Parho

Class 9 Physics · Chapter 4

Turning Effect of Forces: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

65short questions
22long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    پیرالل فورسز کیا ہوتی ہیں؟

    Answer

    وہ تمام فورسز جو ایک دوسری کے متوازی عمل کرتی ہیں انہیں پیرالل فورسز (Parallel Forces) کہا جاتا ہے۔ جن نقاط پر یہ فورسز عمل کرتی ہیں وہ مختلف ہو سکتے ہیں۔

  2. Q2 · 2 marks

    لائک اور ان لائک پیرالل فورسز کی تعریف کریں۔

    Answer

    اگر پیرالل فورسز ایک ہی سمت میں عمل کرتی ہوں تو انہیں لائک پیرالل فورسز کہا جاتا ہے اور اگر ان کی سمتیں ایک دوسرے کے مخالف ہوں تو انہیں ان لائک پیرالل فورسز کہا جاتا ہے۔

  3. Q3 · 2 marks

    شکل 4.1 میں تین فورسز F1، F2 اور F3 کے درمیان لائک اور ان لائک فورسز کی نشاندہی کریں۔

    Answer

    F1 اور F2 لائک پیرالل فورسز ہیں۔ F2 اور F3 ان لائک پیرالل فورسز ہیں۔

  4. Q4 · 2 marks

    فورسز کو جمع کرنے کے لیے کون سا قاعدہ استعمال کیا جاتا ہے؟

    Answer

    چونکہ فورسز بھی ویکٹرز ہیں لہٰذا فورسز بھی ہیڈ ٹو ٹیل رول کی مدد سے جمع کی جا سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ اگر ویکٹرز کو کسی بھی ترتیب سے جمع کیا جائے تو حاصل جمع اتنا ہی ہوگا۔

  5. Q5 · 2 marks

    مثال 4.1 میں حاصل جمع فورس کی عددی قیمت اور سمت کیا ہے؟

    Answer

    حاصل جمع فورس ویکٹر کی لمبائی 7.1 cm ہے۔ منتخب کی گئی سکیل کے مطابق حاصل جمع فورس F کی عددی قیمت 710 N بنتی ہے اور اس کی سمت x-ایکسز کے ساتھ 43° کا زاویہ ہے۔

  6. Q6 · 2 marks

    ٹھوس جسم کی تعریف کریں۔

    Answer

    اگر کسی جسم پر فورس لگنے کے باوجود اس کے کوئی دو نقاط کے درمیان فاصلہ وہی رہتا ہے تو اسے ٹھوس جسم کہتے ہیں۔

  7. Q7 · 2 marks

    ایکسز آف روٹیشن کیا ہوتا ہے؟

    Answer

    گھومتے ہوئے ٹھوس جسم کے تمام ذرّات فلسڈ دائروں ہی میں گھومتے ہیں۔ ان دائروں کے مرکزوں کو ملانے والی سیدھی لائن ایکسز آف روٹیشن یا محور کہلاتی ہے۔

  8. Q8 · 2 marks

    سرگرمی 4.1 (سی-سا) سے آپ نے کیا مشاہدہ کیا؟

    Answer

    بھاری بچہ زیادہ فورس لگاتا ہے اس لیے وہ نیچے جھک جاتا ہے۔ جب بھاری بچے کو محور کے قریب کر دیں اور ہلکے بچے کو محور سے دور کر دیں تو اس کے برعکس مشاہدہ ہوتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فورس کے گھمانے کا اثر صرف اس کی عددی قیمت پر منحصر نہیں ہوتا بلکہ اس لوکیشن (مقام) پر بھی ہے جہاں یہ عمل کرتی ہے۔

  9. Q9 · 2 marks

    کسی فورس کے عمل کرنے کی لائن کیا ہوتی ہے؟

    Answer

    وہ لائن جس کے ساتھ فورس عمل کرتی ہے اسے فورس کے عمل کی لائن کہا جاتا ہے۔

  10. Q10 · 2 marks

    مومنٹ آرم کی تعریف کریں۔

    Answer

    کسی فورس کے عمل کرنے کی لائن کا ایکسز آف روٹیشن سے عمودی فاصلہ فورس کا مومنٹ آرم یا صرف مومنٹ آرم کہلاتا ہے۔

  11. Q11 · 2 marks

    مومنٹ آف فورس (ٹارک) کی تعریف کریں۔

    Answer

    کسی فورس کے گھمانے کے اثر کی پیمائش ایک ایسی مقدار سے کی جاتی ہے جسے مومنٹ آف فورس یا ٹارک کہا جاتا ہے۔ کسی فورس کا مومنٹ یا ٹارک، فورس اور اس کے مومنٹ آرم کے حاصل ضرب کے برابر ہوتا ہے۔

  12. Q12 · 2 marks

    ٹارک کی عددی قیمت کا فارمولا لکھیں اور اس کا SI یونٹ بتائیں۔

    Answer

    τ = F × ℓ، جس میں τ ٹارک ہے، F فورس ہے اور ℓ مومنٹ آرم ہے۔ ٹارک کا SI یونٹ نیوٹن میٹر (N m) ہے۔

  13. Q13 · 2 marks

    ٹارک کے مثبت اور منفی ہونے کا اصول لکھیں۔

    Answer

    اگر فورس کسی شے کو ایکسز کے گرد اینٹی کلاک وائز گھمانے کی کوشش کرتی ہے تو ٹارک مثبت (Positive) ہوتا ہے اور اگر کلاک وائز گھمانے کی کوشش کرے تو ٹارک منفی (Negative) ہوتا ہے۔

  14. Q14 · 2 marks

    کن حالات میں ٹارک صفر ہو جاتا ہے؟

    Answer

    اگر فورس کے عمل کرنے والی لائن ایکسز آف روٹیشن میں سے گزرے تو فورس کا ٹارک صفر ہوگا کیونکہ اس کا مومنٹ آرم صفر ہو جاتا ہے۔

  15. Q15 · 2 marks

    دروازوں اور کھڑکیوں کے ہینڈل قبضے سے دور کیوں لگائے جاتے ہیں؟

    Answer

    دروازوں اور کھڑکیوں کے ہینڈل قبضے سے دور فاصلے پر لگائے جاتے ہیں تاکہ کم فورس لگا کر فورس کا مومنٹ بڑھایا جائے۔ اس سے دروازے کو کھولنا یا بند کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

  16. Q16 · 2 marks

    نٹ کھولنے کے لیے رینچ کو نٹ کے قریب پکڑنے پر زیادہ فورس کیوں لگانی پڑتی ہے؟

    Answer

    نٹ کے قریب سے پکڑنے پر فورس کا مومنٹ آرم کم ہوتا ہے، لہٰذا اتنا ہی ٹارک پیدا کرنے کے لیے زیادہ فورس لگانی پڑتی ہے۔

  17. Q17 · 3 marks

    ثابت کریں کہ τ = rF sinθ جس میں θ، r اور F کے درمیان زاویہ ہے۔

    Answer

    جب فورس F نقطہ P پر ہو اور OP = ℓ ہو اور ℓ اور F کے درمیان زاویہ θ ہو تو فورس کے عمل کرنے والی لائن پر عمودی فاصلہ r = ℓ sinθ ہوگا (شکل 4.8)۔ τ = F × r لکھنے سے τ = F ℓ sinθ۔ دوسرا طریقہ: فورس کا عمودی جزو F sinθ ہے (شکل 4.7) اور ℓ پر یہ عمل کرتا ہے، لہٰذا τ = (F sinθ) × ℓ = rF sinθ۔

  18. Q18 · 2 marks

    کپل کیا ہے؟

    Answer

    جب دو برابر اور مخالف سمتوں میں پیرالل فورسز کسی جسم کے دو مختلف نقاط پر عمل کرتی ہیں تو وہ کپل بناتی ہیں۔ اس طریقے سے پیدا کیا گیا ٹارک کپل کہلاتا ہے۔

