Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 1
سُوْرَۃ طٰہٰ: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟
Answer
سورۃ طٰہٰ ان سورتوں میں سے ہے جن کے نام حروف مقطعات پر رکھے گئے ہیں۔ اس سورت کا آغاز حروف مقطعات میں سے ‘‘طٰہٰ’’ سے ہوتا ہے اور اسی مناسبت سے اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ کا خلاصہ کیا ہے؟
Answer
سورۃ طٰہٰ کا خلاصہ ‘‘حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تفصیلی تذکرہ اور پھر توحید، رسالت اور آخرت کا بیان’’ ہے۔
Q3 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ کے علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
سورۃ طٰہٰ کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں: i۔ اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کا مکمل علم ہے دنیا میں کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:8) ii۔ دنیا اور آخرت کی سلامتی ان کے لیے ہے جو ہدایت کی پیروی کریں۔ (سورۃ طٰہٰ:47)
Q4 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی اور کتنی آیات ہیں؟
Answer
سورۃ طٰہٰ مکی سورت ہے۔ اس میں ایک سو پینتیس (135) آیات ہیں۔
Q5 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ کی وجہ تسمیہ لکھیں۔
Answer
سورۃ طٰہٰ ان سورتوں میں سے ہے جن کے نام حروف مقطعات پر رکھے گئے ہیں۔ اس سورت کا آغاز حروف مقطعات میں سے ‘‘طٰہٰ’’ سے ہوتا ہے اور اسی نسبت سے اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔
Q6 · 3 marks
سورۃ طٰہٰ کی فضیلت لکھیں۔
Answer
جن سورتوں کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں ان میں سے ایک سورۃ طٰہٰ بھی ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب تفسیر القرآن:4739)
Q7 · 3 marks
سورۃ طٰہٰ میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قبول اسلام کا واقعہ بیان ہوا ہے مختصراً بیان کریں۔
Answer
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام لانے کے واقعے میں یہ تذکرہ ملتا ہے کہ جب وہ اپنی بہن کے گھر تشریف لے گئے اور انہوں نے اپنی بہن سے سورۃ طٰہٰ کی تلاوت سنی تو ان کے دل میں اسلام گھر کر گیا اور انہوں نے اسی وقت اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
Q8 · 3 marks
سورۃ طٰہٰ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے کتنے اور کون سے مراحل بیان ہوئے ہیں؟ بیان کریں۔
Answer
سورۃ طٰہٰ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے تین مراحل بیان کیے گئے ہیں: ا۔ پیدائش سے مدین ہجرت فرمانے تک۔ ۲۔ مدین سے صحرائے سینا کی طرف ہجرت۔ ۳۔ صحرائے سینا ہجرت کے بعد سے وصال تک کا دور۔
Q9 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ کے پہلے پانچ رکوعوں میں کس کی تفصیلی زندگی کا تذکرہ ہے؟
Answer
سورۃ طٰہٰ کے آٹھ میں سے پانچ رکوعوں میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی بیان فرمائی گئی ہے۔
Q10 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ کے آخری تین رکوعوں میں کس کا بیان ہے؟
Answer
سورۃ طٰہٰ کے آخری تین رکوعوں میں توحید، رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرتوں اور صفات کا ذکر ہے۔
Q11 · 3 marks
سورۃ طٰہٰ کے آخر میں اللہ کا کون سا قانون بیان ہوا ہے؟
Answer
سورۃ طٰہٰ کے آخر میں یہ سمجھایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ وہ کسی قوم کو اس کے کفر اور انکار پر فوراً نہیں پکڑتا بلکہ مہلت دیتا ہے۔
Q12 · 2 marks
قرآن مجید پر عمل نہ کرنے والوں کی کیا نشانیاں بیان ہوئی ہیں؟
Answer
قرآن مجید پر عمل نہ کرنے والوں کی دنیاوی زندگی تنگ کر دی جاتی ہے۔ یعنی ان کی دنیا ویران کر دی جاتی ہے۔
Q13 · 3 marks
حق والوں کو دعوت دین کا کام کیسے کرنا چاہیے؟
Answer
حق والوں کو دین کی دعوت کا کام صبر کے ساتھ کرتے رہنا چاہیے اور حق کا انکار کرنے والوں کے معاملے میں جلد بازی اور بے صبری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
