Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 3
سُوْرَۃ الْاَنْبِیَاء: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۃ الانبیاء کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
Answer
سورۃ الانبیاء میں پچھلے انبیاء کرام علیہم السلام کی نبوت کا حوالہ دے کر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی نبوت کو ثابت فرمایا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الانبیاء ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۃ الانبیاء کی ایک فضیلت تحریر کیجیے۔
Answer
سورۃ الانبیاء ان سورتوں میں سے ہے جن کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ (صحیح بخاری:4731)
Q3 · 2 marks
سورۃ الانبیاء کا خلاصہ کیا ہے؟
Answer
دوسری مکی سورتوں کی طرح سورۃ الانبیاء کا خلاصہ بھی ‘‘توحید، رسالت اور آخرت کا بیان’’ ہے۔
Q4 · 2 marks
سورۃ الانبیاء کے علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
i۔ اس کائنات میں اگر ایک سے زیادہ خدا ہوتے تو زمین اور آسمان میں فساد برپا ہو جاتا۔ (سورۃ الانبیاء:22) ii۔ ہر شخص اپنے اعمال کا اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہے۔ (سورۃ الانبیاء:23)
Q5 · 2 marks
سورۃ الانبیاء مکی ہے یا مدنی نیز اس کی آیات کتنی ہیں؟
Answer
سورۃ الانبیاء مکی سورت ہے۔ اس میں ایک سو بارہ (112) آیات ہیں۔
Q6 · 2 marks
سورۃ الانبیاء کی وجہ تسمیہ لکھیں۔
Answer
سورۃ الانبیاء میں پچھلے انبیاء کرام علیہم السلام کی نبوت کا حوالہ دے کر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی نبوت کو ثابت فرمایا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الانبیاء ہے۔
Q7 · 2 marks
سورۃ الانبیاء کے بارے میں حدیث نبوی لکھیں۔
Answer
سورۃ الانبیاء ان سورتوں میں سے ہے جن کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ (صحیح بخاری:4731)
Q8 · 2 marks
سورۃ الانبیاء کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔
Answer
i۔ سورۃ الانبیاء میں توحید باری تعالیٰ کے دلائل دیے گئے ہیں۔ ii۔ سورۃ الانبیاء میں بتایا گیا ہے کہ سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے سراپا رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔
Q9 · 2 marks
سورۃ الانبیاء کب نازل ہوئی؟
Answer
سورۃ الانبیاء اس وقت نازل ہوئی جب مشرکین مکہ مسلمانوں پر طرح طرح کے ستم ڈھا رہے تھے۔
Q10 · 2 marks
سورۃ الانبیاء میں مشرکین کے کن اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے؟
Answer
سورۃ الانبیاء میں قرآن مجید اور رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھر پور جواب دیا گیا ہے۔
Q11 · 2 marks
سورۃ الانبیاء کے آخر میں کس کا بیان ہوا ہے؟
Answer
سورۃ الانبیاء کے آخر میں آخرت پر ایمان لانے کا ذکر ہے اور قیامت کے قریب ہونے اور دیگر احوال قیامت کا بیان ہے۔
Q12 · 2 marks
سورۃ الانبیاء کے درمیانی حصے میں کن کا تذکرہ ہے؟
Answer
سورت کے درمیانی حصے میں انبیاء کرام علیہم السلام اور حضرت مریم علیہا السلام کا تذکرہ فرمایا گیا ہے۔
Q13 · 3 marks
سورۃ الانبیاء میں کس حقیقت کا ذکر ہے؟
Answer
اس حقیقت کا ذکر ہے کہ ثابت قدمی اور اخلاص کے ساتھ نیکی کی راہ پر چلنے والوں کے لیے کامیابی ہے۔ ایسے لوگوں کو آخرت میں کوئی خوف نہ ہوگا۔
Q14 · 2 marks
سورۃ الانبیاء کے مطابق جو بات نہ معلوم ہو وہ کس سے پوچھ لینی چاہیے؟
