Class 9 Physics · Chapter 1
Physical Quantities and Measurements: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
کیا ایک غیر طبیعی مقدار کی پیمائش کی جا سکتی ہے؟ اگر جواب ہاں ہے تو کیسے؟
Answer
غیر طبیعی مقدار کو کسی آلے کی مدد سے نہیں ماپا جا سکتا۔ اس کی کوالٹی کا تعلق مشاہدہ کرنے والے کی سمجھ بوجھ سے ہوتا ہے اور یہ صرف اندازاً ہی ہوتی ہے۔
Q2 · 2 marks
طبیعی مقداریں کسے کہتے ہیں؟ دو مثالیں لکھیں۔
Answer
وہ مقداریں جن کی پیمائش بلا واسطہ یا بالواسطہ آلات کی مدد سے کی جا سکتی ہے، طبیعی مقداریں کہلاتی ہیں۔ مثلاً لمبائی، وقت۔
Q3 · 2 marks
غیر طبیعی مقداریں کسے کہتے ہیں؟ دو مثالیں لکھیں۔
Answer
وہ مقداریں جن کا ادراک مشاہدہ کرنے والے کی ذاتی سوچ، سمجھ و شعور پر منحصر ہو اور ان کی کوئی معیاری پیمائش یا آلہ نہ ہو۔ مثلاً پیار، محبت، خوف، بہادری۔
Q4 · 2 marks
طبیعی اور غیر طبیعی مقداروں میں کوئی دو فرق لکھیں۔
Answer
1)طبیعی مقدار کی پیمائش ممکن ہے، غیر طبیعی کی نہیں۔
2)طبیعی مقدار میں عددی قیمت اور یونٹ ہوتا ہے، غیر طبیعی میں نہیں۔
3)طبیعی مقدار کی پیمائش کے لیے آلات استعمال ہوتے ہیں۔
Q5 · 2 marks
پیمائش کسے کہتے ہیں؟ اس کے دو حصے کون سے ہیں؟
Answer
پیمائش وہ عمل ہے جس کے ذریعے ایک نامعلوم مقدار کا کسی معیاری مقدار سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ اس کے دو حصے ہیں: عددی قیمت اور یونٹ۔
Q6 · 2 marks
کسی مقدار کی پیمائش کے لیے ایک یونٹ مقرر کرنا کیوں ضروری ہے؟
Answer
یونٹ مقرر کرنے سے تمام افراد کی پیمائش ایک جیسی ہوتی ہے۔ کوئی بھی پیمائش یونٹ کے بغیر بے معنی ہوتی ہے۔
Q7 · 2 marks
تین بنیادی مقداروں اور تین ماخوذ مقداروں کے نام لکھیں۔
Answer
تین بنیادی مقداریں: لمبائی، ماس، وقت۔ تین ماخوذ مقداریں: ایریا، والیوم، سپیڈ۔
Q8 · 2 marks
آپ اپنے ڈیسک کی اونچائی بیان کرنے کے لیے سسٹم انٹرنیشنل (SI) کا کون سا یونٹ استعمال کریں گے؟
Answer
ڈیسک کی اونچائی بیان کرنے کے لیے SI کا یونٹ میٹر (m) استعمال کیا جائے گا۔
Q9 · 3 marks
تمام بنیادی یونٹس کے نام اور ان کی علامات لکھیں۔
Answer
لمبائی: میٹر (m)۔ ماس: کلوگرام (kg)۔ وقت: سیکنڈ (s)۔ ٹمپریچر: کیلون (K)۔ الیکٹرک کرنٹ: ایمپیئر (A)۔ روشنی کی شدت: کینڈیلا (cd)۔ مادے کی مقدار: مول (mol)۔
Q10 · 2 marks
SI کا مخفف کس کے لیے ہے اور 1961ء میں کس نے کیا سفارش کی؟
Answer
1961ء میں ناپ تول کی انٹرنیشنل کمیٹی نے سفارش کی کہ دنیا کے ممالک ایک ہی قسم کے متحد یونٹس کا نظام رائج کریں۔ اسے یونٹس کا انٹرنیشنل سسٹم (SI) کہتے ہیں۔
Q11 · 2 marks
ماخوذ یونٹس کسے کہتے ہیں؟ ایک مثال دیں۔
Answer
وہ یونٹس جو بنیادی یونٹس کے حوالے سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ مثلاً ایریا = لمبائی × چوڑائی؛ اس کا یونٹ میٹر × میٹر = مربع میٹر (m²)۔
Q12 · 2 marks
چارج کا یونٹ بنیادی یونٹس ایمپیئر اور سیکنڈ کے حوالے سے لکھیں۔
Answer
چارج کا یونٹ کولمب (C) ہے۔ 1 C = 1 A × 1 s = 1 As۔
Q13 · 2 marks
پریشر کا یونٹ پاسکل بنیادی یونٹ کے حوالے سے بیان کریں۔
Answer
پریشر = فورس / ایریا۔ فورس کا یونٹ N = kg m s^-2 ہے اور ایریا کا یونٹ m² ہے۔ اس لیے 1 Pa = 1 N m^-2 = 1 kg m^-1 s^-2۔
Q14 · 3 marks
پری فکس کیوں استعمال کیے جاتے ہیں؟ تین ملٹی پل اور تین سب ملٹی پل پری فکسز کے نام لکھیں۔
Answer
بڑی اور چھوٹی عددی قیمتوں کو آسانی سے لکھنے اور بیان کرنے کے لیے۔ ملٹی پل: کلو (10^3)، میگا (10^6)، گیگا (10^9)۔ سب ملٹی پل: ملی (10^-3)، مائیکرو (10^-6)، نینو (10^-9)۔
Q15 · 2 marks
پری فکسز وہ کیا ہیں؟
Answer
پری فکسز وہ حروف یا الفاظ ہیں جو SI یونٹس کے شروع میں اضافی طور پر شامل کیے جاتے ہیں۔ جیسے ملی، سینٹی، کلو، میگا، گیگا۔
Q16 · 3 marks
