Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 2
سُوْرَۃ مَرْیَم: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۃ مریم کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
Answer
سورۃ مریم میں حضرت مریم علیہا السلام کا تفصیلی تذکرہ ہے اس لیے اس کا نام سورۃ مریم رکھا گیا۔
Q2 · 2 marks
سورۃ مریم کا خلاصہ لکھیے۔
Answer
سورۃ مریم کا خلاصہ ‘‘توحید، رسالت اور آخرت کا بیان’’ ہے۔
Q3 · 2 marks
سورۃ مریم کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
سورۃ مریم کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں: i۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور قدرت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ ہر حال میں اس سے دعا مانگتے رہیں۔ ii۔ تمام انبیاء کرام علیہم السلام نے اپنی قوموں کو ایک اللہ کی عبادت کرنے کی دعوت دی۔
Q4 · 3 marks
ہجرت حبشہ کا سبب کیا تھا؟
Answer
مکہ مکرمہ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر قریش کا ظلم حد سے گزر گیا تھا۔ اس موقع پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے محسوس کیا کہ ایسے سخت حالات میں مسلمانوں کے لیے زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ آپ خاتم النبیین ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے مسلمانوں کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کی اجازت دے دی۔
Q5 · 2 marks
سورۃ مریم کی تلاوت سن کر نجاشی نے کیا کہا؟
Answer
نجاشی نے کہا: یہ کلام اور انجیل ایک ہی چراغ کی روشنیاں ہیں۔
Q6 · 1 mark
سورۃ مریم مکی ہے یا مدنی؟
Answer
سورۃ مریم مکی سورت ہے۔
Q7 · 1 mark
سورۃ مریم کی کتنی آیات ہیں؟
Answer
اس میں اٹھانوے (98) آیات ہیں۔
Q8 · 1 mark
سورۃ مریم میں کس کا تفصیلی تذکرہ ہے؟
Answer
سورۃ مریم میں حضرت مریم علیہا السلام کا تفصیلی تذکرہ ہے۔
Q9 · 2 marks
سورۃ مریم کس زمانے میں نازل ہوئی؟
Answer
سورۃ مریم اس زمانے میں نازل ہوئی جب مشرکین مکہ مسلمانوں پر ظلم کر رہے تھے۔
Q10 · 2 marks
حبشہ کا تعارف لکھیں۔
Answer
حبشہ، بر اعظم افریقہ کا ایک ملک تھا۔ جب حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے نبوت کا اعلان فرمایا تو وہاں ایک عیسائی حکمران تھا، جس کا لقب نجاشی تھا۔
Q11 · 2 marks
نجاشی کیسا حکمران تھا؟
Answer
نجاشی بہت رحم دل اور عادل بادشاہ تھا، وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا تھا۔ نجاشی کا اصل نام ‘‘اصحمہ’’ ہے۔
Q12 · 2 marks
نجاشی کا تعارف لکھیں۔
Answer
نجاشی حبشہ کا عیسائی حکمران تھا جس کا لقب نجاشی اور کا اصل نام ‘‘اصحمہ’’ تھا۔ نجاشی رحم دل اور عادل بادشاہ تھا۔
Q13 · 3 marks
مسلمانوں کو ہجرت حبشہ کی اجازت کیوں دی گئی؟
Answer
مکہ مکرمہ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر قریش کا ظلم حد سے گزر گیا تھا۔ اس موقع پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے محسوس کیا کہ ایسے سخت حالات میں مسلمانوں کے لیے زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ آپ خاتم النبیین ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے مسلمانوں کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کی اجازت دے دی۔
Q14 · 2 marks
ہجرت حبشہ میں کتنے لوگ شریک تھے؟
Answer
حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی اجازت سے گیارہ مردوں اور چار خواتین نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔
Q15 · 2 marks
ہجرت حبشہ کرنے والوں میں کون سے میاں بیوی شامل تھے؟
Answer
ہجرت کرنے والوں میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کی زوجہ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا شامل تھے۔
Q16 · 1 mark
ہجرت حبشہ کب ہوئی؟
Answer
ہجرت حبشہ نبوت کے پانچویں سال ہوئی۔
Q17 · 3 marks
ہجرت حبشہ کے بعد کفار مکہ کا ردعمل کیا تھا؟
Answer
وہ مسلمانوں کے پیچھے حبشہ پہنچے اور نجاشی سے کہا کہ ہمارے علاقے سے چند نا سمجھ لوگ بھاگ کر یہاں آ گئے ہیں، انہوں نے اپنے باپ دادا کا دین چھوڑ کر نیا دین اختیار کر لیا ہے، وہ آپ کے دین کے بھی خلاف ہیں، آپ ان کو ہمارے حوالے کر دیں۔
Q18 · 3 marks
مکہ کے کافر نجاشی کے پاس تحفے لے کر کیوں گئے؟
Answer
مسلمان امن کی تلاش میں حبشہ پہنچے لیکن مکہ مکرمہ کے کافروں سے یہ بات برداشت نہ ہوئی۔ وہ چاہتے تھے کہ مسلمان کہیں بھی چین اور سکون سے نہ رہیں۔ انہوں نے تحفے دے کر اپنے کچھ لوگوں کو نجاشی کے پاس بھیجا۔ ان لوگوں نے وہاں قیمتی تحفے پیش کیے تاکہ ان لوگوں کو واپس مکہ لا سکیں۔
Q19 · 4 marks
نجاشی کے دربار میں حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایام جاہلیت کے حالات کس طرح بیان کیے؟
Answer
حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ‘‘اے بادشاہ! ہم لوگ جاہل تھے، بتوں کی پوجا کرتے تھے، مردار کھاتے تھے، گناہوں کے عادی تھے اور پڑوسیوں کا حق مارتے تھے۔ جو طاقت ور ہوتا وہ کمزور پر ظلم ڈھاتا تھا۔ ہم ایسی ہی حالت میں تھے جب اللہ تعالیٰ نے ہم پر کرم فرمایا۔’’
Q20 · 4 marks
حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی تقریر میں آپ خاتم النبیین ﷺ کا ذکر کیسے فرمایا؟
Answer
حضرت جعفر طیار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی تقریر میں کہا: ‘‘اللہ تعالیٰ نے ہمارے بُرے حالات میں ہم پر کرم فرمایا، ہم میں اپنا رسول خاتم النبیین ﷺ بھیجا، انہوں نے ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف بلایا، بت پرستی سے منع کیا اور فرمایا کہ ہم سچ بولیں، خون خرابے سے باز آ جائیں، یتیموں کا مال نہ کھائیں، پڑوسیوں کا خیال رکھیں، نماز پڑھیں، روزے رکھیں، زکوٰۃ دیں۔’’
Q21 · 4 marks
حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کفار مکہ کی دشمنی کی کیا وجہ بتائی؟
Answer
حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ‘‘ہم آپ خاتم النبیین ﷺ پر ایمان لائے، شرک، بت پرستی اور تمام برے اعمال چھوڑ دیے۔ اسی وجہ سے ہماری قوم ہماری دشمن ہو گئی اور وہ چاہتی ہے کہ ہم اسی گمراہی کی طرف واپس چلے جائیں۔ ہم ان کے بہت زیادہ تنگ کرنے پر آپ کے ملک میں آ گئے ہیں۔ اے بادشاہ! ہمیں امید ہے کہ ہم یہاں ظلم سے محفوظ رہیں گے۔’’
Q22 · 2 marks
حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تقریر سن کر نجاشی نے کیا کہا؟
Answer
نجاشی نے حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ وہ اپنے نبی کریم خاتم النبیین ﷺ پر نازل ہونے والے کلام میں سے کچھ سنائیں۔
Q23 · 3 marks
سورۃ مریم کی تلاوت سن کر نجاشی اور اس کے دربار پر کیا اثر ہوا؟
Answer
حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سورۃ مریم کی آیات تلاوت کیں۔ نجاشی اور اس کے درباریوں پر بہت اثر ہوا، وہ رونے لگے اور اسلام قبول کر لیا۔
