Class 9 Islamiyat · Chapter 6
حسنِ معاملات و معاشرت: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
قسم کا معنیٰ و مفہوم لکھیں۔
Answer
قسم کو قرآن و حدیث میں یمین کہا جاتا ہے، یمین کی جمع ایمان ہے۔ اصطلاحی مفہوم میں کسی مسلمان کا اللہ تعالیٰ کا نام لے کر پختہ عزم کرنا اور دوسرے شخص کو یقین دہانی کروانا یمین کہلاتا ہے۔
Q2 · 2 marks
قسم کی اقسام لکھیں۔
Answer
قسم کی تین اقسام ہیں: 1۔ یمین منعقدہ: مستقبل میں کسی کام کے حوالے سے قسم اٹھانا، اس کا کفارہ ادا کرنا ہوتا ہے۔ 2۔ یمین غموس: ماضی کے کسی واقعے پر جھوٹی قسم اٹھانا، یہ گناہ کبیرہ ہے۔ 3۔ یمین لغو: روزمرہ گفتگو میں اپنے گمان کے مطابق صحیح قسم اٹھانا لیکن واقعہ اس طرح نہ ہونا، اس پر اللہ تعالیٰ نے درگزر فرمایا ہے۔
Q3 · 2 marks
جھوٹی قسم کے کوئی سے دو نقصانات تحریر کریں۔
Answer
1۔ جھوٹی قسم گناہ کبیرہ اور انسانیت کو دھوکا دینا ہے۔ 2۔ جھوٹی قسم اٹھانے والے کی طرف اللہ تعالیٰ بروز قیامت نظر رحمت ہی نہیں فرمائے گا۔ (اس کے علاوہ جھوٹی قسم یا حلف انفرادی اور اجتماعی بربادی کا سبب بنتے ہیں۔)
Q4 · 2 marks
قسم کے لیے قرآن و حدیث میں کون کون سے الفاظ استعمال ہوتے ہیں؟
Answer
قسم کو قرآن و حدیث میں یمین کہا جاتا ہے، یمین کی جمع ایمان ہے۔ قسم کے لیے یمین اور حلف کے الفاظ بھی استعمال ہوتے ہیں۔
Q5 · 2 marks
بلا ضرورت قسم نہ اٹھانے کی تلقین کیوں کی گئی ہے؟
Answer
مسلمان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بولتا بلکہ ہمیشہ سچ بولتا ہے۔ اس سے انسان کو معاشرے میں بلند مقام حاصل ہوتا ہے جس کے باعث لوگ اس کی بات پر یقین کرتے ہیں اور اسے اعتماد کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اس لیے بلا ضرورت قسم نہ اٹھائی جائے۔
Q6 · 2 marks
بات بات پر قسم اٹھانے کا رواج عام ہونے سے کیا نقصان ہوگا؟
Answer
اگر بات بات پر قسم اٹھانے کا رواج عام ہو جائے تو اس سے نہ صرف وقت کا ضیاع ہوگا بلکہ ایک دوسرے سے اعتماد بھی اٹھ جائے گا اور بداعتمادی کی فضا قائم ہوگی جو حسن معاملات و معاشرت کے خلاف ہے۔
Q7 · 2 marks
سورۃ المائدہ (آیت 89) میں قسم کے بارے میں کیا حکم ہے؟
Answer
اللہ تمھاری لایعنی (بے مقصد) قسموں پر مواخذہ نہیں کرے گا لیکن وہ تم پر مواخذہ کرے گا ان (قسموں) پر جو تم نے پختہ ارادے سے کھائی ہیں۔ اس کا کفارہ دس مسکینوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے، یا انھیں لباس پہنانا یا ایک غلام کو آزاد کرنا ہے، پھر جو یہ نہ پائے تو تین دن کے روزے رکھے۔
Q8 · 2 marks
قسم کے کفارے کی صورتیں بیان کریں۔
Answer
قسم کا کفارہ یہ ہے کہ اگر چاہے تو دس مسا کین کو کھانا کھلا دے، چاہے تو دس مساکین کو لباس پہنا دے، ایسا غلام یا لونڈی آزاد کرے جو ہر قسم کے عیب سے پاک ہو۔ اگر اسے ان تین اشیا میں سے کسی کی طاقت نہ ہو تو تین روزے رکھے۔
Q9 · 2 marks
قسم کے کفارے میں روزے کب رکھے جاتے ہیں اور کتنے؟
Answer
اگر کسی شخص کو کھانا کھلانے، لباس پہنانے اور غلام آزاد کرنے میں سے کسی کی بھی طاقت نہ ہو تو وہ تین دن کے روزے رکھے۔
Q10 · 2 marks
قسم کس کے نام کی اٹھانی چاہیے؟
Answer
قسم صرف اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ ہی ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ والدین، نبی کریم یا دوسری کسی بھی معتبر یا مقدس چیز کی قسم کا شریعت میں کوئی تصور نہیں ہے۔
Q11 · 2 marks
آباء و اجداد کی قسم کے بارے میں نبی کریم کا کیا ارشاد ہے؟
Answer
نبی کریم کا ارشاد ہے: بلاشبہ اللہ تمھیں اپنے آباء و اجداد کی قسم اٹھانے سے منع فرماتا ہے۔ (صحیح مسلم: 4254)
Q12 · 2 marks
غیر اللہ کی قسم کے بارے میں ترمذی کی حدیث کیا ہے؟
Answer
نبی کریم نے ارشاد فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی چیز کی قسم اٹھائی گویا اس نے شرک کیا۔ (جامع ترمذی: 1535) اس لیے صحابہ کرام اس کے بعد کسی غیر اللہ کی قسم نہیں اٹھاتے تھے۔
Q13 · 2 marks
اگر کوئی شخص جائز کام سے رکنے کی قسم اٹھائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ مثال دیں۔
Answer
اگر کوئی شخص جائز کام سے رکنے کی قسم اٹھا لے کہ میں اس کام کو نہیں کروں گا تو قسم کو توڑ دیا جائے اور قسم کا کفارہ ادا کر دیا جائے۔ مثلاً اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی قسم اٹھا کر کہے کہ میں اپنے فلاں دوست یا ماں باپ یا استاد سے بات نہیں کروں گا تو اس کو چاہیے کہ قسم توڑ دے اور کفارہ ادا کرے۔
Q14 · 2 marks
یمین منعقدہ کسے کہتے ہیں؟
Answer
مستقبل میں کسی کام کے حوالے سے جس قسم کا کفارہ ادا کرنا ہوتا ہے اسے یمین منعقدہ کہتے ہیں۔
Q15 · 2 marks
یمین غموس کسے کہتے ہیں؟ اس کا حکم لکھیں۔
Answer
ماضی کے کسی واقعے پر جھوٹی قسم اٹھانا یمین غموس کہلاتا ہے۔ اس قسم پر کفارہ نہیں ہوتا، لیکن اسلام نے اس قسم کو ناپسند کیا ہے، یہ گناہ کبیرہ ہے۔
Q16 · 2 marks
یمین لغو کسے کہتے ہیں؟
Answer
روزمرہ کی گفتگو میں اپنے گمان کے مطابق صحیح قسم اٹھانا لیکن واقعہ اس طرح نہ ہونا یمین لغو کہلاتا ہے۔ اس طرح کی قسم سے اللہ رب العزت نے درگزر فرمایا ہے۔
Q17 · 2 marks
جھوٹی قسم کھانے والے کے بارے میں کیا وعید ہے؟
Answer
جھوٹی قسم گناہ کبیرہ اور انسانیت کو دھوکا دینا ہے اور جھوٹی قسم اٹھانے والے کی طرف اللہ تعالیٰ بروز قیامت نظر رحمت ہی نہیں فرمائے گا۔
Q18 · 2 marks
جھوٹی قسم سے بچنے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
Answer
جھوٹی قسم یا حلف انفرادی اور اجتماعی بربادی کا سبب بنتے ہیں۔ ہمیں ان سے بچنے کی دعا اور عملی طور پر کوشش بھی کرنی چاہیے۔
Q19 · 2 marks
قرآن و سنت کی روشنی میں گواہی کی فرضیت و اہمیت بیان کریں۔
Answer
اسلام میں شہادت امانت کی طرح ہے، جس طرح باقی امانتیں پوری کرنا لازم ہے بالکل اسی طرح گواہی دینا بھی امانت ہے جو ادا کرنا نہایت ضروری ہے۔ جب گواہی دینے والا کوئی اور نہ ہو اور معاملہ دو گواہوں کو معلوم ہو تو گواہی دینا فرض ہو جاتا ہے۔ قرآن مجید میں ہے: جب بھی گواہوں کو بلایا جائے تو وہ انکار نہ کریں۔ (البقرۃ: 282) نبی کریم کے ارشاد کے مطابق دعوے دار کے ذمے گواہ ہیں۔ (جامع ترمذی: 1341)
Q20 · 2 marks
عینی شہادت اور سمعی شہادت کی وضاحت کریں۔
Answer
گواہی دینا بعض اوقات آنکھوں دیکھا واقعہ بیان کرنا ہوتا ہے جسے عینی شہادت کہتے ہیں۔ بعض اوقات گواہ کسی چیز کو سن کر شہادت دیتا ہے اسے سمعی شہادت کہتے ہیں۔
Q21 · 2 marks
جھوٹی گواہی دینے اور گواہی چھپانے کی وعید بیان کریں۔
Answer
جھوٹی گواہی دینے کے بارے میں رسول اکرم کا ارشاد ہے کہ جھوٹی گواہی بتوں کی پوجا کے برابر ہے، یعنی جھوٹی گواہی کو شرک کے برابر قرار دیا گیا۔ گواہی چھپانے کے بارے میں فرمایا: اور گواہی کو مت چھپاؤ اور جس کسی نے اسے چھپایا تو بے شک اس کا دل گناہ گار ہے اور جو کچھ تم لوگ کرتے ہو اللہ اس سے خوب جاننے والا ہے۔ (البقرۃ: 283)
Q22 · 2 marks
سچی اور جھوٹی گواہی کے کوئی سے دو اثرات تحریر کریں۔
Answer
سچی گواہی کے اثرات: 1۔ معاشرے میں امن قائم ہوتا ہے۔ 2۔ بھائی چارے کے جذبات فروغ پاتے ہیں اور ایثار کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ جھوٹی گواہی کے اثرات: 1۔ اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔ 2۔ دشمنیاں فروغ پاتی ہیں اور معاشرہ بدامنی اور ظلم کا شکار ہو جاتا ہے۔
Q23 · 2 marks
شہادت کا مطلب کیا ہے؟
Answer
شہادت کا مطلب کسی چیز یا معاملے کو اپنے علم کے مطابق ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے واضح کرنا ہے تاکہ حق دار کو اس کا حق مل سکے۔ گواہی کے لیے قرآن و سنت میں شہادت کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔
Q24 · 2 marks
گواہی دیتے وقت کن دو باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے؟
Answer
گواہی میں دو باتوں کا دھیان رکھنا انتہائی ضروری ہے: 1۔ کسی واقعہ کا بغور مشاہدہ کر کے اسے دل و دماغ میں بٹھانا۔ 2۔ معاملے کو قاضی اور جج کے سامنے پوری طرح دیانت داری سے پیش کرنا۔
Q25 · 2 marks
گواہ کسے کہتے ہیں؟ گواہی کب فرض ہو جاتی ہے؟
Answer
گواہی دینے والے کو گواہ کہتے ہیں۔ جب گواہی دینے والا کوئی اور نہ ہو اور معاملہ دو گواہوں کو معلوم ہو تو اس وقت گواہی دینا فرض ہو جاتا ہے اور جب گواہ کو گواہی دینے کے لیے بلایا جاتا ہے تو گواہی چھپانا جائز نہیں ہوتا۔
Q26 · 2 marks
گواہی کب مستحب کے درجے میں آ جاتی ہے؟
Answer
معاملات کی نوعیت کے پیش نظر گواہی کا حکم بدلتا رہتا ہے۔ جب بہت سارے لوگ معاملے اور پیش آمدہ واقعے سے باخبر ہوں تو گواہی فرض نہیں رہتی بلکہ مستحب کے درجے میں آ جاتی ہے۔
Q27 · 2 marks
گواہی دینے کے حوالے سے سورۃ البقرۃ (آیت 282) کا ترجمہ لکھیں۔
Answer
ترجمہ: جب بھی گواہوں کو بلایا جائے (تو) وہ انکار نہ کریں۔
Q28 · 2 marks
گواہی چھپانے کی ممانعت کے حوالے سے سورۃ البقرۃ (آیت 283) کا ترجمہ لکھیں۔
Answer
ترجمہ: اور گواہی کو مت چھپاؤ اور جس کسی نے اس (گواہی) کو چھپایا تو بے شک اس کا دل گناہ گار ہے اور جو کچھ تم لوگ کرتے ہو، اللہ اس سے خوب جاننے والا ہے۔
Q29 · 2 marks
شہادت علی الشہادت کسے کہتے ہیں؟
Answer
جب گواہ کسی شخص کو اپنی شہادت کی گواہی پر گواہ بنا دیتا ہے تب اس کو شہادت علی الشہادت یعنی گواہی پر گواہی دینا کہا جاتا ہے۔
Q30 · 2 marks
گواہ کے لیے کون سی شرائط ہیں؟
Answer
گواہی دینا چوں کہ ایک اعلیٰ منصب و مرتبہ ہے اس لیے یہ شرط ہے کہ گواہ مسلمان، عاقل، بالغ اور عادل ہو۔
Q31 · 2 marks
اگر دو مرد گواہ نہ ہوں تو گواہی کا کیا حکم ہے؟
Answer
اگر دو مرد گواہ نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی بھی قبول کی جائے گی۔ ترجمہ: اپنے مردوں میں سے دو کو گواہ بنا لو، پھر اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں، ان دونوں عورتوں میں سے اگر ایک بھول جائے تو دوسری اسے یاد دلائے۔ (البقرۃ: 282)
