Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 14
سُوْرَۃ فَاطِر: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۂ فاطر کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟
Answer
اس سورت کا نام ''فاطر'' پہلی آیت سے لیا گیا ہے۔ اس کا معنی ہے: پیدا کرنے والا۔ اسی لفظ کی وجہ سے اس سورت کا نام سورۂ فاطر رکھا گیا ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۂ فاطر کا خلاصہ لکھیے۔
Answer
سورۂ فاطر کا خلاصہ ''مشرکین کو توحید اور آخرت پر ایمان لانے کی دعوت دینا'' ہے۔
Q3 · 2 marks
سورۂ فاطر کے علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
(i)اللہ تعالیٰ جب کسی کو کچھ عطا فرمائے تو کوئی اسے روکنے والا نہیں اور جب اللہ تعالیٰ کسی سے کچھ روک لیتا ہے تو کوئی اسے دے نہیں سکتا (سورۂ فاطر:2)۔
(ii)اللہ تعالیٰ ہمارا رازق ہے، ہمیں اس کے احسانات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے (سورۂ فاطر:3)۔
Q4 · 2 marks
سورۂ فاطر کا دوسرا نام کیا ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟
Answer
اسی سورت کا دوسرا نام ''سورۃ الملائکہ'' بھی ہے، کیوں کہ اس کی پہلی آیت میں فرشتوں کا ذکر بھی آیا ہے۔
Q5 · 2 marks
سورۂ فاطر مکی ہے یا مدنی؟ نیز اس کی آیات کتنی ہیں؟
Answer
سورۂ فاطر مکی سورت ہے۔ اس میں پینتالیس (45) آیات ہیں۔
Q6 · 2 marks
سورۂ فاطر کا نام اس سورت کی کس آیت سے لیا گیا ہے؟
Answer
اس سورت کا نام ''فاطر'' پہلی آیت سے لیا گیا ہے۔
Q7 · 2 marks
فاطر کا معنی کیا ہے؟
Answer
فاطر کا معنی ہے: پیدا کرنے والا۔
Q8 · 2 marks
سورۂ فاطر میں کثرت سے کس کا ذکر ہے؟
Answer
سورۂ فاطر میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کو بیان کیا گیا ہے۔
Q9 · 2 marks
سورۂ فاطر میں کس کی دشمنی سے خبردار کیا گیا ہے؟
Answer
زندگی کے دھوکے اور شیطان کی دشمنی سے خبردار کیا گیا ہے۔
Q10 · 2 marks
سورۂ فاطر میں کس کی ہلاکت خیزی کا ذکر ہے؟
Answer
سورۂ فاطر میں شرک کی ہلاکت خیزی کا ذکر کیا گیا ہے۔
Q11 · 2 marks
سورۂ فاطر میں کس کی بے بسی کا ذکر کیا گیا ہے؟
Answer
سورۂ فاطر میں جھوٹے معبودوں کی بے بسی کا ذکر کیا گیا ہے۔
Q12 · 2 marks
سورۂ فاطر میں کن اُمور کی طرف غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے؟
Answer
سورۂ فاطر میں پہاڑوں اور جانوروں کے مختلف رنگوں کی حکمت میں غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے۔
Q13 · 2 marks
سورۂ فاطر کے مطابق اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر کن کو حاصل ہوتا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر انھیں حاصل ہوتا ہے جو علم اور آگہی رکھتے ہیں۔
Q14 · 4 marks
سورۂ فاطر میں موجود اللہ کی قدرت کی نشانیوں سے جو باتیں واضح ہوتی ہیں بیان کریں۔
Answer
سورۂ فاطر میں موجود اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں پر غور کرنے سے درج ذیل باتیں واضح ہوتی ہیں:
(i)جس رب نے یہ کائنات بنائی ہے، اسے اس کا نظام چلانے کے لیے کسی مددگار کی ضرورت نہیں۔
(ii)یہ کائنات بغیر مقصد کے پیدا نہیں کی گئی۔
(iii)جو ذات اس کائنات کو وجود میں لائی ہے اس کے لیے اسے ختم کرنا کچھ مشکل نہیں اور اسے ختم کر کے نئے سرے سے آخرت کا عالم پیدا کرنا بھی مشکل نہیں۔
