Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 17 · Test 2
مختصر سوالات
32 questions · 60 min · 83 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 32, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
سورۃ ص کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
Show model answerHide model answer
سورۃ ص کا آغاز حروف مقطعات میں سے حرف صاد سے ہوتا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ ص رکھا گیا ہے۔
Question 2 · 2 marks
سورۃ ص کا خلاصہ لکھیے۔
Show model answerHide model answer
سورۃ ص کا خلاصہ ”عقیدہ رسالت کا بیان“ ہے۔
Question 3 · 3 marks
سورۃ ص کے علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Show model answerHide model answer
i۔ انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کو جھٹلانے والوں کا دنیا اور آخرت میں برا انجام ہوتا ہے۔ (سورۃ ص:12-14) ii۔ قرآن مجید کو سمجھنے کے دو درجے ہیں۔ ایک تدبر یعنی قرآن مجید کی آیات پر گہرا غور و فکر کرنا اور دوسرا تذکر یعنی قرآن مجید سے نصیحت حاصل کرنا۔ (سورۃ ص:29)
Question 4 · 5 marks
سورۃ ص کے نازل ہونے کا واقعہ مختصر انداز میں بیان کیجیے۔
Show model answerHide model answer
سورۃ ص کے نازل ہونے کا ایک خاص واقعہ ہے۔ ایک مرتبہ قریش کے سردار حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت ابوطالب کے پاس ایک وفد کی شکل میں آئے اور کہا: اگر محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بتوں کو برا کہنا چھوڑ دیں تو ہم انھیں ان کے دین پر عمل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ چناں چہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مجلس میں بلا کر آپ کے سامنے یہ تجویز رکھی گئی تو آپ نے حضرت ابوطالب سے فرمایا: چچا جان! کیا میں انھیں اس چیز کی دعوت نہ دوں جس میں ان کی بہتری ہے؟ حضرت ابوطالب نے پوچھا: وہ کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: میں ان سے ایسا کلمہ کہلوانا چاہتا ہوں جس کے ذریعے سارا عرب ان کے سامنے جھک جائے گا اور یہ پورے عجم کے مالک ہو جائیں گے۔ اس کے بعد آپ نے کلمہ توحید پڑھا۔ یہ سن کر تمام لوگ کپڑے جھاڑ کر اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: کیا ہم سارے معبودوں کو چھوڑ کر ایک کو اختیار کر لیں؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔ اس موقع پر سورۃ ص کی آیات نازل ہوئیں۔ (سنن ترمذی:3232)
Question 5 · 2 marks
سورۃ ص مکی ہے یا مدنی نیز اس کی کتنی آیات ہیں؟
Show model answerHide model answer
سورۃ ص مکی سورت ہے۔ اس میں اٹھاسی (88) آیات ہیں۔
More tests in سُوْرَۃ ص
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.