درج ذیل کیا بیان کرتے ہیں؟ (الف) 5 pm (ب) 15 ns (ج) 6 µs (د) 5 fs
Answer
(الف)5 pm = 5 پیکو میٹر = 5 × 10^-12 m۔
(ب)15 ns = 15 نینو سیکنڈ = 15 × 10^-9 s۔
(ج)6 µs = 6 مائیکرو سیکنڈ = 6 × 10^-6 s۔
(د)5 fs = 5 فیمٹو سیکنڈ = 5 × 10^-15 s۔
Q17 · 3 marks
5000 mm، 50000 cm، 3000 g اور 2000 µs کو ایک ایک سطر میں بڑے یونٹس میں بدلیں۔
Answer
(i)5000 mm = 5000/1000 m = 5 m۔
(ii)50000 cm = 50000/100 m = 500 m۔
(iii)3000 g = 3000/1000 kg = 3 kg۔
(iv)2000 µs = 2000 × 10^-6 s = 2 × 10^-3 s = 2 ms۔
Q18 · 2 marks
ایک سینٹی میٹر برابر ہے: کتنے مائیکرو میٹر کے؟ (کوئک کوئز)
Answer
1 cm = 10^-2 m / 10^-6 m = 10^4 µm = 10000 µm۔
Q19 · 2 marks
سائنسی نوٹیشن کسے کہتے ہیں؟
Answer
سائنسی نوٹیشن چھوٹے یا بڑے اعداد کو لکھنے کا ایک مختصر طریقہ ہے جس میں اعداد کو 10 کی مناسب پاور یا پری فکس کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ اسے سٹینڈرڈ فارم بھی کہتے ہیں۔
Q20 · 2 marks
سائنسی نوٹیشن میں ڈیسی مل یونٹ سے پہلے کتنے ہندسے ہونے چاہییں؟
Answer
ڈیسی مل یونٹ سے پہلے صرف ایک نان زیرو (Non-zero) ہندسہ ہونا چاہیے۔ مثلاً 138,000,000 km = 1.38 × 10^8 km۔
Q21 · 3 marks
درج ذیل کو سائنسی نوٹیشن میں لکھیں: (a) 0.00534 m (b) 2574.32 kg (c) 0.45 m (d) 0.004 kg (e) 186000 s
Answer
(a)5.34 × 10^-3 m۔
(b)2.57432 × 10^3 kg۔
(c)4.5 × 10^-1 m۔
(d)4 × 10^-3 kg۔
(e)1.86 × 10^5 s۔
Q22 · 2 marks
لیسٹ کاؤنٹ کسے کہتے ہیں؟
Answer
لیسٹ کاؤنٹ کسی بھی پیمائشی آلے کی وہ کم سے کم مقدار ہے جو اس سے ماپی جا سکتی ہے۔
Q23 · 2 marks
پیرالیکس ایرر کسے کہتے ہیں؟
Answer
پیمائش کرتے ہوئے آنکھ کی پوزیشن صحیح نہ ہونے سے ریڈنگ میں پیدا ہونے والی غلطی کو پیرالیکس ایرر کہتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے آنکھ سکیل پر عمودی ہونی چاہیے۔
Q24 · 2 marks
ورنیئر کیلی پرز کس مقصد کے لیے استعمال ہوتا ہے؟
Answer
اس آلے سے لمبائی ملی میٹر کے دسویں حصے تک درست ماپی جا سکتی ہے۔ اس سے ڈایا میٹر، موٹائی، لمبائی یا گہرائی ماپی جا سکتی ہے۔
Q25 · 2 marks
ورنیئر کیلی پرز کے دو اہم حصے کون سے ہیں؟
Answer
ورنیئر کیلی پرز کے دو اہم حصے مین سکیل اور ورنیئر سکیل ہیں۔ دیگر حصے جبڑے (A، B بیرونی اور C، D اندرونی) اور اسٹرپ (Tail) ہیں۔
Q26 · 3 marks
ورنیئر کیلی پرز کا لیسٹ کاؤنٹ کیسے معلوم کیا جاتا ہے؟
Answer
لیسٹ کاؤنٹ = مین سکیل کا ایک درجہ − ورنیئر سکیل کا ایک درجہ = 1 mm − 0.9 mm = 0.1 mm۔ یا مین سکیل کا ایک درجہ / ورنیئر سکیل کے کل درجے = 1 mm / 10 = 0.1 mm۔
Q27 · 2 marks
زیرو ایرر سے کیا مراد ہے؟
Answer
اگر آلے کے جبڑے ملانے پر مین سکیل اور ورنیئر سکیل کے زیرو ایک دوسرے کے عین سامنے نہ ہوں تو آلے میں جو غلطی ہوتی ہے اسے زیرو ایرر کہتے ہیں۔
Q28 · 3 marks
شکل 1.17 میں لیسٹ کاؤنٹ اور ورنیئر سکیل ریڈنگ کیا ہے؟ اور یہ کتنی لمبائی ظاہر کرتی ہے؟
Answer
لیسٹ کاؤنٹ = 1 mm / 10 = 0.1 mm۔ لمبائی = مین سکیل ریڈنگ + ورنیئر سکیل ریڈنگ × لیسٹ کاؤنٹ۔ شکل میں مین سکیل ریڈنگ اور ورنیئر کی وہ لائن جو مین سکیل کی کسی لائن کے سامنے ہو، پڑھ کر یہ فارمولا لگائیں۔
Q29 · 2 marks
شکل 1.18 میں A، B اور C میں کون سی ریڈنگ صحیح ہو گی اور کیوں؟
Answer
B کی ریڈنگ صحیح ہو گی کیونکہ آنکھ پیمائش کے مقام کے عین سامنے عمودی ہے۔ A یا C سے پڑھنے پر پیرالیکس ایرر پیدا ہو گا۔
Q30 · 3 marks
سکریو گیج کا لیسٹ کاؤنٹ کیسے معلوم کیا جاتا ہے؟
Answer
لیسٹ کاؤنٹ = سکریو گیج کی پچ / سرکلر سکیل پر درجوں کی تعداد = 0.5 mm / 50 = 0.01 mm۔
Q31 · 2 marks
سکریو گیج کی پچ سے کیا مراد ہے؟
Answer
جیسے ہی تھمبل ایک چکر مکمل کرتا ہے، سپنڈل مین سکیل لائن پر 0.5 mm حرکت کرتا ہے، اسے سکریو گیج کی پچ کہتے ہیں۔
