Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 18
سُوْرَۃ الْاَحْقَاف: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 3 marks
سورۃ الاحقاف کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟
Answer
احقاف کا معنی ہے: ریت کے ٹیلے۔ جس جگہ قوم عاد آباد تھی اسے احقاف کہا جاتا تھا کیوں کہ وہاں ریت کے بہت سے ٹیلے تھے۔ سورۃ الاحقاف کی آیت اکیس (21) میں اس جگہ کا ذکر آیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ الاحقاف رکھا گیا ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۃ الاحقاف کا خلاصہ لکھیے۔
Answer
سورۃ الاحقاف کا خلاصہ ”توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دینا“ ہے۔
Q3 · 3 marks
سورۃ الاحقاف کے علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
i۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:15) ii۔ والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والی صاحب ایمان اور نیک اولاد کو اللہ تعالیٰ بخش دے گا اور جنت عطا فرمائے گا۔ (سورۃ الاحقاف:16)
Q4 · 5 marks
قوم عاد کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
Answer
تاریخ میں سورۃ الاحقاف میں برے کردار کی مثال کے طور پر قوم عاد کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ قوم جزیرہ عرب کے جنوبی علاقے عمان کے قریب رہتی تھی۔ انھیں اپنی جسمانی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔ حضرت ہود علیہ السلام نے اس قوم کو اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار بننے کی دعوت دی لیکن انھوں نے انکار کیا۔ پھر یہ قوم اپنی جسمانی طاقت اور غرور کے ساتھ ہلاکت کا شکار ہو گئی۔
Q5 · 2 marks
سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی نیز اس میں کتنی آیات ہیں؟
Answer
سورۃ الاحقاف مکی سورت ہے۔ اس میں پینتیس (35) آیات ہیں۔
Q6 · 2 marks
احقاف کے معنی کیا ہیں؟
Answer
احقاف کا معنی ہے: ریت کے ٹیلے۔
Q7 · 2 marks
احقاف کس کو کہا جاتا ہے؟
Answer
جس جگہ قوم عاد آباد تھی اسے احقاف کہا جاتا تھا۔
Q8 · 3 marks
سورۃ الاحقاف کب نازل ہوئی؟
Answer
یہ سورت اس وقت نازل ہوئی جب جنات کی ایک جماعت نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سنا تھا۔
Q9 · 2 marks
سورۃ الاحقاف کے شروع میں کس کی مذمت کی گئی ہے؟
Answer
سورۃ الاحقاف کے شروع میں شرک کی مذمت کی گئی ہے۔
Q10 · 2 marks
سورۃ الاحقاف میں کس کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے؟
Answer
اس سورت میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔
Q11 · 3 marks
سورۃ الاحقاف میں اولاد کی کس خوبی کو بہترین قرار دیا گیا ہے؟
Answer
اولاد کے شکر گزار ہونے اور قناعت والی زندگی گزارنے کو ان کی بہترین خوبی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
Q12 · 2 marks
سورۃ الاحقاف میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کے بعد کس سے حسن سلوک کو اہم قرار دیا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی عبادت کے بعد والدین سے حسن سلوک کو سب سے اہم قرار دیا ہے۔
Q13 · 2 marks
حقوق العباد میں اوّلین حق کس کا ہے؟
Answer
حقوق العباد میں سب سے اوّلین حق والدین کا ہے۔
Q14 · 4 marks
تاریخ سے برے کردار کی مثال میں کس قوم کا ذکر کیا گیا ہے؟
Answer
تاریخ سے برے کردار کی مثال کے طور پر قوم عاد کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ قوم جزیرہ عرب کے جنوبی علاقے عمان کے قریب رہتی تھی۔ انھیں اپنی جسمانی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔ حضرت ہود علیہ السلام نے اس قوم کو اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار بننے کی دعوت دی لیکن انھوں نے انکار کیا۔ پھر یہ قوم اپنی جسمانی طاقت اور غرور کے ساتھ ہلاکت کا شکار ہو گئی۔
Q15 · 2 marks
آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے کس سفر کے بعد سورۃ الاحقاف نازل ہوئی؟
Answer
سورۃ الاحقاف سفر طائف کے بعد وادی نخلہ میں نازل ہوئی۔
Q16 · 3 marks
سورۃ الاحقاف میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی کس صورت میں حوصلہ افزائی کی گئی؟