Q14 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ کے کوئی دو مضامین لکھیں۔
Answer
i۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کا تفصیلی تذکرہ ہے۔ ii۔ توحید، رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔
Q15 · 1 mark
صَدْرِیْ کے معنی لکھیں۔
Answer
میرا سینہ
Q16 · 1 mark
اِشْرَحْ کے معنی لکھیں۔
Answer
کھول دے
Q17 · 1 mark
اُحْلُلْ کے معنی لکھیں۔
Answer
کھول دے
Q18 · 1 mark
یَسِّرْ کے معنی لکھیں۔
Answer
آسان کر دے
Q19 · 1 mark
اَخِیْ کے معنی لکھیں۔
Answer
میرا بھائی
Q20 · 1 mark
لِسَانِیْ کے معنی لکھیں۔
Answer
میری زبان
Q21 · 1 mark
اَزْرِیْ کے معنی لکھیں۔
Answer
میری کمر
Q22 · 1 mark
اُشْدُدْ کے معنی لکھیں۔
Answer
مضبوط کر دے
Q23 · 1 mark
نُسَبِّحَکَ کے معنی لکھیں۔
Answer
ہم تیری تسبیح بیان کریں
Q24 · 1 mark
قَدْ کے معنی لکھیں۔
Answer
یقیناً
Q25 · 1 mark
بَصِیْرًا کے معنی لکھیں۔
Answer
خوب دیکھنے والا
Q26 · 1 mark
مَرَّۃً اُخْرٰی کے معنی لکھیں۔
Answer
ایک مرتبہ اور بھی
Q27 · 1 mark
مَنَنَّا کے معنی لکھیں۔
Answer
ہم نے احسان کیا
Q28 · 2 marks
کامل علم کے بارے میں سورۃ طٰہٰ کیا بیان کرتی ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کا مکمل علم ہے دنیا میں کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:8)
Q29 · 2 marks
ہدایت کی پیروی کا کیا نتیجہ ہے؟
Answer
دنیا اور آخرت کی سلامتی ان کے لیے ہے جو ہدایت کی پیروی کریں۔ (سورۃ طٰہٰ:47)
Q30 · 2 marks
نصیحت سے اعراض کرنے والوں کا انجام کیا ہوگا؟
Answer
نصیحت سے اعراض کرنے والے قیامت کے دن بہت پچھتائیں گے۔ (سورۃ طٰہٰ:100)
Q31 · 2 marks
قیامت کے دن سفارش کا فیصلہ کون کرے گا؟
Answer
قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ہی فیصلہ فرمائے گا کہ کون سفارش کرے۔ (سورۃ طٰہٰ:109)
Q32 · 2 marks
ہمیں اللہ تعالیٰ سے کون سی دعا کرتے رہنا چاہیے؟
Answer
ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنے علم میں اضافے کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔ (سورۃ طٰہٰ:113)
Q33 · 2 marks
شیطان کے وسوسے کے بارے میں سورۃ طٰہٰ کیا بتاتی ہے؟
Answer
شیطان ہمارا دشمن ہے جو وسوسہ ڈال کر ہم سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کروانا چاہتا ہے۔ (سورۃ طٰہٰ:120)
Q34 · 2 marks
شرم و حیا کی فطرت کے بارے میں سورۃ طٰہٰ کا پیغام کیا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ نے انسان میں شرم و حیا کی فطرت رکھی ہے۔ ہمیں بے حیائی اور بے پردگی سے بچنا چاہیے۔ (سورۃ طٰہٰ:121)
Q35 · 2 marks
قرآن مجید پر عمل نہ کرنے والوں کی حالت کیا ہوتی ہے؟
Answer
قرآن مجید پر عمل نہ کرنے والوں کی دنیاوی زندگی تنگ کر دی جاتی ہے۔ یعنی ان کی دنیا ویران کر دی جاتی ہے۔ (سورۃ طٰہٰ:124)
Q36 · 2 marks
سابقہ قوموں کے کھنڈرات ہمارے لیے کیا ہیں؟
Answer
سابقہ قوموں کے کھنڈرات ہمارے لیے عبرت کے نشانات ہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:128)
Q37 · 2 marks
نماز کی ادائیگی کے بارے میں سورۃ طٰہٰ کیا سکھاتی ہے؟
Answer
ہمیں نمازوں کو وقت کی پابندی کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔ (سورۃ طٰہٰ:130)
Q38 · 2 marks
دنیا کی نعمتوں کے بارے میں سورۃ طٰہٰ کیا بیان کرتی ہے؟
Answer
دنیا کی نعمتیں ہماری آزمائش اور امتحان کے لیے ہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:131)
Q39 · 2 marks
حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کا سب سے بڑا معجزہ کیا ہے؟
Answer
حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کا سب سے بڑا معجزہ قرآن مجید ہے۔ (سورۃ طٰہٰ:133)
Q40 · 2 marks
کام یاب اور ناکام کا فیصلہ کب ہوگا؟
Answer
کون کام یاب ہے اور کون ناکام اس کا فیصلہ قیامت کے دن ہوگا۔ (سورۃ طٰہٰ:135)
