Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 1 · Test 2
مختصر سوالات
42 questions · 80 min · 77 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 42, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟
Show model answerHide model answer
سورۃ طٰہٰ ان سورتوں میں سے ہے جن کے نام حروف مقطعات پر رکھے گئے ہیں۔ اس سورت کا آغاز حروف مقطعات میں سے ‘‘طٰہٰ’’ سے ہوتا ہے اور اسی مناسبت سے اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔
Question 2 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ کا خلاصہ کیا ہے؟
Show model answerHide model answer
سورۃ طٰہٰ کا خلاصہ ‘‘حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تفصیلی تذکرہ اور پھر توحید، رسالت اور آخرت کا بیان’’ ہے۔
Question 3 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ کے علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Show model answerHide model answer
سورۃ طٰہٰ کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں: i۔ اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کا مکمل علم ہے دنیا میں کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:8) ii۔ دنیا اور آخرت کی سلامتی ان کے لیے ہے جو ہدایت کی پیروی کریں۔ (سورۃ طٰہٰ:47)
Question 4 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ مکی ہے یا مدنی اور کتنی آیات ہیں؟
Show model answerHide model answer
سورۃ طٰہٰ مکی سورت ہے۔ اس میں ایک سو پینتیس (135) آیات ہیں۔
Question 5 · 2 marks
سورۃ طٰہٰ کی وجہ تسمیہ لکھیں۔
Show model answerHide model answer
سورۃ طٰہٰ ان سورتوں میں سے ہے جن کے نام حروف مقطعات پر رکھے گئے ہیں۔ اس سورت کا آغاز حروف مقطعات میں سے ‘‘طٰہٰ’’ سے ہوتا ہے اور اسی نسبت سے اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔
More tests in سُوْرَۃ طٰہٰ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.