Q32 · 2 marks
گواہی کی اہمیت واضح کرتے ہوئے نبی کریم نے کیا ارشاد فرمایا؟
Answer
نبی کریم نے ارشاد فرمایا: اگر لوگوں کو محض دعوے کی وجہ سے ہی سب کچھ دے دیا جائے تو کتنے ہی لوگ خون اور مال کا دعویٰ کر ڈالیں، اس لیے دعوے دار کے ذمے گواہ ہیں اور انکار کرنے والے کے ذمے قسم ہے۔ (جامع ترمذی: 1341)
Q33 · 2 marks
جھوٹی گواہی کے بارے میں رسول اکرم کا ارشاد اور اس کے ساتھ کون سی آیت پڑھی؟
Answer
رسول اکرم کا ارشاد ہے کہ جھوٹی گواہی بتوں کی پوجا کے برابر ہے، یعنی شرک کے برابر کر دی گئی۔ تین بار یہ فرما کر آپ نے یہ آیت پڑھی: بتوں کی ناپاکی سے بچتے رہو اور جھوٹی باتوں سے پرہیز کرو۔ (سورۃ الحج: 30)
Q34 · 2 marks
جھوٹی گواہی کے معاشرتی اثرات لکھیں۔
Answer
جھوٹی گواہی سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے، دشمنیاں فروغ پاتی ہیں، معاشرے میں بے سکونی پیدا ہوتی ہے اور معاشرہ بدامنی اور ظلم کا شکار ہو جاتا ہے۔
Q35 · 2 marks
گواہی کے حوالے سے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
Answer
ہمیں چاہیے کہ اپنی ذمہ داری پوری کریں، سچی گواہی اور سچے جذبات کو فروغ دیں، نہ جھوٹی گواہی دیں اور نہ ہی جھوٹی گواہی کی تحسین کریں۔
Q36 · 2 marks
ہمسایوں کے دو حقوق بیان کریں۔
Answer
1۔ پڑوسیوں کے ساتھ سلام میں پہل کریں اور جب وہ بیمار ہوں تو ان کی عیادت کریں۔ 2۔ مصیبت کے وقت ان کی غم خواری کریں اور مالی ضرورت کے وقت ان کی مالی مدد کریں۔ (اس کے علاوہ ان کے عیبوں کو چھپائیں اور ان کے گھر کے راستے کو تنگ نہ کریں۔)
Q37 · 2 marks
ہمسایوں کے حقوق ادا کرنے کے دو معاشرتی اثرات تحریر کریں۔
Answer
1۔ معاشرے میں جانثاری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ 2۔ لوگ ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹتے ہیں، خوشی و غم میں شریک ہوتے ہیں اور جانی و مالی سطح پر ہر جائز کام میں تعاون کرتے ہیں جس سے معاشرہ انسانی ہمدردی اور تعاون کی مثال پیش کرتا ہے۔
Q38 · 2 marks
ہمسایوں کے ساتھ بدسلوکی کے کوئی سے دو دنیوی و اخروی نقصانات تحریر کریں۔
Answer
دنیوی نقصانات: 1۔ معاشرتی انتشار پھیلتا ہے اور امن و امان کا فقدان ہوتا ہے۔ 2۔ حقوق ادا نہ کرنے والا شخص معاشرے میں بدنام ہو جاتا ہے، لوگوں کی حمایت سے محروم ہو جاتا ہے۔ اخروی نقصانات: 1۔ اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب بنتا ہے۔ 2۔ ایسا شخص جنت میں داخلے سے محروم ہو جاتا ہے اور اس کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں۔
Q39 · 2 marks
حقوق العباد سے کیا مراد ہے؟
Answer
حقوق العباد سے مراد بندوں کے حقوق ہیں۔ معاشرتی اور اجتماعی زندگی میں ہر انسان دوسرے انسان کا محتاج ہوتا ہے، کیوں کہ انسان اپنی بنیادی ضروریات اکیلا پوری نہیں کر سکتا، لہٰذا اسے بعض ذمہ داریاں ادا کرنے سے کچھ حقوق حاصل ہوتے ہیں۔
Q40 · 2 marks
قرآن و سنت کی تعلیمات میں معاشرے کی ترقی کا دارومدار کس بات پر ہے؟
Answer
قرآن و سنت کی تعلیمات میں معاشرے کی ترقی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ انسان خیر اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کے مددگار بنیں، ان کی ہمدردی، ایثار اور خیر خواہی پر مبنی ہو۔
Q41 · 2 marks
حقوق العباد میں کن کن کے حقوق شامل ہیں؟
Answer
حقوق العباد میں والدین، بہن بھائیوں، عزیز و اقارب، اساتذہ کرام اور غیر مسلموں کے حقوق کے ساتھ ساتھ ہمسایوں کے حقوق بھی بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔
Q42 · 2 marks
سورۃ النساء (آیت 36) کا ترجمہ لکھیں۔
Answer
اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور رشتے داروں کے ساتھ اور یتیموں اور مسکینوں اور رشتے دار پڑوسی اور اجنبی پڑوسی اور پاس بیٹھنے والے اور مسافروں کے ساتھ۔
Q43 · 2 marks
قرآن مجید کی آیت کے مطابق پڑوسی کی اقسام لکھیں۔
Answer
قرآن مجید کی اس آیت کے مطابق پڑوسی کی تین قسمیں ہیں: 1۔ رشتہ دار پڑوسی۔ 2۔ قریب رہنے والا پڑوسی۔ 3۔ تھوڑی دیر کا پڑوسی۔
Q44 · 2 marks
اسلام کی نظر میں ہمسائیگی کے دائرے میں کون کون شامل ہے؟
Answer
اسلام کی نظر میں ہمسائے میں صرف ساتھ رہنے والے لوگ شامل نہیں بلکہ ایک محلے میں رہنے والے، کاروباری شراکت دار، ہم سفر اور ہم جماعت، ایک دفتر اور ادارے میں اکٹھے کام کرنے والے تمام افراد ہمسائیگی کے دائرے میں شامل ہیں۔
Q45 · 2 marks
ہمسائے کے حقوق کی اہمیت کے بارے میں نبی کریم کا کیا ارشاد ہے؟ (صحیح بخاری: 6016)
Answer
نبی کریم نے ہمسائے کے حقوق کی ادائی کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم وہ ایمان والا نہیں۔ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کون؟ فرمایا: وہ جس کے شر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو۔
Q46 · 2 marks
ہمسائے کے حقوق کی فضیلت کے بارے میں نبی کریم نے کیا ارشاد فرمایا؟ (صحیح بخاری: 6015)
Answer
نبی کریم نے ہمسائے کے حقوق کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جبریل علیہ السلام مجھے اس طرح بار بار پڑوسی کے حق میں وصیت کرتے رہے کہ مجھے خیال گزرا کہ شاید پڑوسی کو وراثت میں شریک نہ کر دیں۔
Q47 · 2 marks
نبی کریم نے پڑوسی کی دیوار کے بارے میں کیا ہدایت دی؟ (صحیح بخاری: 5627)
Answer
نبی کریم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں کھونٹی وغیرہ گاڑنے سے روکے۔
Q48 · 2 marks
پڑوسیوں کے آداب کی فہرست لکھیں۔
Answer
1۔ پڑوسیوں کے ساتھ سلام میں پہل کریں۔ 2۔ جب وہ بیمار ہوں تو ان کی عیادت کریں۔ 3۔ مصیبت کے وقت ان کی غم خواری کریں۔ 4۔ ان کی خوشی میں شرکت کریں۔ 5۔ ان کے جنازے میں شرکت کریں۔ 6۔ مالی ضرورت کے وقت ان کی مالی مدد کریں۔ 7۔ ان کے عیبوں کو چھپائیں۔ 8۔ ان کے گھر کے راستے کو تنگ نہ کریں۔ 9۔ ان کی اولاد کے ساتھ نرمی سے گفتگو کریں۔ 10۔ ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھر کی حفاظت کرنے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ 11۔ دین و دنیا کے جس معاملے میں انھیں راہ نمائی کی ضرورت ہو تو ان کی راہ نمائی کریں۔
Q49 · 2 marks
حق پڑوس کیا ہے؟ وضاحت کریں۔
Answer
حق پڑوس یہ نہیں کہ پڑوسی کو تکلیف پہنچانے سے اجتناب کیا جائے، بلکہ پڑوسی کی طرف سے پہنچنے والی تکلیف کو برداشت کرنا بھی پڑوسی کے حق میں شامل ہے۔
Q50 · 2 marks
ہمسایوں کے حقوق کا سب سے بڑا معاشرتی اثر کیا ہے؟
Answer
ہمسایوں کے حقوق کا سب سے بڑا معاشرتی اثر یہ ہے کہ معاشرے میں جانثاری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ ہمسایوں کے ساتھ حسن سلوک کا معاشرتی اثر ہی ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹتے ہیں۔
Q51 · 2 marks
ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنے کے دنیوی نقصانات لکھیں۔
Answer
ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنے سے معاشرتی انتشار پھیلتا ہے، امن و امان کا فقدان ہوتا ہے۔ حقوق ادا نہ کرنے والا شخص معاشرے میں بدنام ہو جاتا ہے، لوگوں کی حمایت سے محروم ہو جاتا ہے اور اس کا روحانی سکون تباہ ہو جاتا ہے۔
Q52 · 2 marks
ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنے کے اخروی نقصانات لکھیں۔
Answer
ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنا اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب بنتا ہے، گناہوں کا باعث بنتا ہے۔ ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنے والا شخص جنت میں داخلے سے محروم ہو جاتا ہے اور اس کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں۔
Q53 · 2 marks
قرآن و سنت کی روشنی میں سود کی حرمت کے احکام بیان کریں۔
Answer
سود اسلام میں قطعی طور پر حرام ہے۔ قرآن مجید میں ہے: اے ایمان والو! کئی گنا بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤ اور اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ (آل عمران: 130) اور فرمایا: اللہ نے تجارت کو حلال فرمایا ہے اور سود کو حرام کیا ہے۔ (البقرۃ: 275) قرآن مجید میں سود کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ نبی کریم نے سود کے کم ترین گناہ کو محارم سے بدکاری کے مترادف قرار دیا اور سود کھانے، کھلانے، اس پر گواہ بننے اور اس کو لکھنے والے پر لعنت فرمائی۔
Q54 · 2 marks
سود کے دنیوی و اخروی نقصانات اپنے الفاظ میں بیان کریں۔
Answer
دنیوی نقصانات: سود سے بظاہر مال میں اضافہ ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ مال میں نقصان، بے برکتی اور ناگہانی آفات کا باعث ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے۔ اخروی نقصانات: سود کھانے والا آخرت میں ذلیل و رسوا ہوگا اور اسے سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Q55 · 2 marks
سود کے کوئی سے چار معاشرتی نقصانات تحریر کریں۔
Answer
1۔ دولت چند ہاتھوں میں سمٹ جاتی ہے، مال دار کے مال میں اضافہ ہوتا ہے اور غریب کی غربت و پسماندگی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ 2۔ لوگ محنت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ 3۔ صنعتوں اور کارخانوں میں سرمایہ کاری کم ہو جاتی ہے، بے روزگاری بڑھتی اور ملکی ترقی کا پہیہ جام ہو جاتا ہے۔ 4۔ مقروض شخص جرائم کا ارتکاب کرتا ہے یا خود کشی کر لیتا ہے اور سودی معاملات سے آئے روز لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت کا بازار گرم رہتا ہے۔
Q56 · 2 marks
سودی لین دین کی ممانعت کی حکمت واضح کریں۔
Answer
سود کی حرمت کی وجہ یہ ہے کہ اس سے پورا معاشرہ ترقی نہیں کرتا بلکہ دولت چند ہاتھوں میں سمٹنے لگتی ہے۔ مال دار کے مال میں تو اضافہ ہوتا ہے لیکن غریب کی غربت اور پسماندگی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ لوگ محنت چھوڑ کر سودی لین دین میں لگ جاتے ہیں جس سے صنعتوں میں سرمایہ کاری کم ہوتی ہے اور ملکی ترقی کا پہیہ جام ہو جاتا ہے۔