Q41 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تذکرہ کتنے رکوعوں میں ہے؟
Answer
سورۃ طٰہٰ کے آٹھ میں سے پانچ رکوعوں میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی بیان فرمائی گئی ہے۔
Q42 · 3 marks
سورۃ طٰہٰ کے بارے میں نبی پاک خاتم النبیین ﷺ کا فرمان لکھیں۔
Answer
جن سورتوں کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں ان میں سے ایک سورۃ طٰہٰ بھی ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب تفسیر القرآن:4739)
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
سورۃ طٰہٰ کی آیت نمبر 37-25 کا ترجمہ لکھیں۔ قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَ یَسِّرْ لِیْٓ اَمْرِیْ وَ احْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَہْلِیْ ہٰرُوْنَ اَخِیْ اشْدُدْ بِہٖۤ اَزْرِیْ وَ اَشْرِکْہُ فِیْٓ اَمْرِیْ کَیْ نُسَبِّحَکَ کَثِیْرًا وَّ نَذْکُرَکَ کَثِیْرًا اِنَّکَ کُنْتَ بِنَا بَصِیْرًا قَالَ قَدْ اُوْتِیْتَ سُؤْلَکَ یٰمُوْسٰی وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْکَ مَرَّۃً اُخْرٰۤی
Answer
ترجمہ: (موسیٰ علیہ السلام نے) عرض کیا: اے میرے رب! میرے لیے میرا سینہ کھول دے۔ اور میرے لیے میرا کام آسان بنا دے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔ تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں۔ اور میرا ایک وزیر (مدد گار) مقرر فرما دے میرے گھر والوں میں سے۔ (یعنی) میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو۔ اس سے میری قوت کو مضبوط فرما دے۔ اور اسے میرے کام میں شریک فرما دے۔ تاکہ (یک جان ہوکر) ہم کثرت سے تیری پاکی بیان کریں۔ اور کثرت سے تیرا ذکر کریں۔ بے شک تو ہمیں خوب دیکھنے والا ہے۔ (اللہ نے) فرمایا اے موسیٰ! تمھیں دے دیا گیا جو کچھ تم نے مانگا ہے۔ اور بے شک ہم نے تم پر احسان کیا تھا ایک بار اور بھی۔
Q2 · 10 marks
سورۃ طٰہٰ کا تعارف اور مضامین تحریر کیجیے۔ ‘‘یا’’ سورۃ طٰہٰ کے بارے میں ایک مفصل مضمون تحریر کریں۔
Answer
تعارف: مکی/مدنی: سورۃ طٰہٰ مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ایک سو پینتیس (135) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ طٰہٰ ان سورتوں میں سے ہے جن کے نام حروف مقطعات پر رکھے گئے ہیں۔ اس سورت کا آغاز حروف مقطعات میں سے ‘‘طٰہٰ’’ سے ہوتا ہے اور اسی نسبت سے اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کا بیان: سورۃ طٰہٰ کے آٹھ میں سے پانچ رکوعوں میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی بیان فرمائی گئی ہے۔ نبی پاک خاتم النبیین ﷺ کا فرمان: جن سورتوں کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں ان میں سے ایک سورۃ طٰہٰ بھی ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب تفسیر القرآن:4739) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قبول اسلام: حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام لانے کے واقعے میں یہ تذکرہ ملتا ہے کہ جب وہ اپنی بہن کے گھر تشریف لے گئے اور انہوں نے اپنی بہن سے سورۃ طٰہٰ کی تلاوت سنی تو ان کے دل میں اسلام گھر کر گیا اور انہوں نے اسی وقت اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ خلاصہ: سورۃ طٰہٰ کا خلاصہ ‘‘حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تفصیلی تذکرہ اور پھر توحید، رسالت اور آخرت کا بیان’’ ہے۔ مضامین: حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تذکرہ: سورۃ طٰہٰ کے آٹھ میں سے پانچ رکوعوں میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی بیان فرمائی گئی ہے۔ سورۃ طٰہٰ کے آخری تین رکوع: سورۃ طٰہٰ کے آخر کے تین رکوعوں میں توحید، رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرتوں اور صفات کا ذکر ہے۔ سورۃ طٰہٰ کے آخر میں اللہ کے قانون کا تذکرہ: سورۃ طٰہٰ کے آخر میں یہ سمجھایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ وہ کسی قوم کو اس کے کفر اور انکار پر فوراً نہیں پکڑتا بلکہ مہلت دیتا ہے۔ اس لیے حق والوں کو صبر کے ساتھ دین کی دعوت کا کام کرتے رہنے چاہییں اور حق کا انکار کرنے والوں کے معاملے میں جلد بازی اور بے صبری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے مراحل: سورۃ طٰہٰ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے تین مراحل بیان کیے گئے ہیں: i۔ پیدائش سے مدین ہجرت فرمانے تک۔ ii۔ مدین سے صحرائے سینا کی طرف ہجرت۔ iii۔ صحرائے سینا ہجرت کے بعد سے وصال تک کا دور۔ علمی و عملی نکات: سورۃ طٰہٰ کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں: کامل علم: اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کا مکمل علم ہے دنیا میں کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:8) ہدایت کی پیروی: دنیا اور آخرت کی سلامتی ان کے لیے ہے جو ہدایت کی پیروی کریں۔ (سورۃ طٰہٰ:47) نصیحت سے اعراض: نصیحت سے اعراض کرنے والے قیامت کے دن بہت پچھتائیں گے۔ (سورۃ طٰہٰ:100) اللہ تعالیٰ کا فیصلہ: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ہی فیصلہ فرمائے گا کہ کون سفارش کرے۔ (سورۃ طٰہٰ:109) علم میں اضافے کی دعا: ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنے علم میں اضافے کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔ (سورۃ طٰہٰ:113) شیطان کا وسوسہ: شیطان ہمارا دشمن ہے جو وسوسہ ڈال کر ہم سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کروانا چاہتا ہے۔ (سورۃ طٰہٰ:120) شرم و حیا کی فطرت: اللہ تعالیٰ نے انسان میں شرم و حیا کی فطرت رکھی ہے۔ ہمیں بے حیائی اور بے پردگی سے بچنا چاہیے۔ (سورۃ طٰہٰ:121) قرآن مجید پر عمل نہ کرنے والوں کی حالت: قرآن مجید پر عمل نہ کرنے والوں کی دنیاوی زندگی تنگ کر دی جاتی ہے۔ یعنی ان کی دنیا ویران کر دی جاتی ہے۔ (سورۃ طٰہٰ:124) سابقہ قوموں کے کھنڈرات: سابقہ قوموں کے کھنڈرات ہمارے لیے عبرت کے نشانات ہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:128) نماز کی ادائیگی: ہمیں نمازوں کو وقت کی پابندی کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔ (سورۃ طٰہٰ:130) دنیا کی نعمتیں: دنیا کی نعمتیں ہماری آزمائش اور امتحان کے لیے ہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:131) سب سے بڑا معجزہ: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کا سب سے بڑا معجزہ قرآن مجید ہے۔ (سورۃ طٰہٰ:133) کام یاب اور ناکام: کون کام یاب ہے اور کون ناکام اس کا فیصلہ قیامت کے دن ہوگا۔ (سورۃ طٰہٰ:135)
Q3 · 5 marks
سورۃ طٰہٰ کا تعارف لکھیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ)
Answer
مکی/مدنی: سورۃ طٰہٰ مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ایک سو پینتیس (135) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ طٰہٰ ان سورتوں میں سے ہے جن کے نام حروف مقطعات پر رکھے گئے ہیں۔ اس سورت کا آغاز حروف مقطعات میں سے ‘‘طٰہٰ’’ سے ہوتا ہے اور اسی نسبت سے اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔
Q4 · 5 marks
سورۃ طٰہٰ کی فضیلت اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قبول اسلام کا واقعہ تفصیل سے لکھیے۔
Answer
نبی پاک خاتم النبیین ﷺ کا فرمان: جن سورتوں کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں ان میں سے ایک سورۃ طٰہٰ بھی ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب تفسیر القرآن:4739) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قبول اسلام: حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام لانے کے واقعے میں یہ تذکرہ ملتا ہے کہ جب وہ اپنی بہن کے گھر تشریف لے گئے اور انہوں نے اپنی بہن سے سورۃ طٰہٰ کی تلاوت سنی تو ان کے دل میں اسلام گھر کر گیا اور انہوں نے اسی وقت اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
Q5 · 6 marks
سورۃ طٰہٰ کے مضامین کی وضاحت کیجیے۔