Answer
جو بات ہم نہیں جانتے وہ ہمیں علم رکھنے والوں سے پوچھ لینی چاہیے۔
Q15 · 2 marks
اللہ تعالیٰ باطل کا سر کیسے کچل دیتا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ ہمیشہ حق کو باطل سے ٹکرا کر باطل کا سر کچل دیتا ہے۔
Q16 · 2 marks
اگر کائنات میں ایک سے زیادہ خدا ہوتے تو کیا ہوتا؟
Answer
اس کائنات میں اگر ایک سے زیادہ خدا ہوتے تو زمین اور آسمان میں فساد برپا ہو جاتا۔
Q17 · 4 marks
حضرت آدم، ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام کے القاب لکھیں۔
Answer
حضرت آدم علیہ السلام کا لقب صفی اللہ ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا لقب خلیل اللہ ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا لقب کلیم اللہ ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا لقب روح اللہ ہے۔
Q18 · 2 marks
حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کے بارے میں سورۃ الانبیاء میں کیا بتایا گیا ہے؟
Answer
بتایا گیا ہے کہ سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے سراپا رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ہیں۔
Q19 · 2 marks
مسلمان بھائی کے لیے مسکرانے کے بارے میں حدیث نبوی لکھیں۔
Answer
تمھارا اپنے مسلمان بھائی کے لیے مسکرانا بھی صدقہ ہے۔ (سنن ترمذی:1956)
Q20 · 1 mark
فَفَتَقْنٰھُمَا کے معنی لکھیں۔
Answer
پھر ہم نے ان دونوں کو الگ کیا
Q21 · 1 mark
رَتْقًا کے معنی لکھیں۔
Answer
ملے ہوئے
Q22 · 1 mark
اَنْ تَمِیْدَ کے معنی لکھیں۔
Answer
کہ وہ ہلنے نہ لگے
Q23 · 1 mark
مُعْرِضُوْنَ کے معنی لکھیں۔
Answer
منہ موڑے ہوئے ہیں
Q24 · 1 mark
اَلْخُلْدَ کے معنی لکھیں۔
Answer
ہمیشہ رہنا
Q25 · 1 mark
یَسْبَحُوْنَ کے معنی لکھیں۔
Answer
تیر رہے ہیں
Q26 · 1 mark
فِتْنَةً کے معنی لکھیں۔
Answer
آزمائش
Q27 · 2 marks
قیامت کے وقت کے بارے میں سورۃ الانبیاء کیا سبق دیتی ہے؟
Answer
قیامت کا وقت قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ اس لیے ہمیں اللہ تعالیٰ سے غافل ہو کر زندگی نہیں گزارنی چاہیے۔ (سورۃ الانبیاء:1)
Q28 · 2 marks
اہل علم کے بارے میں سورۃ الانبیاء کیا ہدایت دیتی ہے؟
Answer
جو بات ہم نہیں جانتے وہ ہمیں اہل علم سے پوچھ لینی چاہیے۔ (سورۃ الانبیاء:7)
Q29 · 2 marks
دنیا کا مقصد کیا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا محض کھیل تماشے کے لیے نہیں بلکہ با مقصد طور پر پیدا فرمائی ہے۔ (سورۃ الانبیاء:16-17)
Q30 · 2 marks
حق اور باطل کے بارے میں سورۃ الانبیاء کیا بیان کرتی ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ ہمیشہ حق کو باطل سے ٹکرا کر باطل کا سر کچل دیتا ہے۔ (سورۃ الانبیاء:18)
Q31 · 2 marks
زمین و آسمان کے فساد کے بارے میں سورۃ الانبیاء کیا بتاتی ہے؟
Answer
اس کائنات میں اگر ایک سے زیادہ خدا ہوتے تو زمین اور آسمان میں فساد برپا ہو جاتا۔ (سورۃ الانبیاء:22)
Q32 · 2 marks
اعمال کی جواب دہی کس کے سامنے ہے؟
Answer
ہر شخص اپنے اعمال کا اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہے۔ (سورۃ الانبیاء:23)
Q33 · 2 marks
مشکلات میں ہمیں کسے پکارنا چاہیے؟
Answer
ہمیں مشکلات میں اللہ تعالیٰ کو پکارنا چاہیے کہ وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے۔ (سورۃ الانبیاء:83)
Q34 · 3 marks
