Class 9 Urdu · Chapter 3 · Test 4
اخلاق حسنہ پیراگراف کی تشریح
9 questions · 50 min · 90 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 10 marks
درج ذیل نثر پارے کی تشریح کریں:اسلام سے پہلے عورتیں ہمیشہ ذلیل رہی ہیں لیکن ہمارے حضور ﷺ نے ان پر بہت احسان فرمایا۔ ان کے حقوق مقرر فرمائے اور اپنے برتاؤ سے ظاہر فرمایا کہ یہ طبقہ حقیر نہیں بلکہ عزت اور ہمدردی کے لائق ہے۔ آپ ﷺ کے پاس ہر وقت مردوں کا مجمع رہتا تھا۔ عورتیں دلیری اور بے تکلفی سے آپ ﷺ سے مسائل پوچھتیں لیکن آپ ﷺ برا نہ مانتے، ان کی خاطر داری کا خیال رکھتے۔
Show model answerHide model answer
سبق کا عنوان (1): اخلاق حسنہ مصنف کا نام (1): سید سلیمان ندوی خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3):| ذلیل: رسوا| ، بدنام۔ حقیر: معمولی۔ مجمع: ہجوم۔ بے تکلفی: بغیر کسی تکلف کے۔ خاطر داری: لحاظ، پاس داری۔ تشریح (5): اسلام سے پہلے معاشرے میں عورتوں کو ذلیل اور معمولی سمجھا جاتا تھا۔ ان کی نہ کوئی عزت تھی نہ مقام یہاں تک کہ بیٹیاں پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دی جاتی تھیں۔ حضور ﷺ نے اس مظلوم طبقے پر رحم فرمایا، ان کے حقوق مقرر کیے اور اپنے برتاؤ سے ثابت کیا کہ یہ طبقہ عزت اور ہمدردی کے لائق ہے۔ آپ ﷺ نے عورتوں کے مسائل سننے کے لیے ہفتے میں ایک دن مقرر کیا۔ عورتیں بلا جھجک اپنی مشکلات لے کر آتیں تو آپ ﷺ انھیں تسلی دیتے، ان کی پاس داری کا خیال رکھتے اور مسئلے حل کرواتے۔ ہمیں بھی عورتوں کی عزت کرنی چاہیے۔
Question 2 · 10 marks
درج ذیل نثر پارے کی تشریح کریں:غریبوں کے ساتھ آپ ﷺ کا برتاؤ ایسا ہوتا کہ ان کو اپنی غریبی محسوس نہ ہوتی۔ ان کی مدد فرماتے اور ان کی دل جوئی کرتے۔ اکثر دعا مانگتے تھے کہ خداوند! مجھے مسکین زندہ رکھ، مسکین اٹھا اور مسکینوں کے ساتھ میرا حشر کر۔ آپ ﷺ مظلوموں کی فریاد سنتے، بے کسوں کا سہارا بنتے، مقروضوں کا قرض ادا کرتے۔ حکم تھا کہ جو مسلمان مر جائے اور اپنے ذمے قرض چھوڑ جائے تو مجھے اطلاع دو، میں اس کو ادا کر دوں گا اور وہ جو ترکہ چھوڑ جائے وہ وارثوں کا حق ہے، مجھے اس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ دشمن، دوست اور مومن و کافر کی اس میں کوئی قید نہ تھی۔ گناہ گاروں کو معاف کر دیتے، دشمنوں کے حق میں دعائے خیر فرماتے۔
Show model answerHide model answer
سبق کا عنوان (1): اخلاق حسنہ مصنف کا نام (1): سید سلیمان ندوی خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): دل جوئی: تسلی دینا۔ مسکین: محتاج۔ مظلوموں: جن پر ظلم کیا جائے۔ بے کسوں: بے سہارا لوگوں۔ ترکہ: جائیداد۔ تشریح (5): آپ ﷺ غریبوں اور مسکینوں کے والی تھے۔ آپ ﷺ ان کی دل جوئی فرماتے اور ان کے ساتھ ایسا برتاؤ کرتے کہ انھیں اپنی غریبی محسوس نہ ہوتی۔ آپ ﷺ کی دعا تھی کہ مجھے مسکین زندہ رکھ اور مسکینوں کے ساتھ میرا حشر کر۔ آپ ﷺ مظلوموں کی فریاد سنتے اور بے کسوں کا سہارا بنتے۔ جو مسلمان قرض چھوڑ کر مر جاتا اس کا قرض ادا کرتے اور اس کا ترکہ اس کے وارثوں کا حق قرار دیتے۔ دوست، دشمن، مومن اور کافر کی کوئی قید نہ تھی۔ آپ ﷺ گناہ گاروں کو معاف کرتے اور دشمنوں کے حق میں بھی دعائے خیر فرماتے۔