Answer
جنات کا اسلام قبول کرنا درحقیقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حوصلہ افزائی ہی کی ایک صورت تھی۔
Q17 · 3 marks
قرآن مجید کن لوگوں کو ڈراتا اور کن کو خوش خبری دیتا ہے؟
Answer
قرآن مجید ظالموں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے خبردار کرتا ہے اور نیک لوگوں کو جنت اور اس کی نعمتوں کی خوش خبری دیتا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:12-14)
Q18 · 3 marks
والدین سے نیک سلوک کرنے والی اولاد کے ساتھ آخرت میں کیا معاملہ پیش آئے گا؟
Answer
والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والی صاحب ایمان اور نیک اولاد کو اللہ تعالیٰ بخش دے گا اور جنت عطا فرمائے گا۔ (سورۃ الاحقاف:16)
Q19 · 3 marks
اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کافروں کی نیکیوں کو کیوں قبول نہیں فرمائے گا؟
Answer
اللہ تعالیٰ آخرت میں کافروں کی نیکیاں قبول نہیں فرمائے گا۔ ان کی نیکیوں کا بدلہ انھیں دنیا ہی میں مل جاتا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:20)
Q20 · 3 marks
جنات نے اسلام قبول کرنے کے بعد کیا رویہ اختیار کیا؟
Answer
جب جنات نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سنا تو نہ صرف وہ ایمان لے آئے بلکہ انھوں نے اپنی قوم کے پاس جا کر انھیں بھی ایمان لانے کی دعوت دی۔ (سورۃ الاحقاف:31)
Q21 · 3 marks
آخرت میں عذاب کی شدت دیکھ کر لوگ کیا محسوس کریں گے؟
Answer
آخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب کی شدت دیکھ کر لوگوں کو ایسا محسوس ہوگا کہ وہ دنیا میں ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے۔ (سورۃ الاحقاف:35)
Q22 · 2 marks
سورۃ الاحقاف کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔
Answer
i۔ اس سورت میں جنات کے قبول اسلام کا واقعہ ہے۔ ii۔ اس سورت میں والدین سے حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔
Q23 · 3 marks
سورۃ الاحقاف میں عقائد باطلہ کا رد کیسے کیا گیا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کے سوا جن معبودوں کو لوگ پکارتے اور پوجا کرتے ہیں، وہ نہ تو ان کی پکار سن سکتے ہیں اور نہ قیامت تک ان کی پکار کا کوئی جواب دے سکتے ہیں۔ (سورۃ الاحقاف:5)
Q24 · 2 marks
قیامت کے دن مشرکین کے جھوٹے معبود ان کے ساتھ کیا کریں گے؟
Answer
قیامت کے دن مشرکین کے بنائے گئے جھوٹے معبود ان کے دشمن ہوں گے۔ (سورۃ الاحقاف:6)
Q25 · 4 marks
سورۃ الاحقاف کے شان نزول کا واقعہ بیان کیجیے۔
Answer
یہ سورت اس وقت نازل ہوئی جب جنات کی ایک جماعت نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سنا تھا۔ یہ واقعہ ہجرت سے پہلے اس وقت پیش آیا جب آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے واپس تشریف لا رہے تھے اور نخلہ کے مقام پر فجر کی نماز میں قرآن مجید کی تلاوت فرما رہے تھے۔
Q26 · 3 marks
سورۃ الاحقاف میں ماں کا خاص طور پر ذکر کیوں کیا گیا؟
Answer
اس سورت میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔ ماں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا کہ وہ اپنی اولاد کے لیے بہت سی مشقتیں برداشت کرتی ہے۔
Q27 · 2 marks
جو لوگ اپنے والدین سے برا سلوک کرتے ہیں ان کے بارے میں کیا خبردار کیا گیا ہے؟
Answer
جو لوگ اپنے والدین سے برا سلوک کرتے ہیں ان کے برے انجام سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔
Q28 · 4 marks
سورۃ الاحقاف میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خصوصی تسلی کیوں دی گئی؟
Answer
یہ سورت چوں کہ سفر طائف کے بعد نازل ہوئی تھی اس لیے اس میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو خصوصی تسلی سے نوازا گیا ہے اور آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو ثابت قدم رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Q29 · 3 marks
سورۃ الاحقاف کے آخر میں کس کا واقعہ ہے؟
Answer
سورۃ الاحقاف کے آخر میں جنات کا حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سن کر ایمان لانے کا واقعہ ہے اور آخرت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