Q57 · 2 marks
سود کا معنیٰ و مفہوم لکھیں۔
Answer
سود کو عربی زبان میں ربا کہتے ہیں۔ سود کا معنیٰ ہے: قرض دے کر اس پر مشروط اضافہ یا نفع لینا۔ جیسے ایک ہزار روپے کسی کو قرض دینا اور واپس لیتے وقت یہ شرط لگانا کہ ایک ہزار کے بجائے پندرہ سو روپے دینے ہوں گے، یہ اضافی پانچ سو روپے کا شمار سود میں ہوگا۔
Q58 · 2 marks
سود کی کون کون سی صورتیں کتاب میں بیان کی گئی ہیں؟
Answer
1۔ قرض دے کر مشروط اضافہ لینا۔ 2۔ قرض دے کر مقروض سے روپے پیسے کے علاوہ کوئی اور فائدہ لینا، جیسے قرض دیا اور اس مکان میں رہائش اختیار کر لی لیکن کرایہ ادا نہ کیا یا کم دیا۔ 3۔ کسی سے غلہ ادھار لیا اور جتنا لیا تھا اس سے زیادہ واپس کیا، جیسے پانچ کلو گندم لی اور واپس کرتے وقت سات کلو واپس کی۔
Q59 · 2 marks
سود ایک لعنت کیوں ہے؟
Answer
سود ایسی لعنت ہے جس سے مفت خوری، لالچ، خود غرضی، سنگ دلی اور مفاد پرستی جیسی اخلاقی برائیاں جنم لیتی ہیں۔ سود معاشی و اقتصادی تباہ کاریوں کا ذریعہ بھی ہے، اسی وجہ سے قرآن مجید نے سود سے منع کیا ہے۔
Q60 · 2 marks
سورۃ آل عمران (آیت 130) کا ترجمہ لکھیں۔
Answer
ترجمہ: اے ایمان والو! کئی گنا بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤ اور اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔
Q61 · 2 marks
سورۃ البقرۃ (آیت 275) کا ترجمہ لکھیں۔
Answer
ترجمہ: اللہ نے تجارت کو حلال فرمایا ہے اور سود کو حرام کیا ہے۔
Q62 · 2 marks
قرآن مجید میں سود کو کس کے مترادف قرار دیا گیا ہے؟
Answer
قرآن مجید میں سود کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے۔
Q63 · 2 marks
سود کے بارے میں دیگر مذاہب کا کیا موقف ہے؟
Answer
یہودیت اور مسیحیت سمیت ہر مذہب میں سود ہمیشہ سے ناجائز رہا ہے، حتیٰ کہ مشرکین مکہ بھی اس کو حرام سمجھتے تھے۔ سودی معیشت کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔
Q64 · 2 marks
نبی کریم نے سود کے بارے میں کیا فرمایا؟
Answer
نبی کریم نے سود کے کم ترین گناہ کو محارم سے بدکاری کے مترادف قرار دیا۔ آپ نے سود کھانے، کھلانے، اس پر گواہ بننے اور اس کو لکھنے والے پر لعنت فرمائی۔
Q65 · 2 marks
ربا الفضل کسے کہتے ہیں؟
Answer
روز مرہ استعمال کی اشیا میں آسان لین دین کو فروغ دینے کے لیے نبی کریم نے چھے چیزوں: سونا، چاندی، گندم، جو، کھجور اور نمک وغیرہ کے سودے میں ادھار اور اضافے کو ممنوع قرار دیا، اس کو ربا الفضل کہتے ہیں۔
Q66 · 2 marks
معراج کی رات نبی کریم نے سود کھانے والوں کا کیا حال دیکھا؟ (سنن ابن ماجہ: 2273)
Answer
نبی کریم نے فرمایا: جس شب مجھے (معراج میں) سیر کرائی گئی، میں ایک جماعت کے پاس سے گزرا جس کے پیٹ مکانوں کی طرح (بڑے) تھے، ان میں بہت سے سانپ پیٹوں کے باہر سے دکھائی دے رہے تھے۔ میں نے کہا: جبریل! یہ کون لوگ ہیں؟ کہنے لگے: یہ سود کھانے والے ہیں۔
Q67 · 2 marks
سود حرام ہونے کے باوجود نفع کمانے کے جائز ذرائع کون سے ہیں؟
Answer
اللہ تعالیٰ نے سود کو حرام قرار دیا ہے لیکن ہمیں تجارت، ملازمت، صنعت، زراعت اور دوسرے حلال ذرائع سے نفع کمانے کی اجازت بھی دی ہے۔ حلال چیزوں کی خرید و فروخت کی اجازت ہے اور ان میں قانون کے مطابق نفع و نقصان کی بنیاد پر کاروبار کی اجازت ہے۔ سچے اور امانت دار تاجر کو قیامت کے دن اعلیٰ درجات کی بشارت سنائی گئی ہے۔
Q68 · 2 marks
قرض حسنہ کسے کہتے ہیں؟
Answer
اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کسی انسان کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بغیر نفع کے جو قرض دیا جاتا ہے اسے قرض حسنہ کہتے ہیں۔ صدقے کی طرح قرض حسنہ بھی ایک نیکی ہے۔
Q69 · 2 marks
قرض حسنہ کی فضیلت حدیث کی روشنی میں بیان کریں۔ (سنن ابن ماجہ: 2431)
Answer
نبی کریم نے فرمایا کہ معراج کی رات میں نے جنت کے دروازے پر لکھا ہوا دیکھا کہ صدقہ کا دس گنا اور قرض دینے والے کو قرض کا اٹھارہ گنا اجر ملتا ہے۔
Q70 · 2 marks
حضرت عمر فاروق کا قرض دینے کے بارے میں کیا معمول تھا؟
Answer
حضرت عمر فاروق کسی کو قرض دیتے، جب وہ واپس کرنے آتا تو اسے قرض معاف فرما دیتے۔ کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا کہ پہلے میں قرض کا ثواب حاصل کرتا ہوں اور پھر صدقے کا ثواب بھی پا لیتا ہوں۔
Q71 · 2 marks
حلال مال کمانے کے بارے میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
Answer
ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگی میں ہمیشہ حلال مال کمائیں، ہمارے پیٹ میں اترنے والا لقمہ بھی حلال کا ہونا چاہیے اور ہمارے جسم پر لباس بھی صرف اور صرف حلال مال کا ہونا چاہیے۔ مال حلال میں اللہ تعالیٰ نے برکت بھی رکھی ہے اور سکون بھی۔ حرام طریقے سے کمایا گیا مال نہ صرف دنیا میں بے سکونی، پریشانی اور بے برکتی کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ آخرت میں بھی اس کا سخت حساب ہوگا۔
Q72 · 2 marks
قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی ریاست کے اغراض و مقاصد بیان کریں۔
Answer
اسلامی ریاست حقیقت میں فلاحی ریاست ہے۔ اس کا مقصد ایسے معاشرے کا قیام ہے جو ہر میدان میں عدل کے ذریعے سے خیر خواہی اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والا ہو، دینی تعلیمات کی روشنی میں امن عامہ کے قیام اور دفاعی انتظامات کے علاوہ زندگی کے ہر شعبے میں اخوت، محبت اور امانت داری کے نظام کو قائم کرنے والا ہو۔ اسلام کے سیاسی نظام کا بنیادی مقصد ایسی امت کی تشکیل ہے جو عدل و انصاف کی علم بردار ہو۔
Q73 · 2 marks
اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کو دیے گئے حقوق میں سے کوئی سے تین حقوق بیان کریں۔
Answer
1۔ اسلامی ریاست نے غیر مسلموں کو جان کے تحفظ کا حق دیا ہے۔ 2۔ مال اور عزت کے تحفظ کا حق دیا ہے۔ 3۔ اسلامی حکومت غیر مسلموں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی پوری آزادی دیتی ہے اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ کرتی ہے۔ (اسلامی ریاست میں بحیثیت انسان مسلم اور غیر مسلم میں کوئی فرق نہیں۔)
Q74 · 2 marks
اسلامی ریاست کی نمایاں خصوصیات تحریر کریں۔
Answer
1۔ اسلامی ریاست میں اقتدار اعلیٰ اللہ تعالیٰ کے لیے خاص ہے اور تمام اداروں میں حاکمیت الٰہیہ جاری و ساری ہوتی ہے۔ 2۔ یہ فلاحی ریاست ہے۔ 3۔ قرآن و سنت کی تعلیمات کی کارفرمائی ہوتی ہے اور اسلام کی روح کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا۔ 4۔ مسلم اور غیر مسلم کو بحیثیت انسان یکساں حقوق حاصل ہیں۔ 5۔ افراد کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
Q75 · 2 marks
اسلامی ریاست کا بہترین ماڈل ریاستِ مدینہ ہے۔ وضاحت کریں۔
Answer
نبی کریم نے ریاست مدینہ کا باقاعدہ پرچم تیار کروایا۔ مسجد نبوی کو حکومت کے مرکزی سیکرٹریٹ کا درجہ دیا، یہی مجلس شوریٰ، عدالت عالیہ اور عسکری تیاریوں کا مرکز تھی۔ معاشی ادارے کے طور پر مواخات مدینہ قائم ہوئی۔ عدالتی نظام میں حضرت علی المرتضیٰ، حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت معقل بن یسار شامل تھے، صوبائی سطح پر حضرت معاذ بن جبل کو قاضی کے اختیارات حاصل تھے۔ تعلیمی نظام میں صفہ اور دار ارقم قائم تھے۔ بلدیاتی نظام کے لیے ام محجن کو مسجد کی صفائی پر مقرر کیا گیا، رات کو چراغاں کے لیے تمیم داری کے غلام کو متعین کیا گیا اور مدینہ منورہ میں مسلمانوں کی مردم شماری کرائی گئی۔
Q76 · 2 marks
اسلامی ریاست کی طرف سے افواج اور ان کے سپہ سالاروں کو کون سی ہدایات جاری کی جاتی تھیں؟ وضاحت کریں۔
Answer
اسلامی حکومت میں افواج اور ان کے سپہ سالاروں کو ہدایت تھی کہ خبردار! زمین میں فساد نہ مچانا، شرعی احکام کے خلاف ورزی نہ کرنا، کھجور کے درخت نہ جلانا اور نہ انھیں ڈبونا، چوپایوں کو ہلاک نہ کرنا، پھل دار درخت نہ گرانا، عبادت گاہیں نہ ڈھانا، بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو قتل نہ کرنا اور ایسے لوگوں کو جنھوں نے گرجا گھروں میں اپنے آپ کو محبوس کر رکھا ہے انھیں ان کے حال پر چھوڑ دینا۔ (موطا امام مالک: 966)
Q77 · 2 marks
علم سیاسیات کی رو سے ریاست کے بنیادی اجزا کون سے ہیں؟
Answer
علم سیاسیات کی رو سے ریاست کے بنیادی اجزا علاقہ، آبادی، قانون اور قوت نافذہ ہیں۔
Q78 · 2 marks
ریاست کے لیے علاقے، قانون اور قوت نافذہ کی کیا ضرورت ہے؟
Answer
ریاست کے لیے ضروری ہے کہ اس کی مناسب حدود ہوں جو علاقہ کہلاتا ہے۔ اس علاقے پر انسان آباد ہوتے ہیں، ان انسانوں کے لیے کسی قانون کا ہونا بھی ضروری ہے اور اس قانون پر عمل درآمد کے لیے ایک قوت یا حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس قوت یا حکومت کو قوت نافذہ کہا جاتا ہے۔
Q79 · 2 marks
اسلامی ریاست میں اقتدار اعلیٰ کس کے لیے خاص ہے؟
Answer
اسلامی ریاست میں اقتدار اعلیٰ اللہ تعالیٰ کے لیے خاص ہے۔ مسلم ریاست کے تمام اداروں اور اقدامات میں حاکمیتِ الٰہیہ کو جاری و ساری ہونا چاہیے۔
Q80 · 2 marks
مسلم علما نے معاشرے کے کون سے تین بنیادی ادارے بیان کیے ہیں؟ ان کا کیا کردار ہے؟
Answer
مسلم علما نے معاشرے کے تین بنیادی ادارے بیان کیے ہیں جن کو خاندان، مسجد اور مکتب کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ تین ادارے انسان کی بنیادی تربیت کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ یہی تربیت یافتہ افراد حکومتی اداروں میں اپنی خدمات پیش کر کے ریاست کو مضبوط بناتے ہیں۔
Q81 · 2 marks
ریاست کے بنیادی ادارے کون سے ہیں؟ ہر ایک کا کام لکھیں۔
Answer
ریاست کے بنیادی ادارے مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کہلاتے ہیں۔ مقننہ کے افراد قانون بناتے ہیں، صوبائی اسمبلیاں، قومی اسمبلی اور ایوان بالا یعنی سینٹ قانون ساز ادارے ہیں۔ عدلیہ اس قانون کے مطابق فیصلہ کرتی ہے اور انتظامیہ ان فیصلوں پر عمل درآمد کراتی ہے۔ میڈیا مثبت اور منفی کرداروں کو عوام الناس کے سامنے اجاگر کرتا ہے۔
