Parho

Class 9 Physics · Chapter 2

Kinematics: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

59short questions
23long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    میکینکس کسے کہتے ہیں؟ اسے کتنے حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے؟

    Answer

    میکینکس فزکس کی ایک ایسی برانچ ہے جس میں اجسام کی حرکت اور اس حرکت کو تبدیل کرنے والی فورس کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اسے دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے:

    (1)کائی نیمیٹکس (2) ڈائنامکس۔

  2. Q2 · 2 marks

    کائی نیمیٹکس کسے کہتے ہیں؟ مثالیں دیں۔

    Answer

    کائی نیمیٹکس فورس کے حوالے کے بغیر اجسام کی حرکت کے مطالعہ کا نام ہے۔ مثلاً سڑکوں پر دوڑتی ہوئی کاریں، بسیں، سائیکلیں، موٹر سائیکلیں، ہوا میں پرواز کرتے ہوئے ہوائی جہاز، نہروں میں بہتا ہوا پانی اور میز سے زمین پر گرتی ہوئی کچھ اشیا۔

  3. Q3 · 2 marks

    ڈائنامکس کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    ڈائنامکس فورسز اور اجسام کی حرکت پر فورسز کے اثرات کے مطالعے کا علم ہے۔

  4. Q4 · 2 marks

    سکیلر اور ویکٹر مقداروں کی تعریف کریں۔

    Answer

    سکیلر ایک ایسی طبیعی مقدار ہے جو صرف اس کی عددی مقدار کے ذریعے مکمل طور پر بیان کی جا سکتی ہے۔ ویکٹر ایک ایسی طبیعی مقدار ہے جسے مکمل طور پر بیان کرنے کے لیے اس کی عددی مقدار کے ساتھ ساتھ اس کی سمت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

  5. Q5 · 3 marks

    سکیلر اور ویکٹر مقداروں کی پانچ پانچ مثالیں دیں۔

    Answer

    سکیلر مقداریں: ماس، فاصلہ، سپیڈ، وقت، لمبائی، انرجی، ٹمپریچر۔ ویکٹر مقداریں: ڈس پلیسمنٹ، ولاسٹی، ایکسلریشن، وزن اور فورس۔

  6. Q6 · 2 marks

    سکیلر مقداروں کو کیسے جمع کیا جاتا ہے؟ مثال دیں۔

    Answer

    سکیلر مقداروں کو عام اعداد (Numbers) کی طرح جمع کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر 8 میٹر = 3 میٹر + 5 میٹر۔

  7. Q7 · 2 marks

    ولاسٹی ایک ویکٹر مقدار کیوں ہے؟

    Answer

    ولاسٹی ایک ویکٹر مقدار ہے کیونکہ اس کی عددی قیمت (مثلاً 90 کلومیٹر فی گھنٹا) کے ساتھ سمت (مثلاً شمال) بھی ہوتی ہے۔ سپیڈ سکیلر مقدار ہے۔

  8. Q8 · 3 marks

    ویکٹر مقداروں کو ٹیکسٹ بک میں اور ہاتھ سے کیسے لکھا جاتا ہے؟ ان کی عددی قیمت کیسے ظاہر کی جاتی ہے؟

    Answer

    ٹیکسٹ بک میں ویکٹرز کو سیدھے جلی حروف (Bold-face letters) سے ظاہر کیا جاتا ہے، جیسے v، F، A اور d۔ ہاتھ سے لکھتے وقت حرف کے اوپر ایک چھوٹا تیر کا نشان بنا دیا جاتا ہے۔ ویکٹر کی عددی قیمت ظاہر کرنے کے لیے حرف کو اٹیلک (Italic) لکھا جاتا ہے اور اس پر تیر کا نشان نہیں بنایا جاتا۔

  9. Q9 · 2 marks

    ویکٹر کو شکل کے ذریعے کیسے ظاہر کیا جاتا ہے؟

    Answer

    ویکٹر کو ایک سیدھی لائن سے ظاہر کیا جاتا ہے جس کے ایک سرے پر تیر کا نشان بنا دیا جاتا ہے۔ لائن کی لمبائی ایک مناسب سکیل کے مطابق ویکٹر مقدار کی عددی قیمت اور تیر کا نشان ویکٹر کی سمت بتاتا ہے۔

  10. Q10 · 2 marks

    ریفرنس ایکسز اور نقطۂ آغاز (Origin) سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    افقی لائن xx' کو x-ایکسز اور عمودی لائن yy' کو y-ایکسز کہتے ہیں۔ وہ نقطہ جہاں یہ دونوں ایکسز ملتے ہیں، نقطۂ آغاز (Origin) کہلاتا ہے اور اسے عموماً O سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ ایکسز عموماً حوالہ کے ایکسز (Reference axes) بھی کہلاتے ہیں۔

  11. Q11 · 2 marks

    ویکٹر کی سمت کے لیے زاویہ θ کیسے بتایا جاتا ہے؟

    Answer

    عموماً سمت کے لیے لائن کا x-ایکسز کے ساتھ زاویہ θ (تھیٹا) بتایا جاتا ہے۔ یہ زاویہ x-ایکسز کی دائیں طرف سے گھڑی مخالف (Anticlockwise) سمت میں ماپا جاتا ہے۔

  12. Q12 · 4 marks

    نمائندہ لائن کھینچ کر ولاسٹی ویکٹر v ظاہر کریں کہ 300 m s^-1 ولاسٹی شمال سے مشرق کی طرف 60° کا زاویہ بنا رہی ہے۔

    Answer

    (i)ایک دوسرے پر عمودا دو لائنیں کھینچیں جو شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کی نشاندہی کریں۔

    (ii)مناسب سکیل منتخب کریں: 100 m s^-1 = 1 cm، تو 300 m s^-1 کو 3 cm لمبی لائن ظاہر کرے گی۔

    (iii)3 cm لمبی لائن OP شمال سے مشرق کی طرف 60° کا زاویہ بناتی ہوئی کھینچیں۔

    (iv)لائن کے سرے P پر تیر کا نشان بنائیں۔ OP ویکٹر v ہے۔

  13. Q13 · 4 marks

    ایک فورس ویکٹر F کی نمائندہ لائن کھینچیں جس کی عددی قیمت 350 N ہے اور x-ایکسز کے ساتھ 60° کا زاویہ بناتا ہے۔

    Answer

    (i)افقی اور عمودی لائنیں کھینچ کر x-ایکسز اور y-ایکسز بنائیں۔

    (ii)سکیل: 100 N = 1 cm، تو 350 N = 3.5 cm۔

    (iii)3.5 cm لمبی لائن OQ، x-ایکسز کے ساتھ 60° کا زاویہ بناتی ہوئی کھینچیں۔

    (iv)لائن OQ کے سرے Q پر تیر کا نشان بنائیں۔ OQ فورس ویکٹر F ہے۔

  14. Q14 · 2 marks

    حاصل ویکٹر سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    ہم دو یا دو سے زیادہ ویکٹرز کو جمع کر کے ایک ویکٹر حاصل کر سکتے ہیں، یہ حاصل ویکٹر کہلاتا ہے۔ اس کا وہی اثر ہوتا ہے جو جمع کیے جانے والے تمام ویکٹرز کا مجموعی اثر ہو گا۔

  15. Q15 · 3 marks

    ویکٹرز کی جمع کا ہیڈ ٹو ٹیل رول بیان کریں۔

    Answer

    بہت سے ویکٹرز کو جمع کرنے کے لیے ان کی نمائندہ لائنیں اس طرح کھینچیں کہ ایک ویکٹر کا ہیڈ دوسرے ویکٹر کی ٹیل کے ساتھ جڑے۔ ان کا حاصل ویکٹر ایسا ویکٹر ہو گا جو پہلے ویکٹر کی ٹیل سے شروع ہو کر آخری ویکٹر کے ہیڈ تک جائے گا۔

  16. Q16 · 4 marks

    300 N اور 400 N کے دو ویکٹرز x-ایکسز کے ساتھ بالترتیب 30° اور 60° کے زاویے بناتے ہیں۔ ان کا حاصل ویکٹر معلوم کریں (سکیل 100 N = 1 cm)۔

    Answer

    سکیل کے مطابق ویکٹرز 3 cm اور 4 cm کی لائنوں سے ظاہر ہوں گے۔ ہیڈ ٹو ٹیل رول سے دوسرے ویکٹر کو پہلے ویکٹر کے ہیڈ سے کھینچیں۔ حاصل ویکٹر کی لمبائی 6.8 cm ماپی گئی، لہذا اس کی عددی قیمت 680 N ہے اور اس کی سمت x-ایکسز کے ساتھ 49° کا زاویہ ہے۔

