Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 10 · Test 2
مختصر سوالات
31 questions · 60 min · 71 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 31, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
سورۃ الروم کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
Show model answerHide model answer
سورۃ الروم کی دوسری آیت میں روم کے مغلوب ہونے اور تیسری آیت میں ان کے پھر سے غالب آنے کی خبر ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ الروم رکھا گیا ہے۔
Question 2 · 2 marks
سورۃ الروم کا خلاصہ لکھیے۔
Show model answerHide model answer
سورۃ الروم کا خلاصہ ''اسلام کی صداقت کا بیان اور انسانوں کی کردار سازی'' ہے۔
Question 3 · 2 marks
سورۃ الروم کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Show model answerHide model answer
(i)میاں بیوی کا رشتہ باہمی محبت اور ایک دوسرے سے راحت پانے کا ذریعہ ہے (سورۃ الروم:21)۔
(ii)اللہ تعالیٰ کے نزدیک سود سے مال گھٹتا ہے اور زکوٰۃ سے مال بڑھتا ہے (سورۃ الروم:39)۔
Question 4 · 3 marks
سورۃ الروم میں کس بات کی پیشین گوئی کی گئی تھی؟
Show model answerHide model answer
سورۃ الروم میں پیشین گوئی رومیوں کے دوبارہ غالب آنے کی تھی جنھیں ایرانیوں نے ایک بڑی شکست دی تھی اور دوسری پیشین گوئی اللہ تعالیٰ نے یہ فرمائی کہ رومیوں کی فتح کا دن مسلمانوں کے لیے خوشی کا دن ہوگا۔ کچھ سالوں کے بعد غزوۂ بدر کی فتح نے اس پیشین گوئی کو پورا کر دکھایا۔
Question 5 · 2 marks
سورۃ الروم مکی ہے یا مدنی نیز اس کی کتنی آیات ہیں؟
Show model answerHide model answer
سورۃ الروم مکی سورت ہے۔ اس میں ساٹھ (60) آیات ہیں۔
More tests in سُوْرَۃ الرُّوْم
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.