Parho

Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 17

سُوْرَۃ ص: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

32short questions
9long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    سورۃ ص کو یہ نام کیوں دیا گیا؟

    Answer

    سورۃ ص کا آغاز حروف مقطعات میں سے حرف صاد سے ہوتا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ ص رکھا گیا ہے۔

  2. Q2 · 2 marks

    سورۃ ص کا خلاصہ لکھیے۔

    Answer

    سورۃ ص کا خلاصہ ”عقیدہ رسالت کا بیان“ ہے۔

  3. Q3 · 3 marks

    سورۃ ص کے علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔

    Answer

    i۔ انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کو جھٹلانے والوں کا دنیا اور آخرت میں برا انجام ہوتا ہے۔ (سورۃ ص:12-14) ii۔ قرآن مجید کو سمجھنے کے دو درجے ہیں۔ ایک تدبر یعنی قرآن مجید کی آیات پر گہرا غور و فکر کرنا اور دوسرا تذکر یعنی قرآن مجید سے نصیحت حاصل کرنا۔ (سورۃ ص:29)

  4. Q4 · 5 marks

    سورۃ ص کے نازل ہونے کا واقعہ مختصر انداز میں بیان کیجیے۔

    Answer

    سورۃ ص کے نازل ہونے کا ایک خاص واقعہ ہے۔ ایک مرتبہ قریش کے سردار حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت ابوطالب کے پاس ایک وفد کی شکل میں آئے اور کہا: اگر محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بتوں کو برا کہنا چھوڑ دیں تو ہم انھیں ان کے دین پر عمل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ چناں چہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مجلس میں بلا کر آپ کے سامنے یہ تجویز رکھی گئی تو آپ نے حضرت ابوطالب سے فرمایا: چچا جان! کیا میں انھیں اس چیز کی دعوت نہ دوں جس میں ان کی بہتری ہے؟ حضرت ابوطالب نے پوچھا: وہ کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: میں ان سے ایسا کلمہ کہلوانا چاہتا ہوں جس کے ذریعے سارا عرب ان کے سامنے جھک جائے گا اور یہ پورے عجم کے مالک ہو جائیں گے۔ اس کے بعد آپ نے کلمہ توحید پڑھا۔ یہ سن کر تمام لوگ کپڑے جھاڑ کر اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: کیا ہم سارے معبودوں کو چھوڑ کر ایک کو اختیار کر لیں؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔ اس موقع پر سورۃ ص کی آیات نازل ہوئیں۔ (سنن ترمذی:3232)

  5. Q5 · 2 marks

    سورۃ ص مکی ہے یا مدنی نیز اس کی کتنی آیات ہیں؟

    Answer

    سورۃ ص مکی سورت ہے۔ اس میں اٹھاسی (88) آیات ہیں۔

  6. Q6 · 3 marks

    قریش کے وفد نے حضرت ابوطالب سے کیا کہا؟

    Answer

    ایک مرتبہ قریش کے سردار حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت ابوطالب کے پاس ایک وفد کی شکل میں آئے اور کہا: اگر محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بتوں کو برا کہنا چھوڑ دیں تو ہم انھیں ان کے دین پر عمل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

  7. Q7 · 4 marks

    قریش کے وفد کی تجویز کے جواب میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا؟

    Answer

    حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو مجلس میں بلا کر آپ کے سامنے یہ تجویز رکھی گئی تو آپ نے حضرت ابوطالب سے فرمایا: چچا جان! کیا میں انھیں اس چیز کی دعوت نہ دوں جس میں ان کی بہتری ہے؟ حضرت ابوطالب نے پوچھا: وہ کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: میں ان سے ایسا کلمہ کہلوانا چاہتا ہوں جس کے ذریعے سارا عرب ان کے سامنے جھک جائے گا اور یہ پورے عجم کے مالک ہو جائیں گے۔ اس کے بعد آپ نے کلمہ توحید پڑھا۔

