Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 4
سُوْرَۃ الْحَجّ: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۃ الحج کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
Answer
اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ حج حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں کس طرح شروع ہوا اور اس کے بنیادی ارکان کیا ہیں۔ اسی وجہ سے سورت کا نام سورۃ الحج ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۃ الحج کا خلاصہ کیا ہے؟
Answer
سورۃ الحج کا خلاصہ “قیامت کے احوال، حج اور قربانی کا بیان اور جہاد کی اجازت” ہے۔
Q3 · 2 marks
سورۃ الحج کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
(i)شرک کے لیے کوئی دلیل نہیں۔ (سورۃ الحج:8-9-17) (ii) منافقین اللہ تعالیٰ کی عبادت کنارے کنارے رہ کر کرتے ہیں۔ وہ دنیا کے فائدے پر خوش ہوتے ہیں اور نقصان پر دین سے دور ہو جاتے ہیں۔ (سورۃ الحج:11)
Q4 · 2 marks
سورۃ الحج کس طرح ایک منفرد سورت ہے؟
Answer
سورۃ الحج ایک منفرد سورت ہے، اس کا کچھ حصہ مدنی ہے اور کچھ مکی۔ اس سورت کا نزول مکہ مکرمہ میں ہجرت سے پہلے ہو چکا تھا اور تکمیل ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں ہوئی۔
Q5 · 2 marks
سورۃ الحج کے مطابق حج کس زمانے میں شروع ہوا؟
Answer
اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ حج حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے میں شروع ہوا۔
Q6 · 2 marks
سورۃ الحج کی وجہ تسمیہ بیان کریں۔
Answer
اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ حج حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے میں کس طرح شروع ہوا اور اس کے بنیادی ارکان کیا ہیں اسی وجہ سے سورت کا نام سورۃ الحج ہے۔
Q7 · 2 marks
سورۃ الحج میں کس کے انجام کا ذکر ہے؟
Answer
قیامت کے دن منافقین اور کافروں کے برے انجام اور مومنوں کے اچھے انجام کا ذکر ہے۔
Q8 · 2 marks
سورۃ الحج میں جہاد کی اجازت کو خوش خبری کیوں قرار دیا گیا؟
Answer
جہاد کی اجازت کو مسلمانوں کے لیے خوش خبری قرار دیا گیا کیوں کہ اب مسلمانوں کو کافروں کے ظلم و ستم کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کی اجازتِ باری تعالیٰ مل گئی تھی۔
Q9 · 2 marks
سورۃ الحج کے آخر میں تمام انسانوں کو کیا دعوت دی گئی ہے؟
Answer
سورۃ الحج کے آخر میں تمام انسانوں کو ایمان لانے کی بھرپور دعوت دی گئی ہے۔
Q10 · 2 marks
سورۃ الحج کے مطابق اللہ تعالیٰ نے کس کو اپنا پیغام پہنچانے کے لیے چُنا؟
Answer
اللہ تعالیٰ نے فرشتوں اور انسانوں میں سے جس کو چاہا پیغام پہنچانے کے لیے منتخب فرمایا۔
Q11 · 2 marks
سورۃ الحج میں ایمان والوں کو کیا حکم دیا گیا ہے؟
Answer
ایمان والوں کو عمل صالح کرنے اور اُمت کی ذمہ داری ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Q12 · 2 marks
سورۃ الحج کے مطابق منافقین کس طرح عبادت کرتے ہیں؟
Answer
منافقین اللہ تعالیٰ کی عبادت کنارے کنارے رہ کر کرتے ہیں وہ دنیا کے فائدے پر خوش ہوتے ہیں جب کہ نقصان پر دین سے دور ہو جاتے ہیں۔
Q13 · 2 marks
سورۃ الحج کے مطابق اللہ تعالیٰ کن کی مدد فرماتا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرماتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے ہیں۔
Q14 · 2 marks
حج کا سب سے اہم رکن کون سا ہے؟
Answer
خانہ کعبہ کا طواف حج کا اہم رکن ہے۔
Q15 · 2 marks
سورۃ الحج کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔
Answer
(i)سورۃ الحج میں حج اور قربانی کے احکام کا بیان ہے۔