  17. Q17 · 2 marks

    ریسٹ اور موشن کی تعریف کریں۔

    Answer

    اگر کوئی شے اپنے اردگرد کے حوالے سے اپنی جگہ تبدیل نہیں کرتی تو وہ ریسٹ کی حالت میں کہلاتی ہے۔ اگر کوئی شے اپنے اردگرد کی چیزوں کے لحاظ سے مسلسل اپنی جگہ تبدیل کر رہی ہو تو اسے موشن کی حالت میں کہا جاتا ہے۔

  18. Q18 · 3 marks

    ریسٹ اور موشن کی حالت مشاہدہ کرنے والے کے لحاظ سے کیسے ہوتی ہے؟ مثال دیں۔

    Answer

    کسی شے کی ریسٹ اور موشن کی حالت مشاہدہ کرنے والے کے لحاظ سے ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر چلتی ٹرین کے ایک ڈبے میں کھڑا شخص ڈبے میں موجود دوسرے مسافروں کے لحاظ سے ریسٹ کی حالت میں ہے لیکن ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر کھڑے کسی مشاہدہ کرنے والے شخص کے لحاظ سے وہ موشن کی حالت میں ہے۔

  19. Q19 · 2 marks

    موشن کی اقسام بیان کریں۔

    Answer

    عام طور پر اجسام کی موشن کو تین اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے:

    (1)ٹرانسلیٹری موشن (2) روٹیٹری موشن (3) وائبریٹری موشن۔

  20. Q20 · 4 marks

    ٹرانسلیٹری موشن اور اس کی اقسام مثالوں کے ساتھ لکھیں۔

    Answer

    اگر کسی جسم کی موشن اس طرح ہو کہ اس کا ہر ذرہ بالکل ایک جیسی حرکت کرے تو وہ ٹرانسلیٹری موشن کہلاتی ہے۔ مثلاً ریل گاڑی یا کار کی موشن۔ اس کی تین اقسام ہیں:

    (i)لی نیئر موشن: سیدھی لائن میں حرکت، جیسے آزادانہ گرتا ہوا جسم۔

    (ii)رینڈم موشن: بے ترتیب انداز میں حرکت، جیسے شہد کی مکھی کی اڑان۔

    (iii)سرکلر موشن: دائرے میں حرکت، جیسے ڈوری کے ایک سرے پر بندھی گھمائی جانے والی گیند اور فیرس وہیل کی حرکت۔

  21. Q21 · 2 marks

    روٹیٹری موشن کسے کہتے ہیں؟ مثال دیں۔

    Answer

    اگر کسی جسم کا ہر ذرہ ایک نقطہ یا ایکسز کے گرد گھومے تو اس جسم کی موشن روٹیٹری موشن کہلاتی ہے۔ مثال کے طور پر الیکٹرک مشین یا واشنگ مشین ڈرائر کی موشن، لٹو اور پنکھے کی موشن۔

  22. Q22 · 2 marks

    وائبریٹری موشن کسے کہتے ہیں؟ مثال دیں۔

    Answer

    اگر کوئی جسم اپنی ریسٹ پوزیشن کے آگے پیچھے ایک حرکت کو بار بار دہرائے تو ایسی حرکت وائبریٹری موشن کہلاتی ہے۔ مثلاً چلڈرن پارک کے کسی جھولے کی حرکت۔

  23. Q23 · 3 marks

    فاصلہ اور ڈس پلیسمنٹ کی تعریف کریں۔

    Answer

    فاصلہ اصل میں طے کیے گئے راستے کی لمبائی ہے۔ کسی جسم کی طے کردہ ڈس پلیسمنٹ ایک ویکٹر مقدار ہے جس کی عددی قیمت ابتدائی پوزیشن سے آخری پوزیشن تک کم سے کم فاصلہ ہے اور اس کی سمت ابتدائی پوزیشن سے آخری پوزیشن کی طرف ہو گی۔

  24. Q24 · 3 marks

    لاہور سے ملتان کے سفر کی مثال سے فاصلہ اور ڈس پلیسمنٹ کا فرق واضح کریں۔

    Answer

    فرض کریں ایک شخص کار کے ذریعے لاہور سے ملتان سفر کر رہا ہے اور پانچ گروہ میٹر کی ریڈنگ سے معلوم کرتا ہے کہ اس نے 320 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ یہ اس شخص کا اصل میں طے کردہ فاصلہ ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ لاہور سے ملتان تک کا کم سے کم فاصلہ نہیں ہے کیونکہ راستے میں کار نے کئی موڑ مڑے ہیں۔ فاصلہ سکیلر اور ڈس پلیسمنٹ ویکٹر مقدار ہے۔

  25. Q25 · 2 marks

    سپیڈ کی تعریف کریں۔ اس کا فارمولا اور SI یونٹ لکھیں۔

    Answer

    ایک سیکنڈ (یونٹ ٹائم) میں کسی جسم کا طے کردہ فاصلہ اس کی سپیڈ کہلاتا ہے۔ v = S / t یا S = vt۔ سپیڈ ایک سکیلر مقدار ہے اور اس کا SI یونٹ m s^-1 ہے (km h^-1 بھی استعمال ہوتا ہے)۔

  26. Q26 · 3 marks

    لمحاتی سپیڈ اور اوسط سپیڈ کی تعریف کریں۔

    Answer

    کسی بھی لمحے کسی گاڑی کا سپیڈو میٹر جس کی سپیڈ ظاہر کرتا ہے، اس کی لمحاتی سپیڈ (Instantaneous Speed) کہلاتی ہے۔ اوسط سپیڈ = کل طے کردہ فاصلہ / کل وقت، یعنی v_av = S / t۔

  27. Q27 · 3 marks

    ایک عقاب 300 m کے فاصلے سے زمین کی طرف غوطہ لگاتا ہے۔ اگر اس کی اوسط سپیڈ 60 m s^-1 ہو تو یہ فاصلہ طے کرنے میں اسے کتنا وقت لگے گا؟

    Answer

    کل طے کردہ فاصلہ S = 300 m، اوسط سپیڈ v_av = 60 m s^-1۔ t = S / v_av = 300 m / 60 m s^-1 = 5 s۔

  28. Q28 · 2 marks

    ولاسٹی کی تعریف کریں۔ اس کا فارمولا لکھیں۔

    Answer

    کسی جسم کی ایک یونٹ ٹائم (ایک سیکنڈ) میں کل ڈس پلیسمنٹ کو ولاسٹی کہتے ہیں۔ اوسط ولاسٹی = ڈس پلیسمنٹ / کل وقت، یعنی v_av = d / t۔ ولاسٹی ایک ویکٹر مقدار ہے اور اس کا SI یونٹ m s^-1 ہے۔

  29. Q29 · 3 marks

    سپیڈ اور ولاسٹی میں فرق واضح کریں۔

    Answer

    سپیڈ سکیلر مقدار ہے جس کی صرف عددی قیمت ہوتی ہے، جبکہ ولاسٹی ویکٹر مقدار ہے جس کی عددی قیمت کے ساتھ سمت بھی ہوتی ہے۔

    مثال: کار کی سپیڈ 70 km h^-1 ہے جبکہ کار کی ولاسٹی 70 km h^-1 شمال کی طرف ہے۔

  30. Q30 · 2 marks

    یکساں اور غیر یکساں ولاسٹی کی تعریف کریں۔

    Answer

    اگر کسی متحرک جسم کی سپیڈ اور سمت تبدیل نہ ہو تو اس کی ولاسٹی یکساں کہلاتی ہے۔ اگر ان میں سے کوئی ایک یعنی سپیڈ یا سمت یا دونوں تبدیل ہو رہی ہوں تو ایسی ولاسٹی کو متغیر (Variable) یا غیر یکساں ولاسٹی کہتے ہیں۔

  31. Q31 · 3 marks

    ایکسلریشن کی تعریف کریں۔ اس کا فارمولا اور SI یونٹ لکھیں۔

    Answer

    وقت کے ساتھ کسی جسم کی ولاسٹی میں تبدیلی کی شرح کو ایکسلریشن کہتے ہیں۔ اوسط ایکسلریشن a_av = (v_f − v_i) / t = Δv / t۔ ایکسلریشن کا SI یونٹ m s^-2 ہے۔ یکساں ایکسلریشن کی صورت میں v_f = v_i + at۔

  32. Q32 · 2 marks

    منفی ایکسلریشن کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    اگر ولاسٹی بڑھ رہی ہو تو ایکسلریشن مثبت (Positive) ہو گا اور اگر ولاسٹی کم ہو رہی ہو تو ایکسلریشن منفی (Negative) ہو گا۔ منفی ایکسلریشن، ڈی سیلریشن (Decelaration) یا ریٹارڈیشن (Retardation) بھی کہلاتا ہے۔