  19. Q19 · 2 marks

    روزمرہ زندگی سے کپل کی دو مثالیں دیں۔

    Answer

    پانی کی ٹونٹی کھول یا بند کرتے ہوئے، تالے میں چابی گھماتے ہوئے، جار کا ڈھکن کھولتے ہوئے یا موٹر کار کے سٹیئرنگ وہیل کو گھماتے ہوئے ہم دو برابر اور مخالف سمتوں میں فورسز لگاتے ہیں جس سے کپل بنتا ہے۔

  20. Q20 · 2 marks

    آج کل کی گاڑیوں میں چھوٹے قطر کا سٹیئرنگ وہیل کیوں لگایا جاتا ہے؟

    Answer

    زیادہ تر گاڑیوں میں پاور سٹیئرنگ ہوتا ہے جس میں ایک پمپ کے ذریعے ایک قسم کا مائع دھکیلا جاتا ہے تاکہ وہیل کو گھمانے کے لیے کم فورس لگانی پڑے۔ نتیجتاً سٹیئرنگ وہیل بہت آسانی سے گھوم جاتا ہے۔

  21. Q21 · 2 marks

    کسی ویکٹر کے عمودی اجزا کیا ہوتے ہیں اور ان کی قیمتیں کیا ہوتی ہیں؟

    Answer

    کسی دیے گئے ویکٹر کو دو یا زیادہ حصوں میں تقسیم کیا جائے تو یہ حصے اجزا (Components) کہلاتے ہیں۔ عام طور پر فورس کو دو اجزا میں تقسیم کیا جاتا ہے جو ایک دوسرے پر عمود ہوتے ہیں۔ ان کی قیمتیں Fx = F cosθ اور Fy = F sinθ ہیں۔

  22. Q22 · 2 marks

    ریزولیوشن آف فورس کیا ہوتا ہے؟

    Answer

    کسی فورس کو اس کے اجزا میں تقسیم کرنا ریزولیوشن آف فورس (Resolution of Force) کہلاتا ہے۔ اس کے اجزا کا حاصل جمع اصل فورس کے برابر ہوتا ہے۔

  23. Q23 · 2 marks

    x-جزو اور y-جزو کو اپنے الفاظ میں بیان کریں۔

    Answer

    اگر روشنی x-ایکسز پر عمود پڑ رہی ہو تو ویکٹر F کا x-ایکسز پر جو سایہ بنتا ہے اسے ویکٹر F کا x-جزو (Fx) کہتے ہیں۔ اسی طرح y-ایکسز پر عمود ڈالنے سے y-جزو (Fy) ملتا ہے۔ کسی ویکٹر کا کسی مطلوبہ سمت میں جزو اس کی موثر قیمت کے برابر ہوتا ہے۔

  24. Q24 · 3 marks

    عمودی اجزا سے فورس کی عددی قیمت اور سمت کیسے معلوم کی جاتی ہے؟

    Answer

    قائمۃ الزاویہ مثلث OAC میں فیثا غورث کے قانون سے F = √(Fx² + Fy²) ملتا ہے۔ سمت کے لیے tanθ = Fy/Fx اور θ = tan⁻¹(Fy/Fx)۔

  25. Q25 · 2 marks

    sinθ، cosθ اور tanθ کی نسبتیں لکھیں۔

    Answer

    sinθ = عمود/وتر = BC/AC، cosθ = قاعدہ/وتر = AB/AC، tanθ = عمود/قاعدہ = BC/AB۔

  26. Q26 · 2 marks

    30°، 45° اور 60° کے لیے sin، cos کی قیمتیں لکھیں۔

    Answer

    30°: sin = 0.5، cos = 0.866۔ 45°: sin = 0.707، cos = 0.707۔ 60°: sin = 0.866، cos = 0.5۔

  27. Q27 · 2 marks

    مومنٹس کا اصول بیان کریں۔

    Answer

    جب کوئی شے توازن کی حالت میں ہو تو کسی نقطے کے گرد کلاک وائز مومنٹس کا مجموعہ، اس نقطے کے گرد اینٹی کلاک وائز مومنٹس کے مجموعے کے برابر ہوگا۔

  28. Q28 · 2 marks

    سرگرمی 4.2 میں میٹر رول کے لیے مومنٹس کے اصول کی مساوات لکھیں۔

    Answer

    w1 × ℓ1 + w2 × ℓ2 = w3 × ℓ3 یعنی کل کلاک وائز مومنٹس = کل اینٹی کلاک وائز مومنٹس۔

  29. Q29 · 3 marks

    مثال 4.4 میں 60 N کی فورس کو میٹر رول کے پن والے سرے سے کتنے فاصلے پر لگانا چاہیے؟

    Answer

    Fy = 60 N × sin 30° = 30 N۔ Fx ایکسز آف روٹیشن سے گزرتا ہے اس لیے اس کا ٹارک صفر ہے۔ τ1 = τ2 یعنی 30 N × d = 18 N × 1 m، لہٰذا d = 0.6 m۔

  30. Q30 · 2 marks

    سنٹر آف گریویٹی کی تعریف کریں۔

    Answer

    سنٹر آف گریویٹی کسی شے میں وہ نقطہ ہے جہاں اس کا سارا وزن عمل کرتا ہوا معلوم ہوتا ہے۔

  31. Q31 · 2 marks

    سنٹر آف ماس کی تعریف کریں۔

    Answer

    کسی شے یا اشیا کے سسٹم کا سنٹر آف ماس وہ نقطہ ہے جہاں قیاس کیا گیا ہو کہ وہاں شے کا کل ماس اکٹھا ہو گیا ہے۔ لہٰذا سنٹر آف ماس اسی طرح برتاؤ کرتا ہے جیسے کہ شے یا سسٹم کا تمام ماس اس ایک نقطے پر موجود ہو۔

  32. Q32 · 3 marks

    جدول 4.1 کے مطابق مربع، مثلث اور گول پلیٹ کے سنٹر آف گریویٹی بتائیں۔

    Answer

    مربع/مستطیل: وتروں کو ملانے والا نقطہ۔ مثلث: وسطانیوں کو ملانے والا نقطہ۔ گول پلیٹ: پلیٹ کا مرکز۔ (کُرہ: کرے کا مرکز، سلنڈر: ایکسز کا سنٹر، میٹر رول: رول کا سنٹر۔)

  33. Q33 · 2 marks

    w = Mg میں M کی کیا وضاحت ہے؟

    Answer

    ہر ذرّے پر mg فورس لگتی ہے اور تمام فورسز متوازی ہیں، لہٰذا حاصل فورس Σmg ہے۔ کل وزن w = Mg ہے جس میں M = Σm یعنی شے کا ماس۔

  34. Q34 · 2 marks

    زمین کی سطح پر سنٹر آف ماس اور سنٹر آف گریویٹی کا کیا تعلق ہے؟

    Answer

    زمین کی سطح پر جہاں g تقریباً یکساں ہے، کسی شے کا سنٹر آف ماس اس کے سنٹر آف گریویٹی پر ہی واقع ہوتا ہے۔

  35. Q35 · 2 marks

    توازن کی تعریف کریں۔

    Answer

    اگر جسم میں ایکسلریشن نہ ہو تو وہ توازن کی حالت میں کہلاتا ہے۔

  36. Q36 · 3 marks

    توازن کی اقسام کی وضاحت کریں اور مثالیں دیں۔

    Answer

    توازن کی دو اقسام ہیں۔

    (i)جامد توازن: ریسٹ کی حالت میں کوئی جسم جامد توازن میں ہوتا ہے، مثلاً میز پر پڑی ہوئی کتاب۔

    (ii)حرکی توازن: جب جسم یکساں ولاسٹی سے حرکت کرتا ہو، مثلاً یکساں ولاسٹی سے نیچے اترتا ہوا چھاتہ بردار۔