Q30 · 5 marks
درج ذیل میں سے کوئی سے پانچ قرآنی الفاظ کے معانی لکھیں۔
Answer
وَصَّیْنَا: ہم نے حکم فرمایا۔ اُمُّہٗ: اس کی ماں نے۔ اَرْبَعِیْنَ سَنَةً: چالیس سال۔ کُرْھًا: تکلیف سے۔ بَلَغَ: وہ پہنچ گیا۔ حَمَلَتْہُ: اس کو اٹھائے رکھا۔ ثَلٰثُوْنَ شَھْرًا: تیس مہینے۔ اَوْزِعْنِیْ: مجھے توفیق دے۔ اِحْسٰنًا: نیک سلوک۔ وَضَعَتْہُ: اسے جنا۔
Q31 · 3 marks
سورۃ الاحقاف کی آیت نمبر 13 کا با محاورہ ترجمہ لکھیں۔
Answer
بے شک جن لوگوں نے کہا اللہ ہی ہمارا رب ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے تو ان کے لیے نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
Q32 · 3 marks
سورۃ الاحقاف کی آیت نمبر 14 کا با محاورہ ترجمہ لکھیں۔
Answer
یہی لوگ جنت والے ہیں ہمیشہ اس میں رہنے والے ہیں یہ (ان کے اعمال کا) بدلہ ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔
Q33 · 5 marks
سورۃ الاحقاف کی آیت نمبر 15 کا با محاورہ ترجمہ لکھیں۔
Answer
اور ہم نے انسان کو حکم فرمایا اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا اس کی ماں نے اسے تکلیف سے (پیٹ میں) اٹھائے رکھا اور اسے تکلیف سے جنا اور اس کے حمل (میں رہنے) اور دودھ چھوڑنے کی مدت تیس مہینے ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ اپنی جوانی کو پہنچ گیا اور (پھر) چالیس سال (کی عمر) کو پہنچا تو کہنے لگا اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر ادا کروں جس سے تو نے مجھے اور میرے والدین کو نوازا اور یہ کہ میں ایسے نیک عمل کروں جن سے تو راضی ہو جائے اور میرے لیے میری اولاد کو نیک بنا دے بے شک میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور بے شک میں فرماں برداروں میں سے ہوں۔
Q34 · 4 marks
سورۃ الصافات، سورۃ ص اور سورۃ الاحقاف کے خلاصے خلاصہ جات کی جدول کے مطابق لکھیں۔
Answer
سورۃ الصافات: توحید، رسالت اور آخرت کا بیان اور مشرکین کے غلط عقائد کا رد۔ سورۃ ص: عقیدہ رسالت کا بیان۔ سورۃ الاحقاف: توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دینا۔
Long questions with answers
Q1 · 10 marks
سورۃ الاحقاف پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ الاحقاف کا تعارف، مضامین اور اہم نکات لکھیے۔
Answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ الاحقاف مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں پینتیس (35) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: احقاف کا معنی ہے: ریت کے ٹیلے۔ جس جگہ قوم عاد آباد تھی اسے احقاف کہا جاتا تھا، کیوں کہ وہاں ریت کے بہت سے ٹیلے تھے۔ سورۃ الاحقاف کی آیت اکیس (21) میں اس جگہ کا ذکر آیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ الاحقاف رکھا گیا ہے۔ شان نزول: یہ سورت اس وقت نازل ہوئی جب جنات کی ایک جماعت نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سنا تھا۔ یہ واقعہ ہجرت سے پہلے اس وقت پیش آیا جب آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے واپس تشریف لا رہے تھے اور نخلہ کے مقام پر فجر کی نماز میں قرآن مجید کی تلاوت فرما رہے تھے۔ خلاصہ: سورۃ الاحقاف کا خلاصہ ”توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دینا“ ہے۔ مضامین۔ شرک کی مذمت اور اعتراضات: سورۃ الاحقاف کے شروع میں شرک کی مذمت کی گئی ہے، پھر قرآن مجید، رسالت اور آخرت پر مشرکین کے اعتراضات کے جواب دیے گئے ہیں۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک: اس سورت میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔ ماں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا کہ وہ اپنی اولاد کے لیے بہت سی مشقتیں برداشت کرتی ہے۔ اولاد کی بہترین خوبی: اولاد کے شکر گزار ہونے اور قناعت والی زندگی گزارنے کو ان کی بہترین خوبی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ جو لوگ اپنے والدین سے برا سلوک کرتے ہیں ان کے برے انجام سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ اوّلین حق: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی عبادت کے بعد والدین سے حسن سلوک کو سب سے اہم قرار دیا ہے۔ گویا حقوق العباد میں سب سے اوّلین حق والدین کا ہے۔ قوم عاد کا تذکرہ: تاریخ سے برے کردار کی مثال کے طور پر قوم عاد کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ قوم جزیرہ عرب کے جنوبی علاقے عمان کے قریب رہتی تھی۔ انھیں اپنی جسمانی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔ حضرت ہود علیہ السلام نے اس قوم کو اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار بننے کی دعوت دی لیکن انھوں نے انکار کیا۔ پھر یہ قوم اپنی جسمانی طاقت اور غرور کے ساتھ ہلاکت کا شکار ہو گئی۔ سورت کا اختتام/جنات کا واقعہ: سورۃ الاحقاف کے آخر میں جنات کا حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سن کر ایمان لانے کا واقعہ ہے اور آخرت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ خصوصی تسلی اور حوصلہ افزائی: یہ سورت چوں کہ سفر طائف کے بعد نازل ہوئی تھی اس لیے اس میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو خصوصی تسلی سے نوازا گیا ہے اور آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو ثابت قدم رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جنات کا اسلام قبول کرنا بھی درحقیقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی حوصلہ افزائی ہی کی ایک صورت تھی۔ علمی و عملی نکات۔ سورۃ الاحقاف کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں:
(1)عقائد باطلہ کا رد: اللہ تعالیٰ کے سوا جن معبودوں کو لوگ پکارتے اور پوجا کرتے ہیں، وہ نہ تو ان کی پکار سن سکتے ہیں اور نہ قیامت تک ان کی پکار کا کوئی جواب دے سکتے ہیں۔ (سورۃ الاحقاف:5)۔
(2)جھوٹے معبود: قیامت کے دن مشرکین کے بنائے گئے جھوٹے معبود ان کے دشمن ہوں گے۔ (سورۃ الاحقاف:6)۔
(3)عذاب اور خوش خبری: قرآن مجید ظالموں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے خبردار کرتا ہے اور نیک لوگوں کو جنت اور اس کی نعمتوں کی خوش خبری دیتا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:12-14)۔
(4)والدین سے حسن سلوک: اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:15)۔
(5)صاحب ایمان اور نیک اولاد: والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والی صاحب ایمان اور نیک اولاد کو اللہ تعالیٰ بخش دے گا اور جنت عطا فرمائے گا۔ (سورۃ الاحقاف:16)۔
(6)کافروں کی نیکیوں کا بدلہ: اللہ تعالیٰ آخرت میں کافروں کی نیکیاں قبول نہیں فرمائے گا۔ ان کی نیکیوں کا بدلہ انھیں دنیا ہی میں مل جاتا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:20)۔
(7)جنات کا قبول اسلام: جب جنات نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سنا تو نہ صرف وہ ایمان لے آئے بلکہ انھوں نے اپنی قوم کے پاس جا کر انھیں بھی ایمان لانے کی دعوت دی۔ (سورۃ الاحقاف:31)۔
(8)شدت عذاب اور لوگوں کا رویہ: آخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب کی شدت دیکھ کر لوگوں کو ایسا محسوس ہوگا کہ وہ دنیا میں ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے۔ (سورۃ الاحقاف:35)۔
Q2 · 5 marks
سورۃ الاحقاف کا شان نزول تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
یہ سورت اس وقت نازل ہوئی جب جنات کی ایک جماعت نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سنا تھا۔ یہ واقعہ ہجرت سے پہلے اس وقت پیش آیا جب آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے واپس تشریف لا رہے تھے اور نخلہ کے مقام پر فجر کی نماز میں قرآن مجید کی تلاوت فرما رہے تھے۔
Q3 · 8 marks
سورۃ الاحقاف کے مضامین تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