Q32 · 3 marks
سکریو گیج میں زیرو ایرر کیسے معلوم کیا جاتا ہے؟
Answer
اگر سپنڈل اور اینوِل ملانے سے مین سکیل کا زیرو اور سرکلر سکیل کا زیرو ایک دوسرے کے عین سامنے ہوں تو زیرو ایرر نہیں ہوتا۔ ورنہ آلے میں زیرو ایرر موجود ہوتا ہے جسے ریڈنگ میں جمع یا تفریق کیا جاتا ہے۔
Q33 · 2 marks
میکرو میٹر سکریو گیج کی مین سکیل پر کم از کم ریڈنگ 1 mm ہے اور سرکلر سکیل پر 100 درجے ہیں۔ آلے کا لیسٹ کاؤنٹ کیا ہے؟
Answer
لیسٹ کاؤنٹ = 1 mm / 100 = 0.01 mm۔
Q34 · 2 marks
وزن اور ماس میں فرق لکھیں۔
Answer
ماس کسی جسم میں مادے کی مقدار کو کہتے ہیں، جبکہ وزن وہ فورس ہے جس سے زمین کسی جسم کو اپنے مرکز کی طرف کھینچتی ہے۔ ماس فزیکل بیلنس سے اور وزن سپرنگ بیلنس سے معلوم کیا جاتا ہے۔
Q35 · 2 marks
سٹاپ واچ کا لیسٹ کاؤنٹ کتنا ہوتا ہے؟
Answer
مکینیکل سٹاپ واچ کا لیسٹ کاؤنٹ 0.1 سیکنڈ ہوتا ہے۔ ڈیجیٹل سٹاپ واچ ایک سیکنڈ کے ایک سویں حصے تک کی پیمائش کر سکتی ہے۔
Q36 · 2 marks
پیمائشی سلنڈر کی ریڈنگ لیتے وقت آنکھ کہاں ہونی چاہیے؟
Answer
آنکھ مائع کی سطح کے عین مطابق، سامنے اور متوازی ہونی چاہیے۔ پانی کی ریڈنگ نچلی سطح کے بالمقابل اور مرکری کی ٹاپ سطح کے سامنے لی جاتی ہے۔
Q37 · 2 marks
ڈس پلیسمنٹ کین کا طریقہ کس مقصد کے لیے استعمال ہوتا ہے؟
Answer
اگر ٹھوس جسم بڑا ہو اور سلنڈر میں نہ ڈالا جا سکے تو اس کا والیوم ڈس پلیسمنٹ کین کے ذریعے معلوم کیا جاتا ہے۔
Q38 · 3 marks
انسانی، بے قاعدہ اور باقاعدہ غلطیوں کی نشاندہی کریں:(1) پانی کی نچلی سطح کی ریڈنگ لیتے وقت آنکھ کا لیول صحیح نہ ہونا (2) ہوا کی وجہ سے بیلنس کا صحیح اندازہ نہ کر سکنا (3) بیلنس پر صحیح طور پر نشان نہ لگے ہونا (4) پانی کا والیوم ماپتے وقت پانی کا عمل تبخیر سے اخراج ہو جانا
Answer
(1)انسانی غلطی (آنکھ کا لیول)۔
(2)بے قاعدہ غلطی (ہوا کے اثرات)۔
(3)باقاعدہ غلطی (آلے میں نقص)۔
(4)بے قاعدہ غلطی (عمل تبخیر سے پانی کا بدلنا)۔
Q39 · 2 marks
پیمائش میں غیر یقینیت سے کیا مراد ہے؟
Answer
گنتی کے علاوہ جب بھی کسی طبیعی مقدار کو ماپا جاتا ہے تو پیمائش میں کچھ نہ کچھ غیر یقینیت پائی جاتی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ آلے کی ساخت ہے اور ہر آلے کی سکیل پر کم سے کم پیمائش کے درجوں کے نشان ہوتے ہیں۔
Q40 · 2 marks
نمایاں ہندسے کسے کہتے ہیں؟
Answer
کسی پیمائش میں صحیح طور پر معلوم ہندسے بشمول پہلا مشکوک ہندسہ، نمایاں ہندسے کہلاتے ہیں۔
Q41 · 4 marks
نمایاں ہندسوں کی تعداد معلوم کرنے کے چار اصول لکھیں۔
Answer
(الف)دو نمایاں ہندسوں کے درمیان صفر نمایاں ہوتا ہے، جیسے 5.06 m میں 3۔
(ب)پیمائشی قیمت کے بائیں طرف کے صفر شمار نہیں ہوتے، جیسے 0.0034 m میں 2۔
(ج)اعشاریہ ہندسے میں دائیں طرف کے صفر نمایاں ہوتے ہیں، جیسے 2.40 mm میں 3۔
(د)سائنسی نوٹیشن میں 10 کی پاور سے پہلے تمام اعداد نمایاں شمار ہوتے ہیں، جیسے 3.50 × 10^4 m میں 3۔
Q42 · 2 marks
درج ذیل میں نمایاں ہندسوں کی تعداد کیا ہے؟ (الف) 1.25 × 10^2 m (ب) 12.5 cm (ج) 0.125 m (د) 0.000125 km
Answer
تمام میں نمایاں ہندسوں کی تعداد 3 ہے۔
Q43 · 3 marks
درست اور صحیح پیمائش میں کیا فرق ہے؟
Answer
صحیح پیمائش وہ ہے جس میں مختلف افراد کی پیمائشوں میں یکسانیت ہو۔ درست پیمائش وہ ہے جو اس کی اصل قیمت کے بالکل قریب ہو۔
Q44 · 2 marks
2.51 × 10^3 m اور 3.4567 × 10^4 kg کو بالترتیب دو اور تین نمایاں ہندسوں تک لکھیں۔
Answer
2.51 × 10^3 m = 2.5 × 10^3 m اور 3.4567 × 10^4 kg = 3.46 × 10^4 kg۔
Q45 · 3 marks
4.45 × 10^2 m اور 4.55 × 10^2 m کو دو نمایاں ہندسوں تک لکھیں۔
Answer
4.45 × 10^2 m = 4.4 × 10^2 m (پہلا ہندسہ 4 جفت ہے، اس لیے وہی رہتا ہے)۔ 4.55 × 10^2 m = 4.6 × 10^2 m (پہلا ہندسہ 5 طاق ہے، اس لیے اگلے جفت 6 میں بدلا جاتا ہے)۔
