Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 15
سُوْرَۃ یٰسٓ: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۃ یٰس کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟
Answer
سورۃ یٰس کا آغاز حروف مقطعات میں سے "یٰس" سے ہوتا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ یٰس ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۃ یٰس کا خلاصہ لکھیے۔
Answer
سورۃ یٰس کا خلاصہ "جامع اور بلیغ انداز میں توحید، رسالت اور آخرت کا بیان" ہے۔
Q3 · 3 marks
سورۃ یٰس کے علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
i۔ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے سورج کا مقررہ راستے پر چلنا اور چاند کا منزلیں طے کرنا بھی شامل ہیں۔ انہی کے ذریعے ہم تاریخ اور دنوں کا اندازہ بھی لگاتے ہیں۔ (سورۃ یٰس:38-39)۔ ii۔ اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی کام مشکل نہیں ہے۔ وہ جیسے ہی کسی کام کا حکم فرماتا ہے وہ کام فوراً ہو جاتا ہے۔ (سورۃ یٰس:82)
Q4 · 2 marks
سورۃ یٰس کی ایک فضیلت تحریر کیجیے۔
Answer
ایک روایت کے مطابق ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن مجید کا دل سورۃ یٰس ہے۔ جس نے سورۃ یٰس کو پڑھا، اللہ تعالیٰ اسے دس مرتبہ قرآن مجید پڑھنے کا اجر عطا فرمائے گا۔ (جامع ترمذی:2887)
Q5 · 2 marks
سورۃ یٰس مکی ہے یا مدنی نیز اس کی آیات کتنی ہیں؟
Answer
سورۃ یٰس مکی سورت ہے۔ اس میں تراسی (83) آیات ہیں۔
Q6 · 2 marks
سورۃ یٰس کا آغاز کن حروف سے ہوتا ہے؟
Answer
سورۃ یٰس کا آغاز حروف مقطعات میں سے "یٰس" سے ہوتا ہے۔
Q7 · 2 marks
سورۃ یٰس کو کس کے پاس پڑھنے کی ترغیب دی گئی ہے؟
Answer
حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کے پاس سورۃ یٰس پڑھنے کی ترغیب فرمائی ہے۔ (سنن ابی داؤد:3121)
Q8 · 2 marks
سورۃ یٰس پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کس کے گناہ بخش دیتا ہے؟
Answer
ایک روایت کے مطابق جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے سورۃ یٰس پڑھتا ہے اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ (صحیح ابن حبان:2574)
Q9 · 2 marks
حدیث نبوی کے مطابق سورۃ یٰس کو پڑھنے کا اجر کتنا ہے؟
Answer
ایک روایت کے مطابق ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن مجید کا دل سورۃ یٰس ہے۔ جس نے سورۃ یٰس کو پڑھا، اللہ تعالیٰ اسے دس مرتبہ قرآن مجید پڑھنے کا اجر عطا فرمائے گا۔ (جامع ترمذی:2887)
Q10 · 2 marks
سورۃ یٰس میں کس کا بیان ہے؟
Answer
سورۃ یٰس میں ایمان کا بیان ہے۔
Q11 · 3 marks
سورۃ یٰس کو مرنے والوں کے پاس کیوں پڑھنے کا حکم دیا گیا؟
Answer
سورۃ یٰس میں ایمان کا بیان ہے۔ اسی وجہ سے اسے مرنے والوں کے پاس پڑھنے کی تعلیم دی گئی ہے تا کہ ان کے سامنے ایمان کا بیان تازہ ہو جائے اور ان کا خاتمہ ایمان پر ہو سکے۔
Q12 · 2 marks
سورۃ یٰس کے شروع کے حصے میں کس کا بیان ہے؟
Answer
سورۃ یٰس کے شروع کے حصے میں رسالت کا بیان ہے۔
Q13 · 3 marks
سورۃ یٰس میں کس قوم کا واقعہ ذکر فرمایا ہے؟
Answer
سورۃ یٰس میں ایک ایسی قوم کا واقعہ ذکر فرمایا گیا ہے جس نے حق کی دعوت کو قبول نہ کیا بلکہ حق کے داعیوں کے ساتھ ظلم و بربریت کا معاملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں حق کے داعی کا انجام تو بہترین ہوا لیکن حق کا انکار کرنے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب کی پکڑ میں آ گئے۔
Q14 · 2 marks
سورۃ یٰس کے دوسرے حصے میں کس کا بیان ہے؟
