Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 5
سُوْرَۃ الْفُرْقَان: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۃ الفرقان کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
Answer
فرقان کا معنی ہے حق و باطل کے درمیان “فیصلہ کرنے والی کتاب” اس سورت کی پہلی آیت میں قرآن مجید کو “فرقان” قرار دیا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الفرقان ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۃ الفرقان کا خلاصہ لکھیں؟
Answer
سورۃ الفرقان کا خلاصہ “اسلام کے بنیادی عقائد کا اثبات اور کفار کے اعتراضات کا جواب” ہے۔
Q3 · 2 marks
سورۃ الفرقان کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
i- قرآن مجید حق اور باطل میں فرق کرنے والا کلام ہے، جو تمام جہانوں کے لیے نازل کیا گیا ہے۔ (سورۃ الفرقان:1) ii- اللہ تعالیٰ، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور قرآن مجید پر اعتراضات کا بنیادی سبب قیامت کو جھٹلانا ہے۔ (سورۃ الفرقان:11)
Q4 · 2 marks
سورۃ الفرقان مکی سورت ہے یا مدنی اور اس کی کتنی آیات ہیں؟
Answer
سورۃ الفرقان مکی سورت ہے۔ اس میں ستتر (77) آیات ہیں۔
Q5 · 2 marks
“فرقان” کا کیا معنی ہے؟
Answer
فرقان کا معنی ہے: حق و باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والی کتاب۔
Q6 · 2 marks
سورۃ الفرقان کی کون سی آیت میں قرآن کو “فرقان” کہا گیا؟
Answer
اس سورت کی پہلی آیت میں قرآن مجید کو فرقان قرار دیا گیا ہے۔
Q7 · 2 marks
سورۃ الفرقان میں قرآن مجید کو کیا قرار دیا گیا؟
Answer
سورۃ الفرقان میں قرآن مجید کو “فرقان” قرار دیا گیا یعنی حق اور باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والی کتاب۔
Q8 · 2 marks
سورۃ الفرقان کے آغاز میں کیا بیان ہوا ہے؟
Answer
سورۃ الفرقان کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی عظمت، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی شان اور قرآن مجید کی حقانیت کا جامع بیان ہے۔
Q9 · 2 marks
سورۃ الفرقان میں کس کی بے بسی اور لاچارگی کا ذکر ہے؟
Answer
جھوٹے خداؤں کی بے بسی اور لاچارگی کا ذکر ہے۔
Q10 · 2 marks
سورۃ الفرقان میں کن ظالموں کی حسرت کا بیان ہے؟
Answer
اس سورت میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ظالموں کی حسرت کا بیان ہے۔
Q11 · 2 marks
سورۃ الفرقان میں کن کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے؟
Answer
سورۃ الفرقان میں انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والی قوموں پر اللہ تعالیٰ کے عذاب کا ذکر کر کے قریش مکہ اور ان جیسے تمام مجرموں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے۔
Q12 · 2 marks
سورۃ الفرقان کے آخر میں کن کا بیان ہے؟
Answer
سورۃ الفرقان کے آخر میں رحمان کے پسندیدہ بندوں کی صفات کا بیان ہے۔
Q13 · 2 marks
سورۃ الفرقان کی روشنی میں رحمان کے بندوں کی کوئی سی دو صفات لکھیں۔
Answer
i- یہ بندے رحمان کے خاص بندے ہیں یہ زمین پر عاجزی اور وقار کے ساتھ چلتے ہیں۔ ii- اگر جاہل لوگ ان سے الجھنا چاہیں تو یہ ان کے ساتھ نہیں الجھتے۔
Q14 · 2 marks
رحمان کے بندے اللہ کی عبادت کیسے کرتے ہیں؟
Answer
رحمان کے بندے پوری رات خواب غفلت میں نہیں پڑے رہتے بلکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت سے راتوں کو آباد رکھتے ہیں۔
Q15 · 2 marks