Q46 · 2 marks
ایک مستند معیاری پیمائشی نظام ایک درزی کے لیے کیسے مددگار ہو سکتا ہے؟
Answer
معیاری پیمائشی نظام سے درزی کی پیمائش یکساں رہتی ہے، جس سے لباس ہر ایک کے ناپ کے مطابق درست سلتا ہے اور لین دین میں مشکلات پیش نہیں آتیں۔
Q47 · 2 marks
ایک میٹر سکیل کا سرا کٹا ہوا ہے۔ پنسل کی لمبائی ماپنے کے لیے آپ اسے کہاں رکھیں گے؟
Answer
کٹے ہوئے سرے کو استعمال نہیں کروں گا۔ پنسل کا ایک سرا سکیل کے کسی واضح درجے (مثلاً 1 cm) پر رکھ کر دوسرے سرے کی ریڈنگ میں سے شروع کی ریڈنگ منفی کر دوں گا۔
Q48 · 2 marks
کسی جسم کی لمبائی معلوم کرنے کے لیے اسے پیمائشی پیمانے کے قریب رکھنا کیوں بہتر ہوتا ہے؟
Answer
جسم کو سکیل کے قریب رکھنے سے آنکھ کی غلط پوزیشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے پیرالیکس ایرر کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
Q49 · 2 marks
ایک کشادہ برتن میں موجود پانی کی کروی سطح کا مشاہدہ کرنا کیوں مشکل ہوتا ہے؟
Answer
کشادہ برتن میں سطح پھیلی ہوئی ہوتی ہے اور نچلی سطح کا نقطہ صاف نظر نہیں آتا۔ اس لیے سطح کی گولائی (مقعر) کا مشاہدہ کرنا اور اس کے مطابق ریڈنگ لینا مشکل ہوتا ہے۔
Q50 · 2 marks
ایک ٹیسٹ ٹیوب کا اندرونی ڈایا میٹر اور ایک بیکر کی گہرائی کن آلات سے ماپی جا سکتی ہے؟
Answer
ٹیسٹ ٹیوب کا اندرونی ڈایا میٹر ورنیئر کیلی پرز کے اندرونی جبڑوں C اور D سے، اور بیکر کی گہرائی ورنیئر کیلی پرز کی ٹیل (سٹرپ) سے ماپی جا سکتی ہے۔
Q51 · 2 marks
تمام بنیادی یونٹس کے نام اور علامات لکھیں۔
Answer
میٹر (m)، کلوگرام (kg)، سیکنڈ (s)، کیلون (K)، ایمپیئر (A)، کینڈیلا (cd)، مول (mol)۔
Q52 · 2 marks
لیسٹ کاؤنٹ اور زیرو ایرر سے کیا مراد ہے؟
Answer
لیسٹ کاؤنٹ کسی آلے کی وہ کم سے کم مقدار ہے جو اس سے ماپی جا سکتی ہے۔ زیرو ایرر وہ غلطی ہے جو اس وقت ہوتی ہے جب جبڑے ملانے پر مین سکیل اور ورنیئر سکیل کے صفر ایک دوسرے کے سامنے نہ ہوں۔
Q53 · 2 marks
درج ذیل کو سائنسی نوٹیشن میں لکھیں: 0.035 m اور 206.4 × 10^2 m۔
Answer
0.035 m = 3.5 × 10^-2 m؛ 206.4 × 10^2 m = 2.064 × 10^4 m۔
Q54 · 2 marks
درست اور صحیح پیمائش میں فرق لکھیں۔
Answer
صحیح پیمائش میں مختلف افراد کی پیمائشوں میں یکسانیت ہوتی ہے۔ درست پیمائش اصل قیمت کے بالکل قریب ہوتی ہے۔
Q55 · 2 marks
مرکری کی ڈینسٹی 13.6 g cm^-3 کو kg m^-3 میں بیان کریں۔
Answer
13.6 g cm^-3 = 13.6 × 10^-3 kg / 10^-6 m^3 = 1.36 × 10^4 kg m^-3۔
Q56 · 2 marks
ڈس پلیسمنٹ کین سے والیوم معلوم کرنے کا طریقہ مختصراً لکھیں۔
Answer
کین میں پانی ٹونٹی تک بھریں، ٹھوس جسم کو دھاگے سے باندھ کر ڈالیں، چھلکے ہوئے پانی کو بیکر میں جمع کر کے اس کا والیوم سلنڈر سے ماپیں۔ یہ جسم کے والیوم کے برابر ہو گا۔
Long questions with answers
Q1 · 5 marks
بنیادی اور ماخوذ مقداروں سے کیا مراد ہے؟ بنیادی یونٹس کے نام اور ان کی علامات تحریر کریں۔
Answer
بنیادی مقداریں: وہ طبیعی مقداریں جنہیں سائنس دانوں نے کلیدی حیثیت دی ہے اور جن کی تعریف مادے کی مقدار سے ہوتی ہے، جیسے لمبائی، ماس، وقت، ٹمپریچر، الیکٹرک کرنٹ، روشنی کی شدت۔ ماخوذ مقداریں: باقی وہ تمام مقداریں جن کی تعریف بنیادی مقداروں کی نسبت سے کی جا سکتی ہے، جیسے ایریا، والیوم، سپیڈ۔ بنیادی یونٹس: میٹر (m)، کلوگرام (kg)، سیکنڈ (s)، کیلون (K)، ایمپیئر (A)، کینڈیلا (cd)، مول (mol)۔
Q2 · 5 marks
SI میں تین ماخوذ یونٹس کی مثالیں دیں۔ ان کو بنیادی یونٹس میں کیسے اخذ کیا جاتا ہے؟
Answer