  8. Q8 · 3 marks

    کلمہ توحید سن کر قریش کے وفد کا کیا ردعمل تھا؟

    Answer

    کلمہ توحید سن کر تمام لوگ کپڑے جھاڑ کر اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: کیا سارے معبودوں کو چھوڑ کر ایک کو اختیار کر لیں؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔

  9. Q9 · 3 marks

    سورۃ ص میں بطور خاص کن انبیاء کا ذکر ہے؟

    Answer

    سورۃ ص کے اختتام پر مختلف انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے جن میں حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت سلیمان علیہ السلام کے واقعات بطور خاص قابل ذکر ہیں۔

  10. Q10 · 2 marks

    سورۃ ص کے مطابق کس نبی کے پاؤں مارنے سے چشمہ شفا جاری ہوا؟

    Answer

    سورۃ ص میں حضرت ایوب علیہ السلام کا پاؤں مارنے سے چشمہ شفا جاری ہونے کا ذکر ہے۔

  11. Q11 · 4 marks

    سورۃ ص میں حضرت آدم علیہ السلام کا ذکر کیسے بیان ہوا ہے؟

    Answer

    سورت کے آخر میں حضرت آدم علیہ السلام کا بھی ذکر ہے کہ ان کی بے ادبی کرنے کی وجہ سے شیطان لعنت کا حق دار بنا۔ وہ انسان کا ابدی دشمن ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں کے سامنے وہ بے بس رہے گا۔

  12. Q12 · 3 marks

    قرآن مجید کو سمجھنے کے کتنے درجے ہیں؟ مختصر بیان کریں۔

    Answer

    قرآن مجید کو سمجھنے کے دو درجے ہیں۔ ایک تدبر یعنی قرآن مجید کی آیات پر گہرا غور و فکر کرنا۔ دوسرا تذکر یعنی قرآن مجید سے نصیحت حاصل کرنا۔

  13. Q13 · 3 marks

    قیامت کے دن دین سے غافل رہنما اور ان کے پیروکاروں کا کیا رویہ ہوگا؟

    Answer

    قیامت کے دن دین سے غافل رہنما اور ان کے پیروکار جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے اور ایک دوسرے کے لیے زیادہ عذاب کی بددعا کریں گے۔ (سورۃ ص:59-63)

  14. Q14 · 2 marks

    سورۃ ص کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔

    Answer

    i۔ حضرت ایوب علیہ السلام کے پاؤں مارنے سے چشمہ شفا جاری کرنے جیسے معجزات کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ ii۔ سورت کے آخر میں حضرت آدم علیہ السلام کا بھی ذکر ہے۔ ان کی بے ادبی کرنے کی وجہ سے شیطان لعنت کا حق دار ہے۔

  15. Q15 · 2 marks

    سورۃ ص میں مشرکین مکہ کے اعتراضات کا جواب کیسے دیا گیا ہے؟

    Answer

    سورۃ ص میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی دعوت پر مشرکین مکہ کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔

  16. Q16 · 2 marks

    سورۃ ص میں سابقہ انبیاء کو جھٹلانے والوں کے بارے میں کیا بیان ہوا ہے؟

    Answer

    سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والی قوموں کا عبرت ناک انجام بیان کیا گیا ہے۔

  17. Q17 · 2 marks

    سورۃ ص کے اختتام پر کس کا تذکرہ ہے؟

    Answer

    اس کے بعد سورت کے اختتام تک مختلف انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے جن میں حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت سلیمان علیہ السلام کے واقعات بطور خاص قابل ذکر ہیں۔

  18. Q18 · 3 marks

    قرآن مجید بطور نصیحت کی وضاحت کریں۔

    Answer

    قرآن مجید سراسر نصیحت ہے جب کہ اس کا انکار کرنے والے محض تکبر اور مخالفت میں پڑے ہیں۔ (سورۃ ص:1-2)

  19. Q19 · 3 marks

    دعوت دین کی مشکلات کے بارے میں سورۃ ص سے کیا سبق ملتا ہے؟

    Answer

    اللہ تعالیٰ کی راہ میں انبیاء کرام علیہم السلام کو بھی ستایا گیا۔ ہمیں بھی دین کی راہ میں آنے والی تکالیف برداشت کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ ص:4)