Q24 · 2 marks
نجاشی کے دربار سے کفار مکہ کا وفد کس طرح نا کام لوٹا؟
Answer
نجاشی نے مسلمانوں کو واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ اس طرح مکہ والوں کا یہ وفد نا کام واپس ہوا۔
Q25 · 3 marks
حبشہ میں قیام کے دوران مسلمانوں کو کیا فائدہ ہوا؟
Answer
مسلمان وہاں امن و سکون سے رہنے لگے۔ حبشہ کے لوگ مسلمانوں کی پاک زندگی سے بہت متاثر ہوئے۔ کئی لوگ ان کی دعوت سے مسلمان ہو گئے۔ مسلمان ہونے والوں میں حبشہ کے بادشاہ نجاشی بھی تھے۔
Q26 · 2 marks
سورۃ مریم میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا کس طرح تذکرہ ہوا ہے؟
Answer
سورۃ مریم میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا بیان ہے، یعنی اللہ تعالیٰ واحد ہے، اس کا کوئی بیٹا اور شریک نہیں۔
Q27 · 3 marks
سورۃ مریم کے آخر میں نیک بندوں اور مجرموں کے کیا حالات بیان ہوئے ہیں؟
Answer
آخری تین رکوعوں میں قیامت کے احوال کا بیان ہے۔ اس دن اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کو مہمان بنا کر لایا جائے گا، جب کہ مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح ہانک کر دوزخ کی طرف لے جایا جائے گا۔
Q28 · 2 marks
سورۃ مریم میں کس نبی کی معجزانہ تخلیق کا ذکر ہے؟
Answer
سورۃ مریم میں حضرت مریم علیہا السلام کا تذکرہ ہے اور پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی معجزانہ تخلیق کا تفصیلی ذکر ہے۔
Q29 · 2 marks
والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا کس کا طریقہ ہے؟
Answer
ہمیں اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا چاہیے کیوں کہ یہ انبیاء کرام علیہم السلام کا طریقہ ہے۔
Q30 · 2 marks
بڑوں کو نیکی کی دعوت کیسے دینی چاہیے؟
Answer
ہمیں اپنے بڑوں کو نہایت ادب اور احترام سے نیکی کی دعوت دینی چاہیے اور انہیں برائی سے منع کرنا چاہیے۔
Q31 · 2 marks
سورۃ مریم کے مطابق وعدہ پورا کرنا کن لوگوں کی صفت ہے؟
Answer
ہمیں وعدہ پورا کرنا چاہیے کیوں کہ یہ انبیاء کرام علیہم السلام اور نیک لوگوں کی صفت ہے۔
Q32 · 3 marks
قرآن مجید پر کس طرح غور و فکر کیا جا سکتا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی زبان یعنی عربی زبان میں آسان فرما دیا ہے۔ ہمیں بھی عربی زبان سیکھ کر قرآن مجید میں غور و فکر کرنا چاہیے۔
Q33 · 2 marks
سورۃ مریم کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔
Answer
(i)سورۃ مریم میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا بیان ہے یعنی اللہ واحد ہے اس کا کوئی بیٹا اور شریک نہیں۔
(ii)سورۃ مریم میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی معجزانہ پیدائش کی تفصیلی ذکر ہے۔
Q34 · 1 mark
اِنِّیْ کے معنی لکھیں۔
Answer
بے شک میں
Q35 · 1 mark
عَبْدُ اللّٰہِ کے معنی لکھیں۔
Answer
اللہ کا بندہ
Q36 · 1 mark
مُبٰرَکًا کے معنی لکھیں۔
Answer
بابرکت
Q37 · 1 mark
اَیْنَ مَا کے معنی لکھیں۔
Answer
جہاں کہیں بھی
Q38 · 1 mark
اَلزَّکٰوۃُ کے معنی لکھیں۔
Answer
زکوٰۃ
Q39 · 1 mark
مَادُمْتُ کے معنی لکھیں۔
Answer
جب تک میں رہوں
Q40 · 1 mark
بَرًّا کے معنی لکھیں۔
Answer
نیکی کرنے والا
Q41 · 1 mark
شَقِیًّا کے معنی لکھیں۔
Answer
بدبخت
Q42 · 1 mark
عَلَیَّ کے معنی لکھیں۔
Answer
مجھ پر
Q43 · 1 mark