  33. Q33 · 2 marks

    یکساں اور غیر یکساں ایکسلریشن کی تعریف کریں۔

    Answer

    اگر برابر وقفوں میں ولاسٹی میں تبدیلی ایک ہی جتنی ہو تو اس صورت میں ایکسلریشن کو یکساں ایکسلریشن کہتے ہیں۔ اگر عددی قیمت یا سمت یا پھر دونوں تبدیل ہو رہے ہوں تو اسے متغیر یا غیر یکساں ایکسلریشن کہتے ہیں۔

  34. Q34 · 3 marks

    ایک ہوائی جہاز رن وے پر ریسٹ کی پوزیشن سے دوڑنا شروع کرتا ہے۔ وہ 20 سیکنڈ میں 252 km h^-1 کی ولاسٹی پر پہنچ جاتا ہے۔ اس کا اوسط ایکسلریشن معلوم کریں۔

    Answer

    v_i = 0، v_f = 252 km h^-1 = 252 × 10^3 m / (60 × 60 s) = 70 m s^-1، t = 20 s۔ a_av = (v_f − v_i) / t = (70 − 0) / 20 = 3.5 m s^-2۔

  35. Q35 · 4 marks

    گراف سے کیا مراد ہے؟ فاصلہ-وقت گراف کی تین صورتیں بیان کریں۔

    Answer

    گراف دو طبیعی مقداروں کے تعلق کو تصویری شکل میں ظاہر کرتا ہے۔ فاصلہ-وقت گراف میں:

    (1)کار برابر وقفوں میں برابر فاصلے طے کرے تو گراف سیدھی لائن ہوتا ہے، یعنی یکساں سپیڈ۔

    (2)لائن اوپر کی طرف مڑتی جائے تو ایکسلریشن۔

    (3)لائن نیچے کی طرف مڑتی جائے تو ڈی سیلریشن۔

    (4)لائن افقی ہو تو کار ریسٹ کی حالت میں ہے۔

  36. Q36 · 3 marks

    فاصلہ-وقت گراف کا گریڈیئنٹ کیا ظاہر کرتا ہے؟

    Answer

    سلوپ = RQ / PR = (S_2 − S_1) / (t_2 − t_1) = S / t۔ چونکہ S / t = v_av، اس لیے فاصلہ-وقت گراف کا گریڈیئنٹ جسم کی اوسط سپیڈ کے برابر ہوتا ہے۔ یعنی S/t = tan θ۔

  37. Q37 · 3 marks

    سپیڈ-وقت گراف کا گریڈیئنٹ کیا ظاہر کرتا ہے؟

    Answer

    سلوپ = سپیڈ میں تبدیلی / کل وقت کا دورانیہ = (v_2 − v_1) / (t_2 − t_1) = Δv / t = اوسط ایکسلریشن a۔ لہذا سپیڈ-وقت گراف کا گریڈیئنٹ جسم کے اوسط ایکسلریشن کے برابر ہوتا ہے۔ یکساں سپیڈ کی صورت میں گراف افقی لائن ہوتا ہے اور ایکسلریشن صفر ہوتا ہے۔

  38. Q38 · 3 marks

    سپیڈ-وقت گراف کے نیچے کا رقبہ کیا ظاہر کرتا ہے؟

    Answer

    سپیڈ-وقت گراف کے نیچے کا رقبہ وقت کے ایکسز تک عددی طور پر جسم کے طے کردہ کل فاصلے کے برابر ہوتا ہے۔ یکساں سپیڈ v کی صورت میں رقبہ v × t ہے۔ صفر سے v تک یکساں بڑھتی سپیڈ کی صورت میں رقبہ 1/2 × v × t ہے۔

  39. Q39 · 4 marks

    حرکت کی تین مساواتیں لکھیں۔ ان کو استعمال کرتے وقت کون سی باتیں مدنظر رکھی جاتی ہیں؟

    Answer

    مساواتیں:

    (1)v_f = v_i + at (2) S = v_i t + 1/2 at^2 (3) 2aS = v_f^2 − v_i^2۔ احتیاطیں:

    (i)حرکت ہمیشہ سیدھی لائن میں تصور کی جاتی ہے۔

    (ii)ایکسلریشن کو یکساں تصور کیا جاتا ہے۔

    (iii)ویکٹر مقداروں کی صرف عددی قیمتیں ہی استعمال کی جاتی ہیں۔

    (iv)ابتدائی ولاسٹی کی سمت کو مثبت رکھا جاتا ہے اور اس کی سمت میں دوسری مقداریں مثبت اور مخالف سمت میں منفی رکھی جاتی ہیں۔

  40. Q40 · 3 marks

    آزادانہ گرنے کا ایکسلریشن (گریویٹیشنل ایکسلریشن) کسے کہتے ہیں؟ اس کی عددی قیمت لکھیں۔

    Answer

    جب کوئی جسم زمین کی گریویٹی کے زیر اثر آزادانہ نیچے گرتا ہے تو اس پر عمل کرنے والا ایکسلریشن گریویٹیشنل ایکسلریشن ہوتا ہے جسے g سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس کی سمت ہمیشہ نیچے کی طرف ہوتی ہے۔ اس کی عددی قیمت 9.8 m s^-2 ہوتی ہے، لیکن آسانی کے لیے g کی عددی قیمت 10 m s^-2 استعمال کی جاتی ہے۔

  41. Q41 · 4 marks

    آزادانہ گرتی ہوئی اشیا کے لیے حرکت کی مساواتیں لکھیں اور استعمال کے تین اصول بیان کریں۔

    Answer

    v_f = v_i + gt، S = v_i t + 1/2 gt^2، 2gS = v_f^2 − v_i^2۔ اصول:

    (i)اگر کوئی شے آزادانہ گرنے کے لیے چھوڑی جائے تو اس کی ابتدائی ولاسٹی v_i صفر رکھی جائے گی۔

    (ii)نیچے کی سمت گرتے ہوئے گریویٹیشنل ایکسلریشن g کو مثبت رکھا جائے گا اور نیچے کی سمت والی دیگر مقداریں بھی مثبت رکھی جائیں گی۔ جو مقداریں ایکسلریشن کے مخالف سمت میں ہوں گی انہیں منفی رکھا جائے گا۔

    (iii)اگر کسی شے کو عمودا اوپر کی طرف پھینکا جائے تو g کی عددی قیمت منفی ہو گی اور بلند ترین نقطے پر اس کی آخری ولاسٹی صفر ہو جائے گی۔

  42. Q42 · 4 marks

    ایک تیر کو کمان سے عمودا اوپر کی طرف پھینکا گیا۔ تیر جب کمان سے نکلا تو اس کی ولاسٹی 30 m s^-1 تھی۔ بلند ترین مقام تک پہنچنے کا وقت اور بلندی معلوم کریں۔

    Answer

    ایکسلریشن منفی لیا جائے گا۔ v_i = 30 m s^-1، v_f = 0، g = −10 m s^-2۔ پہلی مساوات سے t = (v_f − v_i) / g = (0 − 30) / (−10) = 3 s۔ تیسری مساوات سے h = (v_f^2 − v_i^2) / 2g = (0 − 900) / (2 × −10) = 45 m۔

  43. Q43 · 4 marks

    لوہے کا ایک گولا کسی ٹاور سے گرایا گیا۔ یہ زمین پر 4 سیکنڈ میں پہنچتا ہے۔ (a) ٹاور کی بلندی (b) زمین سے ٹکراتے ہوئے ولاسٹی معلوم کریں۔

    Answer

    v_i = 0، g = 10 m s^-2، t = 4 s۔

    (a)h = v_i t + 1/2 gt^2 = 0 + 1/2 × 10 × 16 = 80 m۔

    (b)v_f = v_i + gt = 0 + 10 × 4 = 40 m s^-1۔

  44. Q44 · 2 marks

    نظریہ اضافیت کیا ہے؟

    Answer

    1905ء میں معروف سائنسدان البرٹ آئن سٹائن نے ایک انقلابی تھیوری پیش کی جسے سپیشل تھیوری آف ریلیٹیویٹی کہتے ہیں۔ اس تھیوری کے مطابق روشنی کی سپیڈ یونیورسل کونسٹنٹ ہے جس کی عددی قیمت تقریباً 3 × 10^8 m s^-1 ہے۔ کسی بھی ماس رکھنے والی شے کی سپیڈ روشنی کی سپیڈ کے برابر یا اس سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔ اسے یونیورسل سپیڈ لمٹ کہا جاتا ہے۔

  45. Q45 · 2 marks

    زمین پر قریب سے گرنے والے تمام اجسام کا یکساں ایکسلریشن ایک ہی ہوتا ہے۔ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ بھاری جسم، ہلکے جسم کی نسبت زیادہ تیزی سے گرتا ہے؟