(ii)سورۃ الحج میں مسلمانوں کو مشرکوں کے خلاف جہاد کی اجازت دی گئی ہے۔
Q16 · 2 marks
سورۃ الحج کی آیات کی تعداد کتنی ہے؟
Answer
سورۃ الحج کی آیات کی تعداد اٹھہتر (78) ہے۔
Q17 · 2 marks
سورۃ الحج کی ابتدا میں کس کا بیان ہے؟
Answer
سورۃ الحج کی ابتدا میں قیامت کے احوال کا بیان ہے۔
Q18 · 2 marks
قیامت کا دن کیسا ہوگا؟
Answer
قیامت کا دن ایک نہایت سخت اور ہولناک دن ہوگا جو لوگوں کے ہوش اڑا دے گا۔ (سورۃ الحج:1-2)
Q19 · 2 marks
شیطان کی پیروی کرنے والوں کا انجام کیا ہوگا؟
Answer
شیطان کی پیروی کرنے والے دنیا میں گمراہی اور آخرت میں عذاب میں ہوں گے۔ (سورۃ الحج:3-4)
Q20 · 2 marks
شرک کے بارے میں سورۃ الحج کیا بتاتی ہے؟
Answer
شرک کے لیے کوئی دلیل نہیں ہے۔ (سورۃ الحج:8-9-17)
Q21 · 2 marks
سورۃ الحج کے مطابق اللہ کے حضور کون سجدہ ریز ہے؟
Answer
ساری کائنات اللہ کے حضور سجدہ ریز ہے۔ (سورۃ الحج:18)
Q22 · 2 marks
سورۃ الحج میں مشرکین کے بارے میں کیا حکم دیا گیا ہے؟
Answer
مشرکوں کے خلاف جہاد کی اجازت دی گئی ہے اور شرک سے منع کیا گیا ہے۔
Q23 · 2 marks
“یُمْسِکُ” کے معانی لکھیں۔
Answer
یُمْسِکُ: وہی روکے ہوئے ہے۔
Q24 · 2 marks
“نَاسِکُوْہُ” کے معانی لکھیں۔
Answer
نَاسِکُوْہُ: جس پر وہ چلنے والے ہیں۔
Q25 · 2 marks
“مَنْسَکًا” کے معانی لکھیں۔
Answer
مَنْسَکًا: عبادت کا طریقہ۔
Q26 · 2 marks
درج ذیل آیت کا ترجمہ لکھیں:اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ سَخَّرَ لَکُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ وَالْفُلْکَ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِاَمْرِہٖ ؕ وَیُمْسِکُ السَّمَآءَ اَنْ تَقَعَ عَلَی الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِہٖ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ
Answer
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے تمھارے لیے مسخر کر دیا جو کچھ زمین میں ہے اور کشتیاں سمندر میں اسی کے حکم سے چلتی ہیں اور وہی آسمان کو روکے ہوئے ہے کہ اس کے حکم کے بغیر زمین پر نہیں گر سکتا۔ یقیناً اللہ لوگوں پر بہت شفقت فرمانے والا نہایت رحم فرمانے والا ہے۔
Q27 · 2 marks
درج ذیل آیت کا ترجمہ لکھیں: وَھُوَ الَّذِیْٓ اَحْیَاکُمْ ثُمَّ یُمِیْتُکُمْ ثُمَّ یُحْیِیْکُمْ ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَکَفُوْرٌ
Answer
اور وہی تو ہے جس نے تمھیں زندہ فرمایا پھر تمھیں موت دے گا پھر تمھیں زندہ فرمائے گا یقیناً انسان تو بڑا ہی ناشکرا ہے۔
Q28 · 2 marks
درج ذیل آیت کا ترجمہ لکھیں:لِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَکًا ھُمْ نَاسِکُوْہُ فَلَا یُنَازِعُنَّکَ فِی الْاَمْرِ وَادْعُ اِلٰی رَبِّکَ ؕ اِنَّکَ لَعَلٰی ھُدًی مُّسْتَقِیْمٍ
Answer
ہر امت کے لیے ہم نے عبادت (اور قربانی) کا ایک طریقہ مقرر فرمایا ہے جس پر وہ چلتے ہیں تو انھیں چاہیے کہ ہرگز وہ آپ سے (اس) معاملہ میں جھگڑا نہ کریں اور آپ (خاتم النبیین ﷺ) لوگوں کو اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں یقیناً آپ (خاتم النبیین ﷺ) سیدھے راستہ پر ہیں۔
Q29 · 2 marks
درج ذیل آیت کا ترجمہ لکھیں: وَاِنْ جٰدَلُوْکَ فَقُلِ اللّٰہُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
Answer
اور اگر وہ آپ (خاتم النبیین ﷺ) سے جھگڑیں تو آپ (خاتم النبیین ﷺ) فرما دیجیے اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو۔
Q30 · 2 marks
درج ذیل آیت کا ترجمہ لکھیں: اَللّٰہُ یَحْکُمُ بَیْنَکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ فِیْمَا کُنْتُمْ فِیْہِ تَخْتَلِفُوْنَ