اُبْعَثُ کے معنی لکھیں۔
Answer
میں اٹھایا جاؤں
Q44 · 1 mark
یَمْتَرُوْنَ کے معنی لکھیں۔
Answer
وہ لوگ شک کرتے ہیں
Q45 · 1 mark
اَنْ یَّتَّخِذَ کے معنی لکھیں۔
Answer
کہ وہ بنائے
Q46 · 1 mark
قَضٰی کے معنی لکھیں۔
Answer
وہ فیصلہ فرماتا ہے
Q47 · 1 mark
اِنَّمَا کے معنی لکھیں۔
Answer
بے شک
Q48 · 1 mark
یَقُوْلُ کے معنی لکھیں۔
Answer
وہ کہتا ہے
Q49 · 1 mark
کُنْ کے معنی لکھیں۔
Answer
ہو جا
Q50 · 1 mark
فَیَکُوْنُ کے معنی لکھیں۔
Answer
تو وہ ہو جاتا ہے
Q51 · 3 marks
سورۃ مریم کے مضامین کے عنوانات لکھیں۔
Answer
سورۃ مریم کے مضامین یہ ہیں: اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ، معجزانہ تخلیق اور قیامت کے احوال۔
Q52 · 2 marks
سورۃ مریم میں انبیاء کرام علیہم السلام کے تذکرے میں کیا بتایا گیا ہے؟
Answer
پھر انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کسی نبی کی معجزانہ پیدائش اس کو اللہ یا اللہ کا بیٹا نہیں بناتی۔
Q53 · 2 marks
اللہ کی رحمت اور قدرت کے بارے میں سورۃ مریم کیا سبق دیتی ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کی رحمت اور قدرت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ ہر حال میں اس سے دعا مانگتے رہیں۔ (سورۃ مریم:04)
Q54 · 2 marks
توحید کی دعوت کے بارے میں سورۃ مریم کیا بیان کرتی ہے؟
Answer
تمام انبیاء کرام علیہم السلام نے اپنی قوموں کو ایک اللہ کی عبادت کرنے کی دعوت دی۔ (سورۃ مریم:35-36)
Q55 · 2 marks
اپنی حاجات کے لیے کس سے دعا کرنی چاہیے؟
Answer
ہمیں اپنی تمام حاجات کے لیے صرف اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے۔ (سورۃ مریم:48)
Q56 · 2 marks
نبی کی معجزانہ پیدائش کے بارے میں سورۃ مریم کا پیغام کیا ہے؟
Answer
کسی نبی کی معجزانہ پیدائش انہیں اللہ یا اللہ کا بیٹا نہیں بناتی، بلکہ یہ ان کی عظمت کو بیان کرتی ہے۔ (سورۃ مریم:35)
Q57 · 2 marks
والدین سے حسن سلوک کے بارے میں سورۃ مریم کا حوالہ کیا ہے؟
Answer
ہمیں اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا چاہیے کیوں کہ یہ انبیاء کرام علیہم السلام کا طریقہ ہے۔ (سورۃ مریم:14)
Q58 · 2 marks
ماں کی گود میں بات کرنے والے بچوں کے بارے میں حدیث نبوی لکھیے۔
Answer
حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: ‘‘ماں کی گود میں جن بچوں نے بات کی، ان میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں۔’’ (صحیح بخاری:3436)
Q59 · 3 marks
نبی ﷺ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا حلیہ مبارک کیسے بیان فرمایا؟
Answer
نیز آپ خاتم النبیین ﷺ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا حلیہ مبارک بیان کرتے ہوئے فرمایا: ‘‘ان کا قد درمیانہ اور رنگ سرخ و سفید تھا۔ وہ ایسے لگتے تھے، جیسے ابھی غسل خانے سے باہر آئے ہوں۔’’ (صحیح بخاری:3437)
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