Q82 · 2 marks
فلاحی ریاست کا مقصد کیا ہے؟
Answer
فلاحی ریاست کا مقصد ایسے معاشرے کا قیام ہے جو ہر میدان میں عدل کے ذریعے سے خیر خواہی اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والا ہو، امن عامہ کے قیام اور دفاعی انتظامات کے علاوہ زندگی کے ہر شعبے میں اخوت، محبت اور امانت داری کے نظام کو قائم کرنے والا ہو۔
Q83 · 2 marks
سورۃ الحج (آیت 41) کا ترجمہ لکھیں۔
Answer
ترجمہ: یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو زمین میں اقتدار بخشیں، یہ نماز قائم کریں گے اور زکوٰۃ ادا کریں گے اور نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے روکیں گے اور تمام کاموں کا انجام اللہ کے اختیار میں ہے۔
Q84 · 2 marks
مسلم حکام کے دیگر فرائض لکھیں۔
Answer
مسلم حکام کے دیگر فرائض میں عدل و انصاف کا قیام، غربت کا خاتمہ، فلاح عامہ، اسلامی تعلیمات کا فروغ، اسلام کے عدالتی احکام کا نفاذ، حدود و قصاص، مسلمانوں کا دفاع، ملت اسلامیہ کی حمایت و نصرت اور معاشرے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا قیام قابل ذکر ہیں۔
Q85 · 2 marks
اسلامی فلاحی ریاست میں قانون سازی کے بارے میں کیا اصول ہے؟
Answer
اسلامی فلاحی ریاست میں ہر پہلو سے قرآن و سنت کی تعلیمات کی کارفرمائی ہوتی ہے۔ قرآن و سنت کے علاوہ کوئی ایسا قانون نہیں بن سکتا جو اسلام کی روح کے منافی ہو، کیوں کہ ریاست کا مقصد افراد اور معاشرے کے حقوق و مقاصد کا تحفظ کرنا ہے تاکہ انھیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم ہو سکیں۔
Q86 · 2 marks
اسلامی ریاست غیر مسلموں کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہے؟
Answer
اسلامی ریاست میں بحیثیت انسان مسلم اور غیر مسلم میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اسلامی ریاست نے غیر مسلموں کو جان، مال اور عزت کے تحفظ کے علاوہ بے شمار حقوق دیے ہیں۔ اسلامی حکومت غیر مسلموں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی پوری آزادی دیتی ہے اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ کرتی ہے۔
Q87 · 2 marks
ریاست مدینہ میں مسجد نبوی کا کیا کردار تھا؟
Answer
نبی کریم نے مسجد نبوی کو حکومت کے مرکزی سیکرٹریٹ کا درجہ دیا اور با جماعت نماز کے اہتمام سے مسلمانوں کو نظم و ضبط کا درس دیا۔ مسجد نبوی ہی مجلس شوریٰ، عدالت عالیہ اور عسکری تیاریوں کا مرکز تھی۔
Q88 · 2 marks
ریاست مدینہ کے عدالتی اور تعلیمی نظام کا ذکر کریں۔
Answer
عدالتی نظام میں جید صحابہ کرام خصوصاً حضرت علی المرتضیٰ، حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت معقل بن یسار شامل تھے۔ صوبائی سطح پر حضرت معاذ بن جبل کو قاضی کے اختیارات حاصل تھے۔ تعلیمی نظام میں صفہ اور دار ارقم جیسے اقامتی ادارے قائم تھے۔
Q89 · 2 marks
ریاست مدینہ میں بلدیاتی نظام کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟
Answer
بلدیاتی نظام کی بنیاد فراہم کرتے ہوئے حضور اکرم نے ام محجن نامی عورت کو مسجد کی صفائی کے لیے مقرر فرمایا۔ رات کو گلی محلے میں روشنی کی خاطر چراغاں کرنے کے لیے تمیم داری کے غلام کو متعین کیا گیا اور مدینہ منورہ میں مسلمانوں کی مردم شماری کرائی گئی۔
Q90 · 2 marks
اسلامی ریاست میں لوگوں کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟
Answer
اسلامی ریاست میں بسنے والے تمام افراد کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ریاست کی تعمیر و ترقی میں اپنی تمام صلاحیتیں دیانت داری سے بروئے کار لائیں اور اپنے ذاتی مفادات پر اجتماعی اور ریاستی مفاد کو ترجیح دیں۔
Q91 · 2 marks
ریاستی اداروں کو بنیادی فرائض ادا کرتے ہوئے کیا کرنا چاہیے؟
Answer
ریاستی ادارے اپنے بنیادی فرائض ادا کرتے ہوئے تعلیم و تعلم کا بہترین نظام قائم کریں تاکہ معاشرے میں بہترین مسلمانوں کے ساتھ ساتھ علم و فن میں مہارت رکھنے والے شہریوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔
Q92 · 2 marks
قرآن و سنت کی روشنی میں جہاد فی سبیل اللہ کی ضرورت و اہمیت بیان کریں۔
Answer
جہاد ایک عظیم الشان عبادت ہے جس میں مسلمان اپنا مال، وقت، صلاحیت اور بالآخر اپنی جان دین کی حفاظت اور سربلندی کے لیے قربان کر دیتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کیا وہ اللہ کے نزدیک درجے میں زیادہ عظیم ہیں اور وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔ (التوبۃ:
20)بے شک اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس کے بدلے خرید لیے کہ ان کے لیے جنت ہے۔ (التوبۃ: 111) نبی کریم نے فرمایا: جس نے نہ جہاد کیا اور نہ اس کے بارے میں کوئی ارادہ کیا تو وہ نفاق کے شعبوں میں سے ایک پر مرتا ہے۔ (صحیح مسلم: 1910)
Q93 · 2 marks
جہاد کی فضیلت پر ایک حدیث مبارک کا ترجمہ لکھیں۔
Answer
نبی کریم نے ارشاد فرمایا: جس نے نہ جہاد کیا اور نہ اس کے بارے میں کوئی ارادہ کیا تو وہ نفاق کے شعبوں میں سے ایک پر مرتا ہے۔ (صحیح مسلم: 1910)
Q94 · 2 marks
پیغام پاکستان کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ وضاحت کریں۔
Answer
2018ء میں دہشت گردی کے خلاف علمائے کرام نے پیغام پاکستان کے نام سے ایک متفقہ فتویٰ جاری کیا جس پر 1800 سے زائد علمائے کرام کے دستخط ہیں۔ اس فتویٰ کو کتابی شکل میں ادارہ تحقیقات اسلامی، اسلام آباد نے شائع کیا۔ اس کا اجرا اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس میں ہوا۔ اس فتویٰ میں دہشت گردی، خون ریزی، خودکش حملوں اور ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کو، خواہ وہ کسی نام یا مقصد سے ہو، حرام قرار دیا گیا ہے۔ اس کو تمام مسالک کے علاوہ مفتیان کرام کی ایک بڑی تعداد نے متفقہ طور پر منظور کیا اور پھر ریاست نے اسے قومی بیانیہ قرار دے دیا۔
Q95 · 2 marks
جہاد کا معنی و مفہوم لکھیں۔
Answer
جہاد کے معنی کوشش کرنا ہیں۔ شریعت میں جہاد سے مراد اللہ تعالیٰ کے دین کی سربلندی کے لیے جان و مال کو وقف کر دینا ہے۔ معاشرے سے ظلم و بربریت کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے جو کوشش کی جاتی ہے اس کو بھی جہاد کہا جاتا ہے۔
Q96 · 2 marks
جہاد کب فرض ہو جاتا ہے؟
Answer
خاص طور پر جب اسلام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں، لوگوں کو اسلام پر عمل کرنے کا حق نہ دیا جائے اور انھیں اپنے رب کی بندگی سے روکا جائے تو جہاد فرض ہو جاتا ہے۔
Q97 · 2 marks
جہاد کے مقاصد کیا ہیں؟
Answer
جہاد کا مقصد معاشرے میں امن و سلامتی کا قیام اور مظلوموں کی مدد ہے۔ ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ جہاد کا مقصد زمین سے فساد، دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ ہے۔
Q98 · 2 marks
جہاد کب اور کیسے فرض ہوا؟
Answer
نبی کریم جب تک مکہ مکرمہ میں تھے، مسلح جہاد فرض نہیں ہوا تھا۔ جب آپ ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لے گئے اور کفار کی سازشوں اور ظلم و ستم کا سلسلہ بدستور جاری رہا تو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر کفار سے جہاد کو فرض قرار دے دیا: تم پر (اللہ کی راہ میں) قتال فرض کر دیا گیا ہے جب کہ وہ تمھیں (طبعاً) ناپسند ہے۔ (البقرۃ: 216)
Q99 · 2 marks
سورۃ التوبۃ (آیت 111) کا ترجمہ لکھیں۔
Answer
ترجمہ: بے شک اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس کے بدلے خرید لیے کہ ان کے لیے جنت ہے، وہ اللہ کی راہ میں قتال کرتے ہیں پس قتل کرتے ہیں اور قتل (شہید) کیے جاتے ہیں۔
Q100 · 2 marks
مجاہد جان دے کر اپنے مقصد زندگی کی تکمیل کیسے کرتا ہے؟
Answer
مجاہد اللہ تعالیٰ کے راستے میں جان دے کر اپنے مقصد زندگی کی تکمیل کرتا ہے، کیوں کہ اس کی جان کا حقیقی مالک اللہ تعالیٰ ہے۔
Q101 · 2 marks
جہاد کی اقسام لکھیں۔
Answer
جہاد کی مختلف اقسام میں اپنی جان، مال اور قلم وغیرہ سے جہاد کرنا شامل ہے۔ جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا سب سے بہتر جہاد ہے۔ جہاد کی اقسام یہ ہیں: جہاد باللسان، جہاد بالقلم، جہاد بالسیف، جہاد بالمال اور جہاد بالنفس۔
Q102 · 2 marks
نبی کریم مجاہدین کو جنگ کے لیے روانہ فرماتے وقت کیا نصیحت فرماتے تھے؟
Answer
آپ نصیحت فرماتے کہ لڑائی سے پہلے دشمن کو اسلام کی دعوت دی جائے، اگر وہ دعوت قبول کر لیں تو ان سے لڑائی نہ کی جائے، اگر اسلام قبول نہ کریں تو جنگ کی جائے۔ جنگ میں بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے، درختوں اور کھیتیوں کو برباد نہ کیا جائے، قیدیوں کو قتل نہ کیا جائے، کسی ذی روح کو آگ میں نہ ڈالا جائے، جو ہتھیار ڈال دے اسے قتل نہ کیا جائے، عبادت گاہوں کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے اور لوٹ مار سے گریز کیا جائے۔
Q103 · 2 marks
پیغام پاکستان میں جہاد کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟
Answer
علمائے کرام کے موجودہ قومی بیانیہ کی حیثیت اختیار کر جانے والے اس فتویٰ میں یہ بات کہی گئی ہے کہ جہاد صرف ریاست کا حق ہے، ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کسی کو اجازت نہیں اور ریاست کی اجازت کے بغیر کوئی جہاد نہیں کر سکتا۔
Q104 · 2 marks
پیغام پاکستان کے بعد کون سے اقدامات ضروری ہیں؟
Answer
اس بات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے اور اس فتویٰ کے بعد اس قسم کے تمام فتاویٰ جن سے دہشت گردوں کی پشت پناہی یا نظریات کو تقویت ملتی ہو، ان سب کو ختم کرنا بھی ضروری ہے۔ ایسے افراد یا جماعتیں جو اس کام میں ملوث رہی ہیں، ان کو قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔
Q105 · 2 marks
فساد فی الارض کسے کہتے ہیں؟
Answer