Question 3 · 10 marks
درج ذیل نثر پارے کی تشریح کریں:حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے دس برس آپ ﷺ کی خدمت میں گزارے مگر آپ ﷺ نے نہ کبھی ڈانٹا، نہ مارا، نہ یہ پوچھا کہ تم نے یہ کام کیوں کیا اور یہ کیوں نہ کیا۔ آپ ﷺ نے تمام عمر کبھی کسی کو نہیں مارا اور یہ کیا عجیب بات ہے کہ آپ ﷺ ایک فوج کے جرنیل تھے جس نے مسلسل نو برس لڑائیوں میں گزارے اور جس نے کبھی لڑائی کے میدان سے منہ نہ موڑا، اپنے دشمن پر کبھی تلوار نہیں اٹھائی اور نہ اپنے ہاتھ سے کسی کو قتل کیا۔ احد کے میدان میں جب ہر طرف سے آپ ﷺ پر پتھروں، تیروں اور تلواروں کی بارش ہو رہی تھی، آپ ﷺ اپنی جگہ ڈٹے کھڑے تھے اور جاں نثار دائیں بائیں کٹ کٹ کر گر رہے تھے۔
Show model answerHide model answer
سبق کا عنوان (1): اخلاق حسنہ مصنف کا نام (1): سید سلیمان ندوی خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): جرنیل: فوج کا سردار۔ مسلسل: لگاتار۔ جاں نثار: جان قربان کرنے والے۔ تشریح (5): حضرت انسؓ نے دس برس آپ ﷺ کی خدمت میں گزارے مگر آپ ﷺ نے انھیں کبھی ڈانٹا نہ مارا نہ یہ پوچھا کہ فلاں کام کیوں کیا۔ کوئی ان کے بارے میں پوچھتا تو فرماتے: انس ابھی بچہ ہے سکھ جائے گا۔ آپ ﷺ نے تمام عمر کسی کو نہیں مارا۔ حیرت کی بات ہے کہ آپ ﷺ ایک ایسی فوج کے جرنیل تھے جس نے نو برس مختلف غزوات میں گزارے مگر آپ ﷺ نے حق کی خاطر لڑائی سے منہ نہ موڑا اور نہ اپنے دشمن پر تلوار اٹھائی۔ جنگ احد میں جب دشمن چاروں طرف سے تیروں، پتھروں اور تلواروں سے حملہ آور تھے تب بھی آپ ﷺ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے رہے۔
Question 4 · 10 marks
نیچے دیے ہوئے نثر پارے کی تشریح کریں۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام، سبق کا عنوان اور خط کشیدہ الفاظ کے معنی بھی لکھیں۔ “مزاج مبارک میں سادگی بہت تھی۔ کھانے پینے، اٹھنے بیٹھنے، کسی چیز میں تکلف پسند نہ تھا۔ پہننے کے لیے موٹا جھوٹا جو مل جاتا، اس کو پہن لیتے۔ زمین پر، چٹائی پر، فرش پر، جہاں جگہ ملتی بیٹھ جاتے۔ خدا کی نعمتوں سے جائز طور پر فائدہ اٹھانے کی اجازت آپ ﷺ نے ضرور دی لیکن تن پروری اور عیش نہ اپنے لیے پسند فرمائی نہ عام مسلمانوں کے لیے۔”
Show model answerHide model answer
