Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 9
سُوْرَۃ الْعَنْکَبُوْت: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۃ العنکبوت کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
Answer
اس سورت کی آیت اکتالیس (41) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مشرکین کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے مکڑی کے جالے پر بھروسا کر رکھا ہو۔ اسی لیے اس سورت کا نام سورۃ العنکبوت ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۃ العنکبوت کا خلاصہ لکھیے۔
Answer
سورۃ العنکبوت کا خلاصہ “کفار کا ظلم سہنے والے مظلوم مسلمانوں کو تسلی دینا” ہے۔
Q3 · 2 marks
سورۃ العنکبوت کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
i- شرک کرنے والے کی مثال ایسی ہے جیسے کسی مکڑی کے جالے کو اپنا سہارا بنایا ہوا ہو۔ (سورۃ العنکبوت:41) ii- اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات کا رازق ہے، چناںچہ ہمیں رزق کے حوالے سے اللہ تعالیٰ سے ہی امید رکھنی چاہیے۔ (سورۃ العنکبوت:60)
Q4 · 2 marks
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟ نیز اس کی کتنی آیات ہیں؟
Answer
سورۃ العنکبوت مکی سورت ہے۔ اس میں انہتر (69) آیات ہیں۔
Q5 · 2 marks
سورۃ العنکبوت کی آیت 41 میں اللہ تعالیٰ نے کیا فرمایا؟
Answer
اس سورت کی آیت اکتالیس (41) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مشرکین کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے مکڑی کے جالے پر بھروسا کر رکھا ہو۔
Q6 · 2 marks
سورۃ العنکبوت کس زمانے میں نازل ہوئی؟
Answer
سورۃ العنکبوت اس زمانے میں نازل ہوئی جب مشرکینِ مکہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کی شدید ترین مخالفت کر رہے تھے۔
Q7 · 2 marks
حضرت محمد ﷺ اپنی قوم میں کن صفات کی وجہ سے مقبول تھے؟
Answer
حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ شروع سے ہی اپنی قوم میں اعلیٰ صفات اور پاکیزہ و بلند کردار کی وجہ سے نہایت مقبول تھے۔
Q8 · 3 marks
سورۃ العنکبوت میں آپ خاتم النبیین ﷺ کو کیوں تسلی اور صبر کی تلقین کی گئی؟
Answer
جب آپ خاتم النبیین ﷺ نے لوگوں کو ایک اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کی دعوت دی تو قوم آپ کی مخالف ہو گئی۔ انھوں نے آپ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں گھڑنا شروع کر دیں۔ یہ باتیں سن کر آپ ﷺ کو بے حد رنج ہوا، کیوں کہ آپ ﷺ کو امید تھی کہ آپ ﷺ کی قوم اس راہِ حق میں آپ ﷺ کا ساتھ دے گی۔ آپ ﷺ کو اپنی قوم کے رویے کا دکھ تھا، اس پر اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اس سورت میں صبر کرنے کی تلقین فرمائی اور آپ ﷺ کو تسلی دی۔
Q9 · 2 marks
مشرکین مکہ کی زیادتیوں کا نشانہ کون بنے تھے؟
Answer
مشرکین نے نہ صرف حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی ذات مبارکہ کو نشانہ بنایا بلکہ دوسرے مسلمان بھی ان کی زیادتیوں سے محفوظ نہ تھے۔
Q10 · 2 marks
اللہ تعالیٰ نے سورۃ العنکبوت کیوں نازل فرمائی؟
Answer
ظلم و تشدد کے اس دور میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی ہدایت، ان کی تسلی اور حوصلہ افزائی کے لیے سورۃ العنکبوت نازل فرمائی جس میں مسلمانوں کو صبر کرنے کی ہدایت کی گئی۔
Q11 · 3 marks
سورۃ العنکبوت میں کس طرح انبیاء کرام علیہم السلام کا ذکر کر کے مسلمانوں کے حوصلے بلند کیے گئے؟
Answer
اس سورت میں کئی انبیاء کرام علیہم السلام کی زندگی کو بطور مثال پیش کیا گیا ہے۔ حضرت نوح علیہ السلام کی ساڑھے نو سو سال کی ثابت قدمی، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی لازوال قربانیاں، حضرت لوط علیہ السلام کا قوم کی مخالفت پر صبر، حضرت شعیب علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اپنی اپنی قوموں سے کش مکش کا ذکر فرما کر مسلمانوں کے حوصلے بلند کیے گئے ہیں۔
Q12 · 2 marks
سورۃ العنکبوت میں مسلمانوں کو کیا ہدایات کی گئیں؟
Answer
i- صبر کرنے کی۔ ii- اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کی۔ iii- اللہ تعالیٰ کی راہ میں جدوجہد کرنے کی۔
Q13 · 2 marks