رحمان کے بندے اپنا مال کیسے خرچ کرتے ہیں؟
Answer
رحمان کے بندے زندگی کے ہر معاملہ کی طرح مال خرچ کرنے میں بھی میانہ روی سے کام لیتے ہیں، نہ تو بخل کرتے ہیں نہ فضول خرچی۔
Q16 · 2 marks
رحمان کے بندے کیسے انسانی جان کی حرمت ملحوظ رکھتے ہیں؟
Answer
رحمان کے بندے انسانی جان کی حرمت اس قدر ملحوظ رکھتے ہیں کہ کسی کو ناحق قتل نہیں کرتے۔
Q17 · 2 marks
رحمان کے بندے کن چیزوں سے دور رہتے ہیں؟
Answer
i- رحمان کے بندے بدکاری سے کوسوں دور رہتے ہیں۔ ii- جھوٹ اور گناہوں کی مجلسوں کے قریب نہیں جاتے۔
Q18 · 2 marks
قرآن مجید کی خصوصیت لکھیں۔
Answer
قرآن مجید حق اور باطل میں فرق کرنے والا کلام ہے، جو تمام جہانوں کے لیے نازل کیا گیا ہے۔
Q19 · 2 marks
اللہ تعالیٰ، حضرت محمد رسول اللہ ﷺ اور قرآن مجید پر اعتراضات کا بنیادی سبب کیا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور قرآن مجید پر اعتراضات کا بنیادی سبب قیامت کو جھٹلانا ہے۔
Q20 · 2 marks
برے لوگوں سے دوستی کا کیا نقصان ہوتا ہے؟ / سورۃ الفرقان کے مطابق برے لوگوں سے دوستی کا کیا نقصان ہوتا ہے؟
Answer
برے لوگوں کو دوست بنانے والے دنیا میں بھی نقصان اٹھاتے ہیں اور قیامت کے دن بھی اپنے آپ پر افسوس کریں گے۔ (سورۃ الفرقان:28)
Q21 · 2 marks
اللہ تعالیٰ کے ہاں خاص مقام کیسے حاصل ہوتا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی انسان کو خاندانی حسب نسب، زبان یا خوب صورتی کی وجہ سے مقام نہیں ملتا بلکہ اچھے کردار اور اچھی صفات کی وجہ سے ملتا ہے۔
Q22 · 2 marks
سورۃ الفرقان کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔
Answer
i- سورۃ الفرقان میں اللہ تعالیٰ کی عظمت، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی شان اور قرآن مجید کی حقانیت کا جامع بیان ہے۔ ii- اس سورت میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ظالموں کی حسرت کا بیان ہے۔
Q23 · 2 marks
قیامت کے دن حضرت محمد رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ سے کیا عرض کریں گے؟
Answer
قیامت کے دن حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اللہ تعالیٰ سے عرض کریں گے کہ میری قوم کے بہت سے لوگوں نے اس قرآن پر عمل کرنے کو چھوڑ رکھا تھا۔ (سورۃ الفرقان:30)
Q24 · 2 marks
سورۃ الفرقان میں مشرکین کے اعتراضات کے بارے میں کیا بیان ہے؟
Answer
قرآن مجید اور عقیدہ رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔
Q25 · 1 mark
“يَمْشُوْنَ” کے معانی لکھیں۔
Answer
يَمْشُونَ: وہ چلتے ہیں۔
Q26 · 1 mark
“هَوْنًا” کے معانی لکھیں۔
Answer
هَوْنًا: آہستگی اور وقار سے۔
Q27 · 1 mark
“يَبِيْتُوْنَ” کے معانی لکھیں۔
Answer
يَبِيتُونَ: وہ رات گزارتے ہیں۔
Q28 · 1 mark
“اِصْرِفْ” کے معانی لکھیں۔
Answer
اِصْرِفْ: دور کر دے۔
Q29 · 1 mark
“غَرَامًا” کے معانی لکھیں۔
Answer
غَرَامًا: چمٹنے والا۔
Q30 · 1 mark
“مُسْتَقَرًّا” کے معانی لکھیں۔
Answer
مُسْتَقَرًّا: ٹھہرنے کی جگہ۔
Q31 · 1 mark
“اَنْفَقُوْا” کے معانی لکھیں۔
Answer
اَنْفَقُوا: وہ خرچ کرتے ہیں۔
Q32 · 1 mark
“لَمْ يُسْرِفُوْا” کے معانی لکھیں۔
Answer
لَمْ يُسْرِفُوا: وہ بے جا خرچ نہیں کرتے۔
Q33 · 1 mark
“لَمْ يَقْتُرُوْا” کے معانی لکھیں۔
Answer
لَمْ يَقْتُرُوا: وہ بخل نہیں کرتے۔
Q34 · 1 mark
“كَانَ” کے معانی لکھیں۔
Answer
كَانَ: ہے، ہوتا ہے۔
Q35 · 1 mark
“بَيْنَ” کے معانی لکھیں۔
Answer