بنیادی یونٹ نہ ایک دوسرے سے اخذ کیا جا سکتا ہے اور نہ مزید بنیادی حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، جبکہ ماخوذ یونٹس بنیادی یونٹس کے حوالے سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ مثال 1، ایریا = لمبائی × چوڑائی؛ اس لیے میٹر × میٹر = مربع میٹر (m²)۔ مثال 2، سپیڈ = فاصلہ / وقت؛ اس لیے میٹر / سیکنڈ = ms^-1۔ مثال 3، فورس کا یونٹ نیوٹن (N) ہے، جسے kg m s^-2 لکھا جاتا ہے۔ دیگر: والیوم کا یونٹ m³، پریشر کا یونٹ Pa، چارج کا یونٹ C، اینگل کا یونٹ rad۔
Q3 · 5 marks
ورنیئر کیلی پرز اور مائیکرو میٹر سکریو گیج میں مشابہت (یکسانیت) اور فرق بیان کریں۔
Answer
مشابہت: دونوں لمبائی کی پیمائش کے آلات ہیں؛ دونوں میں مین سکیل اور ایک اور سکیل ہوتا ہے؛ دونوں میں زیرو ایرر ہو سکتا ہے جسے ریڈنگ میں جمع یا تفریق کیا جاتا ہے۔ فرق:
(1)ورنیئر کیلی پرز کا لیسٹ کاؤنٹ 0.1 mm اور سکریو گیج کا 0.01 mm ہے۔
(2)ورنیئر کیلی پرز کی حد 0.1 mm سے 15 cm اور سکریو گیج کی 0.01 mm سے 2.5 cm ہے۔
(3)ورنیئر کیلی پرز میں ورنیئر سکیل ہوتا ہے جبکہ سکریو گیج میں سرکلر سکیل۔
(4)ورنیئر سے اندرونی ڈایا میٹر، گہرائی اور بیرونی ڈایا میٹر ماپے جا سکتے ہیں، سکریو گیج بہت چھوٹی لمبائی (تار کا ڈایا میٹر، پتر کی موٹائی) کے لیے ہے۔
(5)سکریو گیج میں ریچیٹ ہوتی ہے۔
Q4 · 5 marks
انسانی غلطیوں، بے قاعدہ غلطیوں اور باقاعدہ غلطیوں کی نشاندہی کریں اور ان کی وجوہات کی وضاحت کریں۔
Answer
(i)انسانی غلطیاں: کسی شخص کے ذاتی عمل کی وجہ سے ہوتی ہیں، جیسے سکیل یا پوائنٹر کی صحیح پوزیشن کا فقدان، ریڈنگ غلط لینا، آنکھ کا سکیل کے عین سامنے نہ ہونا، یا سٹاپ واچ کو سٹارٹ یا سٹاپ کرنے میں ری ایکشن ٹائم۔ کمی کے لیے ٹریننگ، مہارت اور خود کار ڈیجیٹل آلات بہتر ہیں۔
(ii)باقاعدہ غلطیاں: ایک جیسے آلات سے لی گئی تمام پیمائشوں پر یکساں اثر انداز ہوتی ہیں اور آلے میں نقص کی وجہ سے ہوتی ہیں، جیسے زیرو ایرر یا سکیل پر درجہ بندی کی غیر یکسانیت۔ ان کی اصلاح تمام پیمائشوں پر یکساں تصحیح لگا کر کی جاتی ہے۔
(iii)بے قاعدہ غلطیاں: ایک جیسے حالات میں مشاہدات دہرانے سے مختلف پیمائشیں ملتی ہیں، جن کی وجہ قدرتی تغیر (ٹمپریچر، نمی، ہوا میں تبدیلی) ہوتی ہے۔ امکان کم کرنے کے لیے کئی ریڈنگز لے کر اوسط مقدار لی جاتی ہے۔
Q5 · 5 marks
درست اور صحیح پیمائش میں کیا فرق ہے؟ مثالوں سے واضح کریں۔
Answer
صحیح پیمائش وہ ہے جس میں مختلف افراد کی پیمائشوں میں یکسانیت ہو، جبکہ درست پیمائش وہ ہے جو اس کی اصل قیمت کے بالکل قریب ہو۔ نشانہ بازی کی مثال (شکل 1.16):
(a)Precise not accurate: تیر ایک دوسرے کے قریب مگر ٹارگٹ سے دور، یعنی صحیح مگر درست نہیں۔
(b)Accurate not precise: تیر ٹارگٹ کے قریب مگر بکھرے ہوئے، یعنی درست مگر صحیح نہیں۔
(c)Accurate and precise: تیر ٹارگٹ کے مرکز میں متواتر، یعنی درست اور صحیح۔ آلے کا لیسٹ کاؤنٹ جتنا کم ہو گا اتنی ہی پیمائش زیادہ صحیح ہو گی۔ درست قیمت کو نمایاں ہندسوں سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
Q6 · 8 marks
ورنیئر کیلی پرز کی ساخت، لیسٹ کاؤنٹ اور اس سے گہرائی ماپنے کا طریقہ بیان کریں۔
Answer
ساخت: ورنیئر کیلی پرز پر دو سکیل ہوتے ہیں۔
(الف)مین سکیل جس پر 1 mm تک کے نشان ہوتے ہیں۔
(ب)ورنیئر سکیل جو متحرک ہوتا ہے اور مین سکیل کے اوپر آگے پیچھے حرکت کرتا ہے۔ اس پر موجود 9 mm کو 10 برابر حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ جبڑے A اور B بیرونی ڈایا میٹر کے لیے، C اور D اندرونی ڈایا میٹر کے لیے، اور سٹرپ (Tail) گہرائی کے لیے۔ لیسٹ کاؤنٹ: ورنیئر سکیل کا ایک درجہ = 0.9 mm، لہذا لیسٹ کاؤنٹ = 1 mm − 0.9 mm = 0.1 mm۔ گہرائی ماپنے کا طریقہ:
1)مین سکیل پر ورنیئر کے صفر کے سامنے مین سکیل ریڈنگ نوٹ کریں (مثلاً 4.3 cm)۔
2)دیکھیں ورنیئر سکیل کی کون سی لائن مین سکیل کی کسی لائن کے عین سامنے ہے (مثلاً 4)۔
3)ورنیئر سکیل ریڈنگ × لیسٹ کاؤنٹ + مین سکیل ریڈنگ = 4.3 + 0.01 × 4 = 4.34 cm۔
Q7 · 5 marks