سورۃ العنکبوت کے مطابق اللہ سے تعلق کیسے مضبوط کیا جا سکتا ہے؟
Answer
سورۃ العنکبوت کے مطابق قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام، نماز کا اہتمام اور کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کر کے اللہ تعالیٰ سے تعلق کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔
Q14 · 2 marks
اللہ تعالیٰ کن کے لیے راہیں کھول دیتا ہے؟
Answer
جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جدوجہد کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے لیے بہت سی راہیں کھول دیتا ہے۔
Q15 · 2 marks
سورۃ العنکبوت کے مطابق اللہ تعالیٰ سچے اور جھوٹے کو کس طرح الگ کرے گا؟
Answer
ہمیں یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ صرف زبانی ایمان کا دعویٰ کرنے پر ہم چھوڑ دیے جائیں گے، بلکہ اللہ تعالیٰ ہمیں آزمائے گا اور سچے اور جھوٹے لوگوں کو الگ کر کے رہے گا۔ (سورۃ العنکبوت:2-3)
Q16 · 2 marks
سورۃ العنکبوت میں شرک کرنے والے کی مثال کس طرح بیان کی گئی ہے؟
Answer
شرک کرنے والے کی مثال ایسی ہے جیسے کسی مکڑی کے جالے کو اپنا سہارا بنایا ہو۔
Q17 · 2 marks
سورۃ العنکبوت میں ہجرت کی کس طرح ترغیب دی گئی ہے؟
Answer
سورۃ العنکبوت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے ہجرت کرنا ایک بڑی نیکی ہے۔
Q18 · 2 marks
سورۃ العنکبوت کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔
Answer
سورۃ العنکبوت کے مضامین درج ذیل ہیں: i- اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ آپ خاتم النبیین ﷺ کو امید تھی کہ ان کی دعوت دین پر ان کی قوم ساتھ دے گی مگر وہ آپ خاتم النبیین ﷺ کے خلاف ہو گئی اور آپ کو اس رویے کا دکھ تھا۔ ii- اس سورت میں مسلمانوں کو صبر کرنے، اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں جدوجہد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
Q19 · 2 marks
عنکبوت کا کیا معنی ہے؟
Answer
عنکبوت کا معنی: مکڑی ہے۔
Q20 · 2 marks
دین کی راہ میں جدوجہد کرنے والا کس کے لیے جدوجہد کرتا ہے؟
Answer
جو دین کے کام کے لیے جدوجہد کرتا ہے تو اپنے ہی بھلے یعنی اجر و ثواب کے لیے کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو ہماری عبادت کی کوئی حاجت نہیں۔ (سورۃ العنکبوت:6)
Q21 · 2 marks
رزق کے حوالے سے ہمیں کس سے امید رکھنی چاہیے؟
Answer
اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات کا رازق ہے، چناںچہ ہمیں رزق کے حوالے سے اللہ تعالیٰ سے ہی امید رکھنی چاہیے۔ (سورۃ العنکبوت:60)
Q22 · 2 marks
مشکل میں اور مشکل سے نکلنے پر ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
Answer
ہمیں مشکل میں اللہ تعالیٰ کو ہی پکارنا چاہیے اور مشکل سے نکلنے پر اللہ کا ہی شکر ادا کرنا چاہیے۔ (سورۃ العنکبوت:65)
Q23 · 2 marks
جب آپ ﷺ نے لوگوں کو ایک اللہ پر ایمان لانے کی دعوت دی تو قوم نے کیا کیا؟
Answer
جب آپ خاتم النبیین ﷺ نے لوگوں کو ایک اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کی دعوت دی تو قوم آپ کی مخالف ہو گئی۔ انھوں نے آپ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں گھڑنا شروع کر دیں۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
سورۃ العنکبوت پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ العنکبوت کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Answer
تعارف — مکی/مدنی: سورۃ العنکبوت مکی سورت ہے۔ | آیات: اس میں انہتر (69) آیات ہیں۔ | وجہ تسمیہ: عنکبوت کا معنی ہے: مکڑی۔ اس سورت کی آیت اکتالیس (41) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مشرکین کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے مکڑی کے جالے پر بھروسا کر رکھا ہو۔ اسی لیے اس سورت کا نام سورۃ العنکبوت ہے۔ | خلاصہ: سورۃ العنکبوت کا خلاصہ “کفار کا ظلم سہنے والے مظلوم مسلمانوں کو تسلی دینا” ہے۔ | مضامین — زمانہ نزول: سورۃ العنکبوت اس زمانے میں نازل ہوئی جب مشرکینِ مکہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کی شدید ترین مخالفت کر رہے تھے۔ اعلیٰ صفات اور پاکیزہ و بلند کردار: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ شروع سے ہی اپنی قوم میں اعلیٰ صفات اور پاکیزہ و بلند کردار کی وجہ سے نہایت مقبول تھے۔ توحید کی دعوت: جب آپ خاتم النبیین ﷺ نے لوگوں کو ایک اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کی دعوت دی تو قوم آپ کی مخالف ہو گئی۔ قوم کا طرزِ عمل/رویہ: انھوں نے آپ ﷺ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں گھڑنا شروع کر دیں۔ قوم کے رویے کا دکھ: اپنی قوم کی باتیں سن کر آپ ﷺ کو بے حد رنج ہوتا، کیوں کہ آپ ﷺ کو امید تھی کہ آپ ﷺ کی قوم اس راہِ حق میں آپ ﷺ کا ساتھ دے گی۔ صبر کی تلقین: آپ ﷺ کو اپنی قوم کے رویے کا دکھ تھا، اس پر اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اس سورت میں صبر کرنے کی تلقین فرمائی اور آپ ﷺ کو تسلی دی۔ مشرکین کا ظلم اور زیادتیاں: مشرکین نے نہ صرف حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات مبارکہ کو نشانہ بنایا بلکہ دوسرے مسلمان بھی ان کی زیادتیوں سے محفوظ نہ تھے۔ مسلمانوں کو صبر کرنے کی ہدایت: ظلم اور تشدد کے اس دور میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی ہدایت، ان کی تسلی اور حوصلہ افزائی کے لیے سورۃ العنکبوت نازل فرمائی جس میں مسلمانوں کو صبر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: اس سورت میں کئی انبیاء کرام علیہم السلام کی زندگی کو بطور مثال پیش کیا گیا ہے۔ حضرت نوح علیہ السلام کی ساڑھے نو سو سال کی ثابت قدمی، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی لازوال قربانیاں، حضرت لوط علیہ السلام کا قوم کی مخالفت پر صبر، حضرت شعیب علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اپنی اپنی قوموں سے کش مکش کا ذکر فرما کر مسلمانوں کے حوصلے بلند کیے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کی ہدایت: مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ظلم و ستم کے اس دور میں قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام، نماز کا اہتمام اور کثرت سے اللہ کا ذکر کر کے اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جدوجہد کرنے کی ہدایت: سورت کے آخر میں مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں جدوجہد کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے لیے بہت سی راہیں کھول دیتا ہے۔ | علمی و عملی نکات — زبانی ایمان کا دعویٰ: ہمیں یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ صرف زبانی ایمان کا دعویٰ کرنے پر ہم چھوڑ دیے جائیں گے بلکہ اللہ تعالیٰ ہمیں آزمائے گا اور سچے اور جھوٹے لوگوں کو الگ الگ کر کے رہے گا۔ (سورۃ العنکبوت:2-3) دین کی راہ میں جدوجہد: جو دین کے کام کے لیے جدوجہد کرتا ہے تو اپنے ہی بھلے یعنی اجر و ثواب کے لیے کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو ہماری عبادت کی کوئی حاجت نہیں۔ (سورۃ العنکبوت:6) شرک کرنے کی مثال: شرک کرنے والے کی مثال ایسی ہے جیسے کسی مکڑی کے جالے کو اپنا سہارا بنایا ہوا۔ (سورۃ العنکبوت:41) اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے ہجرت: اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے ہجرت کرنا ایک بڑی نیکی ہے۔ (سورۃ العنکبوت:56) اللہ تعالیٰ سے رزق کی امید: اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات کا رازق ہے، چناںچہ ہمیں رزق کے حوالے سے اللہ تعالیٰ سے ہی امید رکھنی چاہیے۔ (سورۃ العنکبوت:60) دعا اور شکر: ہمیں مشکل میں اللہ تعالیٰ کو ہی پکارنا چاہیے اور مشکل سے نکلنے پر اللہ کا ہی شکر ادا کرنا چاہیے۔ (سورۃ العنکبوت:65)
Q2 · 5 marks
سورۃ العنکبوت کا تعارف تحریر کریں۔
Answer
مکی/مدنی: سورۃ العنکبوت مکی سورت ہے۔ | آیات: اس میں انہتر (69) آیات ہیں۔ | وجہ تسمیہ: عنکبوت کا معنی ہے: مکڑی۔ اس سورت کی آیت اکتالیس (41) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مشرکین کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے مکڑی کے جالے پر بھروسا کر رکھا ہو۔ اسی لیے اس سورت کا نام سورۃ العنکبوت ہے۔ | خلاصہ: سورۃ العنکبوت کا خلاصہ “کفار کا ظلم سہنے والے مظلوم مسلمانوں کو تسلی دینا” ہے۔
Q3 · 6 marks
سورۃ العنکبوت کے مضامین تحریر کریں۔