بَيْنَ: درمیان۔
Q36 · 1 mark
“مَعَ” کے معانی لکھیں۔
Answer
مَعَ: ساتھ۔
Q37 · 1 mark
“اَلَّتِيْ” کے معانی لکھیں۔
Answer
اَلَّتِي: جسے، جس کو، جو۔
Q38 · 1 mark
“اَثَامًا” کے معانی لکھیں۔
Answer
اَثَامًا: گناہ کی سزا۔
Q39 · 1 mark
“يُضٰعَفْ” کے معانی لکھیں۔
Answer
يُضٰعَفْ: دگنا کیا جائے گا۔
Q40 · 1 mark
“يَخْلُدْ” کے معانی لکھیں۔
Answer
يَخْلُدْ: وہ ہمیشہ رہے گا۔
Q41 · 1 mark
“مُهَانًا” کے معانی لکھیں۔
Answer
مُهَانًا: ذلیل ہو کر۔
Q42 · 1 mark
“تَابَ” کے معانی لکھیں۔
Answer
تَابَ: اس نے توبہ کی۔
Q43 · 1 mark
“اُولٰٓئِكَ” کے معانی لکھیں۔
Answer
اُولٰٓئِكَ: یہ لوگ۔
Q44 · 1 mark
“سَيِّاٰتِهِمْ” کے معانی لکھیں۔
Answer
سَيِّاٰتِهِمْ: ان کی برائیوں کو۔
Q45 · 1 mark
“الزُّوْرَ” کے معانی لکھیں۔
Answer
الزُّورَ: جھوٹ۔
Q46 · 1 mark
“مَرُّوْا” کے معانی لکھیں۔
Answer
مَرُّوا: وہ گزرتے ہیں۔
Q47 · 1 mark
“لَمْ يَخِرُّوْا” کے معانی لکھیں۔
Answer
لَمْ يَخِرُّوا: وہ نہیں گر پڑتے۔
Q48 · 1 mark
“صُمًّا” کے معانی لکھیں۔
Answer
صُمًّا: بہرے۔
Q49 · 1 mark
“عُمْيَانًا” کے معانی لکھیں۔
Answer
عُمْيَانًا: اندھے۔
Q50 · 1 mark
“ذُرِّيّٰتِنَا” کے معانی لکھیں۔
Answer
ذُرِّيّٰتِنَا: ہماری اولاد۔
Q51 · 1 mark
“قُرَّةَ اَعْيُنٍ” کے معانی لکھیں۔
Answer
قُرَّةَ اَعْيُنٍ: آنکھوں کی ٹھنڈک۔
Q52 · 1 mark
“خٰلِدِيْنَ” کے معانی لکھیں۔
Answer
خٰلِدِينَ: وہ ہمیشہ رہیں گے۔
Q53 · 1 mark
“مَايَعْبَؤُا” کے معانی لکھیں۔
Answer
مَايَعْبَؤُا: پرواہ نہیں کرتا۔
Q54 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَّاِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُونَ قَالُوْا سَلٰمًا
Answer
اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر عاجزی سے چلتے ہیں اور جب ان سے جاہل لوگ بات کریں تو کہتے ہیں سلام ہے۔
Q55 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّقِيَامًا
Answer
اور جو راتیں گزارتے ہیں اپنے رب کے لیے سجدے اور قیام کرتے ہوئے۔
Q56 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا
Answer
اور جو (دعا کرتے ہوئے) عرض کرتے ہیں اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دے بے شک اس کا عذاب تکلیف دہ ہے۔
Q57 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: اِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا
Answer
بے شک وہ بری جگہ ہے (تھوڑی دیر) ٹھہرنے اور (مستقل) رہنے کے لحاظ سے۔
Q58 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: وَالَّذِينَ اِذَآ اَنْفَقُوا لَمْ يُسْرِفُوا وَلَمْ يَقْتُرُوا وَكَانَ بَيْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا
Answer
اور وہ لوگ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ کنجوسی کرتے ہیں اور (ان کا خرچ) ان دونوں کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے۔
Q59 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ يَلْقَ اَثَامًا
Answer
اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کی حرام کی ہوئی جان کو ناحق قتل کرتے ہیں اور نہ (ہی) وہ زنا کرتے ہیں اور جو شخص یہ کام کرے گا وہ اپنے گناہ کا بدلہ پائے گا۔
Q60 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: يُّضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا
Answer