ورنیئر کیلی پرز میں زیرو ایرر معلوم کرنے کا طریقہ اور اس کی اصلاح بیان کریں۔
Answer
زیرو ایرر: ہر پیمائشی آلے میں غلطی کا امکان ہوتا ہے، اسے زیرو ایرر کہتے ہیں۔
(الف)جبڑوں A اور B کو آپس میں ملانے پر اگر مین سکیل اور ورنیئر سکیل کا صفر بالکل آمنے سامنے ہوں تو زیرو ایرر نہیں ہو گا۔
(ب)اگر ورنیئر کا زیرو مین سکیل کے زیرو کے دائیں طرف ہو تو آلہ اصل سے زیادہ پیمائش ظاہر کرے گا۔ اس لیے زیرو ایرر مشاہداتی ریڈنگ میں سے منفی کیا جائے گا۔
(ج)اگر ورنیئر کا زیرو بائیں طرف ہو تو آلہ اصل سے کم پیمائش ظاہر کرے گا، اس لیے زیرو ایرر مشاہداتی ریڈنگ میں جمع کیا جائے گا۔
مثال: اگر ورنیئر کا تیسرا درجہ مین سکیل کے درجے کے عین سامنے ہو تو 10 − 3 = 7، پھر اسے لیسٹ کاؤنٹ سے ضرب دیں، 7 × 0.1 = 0.7 mm۔ یہ زیرو ایرر ہے، جسے مشاہداتی ریڈنگ میں جمع کر کے اصل لمبائی معلوم کی جاتی ہے۔
Q8 · 8 marks
مائیکرو میٹر سکریو گیج کی ساخت بیان کریں۔ اس کا لیسٹ کاؤنٹ اور شیٹ کی موٹائی معلوم کرنے کا طریقہ لکھیں۔
Answer
ساخت:
(الف)ایک کھوکھلا سلنڈر یا سلیو (Sleeve) جس کی مین سکیل پر 0.5 mm کے درجے ہوتے ہیں۔
(ب)ایک تھمبل (Thimble) جس پر سرکلر سکیل کے 50 درجے ہوتے ہیں۔ تھمبل کے اندر چوڑی دار سپنڈل لگی ہوتی ہے۔ دوسرے حصے: اینوِل، ریچیٹ (زیادہ دبانے سے روکتی ہے، کلک کی آواز اشارہ ہوتی ہے)۔ پچ: تھمبل کے ایک چکر پر سپنڈل 0.5 mm حرکت کرتا ہے۔ لیسٹ کاؤنٹ = پچ / سرکلر سکیل کے درجے = 0.5 mm / 50 = 0.01 mm۔ شیٹ کی موٹائی: شیٹ کو اینوِل اور سپنڈل کے سروں کے درمیان رکھیں۔ تھمبل کے سرے پر مین سکیل ریڈنگ (مثلاً 6.5 mm) نوٹ کریں۔ سرکلر سکیل کا درجہ جو مین سکیل کی لائن کے سامنے ہو (مثلاً 25) لیں۔ موٹائی = مین سکیل ریڈنگ + سرکلر سکیل ریڈنگ × لیسٹ کاؤنٹ = 6.5 mm + 25 × 0.01 mm = 6.75 mm۔
Q9 · 5 marks
فزیکل بیلنس کے ذریعے ماس معلوم کرنے کا طریقہ تفصیل سے لکھیں۔
Answer
فزیکل بیلنس لیور کے اصول پر کام کرتا ہے۔ طریقہ:
1)بیلنس کے پلڑوں کو لیول کرنے کے لیے لیولنگ سکریوز کی مدد سے پلب لائن کو اپنے مخصوص نشان پر لائیں۔
2)ناب (Knob) کو گھما کر بیم اور پلڑوں کو اٹھائیں۔ دیکھیں کہ بیم افقی حالت میں اور پوائنٹر درمیانی پوزیشن صفر پر ہے۔ اگر نہیں تو بیم کے سروں پر متوازن کرنے والے سکریو گھما کر اسے افقی کر لیں۔
3)جسم کو بائیں پلڑے میں رکھیں۔
4)مناسب معیاری باٹ چمٹی سے دائیں پلڑے میں رکھیں۔
5)دائیں پلڑے میں معیاری باٹ میں مناسب ردوبدل کریں تاکہ سوئی صفر پر رک جائے یا اس کے اردگرد برابر فاصلے تک وائبریٹ کرے۔
6)معیاری باٹ کا کل مجموعہ بائیں پلڑے میں جسم کی کمیت کے مساوی ہو گا۔
Q10 · 8 marks
پیمائشی سلنڈر کی ساخت بیان کریں اور ڈس پلیسمنٹ کین کے طریقے سے ٹھوس جسم کا والیوم معلوم کرنے کا طریقہ لکھیں۔
Answer
پیمائشی سلنڈر: یہ شیشے یا شفاف پلاسٹک کا ہوتا ہے جس پر عمودی سکیل ہوتی ہے جو ملی لیٹر (mL) یا کیوبک سینٹی میٹر (cc) ظاہر کرتی ہے۔ مائع یا غیر پذیر ٹھوس کا والیوم معلوم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ سلنڈر کو ہموار افقی سطح پر رکھیں اور آنکھ مائع کی سطح کے عین مطابق، سامنے اور متوازی رکھیں۔ پانی کی سطح مقعر (Concave) ہوتی ہے، اس لیے ریڈنگ نچلی سطح کے بالمقابل لی جاتی ہے؛ مرکری کی سطح محدب (Convex) ہوتی ہے، اس کی ریڈنگ ٹاپ سطح کے سامنے لی جاتی ہے۔ ڈس پلیسمنٹ کین کا طریقہ: اگر جسم بڑا ہو اور سلنڈر میں نہ ڈالا جا سکے تو کشادہ ڈس پلیسمنٹ کین استعمال کریں۔ اسے افقی میز پر رکھیں۔ اس میں پانی اتنا ڈالیں کہ نونٹی (ٹونٹی) سے چھلکنے لگے۔ اب ٹھوس جسم کو دھاگے سے باندھ کر کین میں ڈالیں۔ اس سے پانی چھلک کر ٹونٹی سے باہر نکلے گا جسے بیکر میں اکٹھا کر لیں اور اس کا والیوم سلنڈر کے ذریعے معلوم کر لیں۔ اس پانی کا والیوم ٹھوس جسم کے والیوم کے مساوی ہو گا۔
Q11 · 5 marks