  37. Q37 · 2 marks

    کسی ایسے جسم کی مثال دیں جو حرکت کر رہا ہو لیکن توازن کی حالت میں ہو۔

    Answer

    یکساں ولاسٹی سے نیچے اترتا ہوا چھاتہ بردار حرکی توازن میں ہے۔ اس پر نیچے کی طرف وزن اور اوپر کی طرف ہوا کی مزاحمت برابر ہوتی ہے اس لیے حاصل فورس صفر ہے۔

  38. Q38 · 2 marks

    توازن کی پہلی شرط لکھیں۔

    Answer

    کوئی جسم صرف اسی صورت میں انتقالی توازن میں ہوگا جب اس پر عمل کرنے والی تمام بیرونی فورسز کی حاصل فورس صفر ہو، یعنی ΣF = 0۔ یا x-ایکسز اور y-ایکسز کے ساتھ تمام فورسز کے اجزا کا مجموعہ صفر ہو: ΣFx = 0 اور ΣFy = 0۔

  39. Q39 · 2 marks

    توازن کی دوسری شرط لکھیں۔

    Answer

    ایک جسم پر کسی ایکسز کے گرد عمل کرنے والے ٹارکس کا ویکٹر مجموعہ صفر ہونا چاہیے، یعنی Στ = 0۔

  40. Q40 · 3 marks

    ایک ڈایاگرام کی مدد سے ظاہر کریں کہ حاصل فورس صفر ہے لیکن حاصل ٹارک صفر نہیں ہے۔

    Answer

    ایک ٹھوس جسم لیں جس پر دو برابر قیمتوں کی فورسز F1 اور F2 مخالف سمتوں میں مختلف لائنوں (نقاط A اور B) پر عمل کر رہی ہوں (شکل 4.20 b)۔ چونکہ F1 = F2 اس لیے حاصل فورس صفر ہے۔ لیکن یہ فورسز ایک کپل بنا رہی ہیں جو نقطہ O کے گرد ٹارک لگا کر جسم کو گھما سکتا ہے، لہٰذا حاصل ٹارک صفر نہیں ہے۔

  41. Q41 · 4 marks

    توازن کی شرائط استعمال کر کے حسابی سوالات حل کرنے کے مراحل لکھیں۔

    Answer

    1)ان اشیا کا انتخاب کریں جن پر مساوات (4.8) اور (4.9) لاگو ہوتی ہیں اور ہر شے پر الگ عمل درآمد کریں۔

    2)اشیا اور ان پر عمل کرنے والی فورسز کو ظاہر کرنے کے لیے ڈایاگرام بنائیں۔ صرف اشیا پر عمل کرنے والی فورسز شامل کریں۔

    3)x اور y-ایکسز کا ایسا سیٹ منتخب کریں کہ زیادہ سے زیادہ فورسز ایکسز کی سمتوں میں ہوں۔

    4)وہ تمام فورسز جو کسی بھی ایکسز کے متوازی نہیں ہیں ان کو اپنے عمودی اجزا میں تقسیم کر لیں۔

    5)ΣFx = 0 اور ΣFy = 0 درج کر کے مساوات (4.8) اور (4.9) استعمال کریں۔

    6)اگر ضرورت ہو تو Στ = 0 لگائیں تاکہ ایک اور مساوات مل جائے۔

    7)مطلوبہ نا معلوم مقداریں معلوم کرنے کے لیے ان مساواتوں کو باہم حل کریں۔

  42. Q42 · 3 marks

    مثال 4.5 میں T1 اور T2 معلوم کریں (تصویر کا وزن 5 N، دونوں ڈوریوں کے درمیان 40 cm)۔

    Answer

    T1 + T2 − w = 0۔ نقطہ B کے گرد Στ = 0: w × BO − T1 × AB = 0، 5 N × 0.2 m − T1 × 0.4 m = 0، T1 = 2.5 N۔ پھر 2.5 N + T2 − 5 N = 0، لہٰذا T2 = 2.5 N۔

  43. Q43 · 3 marks

    قیام پذیر توازن کی تعریف کریں اور مخروط کی مثال دیں۔

    Answer

    کوئی شے قیام پذیر توازن کی حالت میں ہونا کہلاتی ہے کہ اگر اس کو تھوڑا سا ایک طرف کو جھکا یا جائے تو یہ واپس اپنی اصلی حالت میں آ جائے۔ مخروط کو بنیاد پر رکھنے کی صورت میں سنٹر آف گریویٹی بنیاد کے اوپر ہی رہتا ہے اور w اور Fn کپل بنا کر اسے واپس اصلی حالت میں لاتی ہیں۔

  44. Q44 · 3 marks

    غیر قیام پذیر توازن کی تعریف کریں اور مثال دیں۔

    Answer

    کوئی شے غیر قیام پذیر توازن میں تب ہوتی ہے جب اسے ذرا سا بھی جھکائیں تو یہ اپنی اصل حالت سے مزید دور ہوتی جاتی ہے۔

    مثال: مخروط کو اس کی نوک پر کھڑا کرنا۔ جھکانے پر w کی لائن بنیاد سے باہر ہو جاتی ہے اور پیدا ہونے والا اینٹی کلاک وائز ٹارک اسے نیچے لے جاتا ہے۔

  45. Q45 · 3 marks

    نیوٹرل توازن کی تعریف کریں اور دو مثالیں دیں۔

    Answer

    اگر کسی شے کو ہلانے سے وہ نئی جگہ دوبارہ ریسٹ کی حالت میں آ جائے اور اس کے سنٹر آف ماس کی اونچائی نہ بدلے تو اسی شے کو نیوٹرل توازن میں ہونا کہا جائے گا۔ مثالیں: افقی سطح پر لڑھکنے والا بال اور اپنی گول سطح کے بل پڑی ہوئی مخروط، فرش پر پڑا سلنڈر۔

  46. Q46 · 3 marks

    مشق 4.6 کی شکلوں (a مخروط، b نیم کرہ پر گیند، c سلنڈر) میں توازن کی قسم بتائیں۔

    Answer

    (a)مخروط بنیاد پر کھڑا ہو تو قیام پذیر توازن۔

    (b)نیم کرے پر رکھی گیند، سنٹر آف گریویٹی بلند ترین جگہ، تھوڑا جھکانے پر دور ہوتی جاتی ہے، غیر قیام پذیر توازن۔

    (c)سلنڈر کی سطح پر رکھا ہو تو نیوٹرل توازن۔

  47. Q47 · 2 marks

    کسی شے کی قیام پذیری کو بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے؟

    Answer

    ہم کسی شے کے سنٹر آف گریویٹی کو نیچا کر کے یا اس کی بنیاد کو چوڑا کر کے اس کی قیام پذیری کو بہتر کر سکتے ہیں۔

  48. Q48 · 3 marks

    توازن کے دو بنیادی اصول کیا ہیں جن کا اطلاق بیلنسنگ کھلونوں اور ریسنگ کاروں کی ڈیزائننگ میں کیا جاتا ہے؟

    Answer

    بیلنسنگ کھلونوں میں سنٹر آف گریویٹی ہمیشہ نقطۂ محور سے نیچے رکھا جاتا ہے، جبکہ ریسنگ کاروں کی قیام پذیری کے لیے سنٹر آف ماس نیچا رکھا جاتا ہے اور ان کی بنیاد کا رقبہ بڑھانے کے لیے پہیے اصل باڈی سے باہر لگائے جاتے ہیں۔ دونوں میں سنٹر آف گریویٹی نیچا اور بنیاد چوڑی رکھنے کے اصول استعمال ہوتے ہیں۔

  49. Q49 · 2 marks

    بیلنسنگ کھلونے کیسے قیام پذیری پیدا کرتے ہیں؟

    Answer

    ان کھلونوں میں قیام پذیری پیدا کرنے کا عمل ان کے اندر ہی نصب کیا ہوتا ہے۔ ان کا سنٹر آف گریویٹی ہمیشہ نقطۂ محور سے نیچے رہتا ہے۔ جھکانے پر وہ لمحے بھر کے لیے غیر قیام پذیر حالت میں آ جاتے ہیں، لیکن سنٹر آف گریویٹی کو نیچا کر کے خود بخود اپنی ابتدائی قیام پذیر توازن کی حالت میں واپس آ جاتے ہیں۔