قیامت کے دن اس کے لیے عذاب بڑھایا جائے گا اور وہ اس میں ذلت کے ساتھ ہمیشہ رہے گا۔
Q61 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: اِلَّا مَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ يُبَدِّلُ اللّٰهُ سَيِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍ ۖ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
Answer
مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کیا تو یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ تعالیٰ جن کی برائیوں کو نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑا ہی بخشنے والا نہایت رحم فرمانے والا ہے۔
Q62 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ يَتُوبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا
Answer
اور جو توبہ کرے اور نیک عمل کرے تو بے شک وہ اللہ ہی کی طرف رجوع کرتا ہے۔
Q63 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَاِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا
Answer
اور وہ جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب کسی بے کار بات پران کا گزر رہتا ہے تو شریفانہ انداز سے گزر جاتے ہیں۔
Q64 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: وَالَّذِينَ اِذَا ذُكِّرُوا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَّعُمْيَانًا
Answer
اور (یہ) وہ لوگ ہیں کہ جب انھیں نصیحت کی جاتی ہے ان کے رب کی آیتوں کے ساتھ تو ان پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گر پڑتے۔
Q65 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اِمَامًا
Answer
اور جو دعا مانگتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہمیں عطا فرما ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیز گاروں کا امام بنا۔
Q66 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: اُولٰٓئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَّسَلٰمًا
Answer
یہ وہ لوگ ہیں جنھیں (جنت میں) بالا خانے عطا کیے جائیں گے ان کے صبر کے بدلے میں اور ان کا وہاں دعا اور سلام سے استقبال کیا جائے گا۔
Q67 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: خٰلِدِينَ فِيهَا ۖ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا
Answer
اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے کیسا اچھا ٹھکانا اور مقام ہے۔
Q68 · 2 marks
ترجمہ لکھیں: قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ۖ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا
Answer
(اے نبی خاتم النبیین ﷺ!) آپ فرما دیجیے میرے رب کو تمھاری پرواہ بھی نہیں اگر تم اس کی عبادت نہ کرو یقیناً تم تو (حق کو) جھٹلا چکے تو عنقریب (اس کا عذاب) چمٹ جانے والا ہوگا۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
سورۃ الفرقان پر ایک مفصل نوٹ تحریر کیجیے۔ یا سورۃ الفرقان کا تعارف، مضامین اور اہم نکات لکھیے۔
Answer