سٹاپ واچ کی ساخت اور استعمال بیان کریں۔
Answer
سٹاپ واچ تجربے میں وقت کے ایک خاص وقفے کو ماپنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس گھڑی میں دو سوئیاں ہوتی ہیں جن میں سے ایک سیکنڈ اور دوسری منٹ کو ظاہر کرتی ہے۔ ڈائل کو 30 بڑے حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، ایک سیکنڈ کو مزید دس حصوں میں۔ اس لیے لیسٹ کاؤنٹ 0.1 سیکنڈ ہے۔ عام حالات میں دونوں سوئیاں صفر پر ہوتی ہیں۔ ناب (knob) یا بٹن دبانے سے گھڑی چلتی ہے، دوبارہ دبانے سے رک جاتی ہے، اور وقفہ نوٹ کر کے پھر دبانے سے سوئیاں صفر پر آ جاتی ہیں۔ آج کل ڈیجیٹل سٹاپ واچ عام ہے جو ایک سیکنڈ کے ایک سویں حصے تک کی پیمائش کر سکتی ہے۔
Q12 · 5 marks
نمایاں ہندسے کسے کہتے ہیں؟ ان کی تعداد معلوم کرنے کے اصول مثالوں کے ساتھ لکھیں۔
Answer
کسی پیمائش میں صحیح طور پر معلوم ہندسے بشمول پہلا مشکوک ہندسہ نمایاں ہندسے کہلاتے ہیں۔ مثلاً ایک راڈ کی لمبائی 4.6 cm اور 4.7 cm کے درمیان ہے۔ پہلا طالب علم 4.6 cm اور دوسرا 4.7 cm لیتا ہے۔ دونوں 4 پر متفق ہیں لیکن دوسرا ہندسہ مشکوک ہے، اس لیے نمایاں ہندسے 2 ہیں۔ اصول: 1 تا 9 تمام اعداد نمایاں ہندسے ہیں۔
(الف)دو نمایاں ہندسوں کے درمیان صفر نمایاں ہوتا ہے (5.06 m میں 3)۔
(ب)بائیں طرف کے صفر شمار نہیں ہوتے (0.0034 m میں 2)۔
(ج)اعشاریہ ہندسے میں دائیں طرف کے صفر نمایاں ہوتے ہیں (2.40 mm میں 3)۔
(د)سائنسی نوٹیشن میں 10 کی پاور سے پہلے تمام اعداد نمایاں ہوتے ہیں (3.50 × 10^4 m میں 3)۔
Q13 · 5 marks
اعداد کے محدود ہندسوں (Rounding) کے اصول مثالوں سے لکھیں۔
Answer
حسابی عمل کے نتیجے میں نمایاں ہندسوں کی تعداد اس عمل میں شامل مقداروں کے نمایاں ہندسوں سے زیادہ نہیں ہو سکتی، اس لیے فالتو ہندسے حذف کیے جاتے ہیں۔ اصول: اگر اگلا ہندسہ 5 سے زائد ہو تو نمایاں ہندسوں میں ایک کا اضافہ کر دیا جاتا ہے اور اگر 5 سے کم ہو تو آخری نمایاں ہندسے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی۔ مثلاً 2.51 × 10^3 m کو دو نمایاں ہندسوں تک لکھیں تو 2.5 × 10^3 m، اور 3.4567 × 10^4 kg کو تین نمایاں ہندسوں تک لکھیں تو 3.46 × 10^4 kg۔ اگر ہندسہ 5 ہو تو اس سے پہلا ہندسہ طاق ہو تو جفت میں بدل دیا جاتا ہے اور جفت ہو تو ویسے ہی رہتا ہے۔ 4.45 × 10^2 m = 4.4 × 10^2 m اور 4.55 × 10^2 m = 4.6 × 10^2 m۔
Q14 · 5 marks
(الف) ایک دن (ب) ایک ہفتہ (ج) ایک ماہ میں سیکنڈ کی تعداد معلوم کریں اور اپنے جوابات پری فکسز کے حوالے سے لکھیں۔ اور انہیں سائنسی نوٹیشن میں بھی لکھیں۔
Answer
(الف)ایک دن = 24 × 60 × 60 = 86400 s = 8.64 ks = 8.64 × 10^4 s۔
(ب)ایک ہفتہ = 7 × 86400 = 604800 s = 604.8 ks = 6.048 × 10^5 s۔
(ج)ایک ماہ (30 دن) = 30 × 86400 = 2592000 s = 2.592 Ms = 2.592 × 10^6 s۔
Q15 · 5 marks
درج ذیل جمع اور تفریق کو حل کریں اور جواب سائنسی نوٹیشن میں لکھیں: (الف) 4 × 10^-4 kg + 3 × 10^-5 kg (ب) 5.4 × 10^-6 m − 3.2 × 10^-5 m
Answer
(الف)4 × 10^-4 + 0.3 × 10^-4 = (4 + 0.3) × 10^-4 = 4.3 × 10^-4 kg۔
(ب)0.54 × 10^-5 − 3.2 × 10^-5 = (0.54 − 3.2) × 10^-5 = −2.66 × 10^-5 m۔
Q16 · 5 marks
درج ذیل ضرب اور تقسیم کو حل کریں اور جواب سائنسی نوٹیشن میں لکھیں: (الف) (5 × 10^4 m) × (3 × 10^-2 m) (ب) (6 × 10^8 kg) / (3 × 10^4 m^3)
Answer
(الف)(5 × 3) × 10^(4−2) = 15 × 10^2 = 1.5 × 10^3 m²۔
(ب)(6 / 3) × 10^(8−4) = 2 × 10^4 kg m^-3۔
Q17 · 5 marks
درج ذیل کو حل کر کے جواب سائنسی نوٹیشن میں لکھیں: (3 × 10^2 kg) × (4.0 km) / (5 × 10^2 s^2)
Answer
4.0 km = 4.0 × 10^3 m۔ (3 × 10^2) × (4.0 × 10^3) = 12 × 10^5 kg m۔ تقسیم: (12 × 10^5) / (5 × 10^2) = 2.4 × 10^3۔ جواب = 2.4 × 10^3 kg m s^-2۔
Q18 · 5 marks