    Answer

    نہیں۔ تمام اجسام ایک ہی ایکسلریشن g سے گرتے ہیں، اس لیے بھاری اور ہلکے اجسام خلا (Vacuum) میں ایک ساتھ گرتے ہیں۔ بھاری جسم زیادہ تیزی سے نہیں گرتا۔

  46. Q46 · 2 marks

    ویکٹر مقداریں بعض اوقات سکیلر انداز میں لکھ دی جاتی ہیں (یعنی جلی حروف میں نہیں)۔ پھر ان کی سمت کیسے ظاہر کی جاتی ہے؟

    Answer

    ایسی صورت میں ویکٹر کی عددی قیمت اٹیلک حرف سے لکھی جاتی ہے اور اس کی سمت کا الگ سے ذکر کیا جاتا ہے۔ جیسے شمال سے مشرق کی طرف 60° یا x-ایکسز کے ساتھ θ کا زاویہ۔

  47. Q47 · 2 marks

    ایک جسم یکساں سپیڈ سے حرکت کر رہا ہے۔ کیا اس کی ولاسٹی بھی یکساں ہو گی؟ وجہ بیان کریں۔

    Answer

    ضروری نہیں۔ ولاسٹی ویکٹر مقدار ہے جس کی عددی قیمت کے ساتھ سمت بھی ہوتی ہے۔ اگر جسم کی سپیڈ یکساں ہو لیکن سمت بدل رہی ہو (مثلاً گول سڑک پر کار) تو ولاسٹی یکساں نہیں ہو گی۔ ولاسٹی تبھی یکساں ہو گی جب سپیڈ اور سمت دونوں یکساں رہیں۔

  48. Q48 · 3 marks

    کیا کسی جسم کا ایکسلریشن ہو گا جب کہ وہ حرکت کر رہا ہو: (الف) یکساں ولاسٹی کے ساتھ (ب) یکساں سپیڈ کے ساتھ؟

    Answer

    (الف)نہیں، ایکسلریشن صفر ہو گا کیونکہ یکساں ولاسٹی میں سپیڈ اور سمت دونوں تبدیل نہیں ہوتے۔

    (ب)ہاں، ہو سکتا ہے۔ اگر سپیڈ یکساں ہو لیکن سمت بدل رہی ہو (جیسے دائرے میں حرکت) تو ولاسٹی میں تبدیلی ہوتی ہے، اس لیے ایکسلریشن ہو گا۔

  49. Q49 · 3 marks

    فاصلہ اور ڈس پلیسمنٹ کی عددی قیمتیں برابر بھی ہو سکتی ہیں اور نہیں بھی۔ اس بیان کی وضاحت کریں۔

    Answer

    جب جسم سیدھی لائن میں ایک ہی سمت میں حرکت کرے تو طے کردہ راستہ اور ابتدائی و آخری پوزیشن کے درمیان کم سے کم فاصلہ برابر ہوتے ہیں، اس لیے فاصلہ اور ڈس پلیسمنٹ کی عددی قیمتیں برابر ہوتی ہیں۔ اگر راستہ منحنی ہو یا جسم مڑ جائے، یا واپس ابتدائی پوزیشن پر آ جائے تو ڈس پلیسمنٹ فاصلے سے کم یا صفر ہو جاتی ہے۔

  50. Q50 · 3 marks

    ایک مکمل ٹرپ (trip) کے لیے اوسط ولاسٹی نکالی گئی۔ اس کی قیمت مثبت نکلی۔ کیا یہ ممکن ہے کہ پورے ٹرپ کے دوران میں کسی لمحے اس کی لمحاتی ولاسٹی منفی رہی ہو؟ وضاحت کریں۔

    Answer

    ہاں، ممکن ہے۔ اوسط ولاسٹی کل ڈس پلیسمنٹ پر منحصر ہے۔ اگر جسم نے ٹرپ کے کسی حصے میں مخالف سمت میں حرکت کی ہو (منفی لمحاتی ولاسٹی) مگر مجموعی ڈس پلیسمنٹ مثبت سمت میں رہی ہو تو اوسط ولاسٹی مثبت نکلے گی۔

  51. Q51 · 3 marks

    کیا یہ ممکن ہے کہ کسی جسم کی ولاسٹی (وقت کے) کسی ایک لمحے کے لیے صفر ہو لیکن اس کا ایکسلریشن صفر نہ ہو؟ مثال دیں۔

    Answer

    ہاں۔ اوپر کی طرف پھینکی گئی گیند اپنے بلند ترین نقطے پر ایک لمحے کے لیے ساکن ہوتی ہے، یعنی ولاسٹی صفر ہوتی ہے، لیکن اس پر گریویٹی کی وجہ سے ایکسلریشن g = 10 m s^-2 نیچے کی سمت میں ہوتا ہے، جو صفر نہیں ہے۔

  52. Q52 · 4 marks

    شکل میں ایک سائیکلسٹ کے سفر کا فاصلہ-وقت گراف ہے۔ قطعوں (a)، (b) اور (c) کے دوران میں ولاسٹی معلوم کریں۔

    Answer

    ولاسٹی = گراف کا گریڈیئنٹ۔ گراف سے پڑھ کر:

    (a)6 منٹ میں 2 km، یعنی 1/3 km min^-1 ≈ 5.6 m s^-1 (اوپر کی طرف مثبت سمت)۔

    (b)افقی لائن، لہذا ولاسٹی صفر (سائیکلسٹ ریسٹ میں)۔

    (c)2 km سے 0 تک واپسی، منفی گریڈیئنٹ، یعنی ولاسٹی منفی (واپس ابتدائی مقام کی طرف)، تقریباً −0.22 km min^-1 ≈ −3.7 m s^-1۔

  53. Q53 · 3 marks

    فاصلہ-وقت گراف تین سائیکل سواروں کی حرکت کو ظاہر کر رہا ہے۔ (1) گراف میں ہر ایک لائن کیا ظاہر کر رہی ہے؟ (2) کون سے سائیکل سوار نے سب سے زیادہ فاصلہ طے کیا ہے؟ (3) کس سائیکل سوار نے سب سے زیادہ سپیڈ اور کس نے سب سے کم سپیڈ سے فاصلہ طے کیا ہے؟

    Answer

    (1)ہر لائن ایک سائیکل سوار کی حرکت، یعنی وقت کے ساتھ اس کا طے کردہ فاصلہ ظاہر کرتی ہے۔

    (2)سائیکل سوار A کی لائن سب سے اوپر جاتی ہے، اس لیے اس نے سب سے زیادہ فاصلہ طے کیا۔

    (3)گریڈیئنٹ سپیڈ کے برابر ہوتا ہے۔ A کی لائن سب سے زیادہ ڈھلوان والی ہے، اس لیے اس کی سپیڈ سب سے زیادہ ہے۔ C کی لائن کا گریڈیئنٹ سب سے کم ہے، اس لیے اس کی سپیڈ سب سے کم ہے (B کا گراف آگے جا کر افقی ہو جاتا ہے، یعنی وہ ریسٹ میں ہے)۔

  54. Q54 · 2 marks

    سکیلر اور ویکٹر مقداروں کی تعریف کریں اور ایک ایک مثال دیں۔

    Answer

    سکیلر وہ طبیعی مقدار ہے جو صرف عددی قیمت سے مکمل طور پر بیان کی جا سکے، مثلاً ماس۔ ویکٹر وہ طبیعی مقدار ہے جس کے بیان کے لیے عددی قیمت کے ساتھ سمت بھی ضروری ہو، مثلاً ڈس پلیسمنٹ۔

  55. Q55 · 2 marks

    کیا ایک جسم یکساں سپیڈ سے حرکت کر رہا ہو تو اس کی ولاسٹی بھی یکساں ہو گی؟ وجہ بیان کریں۔

    Answer

    ضروری نہیں، کیونکہ ولاسٹی ویکٹر ہے۔ اگر سمت بدلتی رہے (جیسے دائرے میں حرکت) تو سپیڈ یکساں ہونے کے باوجود ولاسٹی یکساں نہیں رہتی۔

  56. Q56 · 2 marks

    ایکسلریشن کی تعریف کریں۔ اس کا SI یونٹ لکھیں۔

    Answer

    وقت کے ساتھ کسی جسم کی ولاسٹی میں تبدیلی کی شرح کو ایکسلریشن کہتے ہیں۔ a = (v_f − v_i) / t۔ SI یونٹ m s^-2 ہے۔

  57. Q57 · 2 marks

    سپیڈ-وقت گراف کا گریڈیئنٹ اور اس کے نیچے رقبہ کیا ظاہر کرتا ہے؟

    Answer

    سپیڈ-وقت گراف کا گریڈیئنٹ جسم کے اوسط ایکسلریشن کے برابر ہوتا ہے اور اس کے نیچے کا رقبہ عددی طور پر جسم کے طے کردہ کل فاصلے کے برابر ہوتا ہے۔