  20. Q20 · 2 marks

    انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے؟

    Answer

    انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کو جھٹلانے والوں کا دنیا اور آخرت میں برا انجام ہوتا ہے۔ (سورۃ ص:12-14)

  21. Q21 · 3 marks

    سورۃ ص کے مطابق ہمارا مقصد زندگی کیا ہے؟

    Answer

    اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں کسی چیز کو بے مقصد پیدا نہیں کیا۔ ہمیں بھی اپنے مقصد زندگی یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ (سورۃ ص:27)

  22. Q22 · 2 marks

    تدبر سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    تدبر یعنی قرآن مجید کی آیات پر گہرا غور و فکر کرنا۔ (سورۃ ص:29)

  23. Q23 · 2 marks

    تذکر سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    تذکر یعنی قرآن مجید سے نصیحت حاصل کرنا۔ (سورۃ ص:29)

  24. Q24 · 3 marks

    مشکلات اور بیماریوں میں ہمیں کس کو پکارنا چاہیے؟

    Answer

    ہمیں مشکلات اور بیماریوں میں اللہ تعالیٰ ہی کو پکارنا چاہیے۔ وہی مشکلات کو دور فرمانے والا اور شفا عطا فرمانے والا ہے۔ (سورۃ ص:41-44)

  25. Q25 · 2 marks

    اصل اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں کہاں ہوں گی؟

    Answer

    اصل اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں جنت میں ہوں گی۔ (سورۃ ص:52)

  26. Q26 · 3 marks

    غافل رہنماؤں اور ان کے پیروکاروں کے بارے میں سورۃ ص کیا بتاتی ہے؟

    Answer

    قیامت کے دن دین سے غافل رہنما اور ان کے پیروکار جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے اور ایک دوسرے کے لیے زیادہ عذاب کی بددعا کریں گے۔ (سورۃ ص:59-63)

  27. Q27 · 2 marks

    سورۃ ص کے شان نزول کا حوالہ کیا ہے؟

    Answer

    سورۃ ص کے نازل ہونے کا یہ واقعہ سنن ترمذی:3232 میں مذکور ہے۔

  28. Q28 · 2 marks

    قریش کے سردار کس کے پاس وفد لے کر آئے؟

    Answer

    قریش کے سردار حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت ابوطالب کے پاس ایک وفد کی شکل میں آئے۔

  29. Q29 · 2 marks

    شیطان کس وجہ سے لعنت کا حق دار بنا؟

    Answer

    حضرت آدم علیہ السلام کی بے ادبی کرنے کی وجہ سے شیطان لعنت کا حق دار بنا۔ وہ انسان کا ابدی دشمن ہے۔

  30. Q30 · 2 marks

    شیطان اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں کے سامنے کیسا رہے گا؟

    Answer

    شیطان انسان کا ابدی دشمن ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں کے سامنے وہ بے بس رہے گا۔

  31. Q31 · 2 marks

    سورۃ ص میں حضرت ایوب علیہ السلام کے کس معجزے کا ذکر ہے؟

    Answer

    حضرت ایوب علیہ السلام کے پاؤں مارنے سے چشمہ شفا جاری کرنے جیسے معجزات کا ذکر فرمایا گیا ہے۔

  32. Q32 · 3 marks

    سورۃ ص کی آخری آیات میں کون سی شخصیات کا ذکر ہے؟

    Answer

    سورت کے اختتام تک مختلف انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے۔ سورت کے آخر میں حضرت آدم علیہ السلام کا بھی ذکر ہے۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 10 marks

    سورۃ ص پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ ص کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔

    Answer

    تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ ص مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں اٹھاسی (88) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ ص کا آغاز حروف مقطعات میں سے حرف صاد سے ہوتا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ ص رکھا گیا ہے۔ شان نزول: سورۃ ص کے نازل ہونے کا ایک خاص واقعہ ہے۔ ایک مرتبہ قریش کے سردار حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت ابوطالب کے پاس ایک وفد کی شکل میں آئے اور کہا: اگر محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بتوں کو برا کہنا چھوڑ دیں تو ہم انھیں ان کے دین پر عمل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ چناں چہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مجلس میں بلا کر آپ کے سامنے یہ تجویز رکھی گئی تو آپ نے حضرت ابوطالب سے فرمایا: چچا جان! کیا میں انھیں اس چیز کی دعوت نہ دوں جس میں ان کی بہتری ہے؟ حضرت ابوطالب نے پوچھا: وہ کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: میں ان سے ایسا کلمہ کہلوانا چاہتا ہوں جس کے ذریعے سارا عرب ان کے سامنے جھک جائے گا اور یہ پورے عجم کے مالک ہو جائیں گے۔ اس کے بعد آپ نے کلمہ توحید پڑھا۔ یہ سن کر تمام لوگ کپڑے جھاڑ کر اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: کیا ہم سارے معبودوں کو چھوڑ کر ایک کو اختیار کر لیں؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔ اس موقع پر سورۃ ص کی آیات نازل ہوئیں۔ (سنن ترمذی:3232)۔ خلاصہ: سورۃ ص کا خلاصہ ”عقیدہ رسالت کا بیان“ ہے۔ مضامین۔ مشرکین مکہ کے اعتراضات کا جواب: سورۃ ص میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی دعوت پر مشرکین مکہ کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانا: سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والی قوموں کا عبرت ناک انجام بیان کیا گیا ہے۔ سورت کا اختتام/انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: اس کے بعد سورت کے اختتام تک مختلف انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے، جن میں حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت سلیمان علیہ السلام کے واقعات بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ چشمہ شفا: حضرت ایوب علیہ السلام کے پاؤں مارنے سے چشمہ شفا جاری کرنے جیسے معجزات کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ قصہ حضرت آدم علیہ السلام اور ابلیس: سورت کے آخر میں حضرت آدم علیہ السلام کا بھی ذکر ہے۔ ان کی بے ادبی کرنے کی وجہ سے شیطان لعنت کا حق دار بنا۔ وہ انسان کا ابدی دشمن ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں کے سامنے وہ بے بس رہے گا۔ علمی و عملی نکات۔ سورۃ ص کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں ان میں سے کچھ یہ ہیں:

    (1)قرآن مجید بطور نصیحت: قرآن مجید سراسر نصیحت ہے جب کہ اس کا انکار کرنے والے محض تکبر اور مخالفت میں پڑے ہیں۔ (سورۃ ص:1-2)۔

    (2)دعوت دین کی مشکلات: اللہ تعالیٰ کی راہ میں انبیاء کرام علیہم السلام کو بھی ستایا گیا۔ ہمیں بھی دین کی راہ میں آنے والی تکالیف برداشت کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ ص:4)۔

    (3)انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والوں کا انجام: انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کو جھٹلانے والوں کا دنیا اور آخرت میں برا انجام ہوتا ہے۔ (سورۃ ص:12-14)۔

    (4)با مقصد زندگی: اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں کسی چیز کو بے مقصد پیدا نہیں کیا۔ ہمیں بھی اپنے مقصد زندگی یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ (سورۃ ص:27)۔

    (5)قرآن مجید کو سمجھنے کے درجے: قرآن مجید کو سمجھنے کے دو درجے ہیں۔ ایک تدبر یعنی قرآن مجید کی آیات پر گہرا غور و فکر کرنا اور دوسرا تذکر یعنی قرآن مجید سے نصیحت حاصل کرنا۔ (سورۃ ص:29)۔

    (6)مشکلات اور شفا: ہمیں مشکلات اور بیماریوں میں اللہ تعالیٰ ہی کو پکارنا چاہیے۔ وہی مشکلات کو دور فرمانے والا اور شفا عطا فرمانے والا ہے۔ (سورۃ ص:41-44)۔

