Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 5 · Test 3
تفصیلی سوالات
5 questions · 25 min · 28 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 5, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
سورۃ الفرقان پر ایک مفصل نوٹ تحریر کیجیے۔ یا سورۃ الفرقان کا تعارف، مضامین اور اہم نکات لکھیے۔
Show model answerHide model answer
تعارف — مکی/مدنی: سورۃ الفرقان مکی سورت ہے۔ | آیات: اس میں ستتر (77) آیات ہیں۔ | سورۃ الفرقان: فرقان کا معنی ہے: حق و باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والی کتاب۔ | سورۃ الفرقان کی پہلی آیت: اس سورت کی پہلی آیت میں قرآن مجید کو فرقان قرار دیا گیا ہے۔ | وجہ تسمیہ: سورۃ الفرقان میں قرآن مجید کو “فرقان” قرار دیا گیا یعنی حق اور باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والی کتاب۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الفرقان ہے۔ | خلاصہ: سورۃ الفرقان کا خلاصہ “اسلام کے بنیادی عقائد کا اثبات اور کفار کے اعتراضات کا جواب” ہے۔ | مضامین — اللہ تعالیٰ کی عظمت: سورۃ الفرقان کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی عظمت، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی شان اور قرآن مجید کی حقانیت کا جامع بیان ہے۔ بے بسی اور لاچارگی: جھوٹے خداؤں کی بے بسی اور لاچارگی کا ذکر ہے۔ مشرکین کے اعتراضات: قرآن مجید اور عقیدہ رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ ظالموں کی حسرت کا بیان: اس سورت میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ظالموں کی حسرت کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ کا عذاب: انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والی قوموں پر اللہ تعالیٰ کے عذاب کا ذکر کر کے قریش مکہ اور ایسے تمام مجرموں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے۔ | رحمان کے بندوں کی صفات: سورۃ الفرقان کے آخر میں رحمان کے پسندیدہ بندوں کی صفات کا بیان ہے جو کہ درج ذیل ہیں:
(1)یہ بندے رحمان کے خاص بندے ہیں۔
(2)یہ زمین پر عاجزی اور وقار کے ساتھ چلتے ہیں۔
(3)اگر جاہل لوگ ان سے الجھنا چاہیں تو یہ ان کے ساتھ نہیں الجھتے۔
(4)پوری پوری رات خواب غفلت میں نہیں پڑے رہتے بلکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت سے راتوں کو آباد رکھتے ہیں۔
(5)زندگی کے ہر معاملے کی طرح مال خرچ کرنے میں بھی میانہ روی سے کام لیتے ہیں، نہ بخل کرتے ہیں نہ فضول خرچی۔
(6)بدکاری سے کوسوں دور رہتے ہیں۔ جھوٹ اور گناہوں کی مجلسوں کے قریب نہیں جاتے۔
(7)فضول باتوں اور فضول کاموں میں ان کو کوئی سروکار نہیں۔
(8)بغیر تحقیق کے کسی کام میں نہیں پڑتے اور بغیر تصدیق ہر بات کو نہیں مانتے۔ | علمی و عملی نکات — حق اور باطل میں فرق کرنے والا: قرآن مجید حق اور باطل میں فرق کرنے والا کلام ہے، جو تمام جہانوں کے لیے نازل کیا گیا ہے۔ (سورۃ الفرقان:1) اعتراضات کا سبب: اللہ تعالیٰ، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور قرآن مجید پر اعتراضات کا بنیادی سبب قیامت کو جھٹلانا ہے۔ (سورۃ الفرقان:11) برے لوگوں سے دوستیوں کا نقصان: برے لوگوں کو دوست بنانے والے دنیا میں بھی نقصان اٹھاتے ہیں اور قیامت کے دن بھی اپنے آپ پر افسوس کریں گے۔ (سورۃ الفرقان:28) قرآن مجید پر عمل کرنے والے لوگوں کا بیان: قیامت کے دن حضرت محمد رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ سے عرض کریں گے کہ میری قوم کے بہت سے لوگوں نے اس قرآن پر عمل کرنے کو چھوڑ رکھا تھا۔ (سورۃ الفرقان:30) اچھے کردار والے لوگ: اللہ تعالیٰ کے خاص بندے خاص صفات کے حامل ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی کو خاندانی حسب نسب، زبان یا خوب صورتی کی وجہ سے مقام نہیں ملتا بلکہ اچھے کردار اور اچھی صفات کی وجہ سے ملتا ہے۔ (سورۃ الفرقان:63-72)
Question 2 · 5 marks
سورۃ الفرقان کا تعارف تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