سبق کا عنوان (1): اخلاق حسنہ مصنف کا نام (1): سید سلیمان ندوی خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): مزاج مبارک: بابرکت طبیعت۔ تکلف: ظاہر داری، بناوٹ۔ نعمتوں: اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ چیزوں۔ تن پروری: بدن کو پالنا، آرام طلبی۔ تشریح (5): اس نثر پارے میں مصنف رسول پاک ﷺ کی طبیعت کے طور طریقے بیان کرتے ہیں۔ آپ ﷺ کی طبیعت میں سادگی بہت تھی اور آپ ﷺ ہر کام میں سادگی پسند کرتے تھے۔ اٹھنے بیٹھنے، کھانے پینے اور لباس میں آپ ﷺ نے کبھی آرام طلبی کو اپنے نزدیک آنے نہ دیا۔ جو کچھ کھانے پینے کو سامنے آ جاتا خوش دلی سے کھا پی لیتے اور جو لباس مل جاتا خوشی خوشی پہن لیتے۔ بیٹھنا ہوتا تو جہاں جگہ ملتی بیٹھ جاتے۔ آپ ﷺ نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ چیزوں کو جائز طریقے سے استعمال کرنے کی اجازت دی لیکن ان سے نہ خود ناجائز فائدہ اٹھایا نہ مسلمانوں کو اس کی اجازت دی۔
Question 5 · 10 marks
مندرجہ بالا نثر پارے کی تشریح کی روشنی میں درج ذیل نثر پارے کی تشریح کریں اور مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی دیں۔ حضور ﷺ بڑے مہمان نواز تھے۔ آپ ﷺ کے یہاں مسلمان، مشرک اور کافر سب ہی مہمان ہوتے۔ آپ ﷺ سب کی خاطر کرتے اور خود ہی سب کی خدمت کرتے۔ کبھی ایسا ہوتا کہ مہمان آ جاتے اور گھر میں جو کچھ موجود ہوتا وہ ان کو کھلا پلا دیا جاتا اور پورا گھر فاقہ کرتا۔ راتوں کو اٹھ کر مہمانوں کی دیکھ بھال فرماتے کہ ان کو کوئی تکلیف تو نہیں ہے۔ گھر میں رہتے تو گھر کے کام کاج اپنے ہاتھوں سے کرتے۔ اپنے پھٹے کپڑے آپ سی لیتے، اپنے پھٹے جوتے کو خود گانٹھ لیتے، بکریوں کا دودھ اپنے ہاتھوں سے دوہتے۔ مجمع میں بیٹھتے تو سب کے برابر ہو کر بیٹھتے۔ مسجد نبوی کے بنانے اور خندق کھودنے میں سب مزدوروں کے ساتھ مل کر آپ ﷺ نے بھی کام کیا۔
Show model answerHide model answer
سبق کا عنوان (1): اخلاق حسنہ مصنف کا نام (1): سید سلیمان ندوی خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): مشرک: ایمان نہ لانے والا۔ فاقہ: بھوکا رہنا۔ گانٹھ لینا: سی لینا۔ مجمع: ہجوم۔ تشریح (5): اس نثر پارے میں مصنف آپ ﷺ کی مہمان نوازی اور عاجزی بیان کرتے ہیں۔ آپ ﷺ کے یہاں مسلمان، مشرک اور کافر سب مہمان ہوتے اور آپ ﷺ سب کی خدمت خود کرتے۔ کبھی گھر کا سارا کھانا مہمانوں کو کھلا دیا جاتا اور پورا گھر بھوکا رہتا۔ آپ ﷺ راتوں کو اٹھ کر مہمانوں کی دیکھ بھال کرتے کہ انھیں کوئی تکلیف نہ ہو۔ گھر کے کام کاج بھی خود کرتے، کپڑے سی لیتے، جوتے گانٹھ لیتے اور بکریوں کا دودھ دوہ لیتے۔ مجمع میں سب کے برابر بیٹھتے۔ مسجد نبوی اور خندق کی کھدائی میں مزدوروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ یوں آپ ﷺ نے ہمیں مہمان نوازی اور عاجزی کا سبق دیا۔
More tests in اخلاقِ حسنہ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.