Answer
اللہ تمھارے درمیان قیامت کے دن فیصلہ فرمائے گا جس چیز میں تم اختلاف کرتے تھے۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
سورۃ الحج پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ الحج کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Answer
تعارف: سورۃ الحج ایک منفرد سورت ہے، اس کا کچھ حصہ مدنی ہے اور کچھ مکی۔ | آیات: سورۃ الحج کی آیات کی تعداد اٹھہتر (78) ہے۔ | منفرد سورت: سورۃ الحج ایک منفرد سورت ہے، اس کا کچھ حصہ مدنی ہے اور کچھ مکی، اس سورت کا نزول مکہ مکرمہ میں ہجرت سے پہلے ہو چکا تھا جب کہ تکمیل ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں ہوئی۔ | وجہ تسمیہ: اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ حج حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے میں کس طرح شروع ہوا اور اس کے بنیادی ارکان کیا ہیں۔ اسی وجہ سے اس سورت کا نام سورۃ الحج ہے۔ | خلاصہ: سورۃ الحج کا خلاصہ “قیامت کے احوال، حج و قربانی کا بیان اور جہاد کی اجازت” ہے۔ | قیامت کے احوال: سورۃ الحج کی ابتدا میں قیامت کے احوال کا بیان ہے۔ | مضامین:
(1)آخرت کے دن کا انجام: قیامت کے دن منافقین اور کافروں کے برے انجام اور مومنوں کے اچھے انجام کا ذکر ہے۔ پھر حج اور قربانی کے احکام کا بیان ہے۔ حج اور قربانی کی حقیقت سے آگاہ کیا گیا ہے۔
(2)جہاد کی اجازت اور شرک: مشرکوں کے خلاف جہاد کی اجازت دی گئی ہے اور شرک سے منع کیا گیا ہے۔
(3)مسلمانوں کے لیے خوش خبری: جہاد کی اجازت کو مسلمانوں کے لیے خوش خبری قرار دیا گیا کیوں کہ انھیں اب کافروں کے ظلم و ستم کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کو کہہ دیا گیا تھا۔ آنے والے حالات نے ثابت کیا کہ یہ اجازت واقعی ایک بڑی خوش خبری تھی۔ | سورت کا اختتام:
(1)ایمان لانے کی دعوت: سورۃ الحج کے آخر میں تمام انسانوں کو ایمان لانے کی بھرپور دعوت دی گئی ہے۔
(2)اللہ تعالیٰ کا انتخاب: اللہ تعالیٰ نے فرشتوں اور انسانوں میں سے جس کو چاہا پیغام پہنچانے کے لیے منتخب فرمایا۔
(3)ایمان والوں کو احکام: ایمان والوں کو عمل صالح کرنے اور امت کی ذمہ داری ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ | علمی و عملی نکات:
(1)قیامت کا دن ایک نہایت سخت اور ہولناک دن ہوگا جو لوگوں کے ہوش اڑا دے گا۔ (سورۃ الحج:1-2) (2) شیطان کی پیروی کرنے والے دنیا میں گمراہی اور آخرت میں عذاب میں ہوں گے۔ (سورۃ الحج:3-4) (3) شرک کے لیے کوئی دلیل نہیں ہے۔ (سورۃ الحج:8-9-17) (4) منافقین اللہ تعالیٰ کی عبادت کنارے کنارے رہ کر کرتے ہیں اور دنیا کے فائدے پر خوش ہوتے ہیں اور نقصان پر دین سے دور ہو جاتے ہیں۔ (سورۃ الحج:11) (5) ساری کائنات اللہ کے حضور سجدہ ریز ہے۔ (سورۃ الحج:18) (6) اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرماتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے ہیں۔ (سورۃ الحج:46)
Q2 · 5 marks
سورۃ الحج کا تعارف تحریر کریں۔
Answer
تعارف: سورۃ الحج ایک منفرد سورت ہے، اس کا کچھ حصہ مدنی ہے اور کچھ مکی۔ | آیات: سورۃ الحج کی آیات کی تعداد اٹھہتر (78) ہے۔ | منفرد سورت: اس سورت کا نزول مکہ مکرمہ میں ہجرت سے پہلے ہو چکا تھا جب کہ تکمیل ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں ہوئی۔ | وجہ تسمیہ: اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ حج حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے میں کس طرح شروع ہوا اور اس کے بنیادی ارکان کیا ہیں۔ اسی وجہ سے اس سورت کا نام سورۃ الحج ہے۔ | خلاصہ: سورۃ الحج کا خلاصہ “قیامت کے احوال، حج و قربانی کا بیان اور جہاد کی اجازت” ہے۔ | قیامت کے احوال: سورۃ الحج کی ابتدا میں قیامت کے احوال کا بیان ہے۔