  58. Q58 · 2 marks

    ایک کار 5 m s^-1 کی ولاسٹی سے گزرتی ہے اور 1.5 m s^-2 ایکسلریشن سے چلتی ہے۔ 5 s کے بعد اس کی ولاسٹی کیا ہو گی؟

    Answer

    v_f = v_i + at = 5 + 1.5 × 5 = 12.5 m s^-1۔

  59. Q59 · 2 marks

    ایک گیند 5 سیکنڈ میں ٹاور سے زمین پر پہنچتی ہے۔ ٹاور کی بلندی اور ٹکرانے کے وقت ولاسٹی معلوم کریں۔

    Answer

    h = 1/2 gt^2 = 1/2 × 10 × 25 = 125 m۔ v_f = gt = 10 × 5 = 50 m s^-1۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 5 marks

    کسی ویکٹر کو گرافیکل (Graphically) طریقے سے کیسے ظاہر کیا جا سکتا ہے؟

    Answer

    ویکٹر کو ایک سیدھی لائن سے ظاہر کیا جاتا ہے جس کے ایک سرے پر تیر کا نشان بنایا جاتا ہے۔ لائن کی لمبائی ایک مناسب سکیل کے مطابق ویکٹر مقدار کی عددی قیمت اور تیر کا نشان ویکٹر کی سمت بتاتا ہے۔ سمت ظاہر کرنے کے لیے آپس میں عمودی دو لائنوں کی ضرورت ہوتی ہے: افقی لائن xx' یعنی x-ایکسز اور عمودی لائن yy' یعنی y-ایکسز۔ جہاں یہ ملتے ہیں وہ نقطۂ آغاز (Origin) O ہے۔ ویکٹر کو ظاہر کرنے کے لیے لائن نقطۂ آغاز سے مطلوبہ سمت کی طرف کھینچی جاتی ہے اور اس کا x-ایکسز کے ساتھ زاویہ θ بتایا جاتا ہے جو x-ایکسز کی دائیں طرف سے گھڑی مخالف سمت میں ماپا جاتا ہے۔ مثال 2.2: فورس F = 350 N جو x-ایکسز کے ساتھ 60° کا زاویہ بناتی ہے۔ سکیل 100 N = 1 cm، لہذا لائن OQ کی لمبائی 3.5 cm، اور سرے Q پر تیر کا نشان فورس ویکٹر F کو ظاہر کرتا ہے۔

  2. Q2 · 5 marks

    نمائندہ لائن کھینچ کر ولاسٹی ویکٹر v ظاہر کریں کہ 300 m s^-1 ولاسٹی شمال سے مشرق کی طرف 60° کا زاویہ بنا رہی ہے۔ مرحلہ وار حل لکھیں۔

    Answer

    (i)ایک دوسرے پر عمودا دو لائنیں کھینچیں جو شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کی نشاندہی کریں۔

    (ii)ایک مناسب سکیل کا انتخاب کریں۔ اگر 100 m s^-1 = 1 cm تو 300 m s^-1 کو 3 cm لمبی لائن ظاہر کرے گی۔

    (iii)3 cm لمبی لائن OP، شمال سے مشرق کی طرف 60° کا زاویہ بناتی ہوئی کھینچیں۔

    (iv)لائن کے سرے P پر تیر کا نشان بنائیں۔ OP ویکٹر v ہے۔

  3. Q3 · 8 marks

    حاصل ویکٹر کیا ہے؟ ہیڈ ٹو ٹیل رول بیان کریں اور 300 N اور 400 N کے دو ویکٹرز کو شکل کے ذریعے جمع کر کے حاصل ویکٹر معلوم کریں۔

    Answer

    ہم دو یا دو سے زیادہ ویکٹرز کو جمع کر کے ایک ویکٹر حاصل کر سکتے ہیں، یہ حاصل ویکٹر کہلاتا ہے۔ اس کا وہی اثر ہوتا ہے جو جمع کیے جانے والے تمام ویکٹرز کا مجموعی اثر ہو گا۔ ہمیں حاصل ویکٹر کی عددی قیمت اور سمت دونوں معلوم کرنا ہوتی ہیں، اس لیے یہ سکیلرز کی جمع سے بالکل مختلف ہے۔ ہیڈ ٹو ٹیل رول: بہت سے ویکٹرز کو جمع کرنے کے لیے ان کی نمائندہ لائنیں اس طرح کھینچیں کہ ایک ویکٹر کا ہیڈ دوسرے ویکٹر کی ٹیل کے ساتھ جڑے۔ ان کا حاصل ویکٹر ایسا ویکٹر ہو گا جو پہلے ویکٹر کی ٹیل سے شروع ہو کر آخری ویکٹر کے ہیڈ تک جائے گا۔

    مثال: v_1 = 300 N اور v_2 = 400 N جو x-ایکسز کے ساتھ بالترتیب 30° اور 60° کے زاویے بناتے ہیں۔ سکیل 100 N = 1 cm، لہذا v_1 کی لمبائی 3 cm اور v_2 کی لمبائی 4 cm۔ v_1 کو نقطۂ آغاز O سے 30° پر کھینچیں۔ v_2 کو v_1 کے ہیڈ سے 60° پر کھینچیں۔ O سے v_2 کے ہیڈ تک لائن v حاصل ویکٹر ہے۔ اس کی لمبائی 6.8 cm ہے، لہذا عددی قیمت 680 N اور سمت x-ایکسز کے ساتھ 49° کا زاویہ ہے۔

  4. Q4 · 5 marks

    ریسٹ اور موشن میں فرق واضح کریں۔ مثالیں دیں۔

    Answer

    ریسٹ: اگر کوئی شے اپنے اردگرد کے حوالے سے اپنی جگہ تبدیل نہیں کرتی تو وہ ریسٹ کی حالت میں کہلاتی ہے، جیسے عمارتیں، درخت، بجلی کے کھمبے۔ موشن: اگر کوئی شے اپنے اردگرد کی چیزوں کے لحاظ سے مسلسل اپنی جگہ تبدیل کر رہی ہو تو اسے موشن کی حالت میں کہا جاتا ہے۔

    مثال: موٹر سائیکل سوار سڑک پر کھڑا ہو تو مشاہدہ کرنے والا شخص (Observer) دیکھتا ہے کہ وہ اردگرد کی اشیا مثلاً قریبی عمارت یا درخت کے لحاظ سے اپنی جگہ تبدیل نہیں کر رہا، اس لیے وہ ریسٹ میں ہے۔ جب وہ موٹر سائیکل چلانے لگے تو اشیا کے لحاظ سے مسلسل اپنی جگہ بدلتا ہے، اس لیے موشن کی حالت میں ہے۔ ریسٹ اور موشن کی حالت مشاہدہ کرنے والے کے لحاظ سے ہوتی ہے۔ چلتی ٹرین کے ڈبے میں کھڑا شخص ڈبے کے دوسرے مسافروں کے لحاظ سے ریسٹ میں ہے لیکن اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر کھڑے شخص کے لحاظ سے موشن میں ہے۔

  5. Q5 · 5 marks

    سپیڈ اور ولاسٹی میں فرق واضح کریں۔ اوسط سپیڈ اور اوسط ولاسٹی کے فارمولے لکھیں۔

    Answer

    سپیڈ: ایک سیکنڈ میں کسی جسم کا طے کردہ فاصلہ۔ v = S / t، سکیلر مقدار، اس کی صرف عددی قیمت ہوتی ہے، SI یونٹ m s^-1۔ ولاسٹی: کسی جسم کی ایک یونٹ ٹائم میں کل ڈس پلیسمنٹ۔ v_av = d / t، ویکٹر مقدار، اس کی عددی قیمت اور سمت دونوں ہوتی ہیں، SI یونٹ m s^-1۔

    مثال: کار کی سپیڈ 70 km h^-1 ہے جبکہ کار کی ولاسٹی 70 km h^-1 شمال کی طرف ہے۔ سپیڈ کی صورت میں صرف عددی قیمت ہوتی ہے لیکن ولاسٹی میں سمت بھی بتائی جاتی ہے۔ لمحاتی سپیڈ وہ ہے جو سپیڈو میٹر کسی لمحے ظاہر کرتا ہے۔ اوسط سپیڈ = کل طے کردہ فاصلہ / کل وقت۔ اگر جسم کی سپیڈ اور سمت تبدیل نہ ہوں تو ولاسٹی یکساں ہوتی ہے، ورنہ غیر یکساں (متغیر)۔

  6. Q6 · 8 marks

    موشن کی مختلف اقسام بیان کریں۔ مثالیں بھی دیں۔

    Answer

    عام طور پر اجسام کی موشن کو تین اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

