Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 14 · Test 3
تفصیلی سوالات
9 questions · 40 min · 58 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 10 marks
سورۂ فاطر پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا: سورۂ فاطر کا تعارف، مضامین اور اہم نکات لکھیے۔
Show model answerHide model answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۂ فاطر مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں پینتالیس (45) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: اس سورت کا نام ''فاطر'' پہلی آیت سے لیا گیا ہے۔ فاطر کا معنی ہے: پیدا کرنے والا۔ اسی لفظ کی وجہ سے اس سورت کا نام سورۂ فاطر رکھا گیا ہے۔ سورت کا دوسرا نام: اسی سورت کا دوسرا نام ''سورۃ الملائکہ'' بھی ہے، کیوں کہ اس کی پہلی آیت میں فرشتوں کا ذکر بھی آیا ہے۔ خلاصہ: سورۂ فاطر کا خلاصہ ''مشرکین کو توحید اور آخرت پر ایمان لانے کی دعوت دینا'' ہے۔ مضامین۔ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا بیان: سورۂ فاطر میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کو بیان کیا گیا ہے۔ زندگی کی حقیقت: اس سورت میں زندگی کے دھوکے اور شیطان کی دشمنی سے خبردار کیا گیا ہے۔ جھوٹے معبودوں کی بے بسی: شرک کی ہلاکت خیزی اور جھوٹے معبودوں کی بے بسی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ قدرتوں پر غور و فکر: اس سورت میں پہاڑوں اور جانوروں کے مختلف رنگوں کی حکمت میں غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر: اس سورت میں واضح کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر انھیں حاصل ہوتا ہے جو علم اور آگہی رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں: سورۂ فاطر میں موجود اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں پر غور کرنے سے درج ذیل باتیں واضح ہوتی ہیں: جس رب نے یہ کائنات بنائی ہے، اسے اس کا نظام چلانے کے لیے کسی مددگار کی ضرورت نہیں۔ یہ کائنات بغیر مقصد کے پیدا نہیں کی گئی۔ جو ذات اس کائنات کو وجود میں لائی ہے اس کے لیے اسے ختم کرنا کچھ مشکل نہیں۔ اسے ختم کر کے نئے سرے سے آخرت کا عالم پیدا کرنا بھی مشکل نہیں۔ قرآن مجید کی عظمت و صداقت: اس سورت میں قرآن مجید کی عظمت و صداقت کا ذکر فرماتے ہوئے اس کی خدمت کرنے والوں کو بشارت دی گئی ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں مشرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمان قوموں کا عبرت ناک انجام بیان کیا گیا ہے۔ علمی و عملی نکات۔ اللہ تعالیٰ کی تقسیم: جب اللہ تعالیٰ کسی کو کچھ عطا فرمائے تو کوئی اسے روکنے والا نہیں اور جب اللہ تعالیٰ کسی سے کچھ روک لیتا ہے تو کوئی اسے دے نہیں سکتا (سورۂ فاطر:2)۔ اللہ تعالیٰ کے احسانات: اللہ تعالیٰ ہمارا رازق ہے۔ ہمیں اس کے احسانات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے (سورۂ فاطر:3)۔ آخرت کا وعدہ اور دنیا کی زندگی: آخرت کا وعدہ سچا ہے۔ ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے کہ کہیں دنیا کی زندگی ہمیں دھوکے میں نہ ڈال دے (سورۂ فاطر:5)۔ شیطان کی دشمنی: ہمیں ہمیشہ اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ شیطان ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جو ہمیں جہنم میں لے جانا چاہتا ہے (سورۂ فاطر:6)۔ اللہ تعالیٰ کا انعام اور عذاب: اللہ تعالیٰ کلمہ توحید کو اختیار کرنے اور نیک اعمال کرنے والوں کو عزت عطا فرماتا ہے جب کہ شرک کرنے اور سازشیں کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ عذاب نازل کرتا ہے (سورۂ فاطر:10)۔ انسان کی محتاجی: تمام انسان اللہ تعالیٰ کے محتاج ہیں اور وہ کسی کا محتاج نہیں (سورۂ فاطر:15)۔ گناہوں کا بوجھ: قیامت کے دن کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گا۔ ہر ایک کو اپنے گناہوں کا بوجھ خود اٹھانا ہوگا (سورۂ فاطر:18)۔ خاص تجارت: قرآن مجید کی تلاوت کرنا، نماز قائم کرنا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا ایک ایسی تجارت ہے جس میں کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے (سورۂ فاطر:31-32)۔ توبہ کی مہلت: اللہ تعالیٰ گناہوں پر فوراً سزا نہیں دیتا، بلکہ مہلت عطا فرماتا ہے تاکہ انسان برے اعمال سے توبہ کر لے (سورۂ فاطر:45)۔
Question 2 · 5 marks
سورۂ فاطر کا تعارف تحریر کیجیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ، سورت کا دوسرا نام اور خلاصہ)
Show model answerHide model answer
مکی/مدنی: سورۂ فاطر مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں پینتالیس (45) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: اس سورت کا نام ''فاطر'' پہلی آیت سے لیا گیا ہے۔ فاطر کا معنی ہے: پیدا کرنے والا۔ اسی لفظ کی وجہ سے اس سورت کا نام سورۂ فاطر رکھا گیا ہے۔ سورت کا دوسرا نام: اسی سورت کا دوسرا نام ''سورۃ الملائکہ'' بھی ہے، کیوں کہ اس کی پہلی آیت میں فرشتوں کا ذکر بھی آیا ہے۔ خلاصہ: سورۂ فاطر کا خلاصہ ''مشرکین کو توحید اور آخرت پر ایمان لانے کی دعوت دینا'' ہے۔