شرک کی مذمت اور اعتراضات: سورۃ الاحقاف کے شروع میں شرک کی مذمت کی گئی ہے، پھر قرآن مجید، رسالت اور آخرت پر مشرکین کے اعتراضات کے جواب دیے گئے ہیں۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک: اس سورت میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔ ماں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا کہ وہ اپنی اولاد کے لیے بہت سی مشقتیں برداشت کرتی ہے۔ اولاد کی بہترین خوبی: اولاد کے شکر گزار ہونے اور قناعت والی زندگی گزارنے کو ان کی بہترین خوبی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ جو لوگ اپنے والدین سے برا سلوک کرتے ہیں ان کے برے انجام سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ اوّلین حق: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی عبادت کے بعد والدین سے حسن سلوک کو سب سے اہم قرار دیا ہے۔ گویا حقوق العباد میں سب سے اوّلین حق والدین کا ہے۔ قوم عاد کا تذکرہ: تاریخ سے برے کردار کی مثال کے طور پر قوم عاد کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ قوم جزیرہ عرب کے جنوبی علاقے عمان کے قریب رہتی تھی۔ انھیں اپنی جسمانی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔ حضرت ہود علیہ السلام نے اس قوم کو اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار بننے کی دعوت دی لیکن انھوں نے انکار کیا۔ پھر یہ قوم اپنی جسمانی طاقت اور غرور کے ساتھ ہلاکت کا شکار ہو گئی۔ سورت کا اختتام/جنات کا واقعہ: سورۃ الاحقاف کے آخر میں جنات کا حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سن کر ایمان لانے کا واقعہ ہے اور آخرت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ خصوصی تسلی اور حوصلہ افزائی: یہ سورت چوں کہ سفر طائف کے بعد نازل ہوئی تھی اس لیے اس میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو خصوصی تسلی سے نوازا گیا ہے اور آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو ثابت قدم رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جنات کا اسلام قبول کرنا بھی درحقیقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی حوصلہ افزائی ہی کی ایک صورت تھی۔
Q4 · 8 marks
سورۃ الاحقاف کے علمی و عملی نکات تحریر کریں۔
Answer
سورۃ الاحقاف کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں:
(1)عقائد باطلہ کا رد: اللہ تعالیٰ کے سوا جن معبودوں کو لوگ پکارتے اور پوجا کرتے ہیں، وہ نہ تو ان کی پکار سن سکتے ہیں اور نہ قیامت تک ان کی پکار کا کوئی جواب دے سکتے ہیں۔ (سورۃ الاحقاف:5)۔
(2)جھوٹے معبود: قیامت کے دن مشرکین کے بنائے گئے جھوٹے معبود ان کے دشمن ہوں گے۔ (سورۃ الاحقاف:6)۔
(3)عذاب اور خوش خبری: قرآن مجید ظالموں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے خبردار کرتا ہے اور نیک لوگوں کو جنت اور اس کی نعمتوں کی خوش خبری دیتا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:12-14)۔
(4)والدین سے حسن سلوک: اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:15)۔
(5)صاحب ایمان اور نیک اولاد: والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والی صاحب ایمان اور نیک اولاد کو اللہ تعالیٰ بخش دے گا اور جنت عطا فرمائے گا۔ (سورۃ الاحقاف:16)۔
(6)کافروں کی نیکیوں کا بدلہ: اللہ تعالیٰ آخرت میں کافروں کی نیکیاں قبول نہیں فرمائے گا۔ ان کی نیکیوں کا بدلہ انھیں دنیا ہی میں مل جاتا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:20)۔
(7)جنات کا قبول اسلام: جب جنات نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سنا تو نہ صرف وہ ایمان لے آئے بلکہ انھوں نے اپنی قوم کے پاس جا کر انھیں بھی ایمان لانے کی دعوت دی۔ (سورۃ الاحقاف:31)۔
(8)شدت عذاب اور لوگوں کا رویہ: آخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب کی شدت دیکھ کر لوگوں کو ایسا محسوس ہوگا کہ وہ دنیا میں ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے۔ (سورۃ الاحقاف:35)۔
Q5 · 6 marks
سورۃ الاحقاف کی روشنی میں والدین کے ساتھ حسن سلوک پر نوٹ لکھیں۔
Answer