تعارف — مکی/مدنی: سورۃ الفرقان مکی سورت ہے۔ | آیات: اس میں ستتر (77) آیات ہیں۔ | سورۃ الفرقان: فرقان کا معنی ہے: حق و باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والی کتاب۔ | سورۃ الفرقان کی پہلی آیت: اس سورت کی پہلی آیت میں قرآن مجید کو فرقان قرار دیا گیا ہے۔ | وجہ تسمیہ: سورۃ الفرقان میں قرآن مجید کو “فرقان” قرار دیا گیا یعنی حق اور باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والی کتاب۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الفرقان ہے۔ | خلاصہ: سورۃ الفرقان کا خلاصہ “اسلام کے بنیادی عقائد کا اثبات اور کفار کے اعتراضات کا جواب” ہے۔ | مضامین — اللہ تعالیٰ کی عظمت: سورۃ الفرقان کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی عظمت، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی شان اور قرآن مجید کی حقانیت کا جامع بیان ہے۔ بے بسی اور لاچارگی: جھوٹے خداؤں کی بے بسی اور لاچارگی کا ذکر ہے۔ مشرکین کے اعتراضات: قرآن مجید اور عقیدہ رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ ظالموں کی حسرت کا بیان: اس سورت میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ظالموں کی حسرت کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ کا عذاب: انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والی قوموں پر اللہ تعالیٰ کے عذاب کا ذکر کر کے قریش مکہ اور ایسے تمام مجرموں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے۔ | رحمان کے بندوں کی صفات: سورۃ الفرقان کے آخر میں رحمان کے پسندیدہ بندوں کی صفات کا بیان ہے جو کہ درج ذیل ہیں:
(1)یہ بندے رحمان کے خاص بندے ہیں۔
(2)یہ زمین پر عاجزی اور وقار کے ساتھ چلتے ہیں۔
(3)اگر جاہل لوگ ان سے الجھنا چاہیں تو یہ ان کے ساتھ نہیں الجھتے۔
(4)پوری پوری رات خواب غفلت میں نہیں پڑے رہتے بلکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت سے راتوں کو آباد رکھتے ہیں۔
(5)زندگی کے ہر معاملے کی طرح مال خرچ کرنے میں بھی میانہ روی سے کام لیتے ہیں، نہ بخل کرتے ہیں نہ فضول خرچی۔
(6)بدکاری سے کوسوں دور رہتے ہیں۔ جھوٹ اور گناہوں کی مجلسوں کے قریب نہیں جاتے۔
(7)فضول باتوں اور فضول کاموں میں ان کو کوئی سروکار نہیں۔
(8)بغیر تحقیق کے کسی کام میں نہیں پڑتے اور بغیر تصدیق ہر بات کو نہیں مانتے۔ | علمی و عملی نکات — حق اور باطل میں فرق کرنے والا: قرآن مجید حق اور باطل میں فرق کرنے والا کلام ہے، جو تمام جہانوں کے لیے نازل کیا گیا ہے۔ (سورۃ الفرقان:1) اعتراضات کا سبب: اللہ تعالیٰ، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور قرآن مجید پر اعتراضات کا بنیادی سبب قیامت کو جھٹلانا ہے۔ (سورۃ الفرقان:11) برے لوگوں سے دوستیوں کا نقصان: برے لوگوں کو دوست بنانے والے دنیا میں بھی نقصان اٹھاتے ہیں اور قیامت کے دن بھی اپنے آپ پر افسوس کریں گے۔ (سورۃ الفرقان:28) قرآن مجید پر عمل کرنے والے لوگوں کا بیان: قیامت کے دن حضرت محمد رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ سے عرض کریں گے کہ میری قوم کے بہت سے لوگوں نے اس قرآن پر عمل کرنے کو چھوڑ رکھا تھا۔ (سورۃ الفرقان:30) اچھے کردار والے لوگ: اللہ تعالیٰ کے خاص بندے خاص صفات کے حامل ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی کو خاندانی حسب نسب، زبان یا خوب صورتی کی وجہ سے مقام نہیں ملتا بلکہ اچھے کردار اور اچھی صفات کی وجہ سے ملتا ہے۔ (سورۃ الفرقان:63-72)
Q2 · 5 marks
سورۃ الفرقان کا تعارف تحریر کریں۔
Answer
مکی/مدنی: سورۃ الفرقان مکی سورت ہے۔ | آیات: اس میں ستتر (77) آیات ہیں۔ | سورۃ الفرقان: فرقان کا معنی ہے: حق و باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والی کتاب۔ | سورۃ الفرقان کی پہلی آیت: اس سورت کی پہلی آیت میں قرآن مجید کو فرقان قرار دیا گیا ہے۔ | وجہ تسمیہ: سورۃ الفرقان میں قرآن مجید کو “فرقان” قرار دیا گیا یعنی حق اور باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والی کتاب۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الفرقان ہے۔ | خلاصہ: سورۃ الفرقان کا خلاصہ “اسلام کے بنیادی عقائد کا اثبات اور کفار کے اعتراضات کا جواب” ہے۔