Answer
حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تذکرہ: سورۃ طٰہٰ کے آٹھ میں سے پانچ رکوعوں میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی بیان فرمائی گئی ہے۔ سورۃ طٰہٰ کے آخری تین رکوع: سورۃ طٰہٰ کے آخر کے تین رکوعوں میں توحید، رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرتوں اور صفات کا ذکر ہے۔ سورۃ طٰہٰ کے آخر میں اللہ کے قانون کا تذکرہ: سورۃ طٰہٰ کے آخر میں یہ سمجھایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ وہ کسی قوم کو اس کے کفر اور انکار پر فوراً نہیں پکڑتا بلکہ مہلت دیتا ہے۔ اس لیے حق والوں کو صبر کے ساتھ دین کی دعوت کا کام کرتے رہنے چاہییں اور حق کا انکار کرنے والوں کے معاملے میں جلد بازی اور بے صبری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
Q6 · 4 marks
سورۃ طٰہٰ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے مراحل بیان کیجیے۔
Answer
سورۃ طٰہٰ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے تین مراحل بیان کیے گئے ہیں: i۔ پیدائش سے مدین ہجرت فرمانے تک۔ ii۔ مدین سے صحرائے سینا کی طرف ہجرت۔ iii۔ صحرائے سینا ہجرت کے بعد سے وصال تک کا دور۔
Q7 · 8 marks
سورۃ طٰہٰ کے علمی و عملی نکات حوالوں کے ساتھ تفصیل سے لکھیے۔
Answer
سورۃ طٰہٰ کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں: کامل علم: اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کا مکمل علم ہے دنیا میں کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:8) ہدایت کی پیروی: دنیا اور آخرت کی سلامتی ان کے لیے ہے جو ہدایت کی پیروی کریں۔ (سورۃ طٰہٰ:47) نصیحت سے اعراض: نصیحت سے اعراض کرنے والے قیامت کے دن بہت پچھتائیں گے۔ (سورۃ طٰہٰ:100) اللہ تعالیٰ کا فیصلہ: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ہی فیصلہ فرمائے گا کہ کون سفارش کرے۔ (سورۃ طٰہٰ:109) علم میں اضافے کی دعا: ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنے علم میں اضافے کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔ (سورۃ طٰہٰ:113) شیطان کا وسوسہ: شیطان ہمارا دشمن ہے جو وسوسہ ڈال کر ہم سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کروانا چاہتا ہے۔ (سورۃ طٰہٰ:120) شرم و حیا کی فطرت: اللہ تعالیٰ نے انسان میں شرم و حیا کی فطرت رکھی ہے۔ ہمیں بے حیائی اور بے پردگی سے بچنا چاہیے۔ (سورۃ طٰہٰ:121) قرآن مجید پر عمل نہ کرنے والوں کی حالت: قرآن مجید پر عمل نہ کرنے والوں کی دنیاوی زندگی تنگ کر دی جاتی ہے۔ یعنی ان کی دنیا ویران کر دی جاتی ہے۔ (سورۃ طٰہٰ:124) سابقہ قوموں کے کھنڈرات: سابقہ قوموں کے کھنڈرات ہمارے لیے عبرت کے نشانات ہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:128) نماز کی ادائیگی: ہمیں نمازوں کو وقت کی پابندی کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔ (سورۃ طٰہٰ:130) دنیا کی نعمتیں: دنیا کی نعمتیں ہماری آزمائش اور امتحان کے لیے ہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:131) سب سے بڑا معجزہ: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کا سب سے بڑا معجزہ قرآن مجید ہے۔ (سورۃ طٰہٰ:133) کام یاب اور ناکام: کون کام یاب ہے اور کون ناکام اس کا فیصلہ قیامت کے دن ہوگا۔ (سورۃ طٰہٰ:135)
Q8 · 5 marks
سورۃ طٰہٰ کے آخری تین رکوعوں اور اللہ کے قانون کی وضاحت کیجیے۔
Answer
سورۃ طٰہٰ کے آخر کے تین رکوعوں میں توحید، رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرتوں اور صفات کا ذکر ہے۔ سورۃ طٰہٰ کے آخر میں یہ سمجھایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ وہ کسی قوم کو اس کے کفر اور انکار پر فوراً نہیں پکڑتا بلکہ مہلت دیتا ہے۔ اس لیے حق والوں کو صبر کے ساتھ دین کی دعوت کا کام کرتے رہنے چاہییں اور حق کا انکار کرنے والوں کے معاملے میں جلد بازی اور بے صبری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.