    (7)جنت کی نعمتیں: اصل اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں جنت میں ہوں گی۔ (سورۃ ص:52)۔

    (8)غافل رہنما: قیامت کے دن دین سے غافل رہنما اور ان کے پیروکار جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے اور ایک دوسرے کے لیے زیادہ عذاب کی بددعا کریں گے۔ (سورۃ ص:59-63)۔

  2. Q2 · 6 marks

    سورۃ ص کا شان نزول تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    سورۃ ص کے نازل ہونے کا ایک خاص واقعہ ہے۔ ایک مرتبہ قریش کے سردار حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت ابوطالب کے پاس ایک وفد کی شکل میں آئے اور کہا: اگر محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بتوں کو برا کہنا چھوڑ دیں تو ہم انھیں ان کے دین پر عمل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ چناں چہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مجلس میں بلا کر آپ کے سامنے یہ تجویز رکھی گئی تو آپ نے حضرت ابوطالب سے فرمایا: چچا جان! کیا میں انھیں اس چیز کی دعوت نہ دوں جس میں ان کی بہتری ہے؟ حضرت ابوطالب نے پوچھا: وہ کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: میں ان سے ایسا کلمہ کہلوانا چاہتا ہوں جس کے ذریعے سارا عرب ان کے سامنے جھک جائے گا اور یہ پورے عجم کے مالک ہو جائیں گے۔ اس کے بعد آپ نے کلمہ توحید پڑھا۔ یہ سن کر تمام لوگ کپڑے جھاڑ کر اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: کیا ہم سارے معبودوں کو چھوڑ کر ایک کو اختیار کر لیں؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔ اس موقع پر سورۃ ص کی آیات نازل ہوئیں۔ (سنن ترمذی:3232)

  3. Q3 · 6 marks

    سورۃ ص کے مضامین تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    مشرکین مکہ کے اعتراضات کا جواب: سورۃ ص میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی دعوت پر مشرکین مکہ کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانا: سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والی قوموں کا عبرت ناک انجام بیان کیا گیا ہے۔ سورت کا اختتام/انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: اس کے بعد سورت کے اختتام تک مختلف انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے، جن میں حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت سلیمان علیہ السلام کے واقعات بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ چشمہ شفا: حضرت ایوب علیہ السلام کے پاؤں مارنے سے چشمہ شفا جاری کرنے جیسے معجزات کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ قصہ حضرت آدم علیہ السلام اور ابلیس: سورت کے آخر میں حضرت آدم علیہ السلام کا بھی ذکر ہے۔ ان کی بے ادبی کرنے کی وجہ سے شیطان لعنت کا حق دار بنا۔ وہ انسان کا ابدی دشمن ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں کے سامنے وہ بے بس رہے گا۔

  4. Q4 · 8 marks

    سورۃ ص کے علمی و عملی نکات تحریر کریں۔

    Answer

    سورۃ ص کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں ان میں سے کچھ یہ ہیں:

    (1)قرآن مجید بطور نصیحت: قرآن مجید سراسر نصیحت ہے جب کہ اس کا انکار کرنے والے محض تکبر اور مخالفت میں پڑے ہیں۔ (سورۃ ص:1-2)۔

    (2)دعوت دین کی مشکلات: اللہ تعالیٰ کی راہ میں انبیاء کرام علیہم السلام کو بھی ستایا گیا۔ ہمیں بھی دین کی راہ میں آنے والی تکالیف برداشت کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ ص:4)۔

    (3)انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والوں کا انجام: انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کو جھٹلانے والوں کا دنیا اور آخرت میں برا انجام ہوتا ہے۔ (سورۃ ص:12-14)۔

    (4)با مقصد زندگی: اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں کسی چیز کو بے مقصد پیدا نہیں کیا۔ ہمیں بھی اپنے مقصد زندگی یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ (سورۃ ص:27)۔