  50. Q50 · 3 marks

    انتقالی حرکت کی مقداروں کے گھومنے والی حرکت میں ہم منصب (Counterparts) بتائیں۔

    Answer

    انتقالی حرکت کی ولاسٹی، ایکسلریشن، فورس اور مومنٹم کے ہم منصب گھومنے والی حرکت میں بالترتیب اینگولر ولاسٹی، اینگولر ایکسلریشن، مومنٹ آف فورس (ٹارک) اور اینگولر مومنٹم ہیں۔ یعنی گھومنے والی حرکت میں ٹارک وہی کردار ادا کرتا ہے جو انتقالی حرکت میں فورس ادا کرتی ہے۔

  51. Q51 · 2 marks

    گھومنے والی حرکت میں نیوٹن کے پہلے قانون کی صورت لکھیں۔

    Answer

    نیوٹن کے پہلے قانون کے مماثل کوئی گھومتا ہوا جسم اپنی حرکت کو یکساں اینگولر ولاسٹی سے جاری رکھے گا جب تک کہ اس پر کوئی حاصل مومنٹ عمل نہ کرے۔

  52. Q52 · 2 marks

    دائرے میں حرکت کرنے والے جسم کی ولاسٹی کی سمت کیا ہوتی ہے؟

    Answer

    جب کوئی جسم دائرے میں حرکت کرتا ہے تو کسی نقطے پر پہنچنے پر اس کی ولاسٹی اس نقطے پر مماس کی سمت میں ہوتی ہے۔ دائرے کے ہر نقطے پر مماس کی سمت مختلف ہوتی ہے، اس لیے یکساں سپیڈ سے حرکت کرتے ہوئے بھی ولاسٹی مستقل طور پر تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

  53. Q53 · 2 marks

    سنٹری پیٹل فورس کی تعریف کریں اور اس کا فارمولا لکھیں۔

    Answer

    وہ فورس جو کسی جسم کو ایک دائرے میں یکساں سپیڈ سے گھمائے رکھتی ہے، سنٹری پیٹل فورس کہلاتی ہے۔ Fc = mv²/r۔

  54. Q54 · 3 marks

    آپ یہ کیسے ثابت کریں گے کہ سنٹری پیٹل فورس ولاسٹی پر ہمیشہ عمود عمل کرتی ہے؟

    Answer

    فرض کریں کہ F ولاسٹی v پر عمود نہ ہو۔ تب F کا v کی سمت میں کچھ نہ کچھ جزو ضرور ہوگا اور یہ ولاسٹی کی قیمت کو بدل دے گا۔ چونکہ جسم یکساں سپیڈ سے حرکت کر رہا ہے، اس لیے یہ اسی صورت میں ممکن ہے اگر v کی سمت میں فورس کا جزو F cos 90° = 0 ہو۔ لہٰذا سنٹری پیٹل فورس ہمیشہ ولاسٹی پر عمود ہے۔

  55. Q55 · 3 marks

    150 g کے پتھر کو 1.2 m لمبی ڈوری سے 8 m s⁻¹ پر گھمایا گیا ہے۔ سنٹری پیٹل فورس معلوم کریں۔

    Answer

    m = 0.15 kg، v = 8 m s⁻¹، r = 1.2 m۔ Fc = mv²/r = 0.15 kg × (8 m s⁻¹)² ÷ 1.2 m = 8 N۔

  56. Q56 · 3 marks

    سنٹری پیٹل فورس کے ذرائع کی حقیقی زندگی کی مثالیں دیں۔

    Answer

    ڈوری سے بندھے پتھر کو گھمانے پر ڈوری کا تناؤ T۔ چاند اور مصنوعی سیاروں کو زمین کے گرد گھومنے کے لیے زمین کی گریویٹی کی کشش۔ واشنگ مشین ڈرائر میں ڈرم کی دیواروں اور کپڑوں کے درمیان فرکشن۔ کریم سیپریٹر میں دودھ کے بھاری ذرّات کو مشین کی دیواروں کی طرف جانے کے لیے سنٹری پیٹل فورس درکار ہوتی ہے۔

  57. Q57 · 3 marks

    واشنگ مشین ڈرائر میں کپڑے کیسے خشک ہوتے ہیں؟

    Answer

    جب سلنڈر تیزی سے گھومتا ہے تو ڈرم کی دیواروں اور کپڑوں کے درمیان فرکشن سنٹری پیٹل فورس مہیا کرتی ہے۔ چونکہ پانی کے قطرات حرکت کرنے کے لیے آزاد ہوتے ہیں اس لیے وہ دائروں میں حرکت کے لیے سنٹری پیٹل فورس حاصل نہیں کر پاتے اور ڈرم میں سے سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جاتے ہیں۔ نتیجتاً کپڑے جلد خشک ہو جاتے ہیں۔

  58. Q58 · 3 marks

    کریم سیپریٹر کیسے کام کرتا ہے؟

    Answer

    اس میں دودھ کو تیزی سے گھمایا جاتا ہے۔ چونکہ کریم کے ہلکے ذرّات پر کم سنٹری پیٹل فورس لگتی ہے اور وہ مشین کے درمیان والے حصے میں جمع ہو جاتے ہیں۔ دودھ کے بھاری ذرّات کو چھوٹے نصف قطر r کے دائروں میں رہنے کے لیے زیادہ سنٹری پیٹل کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے وہ دور (مرکز سے) ڈرم یا مشین کی دیواروں کی طرف چلے جاتے ہیں۔

  59. Q59 · 3 marks

    ایک کار دو مختلف ریڈیس کے موڑوں سے ایک جتنی سپیڈ سے گزرتی ہے۔ کس نصف قطر والے موڑ میں اس پر زیادہ سنٹری پیٹل فورس لگتی ہے؟

    Answer

    Fc = mv²/r، جہاں m اور v ایک جتنے ہیں، لہٰذا Fc ∝ 1/r۔ جس موڑ کا نصف قطر r کم ہوگا اس موڑ میں کار پر زیادہ سنٹری پیٹل فورس لگے گی۔

  60. Q60 · 3 marks

    پکا ہوا آم عام طور پر خود بخود درخت پر سے نہیں گرتا لیکن جب درخت کی شاخ کو ہلایا جاتا ہے تو آم آسانی سے گر جاتا ہے۔ کیا آپ اس کی وجہ بتا سکتے ہیں؟

    Answer

    شاخ کو ہلانے پر آم کا تنے سے جڑا ہوا ڈنٹھل شاخ کے ساتھ دائروی/آگے پیچھے حرکت کرتا ہے۔ جب شاخ ہلائی جاتی ہے تو آم کو اس حرکت کے لیے درکار سنٹری پیٹل فورس ڈنٹھل سے ملنی ہوتی ہے، جو ڈنٹھل کی مضبوطی سے زیادہ ہو جاتی ہے، لہٰذا ڈنٹھل ٹوٹ جاتا ہے اور آم گر جاتا ہے۔

  61. Q61 · 2 marks

    کسی ایکسلریشن کے ساتھ حرکت کرنے والے جسم کو توازن کی حالت میں کیوں نہیں کہہ سکتے؟

    Answer

    کیونکہ توازن کی تعریف کے مطابق اگر جسم میں ایکسلریشن نہ ہو تو وہ توازن کی حالت میں کہلاتا ہے۔ ایکسلریشن ہونے کی صورت میں حاصل فورس صفر نہیں ہوتی، لہٰذا پہلی شرط ΣF = 0 پوری نہیں ہوتی۔

  62. Q62 · 3 marks

    دو برابر وزن رکھنے والے لیکن مختلف اونچائی کے ڈبے ٹرک کے فرش پر پڑے ہیں۔ اگر ٹرک چلتا ہوا ایک دم رک جائے تو کس ڈبے کے الٹنے کا زیادہ امکان ہے؟ اور کیوں؟