Question 3 · 8 marks
سورۂ فاطر کے مضامین تفصیل سے تحریر کیجیے۔
Show model answerHide model answer
اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا بیان: سورۂ فاطر میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کو بیان کیا گیا ہے۔ زندگی کی حقیقت: اس سورت میں زندگی کے دھوکے اور شیطان کی دشمنی سے خبردار کیا گیا ہے۔ جھوٹے معبودوں کی بے بسی: شرک کی ہلاکت خیزی اور جھوٹے معبودوں کی بے بسی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ قدرتوں پر غور و فکر: اس سورت میں پہاڑوں اور جانوروں کے مختلف رنگوں کی حکمت میں غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر: اس سورت میں واضح کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حقیقی ڈر انھیں حاصل ہوتا ہے جو علم اور آگہی رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں: سورۂ فاطر میں موجود اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں پر غور کرنے سے درج ذیل باتیں واضح ہوتی ہیں: جس رب نے یہ کائنات بنائی ہے، اسے اس کا نظام چلانے کے لیے کسی مددگار کی ضرورت نہیں۔ یہ کائنات بغیر مقصد کے پیدا نہیں کی گئی۔ جو ذات اس کائنات کو وجود میں لائی ہے اس کے لیے اسے ختم کرنا کچھ مشکل نہیں۔ اسے ختم کر کے نئے سرے سے آخرت کا عالم پیدا کرنا بھی مشکل نہیں۔ قرآن مجید کی عظمت و صداقت: اس سورت میں قرآن مجید کی عظمت و صداقت کا ذکر فرماتے ہوئے اس کی خدمت کرنے والوں کو بشارت دی گئی ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں مشرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمان قوموں کا عبرت ناک انجام بیان کیا گیا ہے۔
Question 4 · 5 marks
سورۂ فاطر میں موجود اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں سے جو باتیں واضح ہوتی ہیں، تفصیل سے بیان کیجیے۔
Show model answerHide model answer
قدرتوں پر غور و فکر: اس سورت میں پہاڑوں اور جانوروں کے مختلف رنگوں کی حکمت میں غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی نشانیاں: سورۂ فاطر میں موجود اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں پر غور کرنے سے درج ذیل باتیں واضح ہوتی ہیں:
(i)جس رب نے یہ کائنات بنائی ہے، اسے اس کا نظام چلانے کے لیے کسی مددگار کی ضرورت نہیں۔
(ii)یہ کائنات بغیر مقصد کے پیدا نہیں کی گئی۔
(iii)جو ذات اس کائنات کو وجود میں لائی ہے اس کے لیے اسے ختم کرنا کچھ مشکل نہیں۔ اسے ختم کر کے نئے سرے سے آخرت کا عالم پیدا کرنا بھی مشکل نہیں۔
Question 5 · 10 marks
سورۂ فاطر کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات سامنے آتے ہیں، تفصیل سے لکھیے۔
Show model answerHide model answer
اللہ تعالیٰ کی تقسیم: جب اللہ تعالیٰ کسی کو کچھ عطا فرمائے تو کوئی اسے روکنے والا نہیں اور جب اللہ تعالیٰ کسی سے کچھ روک لیتا ہے تو کوئی اسے دے نہیں سکتا (سورۂ فاطر:2)۔ اللہ تعالیٰ کے احسانات: اللہ تعالیٰ ہمارا رازق ہے۔ ہمیں اس کے احسانات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے (سورۂ فاطر:3)۔ آخرت کا وعدہ اور دنیا کی زندگی: آخرت کا وعدہ سچا ہے۔ ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے کہ کہیں دنیا کی زندگی ہمیں دھوکے میں نہ ڈال دے (سورۂ فاطر:5)۔ شیطان کی دشمنی: ہمیں ہمیشہ اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ شیطان ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جو ہمیں جہنم میں لے جانا چاہتا ہے (سورۂ فاطر:6)۔ اللہ تعالیٰ کا انعام اور عذاب: اللہ تعالیٰ کلمہ توحید کو اختیار کرنے اور نیک اعمال کرنے والوں کو عزت عطا فرماتا ہے جب کہ شرک کرنے اور سازشیں کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ عذاب نازل کرتا ہے (سورۂ فاطر:10)۔ انسان کی محتاجی: تمام انسان اللہ تعالیٰ کے محتاج ہیں اور وہ کسی کا محتاج نہیں (سورۂ فاطر:15)۔ گناہوں کا بوجھ: قیامت کے دن کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گا۔ ہر ایک کو اپنے گناہوں کا بوجھ خود اٹھانا ہوگا (سورۂ فاطر:18)۔ خاص تجارت: قرآن مجید کی تلاوت کرنا، نماز قائم کرنا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا ایک ایسی تجارت ہے جس میں کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے (سورۂ فاطر:31-32)۔ توبہ کی مہلت: اللہ تعالیٰ گناہوں پر فوراً سزا نہیں دیتا، بلکہ مہلت عطا فرماتا ہے تاکہ انسان برے اعمال سے توبہ کر لے (سورۂ فاطر:45)۔
More tests in سُوْرَۃ فَاطِر
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.