Answer
سورۃ یٰس کے دوسرے حصے میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، نعمتوں اور اس کی قدرتوں کا بیان ہے۔
Q15 · 2 marks
سورۃ یٰس میں کس کو قدرت کا مظہر قرار دیا گیا ہے؟
Answer
سورج، چاند، ستاروں اور کائنات کے اس شاندار نظام کو اللہ کی قدرت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔
Q16 · 2 marks
سورۃ یٰس کے آخری حصے میں کس کا بیان ہے؟
Answer
سورۃ یٰس کے آخری حصے میں قیامت کے حالات، نافرمانوں اور فرمانبرداروں کے انجام اور قیامت کے واقع ہونے پر دلائل دیے گئے ہیں۔
Q17 · 3 marks
سورۃ یٰس کے مطابق قرآن کریم کی نزول کی وجہ بتائیں۔
Answer
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم پر اس لیے نازل فرمایا تا کہ آپ غفلت میں پڑے ہوئے لوگوں کو خبردار کر سکیں۔
Q18 · 2 marks
سورۃ یٰس کے مطابق قرآن کریم سے کون لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں؟
Answer
قرآن مجید سے وہی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو نصیحت پر عمل کرنے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے ہوتے ہیں۔
Q19 · 3 marks
سورۃ یٰس کے مطابق آخرت میں کامیاب ہونے والوں کے لیے کیا انعام ہوگا؟
Answer
سورۃ یٰس کے مطابق آخرت میں کامیاب ہونے والے جنت کی گھنی چھاؤں میں تختوں پر آرام کریں گے اور انھیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلام کہا جائے گا۔
Q20 · 3 marks
سورۃ یٰس کے مطابق قرآن مجید کے واضح نصیحت ہونے کی دلیل تحریر کریں۔
Answer
سورۃ یٰس کے مطابق قرآن مجید شاعری نہیں ہے بلکہ ایک واضح نصیحت ہے تا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ذریعے لوگوں کو خبردار کریں۔ (سورۃ یٰس:69-70)
Q21 · 3 marks
سورۃ یٰس کے مطابق کس کو بڑی نعمت کہا گیا ہے؟ اور اس کے کیا فوائد ہیں؟
Answer
مویشی اللہ تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہیں جن پر ہم سواری کرتے ہیں، ان کا گوشت کھاتے اور دودھ پیتے ہیں۔ ان کے اور بھی بہت سے فائدے ہیں۔ (سورۃ یٰس:72-73)
Q22 · 3 marks
سورۃ یٰس کی رو سے کون سی چیزیں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں؟
Answer
اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے سورج کا مقررہ راستے پر چلنا اور چاند کی منزلیں طے کرنا بھی شامل ہیں۔ انہی کے ذریعے ہم تاریخ اور دنوں کا اندازہ بھی لگاتے ہیں۔ (سورۃ یٰس:38-39)
Q23 · 2 marks
سورۃ یٰس کے کوئی سے دو مضامین تحریر کریں۔
Answer
i۔ سورۃ یٰس میں ایمان کا بیان ہے۔ ii۔ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں اور نعمتوں کا ذکر ہے۔
Q24 · 3 marks
اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی کام مشکل کیوں نہیں؟ (سورۃ یٰس:82)
Answer
اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی کام مشکل نہیں ہے۔ وہ جیسے ہی کسی کام کا حکم فرماتا ہے وہ کام فوراً ہو جاتا ہے۔ (سورۃ یٰس:82)
Long questions with answers
Q1 · 10 marks
سورۃ یٰس پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ یٰس کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ یٰس مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں تراسی (83) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ یٰس کا آغاز حروف مقطعات میں سے "یٰس" سے ہوتا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ یٰس ہے۔ سورۃ یٰس کی فضیلت: سورۃ یٰس بہت فضیلت والی سورت ہے۔ اسے قرآن مجید کا دل قرار دیا گیا ہے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے مرنے والوں کے پاس سورۃ یٰس پڑھنے کی ترغیب فرمائی ہے۔ (سنن ابوداؤد:3121)۔ سابقہ گناہوں کی بخشش: ایک روایت کے مطابق جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے سورۃ یٰس پڑھتا ہے اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ (صحیح ابن حبان:2574)۔ قرآن کا دل: ایک روایت کے مطابق ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن مجید کا دل سورۃ یٰس ہے۔ (جامع ترمذی:2887)۔ سورۃ یٰس پڑھنے کا ثواب: نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے سورۃ یٰس کو پڑھا، اللہ تعالیٰ اسے دس مرتبہ قرآن مجید پڑھنے کا اجر عطا فرمائے گا۔" (جامع ترمذی:2887)۔ خلاصہ: سورۃ یٰس کا خلاصہ "جامع اور بلیغ انداز میں توحید، رسالت اور آخرت کا بیان" ہے۔ مضامین۔ ایمان کا بیان: سورۃ یٰس میں ایمان کا بیان ہے۔ اسی وجہ سے اسے مرنے والوں کے پاس پڑھنے کی تعلیم دی گئی ہے، تا کہ ان کے سامنے ایمان کا بیان تازہ ہو جائے اور ان کا خاتمہ ایمان پر ہو سکے۔ سورۃ یٰس کا پہلا حصہ: سورۃ یٰس کے شروع کے حصے میں رسالت کا بیان ہے۔ اس سلسلے میں ایک ایسی قوم کا واقعہ ذکر فرمایا گیا ہے جس نے حق کی دعوت کو قبول نہ کیا بلکہ حق کے داعیوں کے ساتھ ظلم و بربریت کا معاملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں حق کے داعی کا انجام تو بہترین ہوا لیکن حق کا انکار کرنے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب کی پکڑ میں آ گئے۔ سورۃ یٰس کا دوسرا حصہ: سورۃ یٰس کے دوسرے حصے میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، نعمتوں اور اس کی قدرتوں کا بیان ہے۔ سورج، چاند، ستاروں اور کائنات کے اس شاندار نظام کو اللہ تعالیٰ کی قدرت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔ سورۃ یٰس کا آخری حصہ: سورۃ یٰس کے آخری حصے میں قیامت کے حالات، نافرمانوں اور فرمانبرداروں کے انجام اور قیام کے واقع ہونے پر دلائل دیے گئے ہیں۔ علمی و عملی نکات۔ سورۃ یٰس کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں:
(1)اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم پر اس لیے نازل فرمایا تا کہ آپ غفلت میں پڑے لوگوں کو خبردار کر سکیں۔ (سورۃ یٰس:2-6)۔
(2)قرآن مجید سے وہی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو نصیحت پر عمل کرنے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے ہوتے ہیں۔ (سورۃ یٰس:11)۔
(3)اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے سورج کا مقررہ راستے پر چلنا اور چاند کا منزلیں طے کرنا بھی شامل ہے۔ انہی کے ذریعے ہم تاریخ اور دنوں کا اندازہ بھی لگاتے ہیں۔ (سورۃ یٰس:38-39)۔
(4)آخرت میں کامیاب ہونے والے جنت کی گھنی چھاؤں میں تختوں پر آرام کریں گے اور انھیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلام کہا جائے گا۔ (سورۃ یٰس:55-58)۔
(5)قرآن مجید شاعری نہیں ہے بلکہ ایک واضح نصیحت ہے تا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ذریعے لوگوں کو خبردار کریں۔ (سورۃ یٰس:69-70)۔
(6)مویشی اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہیں جن پر ہم سواری کرتے ہیں، ان کا گوشت کھاتے اور دودھ پیتے ہیں۔ ان کے اور بھی بہت سے فائدے ہیں۔ (سورۃ یٰس:72-73)۔
(7)اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔ وہ جیسے ہی کسی کام کا حکم فرماتا ہے وہ کام فوراً ہو جاتا ہے۔ (سورۃ یٰس:82)۔
Q2 · 5 marks
سورۃ یٰس کی فضیلت تفصیل سے تحریر کریں۔
Answer
