Class 9 Urdu · Chapter 9 · Test 5
مشق، علم بیان اور رموز اوقاف
7 questions · 15 min · 33 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 7, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 6 marks
سبق «ابتدائی حساب» کے متن کے حوالے سے دیے ہوئے جملوں میں خالی جگہیں پُر کریں۔ (الف) قاعدہ وہی اچھا ہے جس میں ______ زیادہ آئے۔ (ب) بعض عدد خود نکل جاتے ہیں بعضوں کو ______ نکالنا پڑتا ہے۔ (ج) علامہ اقبال ______ ان کے علاوہ ہے۔ (د) چوں کہ طالب علم اس سے گھبراتے ہیں اور یہ جبراً پڑھایا جاتا ہے اس لیے ______ کہلاتا ہے۔ (ہ) علمائے ______ کو ہم لکیر کے فقیر کہہ سکتے ہیں۔ (و) یہ اس لیے ہوتا ہے کہ کہیں تو دنیا میں دن رات ______ ہوں کہیں تو مساوات نظر آئے۔
Show model answerHide model answer
(الف)حاصل جمع
(ب)زبردستی
(ج)ضرب کلیم
(د)الجبرا
(ہ) جیومیٹری
(و) برابر
Question 2 · 4 marks
ان مثالوں میں سے تشبیہ اور استعارہ الگ الگ کیجیے۔ (الف) یہ خربوزہ شہد کی طرح میٹھا ہے۔ (ب) بچے کے گال گلاب کے پھول کی مانند نرم و نازک تھے۔ (ج) شیر کے آتے ہی رن کانپ اٹھا۔ (د) میرے چاند تو کہاں ہے؟
Show model answerHide model answer
تشبیہ:
1۔
(الف)یہ خربوزہ شہد کی طرح میٹھا ہے۔
2۔
(ب)بچے کے گال گلاب کے پھول کی مانند نرم و نازک تھے۔
استعارہ:
1۔
(ج)شیر کے آتے ہی رن کانپ اٹھا۔
2۔
(د)میرے چاند تو کہاں ہے؟
Question 3 · 5 marks
درج ذیل جملوں میں رموز اوقاف کی علامتوں:سکتہ، وقفہ، رابطہ، تفصیلیہ اور ختمہ کا استعمال کریں۔ (الف) آج موسم بڑا خوش گوار ہے (ب) قائد اعظم کا فرمان اتحاد تنظیم اور یقین محکم ہمارے لیے آج بھی مشعل راہ ہے (ج) ورزش کے فائدے حسب ذیل ہیں (د) جاپان چین سنگاپور جنوبی کوریا اور فلپائن کا شمار ایشیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے (ہ) آنا تو خفا آنا جانا تو رلا جانا
Show model answerHide model answer
(الف)آج موسم بڑا خوش گوار ہے۔
(ب)قائد اعظمؒ کا فرمان: اتحاد، تنظیم اور یقین محکم ہمارے لیے آج بھی مشعل راہ ہے۔
(ج)ورزش کے فائدے حسب ذیل ہیں:-
(د)جاپان، چین، سنگاپور، جنوبی کوریا اور فلپائن کا شمار ایشیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔
(ہ) آنا تو خفا آنا، جانا تو رلا جانا۔
Question 4 · 3 marks
اعراب کی مدد سے تلفظ واضح کریں: تفریق، تقسیم، الجبرا، مثلث، منحنی، بندی۔
Show model answerHide model answer
تَفْرِیق، تَقْسِیم، اَلْجَبْرَا، مُثَلَّث، مُنْحَنِی، بَنْدِی
Question 5 · 5 marks
تشبیہ کی تعریف کریں اور اس کے ارکان مثال کے ساتھ لکھیں۔
Show model answerHide model answer
جب کسی چیز کو مشترک صفت کی بنا پر اس کی کیفیت اور صورت حال کو مزید تاثیر بنانے کے لیے کسی دوسری چیز کے مانند قرار دیا جائے تو اسے تشبیہ کہتے ہیں۔ جس چیز کو تشبیہ دیں اسے مشبہ، جس چیز کے ساتھ تشبیہ دیں اسے مشبہ بہ، وہ صفت جس کی بنیاد پر تشبیہ دی جائے اسے وجہ شبہ اور وہ کلمہ یا حرف جو مشبہ اور مشبہ بہ کو ملائے اسے حرف تشبیہ کہتے ہیں۔
ارکان تشبیہ: تشبیہ کے چار ارکان ہوتے ہیں: مشبہ، مشبہ بہ، وجہ شبہ اور حرف تشبیہ۔
مثال: یہ کاغذ دودھ کی طرح سفید ہے۔ اس جملے میں «کاغذ» مشبہ ہے، «دودھ» مشبہ بہ ہے، «سفید» وجہ شبہ ہے اور «کی طرح» حرف تشبیہ ہے۔
More tests in ابتدائی حساب
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.