مکی/مدنی: سورۃ الفرقان مکی سورت ہے۔ | آیات: اس میں ستتر (77) آیات ہیں۔ | سورۃ الفرقان: فرقان کا معنی ہے: حق و باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والی کتاب۔ | سورۃ الفرقان کی پہلی آیت: اس سورت کی پہلی آیت میں قرآن مجید کو فرقان قرار دیا گیا ہے۔ | وجہ تسمیہ: سورۃ الفرقان میں قرآن مجید کو “فرقان” قرار دیا گیا یعنی حق اور باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والی کتاب۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الفرقان ہے۔ | خلاصہ: سورۃ الفرقان کا خلاصہ “اسلام کے بنیادی عقائد کا اثبات اور کفار کے اعتراضات کا جواب” ہے۔
Question 3 · 5 marks
سورۃ الفرقان کے مضامین تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
اللہ تعالیٰ کی عظمت: سورۃ الفرقان کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی عظمت، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی شان اور قرآن مجید کی حقانیت کا جامع بیان ہے۔ | بے بسی اور لاچارگی: جھوٹے خداؤں کی بے بسی اور لاچارگی کا ذکر ہے۔ | مشرکین کے اعتراضات: قرآن مجید اور عقیدہ رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ | ظالموں کی حسرت کا بیان: اس سورت میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ظالموں کی حسرت کا بیان ہے۔ | اللہ تعالیٰ کا عذاب: انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والی قوموں پر اللہ تعالیٰ کے عذاب کا ذکر کر کے قریش مکہ اور ایسے تمام مجرموں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے۔
Question 4 · 5 marks
سورۃ الفرقان کے آخر میں بیان کردہ رحمان کے بندوں کی صفات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
سورۃ الفرقان کے آخر میں رحمان کے پسندیدہ بندوں کی صفات کا بیان ہے جو کہ درج ذیل ہیں:
(1)یہ بندے رحمان کے خاص بندے ہیں۔
(2)یہ زمین پر عاجزی اور وقار کے ساتھ چلتے ہیں۔
(3)اگر جاہل لوگ ان سے الجھنا چاہیں تو یہ ان کے ساتھ نہیں الجھتے۔
(4)پوری پوری رات خواب غفلت میں نہیں پڑے رہتے بلکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت سے راتوں کو آباد رکھتے ہیں۔
(5)زندگی کے ہر معاملے کی طرح مال خرچ کرنے میں بھی میانہ روی سے کام لیتے ہیں، نہ بخل کرتے ہیں نہ فضول خرچی۔
(6)بدکاری سے کوسوں دور رہتے ہیں۔ جھوٹ اور گناہوں کی مجلسوں کے قریب نہیں جاتے۔
(7)فضول باتوں اور فضول کاموں میں ان کو کوئی سروکار نہیں۔
(8)بغیر تحقیق کے کسی کام میں نہیں پڑتے اور بغیر تصدیق ہر بات کو نہیں مانتے۔
Question 5 · 5 marks
سورۃ الفرقان کے مطالعہ سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے چند تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
حق اور باطل میں فرق کرنے والا: قرآن مجید حق اور باطل میں فرق کرنے والا کلام ہے، جو تمام جہانوں کے لیے نازل کیا گیا ہے۔ (سورۃ الفرقان:1) | اعتراضات کا سبب: اللہ تعالیٰ، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور قرآن مجید پر اعتراضات کا بنیادی سبب قیامت کو جھٹلانا ہے۔ (سورۃ الفرقان:11) | برے لوگوں سے دوستیوں کا نقصان: برے لوگوں کو دوست بنانے والے دنیا میں بھی نقصان اٹھاتے ہیں اور قیامت کے دن بھی اپنے آپ پر افسوس کریں گے۔ (سورۃ الفرقان:28) | قرآن مجید پر عمل کرنے والے لوگوں کا بیان: قیامت کے دن حضرت محمد رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ سے عرض کریں گے کہ میری قوم کے بہت سے لوگوں نے اس قرآن پر عمل کرنے کو چھوڑ رکھا تھا۔ (سورۃ الفرقان:30) | اچھے کردار والے لوگ: اللہ تعالیٰ کے خاص بندے خاص صفات کے حامل ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی کو خاندانی حسب نسب، زبان یا خوب صورتی کی وجہ سے مقام نہیں ملتا بلکہ اچھے کردار اور اچھی صفات کی وجہ سے ملتا ہے۔ (سورۃ الفرقان:63-72)
More tests in سُوْرَۃ الْفُرْقَان
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.