سورۃ یٰس بہت فضیلت والی سورت ہے۔ اسے قرآن مجید کا دل قرار دیا گیا ہے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے مرنے والوں کے پاس سورۃ یٰس پڑھنے کی ترغیب فرمائی ہے۔ (سنن ابوداؤد:3121)۔ ایک روایت کے مطابق جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے سورۃ یٰس پڑھتا ہے اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ (صحیح ابن حبان:2574)۔ ایک روایت کے مطابق ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن مجید کا دل سورۃ یٰس ہے۔ (جامع ترمذی:2887)۔ نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے سورۃ یٰس کو پڑھا، اللہ تعالیٰ اسے دس مرتبہ قرآن مجید پڑھنے کا اجر عطا فرمائے گا۔" (جامع ترمذی:2887)
Q3 · 6 marks
سورۃ یٰس کے مضامین کو تینوں حصوں کے مطابق تفصیل سے بیان کریں۔
Answer
ایمان کا بیان: سورۃ یٰس میں ایمان کا بیان ہے۔ اسی وجہ سے اسے مرنے والوں کے پاس پڑھنے کی تعلیم دی گئی ہے، تا کہ ان کے سامنے ایمان کا بیان تازہ ہو جائے اور ان کا خاتمہ ایمان پر ہو سکے۔ سورۃ یٰس کا پہلا حصہ: سورۃ یٰس کے شروع کے حصے میں رسالت کا بیان ہے۔ اس سلسلے میں ایک ایسی قوم کا واقعہ ذکر فرمایا گیا ہے جس نے حق کی دعوت کو قبول نہ کیا بلکہ حق کے داعیوں کے ساتھ ظلم و بربریت کا معاملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں حق کے داعی کا انجام تو بہترین ہوا لیکن حق کا انکار کرنے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب کی پکڑ میں آ گئے۔ سورۃ یٰس کا دوسرا حصہ: سورۃ یٰس کے دوسرے حصے میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، نعمتوں اور اس کی قدرتوں کا بیان ہے۔ سورج، چاند، ستاروں اور کائنات کے اس شاندار نظام کو اللہ تعالیٰ کی قدرت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔ سورۃ یٰس کا آخری حصہ: سورۃ یٰس کے آخری حصے میں قیامت کے حالات، نافرمانوں اور فرمانبرداروں کے انجام اور قیام کے واقع ہونے پر دلائل دیے گئے ہیں۔
Q4 · 6 marks
سورۃ یٰس کے علمی و عملی نکات تحریر کریں۔
Answer
سورۃ یٰس کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں:
(1)اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم پر اس لیے نازل فرمایا تا کہ آپ غفلت میں پڑے لوگوں کو خبردار کر سکیں۔ (سورۃ یٰس:2-6)۔
(2)قرآن مجید سے وہی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو نصیحت پر عمل کرنے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے ہوتے ہیں۔ (سورۃ یٰس:11)۔
(3)اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے سورج کا مقررہ راستے پر چلنا اور چاند کا منزلیں طے کرنا بھی شامل ہے۔ انہی کے ذریعے ہم تاریخ اور دنوں کا اندازہ بھی لگاتے ہیں۔ (سورۃ یٰس:38-39)۔
(4)آخرت میں کامیاب ہونے والے جنت کی گھنی چھاؤں میں تختوں پر آرام کریں گے اور انھیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلام کہا جائے گا۔ (سورۃ یٰس:55-58)۔
(5)قرآن مجید شاعری نہیں ہے بلکہ ایک واضح نصیحت ہے تا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ذریعے لوگوں کو خبردار کریں۔ (سورۃ یٰس:69-70)۔
(6)مویشی اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہیں جن پر ہم سواری کرتے ہیں، ان کا گوشت کھاتے اور دودھ پیتے ہیں۔ ان کے اور بھی بہت سے فائدے ہیں۔ (سورۃ یٰس:72-73)۔
(7)اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔ وہ جیسے ہی کسی کام کا حکم فرماتا ہے وہ کام فوراً ہو جاتا ہے۔ (سورۃ یٰس:82)۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.