    Answer

    اونچے ڈبے کے الٹنے کا زیادہ امکان ہے کیونکہ اس کا سنٹر آف گریویٹی اونچا ہے۔ ایک دم رکنے پر فرکشن کی فورس نیچے لگتی ہے اور سنٹر آف گریویٹی پر جڑتا (حرکت جاری رکھنے کا رجحان) عمل کرتا ہے، جس سے بنیاد کے کنارے کے گرد ٹارک پیدا ہوتا ہے۔ سنٹر آف گریویٹی جتنا اونچا ہوگا ٹارک اتنا زیادہ ہوگا اور ڈبہ جلدی الٹے گا، یعنی وہ غیر قیام پذیر توازن کے قریب ہے۔

  63. Q63 · 2 marks

    مومنٹ آف فورس کی تعریف کریں۔ ثابت کریں کہ τ = rF sinθ جس میں θ، r اور F کے درمیان زاویہ ہے۔

    Answer

    کسی فورس کا مومنٹ یا ٹارک، فورس اور اس کے مومنٹ آرم کے حاصل ضرب کے برابر ہوتا ہے، τ = F × ℓ۔ فورس کا مومنٹ آرم عمودی فاصلہ r = ℓ sinθ ہوتا ہے (شکل 4.8)۔ لہٰذا τ = F × (ℓ sinθ) = rF sinθ۔

  64. Q64 · 2 marks

    شکل (a) مخروط، (b) نیم کرہ پر گیند، (c) سلنڈر میں حالتِ توازن کی قسم پہچانیں۔

    Answer

    (a)قیام پذیر توازن (مخروط بنیاد پر)۔

    (b)غیر قیام پذیر توازن (گیند بلند ترین مقام پر)۔

    (c)نیوٹرل توازن (سلنڈر گول سطح کے بل)۔

  65. Q65 · 2 marks

    کسی جسم کے سنٹر آف ماس اور سنٹر آف گریویٹی کی تعریف کریں۔

    Answer

    سنٹر آف ماس: کسی شے یا اشیا کے سسٹم کا وہ نقطہ جہاں قیاس کیا گیا ہو کہ وہاں کل ماس اکٹھا ہو گیا ہے۔ سنٹر آف گریویٹی: کسی شے میں وہ نقطہ جہاں اس کا ساراوزن عمل کرتا ہوا معلوم ہوتا ہے۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 5 marks

    کسی ایک مثال کے ذریعے مومنٹس کے اصول کی وضاحت کریں۔

    Answer

    مومنٹس کا اصول: جب کوئی شے توازن کی حالت میں ہو تو کسی نقطے کے گرد کلاک وائز مومنٹس کا مجموعہ، اس نقطے کے گرد اینٹی کلاک وائز مومنٹس کے مجموعے کے برابر ہوگا۔ سرگرمی 4.2: ایک میٹر رول کو اس کے سنٹر آف گریویٹی (CG) کے نیچے ایک پچر (Wedge) رکھ کر اس طرح بیلنس کریں کہ رول افقی حالت میں رہے۔ دو بٹ W1 اور W2 میٹر رول کے ایک طرف سنٹر سے ℓ1 اور ℓ2 کے فاصلے پر لٹکائیں اور ایک تیسرا بٹ W3 دوسری طرف ℓ3 فاصلے پر لٹکائیں کہ میٹر رول دوبارہ بیلنس ہو جائے۔ اوزان W1 اور W2 میٹر رول کو CG کے گرد اینٹی کلاک وائز گھمانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ W3 اسے کلاک وائز گھمانے کی کوشش کرتا ہے۔ اوزان کے مومنٹس کی قیمتیں W1 × ℓ1، W2 × ℓ2 اور W3 × ℓ3 ہیں۔ جب میٹر رول بیلنس ہوگا تو کل کلاک وائز مومنٹس = کل اینٹی کلاک وائز مومنٹس، یعنی W1 × ℓ1 + W2 × ℓ2 = W3 × ℓ3 (4.6)۔ یہ مومنٹس کا اصول ہے۔ مثال 4.4: ایک میٹر رول میز پر رکھ کر اس کے ایک سرے میں پن لگا دی ہے تاکہ یہ افقی طور پر آزادانہ گھوم سکے۔ آزاد سرے پر 18 N کی ایک فورس عمودی لگائی گئی ہے۔ ایک 60 N کی دوسری فورس میٹر رول کے ساتھ 30° کا زاویہ بناتے ہوئے لگائی گئی ہے۔ دوسری فورس پن والے سرے سے کتنے فاصلے پر لگنی چاہیے کہ میٹر رول نہ گھومے؟

    حل

    60 N کی فورس کے عمودی اجزا Fx = 60 × cos 30°

    = 51.96 N اور Fy

    = 60 × sin 30°

    = 30 N۔ Fx ایکسز آف روٹیشن سے گزرتا ہے اس لیے اس کا ٹارک صفر ہے۔ τ1

    = τ2 یعنی Fy × d

    = F' × d'، 30 N × d

    = 18 N × 1 m، d

    = 18/30

    = 0.6 m

  2. Q2 · 5 marks

    بیان کریں کہ کسی بے قاعدہ شکل کے تختہ کا سنٹر آف گریویٹی عملی طور پر آپ کیسے معلوم کر سکتے ہیں؟

    Answer

    کسی بے قاعدہ شکل والے ہموار تختے کا سنٹر آف گریویٹی اسے مختلف نقاط سے آزادانہ لٹکا کر معلوم کیا جا سکتا ہے (شکل 4.15 a)۔ ہر دفعہ جب شے کو لٹکایا جائے گا تو اس کا سنٹر آف گریویٹی لٹکانے کے لیے نقطے سے نیچے لٹکائی گئی پلب لائن (Plumb line) کے ذریعے کھینچی گئی عمودی لائن میں واقع ہوگا۔ اس طرح دو لائنیں جہاں ایک دوسری کو قطع کریں وہی نقطہ اس کے سنٹر آف گریویٹی کا صحیح مقام ہوگا (شکل 4.15 b)۔ سنٹر آف گریویٹی کسی شے کے اندر بھی ہو سکتا ہے اور باہر بھی، جیسا کہ پیالے کا۔

  3. Q3 · 8 marks

    توازن کی دو شرائط بیان کریں اور ان کی وضاحت کریں۔

    Answer

    توازن: اگر جسم میں ایکسلریشن نہ ہو تو وہ توازن کی حالت میں کہلاتا ہے۔ توازن کی دو شرائط ہیں۔ پہلی شرط: اس کا تعلق انتقالی توازن سے ہے۔ نیوٹن کے دوسرے قانون حرکت کے مطابق F = ma۔ اگر جسم انتقالی توازن میں ہے تو a = 0، اس لیے مجموعی فورس F صفر ہونی چاہیے، یعنی ΣF = 0 (4.7)۔ کوئی جسم صرف اسی صورت میں انتقالی توازن میں ہوگا جب اس پر عمل کرنے والی تمام بیرونی فورسز کی حاصل فورس صفر ہو۔ اگر بہت سی ایک ہی پلین میں فورسز F1، F2، F3 جسم F پر عمل کر رہی ہوں تو انہیں اپنے عمودی اجزا میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ تب x-سمت میں F1x + F2x + F3x + ... = 0 یعنی ΣFx = 0 (4.8) اور اسی طرح y-سمت میں ΣFy = 0 (4.9)۔ لہٰذا پہلی شرط یوں بھی بیان کی جا سکتی ہے کہ x-ایکسز اور y-ایکسز کے ساتھ تمام فورسز کے اجزا کا مجموعہ صفر ہو۔ دوسری شرط: اس کا تعلق گھمانے کے توازن (Rotational Equilibrium) سے ہے جس کا مطلب ہے کہ کوئی جسم فورسز کے لگنے پر نہ گھومے۔ ایک ٹھوس جسم پر دو برابر قیمتوں کی فورسز F1 اور F2 عمل کر رہی ہوں۔