    (1)ٹرانسلیٹری موشن: اگر کسی جسم کی موشن اس طرح ہو کہ اس کا ہر ذرہ بالکل ایک جیسی حرکت کرے۔ مثلاً ریل گاڑی یا کار کی موشن۔ اس کی تین قسمیں ہیں:

    (i)لی نیئر موشن، سیدھی لائن میں حرکت، مثال آزادانہ گرتا ہوا جسم۔

    (ii)رینڈم موشن، بے ترتیب انداز میں حرکت، مثال شہد کی مکھی کی اڑان۔

    (iii)سرکلر موشن، دائرے میں حرکت، مثال ڈوری کے ایک سرے پر بندھی گھمائی جانے والی گیند اور فیرس وہیل کی حرکت۔

    (2)روٹیٹری موشن: اگر کسی جسم کا ہر ذرہ ایک نقطہ یا ایکسز کے گرد گھومے۔ مثلاً الیکٹرک مشین یا واشنگ مشین ڈرائر، پنکھے اور لٹو کی موشن۔

    (3)وائبریٹری موشن: اگر کوئی جسم اپنی ریسٹ پوزیشن کے آگے پیچھے ایک حرکت کو بار بار دہرائے۔ مثلاً چلڈرن پارک کے کسی جھولے کی حرکت۔

  7. Q7 · 5 marks

    فاصلہ اور ڈس پلیسمنٹ کے درمیان فرق واضح کریں۔

    Answer

    فاصلہ اصل میں طے کیے گئے راستے کی لمبائی ہے اور سکیلر مقدار ہے۔ ڈس پلیسمنٹ کسی جسم کی طے کردہ وہ ویکٹر مقدار ہے جس کی عددی قیمت ابتدائی پوزیشن سے آخری پوزیشن تک کم سے کم فاصلہ ہے اور اس کی سمت ابتدائی پوزیشن سے آخری پوزیشن کی طرف ہوتی ہے۔ دونوں کا SI یونٹ میٹر ہے۔

    مثال: فرض کریں ایک کار پوزیشن A سے B تک منحنی راستے سے سفر کرتی ہے (شکل 2.11)۔ کار کا طے کردہ کل فاصلہ منحنی لائن کی لمبائی کے برابر ہے، جبکہ ڈس پلیسمنٹ d سیدھی لائن AB کی لمبائی کے برابر ہے جس کے سرے B پر تیر کا نشان بنایا گیا ہے۔ ڈس پلیسمنٹ کو پوزیشن میں تبدیلی بھی کہہ سکتے ہیں۔ لاہور سے ملتان کے سفر میں کار 320 km فاصلہ طے کرتی ہے مگر ڈس پلیسمنٹ اس سے کم ہوتی ہے کیونکہ راستہ سیدھا نہیں ہے۔

  8. Q8 · 8 marks

    ایکسلریشن کی تعریف کریں۔ یکساں اور غیر یکساں ایکسلریشن کی وضاحت کریں اور مثال حل کریں۔

    Answer

    وقت کے ساتھ کسی جسم کی ولاسٹی میں تبدیلی کی شرح کو ایکسلریشن کہتے ہیں۔ اگر جسم ابتدائی ولاسٹی v_i سے حرکت کرتے ہوئے وقت t کے بعد ولاسٹی v_f حاصل کرے تو ولاسٹی میں تبدیلی Δv = v_f − v_i ہو گی۔ اوسط ایکسلریشن a_av = (v_f − v_i) / t = Δv / t، SI یونٹ m s^-2۔ ولاسٹی بڑھ رہی ہو تو ایکسلریشن مثبت اور کم ہو رہی ہو تو منفی (ڈی سیلریشن یا ریٹارڈیشن)۔ اگر برابر وقفوں میں ولاسٹی میں تبدیلی ایک ہی جتنی ہو تو یکساں ایکسلریشن ہوتا ہے۔ اگر عددی قیمت یا سمت یا دونوں تبدیل ہوں تو متغیر یا غیر یکساں ایکسلریشن۔ یکساں ایکسلریشن کی صورت میں v_f = v_i + at۔ مثال 2.4: ہوائی جہاز رن وے پر ریسٹ سے دوڑنا شروع کرتا ہے اور 20 s میں 252 km h^-1 کی ولاسٹی پر پہنچتا ہے۔ v_i = 0، v_f = 252 km h^-1 = 252 × 10^3 / (60 × 60) = 70 m s^-1، t = 20 s۔ a_av = (70 − 0) / 20 = 3.5 m s^-2۔

  9. Q9 · 8 marks

    فاصلہ-وقت گراف کی مختلف صورتیں جدولوں اور گرافوں کی مدد سے بیان کریں۔

    Answer

    فاصلہ اور وقت کے مابین گراف حرکت کرنے والے جسم کے طے کردہ فاصلہ S اور صرف شدہ وقت t میں تعلق ظاہر کرتا ہے۔ گراف بنانے کے لیے وقت t، x-ایکسز کے ساتھ اور فاصلہ S، y-ایکسز کے ساتھ لیتے ہیں۔ مناسب سکیل منتخب کرتے ہیں، جیسے 1 منٹ = 1 cm اور 1.2 km = 1 cm۔

    (1)یکساں سپیڈ: ایک کار ہر منٹ بعد 1.2 km فاصلہ طے کرتی ہے (0، 1.2، 2.4، 3.6، 4.8، 6.0 km)۔ گراف سیدھی لائن ہے (شکل 2.14)۔

    (2)ایکسلریشن: جدول میں برابر وقفوں میں فاصلے بڑھتے جاتے ہیں (0، 0.240، 0.960، 2.160، 3.840، 6.000 km)۔ سپیڈ بڑھ رہی ہے، گراف کی لائن اوپر کی طرف مڑتی جاتی ہے (شکل 2.15)۔

    (3)ڈی سیلریشن: فاصلے 0، 2.0، 3.1، 4.0، 4.6، 5.0 km ہیں۔ ہر دفعہ اتنے ہی وقفے میں طے کردہ فاصلہ کم ہوتا جاتا ہے، گراف لائن نیچے کی طرف مڑتی جاتی ہے (شکل 2.16)۔

    (4)ریسٹ: فاصلہ 1.2 km برقرار رہتا ہے، گراف افقی لائن ہے (شکل 2.17)، یعنی کار حرکت نہیں کر رہی۔

  10. Q10 · 8 marks

    فاصلہ-وقت گراف کا گریڈیئنٹ کیا ظاہر کرتا ہے؟ ڈایاگرام بنا کر وضاحت کریں۔

    Answer

    گریڈیئنٹ کسی لائن کے سلوپ (Slope) کی پیمائش ہے۔ یکساں سپیڈ کا فاصلہ-وقت گراف بنائیں (شکل: x-ایکسز پر t(s) اور y-ایکسز پر S(m) کی سیدھی لائن OQ)۔ وقت کی دو قیمتیں t_1 اور t_2 منتخب کریں۔ x-ایکسز سے گراف تک دو عمودی غیر مسلسل لائنیں کھینچیں جو گراف کو نقاط P اور Q پر ملتی ہیں، ان سے دو افقی لائنیں y-ایکسز کو S_1 اور S_2 پر ملتی ہیں۔ اس وقت کے دورانیے میں طے کردہ فاصلہ S = S_2 − S_1 اور وقت کا دورانیہ t = t_2 − t_1 ہے۔ گراف کا سلوپ یا گریڈیئنٹ، مثلث PQR کے tangent θ کی پیمائش ہے: سلوپ = RQ / PR = (S_2 − S_1) / (t_2 − t_1) = S / t۔ مساوات (2.1) کے مطابق S / t = v_av، وقت کے دورانیے t میں اوسط سپیڈ ہے۔ لہذا فاصلہ-وقت گراف کا گریڈیئنٹ جسم کی اوسط سپیڈ کے برابر ہوتا ہے: S / t = tan θ۔