Answer
زمانہ نزول: سورۃ العنکبوت اس زمانے میں نازل ہوئی جب مشرکینِ مکہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کی شدید ترین مخالفت کر رہے تھے۔ | اعلیٰ صفات اور پاکیزہ و بلند کردار: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ شروع سے ہی اپنی قوم میں اعلیٰ صفات اور پاکیزہ و بلند کردار کی وجہ سے نہایت مقبول تھے۔ | توحید کی دعوت: جب آپ خاتم النبیین ﷺ نے لوگوں کو ایک اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کی دعوت دی تو قوم آپ کی مخالف ہو گئی۔ | قوم کا طرزِ عمل/رویہ: انھوں نے آپ ﷺ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں گھڑنا شروع کر دیں۔ | قوم کے رویے کا دکھ: اپنی قوم کی باتیں سن کر آپ ﷺ کو بے حد رنج ہوتا، کیوں کہ آپ ﷺ کو امید تھی کہ آپ ﷺ کی قوم اس راہِ حق میں آپ ﷺ کا ساتھ دے گی۔ | صبر کی تلقین: آپ ﷺ کو اپنی قوم کے رویے کا دکھ تھا، اس پر اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اس سورت میں صبر کرنے کی تلقین فرمائی اور آپ ﷺ کو تسلی دی۔ | مشرکین کا ظلم اور زیادتیاں: مشرکین نے نہ صرف حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات مبارکہ کو نشانہ بنایا بلکہ دوسرے مسلمان بھی ان کی زیادتیوں سے محفوظ نہ تھے۔ | مسلمانوں کو صبر کرنے کی ہدایت: ظلم اور تشدد کے اس دور میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی ہدایت، ان کی تسلی اور حوصلہ افزائی کے لیے سورۃ العنکبوت نازل فرمائی جس میں مسلمانوں کو صبر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ | انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: اس سورت میں کئی انبیاء کرام علیہم السلام کی زندگی کو بطور مثال پیش کیا گیا ہے۔ حضرت نوح علیہ السلام کی ساڑھے نو سو سال کی ثابت قدمی، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی لازوال قربانیاں، حضرت لوط علیہ السلام کا قوم کی مخالفت پر صبر، حضرت شعیب علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اپنی اپنی قوموں سے کش مکش کا ذکر فرما کر مسلمانوں کے حوصلے بلند کیے گئے ہیں۔ | اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کی ہدایت: مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ظلم و ستم کے اس دور میں قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام، نماز کا اہتمام اور کثرت سے اللہ کا ذکر کر کے اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں۔ | اللہ تعالیٰ کی راہ میں جدوجہد کرنے کی ہدایت: سورت کے آخر میں مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں جدوجہد کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے لیے بہت سی راہیں کھول دیتا ہے۔
Q4 · 5 marks
سورۃ العنکبوت کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی باتیں معلوم ہوتی ہیں، ان میں سے چند تحریر کریں۔
Answer
زبانی ایمان کا دعویٰ: ہمیں یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ صرف زبانی ایمان کا دعویٰ کرنے پر ہم چھوڑ دیے جائیں گے بلکہ اللہ تعالیٰ ہمیں آزمائے گا اور سچے اور جھوٹے لوگوں کو الگ الگ کر کے رہے گا۔ (سورۃ العنکبوت:2-3) | دین کی راہ میں جدوجہد: جو دین کے کام کے لیے جدوجہد کرتا ہے تو اپنے ہی بھلے یعنی اجر و ثواب کے لیے کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو ہماری عبادت کی کوئی حاجت نہیں۔ (سورۃ العنکبوت:6) | شرک کرنے کی مثال: شرک کرنے والے کی مثال ایسی ہے جیسے کسی مکڑی کے جالے کو اپنا سہارا بنایا ہوا۔ (سورۃ العنکبوت:41) | اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے ہجرت: اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے ہجرت کرنا ایک بڑی نیکی ہے۔ (سورۃ العنکبوت:56) | اللہ تعالیٰ سے رزق کی امید: اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات کا رازق ہے، چناںچہ ہمیں رزق کے حوالے سے اللہ تعالیٰ سے ہی امید رکھنی چاہیے۔ (سورۃ العنکبوت:60) | دعا اور شکر: ہمیں مشکل میں اللہ تعالیٰ کو ہی پکارنا چاہیے اور مشکل سے نکلنے پر اللہ کا ہی شکر ادا کرنا چاہیے۔ (سورۃ العنکبوت:65)
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.