دی گئی آیات کا بامحاورہ ترجمہ لکھیں۔ (سورۃ مریم کی آیت نمبر 30-36 کا ترجمہ) قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰہِ ؕ اٰتٰىنِیَ الْکِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ نَبِیًّا وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَکًا اَیْنَ مَا کُنْتُ ۪ وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوۃِ وَ الزَّکٰوۃِ مَا دُمْتُ حَیًّا وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا ذٰلِکَ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ ۚ قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِیْ فِیْہِ یَمْتَرُوْنَ مَا کَانَ لِلّٰہِ اَنْ یَّتَّخِذَ مِنْ وَّلَدٍ ۙ سُبْحٰنَہٗ ؕ اِذَا قَضٰۤی اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ وَ اِنَّ اللّٰہَ رَبِّیْ وَ رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوْہُ ؕ ہٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ
Answer
ترجمہ: وہ (بچہ) بول اٹھا بے شک میں اللہ کا بندہ ہوں، اس نے مجھے کتاب عطا فرمائی ہے اور مجھے نبی بنایا ہے۔ اور مجھے بابرکت بنایا جہاں بھی میں ہوں اور مجھے نماز اور زکوٰۃ کا حکم فرمایا جب تک میں زندہ رہوں۔ اور اپنی والدہ کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا (بنایا ہے) اور اس نے مجھے سرکش (و) نا فرمان نہیں بنایا۔ اور سلامتی ہے مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن میں وفات پاؤں گا اور جس دن زندہ کر کے اٹھایا جاؤں گا۔ یہ مریم (علیہا السلام) کے بیٹے عیسیٰ (علیہ السلام) ہیں۔ یہی سچی بات ہے، جس میں لوگ شک کرتے ہیں۔ اللہ کی یہ شان نہیں کہ وہ کسی کو اپنا بیٹا بنائے وہ پاک ہے، اس جب وہ کسی چیز کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے یہی فرماتا ہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتی ہے۔ اور بے شک اللہ میرا اور تمھارا رب ہے تو اسی کی عبادت کرو یہ سیدھا راستہ ہے۔
Q2 · 10 marks
سورۃ مریم پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ (یا) سورۃ مریم کا تعارف، مضامین اور علمی و عملی نکات تحریر کیجیے۔
Answer
تعارف: مکی/مدنی: سورۃ مریم مکی سورت ہے۔ آیات: اس سورت میں اٹھانوے (98) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: چوں کہ سورۃ مریم میں حضرت مریم علیہا السلام کا تفصیلی تذکرہ ہے اس لیے اس کا نام سورۃ مریم رکھا گیا۔ زمانہ نزول: سورۃ مریم اس زمانے میں نازل ہوئی جب مشرکین مکہ مسلمانوں پر ظلم کر رہے تھے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کا حکم دیا۔ ہجرت حبشہ کا تعارف: حبشہ، بر اعظم افریقہ کا ایک ملک تھا۔ جب حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے نبوت کا اعلان فرمایا تو وہاں ایک عیسائی حکمران تھا، جس کا لقب نجاشی تھا۔ نجاشی بہت رحم دل اور عادل بادشاہ تھا، وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا تھا۔ نجاشی کا اصل نام ‘‘اصحمہ’’ ہے۔ خلاصہ: سورۃ مریم کا خلاصہ ‘‘توحید، رسالت اور آخرت کا بیان’’ ہے۔ مضامین: اللہ تعالیٰ کی وحدانیت: سورۃ مریم میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا بیان ہے، یعنی اللہ تعالیٰ واحد ہے، اس کا کوئی بیٹا اور شریک نہیں۔ انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: پھر انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کسی نبی کی معجزانہ پیدائش اس کو اللہ یا اللہ کا بیٹا نہیں بناتی۔ معجزانہ تخلیق: اس سورت میں حضرت مریم علیہا السلام کا تذکرہ ہے اور پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی معجزانہ تخلیق کا تفصیلی ذکر ہے۔ قیامت کے احوال: آخر میں تین رکوعوں میں قیامت کے احوال کا بیان ہے۔ اس دن اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کو مہمان بنا کر لایا جائے گا، جب کہ مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح ہانک کر دوزخ کی طرف لے جایا جائے گا۔ علمی و عملی نکات: سورۃ مریم کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں: اللہ کی رحمت اور قدرت: اللہ تعالیٰ کی رحمت اور قدرت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ ہر حال میں اس سے دعا مانگتے رہیں۔ (سورۃ مریم:04) توحید کی دعوت: تمام انبیاء کرام علیہم السلام نے اپنی قوموں کو ایک اللہ کی عبادت کرنے کی دعوت دی۔ (سورۃ مریم:35-36) حاجات کی دعا: ہمیں اپنی تمام حاجات کے لیے صرف اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے۔ (سورۃ مریم:48) نبی کی معجزانہ پیدائش: کسی نبی کی معجزانہ پیدائش انھیں اللہ یا اللہ کا بیٹا نہیں بناتی، بلکہ یہ ان کی عظمت کو بیان کرتی ہے۔ (سورۃ مریم:35) والدین سے حسن سلوک: ہمیں اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا چاہیے کیوں کہ یہ انبیاء کرام علیہم السلام کا طریقہ ہے۔ (سورۃ مریم:14) بڑوں کو نیکی کی دعوت: ہمیں اپنے بڑوں کو نہایت ادب اور احترام سے نیکی کی دعوت دینی چاہیے اور انھیں برائی سے منع کرنا چاہیے۔ (سورۃ مریم:42-45) وعدہ پورا کرنا: ہمیں وعدہ پورا کرنا چاہیے کیوں کہ یہ انبیاء کرام علیہم السلام اور نیک لوگوں کی صفت ہے۔ (سورۃ مریم:54) قرآن مجید میں غور و فکر: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی زبان یعنی عربی زبان میں آسان فرما دیا ہے۔ ہمیں بھی عربی زبان سیکھ کر قرآن مجید میں غور و فکر کرنا چاہیے۔ (سورۃ مریم:97) حدیث نبوی: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: ‘‘ماں کی گود میں جن بچوں نے بات کی، ان میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں۔’’ (صحیح بخاری:3436) نیز آپ خاتم النبیین ﷺ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا حلیہ مبارک بیان کرتے ہوئے فرمایا: ‘‘ان کا قد درمیانہ اور رنگ سرخ و سفید تھا۔ وہ ایسے لگتے تھے، جیسے ابھی غسل خانے سے باہر آئے ہوں۔’’ (صحیح بخاری:3437)
Q3 · 5 marks
سورۃ مریم کا تعارف لکھیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ، زمانہ نزول)
Answer
مکی/مدنی: سورۃ مریم مکی سورت ہے۔ آیات: اس سورت میں اٹھانوے (98) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: چوں کہ سورۃ مریم میں حضرت مریم علیہا السلام کا تفصیلی تذکرہ ہے اس لیے اس کا نام سورۃ مریم رکھا گیا۔ زمانہ نزول: سورۃ مریم اس زمانے میں نازل ہوئی جب مشرکین مکہ مسلمانوں پر ظلم کر رہے تھے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کا حکم دیا۔
Q4 · 6 marks
ہجرت حبشہ کا تعارف، اسباب، شرکاء اور وقت تفصیل سے لکھیے۔
Answer
ہجرت حبشہ کا تعارف: حبشہ، بر اعظم افریقہ کا ایک ملک تھا۔ جب حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے نبوت کا اعلان فرمایا تو وہاں ایک عیسائی حکمران تھا، جس کا لقب نجاشی تھا۔ نجاشی بہت رحم دل اور عادل بادشاہ تھا، وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا تھا۔ نجاشی کا اصل نام ‘‘اصحمہ’’ ہے۔ قریش مکہ کا ظلم و ستم: مکہ مکرمہ میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم پر قریش کا ظلم حد سے گزر گیا تھا۔ اس موقع پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے محسوس کیا کہ ایسے سخت حالات میں مسلمانوں کے لیے زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ آپ خاتم النبیین ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے مسلمانوں کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کی اجازت دے دی۔ نبوت کا پانچواں سال اور ہجرت حبشہ: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی اجازت سے گیارہ مردوں اور چار خواتین نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ ہجرت کرنے والوں میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ محترمہ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی تھیں۔ یہ حبشہ کی طرف پہلی ہجرت تھی۔ یہ نبوت کا پانچواں سال تھا۔
Q5 · 6 marks
ہجرت حبشہ کے بعد کفار مکہ کا ردعمل اور نجاشی کا فیصلہ تفصیل سے لکھیے۔
Answer
کفار مکہ کا ردعمل: مسلمان امن کی تلاش میں حبشہ پہنچے لیکن مکہ مکرمہ کے کافروں سے یہ بات برداشت نہ ہوئی۔ وہ چاہتے تھے کہ مسلمان کہیں بھی چین اور سکون سے نہ رہیں۔ انہوں نے تحفے دے کر اپنے کچھ لوگوں کو نجاشی کے پاس بھیجا۔ ان لوگوں نے وہاں قیمتی تحفے پیش کیے اور نجاشی سے کہا کہ ہمارے علاقے سے چند نا سمجھ لوگ بھاگ کر یہاں آ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے باپ دادا کا دین چھوڑ کر نیا دین اختیار کر لیا ہے۔ وہ آپ کے دین کے بھی خلاف ہیں۔ آپ ان کو ہمارے حوالے کر دیں۔ یہ بات سن کر نجاشی نے مسلمانوں کو دربار میں بلایا اور ان سے کچھ سوالات کیے۔ نجاشی کے سوالات کے جواب میں حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نجاشی کے دربار میں بڑی پر اثر تقریر کی۔ نجاشی کا فیصلہ اور قبول اسلام: نجاشی نے مسلمانوں کو واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ اس طرح مکہ والوں کا یہ وفد نا کام واپس ہوا اور مسلمان وہاں امن و سکون سے رہنے لگے۔ حبشہ کے لوگ مسلمانوں کی پاک زندگی سے بہت متاثر ہوئے۔ کئی لوگ ان کی دعوت سے مسلمان ہو گئے۔ مسلمان ہونے والوں میں حبشہ کے بادشاہ نجاشی بھی تھے۔
Q6 · 8 marks
حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نجاشی کے دربار میں کی گئی تقریر اور سورۃ مریم کی تلاوت کا اثر لکھیے۔
Answer
حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تقریر: آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ‘‘اے بادشاہ! ہم لوگ جاہل تھے، بتوں کی پوجا کرتے تھے، مردار کھاتے تھے، گناہوں کے عادی تھے اور پڑوسیوں کا حق مارتے تھے۔ جو طاقت ور ہوتا وہ کمزور پر ظلم ڈھاتا تھا۔ ہم ایسی ہی حالت میں تھے جب اللہ تعالیٰ نے ہم پر کرم فرمایا۔ ہم میں اپنا رسول خاتم النبیین ﷺ بھیجا۔ انھوں نے ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف بلایا۔ بت پرستی سے منع کیا اور فرمایا کہ ہم سچ بولیں۔ خون خرابے سے باز آ جائیں۔ یتیموں کا مال نہ کھائیں۔ پڑوسیوں کا خیال رکھیں۔ نماز پڑھیں۔ روزے رکھیں۔ زکوٰۃ دیں۔ ہم ان پر ایمان لائے، شرک، بت پرستی اور تمام برے اعمال چھوڑ دیے۔ اسی وجہ سے ہماری قوم ہماری دشمن ہو گئی اور وہ چاہتی ہے کہ ہم اسی گمراہی کی طرف واپس چلے جائیں۔ ہم ان کے بہت زیادہ تنگ کرنے پر آپ کے ملک میں آ گئے ہیں۔ اے بادشاہ! ہمیں امید ہے کہ ہم یہاں ظلم سے محفوظ رہیں گے۔’’ سورۃ مریم کی تلاوت کا اثر: نجاشی نے حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ وہ اپنے نبی خاتم النبیین ﷺ پر نازل ہونے والے کلام میں سے کچھ سنائیں۔ حضرت جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سورۃ مریم کی آیات تلاوت کیں۔ نجاشی اور اس کے درباریوں پر بہت اثر ہوا اور وہ رونے لگے۔ نجاشی نے کہا: یہ کلام اور انجیل ایک ہی چراغ کی روشنیاں ہیں۔