Q3 · 5 marks
سورۃ الحج کے مضامین تحریر کریں۔
Answer
آخرت کے دن کا انجام: قیامت کے دن منافقین اور کافروں کے برے انجام اور مومنوں کے اچھے انجام کا ذکر ہے۔ پھر حج اور قربانی کے احکام کا بیان ہے۔ حج اور قربانی کی حقیقت سے آگاہ کیا گیا ہے۔ | جہاد کی اجازت اور شرک: مشرکوں کے خلاف جہاد کی اجازت دی گئی ہے اور شرک سے منع کیا گیا ہے۔ | مسلمانوں کے لیے خوش خبری: جہاد کی اجازت کو مسلمانوں کے لیے خوش خبری قرار دیا گیا کیوں کہ انھیں اب کافروں کے ظلم و ستم کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کو کہہ دیا گیا تھا۔ آنے والے حالات نے ثابت کیا کہ یہ اجازت واقعی ایک بڑی خوش خبری تھی۔
Q4 · 5 marks
سورۃ الحج کے اختتام پر بیان کیے گئے مضامین تحریر کریں۔
Answer
ایمان لانے کی دعوت: سورۃ الحج کے آخر میں تمام انسانوں کو ایمان لانے کی بھرپور دعوت دی گئی ہے۔ | اللہ تعالیٰ کا انتخاب: اللہ تعالیٰ نے فرشتوں اور انسانوں میں سے جس کو چاہا پیغام پہنچانے کے لیے منتخب فرمایا۔ | ایمان والوں کو احکام: ایمان والوں کو عمل صالح کرنے اور امت کی ذمہ داری ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Q5 · 5 marks
سورۃ الحج کے مطالعہ سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے چند تحریر کریں۔
Answer
قیامت کا دن: قیامت کا دن ایک نہایت سخت اور ہولناک دن ہوگا جو لوگوں کے ہوش اڑا دے گا۔ (سورۃ الحج:1-2) | شیطان کی پیروی: شیطان کی پیروی کرنے والے دنیا میں گمراہی اور آخرت میں عذاب میں ہوں گے۔ (سورۃ الحج:3-4) | شرک کی دلیل: شرک کے لیے کوئی دلیل نہیں ہے۔ (سورۃ الحج:8-9-17) | منافقین کی عبادت کا طریقہ: منافقین اللہ تعالیٰ کی عبادت کنارے کنارے رہ کر کرتے ہیں اور دنیا کے فائدے پر خوش ہوتے ہیں اور نقصان پر دین سے دور ہو جاتے ہیں۔ (سورۃ الحج:11) | سجدہ ریزی: ساری کائنات اللہ کے حضور سجدہ ریز ہے۔ (سورۃ الحج:18) | اللہ کی مدد: اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرماتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے ہیں۔ (سورۃ الحج:46)
Q6 · 5 marks
سورۃ الحج کی آیت نمبر 69-65 کا ترجمہ لکھیں۔
Answer
آیت 65: کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے تمھارے لیے مسخر کر دیا جو کچھ زمین میں ہے اور کشتیاں سمندر میں اسی کے حکم سے چلتی ہیں اور وہی آسمان کو روکے ہوئے ہے کہ اس کے حکم کے بغیر زمین پر نہیں گر سکتا۔ یقیناً اللہ لوگوں پر بہت شفقت فرمانے والا نہایت رحم فرمانے والا ہے۔ | آیت 66: اور وہی تو ہے جس نے تمھیں زندہ فرمایا پھر تمھیں موت دے گا پھر تمھیں زندہ فرمائے گا یقیناً انسان تو بڑا ہی ناشکرا ہے۔ | آیت 67: ہر امت کے لیے ہم نے عبادت (اور قربانی) کا ایک طریقہ مقرر فرمایا ہے جس پر وہ چلتے ہیں تو انھیں چاہیے کہ ہرگز وہ آپ سے (اس) معاملہ میں جھگڑا نہ کریں اور آپ (خاتم النبیین ﷺ) لوگوں کو اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں یقیناً آپ (خاتم النبیین ﷺ) سیدھے راستہ پر ہیں۔ | آیت 68: اور اگر وہ آپ (خاتم النبیین ﷺ) سے جھگڑیں تو آپ (خاتم النبیین ﷺ) فرما دیجیے اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو۔ | آیت 69: اللہ تمھارے درمیان قیامت کے دن فیصلہ فرمائے گا جس چیز میں تم اختلاف کرتے تھے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.