فساد فی الارض یعنی دہشت گردی بہت بڑا گناہ اور جرم ہے۔ اللہ تعالیٰ زمین پر فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ جو لوگ معصوم لوگوں کی جان لیتے ہیں، اپنا نظریہ زبردستی اور دھونس سے نافذ کرنا چاہتے ہیں یا خود کو آئین و قانون سے بالا سمجھتے ہیں، وہ فسادی اور دہشت گرد ہیں۔
Q106 · 2 marks
جہاد اور فساد فی الارض میں کیا فرق ہے؟
Answer
جہاد کا مقصد معاشرے میں امن و سلامتی کا قیام، مظلوموں کی مدد اور زمین سے فساد، دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ ہے اور یہ ریاست کا حق ہے، جب کہ فساد فی الارض یعنی دہشت گردی بہت بڑا گناہ اور جرم ہے جس میں معصوم لوگوں کی جان لی جاتی ہے اور اپنا نظریہ زبردستی نافذ کیا جاتا ہے۔ یہ لوگ اسلام کی تعلیمات سے آشنا نہیں ہوتے۔
Q107 · 2 marks
جہاد کے بارے میں مسلمان اور ریاست کی کیا ذمہ داری ہے؟
Answer
مسلمان پر ضروری ہے کہ وہ جہاد کے حقیقی تصور کو سمجھے اور اسے دوسروں تک پہنچائے، ہر وقت اپنی جان و مال کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا عزم رکھے اور ضرورت پڑنے پر ملت اسلامیہ اور دین اسلام کی خاطر اس عزم کو پورا کرے۔ مسلمان ریاست کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دشمن کے مقابلے میں اپنی قوت تیار رکھے اور اہل اسلام کی جان، مال، عزت و آبرو کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش کرے۔
Long questions with answers
Q1 · 5 marks
قرآن و سنت کی روشنی میں قسم کے احکام و مسائل بیان کریں۔
Answer
قسم کو قرآن و حدیث میں یمین کہا جاتا ہے۔ اصطلاحی مفہوم میں کسی مسلمان کا اللہ تعالیٰ کا نام لے کر پختہ عزم کرنا اور دوسرے شخص کو یقین دہانی کروانا یمین کہلاتا ہے۔ قرآن مجید میں فرمایا: اللہ تمھاری لایعنی (بے مقصد) قسموں پر مواخذہ نہیں کرے گا لیکن وہ تم پر ان قسموں پر مواخذہ کرے گا جو تم نے پختہ ارادے سے کھائی ہیں۔ اس کا کفارہ دس مسکینوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے، یا انھیں لباس پہنانا یا ایک غلام کو آزاد کرنا ہے، پھر جو یہ نہ پائے تو تین دن کے روزے رکھے۔ (المائدہ:
89)1۔ قسم صرف اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ ہو، والدین، نبی کریم یا کسی مقدس چیز کی قسم کا شریعت میں کوئی تصور نہیں۔ نبی کریم کا ارشاد ہے: اللہ تمھیں آباء و اجداد کی قسم اٹھانے سے منع فرماتا ہے۔ (صحیح مسلم: 4254) اور فرمایا: جس نے اللہ کے علاوہ کسی چیز کی قسم اٹھائی گویا اس نے شرک کیا۔ (جامع ترمذی: 1535) 2۔ جائز کام سے رکنے کی قسم اٹھائی ہو تو قسم توڑ دی جائے اور کفارہ ادا کیا جائے، جیسا کہ نبی کریم کے ارشاد (صحیح مسلم: 4271) میں ہے۔ 3۔ کفارہ یہ ہے کہ دس مساکین کو کھانا کھلائے یا لباس پہنائے یا ہر عیب سے پاک غلام آزاد کرے، اگر طاقت نہ ہو تو تین روزے رکھے۔ 4۔ قسم کی اقسام: یمین منعقدہ (مستقبل کے کام کی قسم، اس کا کفارہ ہے)، یمین غموس (ماضی کے واقعے پر جھوٹی قسم، کفارہ نہیں، گناہ کبیرہ ہے) اور یمین لغو (گمان کے مطابق قسم مگر واقعہ اس طرح نہ ہونا، اس پر درگزر ہے)۔ 5۔ جھوٹی قسم گناہ کبیرہ اور انسانیت کو دھوکا دینا ہے اور جھوٹی قسم اٹھانے والے کی طرف اللہ تعالیٰ بروز قیامت نظر رحمت نہیں فرمائے گا۔
Q2 · 5 marks
قسم کی اقسام اور ان کے احکام تفصیل سے لکھیں۔
Answer
قسم کی تین اقسام ہیں: 1۔ یمین منعقدہ: مستقبل میں کسی کام کے حوالے سے قسم اٹھانا یمین منعقدہ کہلاتا ہے، اگر قسم توڑ دی جائے تو اس کا کفارہ ادا کرنا ہوتا ہے۔ 2۔ یمین غموس: ماضی کے کسی واقعے پر جھوٹی قسم اٹھانا یمین غموس کہلاتا ہے۔ اس قسم پر کفارہ نہیں ہوتا، لیکن اسلام نے اس قسم کو ناپسند کیا ہے، یہ گناہ کبیرہ ہے۔ 3۔ یمین لغو: روزمرہ کی گفتگو میں اپنے گمان کے مطابق صحیح قسم اٹھانا لیکن واقعہ اس طرح نہ ہونا یمین لغو کہلاتا ہے۔ اس طرح کی قسم سے اللہ رب العزت نے درگزر فرمایا ہے۔
Q3 · 5 marks
قسم کا کفارہ کب اور کن صورتوں میں ادا کیا جاتا ہے؟ تفصیل سے لکھیں۔
Answer
قسم توڑنے کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے کفارہ مقرر فرمایا ہے۔ جب کوئی شخص مستقبل کے کسی کام کے بارے میں پختہ ارادے سے قسم اٹھائے (یمین منعقدہ) اور پھر اسے توڑ دے تو کفارہ لازم ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی جائز کام سے رکنے کی قسم اٹھا لے اور خیر و بھلائی اس کی مخالف سمت میں ہو تو وہ خیر والی صورت اختیار کرے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔ (صحیح مسلم: 4271) مثلاً کوئی اللہ کی قسم اٹھا کر کہے کہ میں فلاں دوست یا ماں باپ یا استاد سے بات نہیں کروں گا تو وہ قسم توڑے اور کفارہ ادا کرے۔ کفارہ یہ ہے کہ اگر چاہے تو دس مساکین کو (اوسط درجے کا) کھانا کھلا دے، چاہے تو دس مساکین کو لباس پہنا دے، ایسا غلام یا لونڈی آزاد کرے جو ہر قسم کے عیب سے پاک ہو۔ اگر ان تین اشیا میں سے کسی کی طاقت نہ ہو تو تین روزے رکھے۔ یمین غموس پر کفارہ نہیں اور یمین لغو پر اللہ تعالیٰ نے درگزر فرمایا ہے۔
Q4 · 5 marks
قسم کی انفرادی و اجتماعی اہمیت بیان کریں اور جھوٹی قسم کے نقصانات تحریر کریں۔
Answer
مسلمان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بولتا بلکہ ہمیشہ سچ بولتا ہے۔ سچ بولنے سے انسان کو معاشرے میں بلند مقام حاصل ہوتا ہے جس کے باعث لوگ اس کی بات پر یقین کرتے ہیں اور اسے اعتماد کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اس لیے بلا ضرورت قسم نہ اٹھائی جائے۔ اگر بات بات پر قسم اٹھانے کا رواج عام ہو جائے تو اس سے نہ صرف وقت ضائع ہوگا بلکہ ایک دوسرے سے اعتماد بھی اٹھ جائے گا اور بداعتمادی کی فضا قائم ہوگی جو حسن معاملات و معاشرت کے خلاف ہے۔ جھوٹی قسم گناہ کبیرہ اور انسانیت کو دھوکا دینا ہے۔ جھوٹی قسم اٹھانے والے کی طرف اللہ تعالیٰ بروز قیامت نظر رحمت ہی نہیں فرمائے گا۔ جھوٹی قسم یا حلف انفرادی اور اجتماعی بربادی کا سبب بنتے ہیں۔ ہمیں ان سے بچنے کی دعا اور عملی طور پر کوشش بھی کرنی چاہیے۔
Q5 · 5 marks
قرآن و سنت کی روشنی میں گواہی کے احکام و مسائل واضح کریں۔
Answer
گواہی کے لیے قرآن و سنت میں شہادت کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ شہادت کا مطلب کسی چیز یا معاملے کو اپنے علم کے مطابق ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے واضح کرنا ہے تاکہ حق دار کو اس کا حق مل سکے۔ گواہی میں دو باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے: واقعہ کا بغور مشاہدہ کر کے دل و دماغ میں بٹھانا اور معاملے کو قاضی اور جج کے سامنے پوری طرح دیانت داری سے پیش کرنا۔ گواہی دینے والے کو گواہ کہتے ہیں۔ معاملات کی نوعیت کے پیش نظر گواہی کا حکم بدلتا رہتا ہے۔ جب گواہی دینے والا کوئی اور نہ ہو اور معاملہ دو گواہوں کو معلوم ہو تو گواہی دینا فرض ہو جاتا ہے اور جب گواہ کو بلایا جائے تو گواہی چھپانا جائز نہیں۔ جب بہت سارے لوگ واقعے سے باخبر ہوں تو گواہی مستحب کے درجے میں آ جاتی ہے۔ قرآن مجید میں ہے: جب بھی گواہوں کو بلایا جائے تو وہ انکار نہ کریں۔ (البقرۃ: 282) اور فرمایا: گواہی کو مت چھپاؤ، جس نے چھپایا اس کا دل گناہ گار ہے۔ (البقرۃ: 283) اسلام میں شہادت امانت کی طرح ہے۔ گواہی آنکھوں دیکھے واقعے کی ہو تو عینی شہادت، سن کر ہو تو سمعی شہادت اور اپنی شہادت پر کسی کو گواہ بنا دے تو شہادت علی الشہادت کہلاتی ہے۔ گواہ کا مسلمان، عاقل، بالغ اور عادل ہونا شرط ہے۔ اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی بھی قبول کی جائے گی۔ نبی کریم کا ارشاد ہے: دعوے دار کے ذمے گواہ ہیں اور انکار کرنے والے کے ذمے قسم ہے۔ (جامع ترمذی: 1341) جھوٹی گواہی بتوں کی پوجا اور شرک کے برابر قرار دی گئی ہے۔ سچی گواہی سے معاشرے میں امن، بھائی چارہ، ایثار اور احساس ذمہ داری فروغ پاتے ہیں جب کہ جھوٹی گواہی سے اللہ ناراض ہوتا ہے، دشمنیاں پھیلتی ہیں اور معاشرہ بدامنی اور ظلم کا شکار ہو جاتا ہے۔
Q6 · 5 marks
گواہی کی اقسام (عینی، سمعی اور شہادت علی الشہادت) اور گواہ کی شرائط تفصیل سے لکھیں۔
Answer
اسلام میں شہادت امانت کی طرح ہے، جس طرح باقی امانتیں پوری کرنا لازم ہے اسی طرح گواہی دینا بھی نہایت ضروری ہے۔ گواہی کی اقسام یہ ہیں: 1۔ عینی شہادت: گواہی دینا بعض اوقات آنکھوں دیکھا واقعہ بیان کرنا ہوتا ہے جسے عینی شہادت کہتے ہیں۔ 2۔ سمعی شہادت: بعض اوقات گواہ کسی چیز کو سن کر شہادت دیتا ہے، اسے سمعی شہادت کہتے ہیں۔ 3۔ شہادت علی الشہادت: جب وہ کسی شخص کو اپنی شہادت کی گواہی پر گواہ بنا دیتا ہے تو اسے شہادت علی الشہادت یعنی گواہی پر گواہی دینا کہا جاتا ہے۔ گواہی دینا چوں کہ ایک اعلیٰ منصب و مرتبہ ہے اس لیے شرط ہے کہ گواہ مسلمان، عاقل، بالغ اور عادل ہو۔ اگر دو مرد گواہ نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی بھی قبول کی جائے گی۔ قرآن مجید میں ہے کہ اپنے مردوں میں سے دو کو گواہ بنا لو، پھر اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں جنھیں تم گواہوں کے طور پر پسند کرتے ہو، تاکہ اگر ان دونوں میں سے ایک بھول جائے تو دوسری اسے یاد دلائے اور جب بھی گواہوں کو بلایا جائے تو وہ انکار نہ کریں۔ (البقرۃ: 282)
Q7 · 5 marks
جھوٹی گواہی دینے اور گواہی چھپانے کی وعید قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کریں۔
Answer
قرآن مجید میں گواہی چھپانے سے منع کیا گیا ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے: اور گواہی کو مت چھپاؤ اور جس کسی نے اس کو چھپایا تو بے شک اس کا دل گناہ گار ہے اور جو کچھ تم لوگ کرتے ہو اللہ اس سے خوب جاننے والا ہے۔ (البقرۃ: 283) جب گواہ کو گواہی کے لیے بلایا جائے تو گواہی چھپانا جائز نہیں۔ جھوٹی گواہی کے بارے میں رسول اکرم کا ارشاد ہے کہ جھوٹی گواہی بتوں کی پوجا کے برابر ہے۔ جھوٹی گواہی کو بُت پرستی اور شرک کے برابر قرار دیا گیا۔ تین بار یہ فرما کر حضور اکرم نے یہ آیت پڑھی کہ اللہ فرماتا ہے: بتوں کی ناپاکی سے بچتے رہو اور جھوٹی باتوں سے پرہیز کرو۔ (سورۃ الحج:
