تفصیلی سوالات

Long questions

8 questions · 35 min · 53 marks

Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 8, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 10 marks

    سورۃ لقمٰن پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا: سورۃ لقمٰن کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔

    Show model answer

    تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ لقمٰن مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں چونتیس (34) آیات ہیں۔ وجہ نزول/زمانہ نزول: سورۃ لقمٰن مکی دور میں اس وقت نازل ہوئی جب کفار مکہ کی مخالفت اپنے عروج پر تھی۔ وہ مختلف حیلوں، بہانوں اور پرتشدد کارروائیوں سے اسلام کی نشر و اشاعت کا راستہ روکنے کی کوششیں کر رہے تھے۔ وجہ تسمیہ: اس سورت میں چوں کہ حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو نصیحتوں کا تذکرہ ہے، اس لیے اس سورت کا نام سورۃ لقمٰن رکھا گیا۔ اہل عرب کے دانش ور و حکیم: حضرت لقمان اہل عرب میں ایک بڑے عقل مند اور دانش ور کی حیثیت سے مشہور تھے۔ یہاں تک کہ اکثر شاعروں نے اپنے اشعار میں حضرت لقمان کی حکیمانہ حیثیت کا تذکرہ کیا ہے۔ قرآن مجید میں حضرت لقمان کا تذکرہ: قرآن مجید نے اس سورت میں یہ واضح فرمایا ہے کہ حضرت لقمان جیسے حکیم اور دانش ور جن کی عقل و حکمت کا تم بھی لوہا مانتے ہو، وہ بھی توحید کے قائل تھے۔ ظلم عظیم: انھوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی شریک ماننے کو ظلم عظیم یعنی بہت بڑا ظلم قرار دیا تھا اور اپنے بیٹے کو نصیحت کی تھی کہ تم کبھی شرک مت کرنا۔ خلاصہ: سورۃ لقمٰن کا خلاصہ ''توحید کے دلائل، کردار سازی اور آخرت کی یاد دہانی'' ہے۔ مضامین۔ سورۃ لقمٰن کی ابتدا: سورۃ لقمٰن کے شروع میں قرآن مجید سے فائدہ اٹھانے والوں کے اوصاف بیان کیے گئے ہیں۔ حضرت لقمان کی نصیحتیں: سورۃ لقمٰن میں حضرت لقمان کی وہ نصیحتیں ہیں جو انھوں نے اپنے بیٹے کو فرمائیں۔ انھوں نے اپنے بیٹے سے کہا: اے میرے پیارے بیٹے! کبھی شرک مت کرنا، نماز قائم کرتے رہنا۔ خود عمل کرتے ہوئے دوسروں کو بھی اچھے کام کا حکم دینا اور برے کام سے منع کرنا۔ اگر کوئی مصیبت آ جائے تو اس پر صبر کرنا۔ لوگوں سے اچھے طریقے سے پیش آنا۔ زمین پر اکڑ اکڑ کر مت چلنا بلکہ زندگی کے دوسرے معاملات کی طرح چلتے ہوئے بھی میانہ روی اختیار کرنا۔ جیسے چال ڈھال میں میانہ روی اختیار رکھنا اسی طرح بولنے میں بھی میانہ روی اختیار کرنا اور اپنی آواز کو دھیما رکھنا۔ بنیادی عقائد و دلائل: سورۃ لقمٰن میں اللہ تعالیٰ کی توحید، قدرت اور صفات کو دلائل سے ثابت کیا گیا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں اللہ تعالیٰ کے علم کی وسعت کا بیان ہے۔ علمی و عملی نکات۔ حکمت و دانائی کا تقاضا: حکمت و دانائی کا تقاضا ہے کہ سب سے بڑے محسن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے (سورۃ لقمٰن:12)۔ حکمت و دانائی کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کیا جائے، بھلائی کا حکم دیا جائے، برائی سے منع کیا جائے اور جو مصائب آئیں ان پر صبر کیا جائے (سورۃ لقمٰن:17)۔ بڑا ظلم: شرک سب سے بڑا ظلم ہے (سورۃ لقمٰن:13)۔ باپ دادا کی اندھی پیروی: ہمیں اپنے باپ دادا کی اندھی پیروی کے بجائے اس شخص کی پیروی کرنی چاہیے جو اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والا ہو (سورۃ لقمٰن:15)۔ قیامت کے دن کے نتائج: انسان کا ہر عمل محفوظ ہے اور قیامت کے دن ان کا نتیجہ نکل کر آئے گا (سورۃ لقمٰن:16)۔ عاجزی اور انکساری: ہمیں عاجزی اور انکساری اختیار کرنی چاہیے، کیوں کہ تکبر اور شیخی بگھارنے سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے (سورۃ لقمٰن:18)۔ میانہ روی کا حکم: ہمیں اپنی زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے (سورۃ لقمٰن:19)۔

  2. Question 2 · 5 marks

    سورۃ لقمٰن کا تعارف تحریر کیجیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ نزول/زمانہ نزول اور وجہ تسمیہ)