    (a)میں دونوں ایک ہی لائن میں ہیں اور (b) میں مختلف لائنوں میں ہیں۔ دونوں صورتوں میں حاصل فورس صفر ہے مگر (b) میں فورسز ایک کپل بنا رہی ہیں جو جسم کو نقطہ O کے گرد گھما سکتا ہے۔ اس لیے کسی جسم کو مکمل طور پر توازن میں ہونے کے لیے ایک دوسری شرط بھی درکار ہے، یعنی جسم پر کوئی ٹارک عمل نہیں کرنا چاہیے۔ دوسری شرط: کسی جسم پر کسی نقطے کے گرد عمل کرنے والے تمام ٹارکس کا ویکٹر مجموعہ صفر ہونا چاہیے، Στ = 0 (4.10)۔ پس کوئی جسم مکمل طور پر توازن میں اس وقت ہوگا جب ΣFx = 0، ΣFy = 0 اور Στ = 0۔

  4. Q4 · 8 marks

    کسی شے کی قیام پذیری کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے؟ اپنے جواب کی حمایت میں چند مثالیں پیش کریں۔

    Answer

    قیام پذیری کی بات کریں تو سنٹر آف گریویٹی کی پوزیشن بہت اہم ہے۔ کوئی شے قیام پذیر ہے یا غیر قیام پذیر، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ اس پر وزن کیسے لادا گیا ہے۔ ہم کسی شے کے سنٹر آف گریویٹی کو نیچا کر کے یا اس کی بنیاد کو چوڑا کر کے اس کی قیام پذیری کو بہتر کر سکتے ہیں۔ مثال 1 (ڈبل ڈیکر بس): اگر بھاری اوزان بس کے فرش پر رکھے گئے ہوں تو اس کا سنٹر آف گریویٹی نیچا ہوگا۔ اب اگر یہ تھوڑا سا ایک طرف کو جھکتی ہے تو ایک ٹارک اسے اپنی اصلی حالت میں واپس لے آئے گا، یعنی بس قیام پذیر توازن میں ہے۔ اگر اسی بس کی چھت پر سٹیل کی شیشیں لدی ہوں تو سنٹر آف گریویٹی اوپر چلا جائے گا اور یہ غیر قیام پذیر توازن کے قریب چلی جائے گی۔ اگر اسے تھوڑا سا بھی جھکایا گیا تو ایک کپل اسے الٹا دے گا۔ مثال 2 (ریسنگ کاریں): انہیں بہت زیادہ سپیڈ سے دوڑایا جاتا ہے اور ان کے راستے میں تیز موڑ بھی ہوتے ہیں، اس لیے ان کے الٹنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ان کی قیام پذیری کو بڑھانے کے لیے جہاں تک ہو سکے ان کے سنٹر آف ماس کو نیچے رکھا جاتا ہے۔ ان کے پہیوں کو ان کی اصل باڈیز سے باہر لگا کر ان کی بنیاد کا رقبہ بھی بڑھایا جاتا ہے۔ مثال 3 (بیلنسنگ کھلونے): ان کھلونوں میں قیام پذیری پیدا کرنے کا عمل ان کے اندر ہی نصب کیا ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ کھلونے مکمل طور پر قیام پذیر حالت میں ہوتے ہیں۔ ان کا سنٹر آف گریویٹی ہمیشہ نقطۂ محور سے نیچے رہتا ہے۔ اگر انہیں کسی بھی طرف جھکا دیا جائے تو ان کا سنٹر آف گریویٹی اوپر چلا جاتا ہے اور یہ ایک لمحے کے لیے غیر قیام پذیر حالت میں آ جاتے ہیں، لیکن یہ اپنے سنٹر آف گریویٹی کو نیچا کر کے خود بخود اپنی ابتدائی قیام پذیر توازن کی حالت میں واپس آ جاتے ہیں۔ مثال 4 (کرسی): عام حالت میں کرسی قیام پذیر توازن میں ہے لیکن اس کو جھکا کر پچھلی ٹانگوں پر سہارا دے کر اسے غیر قیام پذیر توازن حالت میں کر دیا گیا ہے۔ اس جھکی ہوئی حالت میں اس کے وزن اور زمین کے ردعمل کے باہم عمل کرنے سے ایک کپل بن گیا ہے۔ یہ کلاک وائز کپل کرسی کو پیچھے کی طرف الٹانے کی کوشش کرتا ہے۔

  5. Q5 · 8 marks

    اشیا کو الٹنے سے توازن اور سنٹر آف گریویٹی کے کردار پر بحث کریں۔ کوئی مثال پیش کریں جس میں کسی شے کا سنٹر آف گریویٹی قیام پذیری پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے اور وضاحت کریں کہ کس طرح اس کے سہارے کی بنیاد تبدیل کرنے سے اس کے قیام پذیری پر اثر پڑتا ہے۔

    Answer

    توازن کی تین حالتیں ہیں۔

    (i)قیام پذیر توازن: شے کو تھوڑا سا ایک طرف جھکا کر چھوڑیں تو وہ واپس اصلی حالت میں آ جائے۔

    (ii)غیر قیام پذیر توازن: جھکانے پر وہ اصلی حالت سے مزید دور ہوتی جائے۔

    (iii)نیوٹرل توازن: ہلانے پر وہ نئی جگہ ریسٹ کی حالت میں آ جائے اور سنٹر آف ماس کی اونچائی نہ بدلے۔ شے کے الٹنے میں سنٹر آف گریویٹی کا کردار: جب شے کو جھکایا جاتا ہے تو وزن w سنٹر آف گریویٹی G پر نیچے کی طرف عمل کرتا ہے اور سہارے کا ردعمل Fn سہارے کی بنیاد پر اوپر کی طرف۔ اگر G سے گزرنے والی عمودی لائن بنیاد کے اندر رہے تو w اور Fn ایک ایسا کپل بناتے ہیں جو شے کو واپس اصلی حالت میں لے آتا ہے (قیام پذیر)۔ اگر یہ لائن بنیاد سے باہر نکل جائے تو کپل شے کو مزید جھکا دیتا ہے اور شے الٹ جاتی ہے۔

    مثال: کون یا مخروط کو بنیاد پر رکھا جائے تو یہ قیام پذیر ہے اور سنٹر آف گریویٹی کے نیچا ہونے کی وجہ سے الٹنا مشکل ہے۔ نوک پر کھڑا کیا جائے تو سنٹر آف گریویٹی اوپر ہوتا ہے اور بنیاد (نوک) نہایت چھوٹی ہوتی ہے، اس لیے ذرا سا جھکانے پر یہ گر جاتا ہے۔ بنیاد کو چوڑا کرنے سے (جیسے ریسنگ کار کے پہیے باہر لگانا) G سے گزرنے والی عمودی لائن کے بنیاد سے باہر نکلنے کے لیے زیادہ جھکاؤ درکار ہوتا ہے، لہٰذا قیام پذیری بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح G کو نیچا کرنے سے بھی (جیسے بس کے فرش پر وزن رکھنا) قیام پذیری بڑھ جاتی ہے۔

  6. Q6 · 5 marks

    فورس F کے x اور y اجزا کے لیے مساوات Fx = F cosθ اور Fy = F sinθ حاصل کریں۔

    Answer

    ہیڈ-ٹو-ٹیل رول سے دو یا زیادہ ویکٹرز کو جمع کر کے حاصل ویکٹر معلوم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس کسی دیے گئے ویکٹر کو دو یا زیادہ حصوں میں تقسیم بھی کیا جا سکتا ہے۔ تب یہ حصے دیے گئے ویکٹر کے اجزا (Components) کہلاتے ہیں۔ فورس کو اجزا میں تقسیم کرنا ریزولیوشن آف فورس کہلاتا ہے۔ ایک فورس ویکٹر F جو x-ایکسز کے ساتھ زاویہ θ بناتی ہے (شکل 4.11 a)۔ ویکٹر F کے سرے C سے دونوں ایکسز پر عمود گرا کر x اور y اجزا کھینچے جاتے ہیں۔ x-جزو Fx = OA افقی جزو اور y-جزو Fy = AC عمودی جزو ہے۔ قائمۃ الزاویہ مثلث OAC (شکل 4.11 b) میں cosθ = OA/OC = Fx/F، اس لیے Fx = F cosθ (4.2)۔ اسی طرح sinθ = AC/OC = Fy/F، لہٰذا Fy = F sinθ (4.3)۔

