Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 17 · Test 3
تفصیلی سوالات
9 questions · 40 min · 54 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 10 marks
سورۃ ص پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ ص کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ ص مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں اٹھاسی (88) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ ص کا آغاز حروف مقطعات میں سے حرف صاد سے ہوتا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ ص رکھا گیا ہے۔ شان نزول: سورۃ ص کے نازل ہونے کا ایک خاص واقعہ ہے۔ ایک مرتبہ قریش کے سردار حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت ابوطالب کے پاس ایک وفد کی شکل میں آئے اور کہا: اگر محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بتوں کو برا کہنا چھوڑ دیں تو ہم انھیں ان کے دین پر عمل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ چناں چہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مجلس میں بلا کر آپ کے سامنے یہ تجویز رکھی گئی تو آپ نے حضرت ابوطالب سے فرمایا: چچا جان! کیا میں انھیں اس چیز کی دعوت نہ دوں جس میں ان کی بہتری ہے؟ حضرت ابوطالب نے پوچھا: وہ کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: میں ان سے ایسا کلمہ کہلوانا چاہتا ہوں جس کے ذریعے سارا عرب ان کے سامنے جھک جائے گا اور یہ پورے عجم کے مالک ہو جائیں گے۔ اس کے بعد آپ نے کلمہ توحید پڑھا۔ یہ سن کر تمام لوگ کپڑے جھاڑ کر اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: کیا ہم سارے معبودوں کو چھوڑ کر ایک کو اختیار کر لیں؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔ اس موقع پر سورۃ ص کی آیات نازل ہوئیں۔ (سنن ترمذی:3232)۔ خلاصہ: سورۃ ص کا خلاصہ ”عقیدہ رسالت کا بیان“ ہے۔ مضامین۔ مشرکین مکہ کے اعتراضات کا جواب: سورۃ ص میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی دعوت پر مشرکین مکہ کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانا: سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والی قوموں کا عبرت ناک انجام بیان کیا گیا ہے۔ سورت کا اختتام/انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: اس کے بعد سورت کے اختتام تک مختلف انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے، جن میں حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت سلیمان علیہ السلام کے واقعات بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ چشمہ شفا: حضرت ایوب علیہ السلام کے پاؤں مارنے سے چشمہ شفا جاری کرنے جیسے معجزات کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ قصہ حضرت آدم علیہ السلام اور ابلیس: سورت کے آخر میں حضرت آدم علیہ السلام کا بھی ذکر ہے۔ ان کی بے ادبی کرنے کی وجہ سے شیطان لعنت کا حق دار بنا۔ وہ انسان کا ابدی دشمن ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں کے سامنے وہ بے بس رہے گا۔ علمی و عملی نکات۔ سورۃ ص کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں ان میں سے کچھ یہ ہیں:
(1)قرآن مجید بطور نصیحت: قرآن مجید سراسر نصیحت ہے جب کہ اس کا انکار کرنے والے محض تکبر اور مخالفت میں پڑے ہیں۔ (سورۃ ص:1-2)۔
(2)دعوت دین کی مشکلات: اللہ تعالیٰ کی راہ میں انبیاء کرام علیہم السلام کو بھی ستایا گیا۔ ہمیں بھی دین کی راہ میں آنے والی تکالیف برداشت کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ ص:4)۔
(3)انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والوں کا انجام: انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کو جھٹلانے والوں کا دنیا اور آخرت میں برا انجام ہوتا ہے۔ (سورۃ ص:12-14)۔
(4)با مقصد زندگی: اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں کسی چیز کو بے مقصد پیدا نہیں کیا۔ ہمیں بھی اپنے مقصد زندگی یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ (سورۃ ص:27)۔
(5)قرآن مجید کو سمجھنے کے درجے: قرآن مجید کو سمجھنے کے دو درجے ہیں۔ ایک تدبر یعنی قرآن مجید کی آیات پر گہرا غور و فکر کرنا اور دوسرا تذکر یعنی قرآن مجید سے نصیحت حاصل کرنا۔ (سورۃ ص:29)۔
(6)مشکلات اور شفا: ہمیں مشکلات اور بیماریوں میں اللہ تعالیٰ ہی کو پکارنا چاہیے۔ وہی مشکلات کو دور فرمانے والا اور شفا عطا فرمانے والا ہے۔ (سورۃ ص:41-44)۔
(7)جنت کی نعمتیں: اصل اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں جنت میں ہوں گی۔ (سورۃ ص:52)۔
(8)غافل رہنما: قیامت کے دن دین سے غافل رہنما اور ان کے پیروکار جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے اور ایک دوسرے کے لیے زیادہ عذاب کی بددعا کریں گے۔ (سورۃ ص:59-63)۔
Question 2 · 6 marks
سورۃ ص کا شان نزول تفصیل سے بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