30)جھوٹی گواہی سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے، دشمنیاں فروغ پاتی ہیں، معاشرے میں بے سکونی پیدا ہوتی ہے اور معاشرہ بدامنی اور ظلم کا شکار ہو جاتا ہے۔
Q8 · 5 marks
سچی اور جھوٹی گواہی کے معاشرتی اثرات تفصیل سے لکھیں اور بتائیں کہ ہمیں گواہی کے حوالے سے کیا کرنا چاہیے۔
Answer
سچی گواہی کے اثرات: سچی گواہی سے معاشرے میں امن قائم ہوتا ہے۔ بھائی چارے کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔ ایک دوسرے کے لیے ایثار کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ رضائے الٰہی کا حصول ممکن ہونے کے ساتھ ساتھ احساس ذمہ داری جیسے احساسات فروغ پاتے ہیں۔ جھوٹی گواہی کے اثرات: جھوٹی گواہی سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔ دشمنیاں فروغ پاتی ہیں۔ معاشرے میں بے سکونی پیدا ہوتی ہے۔ معاشرہ بدامنی اور ظلم کا شکار ہو جاتا ہے۔ ہماری ذمہ داری: ہمیں چاہیے کہ اپنی ذمہ داری پوری کریں، سچی گواہی اور سچے جذبات کو فروغ دیں، نہ جھوٹی گواہی دیں اور نہ ہی جھوٹی گواہی کی تحسین کریں۔
Q9 · 5 marks
قرآن و سنت کی روشنی میں ہمسایوں کے حقوق واضح کریں۔
Answer
حقوق العباد سے مراد بندوں کے حقوق ہیں۔ حقوق العباد میں والدین، بہن بھائیوں، عزیز و اقارب، اساتذہ کرام اور غیر مسلموں کے حقوق کے ساتھ ساتھ ہمسایوں کے حقوق بھی بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ قرآن مجید نے متعدد مقامات پر ہمسایوں کے حقوق کا تذکرہ قرابت داروں کے ساتھ کیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور رشتے داروں کے ساتھ اور یتیموں اور مسکینوں اور رشتے دار پڑوسی اور اجنبی پڑوسی اور پاس بیٹھنے والے اور مسافروں کے ساتھ۔ (النساء:
36)قرآن مجید کی اس آیت کے مطابق پڑوسی کی تین قسمیں ہیں: رشتہ دار پڑوسی، قریب رہنے والا پڑوسی اور تھوڑی دیر کا پڑوسی۔ نبی کریم نے ہمسائے کے حقوق کی ادائی کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا: اللہ کی قسم وہ ایمان والا نہیں۔ عرض کیا گیا: کون؟ فرمایا: وہ جس کے شر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو۔ (صحیح بخاری: 6016) جبریل علیہ السلام پڑوسی کے حق میں اتنی وصیت کرتے رہے کہ مجھے خیال گزرا کہ شاید پڑوسی کو وراثت میں شریک نہ کر دیں۔ (صحیح بخاری: 6015) آپ نے منع فرمایا کہ کوئی شخص اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں کھونٹی وغیرہ گاڑنے سے روکے۔ (صحیح بخاری: 5627) آداب: پڑوسیوں کو سلام میں پہل کریں، بیمار ہوں تو عیادت کریں، مصیبت میں غم خواری کریں، خوشی اور جنازے میں شرکت کریں، مالی مدد کریں، عیب چھپائیں، گھر کے راستے کو تنگ نہ کریں، ان کی اولاد سے نرمی سے بات کریں، ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھر کی حفاظت کریں اور ان کی راہ نمائی کریں۔ پڑوسی کی طرف سے پہنچنے والی تکلیف کو برداشت کرنا بھی حق پڑوس میں شامل ہے۔ ہمسایوں کے حقوق ادا کرنے سے معاشرے میں جانثاری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں، جب کہ حقوق ادا نہ کرنے سے معاشرتی انتشار، بدنامی، اللہ کی ناراضی اور جنت میں داخلے سے محرومی جیسے نقصانات ہوتے ہیں۔
Q10 · 5 marks
ہمسایوں کے حقوق کی اہمیت و فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کریں۔
Answer
قرآن مجید نے متعدد مقامات پر ہمسایوں کے حقوق کا تذکرہ قرابت داروں کے ساتھ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور رشتے داروں کے ساتھ اور یتیموں اور مسکینوں اور رشتے دار پڑوسی اور اجنبی پڑوسی اور پاس بیٹھنے والے اور مسافروں کے ساتھ۔ (النساء:
36)قرآن مجید کی اس آیت کے مطابق پڑوسی کی تین قسمیں ہیں: رشتہ دار پڑوسی، قریب رہنے والا پڑوسی اور تھوڑی دیر کا پڑوسی۔ نبی کریم نے ہمسائے کے حقوق کی ادائی کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم وہ ایمان والا نہیں۔ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کون؟ فرمایا: وہ جس کے شر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو۔ (صحیح بخاری: 6016) اسلام کی نظر میں ہمسایے میں صرف ساتھ رہنے والے لوگ شامل نہیں بلکہ ایک محلے میں رہنے والے، کاروباری شراکت دار، ہم سفر، ہم جماعت اور ایک دفتر یا ادارے میں اکٹھے کام کرنے والے تمام افراد ہمسائیگی کے دائرے میں شامل ہیں۔ نبی کریم نے ہمسائے کے حقوق کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جبریل علیہ السلام مجھے اس طرح بار بار پڑوسی کے حق میں وصیت کرتے رہے کہ مجھے خیال گزرا کہ شاید پڑوسی کو وراثت میں شریک نہ کر دیں۔ (صحیح بخاری: 6015) نبی کریم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں کھونٹی وغیرہ گاڑنے سے روکے۔ (صحیح بخاری: 5627)
Q11 · 5 marks
ہمسایوں کے حقوق و آداب تفصیل سے لکھیں۔
Answer
ہمسایوں کے حقوق و آداب یہ ہیں: 1۔ پڑوسیوں کے ساتھ سلام میں پہل کریں۔ 2۔ جب وہ بیمار ہوں تو ان کی عیادت کریں۔ 3۔ مصیبت کے وقت ان کی غم خواری کریں۔ 4۔ ان کی خوشی میں شرکت کریں۔ 5۔ ان کے جنازے میں شرکت کریں۔ 6۔ مالی ضرورت کے وقت ان کی مالی مدد کریں۔ 7۔ ان کے عیبوں کو چھپائیں۔ 8۔ ان کے گھر کے راستے کو تنگ نہ کریں۔ 9۔ ان کی اولاد کے ساتھ نرمی سے گفتگو کریں۔ 10۔ پڑوسیوں کی غیر موجودگی میں ان کے گھر کی حفاظت کرنے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ 11۔ دین و دنیا کے جس معاملے میں انھیں راہ نمائی کی ضرورت ہو تو اس میں ان کی راہ نمائی کریں۔ حق پڑوس یہ نہیں کہ پڑوسی کو تکلیف پہنچانے سے اجتناب کیا جائے، بلکہ پڑوسی کی طرف سے پہنچنے والی تکلیف کو برداشت کرنا بھی پڑوسی کے حق میں شامل ہے۔
Q12 · 5 marks
ہمسایوں کے حقوق ادا کرنے کے معاشرتی اثرات اور حقوق ادا نہ کرنے کے دنیوی و اخروی نقصانات بیان کریں۔
Answer
معاشرتی اثرات: ہمسایوں کے حقوق کا سب سے بڑا معاشرتی اثر یہ ہے کہ معاشرے میں جانثاری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ ہمسایوں کے ساتھ حسن سلوک کا معاشرتی اثر ہی ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹتے ہیں، خوشی اور غم میں شریک ہوتے ہیں اور جانی اور مالی سطح پر ہر جائز کام میں تعاون کرتے ہیں، جس کی وجہ سے معاشرہ انسانی ہمدردی اور تعاون کی مثال پیش کر رہا ہوتا ہے۔ افراد اور معاشرہ ریاست کی ترقی میں ممد و معاون ثابت ہو رہے ہوتے ہیں، یہی ہمدردیاں اور حسن سلوک کسی ریاست کو کامیاب بناتے ہیں۔ دنیوی نقصانات: ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنے سے ہمیں دنیا و آخرت میں مختلف نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنے سے معاشرتی انتشار پھیلتا ہے، امن و امان کا فقدان ہوتا ہے۔ حقوق ادا نہ کرنے والا شخص معاشرے میں بدنام ہو جاتا ہے، لوگوں کی حمایت سے محروم ہو جاتا ہے اور اس کا روحانی سکون تباہ ہو جاتا ہے۔ اخروی نقصانات: ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنا اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب بنتا ہے، گناہوں کا باعث بنتا ہے۔ ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنے والا شخص جنت میں داخلے سے محروم ہو جاتا ہے اور اس کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکامات کی روشنی میں ہمسایوں کے حقوق ادا کریں تاکہ ہم دنیوی اور اخروی زندگی میں کامیاب ہو سکیں اور ہمارا معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
Q13 · 5 marks
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں سود کی حرمت پر مضمون تحریر کریں۔
Answer
سود کو عربی زبان میں ربا کہتے ہیں۔ سود کا معنیٰ ہے: قرض دے کر اس پر مشروط اضافہ یا نفع لینا۔ جیسے ایک ہزار روپے قرض دے کر پندرہ سو واپس لینے کی شرط لگانا۔ قرض دے کر مقروض سے کوئی اور فائدہ لینا (جیسے اس کے مکان میں رہائش اختیار کر کے کرایہ نہ دینا یا کم دینا) یا غلہ ادھار لے کر زیادہ واپس کرنا (پانچ کلو گندم کی جگہ سات کلو) بھی سود کی شکلیں ہیں۔ سود اسلام میں قطعی طور پر حرام ہے کیوں کہ یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے مفت خوری، لالچ، خود غرضی، سنگ دلی اور مفاد پرستی جیسی اخلاقی برائیاں جنم لیتی ہیں۔ سود معاشی و اقتصادی تباہ کاریوں کا ذریعہ بھی ہے، اسی وجہ سے قرآن مجید نے سود سے منع کیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: اے ایمان والو! کئی گنا بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤ اور اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ (آل عمران: 130) اللہ نے تجارت کو حلال فرمایا ہے اور سود کو حرام کیا ہے۔ (البقرۃ: 275) قرآن مجید میں سود کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ سود سے بظاہر مال میں اضافہ ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ مال میں نقصان، بے برکتی اور ناگہانی آفات کا باعث ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے۔ سود کا نقصان صرف دنیا میں نہیں بلکہ آخرت میں بھی سود کھانے والا ذلیل و رسوا ہوگا۔ یہودیت و مسیحیت سمیت ہر مذہب میں سود ہمیشہ سے ناجائز رہا ہے، حتیٰ کہ مشرکین مکہ بھی اس کو حرام سمجھتے تھے۔ سودی معیشت کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔ نبی کریم نے سود کے کم ترین گناہ کو محارم سے بدکاری کے مترادف قرار دیا اور سود کھانے، کھلانے، اس پر گواہ بننے اور اس کو لکھنے والے پر لعنت فرمائی۔ سونا، چاندی، گندم، جو، کھجور اور نمک کے سودے میں ادھار اور اضافے کو ممنوع قرار دیا، اس کو ربا الفضل کہتے ہیں۔ سود کی حرمت کی وجہ یہ ہے کہ اس سے پورا معاشرہ ترقی نہیں کرتا بلکہ دولت چند ہاتھوں میں سمٹنے لگتی ہے، مال دار کے مال میں اضافہ ہوتا ہے لیکن غریب کی غربت اور پسماندگی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ لوگ محنت کرنا چھوڑ دیتے ہیں، صنعتوں اور کارخانوں میں سرمایہ کاری کم ہوتی ہے، بے روزگاری بڑھتی ہے اور ملکی ترقی کا پہیہ جام ہو جاتا ہے۔ مقروض شخص جرائم کا ارتکاب کرتا ہے یا خود کشی کر لیتا ہے اور لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت کا بازار گرم رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سود کو حرام قرار دیا لیکن تجارت، ملازمت، صنعت، زراعت اور دوسرے حلال ذرائع سے نفع کمانے کی اجازت دی ہے اور ضرورت مند کو قرض حسنہ دینے کی ترغیب دی ہے۔ ہمیں ہمیشہ حلال مال کمانا چاہیے کیوں کہ حلال میں برکت بھی ہے اور سکون بھی۔