سورۃ الانبیاء کے مضامین کے عنوانات لکھیں۔
Answer
سورۃ الانبیاء کا نزول، توحید باری تعالیٰ کے دلائل، سورت کا درمیانی حصہ، مشرکین کے اعتراضات، سورۃ الانبیاء کے آخر کا بیان، ثابت قدمی اور اخلاص، سراپا رحمت۔
Long questions with answers
Q1 · 8 marks
سورۃ الانبیاء کی آیت نمبر 35-30 کا ترجمہ لکھیں۔ اَوَلَمْ یَرَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ کَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنٰہُمَا ؕ وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ کُلَّ شَیْءٍ حَیٍّ ؕ اَفَلَا یُؤْمِنُوْنَ وَ جَعَلْنَا فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِہِمْ ۪ وَ جَعَلْنَا فِیْہَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّہُمْ یَہْتَدُوْنَ وَ جَعَلْنَا السَّمَآءَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا ۚ وَّ ہُمْ عَنْ اٰیٰتِہَا مُعْرِضُوْنَ وَ ہُوَ الَّذِیْ خَلَقَ الَّیْلَ وَ النَّہَارَ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ ؕ کُلٌّ فِیْ فَلَکٍ یَّسْبَحُوْنَ وَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِکَ الْخُلْدَ ؕ اَفَا۠ئِنْ مِّتَّ فَہُمُ الْخٰلِدُوْنَ کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَۃُ الْمَوْتِ ؕ وَ نَبْلُوْکُمْ بِالشَّرِّ وَ الْخَیْرِ فِتْنَۃً ؕ وَ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ
Answer
ترجمہ: کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں (پانی برسنے اور سبزہ اگنے سے) بند تھے پھر ہم نے ان دونوں کو کھول دیا اور ہم نے پانی سے ہر زندہ چیز کو بنایا تو کیا یہ ایمان نہیں لاتے۔ اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے کہ وہ انھیں لے کر ہلنے نہ لگے اور ہم نے اس میں کشادہ راستے بنا دیے تا کہ وہ راستہ پائیں۔ اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنا دیا اور وہ اس (آسمان) کی نشانیوں سے منھ موڑے ہوئے ہیں۔ اور وہی ہے جس نے بنائے رات اور دن اور سورج اور چاند (یہ) سب اپنے مدار میں تیر رہے ہیں۔ اور ہم نے آپ سے پہلے بھی کسی انسان کو ابدی زندگی نہیں دی تو اگر آپ انتقال فرما جائیں تو کیا یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور ہم تمھیں برائی اور بھلائی میں آزمائش کے لیے مبتلا کرتے ہیں اور تم ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
Q2 · 10 marks
سورۃ الانبیاء پر ایک مفصل نوٹ تحریر کریں۔ ‘‘یا’’ سورۃ الانبیاء کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Answer
تعارف: مکی/مدنی: سورۃ الانبیاء مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ایک سو بارہ (112) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ الانبیاء میں پچھلے انبیاء کرام علیہم السلام کی نبوت کا حوالہ دے کر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی نبوت کو ثابت فرمایا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الانبیاء ہے۔ فضیلت: سورۃ الانبیاء ان سورتوں میں سے ہے جن کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ (صحیح بخاری:4731) خلاصہ: دوسری مکی سورتوں کی طرح سورۃ الانبیاء کا خلاصہ بھی ‘‘توحید، رسالت اور آخرت کا بیان’’ ہے۔ مضامین: سورۃ الانبیاء کا نزول: سورۃ الانبیاء اس وقت نازل ہوئی جب مشرکین مکہ مسلمانوں پر طرح طرح کے ستم ڈھا رہے تھے۔ توحید باری تعالیٰ کے دلائل: سورۃ الانبیاء میں توحید باری تعالیٰ کے دلائل دیے گئے ہیں۔ سورت کا درمیانی حصہ: سورت کے درمیانی حصے میں انبیاء کرام علیہم السلام اور حضرت مریم علیہا السلام کا تذکرہ فرمایا گیا ہے۔ مشرکین کے اعتراضات: قرآن مجید اور رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھر پور جواب دیا گیا ہے۔ سورۃ الانبیاء کے آخر کا بیان: سورۃ الانبیاء کے آخر میں آخرت پر ایمان لانے کا ذکر ہے۔ قیامت کے قریب آنے اور دیگر احوال قیامت کا بیان ہے۔ ثابت قدمی اور اخلاص: اس حقیقت کا ذکر ہے کہ ثابت قدمی اور اخلاص کے ساتھ نیکی کی راہ پر چلنے والوں کے لیے کامیابی ہے۔ ایسے لوگوں کو آخرت میں کوئی خوف نہ ہوگا۔ سراپا رحمت: ساتھ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے سراپا رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ علمی و عملی نکات: قیامت کا وقت: قیامت کا وقت قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ اس لیے ہمیں اللہ تعالیٰ سے غافل ہو کر زندگی نہیں گزارنی چاہیے۔ (سورۃ الانبیاء:1) اہل علم: جو بات ہم نہیں جانتے وہ ہمیں اہل علم سے پوچھ لینی چاہیے۔ (سورۃ الانبیاء:7) دنیا کا مقصد: اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا محض کھیل تماشے کے لیے نہیں بلکہ با مقصد طور پر پیدا فرمائی ہے۔ (سورۃ الانبیاء:16-17) حق اور باطل: اللہ تعالیٰ ہمیشہ حق کو باطل سے ٹکرا کر باطل کا سر کچل دیتا ہے۔ (سورۃ الانبیاء:18) زمین و آسمان کا فساد: اس کائنات میں اگر ایک سے زیادہ خدا ہوتے تو زمین اور آسمان میں فساد برپا ہو جاتا۔ (سورۃ الانبیاء:22) اعمال کی جواب دہی: ہر شخص اپنے اعمال کا اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہے۔ (سورۃ الانبیاء:23) مشکلات میں دعا: ہمیں مشکلات میں اللہ تعالیٰ کو پکارنا چاہیے کہ وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے۔ (سورۃ الانبیاء:83) اہم بات: حضرت آدم علیہ السلام کا لقب صفی اللہ ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا لقب خلیل اللہ ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا لقب کلیم اللہ ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا لقب روح اللہ ہے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ہیں۔ حدیث نبوی: تمھارا اپنے مسلمان بھائی کے لیے مسکرانا بھی صدقہ ہے۔ (سنن ترمذی:1956)
Q3 · 6 marks
سورۃ الانبیاء کا تعارف لکھیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ، فضیلت، خلاصہ)
Answer
مکی/مدنی: سورۃ الانبیاء مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ایک سو بارہ (112) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ الانبیاء میں پچھلے انبیاء کرام علیہم السلام کی نبوت کا حوالہ دے کر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی نبوت کو ثابت فرمایا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الانبیاء ہے۔ فضیلت: سورۃ الانبیاء ان سورتوں میں سے ہے جن کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ (صحیح بخاری:4731) خلاصہ: دوسری مکی سورتوں کی طرح سورۃ الانبیاء کا خلاصہ بھی ‘‘توحید، رسالت اور آخرت کا بیان’’ ہے۔
Q4 · 7 marks
سورۃ الانبیاء کے مضامین کی وضاحت کیجیے۔
Answer