سورۃ ص کے نازل ہونے کا ایک خاص واقعہ ہے۔ ایک مرتبہ قریش کے سردار حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت ابوطالب کے پاس ایک وفد کی شکل میں آئے اور کہا: اگر محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بتوں کو برا کہنا چھوڑ دیں تو ہم انھیں ان کے دین پر عمل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ چناں چہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مجلس میں بلا کر آپ کے سامنے یہ تجویز رکھی گئی تو آپ نے حضرت ابوطالب سے فرمایا: چچا جان! کیا میں انھیں اس چیز کی دعوت نہ دوں جس میں ان کی بہتری ہے؟ حضرت ابوطالب نے پوچھا: وہ کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: میں ان سے ایسا کلمہ کہلوانا چاہتا ہوں جس کے ذریعے سارا عرب ان کے سامنے جھک جائے گا اور یہ پورے عجم کے مالک ہو جائیں گے۔ اس کے بعد آپ نے کلمہ توحید پڑھا۔ یہ سن کر تمام لوگ کپڑے جھاڑ کر اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: کیا ہم سارے معبودوں کو چھوڑ کر ایک کو اختیار کر لیں؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔ اس موقع پر سورۃ ص کی آیات نازل ہوئیں۔ (سنن ترمذی:3232)
Question 3 · 6 marks
سورۃ ص کے مضامین تفصیل سے بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
مشرکین مکہ کے اعتراضات کا جواب: سورۃ ص میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی دعوت پر مشرکین مکہ کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانا: سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والی قوموں کا عبرت ناک انجام بیان کیا گیا ہے۔ سورت کا اختتام/انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: اس کے بعد سورت کے اختتام تک مختلف انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے، جن میں حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت سلیمان علیہ السلام کے واقعات بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ چشمہ شفا: حضرت ایوب علیہ السلام کے پاؤں مارنے سے چشمہ شفا جاری کرنے جیسے معجزات کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ قصہ حضرت آدم علیہ السلام اور ابلیس: سورت کے آخر میں حضرت آدم علیہ السلام کا بھی ذکر ہے۔ ان کی بے ادبی کرنے کی وجہ سے شیطان لعنت کا حق دار بنا۔ وہ انسان کا ابدی دشمن ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں کے سامنے وہ بے بس رہے گا۔
Question 4 · 8 marks
سورۃ ص کے علمی و عملی نکات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
سورۃ ص کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں ان میں سے کچھ یہ ہیں:
(1)قرآن مجید بطور نصیحت: قرآن مجید سراسر نصیحت ہے جب کہ اس کا انکار کرنے والے محض تکبر اور مخالفت میں پڑے ہیں۔ (سورۃ ص:1-2)۔
(2)دعوت دین کی مشکلات: اللہ تعالیٰ کی راہ میں انبیاء کرام علیہم السلام کو بھی ستایا گیا۔ ہمیں بھی دین کی راہ میں آنے والی تکالیف برداشت کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ ص:4)۔
(3)انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والوں کا انجام: انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کو جھٹلانے والوں کا دنیا اور آخرت میں برا انجام ہوتا ہے۔ (سورۃ ص:12-14)۔
(4)با مقصد زندگی: اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں کسی چیز کو بے مقصد پیدا نہیں کیا۔ ہمیں بھی اپنے مقصد زندگی یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ (سورۃ ص:27)۔
(5)قرآن مجید کو سمجھنے کے درجے: قرآن مجید کو سمجھنے کے دو درجے ہیں۔ ایک تدبر یعنی قرآن مجید کی آیات پر گہرا غور و فکر کرنا اور دوسرا تذکر یعنی قرآن مجید سے نصیحت حاصل کرنا۔ (سورۃ ص:29)۔
(6)مشکلات اور شفا: ہمیں مشکلات اور بیماریوں میں اللہ تعالیٰ ہی کو پکارنا چاہیے۔ وہی مشکلات کو دور فرمانے والا اور شفا عطا فرمانے والا ہے۔ (سورۃ ص:41-44)۔
(7)جنت کی نعمتیں: اصل اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں جنت میں ہوں گی۔ (سورۃ ص:52)۔
(8)غافل رہنما: قیامت کے دن دین سے غافل رہنما اور ان کے پیروکار جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے اور ایک دوسرے کے لیے زیادہ عذاب کی بددعا کریں گے۔ (سورۃ ص:59-63)۔
Question 5 · 4 marks
قرآن مجید کو سمجھنے کے درجے تفصیل سے بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
قرآن مجید کو سمجھنے کے دو درجے ہیں۔ پہلا درجہ تدبر ہے یعنی قرآن مجید کی آیات پر گہرا غور و فکر کرنا۔ دوسرا درجہ تذکر ہے یعنی قرآن مجید سے نصیحت حاصل کرنا۔ (سورۃ ص:29)۔ قرآن مجید سراسر نصیحت ہے جب کہ اس کا انکار کرنے والے محض تکبر اور مخالفت میں پڑے ہیں۔ (سورۃ ص:1-2)
More tests in سُوْرَۃ ص
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.