Q14 · 5 marks
سود کا مفہوم اور اس کی مختلف صورتیں مثالوں کے ساتھ بیان کریں۔
Answer
سود کو عربی زبان میں ربا کہتے ہیں۔ سود کا معنیٰ ہے: قرض دے کر اس پر مشروط اضافہ یا نفع لینا۔ پہلی صورت: جیسے ایک ہزار روپے کسی کو قرض دینا اور واپس لیتے وقت یہ شرط لگانا کہ ایک ہزار روپے کے بجائے پندرہ سو روپے دینے ہوں گے، یہ اضافی پانچ سو روپے کا شمار سود میں ہوگا۔ دوسری صورت: قرض دے کر مقروض سے روپے پیسے کے علاوہ کوئی اور فائدہ لینا بھی سود ہے۔ جیسے کسی کو قرض دیا اور اس مکان میں رہائش اختیار کر لی لیکن کرایہ ادا نہ کیا یا کم دیا، یہ بھی سود کی ایک شکل ہے۔ تیسری صورت: کسی سے غلہ وغیرہ ادھار پر لیا لیکن جب واپس کیا تو جتنا لیا تھا اس سے زیادہ واپس کیا، یہ بھی سود ہے۔ جیسے کسی سے پانچ کلو گندم لی لیکن جب واپس کی تو سات کلو واپس کی، یہ بھی سود کی ایک شکل ہے۔
Q15 · 5 marks
سود کے انفرادی، اجتماعی، دینی اور دنیوی نقصانات تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
سود ایک ایسی لعنت ہے جس سے مفت خوری، لالچ، خود غرضی، سنگ دلی اور مفاد پرستی جیسی اخلاقی برائیاں جنم لیتی ہیں اور یہ معاشی و اقتصادی تباہ کاریوں کا ذریعہ ہے۔ سود سے بظاہر مال میں اضافہ ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ مال میں نقصان، بے برکتی اور ناگہانی آفات کا باعث ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے۔ سود کھانے والا آخرت میں ذلیل و رسوا ہوگا۔ قرآن مجید میں سود کو اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ نبی کریم نے سود کے کم ترین گناہ کو محارم سے بدکاری کے مترادف قرار دیا اور سود کھانے، کھلانے، اس پر گواہ بننے اور لکھنے والے پر لعنت فرمائی۔ معراج کی رات آپ نے سود کھانے والوں کو ایسی حالت میں دیکھا کہ ان کے پیٹ بڑے مکانوں کی طرح تھے جن میں سانپ باہر سے دکھائی دے رہے تھے۔ (سنن ابن ماجہ: 2273) سود کی وجہ سے پورا معاشرہ ترقی نہیں کرتا بلکہ دولت چند ہاتھوں میں سمٹنے لگتی ہے، مال دار کے مال میں اضافہ ہوتا ہے لیکن غریب کی غربت اور پسماندگی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ سود کا رواج عام ہونے سے لوگ محنت کرنا چھوڑ دیتے ہیں، اپنا روپیہ پیسا سودی لین دین میں لگا دیتے ہیں جس سے صنعتوں اور کارخانوں میں سرمایہ کاری کم ہوتی ہے، اس طرح نہ صرف بے روزگاری بڑھتی ہے بلکہ ملکی ترقی کا پہیہ بھی جام ہو جاتا ہے۔ جب مقروض شخص پر سود کی وجہ سے قرض کا بوجھ بڑھتا چلا جاتا ہے تو وہ سود اتارنے کے لیے یا تو جرائم کا ارتکاب کرتا ہے یا خود کشی کر لیتا ہے۔ سودی معاملات کی وجہ سے آئے روز لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت کا بازار بھی گرم رہتا ہے۔
Q16 · 5 marks
جائز ذرائع آمدن اور قرض حسنہ کی ترغیب کے بارے میں اسلامی تعلیمات بیان کریں۔
Answer
اللہ تعالیٰ نے سود کو حرام قرار دیا ہے لیکن ہمیں تجارت، ملازمت، صنعت، زراعت اور دوسرے حلال ذرائع سے نفع کمانے کی اجازت بھی دی ہے۔ اگر کوئی شخص اپنا مال کسی حلال کاروبار میں لگا کر نفع کمانا چاہتا ہے تو اسے بھی منع نہیں کیا گیا۔ حلال چیزوں کی خرید و فروخت کی اجازت ہے اور ان میں قانون کے مطابق نفع و نقصان کی بنیاد پر کاروبار کی اجازت ہے۔ تجارت ایک بہت فضیلت والا کام ہے، سچے اور امانت دار تاجر کو قیامت کے دن اعلیٰ درجات کی بشارت سنائی گئی ہے۔ کسی انسان کو اس کی ضرورت اور مجبوری کی حالت میں قرض دینا بہت فضیلت کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کسی انسان کی ضرورت پوری کرنے کے لیے بغیر نفع کے جو قرض دیا جاتا ہے اسے قرض حسنہ کہتے ہیں۔ صدقے کی طرح قرض حسنہ بھی ایک نیکی ہے۔ صدقے میں دیے ہوئے پیسے واپس نہیں لیے جاتے جب کہ قرض حسنہ میں وہ پیسے واپس لیے جاتے ہیں۔ نبی کریم نے فرمایا کہ معراج کی رات میں نے جنت کے دروازے پر لکھا ہوا دیکھا کہ صدقہ کا دس گنا اور قرض دینے والے کو قرض کا اٹھارہ گنا اجر ملتا ہے۔ (سنن ابن ماجہ: 2431) حضرت عمر فاروق کا معمول تھا کہ وہ کسی کو قرض دیتے، جب وہ واپس کرنے آتا تو اسے قرض معاف فرما دیتے۔ کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا کہ پہلے میں قرض کا ثواب حاصل کرتا ہوں اور پھر صدقے کا ثواب بھی پا لیتا ہوں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگی میں ہمیشہ حلال مال کمائیں، ہمارے پیٹ میں اترنے والا لقمہ اور جسم کا لباس بھی حلال مال کا ہو۔ حلال مال میں برکت بھی ہے اور سکون بھی جب کہ حرام طریقے سے کمایا گیا مال دنیا میں بے سکونی، پریشانی اور بے برکتی کا ذریعہ بنتا ہے اور آخرت میں اس کا سخت حساب ہوگا۔
Q17 · 5 marks
اسلامی ریاست کے تصور پر جامع نوٹ لکھیں۔
Answer
علم سیاسیات کی رو سے ریاست کے بنیادی اجزا علاقہ، آبادی، قانون اور قوت نافذہ ہیں۔ اسلامی ریاست میں اقتدار اعلیٰ اللہ تعالیٰ کے لیے خاص ہے اور تمام اداروں میں حاکمیتِ الٰہیہ جاری و ساری ہونی چاہیے۔ مسلم علما نے معاشرے کے تین بنیادی ادارے خاندان، مسجد اور مکتب بیان کیے ہیں جو انسان کی بنیادی تربیت کرتے ہیں۔ ریاست کے بنیادی ادارے مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ ہیں۔ اسلامی ریاست حقیقت میں فلاحی ریاست ہے جس کا مقصد ایسے معاشرے کا قیام ہے جو عدل کے ذریعے خیر خواہی اور مخلوق خدا کی خدمت کرے اور اخوت، محبت اور امانت داری کے نظام کو قائم کرے۔ دین اسلام میں مذہب اور سیاست کا گہرا تعلق ہے، اسلام کے سیاسی نظام کا بنیادی مقصد ایسی امت کی تشکیل ہے جو عدل و انصاف کی علم بردار ہو۔ مسلم حکمران کے بنیادی فرائض کے بارے میں فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو زمین میں اقتدار بخشیں، یہ نماز قائم کریں گے، زکوٰۃ ادا کریں گے، نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے روکیں گے۔ (الحج:
41)دیگر فرائض میں عدل و انصاف کا قیام، غربت کا خاتمہ، فلاح عامہ، اسلامی تعلیمات کا فروغ، عدالتی احکام کا نفاذ، حدود و قصاص، مسلمانوں کا دفاع اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا قیام شامل ہیں۔ اسلامی ریاست میں قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا۔ اسلامی ریاست میں بحیثیت انسان مسلم اور غیر مسلم میں کوئی فرق نہیں، غیر مسلموں کو جان، مال اور عزت کے تحفظ کے علاوہ بے شمار حقوق دیے گئے ہیں، انھیں اپنے مذہب پر عمل کی پوری آزادی ہے اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ اسلامی ریاست کا بہترین ماڈل ریاست مدینہ ہے جہاں مسجد نبوی سیکرٹریٹ، مجلس شوریٰ، عدالت عالیہ اور عسکری مرکز تھی، مواخات مدینہ کے ذریعے معاشی نظام قائم ہوا، عدالتی، تعلیمی اور بلدیاتی نظام بنے۔ اسلامی ریاست میں رہنے والے تمام افراد کا فرض ہے کہ دیانت داری سے ریاست کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں اور اجتماعی مفاد کو ترجیح دیں۔
Q18 · 5 marks
ریاست کے بنیادی اجزا اور اداروں کی وضاحت کریں۔
Answer
علم سیاسیات کی رو سے ریاست کے بنیادی اجزا علاقہ، آبادی، قانون اور قوت نافذہ ہیں۔ ریاست کے لیے ضروری ہے کہ اس کی مناسب حدود ہوں جو علاقہ کہلاتا ہے۔ اس علاقے پر انسان آباد ہوتے ہیں۔ ان انسانوں کے لیے کسی قانون کا ہونا بھی ضروری ہے اور اس قانون پر عمل درآمد کے لیے ایک قوت یا حکومت کا ہونا ضروری ہے، اسے قوت نافذہ کہا جاتا ہے۔ مسلم علما نے معاشرے کے تین بنیادی ادارے بیان کیے ہیں: خاندان، مسجد اور مکتب، جو انسان کی بنیادی تربیت کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ ریاست کے بنیادی ادارے مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کہلاتے ہیں۔ مقننہ کے افراد قانون بناتے ہیں، صوبائی اسمبلیاں، قومی اسمبلی اور ایوان بالا یعنی سینٹ قانون ساز ادارے ہیں۔ عدلیہ اس قانون کے مطابق فیصلہ کرتی ہے اور انتظامیہ ان فیصلوں پر عمل درآمد کراتی ہے۔ میڈیا مثبت اور منفی کرداروں کو عوام الناس کے سامنے اجاگر کرتا ہے۔
Q19 · 5 marks
اسلامی فلاحی ریاست کے مقاصد، مسلم حکمران کے فرائض اور غیر مسلموں کے حقوق تفصیل سے لکھیں۔
Answer
اسلامی ریاست حقیقت میں ایک فلاحی ریاست ہے۔ فلاحی ریاست کا مقصد ایسے معاشرے کا قیام ہے جو ہر میدان میں عدل کے ذریعے سے خیر خواہی اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والا ہو اور امن عامہ کے قیام اور دفاعی انتظامات کے علاوہ زندگی کے ہر شعبے میں اخوت، محبت اور امانت داری کے نظام کو قائم کرنے والا ہو۔ اسلام کے سیاسی نظام کا بنیادی مقصد ایسی امت کی تشکیل ہے جو عدل و انصاف کی علم بردار ہو۔ مسلم حکمران کے بنیادی فرائض کے سلسلے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو زمین میں اقتدار بخشیں، یہ نماز قائم کریں گے اور زکوٰۃ ادا کریں گے اور نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے روکیں گے اور تمام کاموں کا انجام اللہ کے اختیار میں ہے۔ (الحج:
41)مسلم حکام کے دیگر فرائض میں عدل و انصاف کا قیام، غربت کا خاتمہ، فلاح عامہ، اسلامی تعلیمات کا فروغ، اسلام کے عدالتی احکام کا نفاذ، حدود و قصاص، مسلمانوں کا دفاع، ملت اسلامیہ کی حمایت و نصرت اور معاشرے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا قیام قابل ذکر ہیں۔ اسلامی فلاحی ریاست میں قرآن و سنت کی تعلیمات کی کارفرمائی ہوتی ہے اور ایسا کوئی قانون نہیں بن سکتا جو اسلام کی روح کے منافی ہو، ریاست کا مقصد افراد اور معاشرے کے حقوق و مقاصد کا تحفظ کرنا ہے تاکہ انھیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم ہو سکیں۔ اسلامی ریاست میں بحیثیت انسان مسلم اور غیر مسلم میں کوئی فرق نہیں۔ اسلامی ریاست نے غیر مسلموں کو جان، مال اور عزت کے تحفظ کے علاوہ بے شمار حقوق دیے ہیں۔ اسلامی حکومت غیر مسلموں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی پوری آزادی دیتی ہے اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ کرتی ہے۔ افواج اور سپہ سالاروں کو ہدایت تھی کہ زمین میں فساد نہ مچانا، بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو قتل نہ کرنا اور گرجا گھروں میں محبوس لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دینا۔ (موطا امام مالک: 966)
Q20 · 5 marks
اسلامی ریاست کے بہترین ماڈل ریاست مدینہ کے نظام کی تفصیل بیان کریں۔
Answer
اسلامی ریاست کا بہترین ماڈل ریاست مدینہ ہے۔ نبی کریم نے ریاست مدینہ کا باقاعدہ پرچم تیار کروایا۔ مسجد نبوی کو حکومت کے مرکزی سیکرٹریٹ کا درجہ دیا اور با جماعت نماز کے اہتمام سے مسلمانوں کو نظم و ضبط کا درس دیا۔ مسجد نبوی ہی مجلس شوریٰ، عدالت عالیہ اور عسکری تیاریوں کا مرکز تھی۔ معاشی ادارے کے طور پر مواخات مدینہ قائم ہوئی جس میں امداد باہمی کی شکل میں باہمی ہمدردی کی فضا پروان چڑھائی گئی۔ عدالتی نظام میں جید صحابہ کرام خصوصاً حضرت علی المرتضیٰ، حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت معقل بن یسار شامل تھے۔ صوبائی سطح پر حضرت معاذ بن جبل کو قاضی کے اختیارات حاصل تھے۔ تعلیمی نظام میں صفہ اور دار ارقم جیسے اقامتی ادارے قائم کیے گئے۔ بلدیاتی نظام کی بنیاد فراہم کرتے ہوئے حضور اکرم نے ام محجن نامی عورت کو مسجد کی صفائی کے لیے مقرر فرمایا۔ رات کو گلی محلے میں روشنی کی خاطر چراغاں کرنے کے لیے تمیم داری کے غلام کو متعین کیا گیا اور مدینہ منورہ میں مسلمانوں کی مردم شماری کرائی گئی۔
Q21 · 5 marks
اسلام کے تصور جہاد پر جامع نوٹ لکھیں۔
Answer
جہاد کے معنی کوشش کرنا ہیں۔ شریعت میں جہاد سے مراد اللہ تعالیٰ کے دین کی سربلندی کے لیے جان و مال کو وقف کر دینا ہے۔ معاشرے سے ظلم و بربریت کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے جو کوشش کی جاتی ہے اسے بھی جہاد کہا جاتا ہے۔ جب اسلام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں اور لوگوں کو اسلام پر عمل کرنے کا حق نہ دیا جائے تو جہاد فرض ہو جاتا ہے۔ جہاد کا مقصد معاشرے میں امن و سلامتی کا قیام، مظلوموں کی مدد اور زمین سے فساد، دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ ہے۔ نبی کریم جب تک مکہ مکرمہ میں تھے مسلح جہاد فرض نہیں ہوا تھا، ہجرت کے بعد جب کفار کی سازشوں اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رہا تو اللہ تعالیٰ نے جہاد فرض کر دیا: تم پر (اللہ کی راہ میں) قتال فرض کر دیا گیا ہے جب کہ وہ تمھیں (طبعاً) ناپسند ہے۔ (البقرۃ: 216) جہاد ایک عظیم الشان عبادت ہے۔ جو لوگ ایمان لائے، ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کیا وہ اللہ کے نزدیک درجے میں زیادہ عظیم ہیں اور وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔ (التوبۃ:
20)اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور مال جنت کے بدلے خرید لیے ہیں۔ (التوبۃ: 111) نبی کریم نے فرمایا: جس نے نہ جہاد کیا اور نہ اس کے بارے میں کوئی ارادہ کیا تو وہ نفاق کے شعبوں میں سے ایک پر مرتا ہے۔ (صحیح مسلم: 1910) ملت اسلامیہ کے کسی حصے پر ظلم ہو تو ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہمارا مذہبی و ایمانی فریضہ ہے۔ جہاد کی اقسام: جہاد بالنفس، جہاد بالمال، جہاد بالسیف، جہاد بالقلم اور جہاد باللسان۔ جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا بہترین جہاد ہے۔ نبی کریم مجاہدین کو نصیحت فرماتے تھے کہ لڑائی سے پہلے اسلام کی دعوت دی جائے، بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے، درخت اور کھیتیاں برباد نہ کی جائیں، قیدیوں کو قتل نہ کیا جائے، ہتھیار ڈالنے والے کو قتل نہ کیا جائے، عبادت گاہوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے اور لوٹ مار سے گریز کیا جائے۔ 2018ء میں 1800 سے زائد علمائے کرام نے پیغام پاکستان کے نام سے دہشت گردی کے خلاف متفقہ فتویٰ جاری کیا جس میں جہاد کو صرف ریاست کا حق قرار دیا گیا ہے۔ فساد فی الارض یعنی دہشت گردی بہت بڑا گناہ اور جرم ہے۔ مسلمان پر ضروری ہے کہ وہ جہاد کے حقیقی تصور کو سمجھے اور دوسروں تک پہنچائے اور ہر وقت اپنی جان و مال کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا عزم رکھے۔
Q22 · 5 marks
جہاد کی اقسام اور آداب تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
جہاد کی مختلف اقسام میں اپنی جان، مال اور قلم وغیرہ سے جہاد کرنا شامل ہے۔ جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا سب سے بہتر جہاد ہے۔ جہاد کی اقسام درج ذیل ہیں: جہاد بالنفس، جہاد بالمال، جہاد بالسیف، جہاد بالقلم اور جہاد باللسان۔ نبی کریم جب مجاہدین کو کسی مہم پر روانہ فرماتے تو انھیں نصیحت فرماتے تھے کہ لڑائی سے پہلے دشمن کو اسلام کی دعوت دی جائے، اگر وہ دعوت قبول کر لیں تو ان سے لڑائی نہ کی جائے، اگر اسلام قبول نہ کریں تو جنگ کی جائے، لیکن جنگ میں بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے، درختوں اور کھیتیوں کو برباد نہ کیا جائے، مکانوں کو نہ گرایا جائے، قیدیوں کو قتل نہ کیا جائے، کسی ذی روح کو آگ میں نہ ڈالا جائے، جو ہتھیار ڈال دے اسے قتل نہ کیا جائے، عبادت گاہوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے اور لوٹ مار سے گریز کیا جائے۔
Q23 · 5 marks
پیغام پاکستان کی روشنی میں جہاد فی سبیل اللہ اور فساد فی الارض (دہشت گردی) میں فرق واضح کریں۔
Answer
2018ء میں دہشت گردی کے خلاف علمائے کرام نے پیغام پاکستان کے نام سے کتابی شکل میں ایک متفقہ فتویٰ جاری کیا جس پر 1800 سے زائد علمائے کرام کے دستخط ہیں۔ اس فتویٰ کو ادارہ تحقیقات اسلامی، اسلام آباد نے شائع کیا اور اس کا اجرا اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس میں ہوا۔ اس فتویٰ میں دہشت گردی، خون ریزی، خودکش حملوں اور ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کو، خواہ وہ کسی نام یا مقصد سے ہو، حرام قرار دیا گیا اور اس سے نمٹنے کے لیے علمائے کرام کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ اس فتویٰ کو تمام مسالک کے علاوہ مفتیان کرام کی ایک بڑی تعداد نے متفقہ طور پر منظور کیا اور پھر ریاست نے اسے قومی بیانیہ قرار دے دیا۔ اس فتویٰ میں یہ بات کہی گئی ہے کہ جہاد صرف ریاست کا حق ہے، ریاست کے اندر ریاست بنانے کی کسی کو اجازت نہیں اور ریاست کی اجازت کے بغیر کوئی جہاد نہیں کر سکتا۔ جہاد کا مقصد امن و سلامتی کا قیام اور مظلوموں کی مدد ہے۔ فساد فی الارض یعنی دہشت گردی بہت بڑا گناہ اور جرم ہے۔ اللہ تعالیٰ زمین پر فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ جو لوگ معصوم لوگوں کی جان لیتے ہیں، اپنا نظریہ زبردستی اور دھونس سے نافذ کرنا چاہتے ہیں یا خود کو آئین و قانون سے بالا سمجھتے ہیں، وہ فسادی اور دہشت گرد ہیں اور اسلام کی تعلیمات سے آشنا نہیں ہوتے۔ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ فساد پھیلانے والوں سے خود کو دور رکھے۔ ایسے افراد یا جماعتیں جو اس کام میں ملوث رہی ہیں انھیں قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔
Q24 · 5 marks
جہاد کی ضرورت، فضیلت اور مسلمان و ریاست کی ذمہ داریاں قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کریں۔
Answer
نبی کریم جب تک مکہ مکرمہ میں تھے مسلح جہاد فرض نہیں ہوا تھا۔ جب آپ ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لے گئے اور کفار کی سازشوں اور ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رہا تو اللہ تعالیٰ نے جہاد فرض قرار دے دیا۔ ارشاد ہے: تم پر (اللہ کی راہ میں) قتال فرض کر دیا گیا ہے جب کہ وہ تمھیں (طبعاً) ناپسند ہے۔ (البقرۃ: 216) جہاد ایک عظیم الشان عبادت ہے جس میں مسلمان اپنا مال، وقت، صلاحیت اور بالآخر اپنی جان دین کی حفاظت اور سربلندی کے لیے قربان کر دیتا ہے۔ فرمایا: جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کیا وہ اللہ کے نزدیک درجے میں زیادہ عظیم ہیں اور وہی کامیاب ہونے والے ہیں۔ (التوبۃ:
20)مجاہد اللہ تعالیٰ کے راستے میں جان دے کر اپنے مقصد زندگی کی تکمیل کرتا ہے کیوں کہ اس کی جان کا حقیقی مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ ارشاد ہے: بے شک اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس کے بدلے خرید لیے کہ ان کے لیے جنت ہے۔ (التوبۃ: 111) نبی کریم نے فرمایا: جس نے نہ جہاد کیا اور نہ اس کے بارے میں کوئی ارادہ کیا تو وہ نفاق کے شعبوں میں سے ایک پر مرتا ہے۔ (صحیح مسلم: 1910) ملت اسلامیہ کے کسی حصے پر ظلم ہو رہا ہو تو ان کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا اور ان سے ہر ممکن تعاون کرنا ہمارا مذہبی و ایمانی فریضہ ہے۔ مسلمان پر ضروری ہے کہ وہ جہاد کے حقیقی تصور کو سمجھے اور دوسروں تک پہنچائے، ہر وقت اپنی جان و مال کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا عزم رکھے اور ضرورت پڑنے پر ملت اسلامیہ اور دین اسلام کی خاطر اس عزم کو پورا کرے۔ مسلمان ریاست کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دشمن کے مقابلے میں اپنی قوت تیار رکھے اور اہل اسلام کی جان، مال، عزت و آبرو کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش کرے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.