سورۃ الانبیاء کا نزول: سورۃ الانبیاء اس وقت نازل ہوئی جب مشرکین مکہ مسلمانوں پر طرح طرح کے ستم ڈھا رہے تھے۔ توحید باری تعالیٰ کے دلائل: سورۃ الانبیاء میں توحید باری تعالیٰ کے دلائل دیے گئے ہیں۔ سورت کا درمیانی حصہ: سورت کے درمیانی حصے میں انبیاء کرام علیہم السلام اور حضرت مریم علیہا السلام کا تذکرہ فرمایا گیا ہے۔ مشرکین کے اعتراضات: قرآن مجید اور رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھر پور جواب دیا گیا ہے۔ سورۃ الانبیاء کے آخر کا بیان: سورۃ الانبیاء کے آخر میں آخرت پر ایمان لانے کا ذکر ہے۔ قیامت کے قریب آنے اور دیگر احوال قیامت کا بیان ہے۔ ثابت قدمی اور اخلاص: اس حقیقت کا ذکر ہے کہ ثابت قدمی اور اخلاص کے ساتھ نیکی کی راہ پر چلنے والوں کے لیے کامیابی ہے۔ ایسے لوگوں کو آخرت میں کوئی خوف نہ ہوگا۔ سراپا رحمت: ساتھ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے سراپا رحمت بنا کر بھیجا گیا۔
Q5 · 8 marks
سورۃ الانبیاء کے علمی و عملی نکات حوالوں کے ساتھ تفصیل سے لکھیے۔
Answer
سورۃ الانبیاء کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں چند یہ ہیں: قیامت کا وقت: قیامت کا وقت قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ اس لیے ہمیں اللہ تعالیٰ سے غافل ہو کر زندگی نہیں گزارنی چاہیے۔ (سورۃ الانبیاء:1) اہل علم: جو بات ہم نہیں جانتے وہ ہمیں اہل علم سے پوچھ لینی چاہیے۔ (سورۃ الانبیاء:7) دنیا کا مقصد: اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا محض کھیل تماشے کے لیے نہیں بلکہ با مقصد طور پر پیدا فرمائی ہے۔ (سورۃ الانبیاء:16-17) حق اور باطل: اللہ تعالیٰ ہمیشہ حق کو باطل سے ٹکرا کر باطل کا سر کچل دیتا ہے۔ (سورۃ الانبیاء:18) زمین و آسمان کا فساد: اس کائنات میں اگر ایک سے زیادہ خدا ہوتے تو زمین اور آسمان میں فساد برپا ہو جاتا۔ (سورۃ الانبیاء:22) اعمال کی جواب دہی: ہر شخص اپنے اعمال کا اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہے۔ (سورۃ الانبیاء:23) مشکلات میں دعا: ہمیں مشکلات میں اللہ تعالیٰ کو پکارنا چاہیے کہ وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے۔ (سورۃ الانبیاء:83)
Q6 · 5 marks
انبیاء کرام علیہم السلام کے القاب اور سورۃ الانبیاء سے متعلق حدیث نبوی تحریر کیجیے۔
Answer
اہم بات: حضرت آدم علیہ السلام کا لقب صفی اللہ ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا لقب خلیل اللہ ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا لقب کلیم اللہ ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا لقب روح اللہ ہے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ہیں۔ حدیث نبوی: سورۃ الانبیاء ان سورتوں میں سے ہے جن کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ (صحیح بخاری:4731) نیز فرمایا: تمھارا اپنے مسلمان بھائی کے لیے مسکرانا بھی صدقہ ہے۔ (سنن ترمذی:1956)
Q7 · 5 marks
سورۃ الانبیاء میں توحید باری تعالیٰ کے دلائل کی وضاحت کیجیے۔
Answer
سورۃ الانبیاء میں توحید باری تعالیٰ کے دلائل دیے گئے ہیں۔ اس کائنات میں اگر ایک سے زیادہ خدا ہوتے تو زمین اور آسمان میں فساد برپا ہو جاتا۔ (سورۃ الانبیاء:22) آیات 30 تا 33 میں بتایا گیا کہ آسمان و زمین ملے ہوئے تھے پھر الگ کیے گئے، پانی سے ہر زندہ چیز بنائی گئی، زمین میں پہاڑ اور کشادہ راستے بنائے گئے، آسمان کو محفوظ چھت بنایا گیا اور رات، دن، سورج اور چاند سب اپنے مدار میں تیر رہے ہیں۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.