Class 9 Urdu · Chapter 9 · Test 3
خلاصہ، مرکزی خیال اور مصنف کا تعارف
5 questions · 25 min · 25 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 5, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
ابن انشا کے حالات زندگی اور ادبی خدمات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
ابن انشا کا اصل نام شیر محمد خان ہے مگر قلمی نام ابن انشا کے نام سے مشہور ہوئے۔ وہ ۱۹۲۷ء میں ضلع جالندھر کی تحصیل پھلور کے ایک چھوٹے سے گاؤں «تھلہ» میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد کھیتی باڑی کیا کرتے تھے۔ لدھیانہ سے میٹرک پاس کیا۔ مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے مگر تنگ دستی کی وجہ سے حاصل نہ کر سکے اور ملازمت کر لی لیکن ساتھ ساتھ پرائیویٹ طور پر تعلیم بھی جاری رکھی اور ۱۹۴۶ء میں پنجاب یونی ورسٹی سے بی اے کیا۔ قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے لاہور آ گئے اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے۔ وہاں سے اپنی محنت اور خداداد صلاحیتوں کی بنا پر ترقی کرتے ہوئے سرکاری ادارے «پاکستان نیشنل سنٹر» کے سربراہ اور یونیسکو کے پاکستان آفس کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ یونیسکو سے وابستگی کی وجہ سے انہیں مشرق و مغرب کے مختلف ممالک کے سفر کرنے کے مواقع ملے جس کے نتیجے میں اردو میں شگفتہ سفرناموں کا خوش گوار اضافہ ہوا۔ ان کے سفرناموں میں «آوارہ گرد کی ڈائری»، «دنیا گول ہے»، «ابن بطوطہ کے تعاقب میں»، «چلتے ہو تو چین کو چلیے» اور «نگری نگری پھرا مسافر» شامل ہیں۔ «اردو کی آخری کتاب» میں ہمیں طنز و مزاح کے اعلیٰ نمونے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ شامل کتاب سبق «ابتدائی حساب» ان کی اسی کتاب سے ماخوذ ہے۔ ان کا انتقال ۱۹۷۸ء میں ہوا۔
Question 2 · 5 marks
سبق «ابتدائی حساب» کا مرکزی خیال تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
نصاب میں شامل سبق میں ابن انشا نے ریاضی کے مضمون کو لے کر معاشرے میں پروان چڑھتے لسانی تعصب، سماجی اونچ نیچ، دولت کی ناجائز تقسیم اور معاشی بحران کو ابتدائی حساب کے اصولوں میں بے نقاب کیا ہے۔ مصنف نے جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم کے ساتھ ساتھ الجبرا اور جیومیٹری کے قاعدوں کے ذریعے معاشرے پر گہرا طنز کیا ہے۔
Question 3 · 5 marks
سبق «ابتدائی حساب» کا خلاصہ اپنے الفاظ میں لکھیں۔
Show model answerHide model answer
ابن انشا کی مشہور کتاب «اردو کی آخری کتاب» سے یہ سبق لیا گیا ہے۔ بظاہر یہ سبق ہمیں حساب، الجبرا اور جیومیٹری کے قاعدے سکھانے کی کوشش کرتا ہے مگر اس میں بہت مزاحیہ انداز میں معاشرے پر تنقید کی گئی ہے۔ مصنف کے مطابق حساب کے چار بڑے قاعدے ہیں: جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم۔ جمع کے قاعدے پر عمل مشکل ہے کیوں کہ مہنگائی میں سب کچھ خرچ ہو جاتا ہے اور رشوت کے بازار میں حاصل جمع زیادہ ہو جاتا ہے۔ زبانی جمع خرچ ملکی مسائل حل کرنے کے کام آتا ہے۔ تفریق کا مطلب منہا کرنا ہے یعنی صوبائی، لسانی اور مذہبی بنیادوں پر لوگوں میں فرق پیدا کرنا۔ ضرب کی بہت سی قسمیں ہیں جیسے ضرب خفیف، ضرب شدید اور ضرب کاری، اور اس سے پہلے تعزیرات پاکستان پڑھ لینی چاہیے۔ تقسیم کا مطلب بانٹنا ہے جس میں حقوق اپنے پاس رکھے جاتے ہیں اور فرائض دوسروں کو بانٹ دیے جاتے ہیں۔ سب سے زیادہ جھگڑے اسی پر ہوتے ہیں۔ الجبرا حروف کا کھیل ہے جو طالب علموں کو فیل کرنے کے لیے پڑھایا جاتا ہے۔ جیومیٹری لکیروں کا کھیل ہے جس میں زاویہ، مثلث، مستطیل اور خط کی قسموں پر مزاحیہ انداز میں طنز کیا گیا ہے۔
Question 4 · 5 marks
سرگرمی: ایک فہرست بنائیں جس میں مصنف کے بیان کردہ تمام قاعدوں کی ایک ایک سطری مزاحیہ تفصیل لکھیں۔
Show model answerHide model answer
جمع: جس میں حاصل جمع زیادہ سے زیادہ آئے مگر مہنگائی میں کچھ جمع نہیں ہوتا اور رشوت کے بازار میں حاصل جمع بڑھ جاتا ہے۔ تفریق: ایک عدد میں سے دوسرے کو نکال دینا یعنی لوگوں میں فرق پیدا کر دینا جس کا حاصل ہاتھ ملنا ہے۔ ضرب: ضرب خفیف، ضرب شدید اور ضرب کاری مگر آدمی کو آدمی سے ضرب دیں تو حاصل ضرب بھی آدمی ہی ہے۔ تقسیم: حقوق اپنے پاس رکھو اور فرائض دوسروں میں بانٹ دو اور جھگڑے اسی پر ہوتے ہیں۔ الجبرا: حروف کا کھیل جو طالب علموں کو فیل کرنے کے لیے پڑھایا جاتا ہے۔ جیومیٹری: لکیروں کا کھیل جس کے ماہر لکیر کے فقیر ہیں۔
Question 5 · 5 marks
مزاحیہ ادب کے بارے میں اشاراتِ تدریس کی روشنی میں وضاحت کریں۔
Show model answerHide model answer
مزاحیہ ادب اپنے ظاہری رویوں میں سنجیدہ ادب سے قطعاً مختلف چیز ہے۔ مزاح کے لیے کوئی خاص صنف مخصوص نہیں بلکہ یہ کسی بھی صنف کی صورت میں لکھا جا سکتا ہے۔ اس سبق میں ریاضی کے جن جن قاعدوں کا تذکرہ آیا ہے ان کی اصل صورت حال سے بھی طلبہ کو آگاہ کیا جائے۔ طلبہ کو «اردو کی پہلی کتاب» از مولانا محمد حسین آزاد کے بارے میں بتایا جائے تاکہ وہ مصنف کی مزاحیہ تحریر سے محظوظ ہو سکیں۔
More tests in ابتدائی حساب
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.