  7. Q7 · 5 marks

    عمودی اجزا Fx اور Fy سے فورس F کی عددی قیمت اور سمت معلوم کرنے کی مساواتیں اخذ کریں۔

    Answer

    اگر کسی فورس کے عمودی اجزا دیے گئے ہوں تو اس فورس کی عددی قیمت اور سمت معلوم کی جا سکتی ہے۔ قائمۃ الزاویہ مثلث OAC (شکل 4.11 b) پر فیثا غورث کا قانون لگائیں: (OC)² = (OA)² + (AC)²، یعنی F² = Fx² + Fy²، لہٰذا F = √(Fx² + Fy²) (4.4)۔ سمت کے لیے tanθ = Fy/Fx اور θ = tan⁻¹(Fy/Fx) (4.5)۔ θ (تخمیناً) کی قیمت ٹرگنومیٹری کی نسبتوں کا ٹیبل دیکھ کر یا کیلکولیٹر سے معلوم کی جا سکتی ہے۔ مثال 4.3: 160 N کی فورس افقی سمت کے ساتھ 60° کا زاویہ بنا کر عمل کر رہی ہے۔ Fx = 160 × cos 60° = 160 × 0.5 = 80 N اور Fy = 160 × sin 60° = 160 × 0.866 = 138.6 N۔

  8. Q8 · 8 marks

    سنٹری پیٹل فورس کی تعریف کریں۔ اس کا فارمولا لکھیں اور ثابت کریں کہ یہ ہمیشہ ولاسٹی پر عمود ہوتی ہے۔ اس کے ذرائع کی حقیقی زندگی کی مثالوں سے نشاندہی کریں۔

    Answer

    جب کوئی جسم دائرے میں حرکت کرتا ہے تو کسی نقطے پر پہنچنے پر اس کی ولاسٹی اس نقطے پر مماس کی سمت میں ہوتی ہے (شکل 4.28)۔ دائرے کے ہر نقطے پر مماس کی سمت مختلف ہے، اس لیے یکساں سپیڈ سے دائرے میں حرکت کرتے ہوئے بھی ولاسٹی مستقل طور پر تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ کوئی جسم دائروی راستے پر یکساں سپیڈ سے صرف اسی صورت میں حرکت کر سکتا ہے اگر اس پر ولاسٹی کے عمودا کوئی فورس مسلسل عمل کرتی رہے۔ یہ فورس ہمیشہ دائرے کے مرکز کی طرف ہوتی ہے۔

    تعریف: وہ فورس جو کسی جسم کو ایک دائرے میں یکساں سپیڈ سے گھمائے رکھتی ہے، سنٹری پیٹل فورس کہلاتی ہے۔

    فارمولا

    ماس m رکھنے والا کوئی جسم جو r نصف قطر کے دائرے میں یکساں سپیڈ v سے گھوم رہا ہو، اس پر عمل کرنے والی سنٹری پیٹل فورس Fc = mv²/r (4.11)۔ ثبوت: فرض کریں F ولاسٹی v پر عمود نہ ہو۔ تو F کا v کی سمت میں کچھ نہ کچھ جزو ضرور ہوگا اور یہ ولاسٹی کی قیمت کو بدل دے گا۔ چونکہ وہ جسم یکساں سپیڈ سے حرکت کر رہا ہے اس لیے یہ اسی صورت میں ممکن ہے اگر v کی سمت میں فورس کا جزو F cos 90° = 0 ہو۔ لہٰذا F ولاسٹی پر عمود ہوتی ہے۔ ذرائع:

    (i)ڈوری کے ساتھ پتھر کو دائرے میں گھماتے ہوئے ڈوری کا تناؤ T سنٹری پیٹل فورس مہیا کرتا ہے (جب ڈوری چھوڑ دیں تو پتھر مماس PQ کے ساتھ سیدھی لائن میں اڑ جاتا ہے)۔

    (ii)چاند اور مصنوعی سیاروں کے لیے زمین کی گریویٹیشنل کشش۔

    (iii)واشنگ مشین ڈرائر میں ڈرم کی دیواروں اور کپڑوں کے درمیان فرکشن، پانی کے قطرات سوراخوں سے باہر نکل جاتے ہیں۔

    (iv)کریم سیپریٹر میں دودھ کے بھاری ذرّات مشین کی دیواروں کی طرف چلے جاتے ہیں اور کریم کے ہلکے ذرّات درمیان میں جمع ہو جاتے ہیں۔

  9. Q9 · 5 marks

    گھمانے کی حرکت اور انتقالی حرکت کا موازنہ کریں۔

    Answer

    انتقالی حرکت میں ولاسٹی، ایکسلریشن، فورس اور مومنٹم کے ہم منصب (Counterparts) مقداریں گھومنے والی حرکت میں بالترتیب اینگولر ولاسٹی، اینگولر ایکسلریشن، مومنٹ آف فورس (ٹارک) اور اینگولر مومنٹم ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ گھومنے والی حرکت میں ٹارک وہی کردار ادا کرتا ہے جو انتقالی حرکت میں فورس ادا کرتی ہے۔ اس لیے ہم یہ پیش گوئی کرنے میں حق بجانب ہیں کہ نیوٹن کے پہلے قانون کی طرح ایک گھومتا ہوا جسم اپنی حرکت کو اینگولر ولاسٹی سے جاری رکھے گا جب تک اس پر کوئی حاصل ٹارک عمل نہ کرے۔ بہرحال اگر کسی گھومتے جسم پر کوئی ٹارک لگایا جاتا ہے تو یہ اس کی سپیڈ کو بڑھائے یا گھٹائے گا۔ اس کا انحصار ایکسز آف روٹیشن کے لحاظ سے ٹارک کی سمت پر ہوگا۔

  10. Q10 · 4 marks

    ایک 200 N کی فورس ایک ہتھ گاڑی پر افقی سمت کے ساتھ 30° کا زاویہ بناتی ہے۔ فورس کے x اور y اجزا معلوم کریں۔

    Answer

    F = 200 N، θ = 30°۔ Fx = F cosθ = 200 N × 0.866 = 173.2 N۔ Fy = F sinθ = 200 N × 0.5 = 100 N۔

  11. Q11 · 4 marks

    ایک دروازے کو کھولنے کے لیے اس کے ہینڈل پر 300 N کی فورس عمودا لگائی گئی ہے۔ اگر ہینڈل قبضے سے 1.2 m کے فاصلے پر ہو تو عمل کرنے والا ٹارک کتنا ہوگا؟ یہ ٹارک مثبت ہوگا یا منفی؟

    Answer

    F = 300 N، ℓ = 1.2 m۔ τ = F × ℓ = 300 N × 1.2 m = 360 N m۔ دروازہ کھولنے میں فورس اینٹی کلاک وائز گھمانے کی کوشش کرتی ہے، لہٰذا ٹارک مثبت ہے۔

  12. Q12 · 4 marks

    ایک میٹر رول پر شکل میں ظاہر کیے گئے نقاط پر دو اوزان لٹکائے گئے ہیں (w بائیں طرف 40 cm پر اور 4 N دائیں طرف 30 cm پر)۔ اگر میٹر رول کو اس کے سنٹر آف گریویٹی (C.G) پر سہارا دے کر متوازن کیا گیا ہو تو نا معلوم وزن w معلوم کریں۔

    Answer

    مومنٹس کے اصول کے مطابق: کل کلاک وائز مومنٹس = کل اینٹی کلاک وائز مومنٹس۔ w × 40 cm = 4 N × 30 cm۔ w = (4 × 30)/40 = 3 N۔