درج ذیل کو سائنسی نوٹیشن میں لکھیں:(الف) 0.035 m (ب) 206.4 × 10^2 m۔ درج ذیل میں نمایاں ہندسوں کی تعداد بھی لکھیں: (الف) 0.0045 m (ب) 2.047 m (ج) 3.40 m (د) 3.420 × 10^4
Answer
سائنسی نوٹیشن: 0.035 m = 3.5 × 10^-2 m؛ 206.4 × 10^2 m = 2.064 × 10^4 m۔ نمایاں ہندسے: 0.0045 m میں 2؛ 2.047 m میں 4؛ 3.40 m میں 3؛ 3.420 × 10^4 میں 4۔
Q19 · 8 marks
درج ذیل کو صحیح پری فکس استعمال کرتے ہوئے لکھیں:(الف) 5.0 × 10^4 cm (ب) 1580 × 10^2 g (ج) 45 × 10^-4 s۔ نوری سال کا فاصلہ معلوم کریں (روشنی کی سپیڈ 3 × 10^8 ms^-1)۔ مرکری کی ڈینسٹی 13.6 g cm^-3 کو kg m^-3 میں بیان کریں۔
Answer
(الف)5.0 × 10^4 cm = 5.0 × 10^2 m = 0.5 km۔
(ب)1580 × 10^2 g = 158000 g = 158 kg۔
(ج)45 × 10^-4 s = 4.5 × 10^-3 s = 4.5 ms۔ نوری سال: ایک سال = 365 × 24 × 3600 = 3.1536 × 10^7 s۔ فاصلہ = سپیڈ × وقت = 3 × 10^8 × 3.1536 × 10^7 = 9.46 × 10^15 m۔ مرکری کی ڈینسٹی: 13.6 g cm^-3 = 13.6 × 10^-3 kg / 10^-6 m^3 = 13.6 × 10^3 = 1.36 × 10^4 kg m^-3۔
Q20 · 5 marks
آپ کو ایک میٹر سکیل اور پنسلوں کا بنڈل دیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے آپ ورنیئر کیلی پرز کی درستگی کے برابر کیسے پیمائش کر سکتے ہیں؟ مختصراً بیان کریں۔ نیز کتاب کی سرگرمی 1.2 کا طریقہ لکھیں۔
Answer
10 پنسلوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر (یا ساتھ ساتھ جوڑ کر) میٹر رول سے ان کی کل اونچائی ماپیں۔ اسے 10 پر تقسیم کر کے ایک پنسل کی موٹائی معلوم کریں۔ اس طرح میٹر رول کا لیسٹ کاؤنٹ 1 mm ہونے کے باوجود نتیجہ 0.1 mm کی درستگی تک آ جاتا ہے، جو ورنیئر کیلی پرز کی درستگی کے برابر ہے۔ سرگرمی 1.2 میں بھی دس سکوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر میٹر رول سے کل اونچائی ماپتے ہیں، اسے 10 پر تقسیم کر کے ایک سکے کی موٹائی معلوم کرتے ہیں، پھر ورنیئر کیلی پرز سے موٹائی ماپ کر دونوں نتائج کا موازنہ کیا جاتا ہے۔
Q21 · 8 marks
ورنیئر کیلی پرز کی ساخت، لیسٹ کاؤنٹ اور زیرو ایرر معلوم کرنے کا طریقہ تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
ورنیئر کیلی پرز پر دو سکیل ہیں: مین سکیل (1 mm تک کے نشان) اور ورنیئر سکیل (9 mm کے 10 برابر حصے)۔ جبڑے A اور B بیرونی، C اور D اندرونی ڈایا میٹر کے لیے، اور ٹیل (سٹرپ) گہرائی کے لیے ہے۔ لیسٹ کاؤنٹ = 1 mm − 0.9 mm = 0.1 mm۔ لمبائی = مین سکیل ریڈنگ + ورنیئر سکیل ریڈنگ × لیسٹ کاؤنٹ۔ زیرو ایرر: جبڑے ملانے پر اگر دونوں زیرو سامنے ہوں تو زیرو ایرر نہیں ہوتا۔ ورنیئر کا زیرو دائیں طرف ہو تو ایرر مثبت ہے اور ریڈنگ سے منفی کیا جاتا ہے؛ بائیں طرف ہو تو منفی ایرر ہے اور ریڈنگ میں جمع کیا جاتا ہے۔
Q22 · 8 marks
انسانی، بے قاعدہ اور باقاعدہ غلطیوں کی نشاندہی کریں اور ان کی وجوہات کی وضاحت کریں۔
Answer
انسانی غلطیاں: کسی شخص کے ذاتی عمل سے، جیسے آنکھ کا سکیل کے عین سامنے نہ ہونا یا سٹاپ واچ سٹارٹ کرنے میں ری ایکشن ٹائم؛ کمی کے لیے ٹریننگ اور ڈیجیٹل آلات۔ باقاعدہ غلطیاں: آلے کے نقص سے تمام پیمائشوں پر یکساں اثر، جیسے زیرو ایرر؛ تصحیح یکساں لگائی جاتی ہے۔ بے قاعدہ غلطیاں: ایک جیسے حالات میں مشاہدات دہرانے پر مختلف نتائج، قدرتی تغیر (ٹمپریچر، نمی) کی وجہ سے؛ کئی ریڈنگز لے کر اوسط لی جاتی ہے۔
Q23 · 8 marks
(الف) ایک دن میں سیکنڈ کی تعداد پری فکس کے حوالے سے معلوم کریں۔ (ب) نوری سال کا فاصلہ معلوم کریں (روشنی کی سپیڈ 3 × 10^8 ms^-1)۔ (ج) (4 × 10^3 kg)(6 × 10^6 m) حل کریں۔
Answer
(الف)24 × 60 × 60 = 86400 s = 8.64 ks = 8.64 × 10^4 s۔
(ب)ایک سال = 3.1536 × 10^7 s؛ فاصلہ = 3 × 10^8 × 3.1536 × 10^7 = 9.46 × 10^15 m۔
(ج)(4 × 6) × 10^(3+6) = 24 × 10^9 = 2.4 × 10^10 kg m۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.