نہ زہر نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ جادو۔ (صحیح بخاری: 5769) نبی کریم ﷺ حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما پر یہ دعا پڑھ کر دم فرماتے تھے: اُعِيْذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ، اور حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی اپنے بیٹوں حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہما السلام کے لیے یہی دعا فرماتے تھے۔ (جامع ترمذی: 2060)

More tests in اخلاق و آداب

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account