    (5)قرآن مجید کو سمجھنے کے درجے: قرآن مجید کو سمجھنے کے دو درجے ہیں۔ ایک تدبر یعنی قرآن مجید کی آیات پر گہرا غور و فکر کرنا اور دوسرا تذکر یعنی قرآن مجید سے نصیحت حاصل کرنا۔ (سورۃ ص:29)۔

    (6)مشکلات اور شفا: ہمیں مشکلات اور بیماریوں میں اللہ تعالیٰ ہی کو پکارنا چاہیے۔ وہی مشکلات کو دور فرمانے والا اور شفا عطا فرمانے والا ہے۔ (سورۃ ص:41-44)۔

    (7)جنت کی نعمتیں: اصل اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں جنت میں ہوں گی۔ (سورۃ ص:52)۔

    (8)غافل رہنما: قیامت کے دن دین سے غافل رہنما اور ان کے پیروکار جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے اور ایک دوسرے کے لیے زیادہ عذاب کی بددعا کریں گے۔ (سورۃ ص:59-63)۔

  5. Q5 · 4 marks

    قرآن مجید کو سمجھنے کے درجے تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    قرآن مجید کو سمجھنے کے دو درجے ہیں۔ پہلا درجہ تدبر ہے یعنی قرآن مجید کی آیات پر گہرا غور و فکر کرنا۔ دوسرا درجہ تذکر ہے یعنی قرآن مجید سے نصیحت حاصل کرنا۔ (سورۃ ص:29)۔ قرآن مجید سراسر نصیحت ہے جب کہ اس کا انکار کرنے والے محض تکبر اور مخالفت میں پڑے ہیں۔ (سورۃ ص:1-2)

  6. Q6 · 5 marks

    سورۃ ص میں حضرت آدم علیہ السلام اور ابلیس کا قصہ بیان کریں۔

    Answer

    سورت کے آخر میں حضرت آدم علیہ السلام کا بھی ذکر ہے۔ ان کی بے ادبی کرنے کی وجہ سے شیطان لعنت کا حق دار بنا۔ وہ انسان کا ابدی دشمن ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں کے سامنے وہ بے بس رہے گا۔

  7. Q7 · 5 marks

    سورۃ ص کے اختتام پر بیان کیے گئے انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ کریں۔

    Answer

    اس کے بعد سورت کے اختتام تک مختلف انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے، جن میں حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت سلیمان علیہ السلام کے واقعات بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ حضرت ایوب علیہ السلام کے پاؤں مارنے سے چشمہ شفا جاری کرنے جیسے معجزات کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ سورت کے آخر میں حضرت آدم علیہ السلام کا بھی ذکر ہے۔

  8. Q8 · 5 marks

    دعوت دین کی مشکلات اور انبیاء کو جھٹلانے والوں کے انجام پر نوٹ لکھیں۔

    Answer

    دعوت دین کی مشکلات: اللہ تعالیٰ کی راہ میں انبیاء کرام علیہم السلام کو بھی ستایا گیا۔ ہمیں بھی دین کی راہ میں آنے والی تکالیف برداشت کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ ص:4)۔ انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والوں کا انجام: انبیاء کرام علیہم السلام کی دعوت کو جھٹلانے والوں کا دنیا اور آخرت میں برا انجام ہوتا ہے۔ (سورۃ ص:12-14)۔ سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کو جھٹلانے والی قوموں کا عبرت ناک انجام بیان کیا گیا ہے۔

  9. Q9 · 5 marks

    سورۃ ص کے مطابق جنت کی نعمتوں اور غافل رہنماؤں کے انجام پر نوٹ لکھیں۔

    Answer

    جنت کی نعمتیں: اصل اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں جنت میں ہوں گی۔ (سورۃ ص:52)۔ غافل رہنما: قیامت کے دن دین سے غافل رہنما اور ان کے پیروکار جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے اور ایک دوسرے کے لیے زیادہ عذاب کی بددعا کریں گے۔ (سورۃ ص:59-63)۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account