  11. Q11 · 8 marks

    سپیڈ-وقت گراف کا گریڈیئنٹ کیا ظاہر کرتا ہے؟ ڈایاگرام بنا کر وضاحت کریں۔

    Answer

    سپیڈ-وقت گراف: t کو x-ایکسز اور v کو y-ایکسز کے ساتھ لیں۔ جدول (0، 8، 16، 24، 32، 40 m s^-1 ہر سیکنڈ پر) کا گراف اوپر کی طرف اٹھتی ہوئی سیدھی لائن ہے (شکل 2.19)، یعنی ہر ایک سیکنڈ کے بعد سپیڈ اتنی ہی مقدار میں بڑھتی ہے: یکساں ایکسلریشن۔ گراف (شکل 2.21) میں وقت t_1 اور t_2 پر بالترتیب ولاسٹی v_1 اور v_2 ہیں۔ وقت کے دورانیے (t_2 − t_1) میں سپیڈ میں تبدیلی (v_2 − v_1) ہے۔ سلوپ = سپیڈ میں تبدیلی / کل وقت کا دورانیہ = (v_2 − v_1) / (t_2 − t_1) = Δv / t۔ لیکن اوسط ایکسلریشن = Δv / t = a۔ لہذا سپیڈ بمقابلہ وقت گراف کا گریڈیئنٹ جسم کے اوسط ایکسلریشن کے برابر ہوتا ہے۔ جب سپیڈ یکساں ہو تو سپیڈ-وقت گراف افقی لائن ہوتا ہے (شکل 2.20 اور 2.22)، جو وقت کے ایکسز کے متوازی ہے۔ چونکہ v_2 − v_1 = 0، اس لیے سلوپ صفر ہے، یعنی ایکسلریشن صفر ہے۔

  12. Q12 · 8 marks

    ثابت کریں کہ سپیڈ-وقت گراف کے نیچے رقبہ کسی جسم کے طے کردہ فاصلے کے برابر ہوتا ہے۔

    Answer

    (1)یکساں سپیڈ v: سپیڈ-وقت گراف کے نیچے رقبہ وقت کے دورانیے t کے لیے ایک مستطیل کے رقبے کے برابر ہو گا جس کے اضلاع t اور v ہوں (شکل 2.23)۔ رقبہ = v × t۔ مساوات (2.1) کے مطابق اسی وقت میں جسم کا طے کردہ فاصلہ S = vt ہے۔ لہذا رقبہ عددی طور پر فاصلے کے برابر ہے۔

    (2)یکساں بڑھتی ہوئی سپیڈ (شکل 2.24): سپیڈ وقت t میں صفر سے v تک یکساں طور پر بڑھتی ہے۔ اوسط سپیڈ v_av = (0 + v) / 2 = 1/2 v۔ طے کردہ فاصلہ = اوسط سپیڈ × وقت کا دورانیہ = 1/2 v × t۔ سپیڈ-وقت کے گراف کے نیچے قائمۃ الزاویہ مثلث OAB کا رقبہ، جس کا قاعدہ t اور عمود v ہے: رقبہ = 1/2 (قاعدہ × عمود) = 1/2 (v × t)۔ یہ رقبہ عددی طور پر وقت کے دورانیے t میں جسم کے طے کردہ فاصلے کے برابر ہے۔ لہذا سپیڈ-وقت کے گراف کے نیچے وقت کے ایکسز تک کا رقبہ عددی طور پر جسم کے طے کردہ کل فاصلے کے برابر ہوتا ہے۔

  13. Q13 · 8 marks

    گریویٹی کے زیر اثر حرکت کرنے والی اشیا کے لیے حرکت کی مساواتیں کیسے استعمال کی جا سکتی ہیں؟

    Answer

    عام مساواتیں: v_f = v_i + at، S = v_i t + 1/2 at^2، 2aS = v_f^2 − v_i^2۔ اجسام کی حرکت کی مساواتوں میں v_i ابتدائی ولاسٹی، v_f آخری ولاسٹی، t وقت کا دورانیہ، S طے کردہ فاصلہ اور a ایکسلریشن ہے۔ ان کو استعمال کرتے وقت:

    (i)حرکت ہمیشہ سیدھی لائن میں تصور کی جاتی ہے۔

    (ii)ایکسلریشن کو یکساں تصور کیا جاتا ہے۔

    (iii)ویکٹر مقداروں کی صرف عددی قیمتیں ہی استعمال کی جاتی ہیں۔

    (iv)ابتدائی ولاسٹی کی سمت کو مثبت رکھا جاتا ہے اور اس کی سمت والی دوسری مقداریں بھی مثبت اور مخالف سمت والی مقداریں منفی رکھی جاتی ہیں۔ آزادانہ گرتی ہوئی اشیا یکساں ایکسلریشن g کے ساتھ سیدھی لائن میں حرکت کرتی ہیں، اس لیے ان پر حرکت کی تینوں مساواتیں لاگو ہوتی ہیں، ایکسلریشن a کی جگہ g لکھ کر: v_f = v_i + gt، S = v_i t + 1/2 gt^2، 2gS = v_f^2 − v_i^2۔

    (i)آزادانہ گرنے والی شے کی ابتدائی ولاسٹی صفر رکھی جاتی ہے۔

    (ii)نیچے کی سمت g مثبت اور نیچے کی سمت کی دیگر مقداریں بھی مثبت۔

    (iii)اوپر پھینکنے پر g کی عددی قیمت منفی ہو گی اور بلند ترین نقطے پر آخری ولاسٹی صفر ہو گی۔ g کی عددی قیمت 9.8 m s^-2 ہے لیکن آسانی کے لیے 10 m s^-2 لی جاتی ہے۔

  14. Q14 · 8 marks

    مثال 2.5 اور 2.6 مکمل حل کریں۔

    Answer

    مثال 2.5: لوہے کا گولا کسی ٹاور سے گرایا گیا، 4 s میں زمین پر پہنچا۔

    (a)ٹاور کی بلندی، (b) زمین سے ٹکراتے ہوئے ولاسٹی۔ v_i = 0، g = 10 m s^-2، t = 4 s۔

    (a)دوسری مساوات: h = v_i t + 1/2 gt^2 = 0 × 4 + 1/2 × 10 × 16 = 80 m۔

    (b)پہلی مساوات: v_f = v_i + gt = 0 + 10 × 4 = 40 m s^-1۔ مثال 2.6: تیر عمودا اوپر پھینکا گیا، ابتدائی ولاسٹی 30 m s^-1۔ یہاں ایکسلریشن منفی لیا جائے گا۔ v_i = 30 m s^-1، v_f = 0، g = −10 m s^-2۔ پہلی مساوات: t = (v_f − v_i) / g = (0 − 30) / (−10) = 3 s۔ تیسری مساوات: S = (v_f^2 − v_i^2) / 2g، h = (0 − 900) / (2 × −10) = 45 m۔

  15. Q15 · 5 marks

    (الف) ایک کار 72 km h^-1 کی اوسط سپیڈ سے چل رہی ہے۔ یہ 360 km کا فاصلہ کتنے وقت میں طے کر لے گی؟ (ب) ایک ٹرک ریسٹ کی حالت سے چلنا شروع کرتا ہے۔ یہ 50 سیکنڈ میں 90 km h^-1 کی ولاسٹی حاصل کر لیتا ہے۔ اس کا اوسط ایکسلریشن معلوم کریں۔

    Answer

    (الف)t = S / v_av = 360 / 72 = 5 h۔

    (ب)v_i = 0، v_f = 90 km h^-1 = 90 × 1000 / 3600 = 25 m s^-1، t = 50 s۔ a = (v_f − v_i) / t = 25 / 50 = 0.5 m s^-2۔

  16. Q16 · 5 marks

    (الف) ایک کار 5 m s^-1 کی ولاسٹی سے چلتی ہوئی ٹریفک کے گرین سگنل سے گزرتی ہے۔ تب یہ 1.5 m s^-2 ایکسلریشن سے چلنا شروع کر دیتی ہے۔ 5 سیکنڈ کے بعد کار کی ولاسٹی کتنی ہو گی؟ (ب) ایک موٹر سائیکل ابتدائی طور پر 18 km h^-1 کی ولاسٹی سے حرکت کرتے ہوئے 2 m s^-2 کے یکساں ایکسلریشن سے حرکت کرنا شروع کر دیتا ہے۔ موٹر سائیکل 10 سیکنڈ میں کتنا فاصلہ طے کرے گا؟

    Answer

    (الف)v_i = 5 m s^-1، a = 1.5 m s^-2، t = 5 s۔ v_f = v_i + at = 5 + 1.5 × 5 = 12.5 m s^-1۔

    (ب)v_i = 18 km h^-1 = 5 m s^-1، a = 2 m s^-2، t = 10 s۔ S = v_i t + 1/2 at^2 = 5 × 10 + 1/2 × 2 × 100 = 50 + 100 = 150 m۔

  17. Q17 · 8 marks

    (الف) ایک ویگن سڑک پر 54 km h^-1 کی ولاسٹی سے دوڑ رہی ہے۔ تب یکدم بریکیں لگاتی ہے اور رکنے سے پہلے 25 m کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ ویگن کا ایکسلریشن معلوم کریں۔ (ب) ایک پتھر 45 m کی بلندی سے گرایا گیا ہے۔ یہ زمین تک پہنچنے میں کتنا وقت لے گا؟ زمین پر ٹکرانے سے ذرا پہلے اس کی ولاسٹی کتنی ہو گی؟