والدین کے ساتھ حسن سلوک: اس سورت میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔ ماں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا کہ وہ اپنی اولاد کے لیے بہت سی مشقتیں برداشت کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:15)۔ اولاد کی بہترین خوبی: اولاد کے شکر گزار ہونے اور قناعت والی زندگی گزارنے کو ان کی بہترین خوبی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ جو لوگ اپنے والدین سے برا سلوک کرتے ہیں ان کے برے انجام سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ اوّلین حق: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی عبادت کے بعد والدین سے حسن سلوک کو سب سے اہم قرار دیا ہے۔ گویا حقوق العباد میں سب سے اوّلین حق والدین کا ہے۔ صاحب ایمان اور نیک اولاد: والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والی صاحب ایمان اور نیک اولاد کو اللہ تعالیٰ بخش دے گا اور جنت عطا فرمائے گا۔ (سورۃ الاحقاف:16)۔
Q6 · 5 marks
سورۃ الاحقاف میں قوم عاد کا تذکرہ تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
تاریخ سے برے کردار کی مثال کے طور پر قوم عاد کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ قوم جزیرہ عرب کے جنوبی علاقے عمان کے قریب رہتی تھی۔ انھیں اپنی جسمانی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔ حضرت ہود علیہ السلام نے اس قوم کو اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار بننے کی دعوت دی لیکن انھوں نے انکار کیا۔ پھر یہ قوم اپنی جسمانی طاقت اور غرور کے ساتھ ہلاکت کا شکار ہو گئی۔ جس جگہ قوم عاد آباد تھی اسے احقاف کہا جاتا تھا کیوں کہ وہاں ریت کے بہت سے ٹیلے تھے۔
Q7 · 5 marks
سورۃ الاحقاف کے مطابق جنات کے قبول اسلام کا واقعہ تحریر کریں۔
Answer
سورۃ الاحقاف کے آخر میں جنات کا حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سن کر ایمان لانے کا واقعہ ہے اور آخرت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ہجرت سے پہلے اس وقت پیش آیا جب آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے واپس تشریف لا رہے تھے اور نخلہ کے مقام پر فجر کی نماز میں قرآن مجید کی تلاوت فرما رہے تھے۔ جب جنات نے آپ سے قرآن مجید سنا تو نہ صرف وہ ایمان لے آئے بلکہ انھوں نے اپنی قوم کے پاس جا کر انھیں بھی ایمان لانے کی دعوت دی۔ (سورۃ الاحقاف:31)۔ جنات کا اسلام قبول کرنا درحقیقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی حوصلہ افزائی ہی کی ایک صورت تھی۔
Q8 · 5 marks
سورۃ الاحقاف کے مطابق آخرت کے احوال پر نوٹ لکھیں۔
Answer
جھوٹے معبود: قیامت کے دن مشرکین کے بنائے گئے جھوٹے معبود ان کے دشمن ہوں گے۔ (سورۃ الاحقاف:6)۔ کافروں کی نیکیوں کا بدلہ: اللہ تعالیٰ آخرت میں کافروں کی نیکیاں قبول نہیں فرمائے گا۔ ان کی نیکیوں کا بدلہ انھیں دنیا ہی میں مل جاتا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:20)۔ شدت عذاب اور لوگوں کا رویہ: آخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب کی شدت دیکھ کر لوگوں کو ایسا محسوس ہوگا کہ وہ دنیا میں ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے۔ (سورۃ الاحقاف:35)۔
Q9 · 8 marks
سورۃ الاحقاف کی آیت نمبر 13 تا 15 کا با محاورہ ترجمہ لکھیں۔
Answer
آیت 13: بے شک جن لوگوں نے کہا اللہ ہی ہمارا رب ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے تو ان کے لیے نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ آیت 14: یہی لوگ جنت والے ہیں ہمیشہ اس میں رہنے والے ہیں یہ (ان کے اعمال کا) بدلہ ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔ آیت 15: اور ہم نے انسان کو حکم فرمایا اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا اس کی ماں نے اسے تکلیف سے (پیٹ میں) اٹھائے رکھا اور اسے تکلیف سے جنا اور اس کے حمل (میں رہنے) اور دودھ چھوڑنے کی مدت تیس مہینے ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ اپنی جوانی کو پہنچ گیا اور (پھر) چالیس سال (کی عمر) کو پہنچا تو کہنے لگا اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر ادا کروں جس سے تو نے مجھے اور میرے والدین کو نوازا اور یہ کہ میں ایسے نیک عمل کروں جن سے تو راضی ہو جائے اور میرے لیے میری اولاد کو نیک بنا دے بے شک میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور بے شک میں فرماں برداروں میں سے ہوں۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.