Q15 · 2 marks
سورۂ فاطر کے آخر میں کس کا بیان ہے؟
Answer
سورت کے آخر میں مشرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمان قوموں کا عبرت ناک انجام بیان کیا گیا ہے۔
Q16 · 3 marks
سورۂ فاطر میں کن لوگوں کو بشارت دی گئی ہے؟
Answer
اس سورت میں قرآن مجید کی عظمت و صداقت کا ذکر فرماتے ہوئے اس کی خدمت کرنے والوں کو بشارت دی گئی ہے۔
Q17 · 2 marks
سورۂ فاطر کے مطابق ہمارا سب سے بڑا دشمن کون ہے؟
Answer
ہمیں ہمیشہ اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ شیطان ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جو ہمیں جہنم میں لے جانا چاہتا ہے (سورۂ فاطر:6)۔
Q18 · 2 marks
سورۂ فاطر کے مطابق نقصان کا اندیشہ کس تجارت میں نہیں ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا ایک ایسی تجارت ہے جس میں کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔ قرآن مجید کی تلاوت کرنا، نماز قائم کرنا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا خاص تجارت ہے (سورۂ فاطر:31-32)۔
Q19 · 2 marks
سورۂ فاطر کے مطابق اللہ تعالیٰ گناہوں کی سزا کیسے دیتا ہے؟
Answer
سورۂ فاطر کے مطابق اللہ تعالیٰ گناہوں پر فوراً سزا نہیں دیتا، بلکہ مہلت عطا فرماتا ہے تاکہ انسان برے اعمال سے توبہ کر لے۔
Q20 · 3 marks
سورۂ فاطر کے مطابق اللہ تعالیٰ کن کو عزت دیتا ہے؟ اور کن پر عذاب نازل کرتا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کلمہ توحید کو اختیار کرنے اور نیک اعمال کرنے والوں کو عزت عطا فرماتا ہے، جب کہ شرک کرنے اور سازشیں کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ عذاب نازل کرتا ہے (سورۂ فاطر:10)۔
Q21 · 2 marks
سورۂ فاطر کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔
Answer
(i)اس سورت میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کو بیان کیا گیا ہے۔
(ii)زندگی کے دھوکے اور شیطان کی دشمنی سے خبردار کیا گیا ہے۔
Q22 · 2 marks
اللہ تعالیٰ کی تقسیم کے بارے میں سورۂ فاطر کیا بتاتی ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ جب کسی کو کچھ عطا فرمائے تو کوئی اسے روکنے والا نہیں اور جب اللہ تعالیٰ کسی سے کچھ روک لیتا ہے تو کوئی اسے دے نہیں سکتا (سورۂ فاطر:2)۔
Q23 · 2 marks
آخرت کے وعدے اور دنیا کی زندگی کے بارے میں سورۂ فاطر ہمیں کیا سبق دیتی ہے؟
Answer
آخرت کا وعدہ سچا ہے۔ ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے کہ کہیں دنیا کی زندگی ہمیں دھوکے میں نہ ڈال دے (سورۂ فاطر:5)۔
Q24 · 2 marks
سورۂ فاطر کے مطابق انسان کس کے محتاج ہیں؟
Answer
تمام انسان اللہ تعالیٰ کے محتاج ہیں اور وہ کسی کا محتاج نہیں (سورۂ فاطر:15)۔
Q25 · 2 marks
قیامت کے دن گناہوں کے بوجھ کے بارے میں سورۂ فاطر کیا بتاتی ہے؟
Answer
قیامت کے دن کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گا۔ ہر ایک کو اپنے گناہوں کا بوجھ خود اٹھانا ہوگا (سورۂ فاطر:18)۔
Q26 · 4 marks
سورۂ فاطر کے علمی و عملی نکات کے عنوانات لکھیے۔
Answer
سورۂ فاطر کے علمی و عملی نکات کے عنوانات یہ ہیں:
(i)اللہ تعالیٰ کی تقسیم (ii) اللہ تعالیٰ کے احسانات (iii) آخرت کا وعدہ اور دنیا کی زندگی (iv) شیطان کی دشمنی (v) اللہ تعالیٰ کا انعام اور عذاب (vi) انسان کی محتاجی (vii) گناہوں کا بوجھ (viii) خاص تجارت (ix) توبہ کی مہلت۔
Q27 · 4 marks
سورۂ فاطر کے مضامین کے عنوانات لکھیے۔
Answer
سورۂ فاطر کے مضامین کے عنوانات یہ ہیں:
(i)اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا بیان (ii) زندگی کی حقیقت (iii) جھوٹے معبودوں کی بے بسی (iv) قدرتوں پر غور و فکر (v) اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر (vi) اللہ تعالیٰ کی نشانیاں (vii) قرآن مجید کی عظمت و صداقت (viii) سورت کا اختتام۔
Long questions with answers
Q1 · 10 marks
سورۂ فاطر پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا: سورۂ فاطر کا تعارف، مضامین اور اہم نکات لکھیے۔
Answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۂ فاطر مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں پینتالیس (45) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: اس سورت کا نام ''فاطر'' پہلی آیت سے لیا گیا ہے۔ فاطر کا معنی ہے: پیدا کرنے والا۔ اسی لفظ کی وجہ سے اس سورت کا نام سورۂ فاطر رکھا گیا ہے۔ سورت کا دوسرا نام: اسی سورت کا دوسرا نام ''سورۃ الملائکہ'' بھی ہے، کیوں کہ اس کی پہلی آیت میں فرشتوں کا ذکر بھی آیا ہے۔ خلاصہ: سورۂ فاطر کا خلاصہ ''مشرکین کو توحید اور آخرت پر ایمان لانے کی دعوت دینا'' ہے۔ مضامین۔ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا بیان: سورۂ فاطر میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کو بیان کیا گیا ہے۔ زندگی کی حقیقت: اس سورت میں زندگی کے دھوکے اور شیطان کی دشمنی سے خبردار کیا گیا ہے۔ جھوٹے معبودوں کی بے بسی: شرک کی ہلاکت خیزی اور جھوٹے معبودوں کی بے بسی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ قدرتوں پر غور و فکر: اس سورت میں پہاڑوں اور جانوروں کے مختلف رنگوں کی حکمت میں غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر: اس سورت میں واضح کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر انھیں حاصل ہوتا ہے جو علم اور آگہی رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں: سورۂ فاطر میں موجود اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں پر غور کرنے سے درج ذیل باتیں واضح ہوتی ہیں: جس رب نے یہ کائنات بنائی ہے، اسے اس کا نظام چلانے کے لیے کسی مددگار کی ضرورت نہیں۔ یہ کائنات بغیر مقصد کے پیدا نہیں کی گئی۔ جو ذات اس کائنات کو وجود میں لائی ہے اس کے لیے اسے ختم کرنا کچھ مشکل نہیں۔ اسے ختم کر کے نئے سرے سے آخرت کا عالم پیدا کرنا بھی مشکل نہیں۔ قرآن مجید کی عظمت و صداقت: اس سورت میں قرآن مجید کی عظمت و صداقت کا ذکر فرماتے ہوئے اس کی خدمت کرنے والوں کو بشارت دی گئی ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں مشرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمان قوموں کا عبرت ناک انجام بیان کیا گیا ہے۔ علمی و عملی نکات۔ اللہ تعالیٰ کی تقسیم: جب اللہ تعالیٰ کسی کو کچھ عطا فرمائے تو کوئی اسے روکنے والا نہیں اور جب اللہ تعالیٰ کسی سے کچھ روک لیتا ہے تو کوئی اسے دے نہیں سکتا (سورۂ فاطر:2)۔ اللہ تعالیٰ کے احسانات: اللہ تعالیٰ ہمارا رازق ہے۔ ہمیں اس کے احسانات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے (سورۂ فاطر:3)۔ آخرت کا وعدہ اور دنیا کی زندگی: آخرت کا وعدہ سچا ہے۔ ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے کہ کہیں دنیا کی زندگی ہمیں دھوکے میں نہ ڈال دے (سورۂ فاطر:5)۔ شیطان کی دشمنی: ہمیں ہمیشہ اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ شیطان ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جو ہمیں جہنم میں لے جانا چاہتا ہے (سورۂ فاطر:6)۔ اللہ تعالیٰ کا انعام اور عذاب: اللہ تعالیٰ کلمہ توحید کو اختیار کرنے اور نیک اعمال کرنے والوں کو عزت عطا فرماتا ہے جب کہ شرک کرنے اور سازشیں کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ عذاب نازل کرتا ہے (سورۂ فاطر:10)۔ انسان کی محتاجی: تمام انسان اللہ تعالیٰ کے محتاج ہیں اور وہ کسی کا محتاج نہیں (سورۂ فاطر:15)۔ گناہوں کا بوجھ: قیامت کے دن کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گا۔ ہر ایک کو اپنے گناہوں کا بوجھ خود اٹھانا ہوگا (سورۂ فاطر:18)۔ خاص تجارت: قرآن مجید کی تلاوت کرنا، نماز قائم کرنا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا ایک ایسی تجارت ہے جس میں کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے (سورۂ فاطر:31-32)۔ توبہ کی مہلت: اللہ تعالیٰ گناہوں پر فوراً سزا نہیں دیتا، بلکہ مہلت عطا فرماتا ہے تاکہ انسان برے اعمال سے توبہ کر لے (سورۂ فاطر:45)۔
Q2 · 5 marks
سورۂ فاطر کا تعارف تحریر کیجیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ، سورت کا دوسرا نام اور خلاصہ)
Answer
مکی/مدنی: سورۂ فاطر مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں پینتالیس (45) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: اس سورت کا نام ''فاطر'' پہلی آیت سے لیا گیا ہے۔ فاطر کا معنی ہے: پیدا کرنے والا۔ اسی لفظ کی وجہ سے اس سورت کا نام سورۂ فاطر رکھا گیا ہے۔ سورت کا دوسرا نام: اسی سورت کا دوسرا نام ''سورۃ الملائکہ'' بھی ہے، کیوں کہ اس کی پہلی آیت میں فرشتوں کا ذکر بھی آیا ہے۔ خلاصہ: سورۂ فاطر کا خلاصہ ''مشرکین کو توحید اور آخرت پر ایمان لانے کی دعوت دینا'' ہے۔
Q3 · 8 marks
سورۂ فاطر کے مضامین تفصیل سے تحریر کیجیے۔
Answer
اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا بیان: سورۂ فاطر میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کو بیان کیا گیا ہے۔ زندگی کی حقیقت: اس سورت میں زندگی کے دھوکے اور شیطان کی دشمنی سے خبردار کیا گیا ہے۔ جھوٹے معبودوں کی بے بسی: شرک کی ہلاکت خیزی اور جھوٹے معبودوں کی بے بسی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ قدرتوں پر غور و فکر: اس سورت میں پہاڑوں اور جانوروں کے مختلف رنگوں کی حکمت میں غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر: اس سورت میں واضح کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر انھیں حاصل ہوتا ہے جو علم اور آگہی رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں: سورۂ فاطر میں موجود اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں پر غور کرنے سے درج ذیل باتیں واضح ہوتی ہیں: جس رب نے یہ کائنات بنائی ہے، اسے اس کا نظام چلانے کے لیے کسی مددگار کی ضرورت نہیں۔ یہ کائنات بغیر مقصد کے پیدا نہیں کی گئی۔ جو ذات اس کائنات کو وجود میں لائی ہے اس کے لیے اسے ختم کرنا کچھ مشکل نہیں۔ اسے ختم کر کے نئے سرے سے آخرت کا عالم پیدا کرنا بھی مشکل نہیں۔ قرآن مجید کی عظمت و صداقت: اس سورت میں قرآن مجید کی عظمت و صداقت کا ذکر فرماتے ہوئے اس کی خدمت کرنے والوں کو بشارت دی گئی ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں مشرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمان قوموں کا عبرت ناک انجام بیان کیا گیا ہے۔
Q4 · 5 marks
سورۂ فاطر میں موجود اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں سے جو باتیں واضح ہوتی ہیں، تفصیل سے بیان کیجیے۔
Answer
قدرتوں پر غور و فکر: اس سورت میں پہاڑوں اور جانوروں کے مختلف رنگوں کی حکمت میں غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں: سورۂ فاطر میں موجود اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں پر غور کرنے سے درج ذیل باتیں واضح ہوتی ہیں:
(i)جس رب نے یہ کائنات بنائی ہے، اسے اس کا نظام چلانے کے لیے کسی مددگار کی ضرورت نہیں۔
(ii)یہ کائنات بغیر مقصد کے پیدا نہیں کی گئی۔
(iii)جو ذات اس کائنات کو وجود میں لائی ہے اس کے لیے اسے ختم کرنا کچھ مشکل نہیں۔ اسے ختم کر کے نئے سرے سے آخرت کا عالم پیدا کرنا بھی مشکل نہیں۔
Q5 · 10 marks
سورۂ فاطر کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات سامنے آتے ہیں، تفصیل سے لکھیے۔
Answer
اللہ تعالیٰ کی تقسیم: جب اللہ تعالیٰ کسی کو کچھ عطا فرمائے تو کوئی اسے روکنے والا نہیں اور جب اللہ تعالیٰ کسی سے کچھ روک لیتا ہے تو کوئی اسے دے نہیں سکتا (سورۂ فاطر:2)۔ اللہ تعالیٰ کے احسانات: اللہ تعالیٰ ہمارا رازق ہے۔ ہمیں اس کے احسانات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے (سورۂ فاطر:3)۔ آخرت کا وعدہ اور دنیا کی زندگی: آخرت کا وعدہ سچا ہے۔ ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے کہ کہیں دنیا کی زندگی ہمیں دھوکے میں نہ ڈال دے (سورۂ فاطر:5)۔ شیطان کی دشمنی: ہمیں ہمیشہ اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ شیطان ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جو ہمیں جہنم میں لے جانا چاہتا ہے (سورۂ فاطر:6)۔ اللہ تعالیٰ کا انعام اور عذاب: اللہ تعالیٰ کلمہ توحید کو اختیار کرنے اور نیک اعمال کرنے والوں کو عزت عطا فرماتا ہے جب کہ شرک کرنے اور سازشیں کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ عذاب نازل کرتا ہے (سورۂ فاطر:10)۔ انسان کی محتاجی: تمام انسان اللہ تعالیٰ کے محتاج ہیں اور وہ کسی کا محتاج نہیں (سورۂ فاطر:15)۔ گناہوں کا بوجھ: قیامت کے دن کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گا۔ ہر ایک کو اپنے گناہوں کا بوجھ خود اٹھانا ہوگا (سورۂ فاطر:18)۔ خاص تجارت: قرآن مجید کی تلاوت کرنا، نماز قائم کرنا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا ایک ایسی تجارت ہے جس میں کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے (سورۂ فاطر:31-32)۔ توبہ کی مہلت: اللہ تعالیٰ گناہوں پر فوراً سزا نہیں دیتا، بلکہ مہلت عطا فرماتا ہے تاکہ انسان برے اعمال سے توبہ کر لے (سورۂ فاطر:45)۔