    Answer

    (الف)v_i = 54 km h^-1 = 15 m s^-1، v_f = 0، S = 25 m۔ 2aS = v_f^2 − v_i^2 سے a = (0 − 225) / (2 × 25) = −4.5 m s^-2۔

    (ب)v_i = 0، S = 45 m، g = 10 m s^-2۔ S = 1/2 gt^2 سے t = √(2 × 45 / 10) = 3 s۔ v_f = v_i + gt = 0 + 10 × 3 = 30 m s^-1۔

  18. Q18 · 8 marks

    (الف) ایک کار 20 m s^-1 کی اوسط ولاسٹی سے 10 km کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ تب یہ ایک متبادل راستے (diversion) سے اسی سمت میں 4 m s^-1 کی اوسط ولاسٹی سے اگلے 0.8 km تک چلتی ہے۔ کار کے کل سفر کے لیے اوسط ولاسٹی معلوم کریں۔ (ب) ایک گیند کسی ٹاور سے گرائی گئی اور 5 سیکنڈ میں زمین پر پہنچی۔ ٹاور کی بلندی اور زمین سے ٹکرانے کے وقت اس کی ولاسٹی معلوم کریں۔

    Answer

    (الف)پہلا حصہ: t_1 = 10000 / 20 = 500 s۔ دوسرا حصہ: t_2 = 800 / 4 = 200 s۔ کل ڈس پلیسمنٹ = 10800 m، کل وقت = 700 s۔ v_av = 10800 / 700 ≈ 15.4 m s^-1۔

    (ب)v_i = 0، t = 5 s، g = 10 m s^-2۔ h = 1/2 gt^2 = 1/2 × 10 × 25 = 125 m۔ v_f = gt = 10 × 5 = 50 m s^-1۔

  19. Q19 · 8 marks

    ایک کرکٹ بال کو ایسے ہٹ لگائی گئی کہ وہ ہوا میں سیدھا اوپر کی طرف چلا گیا۔ ایک مشاہدہ کرنے والے نے نوٹ کیا کہ اپنے بلند ترین نقطے تک پہنچنے میں اسے 3 سیکنڈ لگے۔ گیند کی ابتدائی ولاسٹی کیا تھی؟ اگر گیند زمین سے 1 m اوپر سے ہٹ کیا گیا تھا تو یہ زمین سے کتنی بلندی تک گیا؟ اور مشق 2.1 (حسابی) کے ویکٹرز کی نمائندہ لائنیں کیسے کھینچی جائیں گی؟

    Answer

    بلند ترین نقطے پر v_f = 0، g = −10 m s^-2، t = 3 s۔ v_f = v_i + gt سے v_i = v_f − gt = 0 − (−10)(3) = 30 m s^-1۔ بلندی: h = (v_f^2 − v_i^2) / 2g = (0 − 900) / (−20) = 45 m۔ زمین سے کل بلندی = 45 + 1 = 46 m۔ ویکٹرز:

    (الف)400 m s^-1 ولاسٹی x-ایکسز کے ساتھ 60° کا زاویہ بناتی ہے۔ سکیل 100 m s^-1 = 1 cm، لہذا 4 cm لمبی لائن OP، x-ایکسز کے ساتھ 60° پر کھینچیں اور سرے P پر تیر کا نشان بنائیں۔

    (ب)50 N فورس x-ایکسز کے ساتھ 120° کا زاویہ بناتی ہے۔ سکیل 10 N = 1 cm، لہذا 5 cm لمبی لائن، x-ایکسز کی دائیں طرف سے گھڑی مخالف سمت میں 120° پر کھینچیں اور سرے پر تیر کا نشان بنائیں۔

  20. Q20 · 8 marks

    تعمیری فکر 2.2 اور 2.4 حل کریں۔

    Answer

    2.2: بندوق کی مزل ولاسٹی وہ ولاسٹی ہے جس سے گولی نالی سے نکلتی ہے۔ تیسری مساوات 2aS = v_f^2 − v_i^2 (v_i = 0) سے a = v_f^2 / 2S۔ اس فارمولے سے ایکسلریشن، مزل ولاسٹی کے مربع کے راست متناسب اور نالی کی لمبائی کے الٹ متناسب ہے۔ لمبی نالی میں مزل ولاسٹی اور لمبائی دونوں زیادہ ہیں، اس لیے دونوں بندوقوں کے ایکسلریشن کا تقابل ان کی قیمتیں معلوم ہونے پر ہی ہو سکتا ہے۔ اگر گولی پر لگنے والی فورس یکساں ہو تو دونوں میں ایکسلریشن یکساں ہو گا اور لمبی نالی میں گولی زیادہ دیر ایکسلریٹ ہو کر زیادہ مزل ولاسٹی حاصل کرتی ہے۔ 2.4: ذرہ عمودا اوپر ولاسٹی v_i سے پھینکا گیا، t = T/2 پر بلند ترین نقطے پر اس کی ولاسٹی صفر ہوتی ہے اور واپسی پر ولاسٹی منفی (نیچے کی طرف) ہو جاتی ہے، جس کی عددی قیمت واپس پہنچنے پر v_i کے برابر ہوتی ہے۔ چونکہ ایکسلریشن یکساں (g) ہے، گراف سیدھی لائن ہو گا جس کا سلوپ منفی ہے: v ابتدائی مثبت قیمت سے شروع ہو کر T/2 پر وقت کے ایکسز کو کاٹے اور T پر منفی قیمت تک جائے۔ یہ گراف (ج) ہے۔ گراف (د) صرف سپیڈ ظاہر کرتا ہے، ولاسٹی نہیں۔

  21. Q21 · 8 marks

    فاصلہ-وقت گراف کا گریڈیئنٹ کیا ظاہر کرتا ہے؟ ڈایاگرام بنا کر وضاحت کریں اور سپیڈ-وقت گراف کا گریڈیئنٹ بھی بیان کریں۔

    Answer

    فاصلہ-وقت گراف (یکساں سپیڈ) میں نقاط P اور Q منتخب کر کے سلوپ = RQ / PR = (S_2 − S_1) / (t_2 − t_1) = S / t = v_av = tan θ۔ لہذا فاصلہ-وقت گراف کا گریڈیئنٹ جسم کی اوسط سپیڈ کے برابر ہوتا ہے۔ سپیڈ-وقت گراف میں سلوپ = (v_2 − v_1) / (t_2 − t_1) = Δv / t = a، یعنی گریڈیئنٹ جسم کے اوسط ایکسلریشن کے برابر ہوتا ہے۔ یکساں سپیڈ کی صورت میں گراف افقی لائن اور ایکسلریشن صفر ہوتا ہے۔

  22. Q22 · 8 marks

    گریویٹی کے زیر اثر حرکت کرنے والی اشیا کے لیے حرکت کی مساواتیں لکھیں اور ان کے استعمال کے اصول بیان کریں۔ مثال 2.6 حل کریں۔

    Answer

    مساواتیں: v_f = v_i + gt، S = v_i t + 1/2 gt^2، 2gS = v_f^2 − v_i^2۔ اصول:

    (i)آزادانہ گرنے کے لیے چھوڑی جانے والی شے کی v_i صفر۔

    (ii)نیچے کی سمت g اور نیچے کی سمت والی مقداریں مثبت، مخالف سمت والی مقداریں منفی۔

    (iii)اوپر پھینکنے پر g منفی اور بلند ترین نقطے پر v_f صفر۔ مثال 2.6: تیر 30 m s^-1 سے اوپر پھینکا، g = −10 m s^-2، v_f = 0۔ t = (0 − 30) / (−10) = 3 s۔ h = (0 − 900) / (2 × −10) = 45 m۔

  23. Q23 · 8 marks

    (الف) ایک ویگن 54 km h^-1 کی ولاسٹی سے دوڑ رہی ہے۔ بریکیں لگانے پر رکنے سے پہلے 25 m کا فاصلہ طے کرتی ہے۔ ایکسلریشن معلوم کریں۔ (ب) ایک موٹر سائیکل 18 km h^-1 سے 2 m s^-2 کے ایکسلریشن سے 10 s میں کتنا فاصلہ طے کرے گی؟ (ج) ایک کار 20 m s^-1 سے 10 km اور پھر 4 m s^-1 سے 0.8 km چلتی ہے، اوسط ولاسٹی معلوم کریں۔

    Answer

    (الف)v_i = 15 m s^-1، v_f = 0، S = 25 m؛ a = (0 − 225) / 50 = −4.5 m s^-2۔

    (ب)v_i = 5 m s^-1؛ S = 5 × 10 + 1/2 × 2 × 100 = 150 m۔

    (ج)t_1 = 10000 / 20 = 500 s، t_2 = 800 / 4 = 200 s؛ v_av = 10800 / 700 ≈ 15.4 m s^-1۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account