Q7 · 6 marks
سورۃ مریم کے مضامین کی وضاحت کیجیے۔
Answer
اللہ تعالیٰ کی وحدانیت: سورۃ مریم میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا بیان ہے، یعنی اللہ تعالیٰ واحد ہے، اس کا کوئی بیٹا اور شریک نہیں۔ انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: پھر انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کسی نبی کی معجزانہ پیدائش اس کو اللہ یا اللہ کا بیٹا نہیں بناتی۔ معجزانہ تخلیق: اس سورت میں حضرت مریم علیہا السلام کا تذکرہ ہے اور پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی معجزانہ تخلیق کا تفصیلی ذکر ہے۔ قیامت کے احوال: آخر میں تین رکوعوں میں قیامت کے احوال کا بیان ہے۔ اس دن اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کو مہمان بنا کر لایا جائے گا، جب کہ مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح ہانک کر دوزخ کی طرف لے جایا جائے گا۔
Q8 · 8 marks
سورۃ مریم کے علمی و عملی نکات حوالوں کے ساتھ تفصیل سے لکھیے۔
Answer
سورۃ مریم کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں: اللہ کی رحمت اور قدرت: اللہ تعالیٰ کی رحمت اور قدرت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ ہر حال میں اس سے دعا مانگتے رہیں۔ (سورۃ مریم:04) توحید کی دعوت: تمام انبیاء کرام علیہم السلام نے اپنی قوموں کو ایک اللہ کی عبادت کرنے کی دعوت دی۔ (سورۃ مریم:35-36) حاجات کی دعا: ہمیں اپنی تمام حاجات کے لیے صرف اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے۔ (سورۃ مریم:48) نبی کی معجزانہ پیدائش: کسی نبی کی معجزانہ پیدائش انھیں اللہ یا اللہ کا بیٹا نہیں بناتی، بلکہ یہ ان کی عظمت کو بیان کرتی ہے۔ (سورۃ مریم:35) والدین سے حسن سلوک: ہمیں اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا چاہیے کیوں کہ یہ انبیاء کرام علیہم السلام کا طریقہ ہے۔ (سورۃ مریم:14) بڑوں کو نیکی کی دعوت: ہمیں اپنے بڑوں کو نہایت ادب اور احترام سے نیکی کی دعوت دینی چاہیے اور انھیں برائی سے منع کرنا چاہیے۔ (سورۃ مریم:42-45) وعدہ پورا کرنا: ہمیں وعدہ پورا کرنا چاہیے کیوں کہ یہ انبیاء کرام علیہم السلام اور نیک لوگوں کی صفت ہے۔ (سورۃ مریم:54) قرآن مجید میں غور و فکر: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی زبان یعنی عربی زبان میں آسان فرما دیا ہے۔ ہمیں بھی عربی زبان سیکھ کر قرآن مجید میں غور و فکر کرنا چاہیے۔ (سورۃ مریم:97)
Q9 · 4 marks
سورۃ مریم کے ضمن میں دی گئی احادیث نبوی ترجمے اور حوالوں کے ساتھ لکھیے۔
Answer
پہلی حدیث: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: ‘‘ماں کی گود میں جن بچوں نے بات کی، ان میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں۔’’ (صحیح بخاری:3436) دوسری حدیث: نیز آپ خاتم النبیین ﷺ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا حلیہ مبارک بیان کرتے ہوئے فرمایا: ‘‘ان کا قد درمیانہ اور رنگ سرخ و سفید تھا۔ وہ ایسے لگتے تھے، جیسے ابھی غسل خانے سے باہر آئے ہوں۔’’ (صحیح بخاری:3437)
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.