Q6 · 5 marks
سورۂ فاطر کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی تقسیم، اس کے احسانات، آخرت کے وعدے اور شیطان کی دشمنی کو بیان کیجیے۔
Answer
اللہ تعالیٰ کی تقسیم: جب اللہ تعالیٰ کسی کو کچھ عطا فرمائے تو کوئی اسے روکنے والا نہیں اور جب اللہ تعالیٰ کسی سے کچھ روک لیتا ہے تو کوئی اسے دے نہیں سکتا (سورۂ فاطر:2)۔ اللہ تعالیٰ کے احسانات: اللہ تعالیٰ ہمارا رازق ہے۔ ہمیں اس کے احسانات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے (سورۂ فاطر:3)۔ آخرت کا وعدہ اور دنیا کی زندگی: آخرت کا وعدہ سچا ہے۔ ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے کہ کہیں دنیا کی زندگی ہمیں دھوکے میں نہ ڈال دے (سورۂ فاطر:5)۔ شیطان کی دشمنی: ہمیں ہمیشہ اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ شیطان ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جو ہمیں جہنم میں لے جانا چاہتا ہے (سورۂ فاطر:6)۔
Q7 · 5 marks
سورۂ فاطر کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کے انعام اور عذاب، انسان کی محتاجی اور گناہوں کے بوجھ کو بیان کیجیے۔
Answer
اللہ تعالیٰ کا انعام اور عذاب: اللہ تعالیٰ کلمہ توحید کو اختیار کرنے اور نیک اعمال کرنے والوں کو عزت عطا فرماتا ہے جب کہ شرک کرنے اور سازشیں کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ عذاب نازل کرتا ہے (سورۂ فاطر:10)۔ انسان کی محتاجی: تمام انسان اللہ تعالیٰ کے محتاج ہیں اور وہ کسی کا محتاج نہیں (سورۂ فاطر:15)۔ گناہوں کا بوجھ: قیامت کے دن کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گا۔ ہر ایک کو اپنے گناہوں کا بوجھ خود اٹھانا ہوگا (سورۂ فاطر:18)۔
Q8 · 5 marks
سورۂ فاطر کی روشنی میں خاص تجارت اور توبہ کی مہلت کو بیان کیجیے۔
Answer
خاص تجارت: قرآن مجید کی تلاوت کرنا، نماز قائم کرنا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا ایک ایسی تجارت ہے جس میں کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے (سورۂ فاطر:31-32)۔ توبہ کی مہلت: اللہ تعالیٰ گناہوں پر فوراً سزا نہیں دیتا، بلکہ مہلت عطا فرماتا ہے تاکہ انسان برے اعمال سے توبہ کر لے (سورۂ فاطر:45)۔
Q9 · 5 marks
سورۂ فاطر میں جھوٹے معبودوں کی بے بسی، اللہ تعالیٰ کے حقیقی ڈر، قرآن مجید کی عظمت و صداقت اور سورت کے اختتام کو بیان کیجیے۔
Answer
جھوٹے معبودوں کی بے بسی: شرک کی ہلاکت خیزی اور جھوٹے معبودوں کی بے بسی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر: اس سورت میں واضح کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر انھیں حاصل ہوتا ہے جو علم اور آگہی رکھتے ہیں۔ قرآن مجید کی عظمت و صداقت: اس سورت میں قرآن مجید کی عظمت و صداقت کا ذکر فرماتے ہوئے اس کی خدمت کرنے والوں کو بشارت دی گئی ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں مشرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمان قوموں کا عبرت ناک انجام بیان کیا گیا ہے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.