Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 13 · Test 2
مختصر سوالات
28 questions · 40 min · 67 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 28, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
سورۂ سبا کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟
Show model answerHide model answer
اس سورت میں قومِ سبا کا ذکر ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۂ سبا رکھا گیا ہے۔
Question 2 · 2 marks
سورۂ سبا کا خلاصہ لکھیے۔
Show model answerHide model answer
سورۂ سبا کا خلاصہ ''اسلام کے بنیادی عقائد کا بیان اور آخرت کے بارے میں مشرکین کے اعتراضات کا جواب'' ہے۔
Question 3 · 2 marks
سورۂ سبا کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Show model answerHide model answer
(i)محنت میں عظمت ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے لوہے کی زرہیں اور زنجیریں بناتے تھے (سورۂ سبا:11)۔
(ii)اللہ تعالیٰ کی ناشکری پر نعمت چھین لی جاتی ہے (سورۂ سبا:17-16)۔
Question 4 · 3 marks
قومِ سبا کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
Show model answerHide model answer
سورۂ سبا کا نام قومِ سبا کے نام پر ہے۔ قومِ سبا یمن میں آباد تھی۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں ہر طرح کی خوش حالی سے نوازا تھا، لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی اور کفر و شرک کو فروغ دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا اور ان کی خوش حالی ایک قصۂ پارینہ بن کر رہ گئی۔
Question 5 · 2 marks
سورۂ سبا مکی ہے یا مدنی نیز اس میں کتنی آیات ہیں؟
Show model answerHide model answer
سورۂ سبا مکی سورت ہے۔ اس میں چون (54) آیات ہیں۔
More tests in سُوْرَۃ سَبَأ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.