Q3 · 5 marks
سورۃ الفرقان کے مضامین تحریر کریں۔
Answer
اللہ تعالیٰ کی عظمت: سورۃ الفرقان کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی عظمت، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی شان اور قرآن مجید کی حقانیت کا جامع بیان ہے۔ | بے بسی اور لاچارگی: جھوٹے خداؤں کی بے بسی اور لاچارگی کا ذکر ہے۔ | مشرکین کے اعتراضات: قرآن مجید اور عقیدہ رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ | ظالموں کی حسرت کا بیان: اس سورت میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ظالموں کی حسرت کا بیان ہے۔ | اللہ تعالیٰ کا عذاب: انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والی قوموں پر اللہ تعالیٰ کے عذاب کا ذکر کر کے قریش مکہ اور ایسے تمام مجرموں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے۔
Q4 · 5 marks
سورۃ الفرقان کے آخر میں بیان کردہ رحمان کے بندوں کی صفات تحریر کریں۔
Answer
سورۃ الفرقان کے آخر میں رحمان کے پسندیدہ بندوں کی صفات کا بیان ہے جو کہ درج ذیل ہیں:
(1)یہ بندے رحمان کے خاص بندے ہیں۔
(2)یہ زمین پر عاجزی اور وقار کے ساتھ چلتے ہیں۔
(3)اگر جاہل لوگ ان سے الجھنا چاہیں تو یہ ان کے ساتھ نہیں الجھتے۔
(4)پوری پوری رات خواب غفلت میں نہیں پڑے رہتے بلکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت سے راتوں کو آباد رکھتے ہیں۔
(5)زندگی کے ہر معاملے کی طرح مال خرچ کرنے میں بھی میانہ روی سے کام لیتے ہیں، نہ بخل کرتے ہیں نہ فضول خرچی۔
(6)بدکاری سے کوسوں دور رہتے ہیں۔ جھوٹ اور گناہوں کی مجلسوں کے قریب نہیں جاتے۔
(7)فضول باتوں اور فضول کاموں میں ان کو کوئی سروکار نہیں۔
(8)بغیر تحقیق کے کسی کام میں نہیں پڑتے اور بغیر تصدیق ہر بات کو نہیں مانتے۔
Q5 · 5 marks
سورۃ الفرقان کے مطالعہ سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے چند تحریر کریں۔
Answer
حق اور باطل میں فرق کرنے والا: قرآن مجید حق اور باطل میں فرق کرنے والا کلام ہے، جو تمام جہانوں کے لیے نازل کیا گیا ہے۔ (سورۃ الفرقان:1) | اعتراضات کا سبب: اللہ تعالیٰ، حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور قرآن مجید پر اعتراضات کا بنیادی سبب قیامت کو جھٹلانا ہے۔ (سورۃ الفرقان:11) | برے لوگوں سے دوستیوں کا نقصان: برے لوگوں کو دوست بنانے والے دنیا میں بھی نقصان اٹھاتے ہیں اور قیامت کے دن بھی اپنے آپ پر افسوس کریں گے۔ (سورۃ الفرقان:28) | قرآن مجید پر عمل کرنے والے لوگوں کا بیان: قیامت کے دن حضرت محمد رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ سے عرض کریں گے کہ میری قوم کے بہت سے لوگوں نے اس قرآن پر عمل کرنے کو چھوڑ رکھا تھا۔ (سورۃ الفرقان:30) | اچھے کردار والے لوگ: اللہ تعالیٰ کے خاص بندے خاص صفات کے حامل ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی کو خاندانی حسب نسب، زبان یا خوب صورتی کی وجہ سے مقام نہیں ملتا بلکہ اچھے کردار اور اچھی صفات کی وجہ سے ملتا ہے۔ (سورۃ الفرقان:63-72)
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.