  13. Q13 · 4 marks

    ایک سی-سا کے سروں کے نزدیک دو بچوں کو بٹھا کر متوازن کیا گیا ہے۔ بچے A کا ماس 30 kg ہے اور وہ محور سے 2 m کے فاصلے پر بیٹھا ہے جبکہ بچے B کا ماس 40 kg ہے اور وہ محور سے 1.5 m کے فاصلے پر بیٹھا ہے۔ دونوں طرف مومنٹ معلوم کریں اور یہ بھی معلوم کریں کہ آیا سی-سا توازن کی حالت میں ہے۔ (g = 10 m s⁻² لیں)

    Answer

    A کا وزن = 30 kg × 10 m s⁻² = 300 N، مومنٹ τA = 300 N × 2 m = 600 N m۔ B کا وزن = 40 kg × 10 m s⁻² = 400 N، مومنٹ τB = 400 N × 1.5 m = 600 N m۔ چونکہ دونوں طرف مومنٹ برابر ہیں (τA = τB)، اس لیے سی-سا توازن کی حالت میں ہے۔

  14. Q14 · 4 marks

    ایک کروبار (Crowbar) کسی بکس کو اٹھانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اگر اس کے سرے پر نیچے کی طرف 250 N کی فورس لگائی جائے تو دوسرا سرا کتنا وزن اٹھا سکتا ہے؟ کروبار کا اپنا وزن نہ ہونے کے برابر ہے۔ (فورس والے سرے کا فاصلہ 30 cm اور دوسرے سرے کا 5 cm)

    Answer

    محور (فلکرم) کے گرد مومنٹس: فورس × 30 cm = وزن W × 5 cm۔ 250 N × 30 cm = W × 5 cm۔ W = (250 × 30)/5 = 1500 N۔

  15. Q15 · 4 marks

    ایک 30 cm لمبا رینچ کسی کار کا نٹ کھولنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اگر اس کے لیے 150 N m کا ٹارک درکار ہو تو رینچ پر کتنی فورس F لگانا پڑے گی؟

    Answer

    ℓ = 30 cm = 0.30 m، τ = 150 N m۔ τ = F × ℓ، F = τ/ℓ = 150 N m ÷ 0.30 m = 500 N۔

  16. Q16 · 5 marks

    رسی سے لٹکے ہوئے ایک 5 N بال کو ایک افقی فورس F کے ذریعے دائیں طرف کھینچا گیا ہے۔ رسی چھت کے ساتھ 60° کا زاویہ بناتی ہے۔ فورس F اور رسی میں تناؤ T کی عددی قیمتیں معلوم کریں۔

    Answer

    بال توازن میں ہے، لہٰذا ΣFx = 0 اور ΣFy = 0۔ T کو اجزا میں تقسیم کریں: Tx = T cos 60°، Ty = T sin 60°۔ ΣFy = 0: T sin 60° = w = 5 N، لہٰذا T = 5/0.866 = 5.8 N۔ ΣFx = 0: F = T cos 60° = 5.8 N × 0.5 = 2.9 N۔

  17. Q17 · 4 marks

    ایک سائن بورڈ کو سٹیل کی دو تاروں کی مدد سے لٹکایا گیا ہے۔ اگر بورڈ کا وزن 200 N ہو تو رسیوں میں تناؤ معلوم کریں۔ (وزن بورڈ کے وسط میں، دونوں تاریں مرکز سے 2 m کے فاصلے پر)

    Answer

    T1 + T2 − w = 0۔ نقطہ T2 کے گرد Στ = 0: w × 2 m − T1 × 4 m = 0، T1 = (200 × 2)/4 = 100 N۔ پھر T2 = 200 − 100 = 100 N۔ (توازن اور تشاکل کی وجہ سے دونوں برابر ہیں۔)

  18. Q18 · 4 marks

    ایک 30 kg ماس والی لڑکی سی-سا کے محور سے 1.6 m کے فاصلے پر بیٹھی ہے۔ 40 kg کی ایک اور لڑکی دوسری طرف اس طرح بیٹھنا چاہتی ہے کہ سی-سا توازن کی حالت میں رہے۔ دوسری لڑکی محور سے کتنے فاصلے پر بیٹھے گی؟

    Answer

    مومنٹس کے اصول کے مطابق: w1 × ℓ1 = w2 × ℓ2۔ (30 × g) × 1.6 = (40 × g) × ℓ2۔ ℓ2 = (30 × 1.6)/40 = 1.2 m۔

  19. Q19 · 5 marks

    شکل میں دونوں رسیوں میں تناؤ معلوم کریں جبکہ بلاک کا وزن 150 N ہو۔ (ایک رسی افقی، دوسری 60° پر)

    Answer

    بلاک توازن میں ہے، لہٰذا ΣFx = 0 اور ΣFy = 0۔ ترچھی رسی کا تناؤ T2 ہے، افقی رسی کا T1 ہے۔ ΣFy = 0: T2 sin 60° = 150 N، T2 = 150/0.866 = 173.2 N۔ ΣFx = 0: T1 = T2 cos 60° = 173.2 × 0.5 = 86.6 N۔

  20. Q20 · 3 marks

    25 cm لمبا ایک رینچ نٹ کھولنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اگر رینچ کے دوسرے سرے پر 400 N کی فورس لگائی جائے تو نٹ پر لگنے والا ٹارک کتنا ہوگا؟

    Answer

    رینچ کی لمبائی = ℓ = 25 cm = 0.25 m، فورس = F = 400 N، ٹارک = τ = ؟ مساوات (4.1) کی رو سے τ = F × ℓ۔ قیمتیں درج کرنے سے τ = 400 N × 0.25 m = 100 N m۔

  21. Q21 · 5 marks

    تین فورسز F1، F2 اور F3 کو جمع کرنا ہے۔ ان کی عددی قیمت بالترتیب 200 N، 300 N اور 250 N ہے اور یہ فورسز x-ایکسز کے ساتھ 30°، 45° اور 60° کے زاویے بناتی ہیں۔ جمع کرنے کا طریقہ بیان کریں۔

    Answer

    ایک مناسب سکیل کا انتخاب کرتے ہوئے یعنی 100 N = 1 cm، ہم فورس ویکٹرز ظاہر کر سکتے ہیں جیسا کہ شکل (4.2a) میں دکھایا گیا ہے۔ یعنی F1 = 2.0 cm، F2 = 3.0 cm اور F3 = 2.5 cm۔ ہیڈ ٹو ٹیل رول کے مطابق ان ویکٹرز کو ایک دوسرے کے سر سے دم ملا کر کھینچیں (شکل 4.2 b) اور پہلے ویکٹر کی دم O کو آخری ویکٹر کے سر سے ملائیں۔ حاصل جمع فورس ویکٹر کی لمبائی 7.1 cm ہے۔ منتخب کی گئی سکیل کے مطابق حاصل جمع فورس F کی عددی قیمت 710 N بنتی ہے اور اس کی سمت x-ایکسز کے ساتھ 43° کا زاویہ ہے۔

  22. Q22 · 8 marks

    (الف) ایک 200 N کی فورس افقی سمت کے ساتھ 30° کا زاویہ بناتی ہے، اس کے x اور y اجزا معلوم کریں۔ (ب) 25 cm لمبے رینچ کے سرے پر 400 N کی فورس لگائی گئی ہے، ٹارک معلوم کریں۔ (ج) ایک 30 kg کی لڑکی سی-سا کے محور سے 1.6 m پر بیٹھی ہے، 40 kg کی دوسری لڑکی کتنے فاصلے پر بیٹھے کہ توازن رہے؟

    Answer

    (الف)Fx = F cosθ = 200 N × 0.866 = 173.2 N اور Fy = F sinθ = 200 N × 0.5 = 100 N۔

    (ب)ℓ = 25 cm = 0.25 m، τ = F × ℓ = 400 N × 0.25 m = 100 N m۔

    (ج)مومنٹس کے اصول سے 30 × 1.6 = 40 × ℓ2، لہٰذا ℓ2 = 48/40 = 1.2 m۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account