    Show model answer

    مکی/مدنی: سورۃ لقمٰن مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں چونتیس (34) آیات ہیں۔ وجہ نزول/زمانہ نزول: سورۃ لقمٰن مکی دور میں اس وقت نازل ہوئی جب کفار مکہ کی مخالفت اپنے عروج پر تھی۔ وہ مختلف حیلوں، بہانوں اور پرتشدد کارروائیوں سے اسلام کی نشر و اشاعت کا راستہ روکنے کی کوششیں کر رہے تھے۔ وجہ تسمیہ: اس سورت میں چوں کہ حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو نصیحتوں کا تذکرہ ہے، اس لیے اس سورت کا نام سورۃ لقمٰن رکھا گیا۔

  3. Question 3 · 6 marks

    اہل عرب کے دانش ور و حکیم، قرآن مجید میں حضرت لقمان کا تذکرہ اور ظلم عظیم کے عنوانات کے تحت حضرت لقمان کا تعارف بیان کیجیے۔

    Show model answer

    اہل عرب کے دانش ور و حکیم: حضرت لقمان اہل عرب میں ایک بڑے عقل مند اور دانش ور کی حیثیت سے مشہور تھے۔ یہاں تک کہ اکثر شاعروں نے اپنے اشعار میں حضرت لقمان کی حکیمانہ حیثیت کا تذکرہ کیا ہے۔ اہل عرب حضرت لقمان کی حکیمانہ باتوں کو بہت وزن دیتے تھے۔ قرآن مجید میں حضرت لقمان کا تذکرہ: قرآن مجید نے اس سورت میں یہ واضح فرمایا ہے کہ حضرت لقمان جیسے حکیم اور دانش ور جن کی عقل و حکمت کا تم بھی لوہا مانتے ہو، وہ بھی توحید کے قائل تھے۔ ظلم عظیم: انھوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی شریک ماننے کو ظلم عظیم یعنی بہت بڑا ظلم قرار دیا تھا اور اپنے بیٹے کو نصیحت کی تھی کہ تم کبھی شرک مت کرنا۔

  4. Question 4 · 6 marks

    سورۃ لقمٰن کے مضامین تفصیل سے تحریر کیجیے۔

    Show model answer

    سورۃ لقمٰن کی ابتدا: سورۃ لقمٰن کے شروع میں قرآن مجید سے فائدہ اٹھانے والوں کے اوصاف بیان کیے گئے ہیں۔ حضرت لقمان کی نصیحتیں: سورۃ لقمٰن میں حضرت لقمان کی وہ نصیحتیں ہیں جو انھوں نے اپنے بیٹے کو فرمائیں۔ انھوں نے اپنے بیٹے سے کہا: اے میرے پیارے بیٹے! کبھی شرک مت کرنا، نماز قائم کرتے رہنا۔ خود عمل کرتے ہوئے دوسروں کو بھی اچھے کام کا حکم دینا اور برے کام سے منع کرنا۔ اگر کوئی مصیبت آ جائے تو اس پر صبر کرنا۔ لوگوں سے اچھے طریقے سے پیش آنا۔ زمین پر اکڑ اکڑ کر مت چلنا بلکہ زندگی کے دوسرے معاملات کی طرح چلتے ہوئے بھی میانہ روی اختیار کرنا۔ جیسے چال ڈھال میں میانہ روی اختیار رکھنا اسی طرح بولنے میں بھی میانہ روی اختیار کرنا اور اپنی آواز کو دھیما رکھنا۔ بنیادی عقائد و دلائل: سورۃ لقمٰن میں اللہ تعالیٰ کی توحید، قدرت اور صفات کو دلائل سے ثابت کیا گیا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں اللہ تعالیٰ کے علم کی وسعت کا بیان ہے۔

  5. Question 5 · 8 marks

    سورۃ لقمٰن میں حضرت لقمان نے اپنے بیٹے کو جو نصیحتیں کیں، تفصیل سے بیان کیجیے۔

    Show model answer

    سورۃ لقمٰن میں حضرت لقمان کی وہ نصیحتیں ہیں جو انھوں نے اپنے بیٹے کو فرمائیں۔ انھوں نے اپنے بیٹے سے کہا: اے میرے پیارے بیٹے!

    (۱)کبھی شرک مت کرنا۔

    (۲)نماز قائم کرتے رہنا۔

    (۳)خود عمل کرتے ہوئے دوسروں کو بھی اچھے کام کا حکم دینا اور برے کام سے منع کرنا۔

    (۴)اگر کوئی مصیبت آ جائے تو اس پر صبر کرنا۔

    (۵)لوگوں سے اچھے طریقے سے پیش آنا۔

    (۶)زمین پر اکڑ اکڑ کر مت چلنا بلکہ زندگی کے دوسرے معاملات کی طرح چلتے ہوئے بھی میانہ روی اختیار کرنا۔

    (۷)جیسے چال ڈھال میں میانہ روی اختیار رکھنا اسی طرح بولنے میں بھی میانہ روی اختیار کرنا اور اپنی آواز کو دھیما رکھنا۔

More tests in سُوْرَۃ لُقْمَان

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account